آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی ۸–۱۴: ”وہ ’پھر کبھی برگشتہ نہ ہُوئے۔‘“ ایلما ۲۳–۲۹


’’جولائی ۸ –۱۴: ’وہ ”پھر کبھی برگشتہ نہ ہُوئے۔‘“ ”ایلما ۲۳ –۲۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جولائی ۸–۱۴۔ ایلما ۲۳–۲۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴

شبیہ
عنتی‐نیفی‐لِحی اپنے ہتھیار دفن کرتے ہُوئے

عنتی‐نیفی‐لِحی اپنے جنگی ہتھیار دفن کرتے ہُوئے، از جوڈی لیونگ سٹون

جولائی ۸–۱۴: ’’وہ ’ پھر کبھی برگشتہ نہ ہُوئے‘“

ایلما ۲۳–۲۹

کیا آپ بعض اوقات سوچتے ہیں کہ کیا لوگ واقعی تبدیل ہو سکتے ہیں؟ آپ اِس بارے میں پریشان ہو سکتے ہیں کہ آپ نے جو ناقص فیصلے کیے ہیں یا آپ نے جو بُری عادات فروغ دی ہیں,کیا آپ اُن پر غالب آ سکتے ہیں یا اپنے پیاروں کے بارے میں بھی آپ کے ایسے ہی خدشات ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہے، عنتی-نیفی-لِحی کی کہانی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ یہ لوگ بنی نیفی کے حلف بردار دشمن تھے۔ جب مُضایاہ کے بیٹوں نے اِن میں اِنجِیل کی منادی کرنے کا فیصلہ کیا، نیفیوں نے ”[اُن] کامَضحکہ اڑایا تھا۔“ لامنوں کو ہلاک کرنا اُنھیں تبدیل کرنے کی نسبت زیادہ معقول حل لگتا تھا۔ (دیکھیں ایلما ۲۶:‏۲۳–۲۵۔)

مگر خُداوند کی تبدیل کرنے والی قدرت کے وسیلے سے—لامنی تبدیل ہُوئے۔ وہ جو کبھی ”سخت دِل اور وحشی لوگ“ جانے جاتے تھے (ایلما ۱۷:‏۱۴)، مگر وہ اب ”خُدا کے واسطے اپنے جوش و خروش کی بابت بھی نمایاں مقام“ پا گئے تھے“ (ایلما ۲۷:‏۲۷)۔ حقیقت تو یہ ہے کہ، وہ ”پھر کبھی برگشتہ نہ ہُوئے“ (ایلما ۲۳:‏۶

شاید آپ کو بعض خیالات یا اعمال کو بدلنا یا ”بغاوت کے … ہتھیار“ دفنانا پڑے (ایلما ۲۳:‏۷)۔ یا شاید آپ کو خُدا کے لیے تھوڑا اور پرُ جوش ہونے کی ضرُورت ہو۔ اِس سے قطع نظر آپ کو کِن تبدیلیوں کی ضرُورت ہے، ایلما ۲۳–۲۹ آپ کو اُمید دِلا سکتا ہے کہ، یِسُوع مسِیح کی کفّارہ دینے کی قدرت کے وسیلے سے دیرپا تبدیلی ممکن ہے۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز

ایلما ۲۳–۲۵؛ ۲۷

شبیہ
seminary icon
یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل میں میری تبدیلی میری زِندگی کو بدل ڈالے گی۔

لامنی شاید تبدیلی کے لیے ناممکن اُمیدوار لگتے ہوں، تاہم اُن میں سے بہت سوں نے یِسُوع مسِیح کی بدولت کرشماتی تبدیلی کا تجربہ پایا۔ اِن رجُوع لائے ہُوئے لامنوں نے خُود کو عنتی–نیفی–لِحی کہلوایا۔

ایلما ۲۳–۲۵، ۲۷ کی تلاوت کرنا آپ کو اپنی تبدیلی کے متعلق سوچنے کی ترغیب دے سکتی ہے۔ غور کریں عنتی‐نیفی‐لِحی کیسے تبدیل ہُوئے—وہ کیسے ”خُداوند کی طرف“ رجُوع لائے (ایلما ۲۳:‏۶)۔ ذیل کی آیات آپ کو آغاز کروا سکتی ہیں۔

یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل نے آپ کی زِندگی کو کِس طرح بدلا ہے۔ آپ نے کب اُس کی قربت کو محسُوس کیا ہے؟ آپ یہ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ یِسُوع مسِیح کی طرف رجُوع لا رہے ہیں؟ رُوح آپ کو آگے کون سا قدم اُٹھانے کی ترغیب دے رہا ہے؟

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”خُداوند کی طرف رُجُوع لائے،لیحونا، نومبر ۲۰۱۲، ۱۰۶–۹؛ ڈیل جی رینلنڈ، ”یِسُوع مسِیح کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۲۲–۲۵؛ اِنجِیلی موضوعات: ”مانندِ مسِیح بننا،“ گاسپل لائبریری۔

ایلما ۷:۲۴–۱۹؛ ۲۶:‏۱۷–۲۲

چُوں کہ خُداوند رحیم ہے، وہ مُجھے معاف کرتا ہے جب میں تَوبہ کرتا ہُوں۔

عنتی‐نیفی‐لِحی نے جِس تبدیلی کا تجربہ کیا محض تبدیلیِ رویہ سے کہیں زیادہ تھی—یہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان اور مُخلص تَوبہ سے جنم لی تبدیلیِ قلب تھی۔ شاید آپ ایلما ۲۴:‏۷–۱۹ کی ہر آیت میں تَوبہ سے متعلق سچّائی کو ڈھونڈ سکیں۔ یہ آیات اُن کے لیے خُدا کے رحم کی بابت کیا سیکھاتی ہیں وہ جو تَوبہ کرتے ہیں؟ آپ ایلما ۲۶:‏۱۷–۲۲ میں سے کون سی مزید سچّائیاں سیکھتے ہیں؟

غور کریں خُداوند نے آپ کی زِندگی میں کیسے اپنا رحم ظاہر کیا ہے؟ آپ اُس کے لیے اپنے تشکُر کا کیسے اظہار کر سکتے ہیں؟

ایلما ۲۶؛ ۲۹

ذِکرِ اِنجِیل مُجھے خُوشی بخشتا ہے۔

لفظ خُّوشی ۲۴ مرتبہ ایلما ۲۳–۲۹ میں ظاہر ہُوا ہے، مُنّجی کی اِنجِیل پر—عمل پیرا ہونے—اور بیان کرنے سے کیسے خُوشی حاصل کرنی ہے یہ اِن ابواب کو سیکھنے کے لیے اچھا مقام بناتا ہے۔ ایلما ۲۶:‏۱۲–۲۲، ۳۵–۳۷؛ اور ۲۹:‏۱–۱۷ کا مُطالعہ کرنے پر غورکریں، اُن وجوہات کو ڈھونڈھتے ہُوئے عمون، مُضایاہ کے بیٹوں، اور ایلما نے کیوں خُوشی منائی۔ آپ اِن حوالہ جات سے کیا سیکھ سکتے ہیں جو آپ کی زِندگی میں زیادہ خُوشی کی طرف راہ نُمائی کرتے ہیں؟

بزرگ مارکس بی نیش نے سِکھایا: ”اِنجِیل کو پھیلانے والے اور قبُول کرنے والے دونوں کی رُوحیں اُمید اور خُوشی سے روشن ہو جاتی ہیں۔ … ذِکرِ انجِیل خُوشی پر خُوشی ہے، اُمید پر اُمید ہے“ (”اپنی روشنی اُونچی رکھنا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۷۱)۔ دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کرنے سے آپ نے کیا تجربات پائے ہیں؟ ذِکرِ اِنجِیل کرتے ہُوئے آپ کو کون سی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے؟ آسمانی باپ آپ کو اِن مُشکلات پر غالب آنے میں کیسے مدد دے سکتا ہے؟

