”ہمیں بھلائی کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے،“ لیحونا، جون، ۲۰۲۴۔
ماہانہ لیحونا پیغام، جون ۲۰۲۴
ہمیں بھلائی کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے
جب ہم دُوسروں کی خدمت کرتے، اپنی روشنی بلند کرتے، اور مذہبی آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، تو ہم خُدا کی بادشاہی قائم کرتے ہیں۔
جدعون باطل تعلیم کو جانتا تھا جب اُس نے اِسے سُنا۔ ہم نے اِسے نوح بادشاہ اور اُس کے کاہنوں سے سُنا تھا—کاہن جو ”اپنے دِلوں کے غرور کے باعث مُتکبر تھے“ اور جو ”اپنی کاہلی اور اپنی بُت پرستی اور اپنی حرام کاریوں میں اُن محصُولات کی وجہ سے جو نوح بادِشاہ نے اپنے لوگوں پر لگائے تھے، کفالت پاتے تھے“ (مضایاہ ۱۱:۵–۶)۔
اِس سے بدتر، نوح بادشاہ نے ابینادی نبی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا اور ایلما اور اُس کے تبدیل شدگان کو تباہ کرنے کا خواہاں تھا (دیکھیں مضایاہ ۱۷؛ ۱۸:۳۳–۳۴)۔ ایسی بدکاری کا خاتمہ کرنے کی خاطر، جدعون نے بادشاہ کو روکنے کا عزم کیا، جِس کی اُس نے صرف لامنی حملہ کی بدولت جان بخشی کی تھی (دیکھیں مضایاہ ۱۹:۴–۸)۔
بعد ازاں، جدعون نے درست طور پر نوح کے کاہنوں پر لامنوں کی 24 بیٹیوں کو اُٹھانے (اغوا کرنے) کا الزام لگایا۔ اُس نے مشاہدہ کیا کہ ابینادی کی لوگوں کے خلاف نبوت پوری ہو چُکی تھی کیوں کہ وہ توبہ کرنے سے مُنکر تھے۔ (دیکھیں مضایاہ ۲۰:۱۷–۲۲۔) اُس نے لمحی کے لوگوں کو آزاد کرانے میں مدد کی، جو لامنوں کی غلامی میں تھے (دیکھیں مضایاہ ۲۲:۳–۹)۔
اب عُمر رسیدہ، جدعون کو تکبر اور بدکاری دونوں کا سامنا تھا جب اُس نے ایک بار پھر نحُور کا سامنا کیا، جس نے لوگوں میں فریبی کہانت کو متعارف کرایا تھا۔ نحُور ”کلِیسیا کی مخالفت کرتا تھا“ اور لوگوں کو برگشتہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ (دیکھیں ایلما ۱:۳، ۷، ۱۲؛ مزید دیکھیں ۲ نیفی ۲۶:۲۹۔)
کلامِ خُدا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے، بہادر جدعون نے نحُور کو اُس کی بدکاری کے لیے مَلامَت کی۔ غصے میں، نحُور نے حملہ کیا اور جدعون کو تلوار سے ہلاک کر دیا۔ (دیکھیں ایلما ۱:۷–۹۔) لہذا ایک ”راست باز آدمی“ کے ایام کا خاتمہ ہوا جس نے ”اِن لوگوں میں بڑی نیکی کے کام کِیے تھے“ (ایلما ۱:۱۳)۔
ایامِ آخر جن میں ہم رہ رہے ہیں ہمیں جدعون کی مانند ”خُداوند کے ہاتھوں میں وسیلہ“ (ایلما ۱:۸) بننے کی تقلید کرنے کے لیے دوسروں کی ”خدمت کرنے“ (مضایاہ ۲۲:۴)، راستبازی کے لئے کھڑے ہو کر، اور خدا کی عبادت اور خدمت کرنے کی ہماری آزادی کو پہنچنے والے خطرات کا مقابلہ کرنے کے کافی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جیسے ہم جدعون کے وفادار نمونہ کی پیروی کرتے ہیں، ہم بھی بڑی بھلائی کر سکتے ہیں۔
خدمت میں متحد ہوں
”بطور [مُنجّی کے] پیروکار، ہم خُدا اور پوری دُنیا میں اپنے پڑوسی سے محبت کرنے کے خواہش مند ہیں،“ صدارتِ اوّل نے فرمایا ہے۔ ”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام دُوسروں کو برکت دینے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی مشتاق ہے۔ ہم اِس مُقدس ذمہ داری کو نبھانے کی قابلیت، وسائل، اور بااعتماد عالمگیر روابط سے بابرکت ہیں۔“1
