آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اپریل ۱–۷: ”مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کرو۔“ یعقُوب ۱–۴


”اپریل ۱–۷: ’مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کرو۔‘ یعقُوب ۱–۴“، آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اپریل ۱‏-۷۔ یعقُوب ۱‏-۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر و کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مسِیح کے پاؤں میں گھُٹنے ٹیکے خاتون

مُعاف کِیے گئے، اَز گریگ اولسن۔ اِجازت کے ساتھ اِستعمال کی گئی ہے۔ www.GregOlsen.com

اپریل ۱‏-۷: مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کرو

یعقُوب ۱–۴

نِیفی لوگ نِیفی کو اپنا ”بڑا مُحافظ“ تصور کرتے تھے (دیکھیں یعقُوب ۱:‏۱۰)۔ اُس نے اُنھیں گُناہ کے خِلاف خبردار کرتے اور اُنھیں مسِیح کے پاس آنے کی تاکید کرتے ہُوئے، اُنھیں رُوحانی خطرات سے بھی تحفُظ فراہم کِیا۔ اب وہ ذمہ داری یعقُوب کے کاندھوں پر آ گئی تھی، جِسے نِیفی نے کاہن اور مُعلم کے طور پر مخصُوص کِیا تھا (دیکھیں یعقُوب ۱۸:۱)۔ یعقُوب نے بڑی دلیری سے اُن کو تنبِیہ کرنے کی ذمہ داری محسُوس کی جِنھوں نے ”گُناہ میں مُشقَت کرنا شُروع کردی تھی“ جب کہ دُوسروں کے گُناہوں کے باعث تکلیف میں مُبتلا اَفراد کی ”زخم خُوردہ رُوح“ کو بھی تسلّی بَخشی (دیکھیں یعقُوب ۲‏:۵–۹)۔ وہ یہ دونوں کیسے کرے گا؟ وہ اُن کو یِسُوع مسِیح کی طرف راغِب کرے گا—کیوں کہ دونوں گروہوں کو نجات دہندہ کی شِفا کی ضرورت تھی (دیکھیں یعقُوب ۴)۔ اُس سے قبل نِیفی کے پیغام کی مانند، یعقُوب کی گواہی ”یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے [خُدا] کے ساتھ میل مِلاپ“ کرنے کی دعوت تھی (یعقُوب ۴: ۱۱

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

یعقُوب ۶:۱–۸، ۱۵–۱۹؛ ۱:۲–۱۱

مَیں نے ”خُداوند کی طرف سے بُلاہٹ پائی۔“

یعقُوب کے لیے، کلامِ خُدا کی تعلیم دینا ”خُداوند کی طرف سے بُلاہٹ تھی،“ لہٰذا اُس نے بڑی قُوّت سے محنت و مُشقَت اُٹھائی تاکہ ”[اپنے] فرض کو بڑا مقدّم جانے“ (یعقُوب ۱:‏۱۷، ۱۹)۔ یعقُوب کے اِستعمال کردہ یہ فقرات آپ کے واسطے کیا مفہُوم رکھتے ہیں؟ اِس کے مُتعلق سوچیں کہ محدب شیشہ کیا کام کرتا ہے۔ کیا اِس سے آپ کو کوئی تجاویز حاصِل ہُوئیں؟ جب آپ یعقُوب ۱‏:۶–۸، ۱۵–۱۹ اور ۲‏:۱–۱۱ پر غور و فِکر کرتے ہیں، تو خُداوند کی بُلاہٹ کی بابت سوچیں جو وہ آپ کو سونپ سکتا ہے۔ آپ اِن کو ”مقدّم “ جاننے کے لیے کیا کرنے کی ترغیب پاتے ہیں؟

مزید دیکھیں ”جِسے خُداوند بُلاتا ہے، اُسے لائق بناتا ہےکلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: تھامس ایس مانسن (۲۰۲۲)، ۲۰۹‏-۲۰ میں؛ ”اپنی بُلاہٹ کے واسطے اُٹھو“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

