صحائف
تعارف


تعارف

بیش قِیمت موتی اعلیٰ و ارفع کلام سے اِنتخاب جو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مقدسینِ آخِری ایّام کے اِیمان اور تعلیم کے خاص خاص پہلوؤں کو چُھوتا ہے۔ نبی جوزف سمِتھ نے اِن نوادرات کا ترجمہ کِیا اور خلق کِیا، اور اُس کے زمانے میں زیادہ تر کلِیسیائی مُجّلوں میں شائع کیے گئے۔

اِس کلام کا پہلا مجموعہ بیش قِیمت موتی کے نام سے بُزرگ فرینکلن ڈی رچرڈز، اُس وقت کے بارہ کی مجلِس کے رُکن اور برطانوی تبلیغ کے صدر، نے ۱۸۵۱ میں تیار کِیا۔ جِس کا مقصد خاص خاص مضامین تک زیادہ آسانی سے رسائی تھی جِن کی جوزف سمِتھ کے زمانے میں اشاعت کا دائرہ محدود تھا۔ جَیسے ہی سارے اَمریکہ اور یورپ میں کلِیسیا کی رُکنیت بڑھی، اِن کی دست یابی کی ضرورت پڑی۔ بیش قِیمت موتی سے وسیع پیمانے پر اِستفادہ کِیا گیا اور نتیجاً ۱۰ اَکتوبر ۱۸۸۰ کو صدارتِ اَوّل اور مجلِس عامہ کے عمل سے سالٹ لیک سٹی میں کلِیسیا کا صحیفہ بن گئی.

کلِیسیا کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اِس کے متن پر کئی بار نظر ثانی کی گئی۔ ۱۸۷۸ میں مُوسیٰ کی کِتاب کے حِصّے پہلی اشاعت میں شامل نہ تھے۔ ۱۹۰۲ میں بیش قِیمت موتی کے بعض حِصّے جو عقائد اور عہُود میں بھی ہُوبہو شائع ہوئے اُنھیں حذف کر دیا گیا۔ ۱۹۰۲ میں ابواب اور اَیات کی ترتیب، حواشی کے ساتھ مکمل کی گئی تھی۔ ۱۹۲۱ میں دو کالمی صفحات کی پہلی اشاعت، فہرست کے ساتھ، ہُوئی۔ اَپریل ۱۹۷۶ تک دو عدد مکاشفوں کی شمولیت کے علاوہ کوئی دوسری تبدیلی نہ کی گئی۔ ۱۹۷۹ میں اِن دونوں کو بیش قِیمت موتی سے حذف کِیا گیا اور عقائد اور عہُود میں شامل کِیا گیا، وہاں پر وہ اب فصول ۱۳۷ اور ۱۳۸ کی صُورت میں نظر آتے ہیں۔ موجُودہ اشاعت میں بعض ترامیم متن کو اِبتدائی دستاویزات کے ساتھ مُطابقت پَیدا کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

حسبِ ذیل موجُودہ متن کا مُختصَر تعارف ہے:

  1. مُوسیٰ کی کِتاب سے اِنتخابات۔ پَیدایش کی کِتاب کے جوزف سمِتھ ترجمے سے اِقتباس ہے، جِس کا جُون ۱۸۳۰ میں اُس نے آغاز کِیا۔

  2. اَبرہام کی کِتاب۔ اَبرہام کے نوِشتوں کا اِلہامی ترجمہ۔ جوزف سمِتھ نے ۱۸۳۵ میں چند مِصری بردیات کو حاصل کرنے کے بعد ترجمہ شروع کر دیا۔ یکم مارچ ۱۸۴۲ کے آغاز سے ناووہ، اِیلانوئے میں ترجمے کی سلسلہ وار اشاعت Times and Seasons میں کی گئی۔

  3. متی—از جوزف سمِتھ۔ جوزف سمِتھ کے کلامِ مُقَدَّس کے ترجمے میں متی کی گواہی سے نوِشتہ (نئے عہد نامے کے ترجمے کے حُکم اِلہٰی کے لیے دیکھیے عقائد اور عہُود ۴۵‏:۶۰–۶۱

  4. جوزف سمِتھ—تارِیخ۔ جوزف سمِتھ کی باضابطا گواہی اور تارِیخ سے اِقتباسات جو اُس نے اور اُس کے نقل نویسوں نے ۱۸۳۸–۱۸۳۹ میں مرتب کِیا اور جِس کو ۱۵ مارچ ۱۸۴۲ کے آغاز سے ناووہ، اِیلانوئے میں Times and Seasons میں سلسلہ وار شائع کِیا گیا۔

  5. کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اِیمان کے اَرکان۔ یکم مارچ ۱۸۴۲ کو Times and Seasons میں جوزف سمِتھ کا بیان، کلِیسیا کی مُختصَر تارِیخ کے ساتھ شائع ہُوا جو ونٹ ورتھ کے خط کی حیثیت سے مَقبُول ہُوا۔