آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
دِسمبر ۱۶–۲۲: ”مسِیح کی جانب رجُوع لاؤ، اور اُس میں کامِل بنو۔“ مرونی ۱۰


”دِسمبر ۱۶–۲۲: ’مسِیح کی جانب رجُوع لاؤ، اور اُس میں کامِل بنو۔‘ مرونی ۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”دِسمبر ۱۶–۲۲۔ مرونی ۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
یِسُوع نِیفیوں پر ظاہر ہوتا ہے

تاکہ تُم جان لو، اَز گیری ایل کیپ

دِسمبر ۱۶–۲۲: ”مسِیح کی جانب رجُوع لاؤ، اور اُس میں کامِل بنو“

مرونی ۱۰

مورمن کی کِتاب کا آغاز نِیفی کے وعدے سے ہوتا ہے کہ ہمیں بتائے کہ ”خُداوند کی شفیق رحمتیں اُن سب پر ہیں، جِنھیں اُس نے اُن کے اِیمان کے سبب چُنا ہے“ (۱ نیفی ۱:‏۲۰)۔ کِتابِ مرونی بھی ایسی ہی دعوت کے ساتھ ختم ہوتی ہے: ”یاد رکھو خُداوند کِتنا رحیم و شفیق رہا ہے“ (مرونی ۱۰:‏۲–۳)۔ آپ نے مورمن کی کِتاب میں خُداوند کی شفقت کی کون سی مثالیں دیکھی ہیں۔ آپ خُدا کے رحیم و شفیق طریقہ کار پر غور کریں جِس نے لِحی کے خاندان کو بِیابان اور بڑے پانیوں سے گُزرنے میں راہ نُمائی کی، اُس نے انُوس کو اپنی شفیق رحمتیں دِکھائیں جب اُس کی جان مُعافی کی بھُوکی ہُوئی، یا اُس رحم پر جو اُس نے ایلما پر ظاہر کِیا، کلِیسیا کا نہایت تلخ دُشمن جو اِس کے بے خوف محافظوں میں سے ایک بن گیا تھا۔ یا آپ کے خِیالات اُس رحم کی طرف جا سکتے ہیں جو جی اُٹھے مُنّجی نے لوگوں پر ظاہر کیا جب اُس نے اُن کے بیماروں کو شفا دی اور اُن کے چھوٹے بچوں کو برکت دی۔ سب سے اہم یہ ہے، کہ شاید یہ سب آپ کو یاد دِلا سکے کہ آپ پر ”خُداوند کِتنا رحیم و شفیق رہا ہے“، پَس مورمن کی کِتاب کو لِکھا گیا تاکہ ہم میں سے ہر ایک کو خُدا کی رحمت پانے کے لیے دعوت دی جائے—یہ دعوت مرونی کے سادہ سے اَلوداعی اَلفاظ میں دی گئی ہے، ”مسِیح کی جانب رجُوع لاؤ، اور اُس میں کامِل بنو“ (مرونی ۱۰:‏۳۲

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مرونی ۳:۱۰–۷

شبیہ
سیمینری کا آئکن
مَیں رُوحُ القُدس کی قُدرت سے سچّائی کو جان سکتا/سکتی ہُوں۔

مرونی ۱۰:‏۳–۷ میں دیے وعدہ نے ساری دُنیا میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دِیا ہے۔ اِس نے آپ کی زندگی کو کیسے بدلا ہے؟ جب آپ مرونی ۱۰:‏۳–۷ پڑھیں، تو ماضی کی نِسبت زیادہ دھیان سے پڑھنے پر غور کریں۔ آپ ہر فِقرے کا جائزہ لے سکتے ہیں، اپنے آپ سے ایسے سوال پُوچھیں: اِس کا کیا مطلب ہے؟ مَیں اِس کو بہتر طور پر کیسے کر سکتا/سکتی ہُوں؟ مَیں اِس پر کیسے عمل پیرا کرتا/کرتی ہُوں؟

جب آپ اپنے لیے رُوحانی سچّائی کو تلاش کرنے کے لیے غور کرتے ہیں، تو آپ کو یہ سِیکھنے میں مدد مِلے گی کہ دُوسروں نے کیسے رُوحُ القُدس کی قُدرت سے سچّائی کو پایا ہے۔ بُزرگ متھیاس ہیلڈ نے کلِیسیا کے نئے رُکن ہوتے ہُوئے اپنا تجربہ بیان کِیا (دیکھیے ”رُوح کے وسِیلے سے عِلم پانا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۳۱–۳۳)۔ بُزرگ ڈیوڈ ایف اِیونز نے اپنا تجربہ بیان کِیا جو کہ کلِیسیا میں پلے بڑھے مگر پھر بھی اُن کے ذہن میں سوال تھے (دیکھیے ”سب باتوں کی سچّائی،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۶۸–۷۰)۔ اِن میں ایک یا دونوں پیغام پڑھیں اور اُن کی سچّائی کی تلاش سے آپ نے جو کُچھ سِیکھا ہے اُسے لِکھیں تاکہ یہ آپ کی اپنے لیے مدد کرے۔

