مئی ۱۳-۱۹: ’نُور … جو کبھی تاریک نہیں کِیا جاسکتا۔‘ مُضایاہ ۱۱-۱۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”مئی ۱۳-۱۹۔ مُضایاہ ۱۱-۱۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
مئی ۱۳-۱۹: ”نُور … جو کبھی تاریک نہیں کِیا جا سکتا“
مُضایاہ ۱۱-۱۷
ایک چِنگاری بڑے شُعلے بھڑکا سکتی ہے۔ اَبینادی تنہا شخص تھا جو طاقت ور بادشاہ اور اُس کے دربار کے خلاف گواہی دے رہا تھا۔ اُس کے کلام کو بڑی حد تک رَد کیا گیا تھا، اور اُسے سزائے موت دی گئی۔ یِسُوع مسِیح کی بابت، جو کہ ”نُور ہے … جو کبھی تاریک نہیں کِیا جاسکتا، “(مُضایاہ ۱۶:۹) اُس کی گواہی نے نوجوان ایلما کے اندر اُس چِنگاری کو بھڑکایا۔ اور تبدیلی کی وہ چِنگاری آہستہ آہستہ پروان چڑھی جب ایلما نے اور بُہتیروں کو توبہ کرنے، اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے کی جانب راغب کِیا۔ جِن شُعلوں نے اَبینادی کو ہلاک کِیا تھا وہ تو آخر کار بُجھ گئے، مگر اِیمان کے وہ شُعلے جو اُس کے کلام نے بھڑکائے تھے نِیفیوں پر اُن کا دیرپا اثر ہُوا ہو گا—اور اُن لوگوں پر بھی جو آج اُس کا کلام پڑھتے ہیں۔ ہم میں سے زیادہ تر کبھی بھی اپنی گواہیوں کی وجہ سے اُس کا سامنا نہیں کریں گے جِس کا اَبینادی نے کِیا، اَلبتہ ہم سب پر ایسے مواقع آتے ہیں جب یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنا ہماری جُرات اور اِیمان کا اِمتحان ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے اَبینادی کی گواہی کا مُطالعہ کرنا آپ کے دِل میں گواہی اور جُرات کے شُعلوں کو ہَوا دے۔
گاسپل لائبریری سے ”اَبینادی یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتا ہے“ ویڈیو بھی دیکھیے۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع مسِیح کے لیے کھڑا رہ سکتا ہُوں، حتیٰ کہ جب مَیں تنہا کھڑا ہوتا ہُوں۔
جیسا کہ آپ مُطالعہ کر رہے ہیں مُضایاہ ۱۱–۱۳؛ ۱۷، اِس خاکے میں اَبینادی کی تصویروں کو دیکھیے۔ آپ یِسُوع مسِیح کے گواہ ہونے کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟ خاص طور پر، آپ اپنے مُطالعہ کو اِس طرح کی عِبارتوں اور سوالوں پر متوجہ کر سکتے ہیں۔
-
آپ نُوح اور اُس کے لوگوں کو کیسے بیان کریں گے؟ خُدا کے پیغام کو اُن کے ساتھ بیان کرنے کے لیے اَبینادی کو دلیری کیوں درکار تھی؟ (دیکھیے مُضایاہ ۱۱:۱–۱۹، ۲۷–۲۹؛ ۱۲:۹–۱۵)۔
-
آپ اَبینادی کے بارے میں کیسے بیان کریں گے؟ اَبینادی نے کیا جان لِیا تھا جِس نے اُسے دلیری سے اپنی گواہی دینے میں مدد کی تھی؟ (دیکھیے مُضایاہ ۱۳:۲–۹، ۲۸، ۳۳–۳۵؛ ۱۷:۸–۱۰، ۲۰)۔
آپ نے کب محسُوس کِیا ہے کہ آپ مُنّجی اور اُس کی اِنجِیل کے دفاع کی خاطر تنہا کھڑے ہُوئے تھے؟ اُس نے آپ کو یہ محسُوس کرنے میں کیسے مدد کی کہ وہ آپ کے ساتھ تھا؟ جب کہ آپ اِس پر غور کرتے ہیں، تو آپ الِیشع اور اُس کے جوانوں کی رُوداد کو پڑھ سکتے ہیں ۲ سلاطین ۶:۱۴–۱۷۔ آپ کو یہ رُوداد کیسے متاثر کرتی ہے؟
آپ اِن صفحات ۳۱–۳۳ کو برائے مضبُوطیِ نوجوانان: اِنتخابات کرنے کے لیے ہدایات نامہ میں مزید اِقتباسات تلاش کر سکتے ہیں جِن سے آپ کو سچّائی کا دفاع کرنے کی خاطر دلیری مِلتی ہے۔ یا جو اِس گیت کی دُھنوں میں ہے آپ ویسا ہی کریں ”درست کرو کام“ یا ”چلو سب آگے بڑھیں“ (گیت، نمبر ۲۳۷، ۲۴۳)۔
