”مارچ ۲۵–۳۱: ’اپنے پَروں میں شِفا لیے … وہ جی اُٹھے گا۔‘ عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)
”مارچ ۲۵–۳۱۔ عیدِ قیامت المسِیح،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)
مارچ ۲۵–۳۱: ”اپنے پَروں میں شِفا لیے … وہ جی اُٹھے گا“
عیدِ قیامت المسِیح
قدیم رسُول یِسُوع مسِیح اور اُس کے جی اُٹھنے کی اپنی اپنی شہادتوں میں دلیر تھے (دیکھیے اعمال ۴:۳۳)۔ بائِبل میں درج اُن کے کلام کی وجہ سے کروڑوں لوگ یِسُوع مسِیح پر اِیمان لاتے اور اُس کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پِھر بھی بعض لوگ تعجُب کر سکتے ہیں: آیا یِسُوع مسِیح پُوری دُنیا کا نجات دہندہ ہے، پھر اُس کے چشم دید گواہ ایک چھوٹے سے خطے میں صرف مُٹھی بھر لوگوں تک محدُود کیوں تھے؟
مورمن کی کِتاب مزید، سچّے گواہ کی حیثیت سے کھڑی ہے کہ یِسُوع مسِیح دُنیا کا نجات دہندہ ہے، جس نے ”خُود کو ساری قوموں پر ظاہر کیا“ (مورمن کی کِتاب کا تعارفی صفحہ) اور اُن سب کو نجات کی دعوت دی جو اُس کے پاس آتے ہیں۔ مزید برآں، یہ دُوسری گواہی یہ بھی واضح کرتی ہے کہ نجات سے کیا مُراد ہے۔ اِسی لیے نِیفی، یعقُوب، مورمن، اور سب انبیا نے اتنی ”جاں فشانی سے اِن باتوں کو اوراق پر کُندہ کرنے کے لیے محنت کی“—مُستقبل کی نسلوں میں اِعلان کرنے کے لیے کہ وہ بھی ”مسِیح کو پہچانیں، اور … اُس کے جلال میں اُمید رکھیں“ (یعقُوب ۴:۳–۴)۔ عیدِ قیامت المسِیح کے اِس تہوار پر، مورمن کی کِتاب کی گواہیوں پر غور کریں کیوں کہ مسِیح کی قُدرت آفاقی اور اِنفرادی دونوں ہے—جو سارے جہان کو اور آپ کو مُخلصی دیتا ہے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز
یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں جی اُٹھوں گا۔
عیدِ قیامت المسِیح پر یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے پر غور و خوض کرنا روایتی ہے، مگر دراصل جی اُٹھنے کا مطلب کیا ہے؟ مورمن کی کِتاب قیامت کے بارے میں کون سی بصیرتیں پیش کرتی ہے؟ اِس عیدِ قیامت المسِیح پر شاید آپ قیامت کے بارے میں سچّائیوں کی فہرست بنا سکتے ہیں جو آپ ۲ نِیفی ۹:۶–۱۵، ۲۲؛ ایلما ۱۱:۴۲–۴۵؛ ۴۰:۲۱–۲۵؛ ۳ نِیفی ۲۶:۴–۵ میں پاتے ہیں۔
آپ یہ بھی قلم بند کر سکتے ہیں یہ سچّائیاں آپ کے اعمال اور آپ کی طرز زندگی کو کیسے مُتاثر کرتی ہیں۔ مثلاً، سوچیں کہ آپ اِن فقرات کو کیسے مُکمل کریں گے: اگر مُجھے اِن باتوں کا عِلم نہ ہوتا … اور کیوں کہ مُجھے اِن باتوں کا عِلم ہے …
”مَیں جانتا ہُوں مُنّجی زِندہ ہے“ کی طرح کا گِیت (گِیت، نمبر ۱۳۶) آپ کو یہ سوچنے میں مدد دے سکتا ہے کہ نجات دہندہ کی قیامت آپ کے لیے کیوں اہم ہے۔ جب آپ گِیت گاتے، سُنتے، یا پڑھتے ہیں، تو آپ اپنے آپ سے پُوچھ سکتے ہیں، ”یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کے سبب سے میری زِندگی مُختلف کیسے ہے؟“
گاسپل لائبریری میں عیدِ قیامت المسِیح کی ویڈیوز کا مجمُوعہ موجُود ہے جو آپ کے مُطالعہ کا بامعنی حِصّہ ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اِن ویڈیوز میں سے ایک یا زیادہ دیکھ سکیں اور سوچ بچار کر سکیں کہ وہ نجات دہندہ کی قیامت کے مُتعلق آپ کے فہم یا تحسِین و ستایش میں کیا اِضافہ کرتی ہیں۔
