آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اپریل ۲۲-‏۲۸: ”خُدا و بَشرِ کُل کی محبّت سے معمُور۔“ مُضایاہ ۱–۳


”اپریل ۲۲-‏۲۸: ’خُدا و بَشرِ کُل کی محبّت سے معمُور۔‘ مُضایاہ ۱‏-۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اپریل ۲۲-‏۲۸۔ مُضایاہ ۱‏-۳،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
بِنیامِین بادشاہ اپنے قوم کو سِکھاتے ہوئے

بِنیامِین بادشاہ کی تعلیمات پاتے ہوئے، اَز ماریا ایل ہینڈرا گِل

اپریل ۲۲-‏۲۸: ”خُدا و بَشرِ کُل کی محبّت سے معمُور“

مُضایاہ ۱–۳

جب آپ لفظ بادشاہ، سُنتے ہیں، آپ تاجوں، خادموں اور تَختوں کا سوچ سکتے ہیں۔ آپ مُضایاہ ۱–۳، میں ایک انوکھے بادشاہ کے بارے میں پڑھیں گے۔ اپنے لوگوں کی محنت پر راج کرنے کی بجائے، بِنیامِین بادشاہ نے ”[اپنے] ہاتھوں سے محنت کی“ (مُضایاہ ۲:‏۱۴)۔ دُوسروں سے خِدمت کروانے کی بجائے، اُس نے اپنی قوم کی ”اپنی ساری قُوت، عقل اور طاقت سے جو خُداوند نے [اُسے] بَخشی [تھی]“ خِدمت کی (مُضایاہ ۲:‏۱۱)۔ یہ بادشاہ نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اُس کی عِبادت کریں؛ بلکہ، اُس نے اُنھیں اپنے اِلہٰی شہنشاہ یِسُوع مسِیح کی عِبادت کرنے کی تلقین کی۔ بِنیامِین بادشاہ جانتا تھا کہ فَقط ”خُداوند قادرِ مُطلق جو حُکُومت کرتا ہے“ (مُضایاہ ۳‏:۵)، جو ”آسمان سے اُترا“ اور ”بنی آدم کے درمیان رہا، … تاکہ نجات بنی آدم تک پُہنچ سکے حتیٰ کہ اُس کے نام پر اِیمان کی بدولت“ (مُضایاہ ۳:‏۵، ۹

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مُضایاہ ۱‏:۱–۷

”جانفشانی سے [صحائف] تلاش کریں۔“

اِن آیات میں، غور کریں کہ مُقدّس نوِشتوں نے کیسے بِنیامِین بادشاہ کے لوگوں کو برکت دی۔ آپ کی زندگی صحائف ہونے کی بدولت کیسے بہتر ہے؟

شبیہ
سیمینری کا آئکن

مُضایاہ ۲:‏۱۰–۲۶

جب مَیں دُوسروں کی خِدمت کرتا ہُوں، تو مِیں اپنے خُدا کی خِدمت بھی کر رہا ہوتا ہُوں۔

آپ کے خیال میں بِنیامِین بادشاہ کیا کہے گا اگر آپ اُسے پوچھیں کہ اُس نے اپنی ساری ”قُوت، عقل اور طاقت“ سے کیوں خِدمت کی؟ (مُضایاہ ۲:‏۱۱)۔ جب آپ مُضایاہ ۲:‏۱۰‏-۲۶ کو پڑھتے ہیں تو اِس پر غور و خوض کریں۔ بِنیامِین بادشاہ نے ایسا کیا سِکھایا جو آپ کو زیادہ بامقصد طریقے سے دُوسروں کی خِدمت کرنے کی ترغیب دیتا ہے؟ مثلاً، آپ کے لیے یہ جاننا کہ جب آپ دُوسرں کی خِدمت کرتے ہیں، تو آپ اپنے خُدا کی خِدمت کر رہے ہوتے ہیں اِس سے کیا مُراد ہے؟ (دیکھیں مُضایاہ ۲:‏۱۷)۔ اِس ہفتے آپ کیسے کِسی کی خِدمت کرسکتے ہیں اِس بارے اِلہام کے طلب گار ہوں۔

