آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ضمیمہ ۱: والدین کے لیے—اپنے بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا


” ضمیمہ ۱: والدین کے لیے—اپنے بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”ضمیمہ ا،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائےگھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴

ضمیمہ ا

والدین کے لیے—اپنے بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا

چُوں کہ آسمانی باپ آپ سے پیار کرتا، آپ پر بھروسا کرتا ہے، اور آپ کی صلاحیت کو جانتا ہے، اُس نے آپ کو موقع دِیا ہے کہ آپ اپنے بچّوں کو اُس کے عہد کے راستے پر داخل ہونے اور ترقی کرنے میں مدد کریں، جو ابدی زندگی کا راستہ ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۶۸: ۲۵–۲۸)۔ اِس میں اُن کی مُقّدس عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد کرنا، جیسا کہ بپتسمے کا عہد اور ہیکل میں باندھے گئے عہُود شامل ہیں۔ اگرچہ اِن عہُود کے ذریعے، آپ کے بچّے نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کے ساتھ اپنا تعلُق اُستوار کریں گے۔

آپ کے بچّوں کو عہد کی راہ کے اِس سفر کے لیے تیار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، اور آسمانی باپ اُن کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ جب آپ اِلہام کے خواہاں ہوتے ہیں، تو یہ بات ذہن نِشین کر لیں کہ سِیکھنے کا سارا عمل طے شُدہ اسباق کے دوران میں نہیں ہوتا ہے۔ دَرحقیقت، گھر میں سِیکھنے کے عمل کے لیے جو چیز نہایت تقویت بخش ہے وہ ہے مثال اور چھوٹے چھوٹے، سادہ لمحوں کے ذریعے سے سِیکھنے کے مواقع—جو قُدرتی طور پر روزمرہ کی زندگی میں ہوتے ہیں۔ جیسا کہ عہد کی راہ پر چلنا، زندگی بھر ایک مسلسل عمل ہے، ویسے ہی عہد کی راہ کے بارے میں سِیکھنا بھی اُسی طرح ہے۔ (دیکھیے ”گھر اور خاندان،“ نجات دہندہ کی طرح تعلیم دینا [۲۰۲۲]، ۳۰–۳۱۔)

ماں بچّے کے ساتھ

آپ کے بچّوں کو خُدا کے عہد کی راہ پر اُن کے سفر کے لیے تیار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔

ذیل میں چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جو مزید اِلہام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ آپ پرائمری عمر کے بچّوں کو پڑھانے کے لیے اضافی تجاویز یہاں پر تلاش کر سکتے ہیں ”ضمیمہ ۲: پرائمری کے لیے—بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا۔“

بپتِسما اور اِستحکام

نِیفی نے سِکھایا کہ ”وہ دروازہ جِس کے وسِیلے سے [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں“ توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (۲ نِیفی ۳۱:‏۱۷)۔ اپنے بچّوں کو بپتِسما اور اِستحکام کی تیاری میں مدد کرنے کی آپ کی کاوِشیں اُن کو ثابت قدمی سے اُس راہ پرگامزن کر سکتی ہیں۔ اِن کاوِشیں کا آغاز یسُوع مسِیح پر اِیمان اور توبہ کی بابت تعلیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ اِن میں یہ بھی شامِل ہے کہ ہم ہر ہفتے عِشائے ربّانی لے کر اپنے بپتسمے کے عہُود کی تجدید کیسے کرتے ہیں۔

یہاں چند ذرائع ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں: ۲ نیفی ۳۱؛ رسالہ فرینڈ کے خصُوصی شُمارہ میں بپتِسما کے بارے میں؛ اِنجیلی موضوعات، ”بپتِسما،“ گاسپل لائبریری۔

  • جب بھی آپ کوئی ایسا تجربہ کرتے ہیں جو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر آپ کے اِیمان کو مضبُوط کرتا ہے، تو اِسے اپنے بچّوں کو بتائیں۔ اُنھیں یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اِیمان ایسی چیز ہے جو زِندگی بھر مضبُوط تر مضبُوط ہوتی جاتی ہے۔ بپتسمے سے پہلے آپ کا بچّہ مسِیح پر مضبُوط اِیمان کو فروغ دینے کے لیے کون سے چند کام کر سکتا/سکتی ہے؟

