آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
فروری ۱۹–۲۵: ”واہ ہمارے خُدا کا منصُوبہ کتنا اَرفع و اعلیٰ ہے“ ۲ نِیفی ۶–۱۰


”فروری ۱۹–۲۵: ’واہ ہمارے خُدا کا منصُوبہ کتنا اَرفع و اعلیٰ ہے۔‘ ۲ نِیفی ۶‑۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے کلِیسیا و خاندان: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”فروری ۱۹–۲۵۔ ۲ نِیفی ۶–۱۰،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے کلِیسیا و خاندان: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

یِسُوع گتسمنی میں دُعا کرتے ہُوئے

میری مرضی نہِیں، بلکہ تیری ہی مرضی پُوری ہو، از ہیری اینڈرسن

فروری ۱۹ -۲۵: ”واہ ہمارے خُدا کا منصُوبہ کتنا اَرفع و اعلیٰ ہے“

۲ نِیفی ۶–۱۰

لِحی کے خاندان کو یرُوشلِیم چھوڑے ہوئے کم ازکم ۴۰ برس بیت چُکے ہیں۔ وہ یرُوشلِیم سے آدھی دُنیا دُور، کِسی نئی اَجنبی زمِین پر تھے۔ لِحی فوت ہو چُکا تھا، اور اُس کی آل اَولاد بنی نِیفی —”جِن کا خُدا کی تنبِیہ اور مُکاشفہ پر اِیمان و توکل تھا“—اور بنی لامنی جِن کا اِیمان اور توکل نہیں تھا پہلے ہی اُس فِتنہ و فساد کا آغاز کر چُکے تھے جو صدیوں پر مُحیط تھا (۲ نِیفی ۵:‏۶)۔ یعقُوب جو نِیفی کا چھوٹا بھائی تھا اور اب بنی نِیفی کے لیے مُعلم مُقرر کِیا گیا تھا، چاہتا تھا کہ عہد کی اُمت جان لے کہ خُدا اُنھیں کبھی نہیں بُھولے گا، لہذا اُنھیں اُس کو کبھی نہیں بُھولنا چاہیے۔ اِسی پیغام کی ہمیں یقِیناً آج ضرُورت ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۱:‏۱۵–۱۶)۔ ”آؤ ہم اُس کو یاد رکھیں، … پَس ہم رد نہیں کِیے گئے۔ … خُداوند کے وعدے عظِیم و کریم ہیں،“ یعقُوب نے فرمایا (۲ نِیفی ۱۰:‏۲۰–۲۱)۔ اُن وعدوں کے مابین، کوئی بھی وعدہ ”لامحدود کفّارہ“ سے بڑھ کر نہیں جو موت اور جہنم پر غالب آئے (۲ نِیفی ۹:‏۷)۔ ”پَس،“ یعقُوب نے نتیجہ اَخذ کِیا، ”اپنی اپنی خاطر جمع رکھو“! (۲ نِیفی ۱۰:‏۲۳

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز

۲ نِیفی ۶–۸

خُداوند اپنے لوگوں پر رحم دِل ہے اور اپنے عہُود کو پُورا کرے گا۔

اپنی اُمت کو یہ بات سمجھانے کے لیے کہ وہ اِسرائِیل کے گھرانے کا حِصّہ تھے اور خُدا اور اُس کے وعدوں پر توکل کِیا جا سکتا ہے، یعقُوب نے یسعیاہ کی نبوتوں کا حوالہ دیا، جو ۲ نِیفی ۶–۸ میں درج ہیں۔ وہ پیغام آپ کے لیے بھی ہے، کیوں کہ مُقدّسِینِ آخِری ایّام بھی خُدا کے عہد کی اُمت کا حِصّہ ہیں۔ جب آپ اِن اَبواب کا مُطالعہ کرتے ہیں، درج ذیل سولات پر غَور کرنے کا سوچیں:

  • مَیں نجات دہندہ کے مُخلصی بخش پیار کے بارے میں کیا سِیکھتا ہُوں۔ کون کون سے اَلفاظ یا جُملے خاص طور پر اِس محبّت کا اِظہار کرتے ہیں؟

