آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جنوری ۲۲–۲۸: ”خُدا کی قدرت اور راست بازی سے لیس۔“ ا نِیفی ۱۱–۱۵


”جنوری ۲۲–۲۸: ’خُدا کی قدرت اور راست بازی سے لیس۔‘ ۱ نِیفی ۱۱–۱۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائےگھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جنوری ۲۲–۲۸۔ ۱ نِیفی۱۱–۱۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
لوگ شجرِ حیات کا پھل کھاتے ہُوئے

خُدا کی محبّت، از سبرینا اسکوائرز

جنوری ۲۲–۲۸: ”خُدا کی قدرت اور راست بازی سے لیس“

ا نِیفی۱۱–۱۵

جب خُدا اپنے نبی سے کوئی اعلٰی و ارفع کام کروانا چاہتا ہے، وہ اکثر اُس نبی کو افضل رویا بخشتا ہے۔ موسیٰ، یُوحنّا، لِحی، اور جوز ف سمِتھ سب کو ایسی ہی رویائیں مِلیں—رویائیں جِنھوں نے اُن کے ذہنوں کو وسعت بخشی اور اُنھیں دیکھنے میں مدد دی کہ کارِ خُدا کِس قدر افضل اور الہامی وجلالی ہے۔

نِیفی کو بھی ایسی ہی زندگی بدلنے والی رویا مَلی تھی۔ اُس نے مُنّجی کی خِدمت، موعودہ سرزمین پر لِحی کی اُولاد کا مُستقبل، اور کارِ خُدا کی ایّامِ آخر کی منزل دیکھی۔ اِس رویا کے بعد، نِیفی آنے والے کام کے لیے بہتر طور پر تیار تھا۔ اور اِس رویا کے بارے میں پڑھنا آپ کو بھی تیار کر سکتا ہے—پَس خُدا اپنی بادشاہی میں بھی آپ کے کرنے کے لیے کام رکھتا ہے۔ آپ ”برّے کی کلِیسیا کے مُقدسین“ کے مابین ہیں جو نِیفی نے دیکھے، ”جو تمام روئ زمین پر پھیلے ہُوئے تھے؛ اور وہ راست بازی اور خُدا کی قدرت کے بڑے جلال سے لیس تھے“ (۱ نِیفی۱۴:‏۱۴

مزید دیکھیے ”نِیفی مُستقبل کے واقعات کی رویا دیکھتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے تجاویز

۱ نیفی ۱۱

خُدا نے یِسُوع مسِیح کو اپنے اِظہارِ محبّت کے طور پر بھیجا۔

جب نِیفی نے فرشتہ سے لِحی کے خواب میں شجر کے معنی پوچھے، فرشتہ سادگی سے کہہ سکتا تھا یہ،”خُدا کی محبّت کا اِستعارہ تھا۔“ اِس کی بجائے، اُس نے نیِفی کو مُنّجی کی زندگی سے علامات اور واقعات کا ایک سِلسِلہ دِکھایا۔ جب آپ ۱ نیفی ۱۱ کو پڑھتے ہیں تو اِن علامات اور واقعات کو تلاش کریں۔ آپ کو ایسا کیا ملتا ہے جو آپ کی سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ کیوں یِسُوع مسِیح خُدا کی محبّت کا حتمی اِظہار ہے؟

آپ گاسپل لائبریری میں سے بائبل ویڈیو دیکھنے پر غور کر سکتے ہیں جو نِیفی کے دیکھے گئے واقعات سے مُطابقت رکھتی ہیں۔ نجات دہندہ نے آپ کے آسمانی باپ کی محبّت کو محسُوس کرنے میں آپ کی کیسے مدد کی ہے؟

مزید دیکھیں سوزن ایچ پورٹر، ”خُدا کی محبّت: جان کے لیے سب سے زیادہ خُوشی کا باعث،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۳۳–۳۵۔

۱ نِیفی۱۲–۱۴

مَیں قُدرت اور”راست بازی سے لیس“ ہو سکتا/سکتی ہُوں۔

نِیفی نے اپنی رویا میں جو کُچھ دیکھا وہ اپنی زندگی میں اُس کا شاہد نہ ہوا۔ آپ کے خیال میں نِیفی کے لیے اِن باتوں کا جاننا کیوں قابلِ قدر تھا؟ آپ کے لیے یہ باتیں جاننا قابلِ قدر کیوں ہے؟ ہر بار جب آپ کِسی چیز کے بارے میں پڑھتے ہیں جو نِیفی نے اپنی رویا میں دیکھی ہیں یہ سوالات پُوچھیں (دیکھیے ۱ نِیفی۱۲–۱۴)۔ آپ خُداوند کے ”اَرفع … اور نِرالے کام “ میں اپنے کردار سے متعلق کیا تاثرات پاتے ہیں؟ (۱ نِیفی۱۴:‏۷)۔ وہ کون کون سے چند اَرفع اور نِرالے کام ہیں جو نجات دہندہ نے ہمارے لیے کِیے ہیں؟

