”فروری ۵–۱۱: ’عظیم ثالث کے وسِیلے سے، آزادی اور ابدی زِندگی چُننے میں خُود مُختار۔‘ ۲ نِیفی ۱–۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”فروری ۵-۱۱۔ ۲ نِیفی ۱-۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
فروری ۵-۱۱: ”عظیم ثالث کے وسِیلے سے، آزادی اور ابدی زِندگی چُننے میں خُود مُختار“
۲ نِیفی ۱–۲
اگر آپ جان لیں آپ کی زندگی کا اِختتام ہونے کو ہے، آپ کون سا آخری پیغام اُن کے ساتھ بانٹنا چاہیں گے جِن سے آپ سب سے زیادہ محبّت کرتے ہیں؟ جب لِحی نبی کو لگا کہ اُس کی زندگی ختم ہونے کو ہے، اُس نے آخری مرتبہ اپنے بچّوں کو اکٹھا کِیا۔ اُس نے اُنھیں وہ بتایا جو خُداوند نے اُس پر ظاہر کِیا تھا۔ اُس نے ممسُوح کی گواہی دی۔ اُس نے اِنجِیل کی سچّائیاں جِنھیں وہ عزیز رکھتا تھا اپنے عزیز لوگوں کو سکھائیں۔ اُس نے آزادی، فرماں برداری، آدم اور حوا کا زوال پذیر ہونا، یِسُوع مسِیح کے وسِیلے سے کفّارہ، اور خُوشی کی بابت بات کی۔ اُس نے جو سکھایا اُس کے سارے بچّوں نے اُس کے مُطابق جینے کا اِنتخاب نہ کِیا—ہم میں سے کوئی بھی اپنے پیاروں کے لیے یہ اِنتخابات نہیں کر سکتا۔ مگر ہم مُخلصی دینے والے کی گواہی اور تعلیم دے سکتے ہیں، جو ہمیں ”آزادی اور ابدی زِندگی چُننے میں خُود مُختار بناتا ہے“ (دیکھیے ۲ نِیفی۲:۲۶–۲۷)۔
گھر اور کلِیسیا میں سِیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں”جاگ! اور خاک سے اُٹھ“ سکتا/سکتی ہُوں۔
۲ نِیفی ۱:۱۳–۲۹میں، اُن الفاظ پر غور کریں جو لِحی نے لامن اور لیموئیل کی رُوحانی حالت کو بیان کرنے کے لیے اِستعمال کِیے۔ آپ کو رُوحانی”گہری نیند“ سے جاگنے کے لیے کیا چیز مدد کرتی ہے؟ آپ کو اپنی زِندگی میں رُوحانی ”زنجیروں “کو توڑنے کے لیے کِس چیز سے مدد مِلتی ہے؟ آیت ۱۵ میں لِحی کی گواہی اور آیت ۲۳ میں اُس کی دعوت کے بارے میں سوچیں۔ اِن آیات میں آسمانی باپ آپ کو کیا پیغام دیتا ہے؟
یِسُوع مسِیح کے وسِیلے سے، مَیں ”آزادی اور ابدی زندگی چُننے میں خُود مُختار“ ہُوں۔
لِحی کا خاندان اب مُمکنات سے بھرپور، ایک نئے مُلک میں تھا۔ اِس نئی جگہ پر وہ جو اِنتخابات کریں گے اُن کی کامیابی اور خُوشی کے لیے اہم ہوں گے۔ شاید اِس لیے لِحی نے اپنے بیٹے یعقُوب کو ۲ نِیفی ۲ میں خُود مُختاری(آزادیِ اِنتخاب)، یا اِنتخاب کرنے کی اہلیت کی تعلیم دی تھی۔ جیسے کہ آپ آیات ۱۱–۳۰ کا مُطالعہ کریں اِن سوالات کے مُمکنہ جوابات تحریر کریں:
-
آسمانی باپ کے لیے خُود مُختاری(آزادیِ اِنتخاب) کیوں اتنا اہم ہے، اگرچہ کُچھ لوگ اِسے تکلیف دہ طریقوں سے اِستعمال کرتے ہیں؟
-
دُشمن کیسے آپ کی خُود مُختاری کو کمزور یا تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے؟
-
نجات دہندہ آپ کو آزادی اور ابدی زندگی مُنتخب کرنے میں کیسے مدد کرتا ہے(آیت ۲۷)؟
