باب ۲
(جُون–اَکتوبر ۱۸۳۰)
خُدا اَفلاک اور زمِین کو خلق کرتا ہے—زِندگی کی سب اَنواع و اِقسام پَیدا کی جاتی ہیں—خُدا اِنسان کو پَیدا کرتا ہے اور اُسے باقی سب پر اِختیار بخشتا ہے۔
۱ اور اَیسا ہُوا کہ خُداوند نے مُوسیٰ سے یہ کہتے ہُوئے فرمایا: دیکھ، مَیں تُجھ پر اِس آسمان اور اِس زمِین کی بابت آشکار کرُوں گا؛ وہ کلام لِکھ جو مَیں فرماتا ہُوں۔ مَیں اِبتدا اور اِنتہا ہُوں، قادِرِ مُطلق خُدا؛ اپنے اِکلوتے کے وسِیلے سے مَیں نے یہ چِیزیں پَیدا کیں؛ ہاں مَیں نے اِبتدا میں آسمان خلق کِیا، اور زمِین جِس پر تُو کھڑا ہے۔
۲ اور زمِین وِیران اور سُنسان تھی؛ اور مَیں نے گہراؤ کی سطح پر تارِیکی کو طاری کِیا؛ اور میرا رُوح پانی کی سطح پر جُنبِش کرتا تھا؛ پَس مَیں خُدا ہُوں۔
۳ اور مُجھ، خُدا، نے کہا روشنی ہو جائے؛ اور روشنی ہو گئی۔
۴ اور مُجھ، خُدا، نے روشنی کو دیکھا، اور روشنی اچّھی تھی۔ اور مُجھ خُدا نے روشنی کو تارِیکی سے جُدا کِیا۔
۵ اور مُجھ، خُدا، نے روشنی کو دِن کہا، اور تارِیکی کو، مَیں نے رات کہا؛ اور یہ مَیں نے اپنی قُدرت کے کلام سے کِیا، اور جَیسا مَیں نے فرمایا تھا کِیا گیا؛ اور شام ہُوئی اور صبح ہوئی، سو پہلا دِن ہُوا۔
۶ اور پھِر، مُجھ، خُدا، نے فرمایا؛ پانی کے درمیان فضا ہو، اور اَیسا ہی ہُوا، حتیٰ کہ جَیسا مَیں نے فرمایا؛ اور مَیں نے کہا: یہ پانیوں کو پانیوں سے جُدا کرے؛ اور اَیسا کِیا گیا؛
۷ اور مُجھ، خُدا، نے فضا اور پانیوں کو جُدا کِیا، ہاں، فضا کے نِیچے بڑے پانیوں کو اُن پانیوں سے جو فضا کے اُوپر ہیں، اور اَیسا ہی ہُوا جَیسا مَیں نے فرمایا تھا۔
۸ اور مُجھ خُدا نے فضا کو آسمان کہا؛ اور شام ہُوئی اور صبح ہُوئی، سو دُوسرا دِن ہُوا۔
۹ اور مُجھ، خُدا، نے کہا: آسمان کے نیچے کے پانی ایک جگہ جمع ہو جائیں، اور اَیسا ہی ہُوا؛ اور مُجھ نے خُدا فرمایا: خُشک زمِین ہو اور اَیسا ہی ہُوا۔
۱۰ اور مُجھ خُدا نے خشکی کو زمِین کہا؛ اور جو پانی جمع ہو گیا تھا اُس کو مَیں نے سَمُندر کہا؛ اور مجھ، خُدا، نے دیکھا کہ ساری چِیزیں جو مَیں نے بنائیں اچّھی تھیں۔
۱۱ اور مُجھ خُدا نے فرمایا: زمِین گھاس اور بِیج دار بُوٹیوں کو اور پھل دار درختوں کو جو اپنی اپنی جنس کے مُوافِق پھلیں اور جو زمِین پر اپنے آپ ہی میں بیج اُگائے اور جَیسا مَیں نے فرمایا وَیسا ہی ہُوا۔
۱۲ تب زمِین نے گھاس اور بِیج دار بُوٹیوں کو جو اپنی اپنی جنس کے مُوافِق بِیج رکھیں اور پھل دار درختوں کو جِن کے بِیج اُن کی جنس کے مُوافِق اُن میں ہیں اُگایا؛ اور مُجھ خُداوند نے دیکھا کہ ہر شَے جو مَیں نے پَیدا کی اچّھی تھی؛
۱۳ اور شام ہُوئی اور صبح ہُوئی، سو تِیسرا دِن ہُوا۔
۱۴ اور مُجھ خُدا نے فرمایا: آسمان کی فضا میں نیّر ہوں، کہ دِن کو رات سے جُدا کریں، اور وہ نشانوں کے لیے، اور زمانوں کے لیے، اور دِنوں کے لیے، اور برسوں کے اِمتیاز کے لیے ہوں؛
۱۵ اور وہ آسمان کی فضا میں انوار کے لیے ہوں کہ زمِین پر روشنی ڈالیں؛ اور اَیسا ہی ہُوا۔
