”دسمبر ۲–۸: ’اُنھیں راہِ راست پر رکھنے کے واسطے۔‘ مرونی ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”دسمبر ۲–۸۔ مرونی ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
دسمبر ۲–۸: ”اُنہیں راہِ راست راہ پر رکھنے کے واسطے“
مرونی ۱–۶
اپنے والد کا نِیفیوں کی بابت احوال اور یاردیوں کے اَحوال کا خُلاصہ کرنے کے بعد، مرونی کا خیال تھا کہ اَحوال کو محفُوظ کرنے کی اُس کی ذمہ داری تمام ہُوئی (دیکھیے مرونی ۱:۱)۔ دونوں قومیں جو بالکل تباہ ہو چُکی تھیں اُن کے بارے میں کہنے کو اور کیا تھا؟ مگر مرونی نے ہمارا زمانہ دیکھ لِیا تھا (دیکھیے مورمن ۸:۳۵)، اور اُس نے الہام پایا کہ ”مزید چند باتیں لکھتا ہُوں، کہ شاید وہ مُستقبل میں کِسی روز … سُود مند ثابت ہوں“ (مرونی ۱:۴)۔ وہ یہ جانتا تھا کہ، کہانتی رسُومات اور عمُومی طور پر مذہب کے مُتعلق تذبذب کے ساتھ وسیع پیمانے پر برگشتگی آ رہی تھی۔ یہ اِس لیے بھی تھا کہ اُس نے عِشائے ربّانی، بپتسما، رُوحُ القُدس کی نعمت عطا کرنا، اور ساتھی اِیمان داروں کے ساتھ ”[ایک دُوسرے کو] راہِ راست پر رکھنے کے واسطے جمع ہونے کی برکات، … صرف مسِیح کی لیاقت پرجو اُن کے ایمان کا بانی اور کامل کرنے والا ہے“ تُوکل کرنے جیسی وضاحتی تفصیلات دی ہیں (مرونی ۶:۴)۔ ایسی قیمتی بصیرتیں ہمِیں شُکر گُزار ہونے کی وجہ فراہم کرتی ہیں کہ خُداوند نے مرونی کی زندگی کو محفُوظ رکھا تاکہ وہ ”مزید چند باتیں لکھتا“ (مرونی ۱:۴)۔
گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں مُخالفت کے باوجود یِسُوع مسِیح کی پیروی کر سکتا/سکتی ہُوں۔
جب آپ مرونی ۱، پڑھتے ہیں تو، مرونی کی خُداوند سے اور اپنی بُلاہٹ سے وفاداری کے مُتعلق آپ کو کیا بات متاثر کرتی ہے؟ وہ کون سے طریقے ہیں جِن سے کوئی شخص ”مسِیح کا اِنکار“ کر سکتا ہے؟ (مرونی ۱:۲–۳)۔ غور کریں کہ آپ یِسُوع مسِیح کے وفادار کیسے بن سکتے ہیں، حتیٰ کہ جب آپ کو مُشکلات اور مُخالفت درپیش آتی ہیں۔
کہانتی رسُومات لازماً ویسے ہی ادا کی جانی چاہئیں جیسے خُداوند نے حُکم فرمایا ہے۔
مرونی اپنی زِندگی کے لیے کاوِشیں کر رہا تھا جب اُس نے یہ ابواب لِکھے۔ وہ اِنتظامی تفصیلات کو لِکھنے کے بارے میں فِکر مند کیوں ہو گا جیسے کہ رسُومات کو کیسے انجام دِیا جائے؟ جب آپ مرونی ۲–۶ پڑھیں تو اِس پر غور کریں۔ آپ کے خیال میں خُداوند کے لیے یہ تفصیلات کیوں اہم ہیں؟ یہاں پر چند سوالات ہیں جو آپ کے مُطالعہ میں راہ نُمائی کر سکتے ہیں۔
-
تصدیق (مرونی ۲؛ ۶:۴)۔نجات دہندہ کی مرونی ۲:۲ میں ہدایات آپ کو اِستحکام کی رسم کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟ آپ کیسے بیان کریں گے کہ ”رُوحُ القُدس کے وسِیلے سے پُر اثر اور پاک ہونے“ سے کیا مُراد ہے؟ (مرونی ۶:۴)۔
-
کہانتی تقرری (مرونی ۳)۔آپ اِس باب میں ایسا کیا پاتے ہیں جو کِسی شخص کو کہانت کی تقرری کے لیے تیار ہونے میں مدد کر سکے؟ آپ ایسا کیا پاتے ہِیں جو کِسی کی تقرری ادا کرنے میں مدد کرے گا؟
-