خصوصاً ۱ نِیفی ۱۴:‏۱۴ کے وعدہ پر غور فرمائیں۔ مُنّجی نے کیسے آپ کی زندگی میں اُس وعدہ کو پُورا کِیا ہے؟ (چند مثالوں کے لیے، دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”خُدا کی قدرت کے بڑے جلال میں ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۲۸–۳۰، خصوصاً آخری دو حِصّوں میں۔)

۱ نِیفی۱۳:‏۱–۹؛ ۱۴:‏۹–۱۱

”بڑی اور مکروہ کلِیسیا“ کیا ہے جو نِیفی نے دیکھی؟

صدر ڈیلن ایچ اوکس نے وضاحت کی کہ نِیفی کی بیان کردہ ”بڑی اور مکروہ کلِیسیا“ ”کِسی بھی فلسفے یا تنظیم کی نمایندگی کرتی ہے جو خُدا پر ایمان کے برخلاف ہو۔ اور ’اسیری‘ جِس میں یہ ’کلِیسیا‘ مُقدّسین کو لانے کی خواہاں ہے اِتنی جِسمانی قید نہیں ہو گی جتنی باطل تصورات کی اسیری ہے“ (”خُدا کے گواہ کے طور پر کھڑے ہوں،“ انزائن، مارچ ۲۰۱۵، ۳۲)۔ غور کریں مُنّجی کیسے باطل تصورات کی اسیری سے اِجتناب کرنے—اور فرار ہونے—میں آپ کی مدد کرتا ہے؟

۱ نِیفی ۱۵:‏۱–۱۱

خُداوند مُجھے جواب دے گا اگر مَیں ایمان سے مانگوں۔

کیا آپ نے کبھی محسُوس کیا ہے آپ ذاتی مُکاشفہ نہیں پا رہے ہیں—کہ خُدا آپ سے ہمکلام نہیں ہو رہا؟ نِیفی نے اپنے بھائیوں کو کیا صلاح دی جب اُنھوں نے ایسا محسُوس کیا؟ (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۵:‏۱۱-۱)۔ آپ اپنی زندگی میں نِیفی کی مشورت کو کیسے لاگُو کر سکتے ہیں؟

شبیہ
سیمینری کا آئکن

۱ نِیفی ۱۵:‏۲۳–۲۵

کلامِ خُدا کو مضبُوطی سے تھامنا میری شیطان کے اثر کی مزاحمت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

نِیفی کو اکثر اپنے بھائیوں سے ضروری باتیں کہنی ہوتی تھیں۔ مگر ۱ نِیفی ۱۵:‏۲۳–۲۵ میں اُس نے اُنھیں جو کہا وہ اُس کے بارے میں خصوصاً پُر جوش دِکھائی دیتا ہے۔ نِیفی کا پیغام کیا تھا، اور آپ کے خیال میں وہ اِس کے بارے میں اِتنا جذباتی کیوں تھا؟

بزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا ہے کہ ”کلامِ خُدا“ صحائف، زندہ انبیا کے کلام، اور بذاتِ خود یِسُوع مسِیح کا حوالہ ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں صحائف اور زِندہ نبیوں کے کلام کو ”مضبُوطی سے تھامنے“ سے کیا مُراد ہے؟ یِسُوع مسِیح کو ”مضبُوطی سے تھامے رکھنے“ سے کیا مُراد ہو سکتی ہے؟ آپ اِن سوالوں کے مُمکنہ جواب پانے کے لیے بزرگ بیڈنار کا پیغام دیکھیے ”لیکن ہم نے اُن کی پرواہ نہ کی“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ‏۱۴–۱۶)۔

خُدا کے کلام کو مضبُوطی سے تھامنے سے آپ کو دُشمن کی مزاحمت کرنے میں کیسے مدد مِلی ہے؟ درج ذیل جیسے جدول کو پُر کرنا آپ کو اپنے خیالات کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے:

 … آزمائشوں کی تاریکی پر غالب آنے میں میری مدد کرتا ہے؟(دیکھیے ۱ نِیفی ۱۲:‏۱۷)

 … جہان کے تکبر اور گھمنڈ کی پرواہ نہ کرنے میں میری مدد کرتا ہے؟ (۱ نِیفی۱۲:‏۱۸)

صحائف اور زندہ نبیوں کے کلام کو مضبُوطی سے تھامنا کیسے …

نجات دہندہ کو مضبُوطی سے کیسے تھامنا ہے …

مزید دیکھیے ”لوہے کی سلاخگیت، نمبر ۲۷۴؛ جارج ایف زیبالوُس،”دُشمن کے خلاف مزاحم زندگی کی تعمیر کرنالیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۵۰‏–۵۲۔

شبیہ
خاندان صحائف پڑھتے ہُوئے

صحائف لوہے کی سلاخ کی مانند ہیں جو ہمیں شجرِ حیات کی جانب لے جاتی ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کا لیحونا کا شمارہ اور برائے مضبوطیِ نوجوانان کے رسائل دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