  • جب آپ کا بچّہ غلط اِنتخاب کرتا ہے، تو توبہ کی نعمت کے بارے میں خُوشی سے بات کریں۔ اور جب آپ کوئی غلط اِنتخاب کرتے ہیں، تو اُس خُوشی کو بیان کریں جو توبہ کرنے سے آپ کو مِلتی ہے۔ گواہی دیں کہ کیوں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمارے گُناہوں کے لیے دُکھ سہا اور مُوا، اُس نے ہمیں تبدیل ہونے کی قوت بخشی ہے۔ جب آپ کا بچّہ معافی کا خواہاں ہوتا ہے تو، فراخ دِلی اور خُوشی سے معاف کریں۔

  • اپنے بچّے کو اپنے بپتِسما کے بارے میں بتائیں۔ تصاویر دکھائیں اور یادوں کا تذکرہ کریں۔ گُفت و شُنید کریں کہ بپتِسما کے عہُود نے یسُوع مسِیح کو بہتر طور پر جاننے میں آپ کی مدد کیسے کی ہے، اور وہ آپ کی زندگی میں برکت کا باعث کیسے بن رہی ہیں۔ اپنے بچّوں کی سوالات پوچھنے کے لیے ہمت افزائی کریں۔

  • جب آپ کے خاندان یا آپ کے حلقہ میں بپتِسما ہو، تو اپنے بچّے کو دِکھانے کے لئے لے جائیں۔ آپ اور آپ کے بچّے نے جو دیکھا اور محسُوس کیا اُس کے بارے میں باہم بات کریں۔ اگر مُمکن ہو تو، بپتِسما لینے والے شخص سے بات کریں اور درج ذیل سوالات پوچھیں: ”آپ نے یہ فیصلہ کیسے کِیا؟ آپ نے تیاری کیسے کی؟“

  • جب بھی آپ اپنے بچّے کو کوئی ایسا کام کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں جس کا اُس نے کرنے کا وعدہ کیا تھا، تو خُلوصِ دِل سے تعریف کریں۔ نِشان دہی کریں کہ وعدوں کو پُورا کرنا ہمیں اُن عہُود پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد دیتا ہے جو ہم بپتِسما کے وقت باندھتے ہیں۔ جب ہم بپتِسما پاتے ہیں تو ہم خُدا سے کیا وعدہ کرتے ہیں؟ وہ ہم سے کیا وعدہ کرتا ہے؟ ( دیکھیے مُضایاہ ۸:۱۸–۱۰، ۱۳

  • جب آپ اور آپ کا بچّہ اِکٹھے رُوحانی تجربہ پاتے ہیں (جیسا کہ کلِیسیا میں، صحائف کا مُطالعہ کرنا، یا کِسی کی خِدمت کرنا)، تو اُسے اپنے رُوحانی احساسات یا تاثرات کے بارے میں بتائیں۔ اپنے بچّے کو مدعو کریں کہ وہ بتائے وہ کیسا محسُوس کرتا/کرتی ہے۔ اُن مختلف طریقوں پر غور کریں جِن سے رُوح لوگوں سے ہم کلام ہوتا ہے، بشمول اُن طریقوں کے جِن سے وہ آپ سے ذاتی طور پر کلام کرتا ہے۔ جب آپ کا بچّہ رُوحُ القُدس کے تاثر کا تجربہ کر رہا ہو تو اُس کی ایسے لمحے کو پہچاننے میں مدد کریں۔

  • گاسپل لائبریری کے مجموعہ میں سے چند ویڈیو اکٹھے دیکھیں جِس کا عنوان ہو ”اُس کی سُنو!“ اُن مُختلف طریقوں کے بارے میں باہم مِل کر بات چیت کریں جِن سے خُداوند کے خادم اُس کی آواز کو سُنتے ہیں۔ اپنے بچّے کو اِس بابت تصویر بنانے یا ویڈیو بنانے کے لیے کہیں کہ وہ نجات دہندہ کی آواز کو کیسے سُنتا/سُنتی ہے۔