۲ نِیفی ۲ میں خُود مُختاری کے بارے میں سِیکھنے کا ایک اور طریقہ ہے: اُن باتوں کی تلاش کرتے ہُوئے جو ہمارے لیے خُود مُختار ہونے اور اپنے الہٰی امکان تک پہنچنے کے لیے اہم ہیں۔ مثال کے طور پر:
-
۲ نِیفی ۲:۵: نیک و بد کی پہچان؛ شریعت
اگر اِن باتوں میں سے ایک یا زائد غائب ہوجائیں تو ہماری خُود مُختاری کا کیا ہو گا؟
برائے مضبُوطیِ نوجوانان: فیصلہ سازی کے لیے ہدایت نامہ کے چھ حِصّوں میں سے ہر ایک میں ”دعوتیں“ اور ”موعودہ برکات“ شامل ہیں۔ اِن میں سے ایک یا زائد حِصّوں کو دیکھیں، اور ایک موعودہ برکت مُنتخب کریں جِن کی آپ اپنی زندگی میں اُمید کرتے ہیں۔ اِس برکت کو پانے کے لیے آپ کو کِس دعوت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے؟ کِسی کے ساتھ اِن برکات کو بیان کرنے کے بارے میں غور کریں جو آپ نے اِن دعوتوں پر عمل پیرا ہونے سے پائی ہیں۔
مزید دیکھیے اِنجِیلی موضوعات، ”مُختاری اور جواب دہی،“ گاسپل لائبریری؛ ”جان لو، کہ ہر جان آزاد ہے،“ گیت، نمبر ۲۴۰۔
خُدا میرے مصائب کو برکات میں بدل سکتا ہے۔
لِحی تسلیم کرتا ہے اُس کے چھوٹے بیٹے یعقُوب نے اپنے بچپن میں ”مصبتیں،“ ”تکلیفیں،“ اور ”بہت دُکھ“ برداشت کِیے ہیں (۲ نِیفی ۲:۱)۔ آپ کے خیال میں ۲ نِیفی۲:۱–۳، ۶–۲۵ میں لِحی کی گواہی یعقُوب کے لیے قابلِ قدر کیوں رہی ہو گی؟ یہ گواہی آپ کے لیے کیوں قابلِ قدر ہے؟ ایسے الفاظ اور جُملے تلاش کریں جو آپ کو خصوصاً تقویت بخش لگتے ہیں۔ خُدا نے آپ کے مصائب کو آپ کے فائدے کے لیے کیسے مخصُوص کِیا ہے؟ (دیکھیے ۲ نِیفی۲:۲۔)
مزید دیکھیے رومیوں ۸:۲۸؛ ڈیل جی رینلنڈ، ”مشتعل کرنے والی ناانصافی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۴۱–۴۵۔
زوال پذیری اور یِسُوع مسِیح کا کفّارہ آسمانی باپ کے منصُوبے کا لازمی حِصّہ ہیں۔
بُہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ زوال پذیری محض ایک سانحہ تھا اور کہ حوا اور آدم نے مُستقل خطا کی جب اُنھوں نے پھل کھانا مُنتخب کِیا۔ ۲ نِیفی ۲:۱۵–۲۸ میں، لِحی نے زوال پذیری—اور مسِیح کے وسِیلے سے کفّارہ کی بابت اضافی سچّائی سِکھائی۔ جب آپ اِن آیات کی تلاش کریں، تو اُن سچّائیوں کی فہرست بنائیں کہ باغِ عدن میں کیا وقوع پذیر ہُوا۔ اِس طرح کے سوالات مدد کر سکتے ہیں:
-
زوال پذیری کیوں ضروری تھی؟
-
زوال پذیری کے اثرات پر غالب آنے میں یِسُوع مسِیح نے کیا کردار ادا کِیا؟
-
زوال پذیری کو صحیح طور پر سمجھنا یِسُوع مسِیح کی ضرورت کو سمجھنے میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے؟
مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”خُوشی کا منصُوبہ،“ انزائن، نومبر ۱۹۹۳، ۷۲–۷۵۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
یِسُوع مسِیح گُناہ کے اثرات پر غالب آنے میں میری مدد کرتا ہے۔
-