مزید دیکھیے لُوقا ۲۴:۳۶–۴۳؛ اعمال ۲۴:۱۵؛ ۱ کُرِنتھِیوں ۱۵:۱۲–۲۳؛ راینا آئی ابرٹو، ”مَوت کی فتح نہ رہی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۸۵–۸۶؛ اِنجِیلی موضوعات، ”قیامت،“ گاسپل لائبریری؛ ”میں زِندگی کے لیے مدد“ میں ”موت، ماتم، اور نقصان“ گاسپل لائبریری میں مجمُوعہ۔
یِسُوع مسِیح نے اپنے تئیں میرے گُناہ، دُکھ درد، اور کمزوریاں اُٹھا لِیں۔
بائِبل واضح طور پر سِکھاتی ہے کہ یِسُوع مسِیح نے ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دیا۔ مورمن کی کِتاب اِنتہائی اہم طریقوں سے مسِیح کی قُربانی اور دُکھوں کی بابت ہمارے فہم کو وسعت عطا کرتی ہے۔ آپ اِن میں سے چند عقائد کو مضایاہ ۳:۷؛ ۱۵:۵–۹؛ ایلما ۷:۱۱–۱۳ میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کے اِن پیراؤں کو پڑھنے کے بعد، آپ جو دریافت کرتے ہیں اُسے اِس طرح کے چارٹ میں درج کرنے پر غَور کریں:
نجات دہندہ نے کیا تکلیف برداشت کی؟ |
اُس نے کیوں تکلیف سہی؟ |
یہ میرے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟ |
---|---|---|
اِن حوالہ جات کے مُطالعہ کا ایک اور طریقہ یہ ہے: اَیسے گِیتوں کو تلاش کریں جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ وہ اُن کے سِکھائے گئے پیغامات سے مماثل ہیں۔ گِیتوں کی کِتاب کے اِختتام پر ”صحائف“ کی فہرست مدد دے سکتی ہے۔ اِن گِیتوں اور صحیفوں کے کون کون سے مِصرعے اور جُملے آپ کو نجات دہندہ کی قُربانی کی زیادہ گہرائی سے تحسین و ستائیش کرنے میں مدد کرتے ہیں؟
مزید دیکھیں یسعیاہ ۵۳؛ عبرانیوں ۴:۱۴–۱۶؛جرالڈ کاوسے، ”زِندہ مسیِح کی زِندہ گواہی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۳۸–۴۰۔
یِسُوع مسِیح مُجھے پاک صاف کر سکتا ہے اور کامِل ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے۔
یہ کہا جا سکتا ہے کہ مورمن کی کِتاب ایسے لوگوں کی کہانی ہے جو یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی بدولت تبدیل ہُوئے تھے۔ آپ اِن میں سے چند تجربات کا مُطالعہ مضایاہ ۵:۱–۲؛ ۲۷:۸–۲۸؛ ایلما ۱۵:۳–۱۲؛ ۲۴:۷–۱۹ میں کر سکتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ آپ دیگر مثالوں کا مُطالعہ کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔ آپ نے جائزہ لِیا کہ اِن تجربات میں کیا بات مُشترک ہے؟ آپ نے کون کون سا فرق دیکھا؟ یہ تجربات و احساسات آپ کو کیا سِکھاتے ہیں کہ نجات دہندہ آپ کو کیسے بدل سکتا ہے؟
مزید دیکھیں ایلما ۵:۶–۱۴؛ ۱۳:۱۱–۱۲؛ ۱۹:۱–۱۶؛ ۲۲:۱–۲۶؛ ۳۶:۱۶–۲۱؛ عیتر ۱۲:۲۷؛ مرونی ۱۰:۳۲–۳۳۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
چونکہ یہ اتوار مہینے کا پانچواں اتوار ہے، اِس لیے پرائمری کے معلمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے کی سرگرمیوں کو ”ضمیمہ بی: بچوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر تیار کرنے“ کے لیے استعمال کریں۔
کیوں کہ یِسُوع مسِیح جی اُٹھا تھا، مَیں بھی جی اُٹھوں گا۔
-
آپ اپنے بچّوں کو یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کے حوالے سے بتانے کے لیے ”باب ۵۳: یِسُوع مصلُوب کِیا گیا ہے“ اور ”باب ۵۴: یِسُوع جی اُٹھا ہے“ (نئے عہد نامہ کی کہانیوں میں، ۱۳۶–۳۸، ۱۳۹–۴۴) کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔ یا اپنے بچّوں کو اِن ابواب میں تصویروں کا اِستعمال کرتے ہوئے آپ کو کہانی سُنانے دیں۔
