آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر ۲۵–۱ دسمبر: ”سب باتیں اِیمان کے وسیلے سے پُوری ہوتی ہیں۔“ عیتر ۱۲–۱۵


”نومبر ۲۵–۱ دسمبر: ’سب باتیں اِیمان کے وسیلے سے پُوری ہوتی ہیں۔‘ عیتر ۱۲–۱۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”نومبر ۲۵–۱ دسمبر۔ عیتر ۱۲–۱۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
عیتر غار میں داخل ہوتے ہُوئے

عیتر چٹان کے رخنے میں چھپا ہُوا، اَز گیری اَرنسٹ سمِتھ

نومبر ۲۵–۱ دسمبر: ”سب باتیں اِیمان کے وسیلے سے پُوری ہوتی ہیں“

عیتر ۱۲–۱۵

یاردیوں کے لیے عیتر کی نبُوتیں ”حیرت اَنگیز اور عجیب“ تھیں (عیتر ۱۲:‏۵)۔ اُس نے ”اِنسان کی اِبتدا سے لے کر، سب باتیں اُنھیں بتائیں“ (عیتر ۱۳:‏۲)۔ اُس نے ”اِیّامِ مسِیح“ اور ایّامِ آخر کے نئے یروشلیم کی پیش بینی کی (عیتر ۱۳:‏۴)۔ اور اُس نے ”بہتر دُنیا کی اُمید، ہاں، یعنی خُدا کے دہنے ہاتھ کے مقام“ کی بات کی (عیتر ۱۲:‏۴)۔ مگر یاردیوں نے اُس کے کلام کو رَد کِیا، اُن ہی یکساں وجُوہات کی بِنا پر جِن پر آج لوگ خُدا کے خُدّام کی نبُوتوں کو مُسترد کرتے ہیں—”کیوں کہ اُنھوں نے یہ [دیکھی] نہ تھیں“ (عیتر ۱۲:‏۵)۔ جو چیزیں ہم دیکھ نہیں سکتے اُن کے وعدوں اور اِنتباہوں پر یقین کرنے کے لیے اِیمان دَرکار ہوتا ہے، بالکل ویسے ہی عیتر کو بے اعتقاد لوگوں کے سامنے ”حیرت اَنگیز اور عجیب باتوں“ کی نبُوت کرنے کے واسطے اِیمان کی ضرورت تھی۔ مرونی کو بھروسا کرنے کے واسطے اِیمان کی ضرورت تھی کہ خُداوند اُس کی ”تحریر کرنے کی کمزوری“ کو مضبُوطی میں بدل سکتا ہے (دیکھیں عیتر ۱۲:‏۲۳–۲۷)۔ یہ اِس طرز کا اِیمان ہے جو ہمیں ”پُر یقین اور ثابت قدم بناتا ہے، ہمیشہ خُدا کو جلال دینے، اور کثرت سے نیک اَعمال کروانے کی جانب مبذُول کرواتا ہے“ (عیتر ۱۲:‏۴)۔ اور یہ اِس طرز کا اِیمان ہے جِس سے ”سب باتیں پُوری ہوتی ہیں“ (عیتر ۱۲:‏۳

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

عیتر ۱۲

یِسُوع مسِیح پر اِیمان مُعجزوں کی طرف راہ نُمائی کر سکتا ہے۔

آج کل یہ بات عام ہے، جیسا کہ عیتر کے زمانہ میں تھا، لوگ خُدا اور اُس کی قُدرت پر یقین کرنے سے پہلے ثبُوت دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ عیتر ۱۲‏:۵–۶ سے اِس خیال کے مُتعلق کیا سِیکھتے ہیں؟

جب آپ عیتر ۱۲ پڑھتے ہیں، تو آپ ہر بار لفظ ”ایمان“ مِلنے پر نوٹ کر سکتے ہیں۔ ہر مثال اِیمان کی بابت کیا سِکھاتی ہے اِس پر غور کریں۔ اِس طرح کے سوالات مدد کر سکتے ہیں: اِیمان کیا ہے؟ اِیمان کی مشق کرنے سے کیا مُراد ہے؟ یِسُوع مسِیح پر اِیمان کے کیا ثمرات ہیں؟ آپ اُن شہادتوں کے بارے میں اپنے خیالات بھی تحریر کر سکتے ہیں جو آپ نے ”اپنے ایمان کے آزمائے جانے کے بعد“ پائی ہیں (عیتر ۱۲:‏۶

مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”مسِیح جی اُٹھا ہے؛ اُس پر اِیمان پہاڑوں کو سِرکا دے گا،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۰۱–۴۔

دُوسروں کو اِشتراک کرنے، اور بعض اوقات سِکھانے دیں۔ لوگ اُس وقت بہترین سیکھتے ہیں جب اُنھیں جو کُچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُسے بانٹنے یا حتٰی کہ باضابطہ طور پر سِکھانے کے مواقع مِلتے ہیں۔ چاہے گھر میں ہوں یا کلِیسیا میں، دُوسروں کو، بشمول نوجوانوں کو، سبق کا ایک حصّہ سِکھانے کی اجازت دینے پر غور کریں۔

