”آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا، کا طریقہ اِستعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا، کا طریقہ اِستعمال“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴
آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کا طریقہ اِستعمال
یہ وسیلہ کِس کے لیے ہے؟
یہ وسیلہ ہر کِسی کے لیے ہے جو مورمن کی کِتاب میں سے سِیکھنا چاہتا ہے—انفرادی طور پر، بحثیتِ خاندان، اور کلِیسیائی جماعتوں میں۔ اگر آپ نے ماضی میں باقاعدگی سے اِنجِیل کا مُطالعہ نہیں کیا تو، یہ وسیلہ آغاز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ہی اِنجِیل کے مُطالعہ کی اچھی عادت کے حامل ہیں تو، یہ مواد زیادہ معنی خیز تجربات حاصل کرنے میں آپ کا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
گھر پر افراد اور خاندان
تدریسِ اِنجِیل کے لیے گھر مثالی جگہ ہے۔ کلِیسیا میں آپ کے معلمین آپ کی معاونت فرما سکتے ہیں، اور آپ دُوسرے اَرکانِ وارڈ سے حوصلہ افزائی پا سکتے ہیں۔ مگر رُوحانی طور پر زندہ رہنے کے لیے، آپ اور آپ کے خاندان کو روزانہ کی بنیاد پر ”خُدا کے اچھے کلام“ سے سیر ہونے کی ضرورت ہے (مرونی ۶:۴؛ مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ابتدائی تصریحات،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۶–۸)۔
اِس وسیلہ کو کِسی بھی ایسے طریقے سے اِستعمال کریں جو آپ کے لیے کارآمد ہو۔ اِس کے خاکے مورمن کی کِتاب میں پائے جانے والے اَبدی اُصولوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور انفرادی طور پر، خاندان کے ساتھ، یا دوستوں کے ساتھ آپ کو مُطالعہِ صحائف کرنے میں مدد دینے کے لیے خیالات اور سرگرمیاں تجویز کرتے ہیں۔ جب آپ مُطالعہ کریں، تو اَبدی سَچّائیوں کو تلاش کرنے کے لیے رُوح کی ہدایت کی پیروی کریں جو آپ کے لیے معنی خیز ہوں۔ اپنے لیے خُدا کے پیغامات کی تلاش کریں، اور آپ کو ملنے والے تاثرات و ترغِیبات پر عمل پیرا ہوں۔
کلِیسیا میں مُعلمِین و مُتعلمِین
اگر آپ پرائمری جماعت، نوجوانان یا بالغ سبت سکول کی جماعت، ہارونی کہانتی جماعت، یا اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی تدریس کرتے ہیں، تو آپ کی اِس خاکہ کو اِستعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جب آپ تدریس کے لیے تیاری کرتے ہیں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائےگھر اور کلِیسیا آپ کے سبت سکول کے لیے نصاب ہے۔ اِس وسیلہ میں تدریسی تجاویز کو گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ جب آپ تدریس کرنے کے لیے تیاری کریں، صحائف میں اپنے ذاتی تجربات پانے سے شروعات کریں۔ آپ کی اہم ترین تیاری تب وقوع پذیر ہو گی جب آپ صحائف میں سے تلاش کریں گے اور رُوحُ القُدس کے اِلہام کے مُتلاشی ہوں گے۔ اُن اَبدی سچّائیوں کے مُتلاشی ہوں جو آپ کو مزید آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی مانند بننے میں مدد دیں۔ آ، میرے پیچھے ہو لے آپ کو اِن چند ایک سچّائیوں کی نشاندہی کرنے اور صحائف کے سیاق و سباق کا فہم پانے میں مدد کر سکتا ہے۔
یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بہترین تدریس اِنجِیل، گھر مرکوز اور کلِیسیائی معاونت سے ہوتی ہے۔ باالفاظِ دیگر، جِن لوگوں کی آپ تدریس کرتے ہیں اُنہیں گھر پر اِنجِیل سیکھنے اور عمل کرنے میں اُن کی کاوشوں میں معاونت فراہم کرنا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اُنھیں صحائف کے پیرائوں کے متعلق اپنے تجربات، خِیالات، اور سوالات بتانے کا موقع دیں اُنھیں اُن اَبدی سچّائیوں کو بیان کرنے کے لیے مدعو کریں جو اُنھوں نے پائی ہیں۔ مواد کی کِسی خاص مقدار کا احاطہ کرنے سے ایسا کرنا زیادہ اہم ہے۔
پرائمری
آپ کی پرائمری کی تدریس کرنے کی تیاری کا آغاز ہوتا ہے جب آپ ذاتی طور پر اور بطور خاندان مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کے متعلق رُوحانی تاثرات اور رُوحُ القُدس کی جانب سے بصیرتوں کے لیے اپنے در کھلیں رکھیں۔ دُعا کریں، اور رُوح آپ کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں اُن کی مدد کرنے کے لیے تجاویز کا اِلہام بخشے گا۔
جیسے آپ تدریس کی تیاری کرتے ہیں، آپ اِس وسیلہ میں سے تدریسی تجاویز کو دریافت کرنے سے اضافی اِلہام پا سکتے ہیں۔ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا کے ہر خاکہ میں ایک حِصّہ بعنوان ”بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز“ موجود ہے۔ اِن تجاویز کو اپنے اِلہام کو متحرک کرنے کے لیے بطور صلاح تصور کریں۔ آپ اپنی پرائمری جماعت کے بچّوں کو جانتے ہیں—اور آپ اُن کو اور بہتر طور پر جانیں گے جب آپ جماعت میں اُن کے ساتھ تعامل کریں گے۔ خُدا بھی اُنھیں جانتا ہے، اور وہ اُن کی تدریس کرنے اور برکت دینے کے بہترین طریقوں سے آپ کو اِلہام بخشے گا۔
یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ کی جماعت میں بچّوں نے آ، میرے پیچھے ہو لے کی سرگرمیوں میں سے چند ایک کو پہلے ہی اپنے خاندانوں کے ساتھ کر لیا ہو۔ یہ ٹھیک ہے۔ تکرار اچھا ہے۔ بچّوں نے جو کُچھ گھر پر سِکھا ہے اُسے ایک دُوسرے کو بتانے کے لیے مدعو کرنے پر غور کریں—اگرچہ آپ کو بچّوں کے حِصّہ لینے کے لیے طریقوں کا انتظام کرنا چاہیے حتٰی کہ اگر اُن کی گھر پر تدریس نہیں بھی ہو رہی ہو۔ بچّے اِنجِیل کی سچائیوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے سیکھتے ہیں جب یہ سچائیاں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بار بار سِکھائی جاتی ہیں۔ اگر آپ جان لیں کہ ایک تدریسی سرگرمی بچّوں کے لیے موثر ہے، اِسے دہرانے پر غور کریں، خصوصاً اگر آپ چھوٹے بچّوں کو سِیکھا رہے ہیں۔ آپ گُزشتہ سبق میں سے بھی سرگرمی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
جِن مہینوں میں پانچ اتوار ہوتے ہیں، پرائمری معلمین کی آ، میرے پیچھے ہو لے پانچوں اتوار کے خاکہ کے شیڈول کو اِن سرگرمیوں ”ضمیہ ب: برائے پرائمری—اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زِندگی بھر کے لیے تیار کرنا“ میں سے ایک یا زائد کے ساتھ تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
نوجوانان اور بالغان کی سبت سکول کی جماعتیں
سبت سکول کی جماعتوں میں اکٹھے ملنے کی ایک بنیادی وجہ ایک دُوسرے کی معاونت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جب ہم یِسُوع مسِیح کی تقلید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کا سادہ طریقہ اِس جیسے سوالات پوچھنا ہے ”اِس ہفتے آپ کو رُوحُ القُدس نے کیا سِکھایا ہے جیسے آپ نے آ، میرے پیچھے ہو لے کے ساتھ مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کیا ہے؟“ اِس سوال کے جواب بامقصد مباحثوں کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل پر اِیمان کی تعمیر کرتے ہیں۔
پھر آپ آ، میرے پیچھے ہو لے کی تجاویز پر مبنی گُفتگُو کی دعوت دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک مُطالعاتی تجویز ایلما ۳۶ میں سے تلاش کرنے اور اُن الفاظ کی فہرست بنانے کی صلاح دے سکتی ہیں جو توبہ میں مُنّجی کے کردار کے مُتعلق سِکھاتے ہیں۔ آپ جماعت کے ارکان کو ڈھونڈے گئے الفاظ بتانے اور اُن کے بارے میں بات کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔ یا آپ بطور جماعت اکٹھے فہرست بنانے پر کُچھ وقت صرف کر سکتے ہیں۔
ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں
جب ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعتیں اتواروں کو ملتی ہیں، اُن کا مقصد سبت سکول کی جماعت سے کُچھ مُختلف ہے۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِیکھنے میں ایک دُوسرے کی مدد کرنے کے علاوہ، یہ گروہ کارِ نجات و سرفرازی کو سر انجام دینے کے لیے باہم مشورت کرنے کے لیے ملتے ہیں (دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب: کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایاّم میں خدمت کرنا، 1۔2)۔ ایسا کلاس اور جماعت کی صدارتوں کی زیرِ ہدایت کرتے ہیں۔
اس وجہ سے، ہر جماعت یا کلاس میٹنگ کا آغاز جماعتی یا کلاس کی صدارت کے رُکن کے ساتھ ہونا چاہیے جِس میں ان کوششوں کے بارے میں گُفتگُو کی جائے، مثال کے طور پر، اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا، ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنا، اِنجِیل کا ذِکر کرنا، یا کارِ ہیکل و خاندانی تاریخ میں شرکت۔
باہم مشورت کرنے کے اِس وقت کے بعد، ایک معلم کلاس یا جماعت کی اکٹھے اِنجِیل سِیکھنے میں راہبری کرتا ہے۔ بالغ راہ نُما، یا اَرکانِ کلاس یا جماعت تدریس کرنے کے لیے مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ کلاس یا جماعتی صدارت، یہ ذمہ داریاں دینے کے لیے، بالغ راہ نُماؤں کے ساتھ مشورت کرتی ہے۔
تدریس کے لیے مقرر کیے گئے لوگوں کو آ، میرے پیچھے ہو لے کے ہفتہ وار خاکہ میں تدریسی تجاویز کو اِستعمال کرتے ہوئے تیاری کرنا چاہیے۔ ہر خاکہ میں، یہ شبِیہ ایسی سرگرمی کی نِشان دہی کرتی ہے جو خصوصاً نوجوانان سے متعلقہ ہے۔ بہر حال، خاکہ کی کوئی بھی تجاویز نوجوانان کے لیے بطورِ تدریسی سرگرمی اِستعمال کی جا سکتی ہے۔
کلاس اور جماعت کی مجالس کے لیے سادہ ایجنڈے کے لیے، دیکھیں ضمیمہ د۔