آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اپریل ۸‏-۱۴: ”خُداوند ہمارے ساتھ محنت و مُشقَت کرتا ہے۔“ یعقُوب ۵–۷


”اپریل ۸‏-۱۴: ’خُداوند ہمارے ساتھ محنت و مُشقَت کرتا ہے۔‘ یعقُوب ۵–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر و کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اپریل ۸‏-۱۴: یعقُوب ۵–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر و کلِیسیا ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

زَیتُون کے درختوں کے باغ میں آدمی کام کرتے ہُوئے

زَیتُون کے درخت کی تمثِیل، اَز بریڈ ٹیری

اپریل ۸‏-۱۴: خُداوند ہمارے ساتھ محنت و مُشقَت کرتا ہے

یعقُوب ۵–۷

ابھی بُہتیرے، بُہتیرے لوگ ہیں جِنھوں نے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو نہیں سُنا ہے۔ کیا آپ کبھی اُنھیں کلِیسیائے خُداوند میں اکٹھا کرنے کی ذِمّہ داری کی وُسعت سے مغلُوب ہُوئے ہیں، یعقُوب ۵ میں زَیتُون کے درختوں کی تمثِیل میں اَزسرِ نو یقین دِہانی کروانے والی تاکید ہے: تاکِستان خُداوند کی ملکیت ہے۔ اُس نے ہم سب کو کام میں معاونت کرنے کے لیے چھوٹا سا حِصّہ عطا کِیا ہے—ہمارا خاندان، ہمارا حلقۂ اَحباب، ہمارا دائرۂ اَثر و رسُوخ۔ اور بعض اوقات پہلا شخص جِسے اکٹھا کرنے میں ہم مدد کرتے ہیں وہ ہماری اپنی ذات ہے۔ لیکن ہم اِس کام میں تنہا نہیں ہیں، کیوں کہ تاکِستان کا مالِک اپنے خادموں کے ہمراہ محنت و مُشقَت کرتا ہے (دیکھیں یعقُوب ۵:‏۷۲)۔ خُدا اپنے بچّوں کو جانتا اور اُن سے محبّت کرتا ہے، اور وہ اُن میں سے ہر ایک کے لیے اپنی اِنجِیل کو سُننے کی راہ تیار کرتا ہے، حتٰی کہ اُن کے لیے بھی جنھوں نے ماضی میں اُسے رَد کِیا تھا (دیکھیں یعقُوب ۴:‏۱۵–۱۸)۔ اور پھر، جب کام ختم ہوجائے گا، تو وہ سب جِنھوں نے ”[اُس] کے ساتھ جاں فِشانی سے محنت و مُشقَت کی … [اُس] کے تاکِستان کے پھل کے سبب [اُس] کے ساتھ خُوشی منائیں گے“ (یعقُوب ۵:‏۷۵

مزید دیکھیں ”یعقُوب اِسرائیل کو اکٹھا کرنے کی بابت سِکھاتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

یعقُوب ۵

یِسُوع مسِیح تاکِستان کا مالِک ہے۔

یعقُوب ۵ علامتی مفہُوم کے ساتھ ایک کہانی ہے۔ یہ درختوں اور پھلوں اور مزدُوروں کے مُتعلق وضاحت پیش کرتی ہے، مگر حقیقتاً یہ پُوری تاریخ میں خُدا کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی بابت ہے۔ لہٰذا جب آپ بُنیادی کہانی پڑھتے ہیں، تو اِس بارے میں سوچیں کہ کہانی میں کُچھ چیزیں کِس کی علامت ہو سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر، اگر تاکِستان دُنیا کی نُمایندگی کرتا ہے، اور پالتُو زَیتُون کا درخت اِسرائیل کی نُمایندگی کرتا ہے (یا اُن کی جِنھوں نے خُدا کے ساتھ عہُود باندھے ہیں؛ دیکھیں یعقُوب ۵:‏۳)، جنگلی زَیتُون کے درخت کِس چیز کی نُمایندگی کر سکتے ہیں؟ اچّھا اور بُرا پھل کِس کی علامت ہو سکتا ہے؟ آپ اور کون سی علامات دیکھتے ہیں؟

