آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جنوری ۲۹—فروری ۴: ”مَیں تیرے آگے راہ تیار کروُں گا۔“ ۱ نِیفی ۱۶–۲۲


”جنوری ۲۹—فروری ۴: ’مَیں تیرے آگے راہ تیار کروُں گا۔‘ ۱ نِیفی ۱۶–۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جنوری ۲۹–فروری ۴۔ ۱ نِیفی ۱۶-۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
لوگ لیحونا کا جائزہ لیتے ہُوئے

جنوری ۲۹—فروری ۴: ”مَیں تیرے آگے راہ تیار کروُں گا“

۱ نِیفی۱۶‏–۲۲

جب لِحی کے خاندان نے موعودہ سرزمین کی جانب سفر کیا، خُداوند نے اُن سے یہ وعدہ کِیا: ”مَیں تیرے آگے راہ تیار کروُں گا، اگر اَیسا ہو کہ تُو میرے حُکموں کو مانے“ (۱ نِیفی ۱۷:‏۱۳)۔ واضح طور پر، اُس وعدہ کا مطلب یہ نہیں تھا کہ سفر آسان ہو گا—خاندان کے ارکان اب بھی متفق نہیں تھے، کمانیں ٹوٹیں، لوگوں کو مُشکلات در پیش آئیں اور فوت ہُوئے، اور اُنھیں خام مال سے ابھی جہاز بھی تیار کرنا تھا۔ تاہم، جب خاندان نے مُشکلات یا بظاہر نامُمکن کام کا سامنا کِیا، نِیفی نے پہچانا کہ خُداوند کبھی بھی دُور نہیں تھا۔ وہ جانتا تھا کہ خُدا ”[وفاداروں] کی پرورش کرتا، اور اُنھیں مضبُوطی بخشتا، اور اُنھیں وسیلے فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اُس فرض کو پُورا کریں جِس کا اُس نے اُنھیں حُکم دیا ہے“ (۱ نِیفی ۳:۱۷)۔ کیا آپ نے کبھی بھی یہ سوچا ہے کہ نِیفی اور اُس کے خاندان جیسے اچھے لوگوں کے ساتھ بُرا کیوں ہوتا ہے، اِس سے متعلق آپ اُن ابواب میں بصیرت پا سکتے ہیں۔ مگر شاید اِس سے زیادہ اہم، آپ دیکھیں گے جب بُرے کام وقوع پذیر ہوتے ہیں تو اچھے لوگ کیا کرتے ہیں۔

گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے تجاویز

شبیہ
سیمینری کا آئکن

۱ نِیفی ۱۶-‏۱۸

نجات دہندہ زندگی کی چنوتیوں کا سامنا کرنے میں میری مدد کرے گا۔

نِیفی کے خاندان نے کُچھ نہایت مُشکل چنوتیوں کا سامنا کِیا—جیسے ہم سب کرتے ہیں۔ یِسُوع مسِیح پر ایمان کے ساتھ مُصیبت کا سامنا کرنے کے لیے آپ نِیفی سے کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۷–۳۲؛ ۱۶:‏۳۴–۳۹؛ ۱۷:‏۷–۱۶؛ ۱۸:‏۱–۴؛ اور۱۸:‏۹–۲۲ میں سے اِن تجربات کے متعلق پڑھیں۔ آپ نے اِن شہ سُرخِّیوں کے تحت جو کُچھ تلاش کِیا اُسے قلم بند کرنے پر غور کریں: ”چنوتیاں،“ ”نِیفی کا ردِ عمل کیا تھا،“ اور ”خُداوند نے کیسے مدد کی۔“ آپ کیا سیکھتے ہیں جِس کا اِطلاق آپ اُن چنوتیوں پر کر سکتے ہیں جِن کا آپ سامنا کرتے ہیں۔