اِنجِیل کا ذِکرِ خیر کیسے کرنا ہے—اور ایسا کرنے میں خُوشی پانے پر نبیانہ ہدایت کے لیے—صدر ڈیلن ایچ اوکس کا پیغام ”بحال شدہ اِنجِیل کی مُنادی،“ کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں (لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۵۷–۶۰)۔ آپ کو اُن کے پیغام میں سے کیا تجاویز ملی ہیں؟

مزید دیکھیں ”بُش خاندان کی کہانی،“ ”اپنے عقائد کا اِظہار،“ ”تذکرہِ اِنجِیل“ (ویڈیوز)، گاسپل لائبریری۔

اُن باتوں کی فہرست بنانے پر غور کریں جو آپ مورمن کی کِتاب کے بارے میں اپنے دوست کو بتائیں گے۔ مورمن کی کِتاب کی ایپ کو اِستعمال کرتے ہُوئے مورمن کی کِتاب کا تذکرہ کرنے پر غور کریں۔

نمونوں اور موضوعات کی کھوج کریں۔ جب صحائف کا مُطالعہ کریں، ہم الفاظ، فقرات یا خیالاتِ مُکَررہ کی کھوج کرنے سے گراں قدر سچّائیوں کو پا سکتے ہیں اُنھیں دیکھنے کے لیے آسان بنانے کی ظاطر اُن خیالاتِ مُکَررہ کو اپنے صحائف میں حوالہِ باہمی (کراس ریفرنس) یا جوڑا جا سکتا ہے۔

ایلما ۲۶:‏۵–۷

مَیں یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل میں پناہ پا سکتا ہُوں۔

فصل کی کٹائی کے وقت، اکثر اناج کو گٹھوں میں جمع کیا جاتا ہے جو کہ پُولے کہلاتے ہیں اور ذخیرہ خانہ میں رکھا جاتا ہے، جو بعض اوقات غلہ خانے کہلاتے ہیں۔ ایلما ۵:۲۶–۷ میں غور کریں پُولے، غلہ خانے اور طوفان آپ کی زِندگی میں کِس کی نمایندگی کرتے ہیں۔ آپ یِسُوع مسِیح میں کیسے پناہ پا سکتے ہیں؟

دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”ہیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۹۳–۹۶؛ ڈیوڈ اے بیڈنار، ”باوقار انداز میں نام اور مُقام قائم رکھیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۰۹، ۹۷- ۱۰۰؛ ”یِسُوع، میری جان کو پیار کرنے والا،“ گیت، نمبر ۱۰۲۔

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسائل کا اِس ماہ کا شمارہ دیکھیں۔

بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز

ایلما ۲۴:‏۶–۲۴

خُداوند مُجھے برکت دیتا ہے جب مَیں اُس کے ساتھ کیے وعدے نبھانے کی کوشش کرتا ہُوں۔

  • آپ کے بچّے عنتی‐نیفی‐لِحی کی مانند اپنے ”ہتھیاروں“ کو دفن کرنے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ آپ اپنے بچّوں کو عنتی‑نیفی‑لِحی کے مُنّجی کی پیروی کرنے کے وعدوں سے متعلق سِکھانے کے لیے ایلما ۲۴:‏۶–۲۴ میں سے چند آیات پڑھ سکتے ہیں۔ وہ کُچھ ایسا سوچ سکتے ہیں جو وہ اُس کی پیروی کرنے کے لیے ترک کرسکتے ہیں، اِسے اِس ہفتہ کی عملی سرگرمی کے صفحہ پر قلم بند کریں، اور گڑھا کھودنے اور اپنے ہتھیار دفن کرنے کی اداکاری کر سکتے ہیں۔