یعقُوب ۱۲:۲–۲۱

”اور اپنے دِل کے اِس غرُور کو اپنی رُوح تباہ و برباد نہ کرنے دو!“

نِیفیوں کو غرُور اور دولت پر توجّہ مرکُوز کرنے کا مسئلہ تھا (دیکھیں یعقُوب ۲‏:۱۳)، اور یہ مسئلہ اُن کے واسطے یا اُن کے زمانہ کے واسطے انوکھا نہیں تھا۔ دُشمن آج بھی دولت سے محبّت کو کیسے اُجاگر کرتا ہے؟ یعقُوب ۲‏:۱۲–۲۱ پڑھنے کے بعد، اپنے الفاظ میں بیان کریں کہ خُدا کیا چاہتا ہے کہ مادی دولت پر آپ کا نُقطۂ نظر کیسا ہو۔ جیسا کہ گیت ”کیوں کہ مُجھے بہت کُچھ نوازا گیا ہے“ (گیت، نمبر ۲۱۹) اِضافی بصیرت فراہم کر سکتا ہے۔ آپ جو سیکھ رہے ہیں اُس کی بابت آپ کو کیا کرنے کی تحریک محسُوس ہوتی ہے؟

شبیہ
سیمینری آئکن

یعقُوب ۲‏:۲۲–۳۵؛ ۳‏:۱۰–۱۲

خُدا پاک دامنی سے شادمان ہوتا ہے۔

جب آپ یعقُوب ۲:‏۲۲–۳۵؛ ۳:‏۱۰–۱۲ پڑھتے ہیں، تو آپ کیا دریافت کرتے ہیں جو آپ کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ خُدا کے لیے پاک دامنی اِتنی اہم کیوں ہے؟ یعقُوب کے زمانے اور ہمارے زمانہ میں—بَد اِخلاقی کے چند منفی نتائج کیا ہیں؟ پاک دامن زندگی بسر کرنے کی کیا برکات ہیں؟

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا کہ ہم ”ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جو تولید کے تقدس کا تمسخر اُڑاتی ہے“ (”ہم پاک دامن ہونے پر یقین رکھتے ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۳، ۴۱–۴۴)۔ آپ دُوسروں کی یہ سمجھنے میں کیسے معاونت کرتے ہیں کہ آپ پاک دامنی کے قانُون کی فرماں برداری کیوں کرتے ہیں؟ آغاز کرنے کے لیے مؤثر تمہید جِنسی احساسات اورتعلُقات کے مُتعلق خُدا کے معیارات کی وضاحت ہے ”آپ کا جسم مُقدّس ہےبرائے مضبوطیِ نوجوانان: ہدایت نامہ برائے اِنتخابات (صفحات ۲۲–۲۹)۔ آپ اِن وسائل میں اور کیا دریافت کرتے ہیں جو آپ کی یہ وضاحت کرنے میں مدد کرے گا کہ آپ پاک دامنی کے قانُون پر کیوں عمل پیرا ہیں؟

اُوپر بیان کردہ بُزرگ بیڈنار کے پیغام میں سے یا اِس ویڈیو ”مَیں پاک رہنے کا اِنتخاب کرتا ہُوں“ (گاسپل لائبریری) میں سے آپ اِضافی جوابات تلاش کرسکتے ہیں۔

خُدا کا معیارِ جِنسی پاکیزگی دُوسرے پیغامات سے کِس طرح فرق ہے جِن کا آپ سامنا کر سکتے ہیں؟ پاک دامن زندگی بسر کرنے کی کیا برکات ہیں؟

مزید دیکھیں اِنجِیلی موضُوعات، ”نیکی“ گاسپل لائبریری؛ ”ہم جنسی کشِش“ گاسپل لائبریری میں ”زندگی کے لیے مدد“ کے مجمُوعہ میں۔