اَبینادی سے آپ نے جو کُچھ سیکھا ہے اُس کو کیسے لاگو کریں گے؟ ویڈیو ”دلیری سے تنہا کھڑے رہنا“ (گاسپل لائبریری) اُن حالات کی تصویر کشی کرتے ہیں جِن میں آپ مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی خاطر کھڑے رہ سکتے ہیں۔ آپ اور کون سی مثالیں تصور کر سکتے ہیں؟
مزید دیکھیے رومیوں ۱۶:۱؛ ۲ تِیمُتھِیُس ۷:۱–۸؛ ”باب ۸: ہمت کرنے کے لیے بُلاہٹ،“ کلِیسیائی صدُور کی تعلیمات: تھامس ایس مانسن(۲۰۲۲)، ۱۳۵–۴۷؛ اِنجِیلی موضوعات،”یِسُوع مسِیح پر اِیمان،“ گاسپل لائبریری۔
خُدا کے کلام کو سمجھنے کے لیے مُجھے دِلی لگن کی ضرورت ہے۔
نُوح بادشاہ کے کاہن خُدا کے کلام سے آشنا تھے۔ وہ نوِشتوں سے حوالے دیتے اور حُکموں کو سِکھانے کا دعویٰ کرتے تھے۔ اور پھر بھی، اُن کی زِندگیوں میں نجات دہندہ کی اِنجِیل کے وسیلہ سے تاثیر پاتی دِکھائی نہیں دیتیں۔ ایسا کیوں تھا؟
مُضایاہ ۱۲:۱۹–۳۷ کو پڑھتے ہُوئے اِس کے بارے میں تصور کریں۔ آپ کے خیال میں دِلی لگن سے خُدا کے کلام کو سمجھنے سے کیا مُراد ہے؟ کون سے اَلفاظ اور فِقرات سے آپ کو اِنجِیل سِیکھنے کے اندازِ نظر کو تبدیل کرنے کی ترغیب ملتی ہے؟
خُدا کے حُکم میرے دِل پر نقش ہونے چاہئیں۔
اَبینادی کے مُشاہدے پر غور کریں کہ کاہنوں کے ”دِلوں پر حُکم نقش نہیں تھے“(مُضایاہ ۱۳:۱۱)۔ اِس فِقرے سے کیا مُراد ہو سکتی ہے؟ جب آپ مُضایاہ ۱۳:۱۱–۲۶ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ آیا آپ کے دِلوں پر یہ حُکم نقش ہوتے ہیں۔
مزید دیکھیے یرمیاہ ۳۱:۳۱–۳۴؛ ۲ کرنتھیوں ۳:۳۔
یِسُوع مسِیح نے میرے لیے دُکھ سہے۔
مُضایاہ ۱۴–۱۵، میں ایسے اَلفاظ اور محاورے دیکھیں جو کہ نجات دہندہ اور اپنے تئیں آپ کے لیے سہے گئے اُس کے دُکھوں کو بیان کرتے ہیں۔ کون سی آیات اُس کے تئیں آپ کی محبّت اور شُکر گُزاری کو گہرا کرنے میں مدد دیتی ہیں؟
یِسُوع مسِیح کِس طرح دونوں باپ اور بیٹا ہے؟
اَبینادی نے سِکھایا کہ خُدا بیٹا—یِسُوع مسِیح—مُخلصی دینے والا (دیکھیے مُضایاہ ۱۵:۱)، مُجسّم ہو جانے کے باعث، دونوں اِنسان اور خُدا کہلائے گا (آیات ۲–۳)۔ اُس نے کامِل طور پر خُود کو خُدا باپ کی مرضی کے تابع کِیا (آیات ۵–۹)۔ اِس کی بدولت، یِسُوع مسیِح دونوں ابنِ خُدا اور خُدا باپ کی کامِل زمینی نُمایندگی ہے (دیکھیے یُوحنّا ۱۴:۶–۱۰)۔
اَبینادی نے وضاحت کرنا جاری رکھا کہ یِسُوع مسِیح اِس حوالے سے باپ بھی ہے کہ جب ہم اُس کی مُخلصی کو قُبول کرتے ہیں، ہم ”اُس کی اَولاد “ یعنی ” خُدا کی بادِشاہی کے وارِث“ بن جاتے ہیں (مُضایاہ ۱۵:۱۱–۱۲)۔ دُوسرے لفظوں میں، ہم اُس کے وسیلے سے رُوحانی طور پر پھر سے پیدا ہوتے ہیں (دیکھیے مُضایاہ ۵:۷)۔
آپ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی بابت اِن سچّائیوں کو جاننا کیوں ضروری سمجھتے ہیں؟ اَبینادی کی گواہی آپ کے اِیمان کو کیسے پُختہ کرتی ہے؟
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع مسِیح کے لیے کھڑا رہ سکتا ہُوں، حتیٰ کہ جب مَیں تنہا کھڑا ہُوں۔