  • نجات دہندہ اُنھیں کون سی تسلی عطا کرتا ہے جو اُس کے مُشتاق ہوتے ہیں؟

  • نجات دہندہ اور اُس کی موعودہ نعمتوں کے لیے مَیں مزید اِیمان داری کے ساتھ ”اِنتظار“ کرنے کے لیے کیا کر سکتا ہُوں؟

سیمینری کا آئکن

۲ نِیفی ۹:‏۱–۲۶

یِسُوع مسِیح ہمیں گُناہ اور موت سے بچاتا ہے۔

یِسُوع مسِیح کے لیے آپ کی عقِیدت کو گہرا کرنے کا ایک طریقہ اِس بات پر سوچنا ہے کہ اُس کے بغیر ہمارے ساتھ کیا ہوتا۔ جب آپ ۲ نِیفی ۹:‏۱–۲۶ کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، فہرست بنانے یا ایک ہی رنگ سے نِشان لگانے کا سوچیں کہ یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے بغیر ہمارا کیا بنے گا۔ پھر، کِسی دُوسرے رنگ سے، آپ نِشان لگا سکتے ہیں کہ ہم نجات دہندہ کے کفّارہ سے کیا فیض پا سکتے ہیں۔ آپ نے جو کُچھ پڑھا ہے، اُس کی بُنیاد پر، آپ کیسے بیان کریں گے کہ ہمیں یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی ضرُورت کیوں پڑتی ہے؟ آپ نے کیا پایا جو آپ کو ”خُدا کی حِکمت، اُس کے رحم اور فضل“ کی تمجید کرنے کا سبب بنتا ہے؟ (۲ نِیفی ۹:‏۸

تعلیم دینے کے علاوہ یِسُوع مسِیح نے ہمیں کِس بات سے نجات دِلائی، یعقُوب نے بھی اِس کی بابت بتایا کہ اُس نے کیسے یہ انجام دِیا۔ ۲ نِیفی ۹:‏۱۱–۱۵، ۲۰–۲۴ میں جو کُچھ آپ کو مِلتا ہے اُس کو قلم بند کرنے کا سوچیں۔

یعقُوب خُدا کے اِنتظام کا اِس قدر گرویدہ ہُوا کہ حیرت سے کہا، ”واہ ہمارے خُدا کا منصُوبہ کتنا اَرفع و اعلیٰ ہے۔“ ۲ نِیفی ۹ میں اُس کی تعجُب خیزیوں کی نِشان دہی کریں (اِن میں سے زیادہ تر آیات ۸–۲۰ میں پائی جاتی ہیں)۔ خُدا کے منصُوبہ کے مُتعلق آپ اِن آیات سے کیا سیکھتے ہیں؟ کِن تجربات نے آپ کو وَیسا ہی محسُوس کرنے میں مدد کی جو کُچھ یعقُوب نے محسُوس کِیا؟ اپنی عِبادت اور مُطالعہ کے حِصّہ کے طور پر، کِسی اِیسے گِیت کو تلاش کرنے پر غَور کریں جو اِس بات کا اِظہار کرے کہ آپ خُداوند کی بابت کیسا محسُوس کرتے ہیں، جیسے کہ ”تُو کیساعظِیم اُلشان ہے“ (گِیت، نمبر ۸۶)۔

اور دیکھیں ”جہاں اِنصاف، محبّت، اور رحم مُیسر ہیں،“ ”یعقُوب قیامت کی بابت سِکھاتا ہے“ (ویڈیوز)، گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضوعات، ”یِسُوع مسِیح کا کفّارہ،“ گاسپل لائبریری۔

