لیحونا
ایک قوی تعلق
اگست 2024


ماہانہ برائے مضبُوطیِ نوجوانان پیغام، اگست 2024

ایک قوی تعلق

عہد معاہدہ سے بڑھ کر ہے؛ یہ ایک رشتہ ہے۔

سبز کرسیاں

میرے پاس اب بھی اُن سبز کرسیوں کی تصویر ہے جن پر ایلڈر پیسٹون اور ایلڈر موراسکو اُس وقت بیٹھے تھے جب اُنھوں نے آرجنٹینا میں میرے خاندان کو تعلیم دی۔ اُنھوں نے اتنی روحانی قدرت سے تعلیم دی کہ میری 10 سالہ بہن اور مَیں (عمر 9 سال) اُن کے جانے کے بعد کرسیوں کو چھونے لگیں، اِس امید کے ساتھ کہ یہ قوت ہم پر آ جائے گی۔

مَیں نے جلد ہی جانا کہ قدرت کرسیوں سے نہیں بلکہ خُدا اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ عہد کا رشتہ قائم کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

میرا بپتِسما کا تجربہ

مَیں نے 13 نومبر، 1977 کو اپنا پہلا عہد باندھا۔ مجھے اپنے بپتِسما کے بارے میں زیادہ یاد نہیں ہے، لیکن مجھے یاد ہے کہ ایلڈر پیسٹون نے پانی میں میرے معاون بنے اور ایلڈر موراسکو نے مجھے استحکام بخشا جب کہ میرے بال ابھی بھی گیلے تھے۔ مجھے وہ خُوشی بھی یاد ہے جو مَیں نے محسوس کی جب نئی وارڈ کے دوستوں نے ارجنٹائن کے انداز میں مُجھے گلے لگایا اور بوسہ دیا اور اُس قوی آرزو کو جو مَیں نے آسمانی باپ کی وفادار بیٹی ہونے کے لیے محسوس کی۔

خاندان بپتِسما کے وقت

نوجوان بہن سپیناؤس (درمیان میں) اپنے والدین کے ساتھ (بائیں)، اس کی بہن سلوینا (دور دائیں)، اور ایلڈر موراسکو۔

بعد میں مُجھے احساس ہوا کہ جو خُوشی مَیں نے محسوس کی وہ رُوحُ القُدس کی نعمت سے حاصل ہوئی تھی۔ مَیں نے سیکھا کہ جب مَیں وفاداری سے خُدا کے ساتھ اپنے عہود پر قائم رہوں گی، تو رُوح میرے ساتھ ہو گا۔ رُوحُ القُدس اُن قوی برکات میں سے ایک ہے جو خُدا اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ عہد کے رشتے سے ملتی ہیں۔

اب، اگرچہ جب میرے محرکات، خیالات، اور اعمال پست ہوں، تب بھی میں کوشش جاری رکھنے کی اُمید کی حامل ہوتی ہوں۔ کیوں؟ کیوں کہ عشائے ربانی میں شریک ہونا میرے لیے ہر ہفتے اپنے عہود کی تجدید اور نئے عہود باندھنا ممکن بناتا ہے۔ مَیں اس برکت کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔

گرم جوش، عہد کا رشتہ

ہم اکثر سنتے ہیں کہ عہود ہمارے اور خُدا کے درمیان دو طرفہ وعدے ہیں۔ جب کہ یہ سچ ہے، یہ اُن کی بھرپور عکاسی نہیں ہے۔ حقیقت میں، ”عہد کو برقرار رکھنے ایک بے جوش کاروباری سودا نہیں لیکن ایک مخلصانہ تعلق ہے۔“

پس آپ آسمانی باپ اور نجات دہندہ کے ساتھ عہد کا رشتہ کیسے قائم کرتے ہیں؟ وہ پہلے سے ہی آپ سے کامل طور پر محبت کرتے ہیں اور آپ کو برکت دینا چاہتے ہیں (دیکھیے 3 نیفی 14:‏11)۔ لیکن کوئی بھی دو طرفہ تعلق دونوں طرف سے وقت اور پیار درکار کرتا ہے۔

کیا آپ اُن کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں؟ جب آپ وہ کام کرتے ہیں جو وہ کریں گے، تو آپ اُن کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں! یہ اتنا آسان ہو سکتا ہے جتنا مُشکل وقت کے دوران میں کسی دوست کو سننا، کسی بھائی بہن کے ساتھ کھیلنے کے لیے وقت نکالنا، یا کسی اِیسے شخص کو بھی شامل کرنا جو خود کو اکیلا محسوس کرتا ہو۔ حال ہی میں، مَیں نے ارجنٹائن کے ایک دوست کو جو تنہا محسوس کر رہا تھا صوتی پیغامات ریکارڈ کر کے اور ٹیکسٹ بھیج کر خُدا کے ساتھ چلنے میں وقت گزارا۔ مَیں نے ہمیشہ اپنے اجازت نامہ برائے ہیکل کو فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مَیں خُداوند کے ساتھ اُس کے پاک گھر میں وقت گزار سکوں۔ آپ اُن تجاویز کے لیے دُعا کر سکتے ہیں جو آپ کو آسمانی باپ اور اپنے نجات دہندہ کے ساتھ وقت گزارنے میں مدد دیں گی۔

کیا آپ اُنھیں دکھانا چاہتے ہیں کہ آپ پرواہ کرتے ہیں؟ اُن حکموں کو مانیں جو آپ نے عہد باندھے ہیں اپنی محبت کے اظہار کے ایک طریقہ کے طور پر، نہ کہ اصولوں کی فہرست کے طور پر۔ مثال کے طور پر، حکمت کے کلام پر عمل پیرا ہونے کے لیے، مَیں نے سیکھا کہ صحت مند کھانے کیسے پکائے جائیں۔ اب مَیں اپنی بیٹیوں کو بھی ایسا ہی کرنا سکھا رہی ہوں۔ جب آپ خُوشی سے خُدا کے حکموں پر عمل کرتے ہیں، تو اُس کے اور نجات دہندہ کے لیے آپ کی محبت بڑھے گی۔

آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ ہمارے عہد کے تعلقات ہمیں اُنھیں بہتر طور پر جاننے اور اپنی زندگیوں میں اُن کی قدرت تک زیادہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کریں گے—کسی بھی سبز کرسیوں کے سیٹ سے لامحدود طور پر زیادہ۔ اور یہ قدرت ہمیں ہمیشہ کے لیے تبدیل کرتی ہے!

حوالہ جات

  1. این ایم میڈسن، ٹرومین جی میڈسن میں، ہیکل: جہاں آسمان زمین سے ملاقات کرتا ہے (2008)، 69۔