آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
فروری ۲۶–مارچ ۳: ”اُس کا نام … سلامتی کا شہزادہ ہو گا۔“ ۲ نِیفی ۱۱–۱۹


”فروری ۲۶–مارچ ۳: ’اُس کا نام … سلامتی کا شہزادہ ہو گا۔‘ ۲ نِیفی ۱۱–۱۹“، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (2024)

”فروری ۲۶–مارچ۳۔۲ نِیفی ۱۱–۱۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
یسعیاہ طومار پرتحریر کرتے ہُوئے

فروری ۲۶–مارچ ۳: ”اُس کا نام … سلامتی کا شہزادہ ہو گا“

۲ نِیفی ۱۱–۱۹

دھاتی اَوراق پر کُندہ کرنا آسان نہیں ہے، اور نِیفی کے چھوٹے اَوراق پر جگہ محدُود تھی۔ تو نِیفی یسعیاہ نبی کے بُہت سے نوِشتوں کو اپنے رُوداد میں نقل کرنے کی کوشش کیوں کرے گا؟ اُس نے اِیسا کِیا کیوں کہ وہ چاہتا تھا کہ ہم یِسُوع مسِیح پر اِیمان لائیں۔ ”میری جان شادمان ہوتی ہے،“ اُس نے لِکھا، ”اپنی اُمت پر مسِیح کی آمد کی سچّائی ثابت کرنے سے“ (۲ نِیفی ۱۱:‏۴)۔ نِیفی وہ دیکھ چُکا تھا جو اُس کی اُمت کے ساتھ آیندہ نسلوں میں وقوع پذیر ہونا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ، عظیم برکات کے باوجُود، وہ مُتکبر، فسادی، اور دُنیاوی بن جائیں گے (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۲؛ ۱۵:‏۴–۶)۔ اُس نے ہمارے زمانہ میں اِسی طرح کے مسائل دیکھے تھے (دیکھیے ۱ نِیفی ۱۴)۔ یسعیاہ کے نوِشتے ایسی بدکاری کے خِلاف خبردار کرتے ہیں۔ بلکہ اُنھوں نے نِیفی کو پُرجلال مُستقبل کی اُمید بھی دِلائی—بدکاری کا خاتمہ، اِیمان داروں کا اِکٹھا ہونا، اور اُن کے لیے ”عظیم اُلشان نُور“ جو ”تارِیکی میں چلتے“ ہیں (۲ نِیفی ۱۹:‏۲)۔ یہ سب کُچھ وقوع پذیر ہو گا کیوں کہ” لڑکا تولد [ہُوا]“ جو سارے فساد کو ختم کرے گا—”سلامتی کا شہزادہ“ (۲ نِیفی ۱۹:‏۶

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز

مَیں یسعیاہ کی تعلیمات کو موثر انداز میں کیسے سمجھ سکتا ہُوں؟

نِیفی نے تسلیم کیا کہ کُچھ لوگوں کے لیے ”یسعیاہ کی باتیں واضح نہیں ہیں“ (۲ نِیفی ۲۵:‏۴)۔ مگر نِیفی نے یسعیاہ کے نوِشتوں کے معانی ڈھونڈنے میں مدد کے لیے ہمیں مشورت بھی دی ہے:

  • خُود پر ”اُس کے کلام کا اِطلاق کریں“ (۲ نِیفی ۱۱:‏۲)۔ یسعیاہ کی بُہت سی تعلیمات میں مُمکنہ معنوں اور مُطابقتوں کا اِطلاق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ ۲ نِیفی ۱۴:‏۵–۶ میں جائے سکُونت کی بابت پڑھتے ہیں، تو غور و فِکر کریں کہ یہ آیات آپ کے گھرانے پر کیسے لاگو ہوتی ہیں۔ اپنے آپ سے پُوچھیں، ”آسمانی باپ مُجھے کیا سِکھانا چاہتے ہیں؟“