۱۶ اور مُجھ خُدا نے دو بڑے نیّر بنائے؛ ایک نیّرِ اکبر جو دِن پر حُکم کرے، اور ایک نیّرِ اصغر جو رات پر حُکم کرے، اور نیّرِ اکبر آفتاب تھا، اور نیّرِ اصغر مہتاب تھا؛ اور سِتارے بھی میرے کلام کے مُطابق بنائے گئے تھے۔
۱۷ اور مُجھ خُدا نے اُنھیں آسمان کی فضا میں رکھا کہ زمِین پر روشنی ڈالیں۔
۱۸ اور آفتاب کہ دِن پر حُکم کرے، اور مہتاب کہ رات پر حُکم کرے، اور کہ اُجالے کو اَندھیرے سے جُدا کرے؛ اور مُجھ خُدا نے دیکھا کہ ہر شَے جو مَیں نے پَیدا کی اچّھی تھی؛
۱۹ اور شام ہُوئی اور صبح ہُوئی، سو چَوتھا دِن ہُوا۔
۲۰ اور مُجھ خُدا نے فرمایا: پانی جان داروں کو کثرت سے پَیدا کرے اور پرندے زمِین کے اُوپر آسمان کی فضا میں اُڑیں۔
۲۱ اور مُجھ خُدا نے بڑے بڑے دریائی جانوروں کو اور ہر قسم کے حرکت کرنے والے جان داروں کو جو پانی سے بکثرت پَیدا ہُوئے تھے اُن کی جنس کے مُوافِق اور ہر قسم کے پرندوں کو اُن کی جنس کے مُوافِق خلق کِیا اور مُجھ خُدا نے دیکھا کہ ہر شَے جو مَیں نے خلق کی اچّھی تھی۔
۲۲ اور مُجھ خُدا، نے اُنھیں یہ کہہ کر برکت دی: پھلو اور بڑھو اور سَمُندر کے پانیوں کو بھر دو؛ اور پرندے زمِین میں بڑھیں؛
۲۳ اور شام ہُوئی اور صبح ہُوئی، سو پانچواں دِن ہُوا۔
۲۴ اور مُجھ خُدا نے فرمایا: زمِین جان داروں کو اُن کی جنس کے مُوافِق چوپائے اور رینگنے والے جان دار اور جنگلی جانور اُن کی جنس کے مُوافِق پَیدا کرے اور اَیسا ہی ہُوا؛
۲۵ اور مُجھ خُدا نے زمِین کے جنگلی جانوروں اور چوپایوں کو اُن کی جِنس کے مُوافِق اور زمِین کے رینگنے والے جان داروں کو اُن کی جِنس کے مُوافِق بنایا؛ اور مُجھ خُدا نے دیکھا کہ ہر شَے اچّھی تھی۔
۲۶ اور مُجھ خُدا نے اپنے اِکلوتے سے فرمایا جو میرے ساتھ اِبتدا سے تھا: ہم اِنسان کو اپنی صُورت پر اپنی شبِیہ کی مانِند بنائیں؛ اور اَیسا ہی ہُوا۔ اور مُجھ خُدا نے فرمایا: وہ سَمُندر کی مچھلیوں اور فضا کے پرندوں اور چوپایوں، اور تمام زمِین پر، اور سب جان داروں پر جو زمِین پر رینگتے ہیں اِختیار رکھیں۔
۲۷ اور مُجھ خُدا نے اِنسان کو اپنی شبِیہ پر پَیدا کِیا، اپنے اِکلوتے کی صُورت پر مَیں نے اُسے پَیدا کِیا؛ نر اور ناری مَیں نے اُنھیں پَیدا کِیا۔
۲۸ اور مُجھ خُدا نے اُنھیں برکت دی، اور اُن سے کہا: پھلو اور بڑھو اور زمِین کو مَعمُور اور محکوم کرو، اور سَمُندر کی مچھلیوں پر، اور فضا کے پرندوں پر اور کُل جانوروں پر جو زمِین پر چلتے ہیں اِختیار رکھو۔
۲۹ اور مُجھ خُدا، نے اِنسان سے فرمایا: دیکھ، مَیں تمام روئ زمِین کی ہر بِیج دار سبزی اور ہر درخت جِس میں اُس کا بِیج دار پھل ہے تُجھے دیتا ہُوں؛ کہ تیرے کھانے کو ہوں۔
۳۰ اور زمِین کے کُل جانوروں کے لیے، اور فضا کے کُل پرندوں کے لیے، اور اُن سب کے لیے جو زمِین پر رینگنے والے ہیں جِن میں زِندگی کا دم مَیں نے بخشا ہے کُل ہری بُوٹیاں کھانے کے لیے ہوں گی؛ اور اَیسا ہی ہُوا جَیسا مَیں نے فرمایا تھا۔
۳۱ اور مُجھ خُدا نے ہر شَے کو جو مَیں نے خلق کی تھی دیکھا، اور دیکھو تمام چِیزیں جو مَیں نے خلق کی تھیں بُہت اچّھی تھیں۔ اور شام ہُوئی اور صبح ہُوئی، سو چھٹا دِن ہُوا۔