نِیفی اور اُس کے خاندان سے سیکھنے کے بعد، آپ اِن شہ سُرخیوں کے تحت اضافی تجاویز قلم بند کر سکتے ہیں: ”میری چنوتیاں،“ ”میرا ردِعمل کیا ہو گا،“ اور ”خُداوند میری کیسے مدد کرے گا۔“ جب آپ یہ کریں، آپ اِسی طرح کے نوشتوں سے رجوع کر سکتے ہیں: متی ۱۱:‏۲۸–۳۰؛ یوحنا ۱۴:‏۲۶–۲۷؛ مضایاہ ۲۴:‏۱۳–۱۵۔ جیسے یہ گیت ”جاؤں کہاں مَیں سکون کے لیے؟“ (گیت، نمبر ۱۲۹)، مُنّجی پرآپ کے ایمان کو تقویت دے سکتا ہے اور مُشکل حالات کے دوران میں وہ جو مدد فراہم کرتا ہے۔

مزید دیکھیں انتھونی ڈی پارکنز، ”اپنے مُصیبت زدّہ مُقدّسین کو یاد رکھ، اے ہمارے خُدا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۱۰۳–۵؛ ”وہ آپ کو مدد فراہم کرے گا،“ ”خُداوند لِحی کے سفر کی راہبری کرتا ہے،“ ”خُداوند نِیفی کو کشتی بنانے کا حُکم دیتا ہے،“ اور”لِحی کا خاندان موعودہ سرزمین کی جانب سفر کرتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ ”معاونِ حیات،“ گاسپل لائبریری۔

۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰–۱۶، ۲۳–۳۱؛ ۱۸:‏۱۱–۲۲

خُداوند مُجھے سادہ اور چھوٹے ذرائع سے ہدایت بخشتا ہے۔

جب خُدا لِحی کے خاندان کو بیابان میں لے گیا، تو اُس نے اُنھیں سفر کی ہر تفصیل بتاتے ہُوئے نقشہ فراہم نہیں کِیا تھا۔ اِس کی بجائے، اس نے اُنھیں روزانہ راہ نُمائی دینے کے لیے لیحونا فراہم کیا۔ جب آپ ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰–۱۶، ۲۳–۳۱ اور ۱۸:‏۱۰–۲۲، پڑھیں، ایک فہرست بنانے پر غور کریں جو یہ واضح کرے کہ خُدا اپنے بچّوں کی کیسے ہدایت کرتا ہے (مثال کے طور پر، ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰ سِکھا سکتا ہے کہ خُدا ہمیں بعض اوقات غیر متوقع طریقوں سے ہدایت دے سکتا ہے)۔ آپ لیحونا اور رُوحُ القُدس کے مابین کیا مماثلتیں دیکھتے ہیں؟ وہ کون سی ”چھوٹی اور سادہ باتیں“ ہیں جِن سے اُس نے آپ کی زندگی میں ”اعلٰی و ارفع کام“ کِیے ہیں؟

مزید دیکھیں ایلما ۳۷:‏۷، ۳۸–۴۷؛ عقائد اور عہُود ۶۴:‏۳۳–۳۴۔

شبیہ
لِحی لیحونا اِستعمال کرتے ہُوئے

اگر تُو تیار ہے تُو خَوف زدہ نہ ہو گا، از کلارک کیلی پرائس

۱ نِیفی ۱۷:‏۱–۶، ۱۷‏–۲۲

میری آزمایشیں برکت کا باعِث ہو سکتی ہیں۔

اگرچہ نِیفی اور اُس کے بھائیوں کو بیابان میں ایک جیسی مُشکلات درپیش تھیں، اُن کے تجربات بالکُل مُختلف تھے۔ شاید آپ نِیفی کے بیابان میں سفر کی سرگزشت (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۷:‏۱–۶) کا موازنہ اُس کے بھائیوں کی سرگزشت (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۷:‏۱۷–۲۲) سے کر سکتے ہیں۔ نِیفی کیا جانتا یا کرتا تھا جِس نے اُس کی وفادار نقطہِ نظر رکھنے میں مدد کی؟ ایمان اور تشکُر کے نقطہِ نظر سے حالیہ یا موجودہ آزمایش کے متعلق لکھنے پر غور کریں۔ آپ اِس سے کیا سیکھتے یا محسُوس کرتے ہیں؟