-
جی اُٹھے نجات دہندہ کا براعظم امریکہ میں ظہُور اُس کے جی اُٹھنے کی ٹھوس گواہی ہے۔ آپ ۳ نِیفی ۱۱؛ ۱۷؛ گِیت ”اِیسٹر ہوشعنا“؛ یا آخِری مصرع ”مورمن کی کِتاب کی کہانیاں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۶۸–۶۹، ۱۱۸–۱۹)کو اِستعمال کرتے ہُوئے اپنے بچّوں کو اِس کی بابت بتانے پر غور کریں۔ اپنے بچّوں کو یہ تصور کرنے کی ترغیب دیں کہ یِسُوع کے زخموں کو محسُوس کرنا کیسا رہا ہوگا (دیکھیے ۳ نِیفی ۱۱:۱۴–۱۵) یا اُن بچّوں میں سے ایک ہونا جِس کو اُس نے برکت دی (دیکھیے ۳ نِیفی ۱۷:۲۱)۔ یِسُوع مسِیح اور اُس کے جی اُٹھنے کی بابت اپنے جذبات و احساسات کا تذکرہ ایک دُوسرے کے ساتھ کریں۔
-
اپنے بچّوں کو یہ دریافت کرنے میں مدد کرنے کے لیے کہ مورمن کی کِتاب قیامت کے حوالے سے کیا سِکھاتی ہے، آپ فرض کریں کہ اِس کی بابت کُچھ نہیں جانتے تو اُنھیں دعوت دیں اور اُن سے اِس کی وضاحت کرنے کے لیے آپ کہہ سکتے ہیں۔ اُن کی مدد کریں ۲ نِیفی ۹:۱۰–۱۵؛ ایلما ۱۱:۴۱–۴۵؛ اور ایلما ۴۰:۲۱–۲۳ اِس طرح کے سوالوں کے جواب پانے کے لیے: جی اُٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ کون زِندہ کِیا جائے گا؟ نیز اُنھیں اپنے جُزوی جواب کے طور پر نجات دہندہ کے جی اُٹھنے کی گواہی دینے کے لیے دعوت دیں۔
یِسُوع مسِیح مُجھے تسلی دینا جانتا ہے۔
-
مضایاہ ۳:۷ اور ایلما ۷:۱۱ کُچھ کُچھ بیان کرتے ہیں جِن سے نجات دہندہ اپنے کفّارہ کے حِصّے کے طور پر گُزرا۔ آپ اِن آیات میں سے ایک اپنے بچّوں کے لیے پڑھ سکتے ہیں اور اِن سے اُن اَلفاظ کو سُننے کے لیے کہہ سکتے ہیں جو اُنھیں بتائیں کہ یِسُوع نے ہمارے لیے کیا کیا تکلیفیں برداشت کیں۔ پِھر یہ جاننے کے لیے آپ ایلما ۷:۱۲ پڑھ سکتے ہیں کہ اُس نے یہ کیوں برداشت کِیا۔ گواہی دیں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمارے سارے دُکھوں اور بِیماریوں کو محسُوس کِیا تاکہ وہ ہمیں تسلی دے سکے۔
-
کیا یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ کی بابت آپ کے بچّوں کا کوئی پسندیدہ گِیت یا نغمہ ہے؟ آپ اِسے باہم مل کر گا سکتے ہیں—یا کوئی نیا سِیکھ سکتے ہیں۔ مِصرعوں میں اِن اَلفاظ یا فقروں کے بارے میں بات کریں جو آپ کو نجات دہندہ کی طرف سے عطا کردہ تسلّی اور اِطمِینان کی بابت سِکھاتے ہیں۔
یِسُوع مسِیح مُجھے پاک صاف کر سکتا ہے اور تبدیل ہونے میں میری مدد کر سکتا ہے۔
-
مورمن کی کِتاب اِن لوگوں کی بُہت سی مثالیں پیش کرتی ہے جو نجات دہندہ کے کفّارہ کی وجہ سے بدل گئے تھے۔ شاید آپ کے بچّے سِیکھنے کے لیے کِسی ایک کو مُنتخب کر سکتے ہیں، جیسا کہ انُوس (دیکھیے انُوس ۱:۲–۸)، ایلما صغیر (دیکھیے مُضایاہ ۲۷:۸–۲۴)، یا بنی عینتی-نِیفی-لِحی (دیکھیے ایلما ۲۴:۷–۱۹)۔ یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کی وجہ سے یہ شخص یا گروہ کیسے تبدیل ہُوا؟ ہم اُن کی مثالوں کی کیسے پیروی کرسکتے ہیں؟
-
آپ اور آپ کے بچّے بھی کِسی صاف اور آلودہ چیز کا موازنہ کر سکتے ہیں اور اِس کی بابت گُفت و شُنِید کر سکتے ہیں کہ آلودہ چِیزوں کو کیسے پاک صاف کیا جاتا ہے۔ اِکٹھے پڑھیں ایلما ۱۳:۱۱–۱۳۔ یِسُوع نے کیا کیا تاکہ ہم اپنے گُناہوں سے پاک ہو جائیں؟ یہ ہمیں گُناہ کے حوالے سے کیسا احساس دِلاتا ہے؟ یہ ہمیں نجات دہندہ کی بابت کیسا محسُوس کراتا ہے؟