  • یِسُوع مسِیح کی علامتیں تلاش کریں (دیکھیے ۲ نِیفی ۱۱:‏۴)۔ نجات دہندہ کی بابت یسعیاہ کے بُہت سارے نوِشتے علامتوں کے ذریعے سے پُہنچائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، ۲ نِیفی ۱۹:‏۲ میں نجات دہندہ کو کیسے مُتعارف کرایا گیا ہے؟ یہ علامت آپ کو اُس کے حوالے سے کیا سِکھاتی ہے؟

  • ”نبوت کی رُوح سے معمُور ہونے کے ”مُشتاق ہونا“ (۲ نِیفی ۲۵:‏۴)۔ جب آپ مُطالعہ کریں تو، رُوحانی ہدایت کے لیے دُعا کریں۔ شاید آپ سب کُچھ پہلی ہی بار میں نہ سمجھ سکیں، مگر رُوح آپ کی مدد کرسکتا ہے کہ آپ کو کیا جاننے کی ضرُورت ہے۔

آپ کے لیے صحائف میں مُطالعاتی معاونت کی جانب رُجُوع کرنا بھی مدد گار ہو سکتا ہے، بشمُول ذیلی نوٹ، ابواب کی سُرخیاں، اور راہ نُماے صحائف کے۔ مورمن کی کِتاب اور عہدِ عتِیق کے اِنسٹی ٹیوٹ کے کِتابچوں میں مزید معلُومات موجُود ہیں جو آپ کی یسعیاہ کے صحیفوں کے تاریخی تناظر کے حوالے سے جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

۲ نِیفی ۱۱–۱۹

یسعیاہ نے یِسُوع مسِیح کی گواہی دی۔

چُوں کہ یسعیاہ نے اِستعاراتی زبان اِستعمال کی ہے، سو یِسُوع مسِیح کی بابت اُس کی طاقت ور گواہی کو نظر انداز کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ نجات دہندہ کو اِن حوالوں میں دیکھیے ۲ نِیفی ۱۳:‏۱۳؛ ۱۴:‏۴–۶؛ ۱۵:‏۱–۷؛ ۱۶:‏۱–۷؛ ۱۷:‏۱۴؛ ۱۸:‏۱۴–۱۵؛ ۲۲:‏۲۔ یہ آیات آپ کو اُس کی بابت کیا سِکھاتی ہیں؟

۲ نِیفی ۱۹:‏۶ کی نبوت یِسُوع مسِیح کے کئی القاب کی فہرست بتاتی ہے۔ اُس نے آپ کی زِندگی میں اِن کِرداروں کو کِس طرح نبھایا ہے؟

مزید دیکھیں، اولیسس سوراز، ”یِسُوع مسِیح: ہماری جان کا شافی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۸۲–۸۴۔

۲ نِیفی ۱۲–۱۳؛ ۱۵

مغرور اور دُنیادار فروتن کیے جائیں گے۔

نِیفی نے معرفت پائی تھی کہ غرُور اُس کے لوگوں کی تنزلی کا سبب بنے گا (دیکھیں ۱ نِیفی ۱۲:‏۱۹)۔ لہذا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ نِیفی اپنی اُمت سے تکبر کے خلاف یسعیاہ کی بار بار تنبِیہ کا تذکرہ کرتا ہے۔ ابواب ۱۲ اور ۱۳ میں، اُن اَلفاظ کو تلاش کریں جو یسعیاہ نے تکبر کی وضاحت کے لیے اِستعمال کیے ہیں، جیسے اُونچی نِگاہ اور متکبر۔ بمُطابق ۲ نِیفی ۱۵:‏۱–۲۴، تکبر کے نتائج کو بیان کرنے والی علامتی زبان کو تلاش کریں۔ پھر جو کُچھ آپ نے پڑھا ہے اُس کا خلاصہ اپنے اَلفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کریں۔ اِس بات پر دھیان دیں کہ آپ عاجزی و اِنکساری کو کیسے اپنائیں گے۔

