صحائف
مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عُنوان


مورمن کی کِتاب

نِیفی کے اَوراق سے ماخُوذ
مورمن کے ہاتھ
سے اَوراق پر
لِکھا گیا صحیفہ

پَس، یہ بنی نِیفی کی سرگُزشت کا خلاصہ ہے نِیز بنی لامن کا بھی—لامنوں کے لِیے لِکھا گیا، جو بنی اِسرائِیل کے باقی ماندہ ہیں؛ نِیز یہُودیوں اور غیرقَوموں کے لِیے بھی—حُکم کی معرفت سے لِکھا گیا، اور نبُوّت اور مُکاشفہ کی رُوح کے وسِیلے سے بھی—لِکھا اور مُہربند کِیا گیا، اور خُدا کی اَمان میں پوشِیدہ رکھا گیا تاکہ وہ نیست و نابُود نہ کِیا جائے—خُدا کی قُدرت اور نعمت کے وسِیلے سے اِس کے ترجمے کے واسطے سامنے آنا ہے—مرونی کے ہاتھ سے مُہربند کِیا گیا، اور خُداوند کی اَمان میں اُنھیں پوشِیدہ رکھا گیا، تاکہ غیر قَوموں کے سبب سے مُقرّرہ وقت پر سامنے لایا جائے—کہ اِن کا ترجمہ خُدا کی نعمت کے وسِیلے سے کِیا جائے۔

عِیتر کی کِتاب سے بھی خلاصہ لِیا گیا، جو یارد کی اُمت کا احوال ہے، وہ اُس وقت پراگندہ کِیے گئے، جب وہ آسمان تک پُہنچنے کے لِیے بُرج بنا رہے تھے، تو خُداوند نے لوگوں کی زبان میں اِختلاف ڈالا—بنی اِسرائِیل کے باقی ماندہ پر یہ ظاہر کرنے کے لِیے کہ خُداوند نے اُن کے باپ دادا کے واسطے کِتنے بڑے بڑے کام کِیے ہیں؛ نِیز وہ خُداوند کے عہُود کو جانیں، کہ اُنھیں ہمیشہ کے لِیے خارج نہیں کِیا گیا—اور یہُودیوں اور غیرقَوموں کی ترغِیب کے لِیے بھی کہ یِسُوع اَلمسِیح ہے، اَبَدی خُدا، جو اپنے تِئیں سب قَوموں پر ظاہر کرتا ہے—اور اب، اگر کوئی خامیاں ہیں تو اِنسان کی غلطیاں ہیں؛ پَس، خُداوند کے کاموں کو رَدّ مت کرنا، تاکہ مسِیح کے تختِ عدالت کے سامنے بےگُناہ ٹھہرو۔

انگریزی میں اَوراق کا اَصل ترجُمہ از جوزف سمتھ جُونیئر۔