آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ضمیمہ ج: پرائمری کے لیے—مدحہ سرائی کا وقت اور عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش کے لیے ہدایات


”ضمیمہ ج: پرائمری کے لیے—مدحہ سرائی کا وقت اور عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش کے لیے ہدایات“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ ( ۲۰۲۴)

”ضمیہ ج،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴

شبیہ
بچّے اور مُعلّم گیت گاتے ہُوئے

ضمیمہ ج

پرائمری کے لیے—مدحہ سرائی کا وقت اور عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش کے لیے ہدایات

پرائمری گیت بچّوں کو آسمانی باپ کے خُوشی کے منصوبے اور یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بُنیادی سچّائیوں کی بابت جاننے میں مدد کرنے کا نہایت موثر ذریعہ ہیں۔ جب بچّے اِنجِیل کے اصُولوں کے بارے میں گیت گاتے ہیں، تو رُوحُ القُدس اُن گیتوں کی سچّائی کی گواہی دے گا۔ اَلفاظ اور میوزک زِندگی بھر بچّوں کے دِل و دماغ میں رہیں گے۔

جب آپ اِنجِیل کو میوزک کے ذریعے سِکھانے کے لیے تیاری کریں تو رُوح سے مدد پائیں۔ آپ جِن سچّائیوں کی بابت گیت گاتے ہیں اپنی گواہی بیان کریں۔ بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ وہ گھر اور پرائمری کلاسوں میں جو سِیکھ رہے اور تجربہ کر رہے ہیں میوزک اُس سے کیسے وابستہ ہے۔

عِشائے ربّانی کی عِبادت میں پیش کش کے لیے ہدایات

بشپ کی ہدایت کے ساتھ، عِشائے ربّانی کی عِبادت میں بچّوں کی پیش کش عام طور پر سال کی چوتھی سہ ماہی کے دَوران میں مُنعقد کی جاتی ہے۔ پرائمری صدارت اور میوزک راہ نُما آپ مِل کر، اُسقف کے مُشیر کی زیرِ نگرانی پرائمری کی پیش کش کی تیاری کرتے ہیں۔

اِس پیش کش سے بچّے پیش کرنا چاہیں گے کہ اُنھوں نے اور اُن کے خاندانوں نے گھر اور پرائمری میں مورمن کی کِتاب سے کیا سِیکھا ہے، بشمُول پرائمری گیت جو اُنھوں نے سال کے دَوران میں گائے ہیں۔ جب آپ پیش کش تیار کریں، تو اُن طریقوں کی بابت سوچیں جو جماعت کو یِسُوع مسِیح اور اُس کی تعلیمات پر متوجہ کرے۔

بچّوں کے چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے کے طریقوں پر غور کِیا جا سکتا ہے جِس سے خاندان کے افراد اپنے بچّوں کے ساتھ حِصّہ لے سکتے ہیں۔ صدارتی رُکن کے مختصر اِظہارِ خیال کے ساتھ عِبادت کا اِختتام کِیا جائے۔

جب آپ پیش کش تیار کرتے ہیں، تو درج ذیل ہدایات کو یاد رکھیں:

  • پریکٹس کے لیے پرائمری کلاسوں یا خاندانوں سے غیر ضروری وقت نہیں لِیا جانا چاہیے۔

  • بصری معاونات، ملبُوسات، اور میڈیا پیش کش عِشائے ربّانی کی عِبادت کے لیے مُناسب نہیں ہیں۔

دیکھیں عمُومی راہ نُماے کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام میں خدمت کرنا، 12.2.1.2۔

مدحہ سرائی کے وقت کے لیے ہدایات

۵ منٹ (پرائمری صدارت): اِفتتاحی دُعا، صحیفہ یا اِیمان کے اَرکان پڑھنا، اور ایک واعظ ہوتا ہے۔

مدحہ سرائی کا وقت (میوزک راہ نُما): ۲۰ منٹ

پرائمری صدارت اور میوزک راہ نُما اصُولوں کو تقویت دینے کے لیے ہر مہینے گیتوں کا اِنتخاب کرتے ہیں جو بچّے اپنی کلاسوں اور گھر پر سِیکھ رہے ہیں۔ اِن اصُولوں کو تقویت دینے والے گیتوں کی فہرست اِس ہدایت نامہ میں شامِل ہے۔

جب آپ بچّوں کو گیت سِکھائیں، اِن گیتوں سے سِکھائی گئی کہانیوں اور تعلیمی اصُولوں کی بابت اُنھوں نے جو سِیکھا ہے بیان کرنے کے لیے مدعو کریں۔ گیتوں میں پائی گئی سچّائیوں کے بارے میں بچّوں کو اپنے خیالات اور جذبات بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔

