”دِسمبر ۲۳–۲۹: .’وہ اپنے لوگوں کو مُخلصی دینے کے لیے دُنیا میں آئے گا۔‘ عیدِ ولادت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)
”دسمبر ۲۳–۲۹۔ عیدِ وِلادت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)
دِسمبر ۲۳–۲۹: ”وہ اپنے لوگوں کو مُخلصی دینے کے لیے دُنیا میں آئے گا“
عیدِ ولادت المسِیح
نِیفی سے مرونی تک، مورمن کی کِتاب کا ہر نبی کِتاب کے تعارُفی صحفہمیں خُلاصہ کِیے گئے مُقّدس مقصد کے ساتھ مُخلص تھا کہ: ”[سب لوگوں] کو قائل کرنا ہے کہ یِسُوع المسِیح ہے۔“ ایک نبی نے اُسے قَبل اَز فانی رُوح دیکھا، اور دُوسرے نے اُس کی فانی خِدمت گُزاری کی رویا دیکھی۔ ایک دِیوار پر کھڑا اُس کی پیدائش اور موت کے نِشانوں کی نبوت کرنے لگتا ہے، تو دُوسرا اُس کے جی اُٹھے بدن کے سامنے جُھک کر اُس کے ہاتھوں، پاؤں اور پسلی کے زخموں کو چُھونے لگتا ہے۔ وہ سب اِس اہم سچّائی کو جانتے تھے:”یِسُوع مسِیح جو آنے والا ہے، اُس کے کفّارہ بخش خُون کے سِوا کوئی اور راستہ یا وسِیلہ نہیں ہے جِس سے کہ اِنسان نجات پا سکے … وہی جہان میں مخلصی دینے کے لیے آتا ہے“ (ہیلیمن ۵:۹)۔
پَس کرسمس کے اِس تہوار پر، جب دُنیا بھر کے اِیمان دار اپنے بیٹے کو بھیجنے کی خُدا کی فضیلت اور محبّت کا جشن مناتے ہیں، غور کریں کہ مورمن کی کِتاب نے مسِیح پر آپ کے اِیمان کو کیسے مضبُوط کِیا ہے۔ جب آپ اُس کی پیدایش کے بارے میں سوچتے ہیں، غور کریں کہ وہ کیوں آیا اور اُس کی آمد نے کیسے آپ کی زندگی بدل دی ہے۔ تب ہی آپ کرسمس کی حقیقی خُوشی کا تجربہ پا سکیں گے—یعنی وہ تحفہ جو یِسُوع مسِیح آپ کو عطا کرتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ ہونے کے لیے زمین پر آیا۔
نئے عہد نامہ سے کرسمس کے وقت نجات دہندہ کی پیدایش کی کہانی پڑھنا روایتی ہے، مگر آپ اِس مُقّدس واقعہ کے مُتعلق نہایت متحرک نبوتیں مورمن کی کِتاب میں بھی پا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، نجات دہندہ کی پیدایش اور خِدمت گُزاری کی نبوتیں ۱ نِیفی ۱۱:۱۳–۳۶؛ مُضایاہ ۳:۵–۱۰؛ اور ہیلمین ۱:۱۴–۱۳ میں پائی جاتی ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی بابت آپ کیا تاثرات پاتے ہیں جب آپ اِن حوالوں کو پڑھتے ہیں اور اُس کی پیدایش کی علامات کے معنی پر غور کرتے ہیں؟ مسِیح اور اُس کے مقصد کی بابت اِن انبیا کی گواہیوں سے آپ کی گواہی کیسے مضبُوط ہوتی ہے؟
کرسمس کے تہوار پر یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکُوز کرنے میں آپ کی مدد کے لیے ذیل میں چند تجاویز ہیں:
-
کیا آپ کو معلُوم ہے کہ آپ گاسپل لائبریری سے صدارتِ اوّل کی گُزشتہ کرسمس کی عِبادت کو دیکھ سکتے ہیں؟ اِنھیں ”کرسمس ویڈیو کے مجموعہ میں دیکھیں۔ کرسمس کی خُوشی بکھیرنے کے لیے یہ پیغامات اور میوزک سُنائیں۔
-
آپ اور آپ کا خاندان گاسپل لائبریری سے ”کرسمس میوزک“ کے مجموعہ سے گیتوں کو سُن کر لُطف اندوز ہو سکتا ہے۔
-
ایسی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی پر غور کریں جو آپ یا آپ کا خاندان کرسمس کے دِنوں میں کر سکے تاکہ مسِیح کے رُوح کو محسُوس کِیا جا سکے، جیسا کہ کِسی کی خِدمت کرنا یا اِکٹھے مِل کر کرسمس کے گیت گانا۔ تجاویز کے لیے LighttheWorld.org دیکھیں۔