مزید دیکھیں ایمی اے رائٹ، ”جو شکستہ حال ہیں مسِیح اُنھیں شِفا بخشتا ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۸۱–۸۴؛”بِلا جدو جہد کوئی تقویت نہیں“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

خاموشی سوچ بچار کا وقت سوچنے، غور کرنے، یا سوچ بچار کرنے، یا لکھنے کے لیے وقت نکالنا الہام کی طرف راہ نُمائی کر سکتا ہے۔ یہ ہماری دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ اِنجِیلی عقیدہ یا اصُول ہماری زندگیوں سے کیسے مُنسلک ہیں۔ جب آپ دُوسروں کو سِکھاتے ہیں، اُنھیں سوچ بچار کرنے اور اپنے تاثرات کو تحریر کرنے کے لیے وقت دیں۔ ایسا کرنا دُوسروں کے ساتھ اپنے خیالات اور احساسات بیان کرنے کے لئے اُن کی رضامندی کو بھی بڑھا سکتا ہے۔

۱ نِیفی ۱۹:‏۲۲–۲۴؛ ۲۰–۲۲

مَیں”تمام نَوِشتوں کو اپنے آپ پر لاگو“ کر سکتا/سکتی ہُوں۔

چُوں کہ صحائف بہت عرصہ پہلے تحریر کِیے گئے تھے، تاہم ایسا محسُوس ہوسکتا ہے کہ آج اُن کی ہم سے کوئی نسبت نہیں ہیں۔ مگر نِیفی بہتر طور پر جانتا تھا۔ ”مَیں نے تمام نَوشتوں کو اپنے آپ پر لاگُو کِیا تاکہ ہم اُن کو اپنے فائدہ اور علم کے لیے اِستعمال کر سکیں“ (۱ نِیفی۱۹:‏۲۳)۔ یہ ایک وجہ ہے جِس سے نِیفی نے صحائف میں اِتنی زیادہ رُوحانی قوت پائی تھی۔

جب آپ ۱ نِیفی ۲۰–۲۲ کو پڑھیں درجِ ذیل سوالات پر غور کریں:

۱ نِیفی ۲۰:‏۱–۹۔یہ آیات ہمیں یسعیاہ کے زمانہ کے لوگوں کے بارے میں کیا سِکھاتی ہیں؟ آپ ایسا کیا پاتے ہیں جِس کا اِطلاق آپ پر ہوتا ہے؟

۱ نِیفی۲۰:‏۱۷–۲۲۔آسمانی باپ نے یسعیاہ کے زمانہ کے لوگوں کی کیسے راہ نُمائی کی یہ آیات ہمیں اِس بارے کیا سکھاتی ہیں؟ وہ آپ کو اپنی پیروی کرنے کی دعوت کیسے دیتا ہے؟

آپ ۱ نِیفی ۲۰–۲۲ میں اور کیا پاتے ہیں جِس کا آپ اپنے آپ پر ”اِطلاق“ کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کا لیحونا کا شمارہ اور برائے مضبوطیِ نوجوانان کے رسائل دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰، ۲۸–۲۹؛ ۱۸:‏۸–۱۳، ۲۰–۲۲

جب مَیں حُکموں پر عمل کرتا/کرتی ہُوں، تو خُداوند میری راہ نُمائی کرتا ہے۔

  • اگر آپ کے پاس قُطب نما، نقشہ، یا کوئی اور چیز ہے جو راہ تلاش کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے، تو آپ اِسے اپنے بچّوں کو دکھا سکتے ہیں۔ لیحونا سے متعلق گُفتگُو کرنے کے لیے یہ اچھا طریقہ ہو سکتا ہے، جِس کے بارے میں آپ ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰، ۲۸–۲۹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ قُطب نما یا نقشہ کے کام نہ کرنے کی کون سی چند ایک وجوہات ہو سکتی ہیں؟ لِحی کے خاندان کے لیے بعض اوقات لیحونا نے کیوں کام نہ کِیا؟ (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۸:‏۹–۱۲، ۲۰–۲۲)۔ آسمانی باپ نے ہمیں اُس کے پاس لوٹنے کے لیے راہ نُمائی فراہم کرنے کے لیے کیا عطا کِیا ہے؟