مَیں اُس بے لوث خدمت اور خدمت گزاری کے لیے مشکور ہُوں جو ہمارے اراکین ہماری ہَیکَلوں، اپنی وارڈوں، برانچوں اور سٹیکوں میں پیش کرتے ہیں۔ مَیں اَرکانِ کلِیسیا کی خدمت کے لیے بھی مشکور ہوں جو وہ اَن گنت معاشروں، تعلیمی و خیراتی تنظیموں میں دیتے ہیں اور کہ وہ سالانہ ہزاروں انسان دوست منصُوبوں میں، تقریباً 200 ممالک اور علاقوں میں لاکھوں گھنٹے رضاکارانہ طور پر دیتے ہوئے شریک ہوتے ہیں۔2
کلِیسیا کا کئی ممالک میں خدمتی مواقعوں کو وسعت دینے کا ایک طریقہ JustServe.org کے ذریعے ہے۔ کلِیسیا کی سپانسر شُدہ مگر جو کوئی بھی دُوسروں کو برکت دینا چاہتا ہے سب کے لیے دستیاب ہے، JustServe.org ”کمیونٹی رضاکاروں کی ضروریات کو رضاکاروں کے ساتھ جوڑتا ہے“ جو ”معاشرے میں معیارِ زِندگی کو بہتر بناتے ہیں۔“3
کلِیسیا اور اِس کے اَرکان پوری دُنیا میں خدمتی تنظیموں کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ کلِیسیا، اپنے اراکین کی بدولت، ”2022 میں ریڈ کراس کی عطیہِ خون کی مہم کی سب سے بڑی عطیہ دان تھی۔“ اِس کے علاوہ، کلِیسیا نے حال ہی میں ریڈ کراس کو 8.7 ملین ڈالر دان کیے ہیں۔4
کلِیسیا دُنیا بھر کے علاقوں میں صاف پانی اور صحت و صفائی کے منصوبوں کو لانے کے لئِے تنظیموں کے ساتھ بھی شامل ہے۔ 2022 میں، کلِیسیا نے ایسے 156 منصوبوں میں شرکت کی۔5 ہم دُوسری ایسی ایجنسیوں کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں اور اُنہیں عطیہ دیتے ہیں جو خُدا کے متاثرہ بچّوں کو راحت فراہم کرتی ہیں۔6
”جب ہم ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے متحد ہوتے ہیں،“ صدر ہنری بی آئرنگ، صدارتِ اول میں مشیرِ دوم نے فرمایا، ”خُداوند ہمارے دِلوں کو مِلاتا ہے۔“7
اپنی روشنی بُلند رکھنا
مُنجّی کے شاگردوں کی حیثیت سے، ہم اپنے پڑوسیوں کو بھی بابرکت کرتے ہیں جب ہم اپنے عہُود کو پورے کرتے اور مسِیح کی مانند زندگیاں بسر کرتے ہیں۔ مورمن کی کتاب سِکھاتی ہے کہ ”کلِیسیا کے لوگوں“ کو نہ صرف راست بازی کا انتخاب کرنا چاہیے بلکہ اپنی صدائے حق کو بھی اُٹھانا چاہیے اگر وہ چاہتے ہیں کہ خُداوند اُن کی حفاظت کرے اور اُنہیں خوشحال کرے (دیکھیں ایلما ۲:۳–۷؛ مزید دیکھیں مضایاہ ۲۹:۲۷)۔ خُداوند ہم سے توقع رکھتا ہے ہم اپنے ایمان اور عقائد کا اشتراک کریں اور اپنی روشنی کو بُلند رکھیں۔ ”دیکھو جو روشنی تم نے بلند رکھنی ہے وہ مَیں ہوں۔“ (۳ نیفی ۱۸:۲۴)۔
”ہم اپنے نجات دہندہ کی بہتر خدمت نہیں کرتے اگر ہم خُدا کی نسبت خوفِ انسان زیادہ رکھتے ہیں،“ صدارتِ اَول میں مشیر اَول صدر ڈیلن ایچ اوکس فرماتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید فرمایا، ”ہم خُداوند کے معیار قائم کرنے کے لیے بُلائے گئے ہیں، دُنیا کی پیروی کے لیے نہیں۔“۸
چاہے سکول میں، کام پر، یا کھیل میں، چھٹیوں پر، ڈیٹ پر، یا آن لائن، خُداوند کے شاگرد ”مسِیح کا نام اپنے اُوپر لینے پر شرمِندہ،“ نہیں ہیں (ایلما ۴۶:۲۱)۔ اپنے اقوال و افعال سے، ہم گواہی دیتے ہیں کہ خُدا زندہ ہے اور کہ ہم اُس کے بیٹے کی پیروی کرتے ہیں۔
”ہمارا ایمان تقسیم نہیں ہے، یا یقینی طور پر ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ ایمان صرف کلِیسیا کے لیے ہی نہیں ہے، یہ صرف گھر کے لیے ہی نہیں ہے، یہ محض [سکول] کے لیے نہیں، “ پال لیمبرٹ، ایامِ آخر کے ماہر کثیر المذاہب نے مشاہدہ کیا۔ ”یہ ہر اُس کام کے لیے ہے جو ہم کرتے ہیں۔“9
ہم نہیں جانتے کہ ہماری گواہی، اچھی مثال اور نیک اعمال دوسروں پر کیا اثر ڈال سکتے ہیں۔ مگر جب ہم راستی کے لیے کھڑے ہوتے اور مُنجّی کی روشنی کو بلند رکھتے ہیں، تو لوگ ہم پر دھیان دیں گے اور آسمان ہماری حوصلہ افزائی کرے گا۔