۱ نِیفی۱۱:‏۱۶–۳۳

آسمانی باپ نے یِسُوع مسِیح کو بھیجا کیوں کہ وہ مُجھ سے محبّت کرتا ہے۔

  • خُدا کی محبّت کے متعلق نِیفی کو سکھانے کے لیے، ایک فرشتہ نے نِیفی کو حیاتِ مُنّجی سے واقعات دِکھائے۔ آپ اپنے بچّوں کے لیے ایسا ہی کر سکتے ہیں—اُنھیں اُن واقعات کی تصاویر دیں جو نِیفی نے ۱ نِیفی ۱۱:‏۲۰، ۲۴، ۲۷، ۳۱، اور ۳۳ میں دیکھے (دیکھیے اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبر ۳۰، ۳۵، ۳۹، ۴۲، ۵۷)۔ جب آپ یہ آیات پڑھیں تو، اپنے بچّوں کو اِس سے مماثل تصویر ڈھونڈنے میں مدد دیں۔ ہم اِن آیات اور تصاویر سے یِسُوع مسِیح کے بارے میں کیا سِیکھتے ہیں؟

  • بھیجا اُس نے اپنا بیٹا“( بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۳۴-۳۵) جیسا گیت گانا آپ کے بچّوں کی خُدا کی محبّت محسُوس کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ گانے کے بعد آپ، اپنے بچّوں سے پُوچھیں اُنھوں نے گیت سے کیا سیکھا۔ ہم ۱ نِیفی ۱۱:‏۲۲–۲۳ میں سے خُدا کی محبّت کے بارے کیا سِیکھتے ہیں؟

بچّوں کی سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے فن پاروں کا اِستعمال کریں۔ جب آپ بچّوں کو صحیفائی کہانی سِکھائیں، اُنھیں اِس کا تصور کرنے میں مدد کریں۔ آپ تصاویر، ویڈیوز، پُتلیاں، ملبوسات وغیرہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔

۱ نِیفی۱۳:‏۲۶–۲۹؛ ۳۵–۳۶، ۴۰

مورمن کی کِتاب بیش قیمت سچّائیاں سِکھاتی ہے۔

  • مورمن کی کِتاب میں سے ”سادہ اور قیمتی“ سچّائیوں کی قدر کرنے میں اپنے بچّوں کی مدد کرنے کے لیے، آپ تصاویر بنا سکتے ہیں اور تصویر کو مُختلف دِکھانے کے لیے اپنے بچّوں کو اِس کے حِصّے ہٹانے یا بدلنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ آپ یہ اُنھیں سِکھانے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں کہ وقت گُزرنے کے ساتھ بائبل میں سے باتیں بدل یا نکال دی گئیں۔ اکٹھے مِل کر ۱ نِیفی ۱۳:‏۴۰ پڑھیں اور اِس بارے میں گُفتگُو کریں کہ کیسے مورمن کی کِتاب (”یہ آخری نوشتے“) ہماری ”سادہ اور بیش قیمت باتوں“ کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے جو کہ بائبل(”پہلے“ نوشتے) میں سے کھو گئی تھیں۔ آپ نے مورمن کی کِتاب میں سے کون سی”سادہ اور بیش قیمت“سچّائیوں کو سیکھا ہے؟

  • ویڈیو ”مورمن کی کِتاب—خُدا کی جانب سے کِتاب“ (گاسپل لائبریری) آپ کے بچّوں کی دیکھنے میں مدد کر سکتی ہے کہ بائبل اور مورمن کی کِتاب دونوں اہم ہیں۔ بچّے ویڈیو میں سے خاکہ کو دوبارہ تخلیق کرنے سے بھی لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

شبیہ
مُختلف زبانوں میں مورمن کی کِتاب کی جِلدیں

مورمن کی کِتاب برگشتگی کے دوران میں کھوئی ہُوئی سچّائیوں کو بحال کرتی ہے۔

۱ نِیفی۱۵:‏۲۳–۲۴

کلامِ خُدا کو مضبُوطی سے تھامنا آزمایش کی مزاحمت کرنے میں میری مدد کرتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو لِحی کے خواب کے بارے میں بتانے کا موقع دیں جو اُنھیں یاد ہے۔ پچھلے ہفتہ کے خاکہ جیسی تصویر اِستعمال کرنا مددگار ہو سکتا ہے۔ کون سی چیز نے لوگوں کو درخت تک پہنچنے سے روکا؟ کِس چیز نے اُنھیں اِس تک پہنچنے میں مدد دی؟ آپ اُنھیں تصویر میں سے لوہے کی سلاخ کو ڈھونڈنے کو کہہ سکتے ہیں۔ اکٹھے مِل کر ۱ نِیفی ۱۵:‏۲۳–۲۴ میں جاننے کے لیے پڑھیں کہ لوہے کی سلاخ کِس چیز کی نمایندگی کرتی ہے اور یہ کیسے ہماری مدد کر سکتی ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ رسالہ کے اِس ماہ کا شمارہ دیکھیں۔

شبیہ
نِیفی کی مریم اور بچّے یِسُوع کی رویا

نِیفی کی مریم کی رویا، از جیمز جانسن

شائع کرنا