۲۰۲۱
یِسُوع نے بپتِسمہ لیا
فروری ۲۰۲۱


”یِسُوع نے بپتِسمہ لیا،“ فرینڈ، فروری ۲۰۲۱

ماہانہ فرینڈ پیغام، فروری ۲۰۲۱

یِسُوع نے بپتِسمہ لیا

یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا تعلیم دیتے ہوئے

تصاویر از اپرئیل سٹوٹ

یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا ایک عظیم نبی تھا۔ اُس نے لوگوں میں توبہ کی منادی کی اور اُنھیں بپتِسمہ دیا۔

یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا بپتِسمہ دیتے ہوئے

ایک دن یُوحنّا لوگوں کو دریائے یردن میں بپتِسمہ دے رہا تھا۔ یِسُوع آیا اور یُوحنّا کوبپتِسمہ دینے کے لیے کہا۔ یُوحنّا کو معلوم تھا کہ یِسُوع گناہ گار نہ تھا۔ تاہم یِسُوع بپتسمہ کیوں لینا چاہتا تھا؟

یِسُوع مسِیح

یِسُوع نے کہا کہ اُسے تمام احکامات ماننے کی ضرورت تھی۔ بپتِسمہ لینا ایک حکم ہے۔

یُوحنّا بپتِسمہ دینے والا یِسُوع کو بپتِسمہ دیتے ہوئے

یُوحنّا کے یِسُوع کو بپتِسمہ دینے کے بعد، ایک کبُوتر یہ ظاہر کرنے کے لیے آسمان سے اترا کہ رُوحُ القُدس وہاں موجود تھا۔ آسمانی باپ کی آواز آسمان سے یہ کہتے ہوئے سُنائی دی، ”یہ میرا پیارا بَیٹا ہے جِس سے میں خُوش ہُوں“ (متّی ۳: ۱۷

باپ اور بَیٹی بپتِسمہ کے موقع پر

ہم یِسُوع کی مانند، احکامات کو ماننے اور بپتِسمہ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پھر ہم استحکام اور رُوحُ القُدس کی نعمت بھی پا سکتے ہیں۔

رنگ بھرنے والا صفحہ

میں اپنے جسم کے لیے شکر گزار ہوں

رنگ بھرنے والا صفحہ