مذہبی آزادی کے لیے کھڑا ہونا
آج کی فریبی کہانت، جس میں تیزی سے سیکولر معاشرے ایمان دار لوگوں کے خلاف غالب آ رہے ہیں، مورمن کی کتاب کے زمانے سے بالکل مختلف نہیں ہے۔ عوامی و سیاسی میدانوں میں مذہب کے اہم کردار کے مخالفین کی آوازیں بلند سے بلند تر ہو رہی ہیں۔ لادینیت اور حکومتیں، بشمول بہت سے سکول اور یونیورسٹیاں، ایسے رویوں پر مجبور کر رہی ہیں جو بد اخلاقی، دہریت اور اخلاقی نسبت داری کو تقویت دیتی ہیں۔
مذہبی آزادی پر حملے کامیاب ہوں گے اگر ہم اپنے مذہبی حقوق کے لیے کھڑے نہیں ہوتے ہیں۔ ”بطور کلِیسیا،“ مَیں نے حال ہی میں سِکھایا، ”ہم دُوسرے مذاہب کے ساتھ شامِل ہوتے ہیں جو تمام عقائد اور ایمان کے لوگوں کے تحفظ اور اُن کے عقائد کے حقِ اِظہار کی حفاظت کرتے ہیں۔“10
اخلاقی مُختاری—ہمارے انتخاب کرنے کی آزادی کے لیے آسمان پر جنگ لڑی گئی۔ اپنی مختاری کو محفوظ بنانے کے لیے لازم ہے کہ ہم اپنی مذہبی آزادی کی جانفشانی سے حفاظت کریں۔
متحرک مذہبی ایمان خاندانوں، برادریوں اور اقوام کو مضبوط کرتا اور تحفظ دیتا ہے۔ یہ قانون کی اطاعت کو جنم دیتا ہے، زندگی اور املاک کا احترام پیدا کرتا ہے، اور خیرات، دیانت اور اخلاق کی تعلیم دیتا ہے—خوبیاں جو، راست، آزاد اور سول سوسائٹی کو برقرار رکھنے کے لئِے درکار ہوتی ہیں۔ ہمیں اپنے ایمان کے لیے معذرت خواں نہیں ہونا چاہیے۔
ہماری مشنری کاوشیں، ہَیکَلوں میں ہمارا عوضی کام، خُدا کی بادشاہی کو تعمیر کرنے کی ہماری کوششیں، اور ہماری خُوشی تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے مذہبی ایمان اور آزادی کے لیے کھڑے ہوں۔ ہم دُوسروں کی آزادی کو کھوئے بغیر اُس آزادی کو نہیں کھو سکتے ہیں۔
نبی جوزف سمتھ نے سِکھایا، ”یہ آزادی کی محبّت ہے [جو] میری رُوح پر اَثر پذیر ہوتی ہے—شہری اور مذہبی آزادی کُل نسلِ اِنسانی کے واسطے۔“11 مذہبی آزادی ہماری جانوں کو تحریک دے گی جب ہم کلِیسیائی راہ نُماؤں کی مشورت کی پیروی کریں گے:
-
”عوامی اہمیت کے معاملات سے خبردار رہیں، اور پھر حوصلے اور شرافت کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کریں۔“12
-
”تسلیم کریں کہ مذہبی آزادی کے خاتمہ سے قوت میں فروغ پانے اور اِنجِیل کے علم میں اضافہ کرنے، مُقدّس اَحکام سے برکت پانے اور اپنی کلِیسیا کی ہدایت کے لیے خُداوند پر انحصار کرنے کے ہمارے مواقع پر نمایاں اثر پڑے گا۔“13
-
”یہ تصدیق کرنے کے لیے کھڑے ہوں کہ خُدا موجود ہے اور کہ اُس کے احکام کامل سچائیوں کو قائم کرتے ہیں۔“14
-
”ایسے قوانین کو چیلنج کریں جو ہمارے عقائد پر عمل کرنے کی ہماری آزادی کو خراب کریں گے۔“15
-
”بھلائی کرنے، قادرِ مُطلق خُدا پر ایمان استوار کرنے، اور دُوسروں کو زیادہ خوش و خرم مقامات پر لانے میں مدد کرنے کے لیے دُنیا میں جائیں۔“16
-
وسائل کا religiousfreedom.ChurchofJesusChrist.org اور religiousfreedomlibrary.org/documents پر مُطالعہ کریں۔
ہم خُدا کی بادشاہی قائم کرتے ہیں جب ہم دُوسروں کی خدمت کرتے، اپنی روشنی قائم رکھتے، اور مذہبی آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ اپنے خاندانوں، معاشروں، اور قوموں میں ”بہت ساری بھلائی“ کرنے کی ہماری کاوشوں کو خُداوند برکت دے۔
© 2024 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved. یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 19/6۔ منظُوری برائے ترجمہ: 19/6۔ ترجمہ برائے Monthly Liahona Message، June 2024 Urdu. 19347 434