عِشائے ربّانی (مرونی ۴–۵؛ ۶:۶)۔آپ عِشائے ربّانی کو اپنے ہفتہ کی رُوحانی شہ سُرخی بنانے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟
-
بپتِسما (مرونی ۶:۱–۳)۔آپ بپتِسما پانے کے اہل ہونے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
آپ نے جو سِیکھا ہے اُس بِنا پر، آپ اپنی سوچ کے بارے میں، شرکت کرنے میں، یا دُوسروں کو اِن رسُومات کے لیے تیار کرنے کے انداز کیسے بدلیں گے؟
مزید دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۴:۲۰۔
عِشائے ربّانی لینے سے مَیں یِسُوع مسِیح کے قریب آتی/آتا ہُوں۔
آپ نے شائد کئی بار عِشائے ربّانی کی دُعائیں سُنی ہوں گی، مگر آپ کِتنی بار غور سے سوچتے ہیں کہ اِن اَلفاظ کا کیا مطلب ہے؟ آپ یاد داشت سے دونوں عِشائے ربّانی کی دُعاؤں کو لکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ پھر آپ نے جو کُچھ لِکھا ہے اُس کا موازنہ مرونی ۴:۳ اور ۵:۲ سے کریں۔ کیا آپ نے اِن دُعاؤں کے بارے میں کِسی بات کا مُشاہدہ کِیا ہے جِس کا آپ نے پہلے مُشاہدہ نہیں کِیا تھا۔
اپنے مُطالعہ میں عِشائے ربّانی کا کوئی گیت شامِل کرنے پر غور کریں، جیسا کہ ”مصلُوبیت کی یاد میں“ (گیت، ۱۹۰)۔
یِسُوع مسِیح کے شاگردِ ایک دُوسرے کی جانوں کی فلاح کا خیال رکھتے ہیں۔
مسِیح کی پیروی کرنے کا اِنتخاب اِنفرادی ہے، مگر ہم عقیدہ ساتھی ہمیں ”راہِ راست پر“ رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں (مرونی ۶:۴–۵)۔ مرونی کے زمانے میں کلِیسیائی ارکان نے ایک دُوسرے کی تقویت کرنے کے لیے کیا کِیا؟ جب آپ مرونی ۶:۴–۹ پڑھتے ہیں، اُن برکات پر غور کریں جو ”مسِیح کی کلِیسیا میں شُمار ہونے“ سے مِلتی ہیں (مرونی ۴:۶)۔
آپ اُن لوگوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں جو آپ کے حلقہ یا شاخ میں شامِل ہیں۔ کیا کوئی ایسا شخص ہے جِسے آپ کی محبّت کی خاص ضرورت ہے—ہو سکتا ہے کوئی نیا شخص یا حال ہی میں واپس لوٹا ہو؟ آپ کلِیسیا میں اُن کے تجربات کو مرونی کے بیان کردہ کی طرح بنانے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ (تجاویز کے لیے، دیکھیے میرے عہد کا راستہ یا ”نئے ارکان کی تقویت کرنا“ گاسپل لائبریری میں ویڈیو)۔ آپ صدر ڈیلن ایچ اوکس کے پیغام ”کلِیسیا کی ضرورت“ کے حِصّہ ۱ میں سے چند تاثر پا سکتے ہیں (لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۲۴–۲۵)۔
جیسا کہ آپ غور کرتے ہیں کہ ” خُدا کے راست کلام سے نشوونما پانے“ کا کیا مطلب ہے (مرونی ۶:۴)، اِس سے یہ سوچنے میں مدد مِل سکتی ہے کہ پودے یا بچّے کو کِس غذا کی ضرورت ہوتی ہے—اور اگر اِسے نظر انداز کر دیا جائے تو کیا ہوتا ہے۔ آپ دُوسروں کی رُوحانی ”نشوونما“ میں کیسے مدد کر سکتے ہیں تجاویز کے بارے میں مرونی ۶:۴–۹ سے تلاش کریں۔ ساتھی شاگردوں نے آپ کی نشوونما میں مدد کیسے کی ہے؟
یہ ہر کِسی کے لیے واضح نہیں ہے کہ ”مسِیح کی کلِیسیا کے لوگوں میں شُمار ہونا“ اور کلِیسیائی عِبادات میں ”اکثر مِلنا“ کیوں ضروری ہے۔ آپ کیسے وضاحت کریں گے کہ آپ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کے رُکن بننے کے لیے شُکر گُزار کیوں ہیں؟ (صدر اوکس کے پیغام کے دُوسرے حِصّے کو دیکھیں ”کلِیسیا کی ضرورت“)۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