عیتر ۱۲:‏۱–۹، ۲۸، ۳۲

یِسُوع مسِیح ہمیں ”زیادہ اَفضل اُمِید“ دیتا ہے۔

اِیمان کے مُتعلق گہری بصیرت کے علاوہ، عیتر ۱۲ اُمید کی بابت بھی بہت کُچھ بیان کرتا ہے۔ اِن سوالات کو اپنے مُطالعہ کی راہ نُمائی کرنے دیں۔

  • کون سی وجوہات تھیں جِن کی بِنا پر عیتر ”بہتر دُنیا کی اُمید“ رکھتا تھا؟ (دیکھیں عیتر ۱۲:‏۲–۵

  • لَنگر کا کیا مقصد ہے؟ اُمید آپ کی جان کے واسطے کیا کرتی ہے جو کشتی کے لیے لَنگر سے مُماثل ہے؟ (دیکھیں عیتر ۱۲:‏۴

  • ہمیں کِس بات کی اُمید کرنی چاہیے؟ (دیکھیں عیتر ۱۲:‏۴؛ مرونی ۷:‏۴۱

  • یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل نے کِس طرح آپ کو ”زیادہ اَفضل اُمید“ بخشی ہے؟ (عیتر ۱۲‏:۳۲

مزید دیکھیں مرونی ۷‏:۴۰–۴۱؛ جیفری آر ہالینڈ ”اُمید کی کامِل چمک،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۸۱–۸۴۔

عیتر ۱۲:‏۲۳–۲۹

شبیہ
سیمینری کا آئکن
یِسُوع مسِیح میری کمزوری کو مضبُوطی میں بدل سکتا ہے۔

جب ہم مرونی کی قوی تحریروں کو پڑھتے ہیں، یہ بھول جانا آسان ہے کہ وہ اپنی ”لِکھنے کی کمزوری“ سے پریشان تھا اور خوف زدّہ تھا کہ لوگ اُس کے کلام کا تمسخر اُڑائیں گے (دیکھیں عیتر ۱۲:‏۲۳–۲۵)۔ اگر آپ نے کبھی بھی اپنی کمزوری کے مُتعلق بے چین محسُوس کِیا ہے، تو عیتر ۱۲‏:۲۳–۲۹ میں مرونی کی جدوجہد—اور نجات دہندہ کے جواب—کے بارے میں پڑھیں۔ آپ ایسے اوقات پر بھی غور کرسکتے ہیں جب یِسُوع مسِیح نے آپ کی کمزوری کو پہچاننے اور آپ کو مضبُوطی بخشنے میں آپ کی معاونت کی ہو—اگرچہ اُس نے مُکمل طور پر اُسے ختم نہ کِیا ہو۔ اُن کمزوریوں کے مُتعلق بھی سوچیں جِن سے آپ فی الحال نبرد آزما ہیں۔ ”کمزور چیزوں کو مضوط بنانے“ کا مُنّجی کا وعدہ پانے کے واسطے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ (عیتر ۱۲‏:۲۷

درج ذیل حوالہ جات میں سے یہ دیکھنے کے لیے تلاش کرنے پر غور کریں کہ کیسے صحائف میں دُوسروں نے یِسُوع مسِیح کے فضل کے وسیلے سے مضبُوطی پائی:

مزید دیکھیں اِنجِیلی موضُوعات، ”فضل،“ گاسپل لائبریری؛ ”خُداوند میرا نُور ہے،“ گیت، نمبر ۸۹۔

عیتر ۱۳:‏۱۳–۲۲؛ ۱۴–۱۵

خُداوند کے اَنبیا کو مُسترد کرنا مُجھے رُوحانی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

یاردیوں کا بادشاہ ہونا، تاریخی اعتبار سے، نہایت خطرناک عُہدہ تھا۔ یہ خصُوصاً کوریعنتمر کے لیے سچ تھا، چُوں کہ بُہت سے ”سُورما … اُسے ہلاک کرنا چاہتے تھے“ (عیتر ۱۳:‏۱۵–۱۶عیتر ۱۳:‏۱۵–۲۲ میں، غور کریں کہ کوریعنتمر نے اپنے تحفُظ کے لیے کیا کِیا اور اِس کی بجائے نبی عیتر نے اُسے کیا کرنے کا مشورہ دِیا۔ جب آپ باقی ماندہ عیتر کی کِتاب پڑھتے ہیں، تو اَنبیا کو مُسترد کرنے کے نتائج پر غور و خوض کریں۔ لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے جب ”خُداوند کا رُوح اُن کے ساتھ کام کرنا [ترک] کر دیتا ہے“؟ (عیتر ۱۵‏:۱۹)۔ خُداوند آپ کو اِن واقعات سے کیا سِکھانا چاہتا ہے؟ غور کریں کہ آپ اُس کے اَنبیا کی تقلید کرنے کے واسطے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