حتیٰ کہ جب ہم جانتے ہیں کہ ہمیں دُوسروں کی خِدمت کرنی چاہیے، مگر ہم بعض اوقات مُشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ مُضایاہ ۲‏:۱۰–۲۶، کا مُطالعہ کرنے کا ایک اور طریقہ اُن سچّائیوں کی فہرست بنانا ہے جو بِنیامِین بادشاہ نے سِکھائی ہیں جو آپ کو اُن مُشکلات پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہیں جو آپ کو خِدمت کرنے سے روک سکتی ہیں۔ کِن تجّربات نے آپ کو یقین دِلایا ہے کہ بِنیامِین بادشاہ نے جو سِکھایا تھا وہ سچ ہے؟

صدر جوئے ڈی جونز نے ایک مؤثر تجّربہ بیان کِیا جِس نے اُن کا دُوسروں کی خِدمت کرنے کا طریقہ بدل دِیا۔ اُس کے بارے میں ”اُس کے لیے“ (انزائن یا لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۵۰–۵۲) میں پڑھیں، اور دُوسروں کی خِدمت کرنے کے مواقعوں کے بارے میں سوچ وِچار کریں۔ آپ چند ایک کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں اور غور و خوض کر سکتے ہیں کہ صدر جونز کا پیغام، اور مُضایاہ ۲:‏۱۷، آپ کے اُن مواقعوں کی بابت نُقطۂ نظر پر کیسے اَثر انداز ہو سکتے ہیں۔ ایک گیت جیسا کہ ”A Poor Wayfaring Man of Grief“ (گیت، نمبر ۲۹) یا (گاسپل لائبریری) کی ویڈیو ”بُوڑھا موچی“ آپ کو اضافی بصیرت کے بارے میں سوچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں متّی ۲۵‏:۴۰؛ ”فیتھ مَرے کی کہانی: خِدمت کے ذریعے مُشکلات پر غالِب آنا“ ”بِنیامِین بادشاہ خُدا کی خِدمت کی بابت سِکھاتا ہے“ (ویڈیوز)، گاسپل لائبریری؛ JustServe.org؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”خدمت،“ گاسپل لائبریری۔

شبیہ
دو خواتین بغل گیر ہوتے ہُوئے

جب مَیں دُوسروں کی خِدمت کرتا ہُوں، تو مَیں اپنے خُدا کی خِدمت بھی کر رہا ہوتا ہُوں۔

مُضایاہ ۲‏:۳۸–۴۱

خُوشی اَحکامِ خُدا کو ماننے سے حاصِل ہوتی ہے۔

آپ اُس خُوشی کو کیسے بیان کریں گے جو خُدا کی فرماں برداری کرنے سے مِلتی ہے؟ کیا مُضایاہ ۲:‏۳۸–۴۱، میں کوئی ایسے فِقرات ہیں جو آپ کی وضاحت کرنے میں مدد دیں گے کہ آپ کیوں اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں؟

مُضایاہ ۳:‏۱–۲۰

مَیں یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کے وسیلے مُقدّس بن سکتا ہُوں۔

بِنیامِین بادشاہ نے، تمام اَنبیا کی مانند، یِسُوع مسِیح کی گواہی دی تاکہ اُس کے لوگ ”اپنے گُناہوں کی مُعافی پائیں، اور نہایت خُوشی کے ساتھ شادمان ہوں“ (مُضایاہ ۳:‏۱۳)۔ جب آپ مُضایاہ ۳:‏۱–۲۰، میں مُنّجی کی بابت بِنیامِین بادشاہ کی گواہی پڑھتے ہیں تو غور و فِکر کرنے کے واسطے یہاں چند سوالات ہیں:

  • مَیں اِن آیات سے نجات دہندہ اور اُس کے مقصد کے بارے میں کیا سیکھتا ہُوں؟

  • مُقدّس بننے سے کیا مُراد ہے اِس کے مُتعلق مَیں مُضایاہ ۳‏:۱۸–۱۹، سے کیا سیکھتا ہوں؟

  • یِسُوع مسِیح نے گُناہ پر غالِب آنے، میری فِطرت کو بدلنے، اور مزید ایک مُقدّس کی مانند بننے میں میری کیسے معاونت کی ہے؟