  • بات چیت کریں کہ کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخرِی ایّام کا رُکن ہونا آپ کے لیے کیسے برکت کا باعث ہے۔ آپ دُوسروں کی خدمت کرنے اور دُوسرے آپ کی خدمت کرنے سے آسمانی باپ اور یسُوع مسِیح کے قریب کیسے ہوئے ہیں؟ کلِیسیا کے رُکن ہوتے ہُوئے دُوسروں کی خِدمت اور تقویت کرنے کے طریقوں کی بابت سوچنے میں اپنے بچّے کی مدد کریں۔

  • عِشائے ربّانی کو اپنے خاندان میں ایک مُقّدس اور پُر مُسرت موقعہ بنائیں۔ عِشائے ربّانی کے دوران میں یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکُوز کرنے کے طریقوں کا منصوبہ تیار کرنے میں اپنے بچّوں کی مدد کریں۔ ہم کیسے دِکھائیں گے کہ عِشائے ربّانی ہمارے لیے مُقدّس ہے؟

  • بچّوں کو بپتِسما اور اِستحکام کی تیاری میں مدد کے لیے فرینڈ رسالہ کے کئی شُماروں میں مضامین، کہانیاں، اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ اپنے بچّے کو اپنے ساتھ پڑھنے اور لُطف اندوز ہونے کے لیے کُچھ مُنتخب کرنے دیں۔ (مزید مجموعہ ”بپتِسما کی تیاری“ بچّوں کی گاسپل لائبریری کے حِصّہ میں دیکھیے۔)

    لڑکا بپتِسما پاتا ہے

    نِیفی نے سِکھایا کہ ”وہ دروازہ جِس کے وسِیلے سے [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں“ توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (۲ نِیفی ۳۱:‏۱۷

کہانتی قُدرت، اِختیار، اور کُنجیاں

کہانت خُدا کی قُدرت اور اِختیار ہے جِس کے وسِیلے سے وہ اپنے بچّوں کو برکت دیتا ہے۔ زمین پر کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایّام میں آج بھی خُدا کی کہانت موجود ہے۔ کلِیسیا کے تمام ارکان جو اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں اپنے آپ کو اور اپنے خاندانوں کو مضبُوط کرنے کے لیے خُدا کی کہانت کی قُدرت سے نوازے جاتے ہیں (دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب: کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقُدسِینِ آخرِی ایّام میں خِدمت کرنا، 3.5، گاسپل لائبریری)۔ یہ قُدرت ارکان کی اپنی اِنفرادی زِندگیوں اور خاندانوں میں خُدا کے کارِ نجات اور سرفرازی کو سرانجام دینے میں مدد کرے گی (دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 2.2

ہم کہانتی اِختیار کے وسِیلے سے رسُومات پاتے ہیں۔ جب مرد اور خواتین کلِیسیائی بُلاہٹوں میں خِدمت کرتے ہیں، تو وہ کہانتی اِختیار کے ساتھ، اُن کی ہدایت سے ایسا کرتے ہیں جو کہانتی کُنجیوں کے حامل ہوتے ہیں۔ آسمانی باپ کے تمام بچّے—اُس کے بیٹے اور اُس کی بیٹیاں—برکت پائیں گے جب وہ کہانت کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

کہانت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے،“ لیحونا، نومبر۲۰۱۹، ۷۹-۷۶؛ رسل ایم نیلسن، ”کہانتی قُدرت کا مول،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۶۶–۶۹؛ ”کہانتی اصُول،“ عمُومی راہ نُمائے کِتاب باب ۳ میں۔

  • کہانتی رسُوم کو اپنی خاندانی زِندگی کا مُستقل حِصّہ بنائیں۔ مثال کے طور پر، ہر ہفتے عِشائے ربّانی کی رُوحانی تیاری کے لیے اپنے بچّے کی مدد کریں۔ آپ کا بچّہ جب بیمار ہو یا اُسے تسلی یا ہدایت پانے کی ضرورت ہو تو اُسے کہانتی برکات پانے کی ترغیب دیں۔ اُس طریقہ کی نِشان دہی کرنے کی عادت بنائیں جِس سے خُداوند آپ کے خاندان کو کہانتی قُدرت کے وسِیلے سے برکت بخشتا ہے۔

  • جب آپ اِکٹھے مِل کر صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، گُفتگُو کرنے کے مواقع تلاش کریں کہ خُدا اپنی قُدرت کے وسِیلے سے لوگوں کو کیسے برکت بخشتا ہے۔ آپ اپنے تجربات بیان کریں جب خُدا نے آپ کو اپنی کہانت کے وسِیلے سے برکت بخشی۔ اُن برکات کی مثالوں کے لیے جو ہم خُدا سے کہانت کے وسِیلے سے پاتے ہیں، دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 3.2، 3.5۔

