”ضمیمہ د: برائے ہارونی کہانت، اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتیں—میٹنگ کا ایجنڈا“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”ضمیہ د،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴
ضمیمہ د
برائے ہارونی کہانت، اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتیں—میٹنگ کا ایجنڈا
میٹنگ کی تاریخ:
قیادت (کلاس یا صدارتی جماعت کا رُکن):
اِفتتاحی
گیت (آپ کی مرضی کے موافق):
دُعا:
اَنجمنِ دُختران کا موضوع یا ہارونی کہانت کا موضوع دوہرائیں۔
باہم مشاورت کریں
قیادت کرنے والا شخص میٹنگ کی راہ نُمائی کرتا ہے، کلاس یا کورم کارِ نجات اور سرفرازی میں اپنی ذمّہ داریوں کی بابت ۵ سے ۱۰ منٹ باہم مشاورت کرتے ہیں۔ یہ کلاس یا صدارتی کورم کے لیے صدارتی میٹنگ یا وارڈ کی نوجوانوں کی مشاورتی میٹنگ میں زیرِ بحث چیزوں پر عمل پیرا ہونے کا موقع ہے۔
قیادت کرنے والا شخص اِن میں سے ایک یا زائد سوال اِستعمال کر سکتا ہے:
اِنجِیل کے موافق زِندگی بسر کریں
-
یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی بابت کون سے حالیہ تجربوں نے ہماری گواہیوں کو تقویت بخشی ہے؟
-
نجات دہندہ کے پاس آنے کے لیے ہم کیا کر رہے ہیں؟ اُس کی مانِند بننے کے لیے ہم مزید کیا کوشش کر رہے ہیں؟
-
خُداوند کی ہدایت کو ہم اپنی زِندگیوں میں کیسے محسُوس کِرتے ہیں؟
ضرورت مندوں کا خیال رکھیں
-
ہمیں کِس کی مدد یا خِدمت کرنے کے لیے ہدایت محسُوس ہُوئی ہے؟ کِسی ضرورت مند کی مدد کرنے کے لیے بشپ صاحبان کی صدارت سے ہمیں کیا ذمہ داری سونپی گئی ہے؟
-
جِس صُورتِ حال سے ہم گُزر رہے ہیں ہم ایک دُوسرے کی کِس طرح مدد کر سکتے ہیں؟
-
کیا حال ہی میں ہمارے حلقہ میں کوئی مُنتقل ہُوا ہے یا کلِیسیا میں شامِل ہُوا ہے؟ ہم اُنھیں خیر مقدم محسُوس کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دیں
-
ہم دُوسروں کو خُدا کا پیار محسُوس کرنے میں مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
-
کون کون سی سرگرمیاں آ رہی ہیں جِن میں ہم اپنے دوستوں کو شریک ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں؟
-
وارڈ کے نوجوانان کی مشاورتی میٹنگ میں اِنجِیل کے اِشتراک کے لیے کون سے منصوبوں پر تبادلہ خیال کِیا گیا ہے؟ ہماری کلاس اور کورم کیسے شامِل ہوں؟
خاندانوں کو اَبدیت کے لیے مُتحد کریں
-
وہ کون سے طریقے ہیں جِن سے ہم خاندان کے ارکان بشمول دادا دادی/نانا نانی اور کزن کے ساتھ بہتر طور پر مُنسلک ہو سکتے ہیں؟
-
ہم ہَیکل کی رسُوم کے لیے اپنے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے کی کیا کاوِشیں کر رہے ہیں؟ ہم دُوسروں کو اُن کے آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟
-
ہم ہیکل کی رسُوم میں اِنفرادی اور کلاس یا کورم میں—مزید شرکت کیسے کریں؟
باہمی تعلیم
کوئی ایک بالغ راہ نُما یا کورم یا کلاس کا رُکن اِس ہفتہ کے آ، میرے پیچھے ہو لے کے بارے میں ہدایات کو پڑھے۔ وہ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا میں سے مُطالعہ کرنے کی تجاویز اِستعمال کریں۔ مُطالعہ کے ساتھ یہ آئکن سیمینری کے ساتھ مُنسلک ہے خاص طور پر نوجوانوں سے مُتعلقہ۔ تاہم، مُطالعہ کے لیے کِسی بھی تجویز کو اِستعمال کِیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ کے اِس حِصّے پر عام طور پر تقریباً ۳۵ سے ۴۰ منٹ لگتے ہیں۔
اِختتام
میٹنگ کی قیادت کرنے والا شخص:
-
سِکھائے گئے اصُولوں کی گواہی دیتا/دیتی ہے۔
-
تبادلہِ خیال کریں کہ اِنفرادی طور پر یا گروپ میں—اُنھوں نے جو سِیکھا ہے اُس پر کلاس یا کورم میں کیسے عمل پیرا کِیا جائے گا۔
دُعا: