”جنوری ۱۵–۲۱: ’آؤ اور پھل میں سے کھاؤ۔‘ ۱ نِیفی ۶–۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”جنوری ۱۵–۲۱۔ ۱ نِیفی۶–۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائےگھر اورکلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
جنوری ۱۵–۲۱: ”آؤ اور پھل میں سے کھاؤ“
۱ نِیفی ۶–۱۰
لِحی کا خواب—لوہے کی سلاخ، تاریکی کی دُھند، وسیع و عریض عمارت، اور ”نہایت شیریں“ پھل والے درخت کے ہمراہ—مُنّجی کی محبّت اور کفّارہ کی قُربانی کی برکات پانے کے لیے مُتاثر کُن دعوت ہے۔ تاہم، لِحی کے لیے، یہ رویا اُس کے خاندان کے متعلق بھی تھی: ”اُن چیزوں کے سبب سے جو مَیں نے دیکھی ہیں، نِیفی اور سام کے باعث خُداوند میں شادمان ہونے کے لیے میرے پاس جواز ہے۔ … لیکن دیکھو، لامن اور لیموئیل، مَیں تُمھاری خاطر بُہت پریشان ہُوں“ (۱ نِیفی ۸:۳–۴)۔ جب لِحی نے اپنی رویا کو بیان کرنا ختم کیا، اُس نے لامن اور لیموئیل سے ”اُس کی باتوں پر کان لگانے کی اِلتجا کی، تاکہ خُداوند اُن پر رحم کرے“ (۱ نِیفی ۸:۳۷)۔ اگرچہ آپ نے لِحی کی رویا کا بُہت دفعہ مُطالعہ کیا ہو، اِس بار اُس کے بارے میں لِحی کے انداز میں سوچیں—کِسی پیارے کے بارے میں سوچیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، لوہے کی سلاخ کا تحفظ، وسیع و عریض عمارت کے خطرات، اور پھل کی شرینی آپ کے لیے نئے معنی لائے گی۔ اور آپ مزید گہرے طور پر ”شفیق والدین کے تمام احساسات کو سمجھیں گے“ جِس نے یہ شان دار رویا دیکھی۔
گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں دُوسروں کو مُعاف کر سکتا/سکتی ہُوں۔
۱ نِیفی ۷:۶–۲۱ میں ہمیں نِیفی کی مثال کے متعلق کیا بات متاثر کرتی ہے؟ جب ہم ایک دُوسرے کو ”کُشادہ دِلی سے مُعاف“ کرتے ہیں تو ہم کیسے برکت پاتے ہیں؟ ویڈیو”خُداوند نے نِیفی کو اُس کے باغی بھائیو سے چھڑایا“ (گاسپل لائبریری) آپ کے مُطالعہ میں مدد گار ہو سکتی ہے۔
خُدا کے کلام کو مضبُوطی سے تھامے رکھنا میری مُنّجی کی طرف راہ نُمائی کرتا اور مُجھے اُس کی محبّت محسُوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔
لِحی کی رویا اِس پر غور کرنے کی دعوت پیش کرتی ہے کہ یِسُوع کی مانند بننے کے اپنے سفر میں آپ کہاں پر ہیں۔ صدر بائڈ کے پیکر نے فرمایا: ”آپ اِس میں ہیں؛ ہم سب اِس میں ہیں۔ لوہے کی سلاخ کا لِحی کا خواب یا رویا میں ہر وہ ضروری چیز شامل ہے … جو مُقدّسِینِ ایّامِ آخر کو زندگی کے اِمتحان سمجھاتی ہیں“ (”لِحی کا خواب اور آپ،“ نیو ایرا، جنوری ۲۰۱۵، ۲)۔
جیسے کہ آپ مُطالعہ کریں، اُنہیں اِس طرح کے جدول میں درج کرنے پر غور کریں:
لِحی کی رویا سے علامات |
معنی |
غور کرنے کے لیے سوالات |
---|---|---|
لِحی کی رویا سے علامات درخت اور اُس کا پھل (۱ نِیفی۸:۱۰–۱۲) | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات مَیں دُوسروں کوخُدا کی محبّت میں شریک ہونے کے لیے مدعو کرنے کے لیے کیا کر رہا/رہی ہُوں؟ |