مُضایاہ ۳:‏۵‏-۲۱

”خُداوند قادرِ مُطلق … آسمان سے نیچے آئے گا۔“

بَرقی قُوت آپ کو کیا کرنے کی صلاحیت بَخشتی ہے؟ اِس کے بغیر آپ کی زندگی کیسے مُختلف ہوگی؟ یہ سوالات آپ کی اِس سے بھی زیادہ قُوت پر غور و خوض کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں جو نجات دہندہ آپ کی زندگی میں لا سکتا ہے۔

بِنیامِین بادشاہ پر ظاہر ہونے والے فرِشتہ نے یِسُوع مسِیح کا حوالہ ”خُداوند قادرِ مُطلق“ کے طور پر دِیا، ایک لقب جِس سے مُراد ہے کہ وہ تمام قُدرت کا حامِل ہے۔ آپ مُضایاہ ۳:‏۵‏-۲۱، میں سے اِس بارے میں کیا سیکھتے ہیں کہ مُنّجی کیسے یہ قُدرت اِستعمال کرتا ہے؟ آپ نے اپنی زندگی میں اور اپنے اِردگِرد کے لوگوں کی زندگیوں میں نجات دہندہ کی قُدرت کو کیسے دیکھا ہے؟ اُس کی قُدرت آپ کو کیا کرنے اور بننے کے قابل کرتی ہے؟ اِس کے بغیر آپ کی زندگی کیسے مُختلف ہو گی؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان میگزین کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کو سِکھانے کے لیے تجاویز

مُضایاہ ۲:‏۱۱–۱۸

جب میں دُوسروں کی خِدمت کرتا ہُوں، تو مَیں اپنے خُدا کی خِدمت کر رہا ہوتا ہُوں۔

  • اِس ہفتے کے صفحۂ سرگرمی پر ایک سادہ سا تاج ہے جو آپ کے بچّے بنا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ کِسی کُرسی یا سٹُول پر کھڑے ہو کر باری باری بِنیامِین بادشاہ بننے کی اداکاری کریں جب کہ آپ چند باتوں کا اِشتراک کریں جو بِنیامِین بادشاہ نے اپنی قوم کو سِکھائی تھیں، جو کہ مُضایاہ ۲–۳، میں مِلتی ہیں۔ بِنیامِین بادشاہ کی تعلیمات کا جائزہ پیش کرنے کے لیے آپ اُن کے ساتھ ”باب ۱۲: بِنیامِین بادشاہ“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۳۲–۳۵) کا بھی تذکرہ کرسکتے ہیں۔

  • مُضایاہ ۲‏:۱۷، آپ کے بچّوں کے سیکھنے کے لیے ایک اچھی آیت ہو سکتی ہے۔ آپ اِسے ایک وقت میں چند الفاظ دُہرانے میں اُن کی معاونت کرسکتے ہیں۔ یا آپ آیت لِکھ سکتے ہیں، کئی کلیدی الفاظ کی کمی کے ساتھ، اور پھر اپنے بچّوں سے گُم شُدہ الفاظ تلاش کرنے کو کہیں۔ اِس کے بعد آپ اپنے بچّوں سے اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ خُدا کیوں چاہتا ہے کہ ہم ایک دُوسرے کی خِدمت کریں۔

  • آپ اپنے بچّوں کی مُضایاہ ۲‏:۱۱–۱۸، میں تلاش کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں یہ معلُوم کرنے کو کہ بِنیامِین بادشاہ نے دُوسروں کی خِدمت کرنے کے لیے کیا کِیا۔ پھر آپ کے بچّے کاغذ کی پٹیوں پر کُچھ ایسے طریقے لِکھ سکتے ہیں جن سے وہ اپنے گھرانے کے اَفراد کی خِدمت کر سکتے ہیں۔ کاغذات کو ایک برتن میں ڈالیں، جیسے ایک تھیلا یا ڈبہ، تاکہ آپ کے بچّے ہر روز ایک کاغذ نِکالیں اور کِسی کے لیے یہ خِدمت انجام دیں۔

