مجلسِ عامہ
یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کے معجزات
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


یِسُوع مسِیح کی اِنجیل کے معجزات

مَیں جانتا ہُوں کہ خُداوند کی اِنجِیل ہمیں اُمید، سلامتی، اور شادمانی دے سکتی ہے، نہ صرف اب، بلکہ آیندہ نسلوں میں بےشُمار دیگر لوگوں کو بھی برکت دے گی۔

آپ کی سلامتی ہو! میں فلپائن کے شاندار مقدسین کی طرف سے آپ کے لئے محبت اور گرم جوش مسکراہٹ لایا ہوں ۔ اس سال فلپائن کے جزائر میں پہلے مشنریوں کے آنے کے 60 برس بیت گئے ہیں۔ آج ، 123 میخوں میں کلیسیا کے ۲۳مشن اور ۸ لاکھ سے زائد ارکان ہیں ۔. اب سات ہیکلیں فعال، زیر تعمیر ، یا اعلان کی گئی ہیں ۔ یہ واقعی ایک معجزہ ہے ۔. ہم ۲ نیفی ۱۰:‏۲۱ کی نبوت کی تکمیل کے گواہ ہیں: ” سمندری جزائر پر رہنے والوں کے ساتھ خُداوند کے وعدے عظیم ہیں ۔ “

شبیہ
صدر ہنکلی فِلپائن میں

یہ معجزہ منیلا میں 1961 میں اُس وقت کے بزرگ گارڈن بی ہنکلی کی دعا میں دی گئی نبوت کی تکمیل بھی ہے ۔. اِس دُعا میں بزرگ ہنکلی نے فرمایا “ ہم اس سرزمین کے لوگوں پر تیری برکتیں مانگتے ہیں ، کہ وہ ان کے لیے دوستانہ اور مہمان نواز اور شفیق اور مہربان ہوں جو یہاں آئیں گے ، اور کہ بہت سے ، ہاں خداوند ، ہم دعا گو ہیں کہ بہت سے ہوں ، کئی ہزار جو یہ پیغام پائیں اور اس سے با برکت ہوں ۔. تو اُنھیں قبول کرنے والے ذہن اور سمجھنے والے دل، اور اِیمان کے ساتھ پانے والے، اور انجیل کے اصولوں پر عمل کرنے کی جُرات سے برکت دے “ (dedicatory prayer at American War Memorial Cemetery, Philippines, Apr. 28, 1961)۔

شبیہ
ریویلو خاندان

دوسری جانب، انجیل اس ملک اور اس کے لوگوں ، اور بہت سے ہزاروں وفادار مقدسین آخری ایام میں مثبت تبدیلیاں لائی ہے ۔ میں اس کا زندہ گواہ ہوں ۔. میں چھ برس کا تھا جب میرے والدین نے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں کلیسیا میں شمولیت اختیار کی۔ اُس وقت پورے ملک میں صرف ایک مشن تھا ، اور کوئی میخ موجود نہیں تھی ۔. میں نجات دہندہ کی پیروی کرنے کے لیے اپنے والدین کی بہادری ، اور عزم کے لیے ابدی طور پر شکر گزار ہوں ۔ میں فلپائن میں اُن کو اور کلیسیا کے تمام پیشروؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ اُنھوں نے آنے والی نسلوں کے لیے برکت پانے کی راہ ہموار کی ۔

بِنیامین بادشاہ نے مورمن کی کتاب میں کہا: ”اور پھر میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ تم اِن کی آسودہ اور خوش حال حالت پر غور کرو جو خُدا کے حکموں کو مانتے ہیں۔“ کیوں کہ دیکھو ، وہ تمام چیزوں رُوحانی اور دُنیاوی دونوں میں آسودہ ہیں “ ( مضایاہمضایاہ ۲:۴۱) ۔.

جب ہم انجیل کے اصولوں اور رسومات پر عمل کرتے ہیں ، تو ہم بابرکت ، بااِیمان، اور مزید یِسُوع مسِیح کی مانند بنتے جاتے ہیں۔ اسی طرح انجیل نے بشمول میرے خاندان اور فِلپینی مقدسین کو برکت دی اور تبدیل کردیا۔ انجیل حقیقی طور پر خوشی، کثرت کی زندگی کا راستہ ہے ۔.