مزید دیکھیے متی ۱:۱۸–۲۵؛ ۲؛ لُوقا ۲؛ ۳ نِیفی۱:۴–۲۲؛ ”دُور ایک چرنی میں،“ گیت، نمبر ۲۰۶۔
یِسُوع مسِیح دُنیا کا نجات دہندہ ہے۔
یِسُوع مسِیح کی پیدایش کو منانے کی بُنیادی وجہ اُس کے کفّارے کی قُربانی ہے۔ اُس قُربانی کے وسِیلے سے، وہ ہمیں گُناہ اور موت سے بچاتا، مصائب میں ہمیں تسلی دیتا، اور ہمیں ”اُس میں کامِل ہونے میں مدد دیتا ہے“ (مرونی ۱۰:۳۲)۔ آپ نے اِس سال مورمن کی کِتاب میں سے نجات دہندہ کی مُخلصی دینے والی قُدرت کے بارے کیا سیکھا ہے؟ کیا آپ کو کوئی اَحوال یا تعلیمات مُمتاز لگتی ہیں؟ درجِ ذیل حوالے آپ کونجات دہندہ کے مُخلصی کے کارِ تبلیغ کے بارے میں کیا سِکھاتے ہیں: ۲ نیفی ۲:۶؛ ایلما ۷:۷–۱۳؛ ۱۱:۴۰؛ اور ہیلیمن ۵:۹؛ ۱۴:۱۶–۱۷۔ آپ اپنی شُکر گُزاری کے اِظہار کے لیے کیا کرنے کی ترغیب پاتے ہیں؟
مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہے۔
”یِسُوع مسِیح کی بابت ایک اور عہد نامہ“ مورمن کی کتاب کی محض ذیلی سُرخی سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ اِس کے الہیٰ مقصد کا بیان ہے۔ غور کریں کہ درج ذیل صحائف سے آپ مورمن کی کِتاب کے کارِ تبلیغ مسِیح کی گواہی کے بارے میں آپ کیا سِیکھتے ہیں: ۱ نیفی ۶:۴؛ ۱۸:۱۹؛ اور ۲ نِیفی ۲۳:۲۵، ۲۶؛ ۳۳:۴، ۱۰۔
اپنے جرنل میں تحریر کریں کہ اِس سال مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کِس طرح آپ کو مسِیح کے قریب لایا ہے۔ درج ذیل اشارے مدد کر سکتے ہیں:
-
”جو کُچھ مَیں نے اِس سال نجات دہندہ کے بارے میں سیکھا وہ تھا …“
-
”مورمن کی کِتاب میں نجات دہندہ کی بابت سِیکھنے سے میری راہ تبدیل ہُوئی کہ مَیں …“
-
”مورمن کی کِتاب میں میرے پسندیدہ شخص [یا کہانی] نے مُجھے سِکھایا کہ نجات دہندہ …“
ہو سکتا ہے کہ مورمن کی کِتاب کے بارے میں آپ کے احساسات کو جاننا کِسی کے لیے برکت کا باعث ثابت ہو۔ آپ اپنی گواہی اور تجربے کو کیسے بیان کریں گے؟ آپ مورمن کی کِتاب کرسمس کے تحفے کے طور پر دینے کے لیے تاثر پا سکتے ہیں۔ مورمن کی کِتاب کی ایپ نے اِس کو بیان کرنا آسان بنا دِیا ہے۔
بِشپ جیرالڈ کاسے نے مورمن کی کِتاب میں سے یِسُوع مسِیح کی بابت متعدد سچّائیاں درج کِیں (دیکھیے ”زِندہ مسِیح کی زِندہ گواہی،“لیحونا، مئی۲۰۲۰، ۳۹–۴۰)۔ آپ اُن کی فہرست کو دیکھیں اور غور کریں کہ اِن میں سے ہر سچّائی کیسے تبدیل ہُوئی ہے—یا آپ کی زِندگی—کیسے تبدیل ہوئی ہے۔
اِنجِیلی موضُوعات بھی دیکھیں، ”مورمن کی کِتاب،“ گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
چونکہ یہ اتوار مہینے کا پانچواں اتوار ہے، اِس لیے پرائمری کے معلمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے کی سرگرمیوں کو ”ضمیمہ بی: بچوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر تیار کرنے“ کے لیے استعمال کریں۔
یِسُوع مسِیح میرے لیے آسمانی باپ کی طرف سے تحفہ ہے۔
-