-
ہماری زندگیوں میں کِسی مقام پر، ہم سب کہیں نہ کہیں دباؤ کے باعث ایسے اِنتخاب کر لیتے ہیں جو کہ یِسُوع مسِیح پر ہمارے اِیمان کے برعکس ہوتے ہیں۔ آپ کے بچّے یِسُوع مسِیح کے گواہ ہونے کی بابت اَبینادی سے کیا سِیکھ سکتے ہیں، حتیٰ کہ یہ غیر مقبُول کیوں نہ ہو؟ اِس خاکہ میں آرٹ ورک یا ”باب ۱۴: اَبینادی اور نُوح بادشاہ“ (کِتابِ مورمن کی کہانیاں، ۳۸–۴۲) اُنھیں مُضایاہ ۱۱–۱۳؛ ۱۷ میں پائی جانے والی کہانی کو تصور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اُن سے پُوچھیں کہ اَبینادی کی بابت اُنھیں کیا اچھا لگا۔
-
ہو سکتا ہے آپ کے بچّے اَبینادی کی کہانی کے حِصّوں پر کِردار نگاری کرنے سے خُوشی پائیں۔ پھر وہ اصل زِندگی کے خاکوں پر کِردار نگاری کریں تاکہ اگر دُوسرے اُنھیں کُچھ غلط کرنے کو کہیں تو اُنھیں معلُوم ہو کہ اُنھیں کیا کرنا ہے۔ یا وہ اُن تجربات کو بیان کر سکتے ہیں جہاں پر وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے پر باہمت رہے ہوں۔ اَبینادی نے کیسے یِسُوع مسِیح کی پیروی کی تھی؟ (دیکھیے مُضایاہ ۱۳:۲–۹؛ ۱۷:۷–۱۰)۔ نُوح بادشاہ نے وہ کیوں نہیں کِیا جو وہ جانتا تھا کہ راست ہے ؟(دیکھیے مُضایاہ ۱۱:۱۷–۱۲)۔
مُجھے دس حُکموں کی فرماں برداری کرنی چاہیے۔
-
نُوح بادشاہ کے کاہن حُکموں کو جانتے تھے مگر اُنھوں نے ”اِنھیں [اپنے] دِلوں پر نقش نہیں کِیا تھا“ (مُضایاہ ۱۳:۱۱)۔ آپ اپنے بچّوں کی حُکم جاننے اور اُنھیں عزیز رکھنے میں کیسے مدد کریں گے؟ ہو سکتا ہے کہ وہ دِل کی شکل کے کاغذ کے ٹُکڑے پر اِن مُضایاہ ۱۲:۳۳–۳۶ اور ۱۳:۱۱–۲۴ حُکموں کو لِکھ سکتے ہیں۔ جُوں ہی وہ ایسا کرتے ہیں، اُن کے ساتھ حُکموں کے بارے میں بات چیت کریں کہ اُن کا کیا مطلب ہے اور اُن پر کیسے عمل کرنا ہے۔ ہم اِن حُکموں کو اپنے دِلوں پر کیسے نقش کر سکتے ہیں؟
-
آپ اِکٹھے مِل کر حُکموں کی بابت گیت گا سکتے ہیں، مثلاً ”حُکموں کو مانیں“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۴۶–۴۷)۔ حُکموں پر عمل کرنے سے کون سی نعمتیں مِلتی ہیں؟
آسمانی باپ نے یِسُوع مسِیح کو میرے لیے بھیجا کہ مُجھے اُس کے پاس واپس لے کر جائے۔
-
اگرچہ یہ باب مُختصر ہے، مُضایاہ ۱۴ اِس میں کئی اَلفاظ اور محاورے ہیں جو یِسُوع مسِیح کی بابت وضاحت کرتے ہیں۔ ہو سکتا ہے جب آپ اِکٹھے مِل کر اِس باب کو پڑھتے ہیں تو آپ اور آپ کے بچّے اِن کی فہرست بنا سکتے ہیں۔ پھر جیسا کہ آپ اِن اَلفاظ اور محاورات کا مُطالعہ کرتے ہیں تو آپ گُفت و شُنید کریں کہ یِسُوع مسِیح کی بابت آپ کیا محسُوس کرتے ہیں؟
-
یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھانے کے لیے، اَبینادی نے یسعیاہ نبی کا قول بیان کِیا، جِس نے ہمارا کھوئی ہُوئی بھیڑوں سے موازنہ کِیا۔ شاید آپ کے بچّے اُن تجربات کو بیان کر سکتے ہیں جب اُنھوں نے کوئی چیز کھوئی ہو یا خُود کھو گئے ہوں۔ اُنھوں نے کیا محسُوس کِیا؟ اُنھوں نے کیا کِیا؟ پھر آپ اِکٹھے مِل کر پڑھیں مُضایاہ ۱۴:۶ اور ۱۶:۴–۹۔ ہم کِس طرح اُن بھیڑوں کی مانِند ہیں جو خُدا کی طرف سے بھٹک گئی ہیں؟ یِسُوع مسِیح واپس آنے میں ہماری کیسے مدد کرتا ہے؟