رُوحُ القُدس پاک نعمت ہے۔
-
رُوحُ القُدس یا رُوح کا ذکر کئی بار مرونی ۲–۶ میں کِیا گیا ہے۔ آپ اپنے بچّوں کو ہر اُس آیت کو تلاش کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں جِس میں اِس کا ذکر ہُوا ہے، وہ آیات پڑھیں، اور جو کُچھ وہ رُوحُ القُدس کے بارے میں سِیکھتے ہیں اُس کی فہرست بنائیں۔ آپ دُوسرے کے ساتھ ایسے تجربات بیان کر سکتے ہیں جب آپ نے رُوح کے تاثر کو پایا ہو۔
مَیں عِشائے ربّانی میں اِس لیے شریک ہوتا/ہوتی ہُوں کہ مَیں یِسُوع کو ہمیشہ یاد رکھُوں گا/گی۔
-
اپنے بچّوں کے ساتھ عِشائے ربّانی کی دُعا کو پڑھنا اِس بات کا باعث ہو سکتا ہے کہ عِشائے ربّانی کے ساتھ مزید بامعنی تجربات کیسے حاصل کِیے جائیں۔ اُنھیں یہ تصّور کرنے میں مدد مِل سکتی ہے کہ کوئی دوست پہلی بار عِشائے ربّانی کی عِبادت میں آ رہا/رہی ہے۔ ہم اپنے دوست کو کیسے بیان کریں گے کہ عِشائے ربّانی کیا ہے اور یہ کیوں مُقدّس ہے؟ اپنے بچّوں کو اپنی وضاحت کے لیے مرونی ۴ یا ۵ میں سے کُچھ اِستعمال کرنے کی ترغیب دیں۔ چھوٹے بچّوں کو اِس ہفتہ کی عملی سرگرمی کے صفحہ یا اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۱۰۸ کو اِستعمال کرنے کا کہیں۔
-
اِکٹھے مِل کر گیت گائیں جو کہ بچّوں کو نجات دہندہ کے بارے میں سوچنے کے لیے مدد کرنے پر غور کرے (جیسا کہ ”ادب و احترام، خاموشی،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۶)۔ آپ عِشائے ربّانی کے دَوران میں عزت و احترام سے بیٹھنے کی مشق بھی کر سکتے ہیں۔
مَیں بپتِسما لینے کے لیے تیاری کر سکتا/سکتی ہُوں۔
-
کون کون بپتِسما لے سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں کو اِس سوال کے جوابات تلاش کرنے میں مدد کریں مرونی ۶:۱–۳۔ ”شکستہ دِل اور پشیمان رُوح“ ہونے سے کیا مُراد ہے؟ (مرونی ۶:۲)۔ یہ ہمیں بپتِسما کے لیے تیار ہونے میں کیسے مدد کرتے ہیں؟ آپ اپنے بچّوں کو بتائیں کہ آپ نے بپتِسما پانے کے لیے کیسے تیاری کی۔
ہم چرچ عِشائے ربّانی میں شریک ہونے اور ایک دُوسرے کی مدد کرنے کے لیے جاتے ہیں۔
-
کیا آپ کے بچّے جانتے ہیں کہ آپ کو چرچ جانا کیوں پسند ہے۔ مرونی ۶:۴–۶، ۹ پڑھنا آپ کو اُن چند اَمُور کو جو ہم چرچ میں کرتے ہیں اِکٹھے بات چیت کرنے کا موقعہ دے سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ اُن اَمُور کو کرتے ہُوئے اپنی تصویر بنا سکتے ہیں (جیسا کہ دُعا کرنا، پڑھانا، گیت گانا، اور عِشائے ربّانی میں شریک ہونا)۔
-
اِکٹھے مِل کر مرونی ۶:۴ پڑھنے کے بعد، آپ اور آپ کے بچّے نشوونما والی خوراک کی تصویروں یا مثالوں کو دیکھ سکتے ہیں اور اپنے بدنوں کی نشوونما خُدا کے کلام کی ذریعے سے کرنے سے موازنہ کریں۔ آپ ”بچّے اِنجِیل کی مُنادی کرتے ہیں“ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں (گاسپل لائبریری)۔