۲۰۲۳
رُوحُ القُدس ہماری دَست گِیری کر سکتا ہے
جون ۲۰۲۳


”رُوحُ القُدس ہماری دَست گِیری کر سکتا ہے،“ لیحونا، جون ۲۰۲۳۔

ماہانہ لیحونا پیغام، جون ۲۰۲۳

رُوحُ القُدس ہماری دَست گِیری کر سکتا ہے

شبیہ
آدمی بیٹھا طُلُوعِ آفتاب دیکھتے ہُوئے

رُوحُ القُدس خُدائی اَرکان کا تیسرا رُکن ہے۔ صحائف اِس کا حوالہ رُوح، رُوحُ القُدس، یا مددگار کے طور پر بھی دیتے ہیں۔ جب ہم اُس کی آواز کو سُننا سیکھتے ہیں، تو وہ ہمیں یِسُوع مسِیح کی گواہی دے گا اور اِنجِیل کی سچائیاں جاننے میں ہماری دَست گِیری کرے گا۔

خُدائی اَرکان کا رُکن

آسمانی باپ، یِسُوع مسِیح اور رُوحُ القُدس خُدائی اَرکان ہیں۔ وہ ہم سے پیار کرتے ہیں اور نجات کے منصُوبے کو پایہِ تکمیل تک پُہنچانے میں متحد ہو کر کام کرتے ہیں۔ اگرچہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے پاس گوشت اور ہڈیوں کے بدن ہیں، مگر رُوحُ القُدس کے پاس یہ نہیں ہے۔ وہ ایک رُوح ہے۔

شبیہ
باپ اور بیٹے کی مُنقّش شیشے کی تصویر

باپ اور بیٹے کا گواہ

رُوحُ القُدس ”باپ اور بیٹے کی گواہی دیتا ہے“ (۲ نیفی ۳۱:‏۱۸)۔ اِس سے مُراد یہ ہے کہ ہم رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی گواہی حاصِل کر سکتے ہیں۔

سچائی کی گواہی دیتا ہے

رُوحُ القُدس تمام سچائی کی گواہی دیتا ہے۔ وہ ہماری یہ جاننے میں معاونت کرے گا کہ اِنجِیل—بشمُول نجات کا منصُوبہ، اَحکامِ خُدا، بحالی، اور یِسُوع مسِیح کا کفّارہ—سچ ہے۔ وہ ہماری گواہی کو تقویت بخشے گا جب ہم دُعا کرنا، حُکموں پر عمل پیرا ہونا، اور اِنجِیل کا مُطالعہ کرنا جاری رکھتے ہیں۔

شبیہ
ہاتھ قُطب نُما کو تھامے ہُوئے

ہماری ہدایت اور حفاظت کرتا ہے

رُوحُ القُدس ہمارے فیصلوں میں ہماری رہبری کر سکتا ہے اور ہمیں جِسمانی اور رُوحانی خطرے سے محفُوظ رکھتا ہے۔ اگر ہم دُعا کریں اور کارِ راست کرنے کی کوشِش کریں تو وہ ہمارے سوالات کے جوابات تلاش کرنے میں ہماری مدد کرے گا۔ وہ ہمیشہ ہمیں ”نیکی کرنے“ کی طرف راغِب کرے گا (عقائد اور عہُود ۱۲:۱۱

ہمیں تسلّی دیتا ہے

رُوحُ القُدس کا حوالہ بعض اوقات ”مددگار“ کے طور پر بھی دیا جاتا ہے (یُوحنّا ۱۴:‏۲۶)۔ جب ہم پریشان، غمگین، یا خوف زدہ ہوتے ہیں تو وہ ہمیں ”کامِل محبّت اور اُمید سے معمُور کر سکتا ہے“ (مرونی ۲۶:۸)۔ جب وہ خُدا کی محبّت کو محسُوس کرنے میں ہماری معاونت کرتا ہے، تو ہم مایُوسی پر غالب آ سکتے ہیں اور اپنی مُشکلات میں مضبُوط ہو سکتے ہیں۔

رُوحُ القُدس کی نعمت

بپتِسما پانے کے بعد، ہم ایک رَسم میں رُوحُ القُدس کی نعمت کو پاتے ہیں جسے اِستحکام کہا جاتا ہے۔ ایک بار جب ہم یہ نعمت پاتے ہیں، تو ہم رُوحُ القُدس کی مُستقل رفاقت کو حاصِل کر سکتے ہیں اُس وقت تک جب تک کہ ہم راست بازی سے زندگی بسر کرتے ہیں۔

شبیہ
خاتون صحائف پڑھتے ہُوئے

خاکہ کشی اَز جے کرک رِچرڈز

ہم رُوحُ القُدس کو کس طرح سُنتے ہیں

رُوحُ القُدس لوگوں سے کئی طرح سے بات چیت کرتا ہے۔ اِن میں اِطمینان، تسلّی بَخش اِحساسات یا بصیرت شامل ہو سکتی ہے کہ کیا بولنا یا کرنا ہے۔ جب ہم راہ نُمائی کے واسطے دُعا کرتے اور اُس کی ترغیبات پر کان لگاتے ہیں، تو ہم سیکھ سکتے ہیں کہ وہ ہم سے کس طرح ہم کلام ہوتا ہے۔

شائع کرنا