خالص سچائی، خالص تعلیم، اور خالص مکاشفہ
مہربانی سے اس مجلس کو خداوند کے خادموں کے ذریعے دیے گئے پیغامات پر ضیافت منانے کا وقت بنائیں۔
میرے عزیز بھائیو اور بہنو ، مجلس عامہ میں خوش آمدید ! آپ کے ساتھ ہونا کیسی خوشی کی بات ہے ! سابقہ چھ مہینوں کے دوران میں آپ مسلسل میرے ذہن میں رہے ہیں۔ میں نے آپ کے متعلق اور آپ کے لیے دُعا کی ہے۔ حالیہ ہفتوں کے دوران میں نے خصوصا دُعا کی ہے کہ یہ مجلس ان سب کے لیے مکاشفہ اور غور و خوص کا وقت ہو جو ان برکات کے خواہاں ہیں۔
ہم ایک بار پھر مرکزِ مجلس سے آپ سے خطاب کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ زیادہ تر نشستیں خالی رہتی ہیں، مگر خیمہِ اجتماع کی کوائر کے کچھ ارکان کی موجودگی ایک شاندار قدم ہے۔ ہم آپ سب کو اس بڑی حد تک ورچوئل کانفرنس میں خوش آمدید کہتےہیں، آپ جہاں کہیں بھی ہیں۔
ہم اب بھی کووڈ- ۱۹ کی ہنگامہ آرائیوں اور اِس کی مختلف حالتوں سے نپٹ رہے ہیں۔ ہم آپ کے اپنے معاشروں میں ہماری اور طبی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کی مشورت پر عمل کرنے کے لیے شکر گذار ہیں۔
ہم ہر مجلس عامہ کا انعقاد خداوند کی ہدایت سے کرتے ہیں ۔۱ اِس طریقہ کار میں برسوں سے تبدیلاں آتی رہی ہیں۔ جب میں نوجوان تھا، مجلسِ عامہ تین یا چار دن جاری رہتی تھی بعد ازاں، مجلس عامہ کو کم کر کے دو دن کر دیا گیا۔ ہر پیغام—تب اور اب—پرجلال دُعا اور بہت زیادہ روحانی تیاری کا نتیجہ ہے۔
کلیِسیا کے اعلی حکام اور اعلی افسران جو کلام کریں گے وہ اپنے پیغامات میں ہمارے نجات دہندہ ، یِسُوع مسِیح ، اس کے رحم ، اور اُس کی لامحدود مخلصی کی قدرت پر توجہ مرکوز کریں گے۔ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسا وقت نہیں آیا جب ہمارے نجات دہندہ کا علم ذاتی طور پر ہر انسانی جان سے زیادہ اہم اور متعلقہ ہو۔ تصور کریں کہ دنیا بھرکے—اور ہماری انفرادی زندگیوں کے—تباہ کن تنازعات کتنی جلد حل ہو جائیں گے اگر ہم سب نے یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے اور اُس کی تعلیمات پر غور کرنے کا انتخاب کیا ہو۔
اسی روح میں، میں آپ کو اس مجلس کے دوران تین باتوں کو سننے کی دعوت دیتا ہوں: خالص سچائی، مسِیح کی خالص تعلیم، اور خالص مکاشفہ۔ کچھ لوگوں کے شکوک و شبہات کے برعکس، درست اور غلط واقعی ایسی چیز ہے. واقعی مطلق سچائی موجود ہے—ابدی سچائی۔ ہمارے زمانے کی وبائوں میں سے ایک یہ ہے کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سچائی پانے کے لیےکہاں جانا ہے۔۲ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ جو کچھ آج اور کل سنیں گے وہ خالص سچائی کا ضامن ہے۔
مسِیح کی خالص تعلیم قوی ہے۔ یہ ہر ایک کی زندگی بدلتی ہے جو اسے سمجھتا ہے اور اس کو اپنی زندگی میں لاگو کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔ مسِیح کی تعلیم راہِ عہد کو ڈھونڈنے اور اس پر قائم رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اِس سُکڑےلیکن متعین راستے پر رہنا بالآخر وہ سب پانے میں ہماری مدد کرے گا جو خُدا کا ہے۔۳ ہمارے باپ کے پاس جو سب کچھ ہے اُس سے زیادہ قدر و قیمت والی اور کوئی چیز نہیں ہے !
آخر میں ، آپ کے دل کے سوالات کے لیے خالص مکاشفہ اس مجلس کو قابل اجر اور ناقابلِ فراموش بنا دے گا۔ اگر آپ نے ابھی تک وہ سُننے کے لیے جو خُداوند چاہتا ہے آپ اِن دو دِنوں کے دوران میں سُنیں رُوحُ القُدس کی خدمت گزاری کی خواہش نہیں کی ہے، میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اب ایسا کریں۔ مہربانی سے اس مجلس کو خُداوند کے خادموں کے ذریعے دیے گئے پیغامات پر ضیافت منانے کا وقت بنائیں۔ جانیں کہ ان کا اپنی زندگی میں کیسے اطلاق کرنا ہے۔
یہ ہے کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخِری ایّام۔ ہم اُس کے موعودہ لوگ ہیں۔ خُداوند نے اعلان کیا کہ وہ اپنے وقت پر اپنا کام تیز کرے گا۴ اور وہ ایسا ہمیشہ کی بڑھتی ہوئی رفتار سے کر رہا ہے۔ ہمیں اُس کے کارِ پاک میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہے۔
میں اُن سب کو برکت دیتا ہوں جو زیادہ نور ، علم ، اور سچائی کے متلاشی ہیں۔ میں آپ سب سے اپنے پیار کا اظہار کرتا ہوں، یِسُوع مِسیح کے مُقدس نام پر ، آمین۔