پرائمری میوزک کے لیے بچّوں کے گیتوں کی کِتاب بُنیادی ذریعہ ہے۔ گیتوں کی کِتاب اور فرینڈ رسالہ میں سے گیت بھی موزُوں ہیں۔ پرائمری میں کِسی بھی دُوسرے میوزک کو بجانے سے پہلے اُسقفی صدارت سے منظوری لینا ضروری ہو گا عمُومی راہ نُماے کِتاب، 12.3.4

شبیہ
بچّے گاتے ہیں

مدحہ سرائی کے وقت کے لیے میوزک

جنوری

  • مورمن کی کِتاب کی کہانیاں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۱۸–۱۹

  • حکموں پر عمل کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۴۶–۴۷

  • لوہے کی سلاخ،“ گیت، نمبر ۲۷۴

فروری

  • نِیفی کی دلیری،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۲۰–۲۱

  • کرتا ہُوں محسُوس میں پیار اپنے مُنجی کا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۴–۷۵

  • راست اِنتخاب کرو،“ گیت، نمبر ۲۳۹

مارچ

  • ہیکل کو دیکھنا چاہتا ہُوں مَیں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۵

  • جب مَیں بپتسما پاؤں گا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۳

  • ایسٹر ہوشعنا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۶۸–۶۹

اپریل

  • بچّے کی دُعا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب ، ۱۲–۱۳

  • کیا مَیں نے کوئی نیکی کی ہے ،“ گِیت، نمبر ۲۲۳

مئی

  • ایک دُوسرے سے محبّت کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۳۶–۳۷

  • مَیں دلیر رہُوں گا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب ۱۶۲

  • پیارے باپ میری مدد فرما،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۹

جُون

  • گواہی،“ گیت، نمبر ۱۳۷

  • ہم دُنیا میں اُس کی سچّائی لائیں گے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۷۲–۷۳

  • نبی کے پیچھے چلو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۱۰–۱۱

جولائی

  • مَیں اب مشنری بننا چاہتا ہُوں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۸

  • میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۲۸–۲۹

  • ایمان،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۶–۹۷۔

اگست

  • جب مِیں پاک نوِشتوں میں سے ڈُھونڈھتا ہُوں،“ گیت، نمبر ۲۷۷

  • گھر زمیں پر جنت بن سکتا ہے،“ گیت، نمبر ۲۹۸

ستمبر

  • خاموش دھیمی آواز،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب،۱۰۶–۷

  • سموئیل، بچّے یِسُوع کا بتاتا ہے،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب،، ۳۶

  • مَیں یِسُوع کی مانِند بننے کی کوشش کر رہا ہُوں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۸-۷۹

اکتوبر

  • خاندان سدا کے لیے اِکٹھے ہو سکتے ہیں ،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۸۸

  • کلِیسیائے یِسُوع مسِیح،“ بچّوں کی گیت کی کِتاب، ۷۷

نومبر

  • راست کرنے کی ہمت،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۵۸

  • اِیمان ہے میرا مسِیح پر،“ گیت، نمبر ۱۳۴

دِسمبر

  • تلاش، غور، اور دُعا کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۹

  • دُور چرنی میں،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۴۲–۴۳

  • اُس نے اپنا بیٹا بھیجا،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۳۴–۳۵

میوزک تعلیم سِکھانے کے لیے اِستعمال کریں

مدحہ سرائی کے وقت کا مقصد بچّوں کو اِنجِیل کی سچّائیاں سِیکھنے میں مدد کرنا ہے۔ جب آپ گیتوں اور پرائمری گیتوں میں پائے جانے والے اِنجِیل کے اصُولوں کو سِکھانے کے طریقوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو درج ذیل تجاویز آپ کے لیے حوصلہ بخش ہو سکتی ہیں۔

مُتعلقہ صحائف کو پڑھیں۔ پَس بُہت سارے گیت بچّوں کے گیتوں کی کِتاب اور گیتوں کی کِتاب، مُتعلقہ صحائف کے حوالہ جات درج ہیں۔ یہ گیت ہمیں کیا سِکھاتا ہے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ رُوحُ القُدس ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔بچّوں کو اِن حوالوں میں سےچند کو پڑھنے میں مدد کریں، اور یہ بتائیں کہ صحیفے گیتوں سے کیسے مُنسلک ہیں۔ آپ بورڈ پر صحائف کے چند حوالہ جات بھی درج کریں اور بچّوں کو بُلائیں کہ وہ کِسی گیت یا کِسی گیت کی آیت کے ہر حوالے سے مِلائیں۔

خالی جگہ کو پُر کریں۔ بورڈ پر گیت کی ایک آیت لِکھیں جِس میں کئی کلیدی اَلفاظ غائب ہوں۔ پھر بچّوں سے گیت گانے کا کہیں، تاکہ اُن لفظوں کو سُنیں جِن سے خالی جگہوں کو پُر کرنا ہے۔ جُوں ہی وہ خالی جگہ پُر کرتے ہیں، با چیت کریں کہ آپ نے گُم شُدہ الفاط سے کون سے اِنجِیلی اصُول سِیکھے ہیں۔