  • آپ کے بچّے تلاش کرنے کے لیے ایلما ۲۴:‏۱۵–۱۹ پڑھ سکتے ہیں کہ عنتی‑نیفی‑لِحی نے ”خُدا کے واسطے بطور گواہی“ کیا کِیا؟ پھر آپ اُن کے ساتھ اِس بارے بات کر سکتے کیسے ہمارے عہود ”خُدا کے واسطے گواہی“ ہو سکتے ہیں (آیت ۱۸)۔ اپنے بچّوں کو اِس بارے بات کرنے دیں وہ کیسے خُدا کو دِکھائیں گے کہ وہ اُس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ گیت جیسے کہ ”چاہتا ہُوں میں اِنجِیل پر عمل کرنا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۴۸) اُن کو تحریک دینے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایلما ۲۴:‏۷–۱۰؛ ۲۶:‏۲۳–۳۴؛ ۲۷:‏۲۷–۳۰

مَیں تَوبہ کر سکتا ہُوں۔

  • یِسُوع مسِیح تبدیل ہُونے میں کیسے ہماری مدد کر سکتا ہے جب ہم تَوبہ کرتے ہیں یہ دیکھنے میں اپنے بچّوں کی مدد کرنے کی خاطر، آپ اُنھیں عنتی‐نیفی‐لِحی کے بارے میں سِکھا سکتے ہیں۔ اَیسا کرنے کے لیے، آپ دو پیالوں پر ”پہلے“ اور ”بعد میں“ کا لیبل لگا سکتے ہیں۔ پھر آپ کے بچّے ایلما ۱۷:‏۱۴–۱۵ اور ۲۷:‏۲۷–۳۰ پڑھ، اور لکھ سکتے ہیں لامنی تَوبہ کرنے سے پہلے اور بعد میں کیسے تھے، اور اُنھیں درست پیالے میں ڈال سکتے ہیں۔ ایلما ۲۴:‏۷–۱۰ کے مطابق، اُنھیں کِس چیز نے بدلنے میں مدد کی؟ ہم خُدا کے رحم کے لیے اپنے تشکُر کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟

ایلما ۲۶؛ ۲۹

یِسُوع مسِیح مُجھے خُوشی بخشتا ہے، اور مَیں اِس خُوشی کو بانٹ سکتا ہُوں۔

  • شاید آپ اور آپ کے بچّے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں سے اُن اشیا کی تصاویر بنانے سے لطف اندوز ہُوں گے جو آپ کو خُوشی دیتی ہیں۔ اپنی تصویر اپنے بچّوں کو دِکھائیں، اور اُنھیں اپنی تصاویر کِسی کو دِکھانے کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ خُوشی محسُوس کرنے میں اُس شخص کو بھی مدد ملے۔

  • اپنے بچّوں کی اَلفاظ خُوشی اور شادمان کو ایلما ۲۶ اور ۲۹میں تلاش کرنے میں مدد کریں۔ عمون اور ایلما کو کِس چیز نے خُوشی دی یا اُن کے شادمان ہونے کا سبب بنی؟ یہ سوال اُس خُوشی کے بارے میں گُفتگو کا باعث بن سکتا ہے جو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل پیرا ہونے اور ذکرِ خیر کرنے سے ملتی ہے۔

ایلما ۲۷:‏۲۰–۳۰

مَیں اپنے دوستوں کی یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔

  • آپ کے بچّے ایلما ۲۷:‏۲۲–۲۳ پڑھ سکتے ہیں، تلاش کرتے ہُوئے کہ نیفیوں نےعنتی‐نیفی‐لِحی کو پھر کبھی جنگ نہ کرنے کے اُن کے وعدے پر قائم رہنے میں مدد دینے کے لیے کیا کِیا۔ اُن کے وعدوں کو پورا کرنے میں ہم اپنے دُوستوں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ آپ کے بچّے اَیسے واقعات کی اداکاری کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کِسی دُوست سے کیا کہہ سکتے ہیں جو جھوٹ بولنا یا بد تمیزی کرنا چاہتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ رسالہ کا اِس ماہ کا شمارہ دیکھیں۔

شبیہ
عنتی‐نیفی‐لِحی اپنے ہتھیار دفن کرتے ہُوئے

عنتی‐نیفی‐لِحی اپنے ہتھیار دفن کرتے ہُوئے کا خاکہ، از ڈان بُر

شائع کرنا