واضح انداز میں خُوب صُورت اور خُوب صُورت انداز میں واضح
کاش ہم اِنجِیل کو آسان رکھیں جب ہم اپنی الیٰی مقرر کردہ ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں۔
تعارف
مَیں اِس مجلِس میں آپ سب کی شمُولیت کا گرم جوشی سے خیر مقدم کرتا ہُوں۔
آج میں یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کے دو عناصر کو بیان کرنا چاہتا ہُوں، اِس کے بعد دُنیا بھر کے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے چار اہم واقعات اِن اُصُولوں کے اِطلاق کا عملی مُظاہرہ ہیں۔ بحال شدہ اِنجِیل کا پہلا عنصر—خُدا کا کار نجات و سرفرازی—خُدا کی طرف سے مقرر کردہ آسان ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ دُوسرا عنصر ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ اِنجِیل آسان، بیش قیمت، اور سادہ ہے۔
خُدا کی طرف سے مقرر کردہ آسان ذمہ داریاں
ابدی زندگی پانے کے لیے، ہمیں ضرور ”مسِیح کی طرف رُجُوع لانا، اور اُس میں کامِل ہونا ہے“۔۱ جب ہم مسِیح کے پاس آتے ہیں اور دُوسروں کو بھی ایسا کرنے میں مدد دیتے ہیں، ہم خُدا کے کارِ نجات اور سرفرازی میں حِصّہ لیتے ہیں، جو خُدا کی طرف سے مقرر کردہ آسان ذمہ داریوں پر مرکوز ہے۲ یہ الہٰی مقرر کردہ ذمہ داریاں موسیٰ، الیاس، اور ایلیاہ کے ذریعے بحال کی گئی کہانتی کنجیوں سے، جیسے کہ عقائد اور عہود کی فصل،۱۱۰ ،میں مرقوم ہے۳، اور یِسُوع مسِیح کے ذریعے ہمیں دیے گئے دُوسرے بڑے حُکم، اپنے پڑوسی سے اپنی مانند پیار کرنے سے ہم آہنگ ہیں۔۴ وہ راہ نمائے کِتاب،کے تازہ شُمارے کے پہلے دو صفحات پر مرقُوم ہیں، سب اَرکان کے لیے دستیاب ہیں۔
اگر ”راہ نمائے کِتاب“ یا ”خُدا کی طرف سے مقرر کردہ ذمہ داریاں“ کے اَلفاظ سُننے سے آپ پیچیدگی کے خوف سے لرز اُٹھتے ہیں، تو براہِ کرم ایسا نہ کریں۔ یہ ذمہ داریاں سادہ، پُر اثر، حوصلہ افزا اور قابل عمل ہیں۔ وہ یہ ہیں:
-
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنا
-
ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنا
-
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا
-
ابدیت کے لیے خاندانوں کو مُتحد کرنا
آپ اُنھیں میری طرح : ہمارے پیارے آسمانی باپ کے پاس واپس لوٹنے کے لیے نقشہِ راہ سمجھیں۔
اِنجِیل آسان، بیش قیمت، اور سادہ ہے۔
یہ کہا گیا ہے کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل واضح انداز میں خُوب صُورت اور خُوب صُورت انداز میں واضح ہے۔۵ دُنیا نہیں ہے۔ یہ پیچیدہ، خمیدہ، اور ہنگاموں اور جھگڑوں سے بھری ہُوئی ہے۔ ہم مُبارک ہیں جب ہم ابتری کو روکنے کے لیے احتیاط کا مُظاہرہ کرتے ہیں، جو کہ دُنیا میں بڑی عام ہے، اِنجِیل کو قبُول کرنے اور اُس پر عمل کرنے کے دوران میں یہ حائل ہو سکتی ہے۔