  • اپنے خاندان میں سے کِسی کے کہانتی اختیار کی لائن کے بارے جانیں۔ (ملکِ صدق کہانت کے حاملین اپنی با اختیاری لائن کی ایک نقل LineofAuthority@ChurchofJesusChrist.org پر ای میل بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں؛ مزید ”کہانتی اِختیار کی لائن کی درخواست“ ہیلپ سنٹر میں دیکھیے ChurchofJesusChrist.org۔) بات چیت کریں کہ یہ جاننا کیوں اہم ہے کہ کہانتی اِختیار اپنے آپ یِسُوع مسِیح کی جانب سے آتا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ اِس کی شراکت کیوں کرتا ہے؟

  • اپنے بچّے کو سِکھائیں کہ بپتِسما کے بعد، بپتِسما کے عہد پر قائم رہنے سے وہ کہانتی قُدرت پا سکتا/ سکتی ہے۔ صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام ”رُوحانی خزانے“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۷۶–۷۹) کا اِکٹھے جائزہ لیں۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ کہانتی رسُومات خُدا کی قُدرت کو آپ کی زندگی میں کیسے لائی ہیں۔ چند طریقے درج کرنے کے لیے جو ہمیں کہانت کی قُدرت سے نوازے جاتے ہیں، دیکھیے عمُومی راہ نُمائےکِتاب، 3.5۔

  • اِس سوال پر تبادلہِ خیال کریں کہ ”خُداوند کا خادم کیسا ہوتا ہے؟“ اِکٹھے پڑھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱:‏۳۶–۴۲، اور جوابات کو تلاش کریں۔ جب بھی آپ اپنے بچّے (یا کسی اور) پر اِن آیات میں سے کِسی ایک اصُول یا صفات کا اطلاق کرتے دیکھیں، تو اُس کی نِشان دہی کریں۔

  • جب آپ یا آپ کا بچّہ دروازہ کھولنے یا کار چلانے کے لیے چابیاں اِستعمال کرتے ہیں، تو چند لمحے نکال کر اِن چابیوں کا موازنہ کہانتی راہ نماؤں کی کہانتی کُنجیوں سے کریں۔ (کہانتی کُنجیوں کی وضاحت کے لیے، دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 3.4.1)۔ کہانتی کُنجیاں ہمارے لیے کون سا ”تالا کھول“ سکتی ہیں یا کیا ”چلا“ سکتی ہیں؟ مزید دیکھیے گیری ای سٹیون سن، ”کہانت کی کُنجیاں اور اِختیار کہاں ہیں؟،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۲۹–۳۲؛ ”کُنجیاں کہاں ہیں؟“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

  • جب آپ کو کسی بُلاہٹ پہ مُقرر کِیا جاتا ہے، تو اگر ممکن ہو اپنے بچّے کوشامِل ہونے کے لیے کہیں۔ اپنی بُلاہٹ کو پُورا کرتے ہُوئے اپنے بچّے کو دیکھنے کا موقع دیں۔ آپ مناسب طریقے تلاش کریں جِن سے وہ آپ کی مدد کر سکتا/سکتی ہے۔ بیان کریں کہ آپ اپنی بُلاہٹ میں خُداوند کی قُدرت کو کیسے محسُوس کرتے ہیں۔

ہیکل میں جانا—مرحُومین کے لیے بپتِسما اور اِستحکام پانا

ہیکلیں اُس کے بچّوں کے لیے آسمانی باپ کے منصوبے کا حِصّہ ہیں۔ ہیکل میں، ہم مُقدّس رسُوم میں شریک ہوتے ہیں تو آسمانی باپ کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھتے ہیں، یہ سب یسُوع مسِیح کی طرف اِشارہ کرتے ہیں۔ آسمانی باپ نے اپنے تمام بچّوں کے لیے عہُود باندھنے اور رسُوم میں حِصّہ لینے کا راستہ مہیا کِیا ہے، بشمول اُن کے جِنھوں نے اِس زندگی میں اُس کو قبُول نہیں کِیا۔ اُس سال کے آغاز میں جب وہ ۱۲ سال کی/کا ہوتی/ہوتا جائے، تو آپ کا بچّہ مرحُوم آباؤاجداد کے لیے ہیکل میں بپتِسما اور اِستحکام پانے کے لیے متعین عمر کا ہو گیا/گئی ہے۔