اگرچہ یعقُوب ۵ قوموں اور صدیوں کی عالمی سَرگُزشت کی بابت سِکھاتا ہے، تاہم یہ آپ کے اور آپ کی زندگی کے مُتعلق بھی ہے۔ یعقُوب ۵ میں آپ کو اپنے واسطے کیا پیغامات مِلتے ہیں؟

شاید سب سے اہم، یعقُوب ۵ یِسُوع مسِیح کی بابت ہے؟ جب آپ پڑھتے ہیں تو اُس کی تلاش کریں۔ آپ اُس کے مُتعلق کیا سیکھتے ہیں، مثال کے طور پر، آیات ۴۰–۴۱، ۴۶–۴۷ میں؟

یعقُوب ۵، کے بارے میں اِضافی بصیرت کے لیے، اِس خاکہ کے آخر میں تصویر دیکھیں۔

سیمینری کا آئکن

یعقُوب ۵‏:۶۱–۷۵

خُداوند مُجھے اپنے ہمراہ اپنے تاکِستان میں محنت و مُشقَت کرنے کے لیے مدعُو کرتا ہے۔

”دیگر نوکروں“ (یعقُوب ۵:‏۷۰) میں جِنھیں خُداوند کے تاکِستان میں بُلایا گیا تھا اِن میں آپ جیسے لوگ شامِل ہیں۔ آپ یعقُوب ۵، خصوصاً آیات ۶۱–۶۲ اور ۷۰–۷۵، میں، خُداوند کے تاکِستان میں کام کرنے سے مُتعلق کیا سچّائیاں تلاش کرتے ہیں؟ آپ نے اُس کے کام میں معاونت کرتے ہُوئے اُس کی بابت کیا سیکھا ہے؟

جب آپ خُداوند کے اپنے تاکِستان میں ”آخری بار“ محنت و مُشقَت کرنے کے مُتعلق پڑھتے ہیں، تو آپ کو اور آپ کے خاندان کو ”اپنی طاقت سے“ خُداوند کی خِدمت کرنے کے لیے کیا چیز تحریک دیتی ہے؟ (یعقُوب ۵‏:۷۱)۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک ذاتی تجّربے کے مُتعلق سوچ سکتے ہیں جِس میں تاکِستان کے مالِک کی خِدمت کرنا آپ کے واسطے باعثِ مُسرت رہا ہو—مثلاً، اِنجِیل بانٹنے، ہَیکل میں خِدمت کرنے، یا دُوسروں کو مضبُوط کرنے کے ذریعہ سے۔ آپ اُن مثالوں کو بھی دریافت کر سکتے ہیں جو بُزرگ گیری ای سٹیونسن نے اپنے پیغام میں بیان کی ہیں ”واضح انداز میں خُوب صُورت—خُوب صُورت انداز میں واضح،“ (لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۴۷‏-۵۰)۔

جیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا کہ: ”کِسی بھی کام میں کِسی بھی وقت کِسی کی بھی—پردے کی کِسی بھی جانب—خُدا کے ساتھ عہُود باندھنے اور قائم رکھنے اور بپتِسما اور ہَیکل کی ضرُوری رُسُوم کو قبُول کرنے میں جب آپ مدد کرتے ہیں، تو آپ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ نہایت سادہ ہے کہ“ (”اِسرائیل کی آس“ [عالم گیر عِبادت برائے نوجوانان، ۳ جون، ۲۰۱۸]، ChurchofJesusChrist.org)۔ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں معاونت کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں اِس کے لیے تجاویز کی فہرست بنانا شُروع کریں۔ آپ کی فہرست سے، آپ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ خُداوند آج آپ سے کیا چاہتا ہے کہ آپ اُس کے تاکِستان میں انجام دیں؟ آیت ۷۵ کے مُطابق، خُداوند کیسے ہمیں اپنے تاکِستان میں خِدمت کرنے کا اَجر دیتا ہے؟

