لیحونا
خُدا ایلما اور امیولک کو آزاد کراتا ہے
جون ۲۰۲۴


”خُدا ایلما اور امیولک کو آزاد کراتا ہے،“ فرینڈ، جون ۲۰۲۴، 26–27۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، جون ۲۰۲۴

خُدا ایلما اور امیولک کو آزاد کراتا ہے

شبیہ
ایلما اور امیولک مُنادی کرتے ہوئے

خاکہ کشی از اینڈریو بوسلے

ایلما اور امیولک عمونیہا نامی شہر کو گئے۔ اُنہوں نے لوگوں کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھایا۔ مگر اُنہوں نے جو سِکھایا لوگوں نے اُس کے بارے غصہ کیا۔ اُنہوں نے ایلما اور امیولک کو قید خانہ میں ڈال دیا۔

شبیہ
ایلما اور امیولک قید خانہ میں بندھے ہوئے

لوگوں نے ایلما اور امیولک کو زخمی کیا۔ وہ کئی دنوں تک قید خانہ میں رہے۔

شبیہ
قید خانہ کی دیواریں ایلما اور امیولک کے اردگرد گر گئیں

ایلما اور امیولک نے دُعا کی اور مضبوطی مانگی۔ وہ خُدا پر اِیمان رکھتے تھے۔ اُس نے اُنہیں اپنی کمر کی رسیوں کو توڑنے کی قوت عطا کی۔

شبیہ
ایلما اور امیولک رسیوں سے بندھے بغیر ملبے پر کھڑے ہیں

پھر زمین لرزی۔ قید خانہ کی دیواریں گر گئیں! خُدا نے ایلما اور امیولک کی آزاد ہونے میں مدد کی۔ اُنہوں نے دُوسرے لوگوں کو یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھانے کے لیے عمونیہا کو چھوڑا۔

رنگ بھرو صفحہ

مَیں جانتا ہُوں یِسُوع مجھ سے پیار کرتا ہے

شبیہ
فطرت، صحائف، اور ہَیکَل میں گھرے دو بچّے

خاکہ کشی اَز ایڈم کوفورڈ

کون سی اشیاء آپ کو یِسُوع مسِیح کی یاد دِلاتی ہیں؟

شائع کرنا