  • اپنے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہُوئے جِتنا زیادہ ہو ہیکل میں جائیں۔ اپنے بچّے سے بات چیت کریں کہ آپ ہیکل کیوں جا رہے ہیں اور اِس سے آپ کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں کیسے مدد مِلتی ہے۔

  • اِکٹھے مِل کر اِجازت نامہ برائے ہیکل کے سوالات کا جائزہ لیں اور تبادلہِ خیال کریں۔ اپنے بچّے سے بات چیت کریں کہ اِجازت نامہ برائے ہیکل کے اِنٹرویو میں کیا پُوچھا جاتا ہے۔ بتائیں کہ اِجازت نامہ برائے ہیکل آپ کے پاس ہونا کیوں اہم ہے۔

  • اِکٹھے پڑھیں ملاکی ۴:‏۶۔ اس بارے میں بات کریں کہ آپ کے دِل آپ کے آباؤاجداد کی جانب کیسے مائل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خاندانی اَحوال کا باہمی جائزہ لینے سے آباؤاجداد کے بارے میں مزید جانیں FamilySearch.org۔ اُن آباؤاجداد کو تلاش کریں جِنھیں بپتِسمے اور اِستحکام کی ضرورت ہے۔ حلقے کا ہیکل اور ماہرِ تاریخِ خاندان آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

  • گاسپل لائبریری میں بچّوں کا حِصّہ ”ہیکل“ کے عنوان کے مجموعہ میں سے چند ذرائع کا باہم جائزہ لیں۔ (مزید دیکھیے ”اپنے بچّے کوہیکل کے بپتِسمے اور اِستحکام کے لیے تیار کرناChurchofJesusChrist.org۔)

بطریقی برکت پانا

بطریقی برکت ہدایت، تسلی، اور اِلہام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اِس میں آسمانی باپ کی طرف سے ہماری شخصی مشورت شامل ہے جو ہماری اَبدی شناخت اور مقصد کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اپنے بچّے کو بطریقی برکت کی اہمیت اور مُقّدس نوعیت کی تعلیم دے کر بطریقی برکت پانے کی تیاری میں مدد کریں۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیے اِنجِیلی موضوعات، ”بطریقی برکات،“ گاسپل لائبریری۔

  • اپنے بچّے کے ساتھ اپنی بطریقی برکت پانے کے تجربے کا ذِکر کریں۔ آپ ایسی چیزوں کا ذِکر کریں جیسا کہ آپ نے اِسے پانے کے لئے کیسے تیاری کی، اِس نے آپ کو خُدا کے قریب آنے میں کیسے مدد دی، اور آپ اپنی زِندگی میں برکت کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچّے کو خاندان کے دیگر افراد سے بات کرنے کو کہیں جِنھوں نے اپنی بطریقی برکات پائی ہیں۔

  • اِنجِیلی موضوعات میں سے کچھ ذرائع کا باہم جائزہ لینے کے لیے وقت نکالیں، ”بطریقی برکات۔“ بطریقی برکت پانے کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے، دیکھیے عمُومی راہ نُماے کِتاب، 18.17۔

  • اگر آپ کے آباؤاجداد جِنھوں نے بطریقی برکات پائیں، تو اِن میں سے چند ایک کو اپنے بچّے کے ساتھ پڑھنا الہام بخش ہو گا۔ مرحوم آباؤاجداد کی برکات کی درخواست کرنے کے لیے لاگ اِن کریں ChurchofJesusChrist.org، سکرین کے دائیں کونے پر اکاؤنٹ آئکن پر کلک کریں، اور مُنتخب کریں ”بطریقی برکت۔“

  • آپ کا بچّہ بطریقی برکت پانے کے بعد، اُن خاندانی ارکان کو جو وہاں پر تھے اُنھیں اپنے جذبات کو قلم بند کرنے کے لیے کہیں تاکہ یہ آپ کے بچّے کو بتانے کے لیے موجود ہو۔