لِحی کی رویا سے علامات دریا (۱ نِیفی ۸:۱۳) | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات |
لِحی کی رویا سے علامات لوہے کی سلاخ (۱ نِیفی ۸:۱۹–۲۰، ۳۰) | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات |
لِحی کی رویا سے علامات تاریکی کی دُھند (۱ نِیفی ۸:۲۳) | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات |
لِحی کی رویا سے علامات وسیع و عریض عمارت (۱ نِیفی ۸ :۲۶–۲۷، ۳۳) | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات |
لِحی کی رویا سے علامات | معنی | غور کرنے کے لیے سوالات |
لِحی نے لوگوں کے جو چار گروہ دیکھے اُن کے بارے میں جاننے کے لیے آپ ذیل میں آیات کو تلاش کر سکتے ہیں:۱ نِیفی ۸:۲۱–۲۳، ۲۴–۲۸، ۳۰، اور ۳۱‑۳۳۔ آپ نے اِن گروہوں کے مابین کیا فرق محسُوس کِیا؟ کُچھ لوگ درخت تک پہنچنے اور پھل چکھنے کے بعد واپس کیوں لوٹ گئے(دیکھیے آیات ۲۴–۲۸)؟ ہم اِس تجربہ سے کیا سیکھتے ہیں؟
مزید دیکھیں کیون ڈبلیو پیِرسن، ”درخت کے پاس رہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۵، ۱۱۴–۱۶؛ ”لِحی شجرِ حیات کی رویا دیکھتا ہے“(ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
قدیم انبیا یِسُوع مسِیح کے کارِ تبلیغ کے متعلق جانتے تھے اور اُس کی گواہی دیتے تھے۔
آپ کے خیال میں خُداوند کیوں چاہتا تھا کہ لِحی کا خاندان—اور ہم سب—۱ نِیفی ۱۰:۲–۱۶ میں پائی جانے والی سچّائیوں کو جانیں؟ غور کریں آپ اپنے پیاروں کو اپنی زندگیوں میں مُنّجی کو مدعو کرنے کے لیے کیسے مدد کر سکتے ہیں۔
خُدا رُوحُ القُدس کی قُدرت سے مُجھ پر سچّائی آشکارا کرے گا۔
جب آپ کو کِسی ایسے اصولِ اِنجِیل پر عمل کرنے کے لیے کہا جاتا ہے جِس کو آپ نہیں سمجھتے تو آپ کا ردِ عمل کیا ہوتا ہے؟ ذیل کے نوشتوں میں، لِحی کی رویا پر نِیفی کے ردِ عمل دیکھیں(دیکھیں ۱ نِیفی ۱۰:۱۷–۱۹؛ ۱۱:۱) اور لامن اور لیموئیل کے ردِ عمل (دیکھیں ۱ نِیفی۱۵:۱–۱۰) میں فرق پر غور کریں۔ آپ کے خیال میں نِیفی نے کون سی سچّائیاں جانیں جو اُس کے جواب کا موجب بنیں جو اُس نے دیا؟
نِیفی کے نمونہ کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، اُن اِنجِیلی اصُولوں کی فہرست بنائیں جِنھیں آپ بہتر طور پر سمجھںا چاہتے ہیں۔ آپ خُود جواب پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ (مزید دیکھیں برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ، میں ”سچ آپ کو آزاد کرے گا “۳۰–۳۳)۔
جیسے کہ نِیفی نے خُود معلُوم کِیا کہ اُس کے باپ کا کلام سچ تھا، ہم بھی ویسا ہی کر سکتے ہیں جب ہم جدید انبیا اور رسُولوں کا کلام سُنتے ہیں۔ سب سے حالیہ مجلسِ عامہ میں انبیا اور رسُولوں نے ہمیں کیا سِکھایا ہے؟ اُنھوں نے جو سِکھایا ہے آپ نے اُس کی ذاتی گواہی کیسے پائی ہے؟
مزید دیکھیے ۱ نِیفی ۲:۱۱–۱۹؛ عقائد اور عہُود ۸:۱–۳؛ ”تلاش کرو، غور کرو، دُعا کرو،“ بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۹؛ اِنجِیلی موضوعات، ”مُکاشفہ“، گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