انجیل کا پہلا اصول ہے خُداوند یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانا۔ بُہت سارے فِلپینیوں کا خُدا پر قُدرتی طور پر اِیمان ہے۔ ہمارے لیے یِسُوع مسِیح پر بھروسہ کرنا اور یہ جاننا آسان ہے کہ ہم اپنی دعاؤں کا جواب حاصل کر سکتے ہیں ۔.

شبیہ
عوبیدوزا خاندان

عوبیدوزا خاندان اس کی ایک عظیم مثال ہے ۔ جب میں نوجوان تھا تو بھائی عوبیدوزا میری شاخ کا صدر تھا ۔ بھائی اور بہن عوبیدوزا کی سب سے بڑی خواہش یہ تھی کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ منیلا ہیکل میں سربمہر ہو سکے۔ وہ مینلا سے ایک ہزار میل (کلومیڑ) دور جنرل سانٹوس شہر میں رہتے تھے ۔ 9 افراد پر مشتمل خاندان کے لیے ، ہیکل کا سفر کرنا ناممکن نظر آ رہا تھا ۔. لیکن اس سوداگر کی مانند جس نے جا کر وہ سب کچھ بیچ ڈالا جس کے عوض وہ ایک بیش قیمت موتی خریدنا چاہتا تھا ( دیکھیں متی ۱۳:‏۴۵–۴۶)، اِس جوڑے نے سفری اخراجات کے لئے اپنا گھر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ۔. بہن عوبیدوزا پریشان تھی کیوں کہ واپس لوٹنے کے بعد اُن کے پاس کوئی گھر نہیں ہونا تھا ۔. لیکن بھائی عوبیدوزا نے اسے یہ یقین دلایا کہ خداوند مہیا کرے گا ۔

۱۹۸۵ میں وہ بطور خاندان ہیکل عارضی اور ساری اَبَدیت کے لیے سربمہر ہوئے ۔ ہیکل میں اُنھیں بےمثال فیض مِلا—اُن کا بیش قیمت موتی تھا- اور بھائی عوبیدوزا کے کہنے کے مطابق ، خداوند نے سچ میں مہیا کیا ۔ منیلا واپسی پر، مہربان جاننے والوں نے اُن کو رہنے کے لئے جگہ دی، اور بالاخر اُنہوں نے اپنا گھر بھی حاصل کر لیا- خداوند ان کو برکت دیتا اور انکی دیکھ بھال کرتا ہے جو اس پر اپنے ایمان کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔.

انجیل کا دوسرا اصول توبہ ہے ۔ توبہ گناہ سے پھرنا اور معافی کے لیے خدا کی طرف رجوع لانا ہے ۔ یہ دِل و دماغ کی تبدیلی کا نام ہے۔ جیسا کہ صدر نیلسن سکھاتے ہیں ، یہ ” ہر روز تھوڑا بہتر بننا اور بہتر کرنا “ ہے ہم بہتر کر سکتے ہیں اور بہتر بن سکتے ہیں (”ہم بہتر انجام دے سکتے ہیں اور بہتر بن سکتے ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۶۷)۔

توبہ بہت زیادہ ایک صابن کی مانند ہے ۔. ایک نوجوان کیمیکل انجینئر کی حیثیت سے ، میں فلپائن میں ایک صابن کی فیکٹری میں کام کرتا تھا ۔. مَیں نے صابن بنانے اور اُس کے طریقہِ کار کے بارے میں سِیکھا۔ جب آپ تیلوں کو الکلی کی بنیاد اور ضدِ بیکٹریا نمائندوں کے ساتھ ملاتے ہیں، تو یہ ایک طاقتور مادہ تخلیق کرتا ہے جو بیکٹریا اور وائرس کو ختم کرسکتا ہے۔ صابن کی مانند ، توبہ صفائی کا عامِل ہے ۔ یہ ہمیں اپنے نقائص اور اپنے پرانے گناہوں سے چھٹکارا پانے کا موقع فراہم کرتا ہے ، لہذا ہم خدا کے ساتھ رہنے کے اہل ہوتے ہیں ، کیوں کہ کوئی ناپاک چیز (خدا) کی بادشاہی کی وارث نہیں ہو سکتی (ایلما ۱۱:‏۳۷