مزید دیکھیں ”اِسرائیل، اِسرائیل، خُدا بُلا رہا ہے،“ گیت، نمبر ۷؛ ”عہدِ عقیق میں زَیتُون کا تاکِستان“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”اِسرائیل کو اِکٹھا کرنا،“ ”سب کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دیتے ہُوئے،“ ”کارِ ہَیکل اور تاریخِ خاندان میں شرکت کرنا،“ گاسپل لائبریری۔

تعلیم دیں۔ خیال رہے کہ آپ کی گُفتگُو صحائف میں بُنیادی تعلیم پر مرکُوز رہے۔ آپ ایسا اِکٹھے مِل کر صحائف پڑھنے اور پھر ایک دُوسرے کے ساتھ اِن سچّائیوں کو بانٹنے، اِس کے ساتھ ساتھ اِن سچّائیوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے تجّربات سے کر سکتے ہیں جو آپ پاتے ہیں۔

یعقُوب ۶‏:۴–۵

خُداوند اپنی اُمّت کو محبّت اور رحم سے یاد کرتا ہے۔

لفظ مِلے رہنے کا ایک مفہُوم یہ ہے کہ کِسی چیز سے مضبُوطی سے، قریب سے، اور غیر مُتزلزل طور پر پیوستا رہنا یا اُس پر قائم رہنا ہے۔ یہ تعریف آپ کے یعقُوب ۶‏:۴–۵، کو سمجھنے کے انداز کو کیسے مُتاثر کرتی ہے؟ زَیتُون کے درخت کی کہانی میں، تاکِستان کے مالِک نے اپنے ”رحم کے بازُو“ کو کیسے بڑھایا؟ (دیکھیں، مثال کے طور پر، یعقُوب ۵‏:‏۴۷، ۵۱، ۶۰–۶۱، ۷۱–۷۲)۔ اُس نے آپ کے لیے یہ کیسے کِیا ہے؟

یعقُوب ۷‏:۱–۲۳

جب دُوسرے یِسُوع مسِیح پر میرے اِیمان کو لَلکاریں تو مَیں مضبُوطی سے کھڑا ہو سکتا ہُوں۔

شیرم کے ساتھ نیفیوں کا تجّربہ ہمارے زمانہ میں اکثر دُہرایا جاتا ہے: لوگ آپ کے اِیمان کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یعقُوب نے کیسے جواب دِیا جب اُس کے ایمان پر حملہ کیا گیا؟ آپ اُس کے جوابات سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ اب ایسے اوقات کے لیے کیسے تیاری کر سکتے ہیں جب مُنّجی پر آپ کے اِیمان کو لَلکارا جائے گا؟

مزید دیکھیں جیفری آر ہالینڈ، ”شاگِردی کی—قیمت—اور برکات،“ انزائن یا لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۶ -۹؛ ”شیرم مسِیح کا اِنکار کرتا ہے“(ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان میگزین کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

یعقُوب ۵‏

خُداوند اپنے لوگوں کی نگہبانی کرتا ہے۔

  • آپ زَیتُون کے درختوں کی کہانی اِس انداز میں کیسے بیان کرسکتے ہیں کہ آپ کی اولاد سمجھ پائے؟ ایک طریقہ یہ ہے کہ درخت دیکھنے کے لیے باہر چہل قدمی کریں اور کہانی کے مرکزی نکات کا مُختصراً جائزہ لیں۔ تاکِستان کے مالِک نے اپنے درختوں کے لیے کیا کِیا؟ ہم کہانی میں کام کرنے والے نوکروں کی مانند کیسے بن سکتے ہیں اور دُوسروں کو نجات دہندہ کی محبّت کو محسُوس کرنے میں کیسے مُعاون ہو سکتے ہیں؟