صدرڈیلن ایچ اوکس نے بتایا: ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں ہمیں بہت سی معمولی اور آسان باتیں سِکھائی گئی ہیں۔ ہمیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مجموعی طور پر کافی مدت پر محیط عرصے میں بظاہر معمولی نظر آنے والی باتیں بڑی باتوں کا سبب بنتی ہیں۔“۶ یِسُوع مسِیح خُود فرماتا ہے کہ اُس کا جُؤا مُلائِم ہے اور اُس کا بوجھ ہلکا ہے۔۷ ہم سب کو اِنجِیل کو سادہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے—اپنی زِندگیوں میں، اپنے خاندانوں میں، اپنی جماعتوں میں، اپنے حلقوں اور میخوں میں۔
جب آپ ذیل کی کہانیاں سُنیں گے جن کا مَیں آپ کے ساتھ ذِکر کروں گا، تو غور کریں کہ اُنھیں ایک طرف حوصلہ افزائی کے لیے اور دُوسری طرف آگہی کے واسطے بڑی احتیاط سے چُنا گیا ہے۔ اِن مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اَعمال ہم میں سے ہر ایک کے لیے نمونہ بن جاتے ہیں، اِنجِیل کو آسان، اَنمول، سادہ طریقوں سے لاگو کرنے میں خُدا کی طرف سے مقرر کردہ ذمہ داریوں میں سے ایک کو پُورا کرتے ہیں جو ابھی مُتعارف کرائی گئی ہیں۔
یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنا
اول، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنا۔ ڈنمارک کا جینس روزانہ اِنجِیل پر عمل کرنے اور رُوحُ القُدس کی ترغیبات پر غور کرنے کے لیے دُعا کرتا ہے۔ جب اُسے احساس ہوتا ہے کہ رُوح نے ہدایت فرمائی تو اُس نے فوری طور پر عمل کرنا سیکھ لیا ہے۔
جینس نے درج ذیل بات بتائی:
”ہم گاؤں کے تالاب کے قریب ایک دلکش، پرسُکون چھوٹے سے گاؤں کے بیچ میں خاروخس کی چھت کے ساتھ ایک خُوب صُورت چھوٹے آرام دہ گھر میں رہتے ہیں۔
”اُس رات ڈینش موسم گرما کے اِنتہائی خُوب صُورت و خُوش گوار موسم کے ساتھ، دروازے اور کھڑکیاں کھلی تھیں، اور ہر چیز نے سُکون اور اَطمینان کا سانس لے رکھا تھا۔ ہماری شان دار روشن اور لمبی گرمیوں کی راتوں کی وجہ سے، مُجھے اپنے گودام میں ناکارہ بلب کو تبدیل کرنے کی جلدی نہ تھی۔
”اچانک مجھے شدِید اَحساس ہُوا کہ مُجھے اُسے فوراً بدلنا ہے! اُسی وقت، مَیں نے اپنی اَہلیہ میری این کی آواز سُنی کہ مُجھے اور بچّوں کو ہاتھ دھونے کے لیے پُکارا کیوں کہ رات کا کھانا تیار تھا!
”میری شادی کو کافی عرصہ بیت چکا تھا کہ مَیں جانتا ہُوں کہ یہ وقت ہاتھ دھونے کے علاوہ کچھ اور کرنے کا نہیں تھا، لیکن مَیں نے میری این کو بتایا کہ مَیں صرف نیا لائٹ بلب خریدنے کے لیے دُکان پر جا رہا ہُوں۔ مُجھے فوری طور پر جانے کا شدید احساس ہُوا۔
”کریانہ کی دُکان بس تالاب کے دُوسری جانب تھی۔ ہم عموما پیدل جاتے تھے، مگر آج میں نے اپنی سائیکل پکڑی۔ تالاب سے گُزرتے ہوئے، اپنی آنکھ کے کونے سے، مَیں نے دیکھا کہ تقریبا دو سال کا ایک چھوٹا لڑکا ،اکیلے چلا جا رہا ہے، تالاب کے کِنارے کِنارے، پانی کے بہت قریب—اچانک وہ اندر گر گیا! ایک لمحے کے لیے وہ اُدھر تھا—اور اگلے میں وہ جا چُکا تھا!
”میرے سِوا کسی نے ایسا ہوتا نہیں دیکھا۔ مَیں نے اپنی سائیکل زمین پر پھینکی، دوڑ لگائی اور تالاب میں کود گیا پانی کمر تک آتا تھا۔ پانی کی سطح فوری طور پر آبی گھاس کے ساتھ بند ہو گئی، جس سے پانی میں سے دیکھنا ناممکن ہو گیا۔ پھر مَیں نے ایک طرف ہل چل کو محسوس کیا۔ مَیں نے اپنا بازو پانی میں ڈالا، ٹی شرٹ میرے ہاتھ میں آ گئی، اور چھوٹے لڑکے کو اُوپر کھینچا۔ اُس نے ہانپنا، کھانسنا اور رونا شُروع کر دیا۔ اِس کے تھوڑی دیر بعد لڑکا اپنے والدین کے ساتھ دوبارہ مل گیا۔“
رُوحُ القُدس کی ترغیبات کو پہچاننے میں مدد پانے کے لیے بھائی جینس ہر صبح دُعا کرتا ہے، اِس حد تک کہ کوئی غیر معمولی چیز جیسے فوری طور پر لائٹ بلب کو تبدیل کرنا، وہ یہ دُعا بھی کرتا ہے کہ اُسے خُدا کے بچّوں کو برکت دینے کے لیے وسِیلہ بنایا جائے۔ جینس ہر روز الہٰی ہدایت کا مُشتاق ہونے کے لیے اِنجِیل پر عمل کرتا ہے، لائق ہونے کی کوشش کرتا ہے، پھر اُس ہدایت پر چلنے کی پُوری ہمت لگاتا جب وہ مِلتی ہے۔
ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنا
یہ اُن کی دیکھ بھال کرنے کی مثال ہے جو ضرورت مند ہیں۔ ایک روز کولمبیا میں کوکیوٹا میخ کے صدر اپنی میخ کی اَنجمنِ دختران کی صدر کے ہمراہ دو نوجوان خواتین—اور اُن کے بڑے نوعُمر بھائی—سے ملاقات کے لیے گیا جوکسی شدِید صدمے سے گُزر رہے تھے۔ حال ہی میں اُن کا باپ وفات پا گیا تھا، اور اُن کی والدہ ایک سال پہلے وفات پا چُکی تھی۔ تین بہن بھائی اب اپنے چھوٹے، معمُولی سے گھر میں تنہا رہ گئے تھے۔ دیواریں خام لکڑی سے بنی تھیں جن کو پلاسٹک کے تھیلوں سے باندھا گیا تھا، اور نالی دار ٹین کی چھت صرف اُس حِصّے کو ڈھانپتی تھی جہاں وہ سوتے تھے۔
اُن کے دورہ کے بعد، اِن راہ نمائوں نے جانا کہ اُنہیں مدد کی ضرورت تھی۔ حلقے کی مشاورتی مجلس کے ذریعے سے اُن کی مدد کرنے کا منصُوبہ بنایا گیا۔ حلقے اور المیخ کے راہ نما—اَنجمنِ خواتین، بُزرگوں کی جماعت، اَنجمنِ نوجوانان، انجمنِ دختران—اور بہت سے خاندانوں نے—سب نے اپنے تئیں اِس خاندان کو برکت دینے کی ذمہ داری سونپ لی۔
حلقے کی تنظیموں نے کئی اَرکان سے رابطہ کیا جو تعمیراتی شُعبے میں کام کرتے ہیں۔ بعض نے ڈیزائن بنانے میں مدد کی، دُوسروں نے وقت اور محنت عطیہ کی، دیگر نے کھانا بنایا، اور مزید دیگر اَفراد نے ضروری سازوسامان عطیہ کیا۔
جب چھوٹا سا گھر تیار ہُوا، تو یہ اُن لوگوں کے لیے خُوش گوار دن تھا جنھوں نے مدد کی تھی اور حلقے کے تین نوجوان ارکان کے لیے بھی۔ اِن یتیم بچّوں نے اپنے حلقے کے خاندان کے ساتھ گرم جُوش اور تسلی بخش بندھن کو محسوس کیا یہ جان کر کہ وہ تنہا نہیں ہیں اور کہ خُدا ہمیشہ اُن کے لیے موجُود ہے۔ جو لوگ مدد کے لیے گئے تھے اُنھوں نے اُس خاندان کے واسطے نجات دہندہ کی محبت کو محسوس کیا اور اُن کی خدمت کرنے میں اُسی کی طرف سے وسیلہ بنے۔
سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا
میرا خِیال ہے آپ سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینے کی اِس مثال سے لطف انداز ہوں گے۔ کیپ ورڈے میں سترہ برس کے کلیٹن کو کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ایک روز اپنے حلقہ کی سیمنری جماعت میں جانے کا نتیجہ کیا ہو گا۔ بَس اُس کی زِندگی اور دُوسروں کی زِندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہو جائیں گی چُوں کہ اُس نے ایسا کیا۔
کلیٹن نے، اپنی ماں اور بڑے بھائی کے ساتھ، تھوڑا عرصہ پہلے کلِیسیا میں بپتسما پایا تھا، اور پھر بھی خاندان نے شرکت کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اُس کا سیمنری جانے کا واحد عمل خاندان کے لیے اِنتہائی اہم موڑ ثابت ہُوا۔
سیمنری جماعت میں دُوسرے نوجوان ملنسار اور خیر مقدم کرنے والے تھے۔ اُنھوں نے کلیٹن کو گھر جیسا ماحول دیا اور اُسے ایک اور سرگرمی میں شرکت کرنے کے لیے قائل کیا۔ اُس نے ویسا ہی کیا اور جلد ہی اپنی دیگر کلِیسیائی عبادات میں شرکت کرنا شروع کر دی۔ دانا اُسقُف نے کلیٹن میں رُوحانی صلاحیت دیکھی اور اُسے اپنا معاون بننے کی دعوت دی۔ ”اُسی وقت سے،“اُسقف کروز کا کہنا ہے ”کلیٹن دُوسرے نوجوانوں کے لیے ایک مثال اور اثر و رسُوخ والا بن گیا۔“
کلیٹن نے جس پہلے اِنسان کو واپس کلِیسیا میں آنے کی دعوت دی وہ اُس کی ماں تھی، پھر اُس کا بڑا بھائی تھا۔ اُس کے بعد اُس نے اپنے حلقے کو دوستوں تک بڑھایا۔ اُن دوستوں میں سے ایک اُس کا ہم عُمر، وِلسن، تھا۔ مُبلغین سے اپنی پہلی ملاقات پر، وِلسن نے بپتسما پانے کی خواہش کا اِظہار کیا۔ مُبلغین مرعوب ہوئے اور دنگ تھے کہ کلیٹن نے پہلے ہی وِلسن کو بہت ساری تعلیم بتا دی تھی۔
کلیٹن کی کوششیں وہاں نہ رُکیں۔ اُس نے دیگر نیم فعال اَرکان کی واپس آنے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ، مزید دُوسرے عقائد کے دوستوں کے ساتھ اِنجِیل کا ذِکر بھی کیا۔ آج حلقے میں ۳۵ فعال نوجوانان ہیں، سیمنری کے بڑھتے ہُوئے پروگرام کے ساتھ، کلیٹن کی محبت، مُنادی، اور مدعو کرنے کی بڑی کوششوں کا شُکریہ۔ کلیٹن اور اُس کا بڑ ا بھائی، کلیبر ، دونوں کُل وقتی تبلیغی خدمت کی تیاری کر رہے ہیں۔
ابدیت کے لیے خاندان مُتحد کرنا