بچّے دُہرائی کرنے سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔ سرگرمیوں کو مُتعدد بار دُہرانے سے مَت گھبرائیں، خاص طور پر چھوٹے بچّوں کے ساتھ۔ دُہرائی بچّوں کو یہ یاد رکھنے میں مدد دے گی کہ وہ کیا سیکھتے ہیں۔

شبیہ
بچّے کپڑے کا ٹکڑا تہہ کرتے ہُوئے

بِنیامِین بادشاہ نے سِکھایا کہ ہم دُوسروں کی خِدمت کر کے خُدا کی خِدمت کر سکتے ہیں۔

مُضایاہ ۲‏:۱۹–۲۵

میری تمام برکات کا نزُول آسمانی باپ کی طرف سے ہوتا ہے۔

  • بِنیامِین بادشاہ کی اپنے لوگوں کے لیے خِدمت خُدا کے واسطے اُس کے گہرے تشکُر سے مُتاثر تھی۔ آپ اپنی اولاد میں بھی اِسی طرح کے احساسات کیسے فروغ دیں گے؟ آپ مُضایاہ ۲‏:۲۱، اکٹھے مِل کر پڑھ سکتے ہیں اور آسمانی باپ کی عطا کردہ برکات کی فہرست بنانا شُروع کر سکتے ہیں۔ پھر شاید آپ اِس فہرست میں دیگر برکات شامِل کر سکتے ہیں جِن کے مُتعلق بچّے سوچ سکتے ہیں۔

  • یہ ایک گیم ہے جو آپ اپنی اولاد کو آسمانی باپ کی برکات کو پہچاننے میں مدد کرنے کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ بچّے نجات دہندہ کی تصویر ایک دُوسرے کو آگے مُنتقل کرتے ہُوئے شُکر گُزاری کے بارے میں گیت گاتے یا سُنتے ہیں ( بچّوں کے گیتوں کی کِتاب کے عنوانات کی فہرست میں ”شُکر گُزاری“ دیکھیں)۔ گیت گانا بند کریں یا وقتاً فوقتاً موسیقی کو روکیں، اور جِس نے بھی تصویر پکڑی ہو اُسے اُس برکت کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدعُو کریں جِس کے لیے وہ شُکر گُزار ہے۔ مُضایاہ ۲‏:۲۲–۲۴ کے مُطابق، ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اپنی برکات کے لیے شُکر گُزار ہیں؟

مُضایاہ ۳‏:۵–۱۰، ۱۹

یِسُوع مسِیح مُجھے اپنی مانند بننے میں مدد فرمائے گا۔

  • ایک فرِشتہ نے بِنیامِین بادشاہ کو یِسُوع مسِیح کی حیات اور خِدمت کی بابت اہم سچّائیاں بتائیں۔ شاید آپ اور آپ کی اولاد مُضایاہ ۳‏:۵–۱۰، میں بیان کردہ واقعات میں سے کُچھ کی تصاویر ڈھُونڈ سکتے ہیں (دیکھیں، مثال کے طور پر، فنونِ اِنجِیل کی کِتاب، نمبر ۳۰، ۴۱، ۴۲، ۵۷، ۵۹)۔ جب آپ مُضایاہ ۳‏:۵–۱۰ کو پڑھتے ہیں، تو آپ کے بچّے اپنے ہاتھ اُٹھا سکتے ہیں جب وہ تصاویر میں سے کِسی ایک میں دِکھائی دینے والے حوالے کو سُنتے ہیں۔

  • کیا آپ کے بچّوں نے کبھی کِسی ترکیب کا اِستعمال کرتے ہُوئے کھانا پکانے میں مدد پائی ہے؟ آپ اُس تجّربے کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں اور مُضایاہ ۳‏:۱۹، کا اِستعمال کرتے ہُوئے اِس میں سے ”ترکیب“ اَخذ کر سکتے ہیں کہ ہم کیسے یِسُوع مسِیح کی مانند بن سکتے ہیں۔ یِسُوع کیسے ہمیں اپنی مانند بننے میں معاونت فرماتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ میگزین کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
بِنیامِین بادشاہ اپنے لوگوں میں مُنادی کرتے ہُوئے

بِنیامِین بادشاہ کا خطاب، اَز جیرمی وِنبورگ

شائع کرنا