  • اپنے بچّوں کی جو وہ ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰، ۲۶–۳۱؛ ۱۸:‏۸–۲۲میں لیحونا کے متعلق سِیکھتے ہیں اُس پر عمل کرنے میں مدد کے لیے، آپ اُنھیں کِسی اہم یا مُشکل فیصلے کے بارے میں سوچنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ آج خُدا نے ہماری راہ نُمائی کے لیے ہمیں کیا عطا کِیا ہے جو لیحونا کی مانند کام کرتا ہے؟ (مثال کے طور پر، دیکھیں ایلما ۳۷:‏۳۸–۴۴۔) کوئی ذاتی تجربہ بیان کرنے پر غور کریں جِس میں آسمانی باپ نے آپ کی راہ نُمائی کی ہو۔

۱ نِیفی ۱۶:‏۲۱–۳۲

مَیں اپنے خاندان کے لیے اچھا نمونہ بن سکتا ہُوں۔

  • جب آپ اکٹھے ۱ نِیفی ۱۶:‏۲۱–۳۲ پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں کی یہ دریافت کرنے میں مدد کریں کہ کیسے نِیفی کے نمونہ نے اُس کے خاندان کو برکت دی ( مزید دیکھیں ویڈیو”خُداوند لِحی کے سفر کی رہبری کرتا ہے“ [گاسپل لائبریری])۔ اِس طرح اِس بارے میں گُفتگُو ہو سکتی ہے کہ ہم نیفی کی مانِند کیسے بن سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو کوئی ایسا کام کرنے کی منصوبہ سازی کرنے کی دعوت دیں جِس سے دُوسرے افرادِ خانہ پر اچھا اثر ہو سکے۔

۱ نِیفی۱۷:‏۷- ۱۹؛ ۱۸:‏۱- ۴

آسمانی باپ میری مُشکل کام کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

  • بچّے کہانیاں سُنانا پسند کرتے ہیں۔ آپ اُنھیں نیفی کو کشتی بنانے کا حُکم دینے کی کہانی سنانے میں اپنی مدد کے لیے مدعو کر سکتے ہیں (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۷:‏۷–۱۹؛ ۱۸:‏۱–۴؛ مزید دیکھیں ”باب ۷: کشتی تعمیر کرنا،“مورمن کی کِتاب کی کہانیوں میں، ۲۱–۲۲؛ یا ویڈیو ”خُداوند نِیفی کو کشتی تعمیر کرنے کے لیے ہدایت دیتا ہے“ [گاسپل لائبریری])۔ وہ گیت ”نیفی کا حوصلہ“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۲۰–۲۱) کا دُوسرا مصرعہ بھی اکٹھے گا سکتے ہیں۔ کِس چیز نے نِیفی کو حوصلہ پانے میں مدد دی جب اُس کے بھائیوں نے کشتی تعمیر کرنے کی کوشش کرنے پر اُس کا مذاق اُڑایا؟

  • نِیفی نہیں جانتا تھا کشتی کیسے تعمیر کرنی ہے، لہذا اُس نے خُداوند کی ہدایت پر تکیہ کِیا۔ آپ کے ساتھ ۱ نِیفی ۱۸:‏۱ کو پڑھنے کے بعد، آپ کے بچّے اِس ہفتہ کے عملی سرگرمی کے صفحہ کو پُر کر سکتے ہیں۔ جب وہ ایسا کریں، اُن کے ساتھ بات کریں کیسے آسمانی باپ مُشکل کاموں میں ہماری مدد کر سکتا ہے، بالکُل جیسے اُس نے نیفی کی مدد کی۔

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ رسالہ کے اِس ماہ کا شمارہ دیکھیں۔

شبیہ
نِیفی اور اُس کا خاندان کشتی پر

وہ مُجھ سے بڑی سختی سے پیش آئے، از والٹر رین

شائع کرنا