آخرمیں، مجھے خاندانوں کو ابدیت کے لیے مُتحد کرنے کی حسین مثال کا اشتراک کرنے دیں۔ یوکرائِن کے خارکیف سے تعلُق رکھنے والی لِڈیا نے سب سے پہلے مُبلغین سے ہیکل کے بارے میں سیکھا۔ فوری طور پر، لڈیا نے ہیکل میں جانے کی شدِید خواہش محسُوس کی، اور اپنے بپتسما کے بعد، اُس نے اِجازت نامہِ ہیکل پانے کی تیاری شُروع کر دی۔
اپنی ودیعت پانے کے لیے لِڈیا فریبرگ جرمنی ہیکل میں گئی اور پھر کئی روز وہاں نیابتی فرائض ادا کرتے ہُوئے گُزارے۔ کیف یوکرائن ہیکل کی تقدیس کے بعد، لڈیا ہیکل میں زیادہ کثرت سے جانے لگے تھی۔ وہ اور اُس کا شوہر، اناتولی، ابدی طور پر سربمہر ہوئے اور بعد میں ہیکل کے مُبلغین کی حیثیت سے خِدمت کرنے کی بُلاہٹ پائی۔ اُن دونوں نے مِل کر ۱۵ہزار سے زائد آباواجداد کے نام تلاش کر لیے ہیں اور اُن کے لیے ہیکل کی رُسُومات ادا کر چُکے ہیں۔
جب فریضہِ ہیکل کے مُتعلق اُس کے احساسات کے بارے پوچھا گیا تو، لڈیا کہتی ہے، ”مَیں نے ہیکل میں کیا پایا؟ مَیں نے خُدا کے ساتھ نئے عہُود باندھے ہیں۔ میری گواہی مضبُوط ہُوئی ہے۔ مَیں نے ذاتی اِلہام پانا سِیکھا ہے۔ مَیں اپنے مرحُوم آباواجداد کے لیے نجات بخش رُسُومات ادا کرنے کے قابل ہُوں۔ اور مَیں دُوسرے لوگوں سے محبت اور خِدمت کر سکتی ہُوں۔“ اُس نے اِس سچّے بیان کے ساتھ ختم کیا: ”خُداوند ہمیں اکثر ہیکل میں دیکھنا چاہتا ہے۔“
نتِیجہ
مَیں اِن مُقدّسِینِ آخِری ایّام کی نیکیوں سے مُتاثر ہُوں، جن میں سے ہر ایک الگ اورمُختلف پسِ منظر کے ساتھ، اِن چار کہانیوں میں مرقُوم ہے۔ سادہ اِنجِیلی اُصُولوں کے سادہ اِطلاق کے ذریعے سے رونما ہونے والے معجزاتی نتائج سے بہت کُچھ سیکھا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نے جو کیا وہ ہماری پُہنچ میں بھی ہے۔
کاش ہم اِنجِیل کو آسان رکھیں جب ہم خُدا کی طرف سے مُقرر کردہ آسان ذمہ داریوں کو اپنا کر یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کریں، تاکہ ڈنمارک کے جینس کی طرح ترغیبات پانے کے لیے حساس ہوں۔ ضرورت مندوں کی نگہبانی کرنا جیسا کہ کولمبیا میں کوکیوٹا میخ کے اَرکان نے حلقے کے یتیم اَرکان کو گھر بنا کر ظاہر کیا ہے۔ اُس طریقے سے سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا جس طرح کلیٹن نے جو افریقی جزیرے کے ملک کیپ ورڈے سے تھا اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ کیا۔ بلآخِر، خاندانوں کو ابدیت کے لیے متحد کرنا جیسا کہ یوکرائن سے بہن لِڈیا نے مثال قائم کی اپنی ہیکل کی رُسُومات، خاندانی تاریخ کی کاوِشوں، اور ہیکل میں خِدمت کے وسیلے سے۔
ایسا کرنے سے یقینا خُوشی اور اَطمینان نصیب ہوگا۔ مَیں اِس کی—اور یِسُوع مسِیح کی ہمارے مُنجّی اورمخلصی دینے والے کی حیثیت سے—اُس کے نام پرگُواہی دیتا ہوں، آمین۔