یعقُوب ۴

مَیں مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کر سکتا ہُوں۔

یعقُوب نے اپنی اُمّت سے اِلتجا کی کہ وہ ”مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کریں“ (یعقُوب ۴:‏۱۱میل مِلاپ کی ایک تعریف دوستی یا ہم آہنگی کو بَحال کرنا ہے۔ جب آپ اپنی زندگی پر غور و خوض کرتے ہیں، تو اُس وقت کے بارے میں سوچیں جب آپ نے آسمانی باپ سے دُوری محسُوس کی ہو۔ نجات دہندہ اِس رِشتے کو بَحال کرنے میں کیسے آپ کی معاونت فرماتا ہے؟ آپ اِس باب میں کون سی مشورت تلاش کر سکتے ہیں جو آپ کو خُدا کے ساتھ میل مِلاپ کرنے میں مدد دے گی؟ (دیکھیں آیات ۴–۱۴

متّی ۵‏:۲۳–۲۴ سے آپ مزید کیا اِدراک پاتے ہیں؟ نجات دہندہ کِس طرح خُدا—اور دُوسروں کے ساتھ میل مِلاپ کرنے میں آپ کا معاون ہو سکتا ہے؟

مزید دیکھیں ۲ نیفی ۱۰:‏۲۴۔

یعقُوب ۸:۴–۱۸

مَیں مُنجّی پر توجّہ مرکُوز کر کے رُوحانی نابینے پن سے بچ سکتا ہُوں۔

جیسے یعقُوب نے اپنے لوگوں کو مُکمل طور پر خُداوند کی جانب مُوڑنے کے واسطے کام کِیا، اُس نے اُنھیں رُوحانی طور پر نابینا نہ بننے اور اِنجِیل کے ”واضح کلام“ کی تحقیر نہ کرنے کی تنبِیہ کی (دیکھیں یعقُوب ۴:‏۱۳–۱۴یعقُوب ۴:‏۸–۱۸ کے مُطابق، ہم رُوحانی نابینے پن سے بچنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں کوئنٹن ایل کک، ”نِشان سے پَرے دیکھنا،“ انزائن، مارچ ۲۰۰۳، ۴۰–۴۴۔

جب اُس نے تعلیم دی، نجات دہندہ نے اپنے کلام کا موازنہ روزمرّہ کی زندگی کے ساتھ کِیا۔ یِسُوع کی تماثیل نے لوگوں کو اپنے مُشترکہ تجّربات میں رُوحانی سچّائیاں ڈھونڈنے میں معاونت بَخشی۔ جب آپ تعلیم دیتے ہیں تو آپ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں۔ مِثال کے طور پر، جب یعقُوب ۴‏:۸–۱۸ کو سِکھاتے ہیں، تو آپ سیکھنے والوں سے پُوچھ سکتے ہیں کہ کیا اُنھوں نے کبھی آنکھوں کا مُعائنہ کروایا ہے۔ طبیب نے اُن کی جسمانی بینائی کا اندازہ کیسے لگایا؟ ہم اپنی رُوحانی بینائی کا کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان میگزین کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

یعقُوب ۲:‏۸

خُدا زخم خُوردہ رُوح کو شِفا بَخشتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہ کیسے ”زخم خُوردہ رُوح“ شِفا پا سکتی ہے، آپ اِکٹھے مِل کر گُفت و شُنید کر سکتے ہیں کہ ہمارے جسم کیسے زخمی ہوتے ہیں اور کیا چیز اُنھیں شِفا پانے میں مدد دیتی ہیں۔ شاید آپ کے بچّے ایسے اوقات کے بارے بات کر سکتے ہیں جب وہ زخمی ہُوئے اور کِس چیز نے اُنھیں شِفا یابی میں مدد کی۔ یہاں تک کہ آپ اُنھیں اِس گُفتگُو کے حِصّہ کے طور پر پٹییاں یا دوائیاں بھی دِکھا سکتے ہیں۔ آپ اُن کے ساتھ تذکرہ کر سکتے ہیں کہ جب آپ کی رُوح کو شِفا دَرکار تھی تو نجات دہندہ نے کِس طرح آپ کی معاونت فرمائی تھی۔