مزید دیکھیے ”باب ۱۸: تکبر سے خبردار رہو،کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن (۲۰۱۴)، ۲۲۹–۴۰۔

شبیہ
سیمینری کا آئکن

۲ نِیفی ۱۲:‏۲–۳

ہَیکل خُداوند کا گھر ہے۔

یسعیاہ نے ہَیکل کو ”خُداوند کے گھر کا پہاڑ“ بیان کِیا ہے (۲ نِیفی ۱۲:‏۲)۔ ہَیکل کے لیے پہاڑ کی علامت موثر کیوں ہے؟

آپ کِسی کو کیسے سمجھائیں گے کہ ہمیں ہَیکلوں کی ضرُورت کیوں ہے؟ آپ کو کُچھ مُمکنہ جواب ۲ نِیفی ۱۲:‏۲–۳ میں اور صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام میں مِل سکتے ہیں ”ہَیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد“ (لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۹۳–۹۶)۔ جو کُچھ آپ پڑھتے ہیں اُس کی بُنیاد پر، خُداوند اپنے مُقدّس گھر میں کیا سِکھانا اور احساس دِلانا چاہتا ہے؟ آپ کو وہاں کیا تجربات حاصل ہُوئے ہیں؟

آپ کو اِجازت نامہ برائے ہَیکل کے انٹرویو کے سوالات برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ کے صفحات ۳۶–۳۷ پر مل سکتے ہیں۔ ہر ایک کو پڑھنے پر غَور کریں، اور اپنے آپ سے پُوچھیں، یہ سوال مُجھے خُداوند کی راہوں کی بابت کیا سِکھاتا ہے؟ یہ مُجھے ”اُس کی راہوں پر چلنے میں“ کیسے مدد کرتا ہے؟

اِنجِیلی موضُوعات بھی دیکھیے، ”ہَیکلیں،“ گاسپل لائبریری؛ ”پہاڑ کی چوٹی کی بُلندی پر،“ گِیت، نمبر ۵۔

۲ نِیفی ۱۲–۱۹

یِسُوع مسِیح اپنے لوگوں کو مُخلصی دے گا۔

اُس بدکاری کے باوجُود جِس کا وہ شاہد تھا، یسعیاہ نے مُستقبل کی اُمید دیکھی۔ درج ذیل حوالہ جات میں سے ہر ایک کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں۔ ایک یا ایک سے زیادہ سچّائیاں لکھیں جو ہر حوالہ ہمارے دَور کی بابت سِکھاتا ہے: ۲ نِیفی ۱۲:‏۱–۵؛ ۱۴:‏۲–۶؛ ۱۵:‏۲۰–۲۶؛ ۱۹:‏۲–۸۔ آپ کیوں محسُوس کرتے ہیں کہ یہ حوالہ جات ہمارے لیے سمجھنا ضرُوری ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا کے اِس ماہ کے شُمارہ جات اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان کا رسالہ دیکھیے۔

مثالیں تلاش کریں۔ ہم صحائف میں اَیسی مثالیں ڈھونڈ سکتے ہیں جو ہمیں ظاہر کرتی ہیں کہ خُداوند کیسے کام کرتا ہے؟ بمُطابق ۲ نِیفی ۱۱–۱۹، آپ مثالیں دیکھ سکتے ہیں جو ظاہر کرتی ہیں خُداوند کیسے تنبیہ اور مُعاف کرتا ہے۔

بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز

۲ نِیفی ۱۲:‏۲–۳

ہَیکل خُداوند کا گھر ہے۔

  • یسعیاہ نے ہَیکل کو”خُداوند کے گھر کا پہاڑ“ بیان کیا ہے۔ جب آپ ۲ نِیفی ۱۲:‏۲–۳ کو پڑھتے ہیں تو آپ کے بچّے پہاڑ پر چڑھنے کی ایکٹِنگ کر کے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اِن آیات میں اُن جُملوں کو تلاش کریں جو وضاحت کرتے ہیں ہمارے ہاں ہَیکلیں کیوں ہیں؟