شبیہ
مدحہ سرائی کے وقت کا/کی راہ نُما

گواہی۔ بچّوں کے لیے پرائمری گیتوں میں پائی گئی اِنجِیلی سچّائیوں کی مُختصر گواہی دیں۔ بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ مدحہ سرائی کا وقت ایک طریقہ ہے جِس سے وہ اپنی گواہی دیتے اور رُوح کو محسُوس کرتے ہیں۔

گواہ ٹھہریں۔ بچّوں کو باری باری کھڑے ہونے اور اُس گیت سے جو وہ گا رہے ہیں اُنھوں نے جو کُچھ سِیکھا یا وہ اُس گیت میں سکھائی گئی سچّائیوں کے بارے میں کیا محسُوس کرتے ہیں بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔ اُن سے پُوچھیں کہ وہ گیت گاتے ہُوئے وہ کیا محسُوس کرتے ہیں، اوررُوحُ القُدس کے اثر کو پہچاننے میں ان کی مدد کریں۔

تصویریں اِستعمال کریں۔ بچّوں سے کہیں کہ وہ آپ کو ایسی تصاویر تلاش کرنے یا بنانے میں مدد کریں جو گیت میں اہم الفاظ یا فقروں سے ہم آہنگ ہوں۔ اُنھیں یہ بیان کرنے کے لیے بُلائیں کہ تصویریں گیتوں سے کیسے مُنسلک ہیں اور گیت کیا سِکھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ یہ گیت سِکھاتے ہیں ”لوہے کی سلاخ“ (گیت)، نمبر ۲۷۴)، تو آپ پُورے کمرے میں یا کُرسیوں کے نیچے تصویریں لگا دیں جو گیت کے اہم اَلفاظ کی عکاسی کریں (جیسا کہ لوہے کی سلاخ، خُداکا کلام، راہ نُمائی، آزمایش، اور جنت)۔ بچّوں سے تصویریں اِکٹھی کرنے کو کہیں اور جب آپ ایک ساتھ گیت گائیں تو اُنھیں صحیح ترتیب میں پکڑیں۔

کوئی عملی سبق پیش کریں۔ آپ کِسی گیت پر موثر گُفتگو کرنے کے لیے کوئی چیز اِستعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہ گیت ”ایمان“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۶–۹۷) ایک چھوٹے سے بِیج کا ذکر کرتا ہے۔ آپ بچّوں کو بِیج دِکھا سکتے ہیں اور اِس پر بات کریں کہ جب ہم بِیج بوتے ہیں تو ہم کِس طرح ایمان ظاہر کرتے ہیں؛ اِسی طرح یہ بات چیت ہمیں یِسُوع مسِیح پر اِیمان ظاہر کرنے کے طریقوں کی جا سکتی ہے، جیسا کہ گیت میں بیان کیا گیا ہے۔

ذاتی تجربات بیان کرنے کے لیے بُلائیں۔ بچّوں کو گیت میں سِکھائے گئے اصُولوں کو اُن اصُولوں کے ساتھ اپنے تجربات سے جوڑنے میں مدد کریں۔ مثال کے طور پر، گانے سے پہلے ”مَیں ہیکل کو دیکھنا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۹۵)، آپ بچّوں سے پُوچھیں کہ اگر وہ ہیکل کو دیکھ چُکے ہیں تو اپنا ہاتھ اُوپر اُٹھائیں۔ جب وہ گاتے ہیں، تو اُنھیں یہ تصور کرنے کے لیے کہیں کہ جب وہ ہیکل کو دیکھتے ہیں تو کیا محسُوس ہوتا ہے۔

سوالات پُوچھیں۔ جب آپ گیت گاتے ہیں تو بُہت سے سوالات پُوچھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ بچّوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ گیت کی ہر آیت سے وہ کیا سِیکھتے ہیں۔ آپ اُن سے سوالات کے بارے میں سوچنے کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں جِن کے جواب گیت میں ہیں۔ اِس طرح گیت میں سِکھائی گئی سچّائیوں کی بابت تبادلہِ خیال کِیا جاسکتا ہے۔

ہاتھ سے آسان اِشارے/حرکات اِستعمال کریں۔ بچّوں کو گیت کے اَلفاظ اور پیغامات کو یاد رکھنے میں مدد کرنے کے لیے ہاتھ کے سادہ اِشارے/حرکات سوچنے کے لیے کہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ اِس گیت کی دُوسری آیت گائیں ”میرا آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۲۸–۲۹)، تو آپ بچّوں کی آنکھوں کی طرف دیکھ کر، اُنھیں اپنے ہاتھوں کو کانوں پر رکھ کر، تتلیوں کی طرح حرکت کرنے کے لیے کہیں۔ اُنھیں کہیں کہ جب وہ گائیں تو اپنے ہاتھوں کو اپنے دِل پر رکھیں ”ہاں، مَیں جانتا/جانتی ہُوں آسمانی باپ مُجھے پیار کرتا ہے۔“

شائع کرنا