یعقُوب ۲:‏۱۷–۱۹

جب مَیں دُوسروں کے ساتھ بانٹتا ہُوں تو مَیں اُن کی ضرُورت میں مدد کر سکتا ہُوں۔

  • یعقُوب کے زمانے میں بعض لوگ بہت رئیس تھے، مگر وہ دُوسروں کے ساتھ اپنے مال کو بانٹنا نہیں چاہتے تھے۔ جب آپ یعقُوب ۲‏:۱۷–۱۹ میں اُن کے واسطے یعقُوب کی تعلیمات کو پڑھتے ہیں، تو آپ اپنے بچّوں کو اِن آیات میں الفاظ یا فِقروں کے ساتھ مُطابقت رکھنے والی تصاویر یا اشیا دے سکتے ہیں۔ آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ آپ اُن کے ساتھ اِن اشیا کا اِشتراک کر رہے ہیں؛ پھر آپ اُنھیں اپنے ساتھ یا ایک دُوسرے کے ساتھ اشیا بانٹنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اِس کے مُتعلق بات کریں کہ جب آپ اِشتراک کرتے ہیں تو آپ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ ہم دُوسروں کو خُوشی محسُوس کرنے میں مدد کی غرض سے اور کیا بانٹ سکتے ہیں؟

  • یعقُوب ۲‏:۱۷ اِکٹھے پڑھنے کے بعد، شاید آپ کے بچّے کُچھ برکات کا نام لے سکتے ہیں جو آسمانی باپ نے اُن کے ساتھ بانٹیں ہیں۔ وہ کیوں چاہتا ہے کہ ہم ایک دُوسرے کے ساتھ اِشتراک کریں؟

یعقُوب ۴‏:۶، ۱۰–۱۱

مَیں یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو تقویت دے سکتا ہُوں۔

  • مسِیح پر یعقُوب کا اِیمان اِتنا قوّی تھا کہ اِسے ہِلایا نہیں جا سکتا تھا۔ اپنی اولاد کو سِکھانے کے واسطے کہ اِس طرح کا اِیمان کیسے قائم کرنا ہے، آپ اُن سے ایسی چیزوں کے مُتعلق پُوچھ سکتے ہیں جو ہم اپنے جِسموں کو زور آور بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو مضبُوط بنانے کے واسطے کیا کر سکتے ہیں؟ بچّوں کو یہ دریافت کرنے میں مدد کے لیے یعقُوب ۴‏:۶ کا مِل جُل کر مُطالعہ کریں کہ یعقُوب اور اُس کی قوم نے اپنا ایمان ”غیر مُتزلزل“ بنانے کے لیے کیا کِیا۔

  • اپنے بچّوں کو اُن کے اِیمان میں ”غیر مُتزلزل“ ہونے کا مفہُوم سمجھنے میں مدد کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک بڑا درخت تلاش کِیا جائے اور اُن سے درخت کی اکیلی اکیلی شاخ ہِلانے کو کہا جائے۔ پھر اُنھیں تنا ہِلانے کو کہیں۔ تنے کو ہِلانا کیوں اِتنا مُشکل ہے؟ یعقُوب ۴‏:۶، ۱۰–۱۱ میں کون سے فِقرات بیان کرتے ہیں کہ ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو غیر مُتزلزل بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

    شبیہ
    ایک پارک میں بڑا درخت

    ایک درخت کے تنے کی مانند، مسِیح پر ہمارا ایمان ”غیر مُتزلزل“ ہو سکتا ہے۔

  • اپنی اولاد کو یِسُوع مسِیح پر غیر مُتزلزل اِیمان کے بارے میں سِکھانے کے دیگر موازنہ کے لیے، دیکھیں نیل ایل اینڈرسن، ”رُوحانی بھنور“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۱۸–۲۱؛ اور ویڈیو ”رُوحانی بھنور“) یا ”دانا آدمی اور بیوقوف آدمی“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۸۱؛ متّی ۷‏:۲۴–۲۷ بھی دیکھیں)۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ میگزین کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
یعقُوب سونے کے اَوراق پر لِکھتے ہُوئے

مَیں اُن کا کلام آگے بھیجوں گا (مُعلم یعقُوب)، اَز ایلسپتھ کیٹلن ینگ

شائع کرنا