۲ نِیفی ۹:‏۷

نجات دہندہ کا کفّارہ لامحدُود ہے۔

یِسُوع مسِیح کے ”لامحدُود کفّارہ“ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟ (۲ نِیفی ۹:‏۷)۔ غالباً آپ اُن چِیزوں کو دیکھیں جو تعداد میں لامحدُود نظر آتی ہیں—میدان میں گھاس کے پتے، ساحل پر ریت کے ذرے، یا فلک پر ستارے۔ نجات دہندہ کا کفّارہ کیسے لامحدُود ہے؟ یہ کیسے اِنفرادی بھی ہے؟ کون کون سی آیات ۲ نِیفی ۹ میں ایسی ہیں جِن میں نجات دہندہ نے آپ کے لیے جو کُچھ کِیا اُس کے لیے آپ کو شُکر گُزار ہونے کا احساس دِلانے میں مدد دیتی ہیں؟

۲ نِیفی ۹:‏۲۷–۵۴

مَیں مسِیح کے پاس آ سکتا ہُوں اور خُدا کے منصُوبہ کی تقلِید کر سکتا ہُوں۔

۲ نِیفی ۹ میں، یعقُوب نے دو مُتضاد مگر ٹھوس فقرات کو اِستعمال کِیا: ”خالقِ تعالیٰ کا رحیم مُنصوبہ“ اور ”اِبلِیس کا وہ مکارمنصُوبہ“ (۲ نِیفی ۹:‏۶، ۲۸)۔ غالباً آپ راستے کی منظر کشی کر سکتے ہیں اور اُس پر لِکھ سکتے ہیں آسمانی باپ کا منصُوبہ۔ پِھر ۲ نِیفی ۹:‏۲۷–۵۲ کا بغور مُطالعہ کریں۔ تاکِیدوں اور دعوتوں کے مُتلاشی ہوں جو یعقُوب نے اِس منصُوبے پر عمل کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے دی تھیں۔ اِس راستے کے علاوہ جو کُچھ آپ نے پایا ہے قلم بند کریں۔ شَیطان ہمیں خُدا کے منصُوبے سے کیسے دُور کرنے کی کوشش کرتا ہے؟ اِن تاکِیدوں اور دعوتوں کے جواب میں آپ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ رُوح آپ کو کیا کرنے کی ترغِیب دیتا ہے؟

۲ نِیفی ۲۰:۱۰، ۲۳–۲۵

یِسُوع مسِیح کی قُربانی مُجھے خُوشی دے سکتی ہے۔

یعقُوب کا پیغام خُوش کن تھا۔ ”مَیں یہ باتیں تُم سے اِس لیے کہتا ہُوں،“ اُس نے فرمایا، ”تُم شادمانی پاؤ، اور اپنے سر ہمیشہ کے واسطے بُلند کرو“ (۲ نِیفی ۹:‏۳)۔ جب آپ ۲ نِیفی ۱۰:‏۲۰، ۲۳–۲۵ پڑھتے ہیں، آپ ایسا کیا پاتے ہیں جو آپ کے دِلوں کو شادمان کرتا ہے؟ جب آپ کو مایوسی کا احساس ہو تو آپ اِن باتوں کو یاد رکھنے کے لیے کیا کریں گے؟

مزید دیکھیں یُوحنّا ۱۶:‏۳۳؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”مُقدّ سِین کی خُوشی، “ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۱۵–۱۸، ”یعقُوب بنی نِیفی کو خدا کے ساتھ صُلح کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔“(ویڈیو) گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا کے اِس مہینے کا شُمارہ اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان کا رسالہ دیکھیے۔

بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز

۲ نِیفی ۹:‏۶–۱۰، ۱۹–۲۴

یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کو یہ سمجھنے اور محسُوس کرنے میں کِس طرح مدد کریں گے کہ اُنھیں نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کی ضرُورت ہے؟ اِس ہفتے کا سرگرمی کا صفحہ مدد کر سکتا ہے۔ اِس میں گڑھے اور سیڑھی کی سادہ تشبِیہ اِستعمال کی گئی ہے۔ اپنے بچّوں سے بات کرنے کے لیے ۲ نِیفی ۹:‏۲۱–۲۲ کو اِستعمال کرنے پر غور کریں کہ آپ یِسُوع مسِیح کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کرنے کا ایک طریقہ کہ ہمیں نجات دہندہ کی ضرُورت کیوں ہے اُنھیں زوال پذیری کی بابت سِکھانا ہے۔ آپ آدم اور حوا کی تصویر دِکھا سکتے ہیں، مثلاً باغِ عدن سے نِکلتے وقت (لائبریری)، اور صلِیب پر یِسُوع مسِیح کی تصویر۔ ہر تصویر میں کیا ہو رہا ہے اِس کی وضاحت کرنے کے لیے اُن سے پُوچھنے پر غور و فِکر کریں۔ ہم آدم اور حوا کی مانِند کیسے ہیں؟ شاید ۲ نِیفی ۹:‏۶–۱۰ اُن کی یہ دیکھنے میں مدد کر سکتا ہے کہ یِسُوع مسِیح ہمارے لیے کیا کرتا ہے۔ یِسُوع مسِیح کی بابت اپنے جذبات کا اِظہار کرنے کے لیے بچّوں کو دعوت دینے پرغَور کریں۔ گیت جیسا کہ: ”کرتا ہُوں محسُوس مَیں پیار اپنے مُنّجی کا“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، (۷۴–۷۵) معاون ہو سکتا ہے۔

کہانیوں اور مثالوں سے سچ سِکھائیں۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو کہانیاں اور مثالیں اِستعمال کرتے ہیں وہ سچّائی سِکھاتی ہیں۔ مثلاً، اِس ہفتہ کے سرگرمی کا صفحہ اِستعمال کرتے وقت، یہ سِکھائیں کہ یِسُوع مسِیح ”اَتھاہ گڑھے“ میں آئے تاکہ راستے کے ہر قدم پر ہماری مدد کی جا سکے۔

۲ نِیفی ۹:‏۲۰، ۲۸–۲۹، ۴۲–۴۳، ۴۹

”میرا دِل راستی میں خُوش ہوتا ہے۔“

  • اپنے بچّوں کی ”راستی میں [خُوش]“ ہونے یا خُوشی خُوشی خُداوند کی فرماں برداری کرنے میں حوصلہ افزائی کریں (۲ نِیفی ۹:‏۴۹)، شاید آپ اَیسی مثالیں دے سکتے ہیں جِن میں کوئی بچّہ اَچّھے فیصلے یا بُرے فیصلے کرتا ہے۔ جب کوئی فیصلہ خُوشی کا سبب بنتا ہے تو بچّوں کو کھڑے ہونے کا کہیں اور جب کوئی فیصلہ اُداسی کا سبب بنتا ہے تو بیٹھ جانے کا کہیں۔ چُوں کہ ہم نے یِسُوع مسِیح کی تقلِید کرنے کا فیصلہ کِیا تو کیا تب ہمیں خُوشی کا احساس ہُوا؟

  • مُمکن ہے کہ آپ کے بچّے اُن لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں (اگرچہ اَیسا پہلے سے نہیں ہُوا ہے) جو سوچتے ہیں کہ خُداوند کے حُکم احمقانہ یا بوسِیدہ ہیں۔ غالباً آپ اور آپ کے بچّے اِس کی بابت گُفت و شُنِید کر سکتے ہیں کہ ہم حُکموں پر عمل کرنے سے خُوش کیوں ہوتے ہیں۔ خُدا کی نصِیحت کو پُوری طرح نہ سمجھنے کے باوجُود اِس پر توکل کرنا کیوں ضرُوری ہے؟ آپ اُن کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں کہ وہ ۲ نِیفی ۹:‏۲۰، ۲۸–۲۹، ۴۲–۴۳ کو اِن سوالات کے مُتعلق سوچنے اور اِن پر گُفتگُو کرنے میں مدد کے لیے دیکھیں۔

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ کے اِس مہینے کا شُمارہ دیکھیے۔

یِسُوع لوگوں کو شِفا دیتے ہُوئے

اُس نے بُہت سوں کو مُختلف بیماریوں سے شِفا دی، از جے کرک رچرڈز