عیتر ۱۲‏:۶–۲۲

اِیمان اُن چِیزوں پر اعتقاد رکھنا ہے جو مَیں دیکھ نہیں سکتا۔

  • اپنے بچّوں کو اپنے ساتھ دُہرانے میں مدد کرنے پر غور کریں ”اِیمان اَن دیکھی چیزوں پر اعتقاد اور اُمید ہے“ اَز عیتر ۱۲‏:۶۔ وہ تصاویر کو دیکھنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں جو عیتر ۱۲‏:۱۳–۱۵، ۱۹–۲۱ میں اِیمان کی مثالیں ظاہر کرتی ہیں (دیکھیں اِنجِیلی فنُون کی کِتاب، نمبرز ۷۸، ۸۵، اور اِس ہفتے کے عملی سرگرمی کے صفحے)۔ اپنے بچّوں کو وضاحت کرنے دیں کہ وہ ہر کہانی کے مُتعلق کیا جانتے ہیں۔ اِیمان کی اِن مثالوں پر گُفت و شُنید کرنے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں چند سوالات ہیں:

    • اُن لوگوں نے کیا اُمید کی تھی؟

    • اُن کے اِیمان کو کِس طرح آزمایا گیا تھا؟

    • اُن کے اِیمان کے باعث کیا ہُوا تھا؟

    آپ اِیمان کی مشق کرنے کے اپنے تجربات کا بھی تذکرہ کرسکتے ہیں۔

عیتر ۱۲‏:۴، ۳۲

اُمید میری جان کے واسطے لَنگر کی مانند ہے۔

  • یہ سمجھنے کے لیے کہ عیتر ۱۲‏:۴ اُمید کی بابت کیا سِکھاتا ہے، آپ اور آپ کی اولاد کشتی اور لَنگر کی تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ کشتیوں کو لَنگر کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ ایسی کشتی کا کیا ہوگا جِس میں لَنگر نہ ہو؟ جب آپ عیتر ۱۲‏:۴ اکٹھے مِل کر پڑھتے ہیں، تو اِس بابت بات کریں کہ کِس طرح اُمید ہماری مدد کرتی ہے جِس طرح لَنگر کشتی کا معاون ہوتا ہے۔ اپنے بچّوں کو کشتی اور لَنگر کی تصاویر بنانے کی دعوت دیں تاکہ وہ دُوسروں کو اُمید کے بارے میں سِکھا سکیں۔

  • اگر آپ کے بچّوں کو اُمید کی تعریف جاننا دَرکار ہو، تو صحائف کی راہ نُما، ”اُمید“ (گاسپل لائبریری) میں سے ایک تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ اِس تعریف اور عیتر ۱۲‏:۴، ۳۲ کے مُطابق، ہمیں کِس بات کی اُمید کرنی چاہیے؟ (مزید دیکھیں مرونی ۷‏:۴۰–۴۲)۔ اپنے بچّوں کو اُمید کے لیے دیگر الفاظ کے ساتھ ساتھ، اُن الفاظ کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جِن کا مطلب اُمید کے برعکس ہو۔ آپ ایک دُوسرے کے ساتھ چند ایسی اِنجِیلی سچائیوں کا بھی اِشتراک کرسکتے ہیں جو آپ کو اُمید بخشتی ہیں۔

عیتر ۱۲‏:۲۳–۲۹

یِسُوع مسِیح رُوحانی طور پر مضبُوط بننے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

  • بچّے بعض اوقات ایسی صورتِ حال کا سامنا کرتے ہیں جِن میں وہ کمزور محسُوس کرتے ہیں، جیسے مرونی نے کِیا تھا۔ اپنے بچّوں کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ مرونی نے عیتر ۱۲‏:۲۳–۲۵ میں ایسا کیوں محسوس کِیا، اور اُن سے پوچھیں کہ کیا اُنھوں نے کبھی ایسے ہی احساسات پائے تھے۔ پھر اُنھیں آیات ۲۶–۲۷ پڑھنے کی دعوت دیں یہ جاننے کے واسطے کہ خُداوند نے مرونی کی کیسے معاونت فرمائی۔

  • شاید آپ کے بچّے کسی کمزور اور کِسی مضبُوط چیز کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ پھر وہ عیتر ۱۲‏:۲۳–۲۹ میں سے چند الفاظ اور فِقرات ڈرائنگ میں شامِل کر سکتے ہیں جو اُنھیں یہ سِکھاتے ہیں کہ نجات دہندہ ہماری کمزوری کو کیسے مضبُوطی میں بدل سکتا ہے۔ اپنے بچّوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنی کمزوری کی بابت سوچیں اور پھر مضبُوط بننے کے واسطے نجات دہندہ کی مدد کے طلب گار ہوں۔ آپ ایک ایسا تجّربہ بھی بیان کرسکتے ہیں جب نجات دہندہ نے آپ کو کُچھ مشکل کام کرنے کے لیے کافی مضبُوط بننے میں معاونت فرمائی۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
عیتر غار کے دھانے پر گھٹنے ٹیکے ہُوئے

عیتر کی نبُوتیں حیرت انگیز تھیں، اَز والٹر رینی

شائع کرنا