صحائف سے راہ نُمائی پانے کے لیے چند عِبارتوں کو پڑھ کر آپ یہ بھی دریافت کر سکتے ہیں کہ خُدا نے سچّائی کے بارے میں کیا سِکھایا ہے، ”سچّائی“ (گاسپل لائبریری)۔ آپ کے لیے خاص طور پر کون سے نوِشتے بصیرت سے معمُور لگتے ہیں؟ آپ اِس میں سے ایک کو چُنیں کِسی ایسے شخص کے ساتھ بیان کرنے کے لیے جو کہ رُوح کے وسِیلے سے سچّائی کی تلاش میں ہے۔

مزید دیکھیے ہنری بی آئرنگ، ”اِیمان مانگیں اور پھر عمل کریں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۷۴–۷۶؛ ”رُوحُ القُدس کو راہ نُمائی کرنے دیں،“ گیت، نمبر ۱۴۳؛ اِنجِیلی عُنوانات، ”سچّائی کے مُتلاشی رہیں اور فریب و مکاری سے بچیں،“ گاسپل لائبریری۔

تاثرات تحریر کریں۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے لیے تبدیل ہونے کا مطلب اِنجِیل کو جاننا اور اُس کے موافق زِندگی بسر کرنا ہے۔ اگر آپ اِسے لِکھتے ہیں تو آپ جو سِیکھتے ہیں اُس پر عمل کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اگر آپ پڑھا رہے ہیں، تو جِن لوگوں کو آپ پڑھاتے ہیں اُن کو رُوحانی تاثرات درج کرنے کے لیے مدعو کریں۔

مرونی ۸:۱۰–۲۵

خُدا نے مُجھے رُوحانی نعمتیں عطا کی ہیں۔

کئی طریقے ہیں جِن سے کوئی شخص ”خُدا کی نعمتوں کا … انکار کرتا ہے“ (مرونی ۱۰:‏۸)۔ حتیٰ کہ بعض لوگ اِن نعمتوں کے ہونے کا ہی انکار کردیتے ہیں۔ دیگر اپنی نعمتوں کا اِنکار محض اُنھیں نظر انداز یا فروغ دینے میں ناکامی سے کرتے ہیں۔ جب آپ مرونی ۱۰:‏۸–۲۵ پڑھیں، تو اُن سچّائیوں کو تلاش کریں جو آپ کو اپنی رُوحانی نعمتیں دریافت کرنے اور خُدا کے بچّوں کو نوازنے کے لیے اِستعمال کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔ ایسے سوال مدد کر سکتے ہیں: رُوحانی نعمتیں کیا ہیں؟ وہ کِس کو عطا کی جاتی ہیں؟ وہ کیوں عطا کی جاتی ہیں؟ ہم اُنھیں کیسے پاتے ہیں؟ کیا آپ ایسے لوگوں کی مثالیں سوچ سکتے ہیں جِنھوں نے مرونی ۹:۱۰–۱۶ میں درج نعمتوں کو اِستعمال کِیا ہو؟

مرونی ۳۰:۱۰–۳۳

مَیں یِسُوع مسِیح کے فضل سے کامِل بن سکتا/سکتی ہُوں۔

مرونی کی مشورت ”مسِیح کی جانب رجُوع لاؤ“ اُس کی بابت سِیکھنے اور غور کرنے سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ بلکہ، مسِیح کی جانب رجُوع لانے کی یہ سب سے زیادہ کامِل طور پر ممکنہ دعوت ہے—اُس کی مانِند بننے کے لیے۔ جب آپ مرونی ۱۰:‏۳۰–۳۳ پڑھیں، اُن فِقرات پر دھیان دیں جو آپ کی سمجھنے میں مدد کریں کامل طور پر مسِیح کی جانب رجُوع لانے کا کیا مطلب ہے، یہ کیسے مُمکن ہُوا ہے اور ایسا کرنے کے کیا نتائج ہیں۔

اِس سال مورمن کی کِتاب کے اپنے مُطالعہ پر نظر ثانی کریں، اور یِسُوع مسِیح کی بابت جو کُچھ آپ نے سِیکھا اور محسُوس کِیا اُس پر غور کریں۔ مثا ل کے طور پر، مورمن کی کِتاب نے آپ کو اُس کی جانب رجُوع لانے میں کیسے مدد کی ہے؟ اِس نے آپ کو اُس کے فضل پر مکمل طور پر بھروسا رکھنے میں کیسے مدد کی ہے؟ اِس نے آپ کو نجات دہندہ کی قُدرت کا ”اِنکار نہ کرنے“ میں کیسے مدد کی ہے؟ مورمن کی کِتاب کی گواہی کو کِسی ایسے شخص کے ساتھ بیان کریں جِس کو اِسے سُننے کی ضرورت ہے، بشمول وہ عزیز اور دوست جو شاید اِس کے پیغام سے واقف نہ ہوں۔

مزید دیکھیے ”مرونی سب کو مسِیح کی جانب رجُوع لانے کی دعوت دیتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُماروں لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالے دیکھیے۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مرونی ۱۰:‏۳–۴