کلامِ خُدا کو مضبُوطی سے تھامنا میری مُنّجی کی طرف راہ نُمائی کرتا اور مُجھے اُس کی محبّت محسُوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔
-
جب آپ ۱ نِیفی ۸ کا مُطالعہ اکٹھے کرتے ہیں تو آپ کے بچّے لِحی کے خواب کی تصویر بنانے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اُنھیں اپنی تصاویر دِکھانے دیں، اور اُن کی دریافت کرنے میں مدد کریں خواب میں علامات کِس کو ظاہر کرتی ہیں (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۱:۲۱–۲۲؛ ۱۲:۱۶–۱۸؛ ۱۵:۲۳–۳۳، ۳۶ اور اِس ہفتہ کی عملی سرگرمی)۔ اِن سے کہیں کہ وہ اِس سوال کے زیادہ سے زیادہ جوابات دیں: ہم لِحی کے خواب سے کیا سیکھتے ہیں؟
-
کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جو لِحی کے خواب میں لوہے کی سلاخ کی نمایندگی کر سکتی ہو، جیسے کہ پائپ یا چھڑی؟ اپنے بچّوں کو اِسے تھامنے دیں جب آپ اُنھیں کمرے میں مُنّجی کی تصویر کے پاس لے جائیں۔ لِحی کے خواب میں لوہے کی سلاخ کیوں اہم ہے؟ (دیکھیں ۱ نِیفی ۸:۲۰، ۲۴، ۳۰)۔ لوہے کی سلاخ کیسے کلامِ خُدا کی مانند ہے؟
-
اپنے کُچھ بچّوں کو ۱ نِیفی ۸:۱۰–۱۲ پڑھنے اور بیان کرنے کو کہیں جو لِحی نے دیکھا تھا۔ دیگر کو ۱ نِیفی ۱۱:۲۰–۲۳ پڑھنے اور نِیفی نے جو دیکھا اُسے بیان کرنے کو کہیں۔ نِیفی کو خُدا کی محبّت کے بارے میں سِکھانے کے لیے فرشتہ نے اُسے بچّہ یِسُوع کیوں دِکھایا؟ اپنے بچّوں سے اِس بارے میں بات کریں کہ اُنھوں نے اپنی زندگیوں میں خُدا کی محبّت کو کیسے محسُوس کیا ہے۔ اِس طرح کا گیت ”ہُوں محسُوس مَیں پیار اپنے مُنّجی کا کرتا“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۷۴–۷۵) اُنھیں مثالیں تصّور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
خُدا رُوحُ القُدس کی قدرت سے مُجھ پر سچّائی آشکارا کرے گا۔
-
آپ اپنے بچّوں کو اُس کا فہم پانے میں مدد کر سکتے ہیں جو نِیفی نے ۱ نِیفی ۱۰:۱۹ میں سِکھایا ہے؟ آپ کِسی کمبل میں مُنّجی کی تصویر یا کوئی اور خاص چیز لپیٹ سکتے ہیں اور پھر اپنے بچّوں کو اِسے کھولنے کی دعوت دیں۔ جب آپ ۱ نِیفی ۱۹:۱۰ کو پڑھیں، وہ اپنے ہاتھ کھڑے کر سکتے ہیں ہر بار جب وہ لفظ ”کھولے“ اور ”رُوحُ القُدس“ سُنیں۔ پھر آپ کوئی تجربہ بیان کر سکتے ہیں جب رُوحُ القُدس نے سچّائی دریافت کرنے میں آپ کی مدد کی ہو۔
-
اپنے بچّوں کو اِس بارے میں بات چیت کرنے کو کہیں کہ وہ کِسی سوال کا جواب پانے کے لیے کیا کرتے ہیں۔ نیفی کیا کہہ سکتا ہے اگر کوئی اُس سے پُوچھے کہ اِنجِیل سے متعلق سوال کا جواب کیسے تلاش کیا جائے؟ بچّوں کی ۱ نِیفی ۱۰:۱۷–۱۹؛ ۱۱:۱ کو پڑھنے کے ذریعے سے جاننے کی حوصلہ افزائی کریں۔
-
کیا آپ کے بچّوں نے کبھی محسُوس کِیا ہے کہ رُوحُ القُدس نے اُنھیں کِسی سچ کو جاننے میں مدد کی ہو؟ اُنھیں اپنا تجربہ بتانے دیں۔ ہم کِسی دوست کو کیا کہیں گے جو سوچتا ہے کہ وہ رُوحُ القُدس سے جواب نہیں پا سکتا/ سکتی ہے؟ ہم ۱ نِیفی ۱۰:۱۷–۱۹اور ۱۱:۱ میں کیا پاتے ہیں جو اُس دوست کی مدد کر سکتا ہے؟