آسمانی باپ نے اپنے بیٹے کو بھیج کر ہمیں جو تحفہ عطا کِیا ہے، آپ اپنے بچّوں کی توجہ اُس پرمرکوز کرنے میں مدد کے لئےِ یسُوع مسِیح کی کِسی تصویر کو کرسمس کے تحفہ کی طرح لپیٹ سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے بچّے کرسمس پر پائے گئے پسندیدہ تحفے یا اُسے پانے کی اُمید کے بارے میں بات چیت کر سکتے ہیں۔ پھر آپ مسِیح کی تصویر کو کھولیں اور بات چیت کریں کہ وہ کِس طرح ہمارے لیے قیمتی تحفہ رہا ہے۔ اِس طرح کے گیت ”اُس نے اپنا بیٹا بھیجا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۳۴–۳۵) اِس گُفتگُو میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو اِس گیت میں سے حوالے تلاش کرنے میں مدد کریں کہ جو یِسُوع کی پیدایش کے وسِیلے سے پائی گئیں ہماری برکتوں کو بیان کریں۔
یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ ہونے کے لیے زمین پر آیا۔
-
آپ کے بچّے جو کُچھ بھی یِسُوع کی پیدایش کی بابت جانتے ہیں آپ کو بتانے سے خُوش ہوں گے۔ اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب میں متعدد تصاویر ہیں جو اُنھیں کہانی بتانے میں مدد کر سکتی ہیں (دیکھیے نمبر ۲۸، ۲۹، ۳۰، ۳۱)۔ آپ نجات دہندہ کی زِندگی اور کفّارہ دینے والی قُربانیوں کی منظر کشی کرنے والی تصاویر کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ آسمانی باپ نے یِسُوع مسِیح کو کیوں بھیجا؟
-
آپ کے بچّے یِسُوع کی پیدایش اور خِدمت گُزاری کی تصویریں بنانے سے لُطف اندوز ہوں گے۔ وہ یہاں پر جو بھی بیان کِیا گیا ہے اُس کا خاکہ بنائیں ۱ نیفی ۱۳:۱۱–۲۳؛ مُضایاہ ۵:۳–۱۰؛ ہیلیمن ۱:۱۴–۱۳؛ اور ۳ نیفی ۴:۱–۲۲۔ پھر وہ آپ کو بتائیں کہ اُن کی تصویریں یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سِکھاتی ہیں۔
-
اِس بات پر زور دینے کے لیے کہ بائبل اور مورمن کی کِتاب دونوں یِسُوع کی پیدایش کی تعلیم دیتی ہیں، آپ لُوقا ۲:۴–۱۴؛ متی ۲:۱–۲؛ اور ۳ نِیفی ۱:۱۵، ۱۹–۲۱ بیان کردہ واقعات کی فہرست بنائیں۔ پھر آپ کے بچّے اِن صحائف کو تلاش کریں کہ کون سے واقعات بیت الحم، امریکہ میں یا دونوں جگہوں پر واقع ہُوئے۔ ہم یِسُوع مسِیح کی دُوسری گواہی مورمن کی کِتاب کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں۔
مورمن کی کتاب یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہے۔
-
جیسا کہ آپ اور آپ کے بچے اِس سال مورمن کی کِتاب کے مُطالعہ کو ختم کر رہے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ اِس مُقّدس کِتاب سے اپنی پسندیدہ کہانیاں یا حوالے بتانے کے لیے یہ وقت موزوں ہے۔ یہاں پر آ، میرے پیچھے ہو لے یا مورمن کی کِتاب کی کہانیوں میں سے چند تصاویر پر نظر ثانی سے آپ کے بچّوں کو یہ یاد رکھنے میں مدد مِل سکتی ہیں کہ اِس سال وہ کیا سِیکھ رہے ہیں۔ اُنھیں یہ جاننے میں مدد کریں کہ کہانیاں ہمیں یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سِکھاتی ہیں۔
-
آپ اپنے بچّوں کو یِسُوع کی تصویر دیں، یا اُنھیں خُود بنانے دیں۔ ہر بار جب وہ مسِیح کا نام سُنیں تو اُنھیں اپنی تصویر کو اُوپر کرنے کے لیے کہیں ۲ نِیفی ۲۵:۲۳، ۲۶۔ گواہی دیں کہ مورمن کی کِتاب ہمیں ”مسِیح پر اِیمان“ لانے میں مدد کرنے کے لیے لِکھی گئی تھی (۲ نِیفی ۲۵:۲۳)۔