مَیں خُود معلُوم کر سکتی/سکتا ہُوں کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کی مرونی کی دعوت قبُول کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں کہ وہ خُدا سے پُوچھیں کہ آیا مورمن کی کتاب سچّی ہے؟ اُنھیں کاغذ کی پرچیوں پر پڑھیں، یاد رکھیں، غور کریں، اور پُوچھیں لِکھے ہُوئے اَلفاظ دیں۔ آپ کے بچّے اِن اَلفاظ کو مرونی ۱۰‏:۳–۴ تلاش کر سکتے ہیں۔ ہمیں مورمن کی کِتاب کی اپنی گواہیوں کو مضبوط کرنے یا پانے کے لیے کیا پڑھنا، یاد رکھنا، غور کرنا، اور پُوچھنا چاہیے۔ آپ کے بچّے اِن آیات اور گیت کے درمیان میں مماثلتیں تلاش کریں، جیسے کہ ”تلاش، غور، اور دُعا کرو“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب،، ۱۰۹)۔

  • آپ کے بچّے اِس خاکہ کے آخر میں دی گئی تصویر کو اِستعمال کر کے بتا سکتے ہیں کہ مرونی سونے کے اَوراق دفن کرتا ہے (مزید دیکھیے ”باب ۵۴: مورمن کی کِتاب کا وعدہ،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۵۶)۔ چھوٹے بچّے فرضی مرونی بن کر اَوراق پر لِکھنے اور اُنھیں دفن کرنے سے محظُوظ ہوں گے۔ ایک دُوسرے کے ساتھ مورمن کی کِتاب کی گواہیاں بیان کریں۔

مرونی ۱۰:‏۸–۱۹

آسمانی باپ مُجھے رُوحانی نعمتیں عطا کرتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو رُوحانی نعمتوں کے بارے میں سِکھانے کے لیے، آپ کاغذ کے الگ الگ ٹُکڑوں پر ۹ سے ۱۶ تک نمبر لِکھیں اور ہر کاغذ کو تُحفہ کی طرح لپیٹیں۔ آپ کے بچّے باری باری اِن تُحفوں کو کھولیں، مرونی ۱۰:‏۹–۱۶ میں سے جو آیات کو پڑھیں جو نمبروں کے ساتھ مِلتی، اور ہر رُوحانی نعمت کی نِشان دہی کرتی ہو۔ آپ اِس بارے میں بات کریں کہ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم اِن نعمتوں کو کیسے اُس کے بچّوں کو نوازنے کے لیے اِستعمال کریں۔ آپ اپنے بچّوں کو اُن نعمتوں کو دیکھنے میں بھی مدد کریں جو آسمانی باپ نے اُنھیں عطا کی ہیں۔

مرونی ۱۰:‏۳۲–۳۳

یِسُوع مسِیح چاہتا ہے کہ مَیں اُس کی جانب رجُوع لاؤں۔

  • کیا آپ کے بچّے جانتے ہیں کہ ”مسِیح کی جانب رجُوع لانے“ سے کیا مُراد ہے؟ مُمکن ہو سکے تو مرونی ۳۲:۱۰ پڑھیں اور اُنھیں اپنے ساتھ فِقرے کو دوہرانے کے لیے کہیں۔ پھر آپ کمرے کے اندر کہیں پر یِسُوع کی تصویر کو چُھپائیں جب کہ وہ اپنی آنکھوں کو بند کریں گے۔ پھر وہ آنکھیں کھولیں، تصویر کو تلاش کریں، اُس کے گِرد اِکٹھے ہوں، اور مسِیح کی جانب رجُوع لانے کے طریقوں کی بابت بات چیت کریں۔ شاید اِس سوال کو لِکھنے سے مدد مِلے گی کہ مسِیح کی جانب رجُوع لانے سے کیا مُراد ہے؟ اُن کو مرونی ۱۰‏:۳۲–۳۳ مُمکنہ جوابات تلاش کرنے میں مدد کریں (مزید دیکھیں اِیمان کے اَرکان ۱:‏۳–۴)۔ اِکٹھے مِل کر فہرست بنائیں کہ مسِیح کیا چاہتا ہے کہ ہم کریں اور وہ ہمارے لیے کیا کرنے کے وعدے کِرتا ہے۔

  • آپ کے بچّے دِل کی شکل کے بیجز بنانے اور سجانے سے محظُوظ ہوں گے جِس پر لِکھا ہو ”مَیں خُدا کو اپنی پُوری جان، طاقت، اور عقل، سے پیار کرتا/کرتی ہُوں“ (دیکھیے مرونی ۱۰:‏۳۲)۔ جیسا کہ وہ یہ کرتے ہیں، اُن کے ساتھ بات کریں کہ ہم خُدا کو کیسے اپنی محبت دِکھاتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالہ کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
مرونی سونے کے اَوراق دفن کرتا ہے

اَحوال کو دفن کرنے سے پہلے، مرونی نے ہمیں یہ یاد رکھنے کے لیے کہا: ”یاد رکھو خُداوند کِتنا رحیم و شفیق رہا ہے“ (مرونی ۱۰:‏۳)

شائع کرنا