۲۰۲۳
گتسِمنی
جون ۲۰۲۳


”گتسِمنی،“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان، اپریل ۲۰۲۳۔

صحائف میں سے مقامات

گتسِمنی

اُس مقام کی بابت مزید جانیں جہاں ہمارے واسطے نجات دہندہ کے مَصائب کا آغاز ہُوا۔

شبیہ
باغِ زیتُون

یہ کہاں واقع ہے؟

کوہِ زیتُون کی ڈھلوان پر، یروشلِیم کے مشرق میں (خاکہ کشی میں دائیں جانب، بہت بڑے درخت سے نِشان زدہ)۔

شبیہ
قدیم یروشلِیم کا نقشہ

یروشلیم کے نقشے کی خاکہ کشی اَز جِم میڈسن

وہاں کیا تھا؟

زیتُون کے درختوں کا باغ اور شاید زیتُون سے تیل نکالنے کے لیے ایک کولُھو۔

شبیہ
زیتُون کا کولُھو

یہاں کیا رُونُما ہُوا؟

آخِری فَسح کے بعد، یِسُوع مسِیح اپنے گیارہ رَسُولوں کے ساتھ گتسِمنی کی طرف گیا۔ پھر وہ دُعا کرنے کے لیے ایک جانب گیا اور پطرس، یعقُوب، اور یُوحنّا کو اپنے ہمراہ لے گیا۔

وہ ”نِہایت حَیران، اور بے قرار ہونے لگا۔“ اُس نے کہا، ”میری جان نِہایت غمگین ہے۔ یہاں تک کہ مَرنے کی نَوبت پُہنچ گئی ہے“ (مرقس ۳۳:۱۴–۳۴

اُس نے یُوں دُعا کی، ”اَے باپ، اگر تُو چاہے تو یہ پِیالہ مُجھ سے ہٹا لے: تَو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پُوری ہو۔

”اور آسمان سے ایک فرشتہ اُس کو دِکھائی دِیا، وہ اُسے تقوِیت دیتا تھا۔

”پھر وہ سخت پریشانی میں مُبتلا ہو کر اَور بھی دِل سوزی سے دُعا کرنے لگا: اور اُس کا پسِینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بُوندیں ہو کر زمِین پر ٹپکتا تھا“ (لُوقا ۴۲:۲۲–۴۴

مُنّجی کی اِس شدید اَذیت کے بعد، یہُوداہ نے اُسے دھوکا دِیا اور یہُودی کاہنوں اور رومی سپاہیوں کی ایک پَلٹن نے اُس کو گرفتار کر لِیا۔

شبیہ
یِسُوع مسِیح گتسِمنی میں

گتسِمنی، اَز مائیکل مالم

حوالہ جات

  1. راہ نُماے صحائف، ”گتسِمنی۔“

  2. دیکھیں ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، مجلِسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۶ (انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۵۰)۔

شائع کرنا