ہیکل میں جانا—ودِیعت پانا

خُدا اپنے تمام بچّوں کو ”عالمِ بالا سے قُدرت“ ودِیعت یا برکت بخشنا چاہتا ہے (عقائد اور عہُود ۹۵:‏۸)۔ ہم صرف ایک بار اپنی ودِیعت پانے کے لیے ہیکل میں جاتے ہیں، مگر خُدا کے ساتھ جو عہُود ہم باندھتے ہیں اور وہ رُوحانی قدرت جو وہ ہمیں ودِیعت کے حِصّہ کے طور پر عطا کرتا ہے، ہر روز ہماری زندگیوں میں ہمیں برکت کا عطا کرتی ہے۔

  • اپنے گھر میں ہیکل کی تصویر لگائیں۔ اپنے بچّے کو ہیکل میں پائے جانے والے تاثرات کے بارے میں بتائیں۔ خُداوند اور اُس کے گھر اور وہاں پر باندھے گئے عہُود کے بارے میں اپنی محبّت کا اکثر اِظہار کریں۔

  • آپس میں مل کردریافت کریں temples.ChurchofJesusChrist.org۔ مضامین اکٹھے پڑھیں جیسا کہ ”ہیکل کی ودِیعت کے بارے میں“ اور ”خُداوند کے گھر کے لیے تیاری۔“ اپنے بچّے کو ہیکل کے بارے میں کوئی بھی سوال پُوچھنے دیں۔ ہیکل سے باہر کی بابت کیا بات کر سکتے ہیں اِس کے بارے میں راہ نُمائی کے لیے، دیکھیں بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار کا پیغام ”ہر ضروری چیز پانے کے لیے تیاری“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۰۱–۴؛ خاص طور پر عنوان کا حِصّہ دیکھیں ”گھر پر مرکُوز اور کلیسیائی معاون سیکھنے اور ہیکل کی تیاری“)۔

  • جب آپ اور آپ کا بچّہ دیگر رسُومات میں شریک ہوتے یا اُن کی گواہی دیتے ہیں (جیسا کہ عِشائے ربّانی یا شفا کی برکت)، رسم میں شامِل علامتوں پر تبادلہِ خیال کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ علامتیں کِس بات کی نمایندگی کرتی ہیں؟ وہ یِسُوع مسِیح کی کیسے گواہی دیتی ہیں؟ اِس سے آپ کے بچّے کو ہیکل کی رسُومات کے علامتی مفہوم پر غور کرنے کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے، جو یِسُوع مسِیح کی گواہی بھی دیتی ہے۔

  • اپنے بچّے کو غور کرنے میں مدد کریں کہ وہ مُضایاہ ۱۸:‏۸–۱۰، ۱۳میں بیان کردہ بپتِسما کے عہد کو کیسے پُورا کر رہا ہے۔ اپنے بچّے کو یہ جاننے میں بھی مدد کریں کہ خُداوند اُسے کیسے برکت عطا کر رہا ہے۔ اپنے بچّے کی عہُود پر قائم رہنے کی صلاحیت میں اعتماد پیدا کریں۔

  • اپنے ہیکل کے عہُود کی بابت آپ کُھل کر اور اکثر بات چیت کریں کہ یہ آپ کو اِنتخابات کرنے میں اور یِسُوع مسِیح کے قریب تر ہونے میں آپ کی راہ نُمائی کرنے میں کیسے مدد کرتے ہیں۔ آپ عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 27.2، کو ہیکل میں باندھے گئے عہُود کا جائزہ لینے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔

تبلیغی خِدمت کرنا

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا کہ: ”خِدمت کی بُلاہٹ کے لیے تیار ہونے کے لیے سب سے اہم ترین کام تبلیغی خِدمت پر جانے سے بُہت پہلے مُبلغ بننا ہے۔ … بات تبلیغی خدمت پر جانے کی نہیں ہے؛ بلکہ، بات ہے مُبلغ بننا اور زِندگی بھر اپنے پُورے دِل، جان، عقل اور طاقت کے ساتھ خِدمت کرنا ہے۔ … آپ زندگی بھر کارِ تبلیغ کے لیے تیاری کر رہے ہیں“ (”مُبلغ بننا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۵، ۴۵–۴۶)۔ آپ کے بچّے کو مُبلغ بننے کے تجربات سے اَبدی برکت مِلے گی، محض اِس عرصہ کے لیے نہیں جِس دورانیہ میں وہ مُبلغ کی خِدمت کرے گا۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”صُلح کی اِنجِیل کی مُنادی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۶–۷؛ ایم رسل بیلرڈ، ”تبلیغی خِدمت نے میری زِندگی کو دائمی برکت بخشی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۸–۱۰؛ تبلیغی خدمت کی تیاری: تبلیغی زندگی میں موافقت، گاسپل لائبریری

