۲۰۲۳
پہلی عشائے ربّانی
جون ۲۰۲۳


”پہلی عشائے ربّانی،“ فرینڈ، جون ۲۰۲۳، ۴۶–۴۷۔

ماہانہ فرینڈ پیغامات، جون ۲۰۲۳

صحائف کی کہانیاں

پہلی عشائے ربّانی

یِسُوع اپنے رَسُولوں کے ہمراہ میز پر بیٹھے ہُوئے

خاکہ کشی اَز اپرایل سٹوٹ

اپنی موت سے قبل، یِسُوع مسِیح نے اپنے رَسُولوں سے مُلاقات کی۔ اُس نے اُنھیں عشائے ربّانی دی۔

یِسُوع روٹی تھامے ہُوئے

یِسُوع نے روٹی توڑی اور اُنھیں دی۔ اُس نے اُنھیں روٹی کھانے کو کہا تاکہ وہ یاد رکھیں کہ اُس نے اُن کے واسطے اپنی جان دے دی۔

یِسُوع پیالہ تھامے ہُوئے

پھر یِسُوع نے اُنھیں پیالہ دِیا۔ اُس نے اُنھیں اِس میں سے پینے کو کہا۔ اِس سے اُنھیں اُس کو یاد رکھنے میں مدد بھی مِلے گی۔

اِبتدائی مسِیحی عشائے ربّانی لیتے ہُوئے

یِسُوع کے اپنے رَسُولوں کے ساتھ نہ ہونے کے بعد بھی، عشائے ربّانی نے اُن کی اُس کی بابت سوچنے میں معاونت کی۔ وہ اُس کی محبّت کو محسُوس کر سکتے ہیں اور حُکموں پر عمل کرنا یاد رکھ سکتے ہیں۔

رنگ بھرنے کا صفحہ

مَیں عشائے ربّانی لے سکتا ہُوں

لڑکا عشائے ربّانی لیتے ہُوئے

خاکہ کشی اَز اپرایل سٹوٹ

جب مَیں عشائے ربّانی لیتا ہُوں، تو مَیں یِسُوع کو اور اپنے واسطے اُس کی محبّت کو یاد رکھ سکتا ہُوں۔