اپنے بچّوں کی گُناہ کی ”زنجیروں کو توڑنے“ کی لِحی کی دعوت کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ اکٹھے مِل کر کاغذ کی کتروں سے زنجیر بنا سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے، کتروں پر، کُچھ باتوں کو لکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں جو شیطان ہمیں کرنے پر اُکساتا ہے۔ پھر آپ ۲ نِیفی ۱:۱۳، ۱۵، ۲۳ اکٹھے پڑھ سکتے ہیں جب وہ اِن آیات میں سے کُچھ جملوں پر کردار نگاری کرتے ہیں—بشمُول کاغذی زنجیروں کو توڑنا۔ گُناہ کیسے زنجیر کی مانِند ہے؟ یِسُوع گُناہ کی ”زنجیروں کو توڑنے“ میں کیسے ہماری مدد کرتا ہے؟
مَیں بابرکت ہوتا /ہوتی ہُوں جب مَیں خُدا کے حُکموں کی فرماں برداری کرتا/کرتی ہُوں۔
-
کیا یہ آپ کے بچّوں کو خُدا کے حُکموں کو جوتوں، ٹوپیوں، دستانوں، یا ہماری حفاظت کرنے والی دُوسری چیزوں سے موازنہ کرنے میں مدد دے گا؟ شاید آپ اُنھیں اِن میں سے بعض چیزوں کو پہننے دیں جب آپ بات کریں کہ حُکم کیسے ہماری حفاظت کرتے ہیں۔ پھر آپ ۲ نِیفی ۱ :۲۰ پڑھ سکتے ہیں، یہ زور دیتے ہُوئے کہ ہم ”خُوش حال“ ہوں گے (برکت پاتے یا تحفظ پاتے ہیں) جب ہم حُکموں کو مانتے ہیں۔ ایسا کوئی تجربہ بتائیں جب آپ کو حُکموں کی پیروی کرتے ہُوئے برکت یا تحفظ حاصل ہُوا ہو۔
-
خُدا سے الگ ہونے اور خُوش حال ہونے میں فرق کو واضح کرنے کے لیے (دیکھیے ۲ نِیفی ۱:۲۰)، آپ اور آپ کے بچّے کِسی ہرے بھرے پودے اور پتے یا شاخ کو دیکھ سکتے ہیں جِسے پودے سے کاٹ دیا گیا ہو۔ پھر آپ کے بچّے نِیفی اور اُس کے بھائیوں کے کِیے گئے اِنتخابات کا جائزہ لے سکتے ہیں (دیکھیے ۱ نِیفی ۲:۱۱–۱۶؛ ۳:۵–۷؛ ۱۸:۹–۱۱)۔ اِن اِنتخابات کے کیا نتائج تھے؟ کون سے اِنتخابات ہمیں خُدا سے منسُوب رہنے میں مدد کرتے ہیں؟
خُدا مُجھے اِنتخاب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔
-
اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے کہ لِحی نے تضادات اور اِنتخابات کے بارے میں کیا سکھایا ہے، آپ ایک گیم کھیل سکتے ہیں جِس میں آپ کوئی لفظ کہتے ہیں (جیسے روشنی) اور آپ کے بچّے اِس کا متضاد بول سکتے ہیں (تاریکی)۔ اُن کی جاننے میں مدد کریں کہ تضادات خُدا کے منصوبہ کا حِصّہ ہیں جیسے کہ آپ اکٹھے ۲ نِیفی ۲:۱۱، ۱۶ پڑھتے ہیں۔ تب آپ کِسی بچّے کے متعلق کہانیاں بتا سکتے ہیں جو غلط اِنتخاب کرنے کے لیے آزمایا گیا ہے۔ آپ کے بچّے بتا سکتے ہیں کہ غلط اِنتخاب کا متضاد کیا ہے اور اِس کی کردار نگاری کر سکتے ہیں۔
-
”آزادی“ اور ”اسیری“ (۲ نِیفی ۲:۲۷) کے مابین فرق کے بارے میں جاننے کے لیے، آپ کے بچّے پنجرے میں ایک جانور اور اپنے فطری ماحول میں ایک جانور کی تصویر بنا سکتے ہیں۔ کون سا جانور آزاد ہے۔ بچّوں کو درست تصویر کی نشان دہی کرنے کی دعوت دیں جب آپ ۲ نِیفی۲:۲۷ میں سے لفظ ”آزاد “ پڑھتے ہیں۔ گواہی دیں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمیں آزاد کیا ہے۔
-
”کرو راست اِنتخاب،“ (گیت، نمبر ۲۳۹) جیسا گیت اکٹھے گا سکتے ہیں۔ ہم گیت سے اِنتخابات کرنے کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