  • یعقُوب نے اپنی قوم کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دینے کے واسطے زَیتُون کے درختوں کی کہانی کا اِشتراک کِیا۔ یہ آپ کی اولاد کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہے۔ شاید آپ اِس کہانی کا خُلاصہ یعقُوب ۵:‏۳–۴، ۲۸–۲۹، ۴۷، اور ۷۰–۷۲ جیسی آیات کے ساتھ کر سکتے ہیں (مزید دیکھیں ”عہدِ عتیق میں زَیتُون کا تاکِستان“ [ویڈیو]، گاسپل لائبریری)۔ پھر آپ یا آپ کے بچّے یعقُوب ۵‏:۱۱، ۴۱، ۴۷، اور ۷۲، پڑھ سکتے ہیں، ایسی چیزوں کی تلاش کرتے ہُوئے جو ظاہر کریں کہ تاکِستان کے مالِک (یِسُوع مسِیح) نے درختوں کا کتنا خیال رکھا۔ نجات دہندہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کیا کرتا ہے کہ وہ ہماری فِکر کرتا ہے؟

یعقُوب ۶‏:۴–۵

آسمانی باپ مُجھ سے محبّت کرتا ہے اور جب مَیں توبہ کرُوں گا تو وہ میری بخشِش فرمائے گا۔

  • جب ہم غلط اِنتخابات کرتے ہیں تویعقُوب ۶:‏۴–۵ ہمارے واسطے ایک اہم پیغام رکھتا ہے۔ شاید آپ اِسے دریافت کرنے میں اپنے بچّوں کی معاونت کر سکتے ہیں۔ اِن آیات میں کون سے الفاظ ہمیں خُدا کی مُخلصی بَخش محبّت میں اُمید جگاتے ہیں؟ بُزرگ ایلن ڈی ہینی کی مٹّی کے گڑھے میں گندا ہونے سے مُتعلق کہانی، اُن کے پیغام میں ”جِس پر ہم نے بھروسا کِیا ہے اُسے یاد رکھنا“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۱۲۱–۲۲) مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ کہانی اور یعقُوب ۶‏:۴–۵ ہمیں اِس بابت کیا سِکھاتی ہے کہ خُدا کی بادشاہی میں نجات پانے کے لیے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟

یعقُوب ۷‏:۱–۲۳

مَیں اُس کے لیے ڈَٹ کر کھڑا رہ سکتا ہُوں جو مَیں جانتا ہُوں کہ بَرحق ہے۔

  • آپ اپنی اولاد کو کیسے یعقُوب کی مانند سچائی کے لیے ڈَٹ کر کھڑے ہونے کی ترغیب دے سکتے ہیں؟ آپ کے بچّے ویڈیو ”باب ۱۰: یعقُوب اور شیرم“ (گاسپل لائبریری) میں دیکھ سکتے ہیں اور یعقُوب ۷‏:۱–۲۳ کو بطور راہ نُما اِستعمال کرتے ہُوئے یعقُوب اور شیرم کے درمیان بات چیت کی اداکاری کر سکتے ہیں۔ یعقُوب اُس کے لیے کیسے ڈَٹ کر کھڑا رہا جو وہ جانتا تھا کہ درُست تھا؟ اپنے بچّوں کو اُن تجّربات کا اِشتراک کرنے کی دعوت دیں جب وہ حق کے لیے ڈَٹے رہے، یا کوئی اپنا تجّربہ بیان کریں۔ شاید وہ ایک گیت بھی گا سکتے ہیں جو یعقُوب کی طرح جُرات کا اظہار کرتا ہے، جیسا کہ ”حق کے لیے کھڑا ہُوں،“ بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۵۹۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ میگزین کا شُمارہ دیکھیں۔