  • مُظاہرہ کریں کہ فطری طریقوں سے اِنجِیل کا ذکر کیسے کِیا جائے۔ آسمانی باپ اور نجات دہندہ اور اُس کی کلِیسیا کے رُکن کی حیثیت سے پانے والی برکات کے بارے میں دُوسروں کو اپنے جذبات بیان کرنے کے مواقع کے لیے ہمیشہ خبردار رہیں۔ دُوسروں کو کلِیسیائی اور خاندان سے متعلقہ سرگرمیوں میں اپنے خاندان کے ساتھ شامِل ہونے کے لیے مدعو کریں۔

  • اپنے خاندان کے لیے مُبلغین کے ساتھ بات چیت کرنے کے مواقع دیکھیں۔ اُنھیں اپنے دوستوں کو تعلیم دینے کی دعوت دیں، یا اُنھیں اپنے گھر میں لوگوں کو تعلیم دینے کی پیش کش کریں۔ مُبلغین سے اُن تجربات کے بارے میں پُوچھیں جو وہ کر رہے ہیں اور تبلیغی خِدمت اُنھیں یِسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں کیسے مدد کر رہی ہے۔ یہ بھی پوچھیں کہ مُبلغین بننے کے لیے اُنھوں نے کیا کِیا (یا وہ کرنا چاہتے تھے) کہ تیاری کریں۔

  • اگر آپ نے تبلیغی خِدمت کی ہے، تو اپنے تجربات کے بارے میں کُھل کر اور اکثر بات کریں۔ یا اُن دوستوں یا خاندانی افراد کو مدعو کریں جِنھوں نے تبلیغی خِدمت کی ہے وہ اِس کے بارے میں بات کریں۔ آپ اُن طریقوں کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں جن سے آپ نے اپنی زِندگی میں دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کیا ہے۔ اپنے بچّے کی اُن طریقوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جِن سے وہ اِنجِیل کا ذِکر کر سکتا/سکتی ہے۔

  • اپنے بچّے کو اپنے خاندانی اِنجِیلی اصُولوں کی تعلیم دینے کے مواقع مُہیّا کریں۔ آپ کا بچّہ دُوسروں کے ساتھ اپنے عقائد بیان کرنے کی مشق بھی کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ ایسے سوالات پر تبادلہِ خیال کریں کہ ”ہم مورمن کی کِتاب کو کِسی ایسے شخص سے کیسے مُتعارف کروائیں گے جِس نے اُس کا ذِکر کبھی سُنا نہ ہو؟“ یا ”کِسی ایسے شخص کو نجات دہندہ کی اہمیت کو کیسے بیان کریں گے جو مسِیحی نہیں ہے؟“

  • اپنے بچّے کی لوگوں کے ساتھ گُفتگُو کرنے میں پُر اعتماد بنائیں۔ گُفتگُو شروع کرنے کے کون سے چند اچھے طریقہ کار ہیں؟ اپنے بچّے کو یہ سِیکھنے کی حوصلہ افزائی کریں کہ دُوسرں کی بات کو سُنیں، سمجھیں کہ اُن کے دِل میں کیا ہے، اور اِنجِیل کی سچائیوں بیان کریں جو اُن کی زِندگیوں کو برکت دے سکتی ہیں۔

  • اپنے بچّے کو دیگر ثقافتوں اور عقائد کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کریں۔ دُوسروں کے عقائد میں نیک اور سچّے اصُولوں کو پہچاننے اور اُن کا احترام کرنے میں، اُس کی مدد کریں۔

ہیکل میں جانا—مُہر بند ہونا

ہیکل میں، شوہر اور بیوی اَبدیت کے لیے بیاہ کرتے ہیں۔ یہ مُہر بندی نامی رسم میں ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ رسم آپ کے بیٹے یا بیٹی کے لیے کئی سال بعد ہو گی، مگر چھوٹے، سادہ، مُستقل کاموں سے جو آپ اِن سالوں میں مِل کر کریں گے وہ اِس شان دار برکت کے لیے تیار ہونے میں اُن کی مدد کریں گے۔