توبہ کے وسیلہ سے ہم یسوع مسیح کی پاک کرنے ، تقدیس کرنے کی قدرت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ۔. پس یہ تبدیلی کے عمل کا ایک کلیدی حصہ ہے ۔ مورمن کی کتاب میں مخالفِ -نیفیوں-لحیوں کے ساتھ ایسا ہی ہوا ۔. وہ لامن تھے جو مکمل طور پر تبدیل شُدہ تھے جو کہ پھر کبھی بھی پیچھے نہ ہٹے ( دیکھئے ا : یلما 8-23:6) ۔. انہوں نے اپنے جنگی ہتھیار دفن کر دئے اور انہیں پھر کبھی نہ اٹھایا ۔ وہ مرجائیں گے لیکن عہد شکنی نہیں کریں گے۔ اور انھوں نے یہ ثابت کیا ۔ ہم جانتے ہیں کہ اُن کی قربانی سے معجزات برپا ہوئے ؛ ہزاروں جو اُن کے خلاف لڑتے تھے اُنہوں نے اپنے ہتھیار پھینک دئے اور تبدیل ہوگئے ۔ برسوں بعد ، ان کے بیٹے ، جن کو ہم زبردست جوان جنگجوؤں کے طور پر جانتے ہیں ، ناقابل یقین مشکلات کے باوجود جنگ میں محفوظ رہے !

شبیہ
بُزرگ ریویلو کے وِالد

میرا خاندان اور بہت سے فلپائنی مقدسین بھی اسی طرح کی تبدیلی کے عمل سے گزرے ہیں ۔. جب ہم نے یسوع مسیح کی انجیل کو قبول کیا اور کلیسیا میں شمولیت اختیار کی ، تو ہم نے اپنے طور طریقوں اور ثقافت کو بدل کر انجیل کی طرز پر ڈھال دیا ۔. ہمیں ہر صورت غلط روایات کو چھوڑنا تھا ۔ میں نے یہ چیز اپنے باپ میں دیکھی جب اس نے انجیل کے بارے میں سیکھا اور توبہ کی وہ ایک بھاری سگریٹ نوش تھا ، مگر اس نے اپنے سگریٹ دور پھینک دئے اور دوبارہ کبھی ان کو ہاتھ بھی نہ لگایا ۔. تبدیلی کے اُس کے فیصلے کی بدولت ، اُس سے لیکر چار نسلیں بابرکت ہو چکی ہیں ۔

شبیہ
ریویلو خاندانی کی نسلیں

توبہ ہمیں مقدس رسومات کے ذریعے عہود باندھنے اور پورا کرنے کی طرف گامزن کرتی ہے ۔ نجات اور سرفرازی کی پہلی رسم گناہوں کی معافی کے لیے غوطے کا بپتسمہ لینا ہے ۔. بپتسمہ ہمیں روح القدس حاصل کرنے اور خُداوند کے ساتھ عہد میں داخل ہونے کے لئے ممکن بناتا ہے۔ جب ہم ہر ہفتے عشائے ربانی لیتے ہیں تو ہم ا اس عہد کی تجدید کر سکتے ہیں ۔ یہ بھی ایک معجزہ ہے !

بھائیو اور بہنو ، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اس معجزے کو اپنی زندگی میں لے کر آئیں۔ یسوع مسیح کی طرف رجوع لائیں اور اُس پر اپنے ایمان کی مشق کرنے ، توبہ کرنے ، اور نجات اور سرفرازی کی رسومات میں پائے جانے والے عہود پر قائم رہیں۔ یہ آپ کو مسیح کا جُوآ اپنے پر اُٹھانے اور الہی قدرت کی قوت اور برکات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۸۴:‏۲۰

میں یسوع مسیح کے حقیقی ہونے کی گواہی دیتا ہوں اور وہ زندہ ہے اور ہم میں سے ہر ایک سے پیار کرتا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ اُس کی انجیل نہ صرف ہمیں اُمید ، سلامتی ، اور شادمانی دے سکتی ہے، بلکہ نہ صرف ابھی ، یہ مستقبل کی نسلوں کے ان گنت لوگوں کو برکات دے گی ۔ فلپائنی مقدسین کی خوبصورت اور گرم جوش مسکراہٹوں کا یہی سبب ہے۔ یہ مُعجزہ ہے اِنجِیل کا اور مسِیح کی تعلیم کا۔ مَیں اسکی تصدیق یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام سے کرتا ہوں ، آمین۔

شائع کرنا