  • ۲ نِیفی ۱۲:‏۳ سے ماخُوذ ”ہم اُس کی راہوں پر چلیں گے“ کے جملے کو واضح کرنے کے لیے، آپ فرش پر ایک راستہ بنا سکتے ہیں، جِس سے ہَیکل کی تصویر بنتی ہے۔ جب آپ کے بچّے اُن راہوں پر چلتے ہیں، تو وہ اِن چیزوں کو نام دے سکتے ہیں جو وہ خُداوند کی راہوں پر چلنے کے لیے انجام دے سکتے ہیں۔

  • شاید آپ کے بچّے ہَیکل جاتے وقت اپنی تصویر کھینچ سکتے ہیں۔ ہَیکل کے بارے میں گِیت گانے پر غور کریں، مثلاً ”مَیں ہَیکل دیکھنا چاہتا ہُوں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۹۵)۔ گِیت میں ایسے جُملے تلاش کرنے میں اُن کی مدد کریں جو یہ سِکھائیں کہ ہَیکل کیا ہے اور ہم وہاں کیا فرائض انجام دیتے ہیں۔

۲ نِیفی ۱۱‏۴–۷؛ ۱۷:‏۱۴؛ ۱۹:‏۶

یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ ہے۔

  • ۲ نِیفی ۱۱:‏۴–۷؛ ۱۷:‏۱۴؛ ۱۹:‏۶ میں یِسُوع مسِیح کے بُہت سے نام ملتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو اُن کی تلاش میں مدد کریں اور اُن کی بابت سمجھنے کے حوالے سے بات کریں۔ مثال کے طور پر، ”مسِیح“ کا مطلب ہے ”مسح کیِا گیا“ اور ”عِمانوایل“ کا مطلب ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“ یہ نام ہمیں یِسُوع کے حوالے سے کیا سِکھاتے ہیں؟

  • ویڈیو ”طفلِ مسِیح“ (گاسپل لائبریری) کے وہ حِصّے دِکھائیں جو مُختلف لوگوں کو پہلی بار یِسُوع کو دیکھتے ہُوئے دکھائے گئے ہیں۔ اِن جگہوں پر ویڈیو کو روکیں، اور اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ اِن لوگوں کے جذبات کیسے تھے۔ اگر ہم وہاں ہوتے تو کیسا محسُوس کرتے؟ جب ہم اُس کو دوبارہ دیکھیں گے تو ہم کیسا محسُوس کریں گے؟

۲ نِیفی ۱۵:‏۲۰

شیطان مُجھے اچھائی اور بُرائی میں اُلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو کینڈی کے ریپر کے اندر کوئی کڑوی یا کھٹی چیز دِکھائیں، جَیسے لیموں کا ٹکڑا۔ مِل کر پڑھیں ۲ نِیفی ۱۵:‏۲۰۔ شیطان کِس طرح باطل چیزوں کو راست دِکھانے کی کوشش کرتا ہے؟ آپ ویڈیو کے پہلے ۹۰ سیکنڈز ”تُم آزاد کِیے جاؤ گے“ (گاسپل لائبریری) بھی دِکھا سکتے ہیں۔ ماہی گیر اپنا کانٹا کیوں چھپاتا ہے؟ شیطان گُناہ کیوں چھپاتا ہے؟ شیطان کے فریب سے بچنے میں یِسُوع مسِیح ہماری کِس طرح مدد کرتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ کے اِس مہینے کا شُمارہ دیکھیے۔

شبیہ
پاناما شہر پاناما ہَیکل

پاناما شہر پاناما ہَیکل۔ ”خُداوند کا گھر پہاڑوں کی چُوٹی پر قائم کیا جائے گا، … اور ساری قومیں وہاں آئیں گی“ (۲ نِیفی ۱۲:‏۲

شائع کرنا