  • گاسپل لائبریری میں ”خاندان: دُنیا کے لیے فرمان“ اِکٹھے پڑھیں۔ یہ فرمان خاندانی زِندگی میں خُوشی اور کامیاب شادیوں کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ اپنے بچّے کے ساتھ، مُطالعہ کے لیے فرمان میں درج اصُولوں میں سے ایک کا اِنتخاب کریں۔ آپ اِس اصُول سے مُتعلقہ صحائف کو صحائف کے لیے راہ نُمائی میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اِس اصُول کو مُکمل طور پر اپنے خاندان میں لاگو کرنے کے اہداف بھی طے کرسکتے ہیں۔ جب آپ اپنے اہداف پر کام کرتے ہیں، تو اِکٹھے اِس اصُول پر عمل کرنے کے اثر پر گُفتگُو کریں جو خاندانی زندگی پر ہوتا ہے۔

  • اپنے بچّے کے ساتھ، صدر ڈئیٹر ایف اُکڈورف کا پیغام پڑھیں ”بچانے والوں کی تعریف میں“ (انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۷۷–۸۰)۔ جب آپ ”مُتصَرف معاشرہ“ کے عنوان کے حِصّہ پر پُہنچتے ہیں، تو آپ اپنے گھر میں ایسی چیزیں تلاش کریں جو اِستعمال کر کے پھیکنے والی ہیں اور دیگر چیزیں جو نہیں ہیں۔ بات چیت کریں کہ جب آپ چاہتے ہیں کہ چیزیں طویل عرصہ تک چلیں تو آپ کیسے اُنھیں فرق طریقے سے سنبھالتے ہیں۔ اِس سے ہمیں کیا تجویز مِلتی ہے کہ ہمیں اَزدواجی اور خاندانی رشتوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟ ہم صدر اُکڈورف کے پیغام سے مزید کیا سِیکھتے ہیں کہ نجات دہندہ ہمارے بیاہوں اور خاندانوں کو مضبوط تر کرنے میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے؟

  • اگر آپ شادی شُدہ ہیں، تو بیاہتا جوڑا ہوتے ہُوئے اپنے بچّے کے ساتھ اُن چیزوں کے بارے میں کُھل کر بات کریں جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ آپ بہتر کر رہے ہیں، وہ چیزیں جو آپ سِیکھ رہے ہیں، اور وہ طریقے جِن سے آپ بہتر ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ اور آپ کا جیون ساتھی ہیکل میں مُہر بند ہُوئے ہیں، تو اپنے بچّے کو اپنے نمُونے سے دِکھائیں کہ آپ کیسے ایک دُوسرے اور خُداوند کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ آپ آسمانی باپ اور نجات دہندہ کو اپنے تعلُقات کا مرکز بنانے کی کس طرح کوشش کرتے ہیں اور وہ کیسے آپ کی مدد کر رہے ہیں۔

  • جب خاندانی فیصلے کرنے کی ضرورت ہو، تو خاندانی مشاورتی مجالس اور گُفتگُو کریں۔ دھیان رہے کہ خاندان کے تمام افراد کی رائے کو سُنا اور اُس کی قدر کی جائے۔ اِن مباحثوں کو موثر رابطہ اور خاندانی تعلُقات میں شفقت کے نمونہ کے موقع کے لیے اِستعمال کریں، یعنی جب ہر کوئی حالات کو یکساں طریقہ سے نہیں دیکھتا۔

  • جب خاندان میں کوئی اِختلاف یا جھگڑا ہو، تو صبر اور ہمدردی کا مُظاہرہ کریں۔ اپنے بچّے کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ مسِیح کی مانِند طریقوں سے تنازعہ سے نپٹنا اُس کی خُوش گوار اَزدواجی زندگی کی تیاری میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔ اِکٹھےپڑھیں عقائد اورعہُود ۱۲۱:‏۴۱–۴۲، اور اِس بارے میں بات کریں کہ اِن آیات میں اصُولوں کا اطلاق بیاہ کے لیے کیسے کِیا جا سکتا ہے۔