آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
۱۲–۱۸ اگست: ”مسِیح پر اِیمان میں مضبُوطی سے ڈَٹے رہو۔“ ایلما ۴۳–۵۲


”اگست ۱۲–۱۸: ’مسِیح پر اِیمان میں مضبُوطی سے ڈَٹے رہو۔‘ ایلما ۴۳–۵۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اگست ۱۲–۱۸۔ ایلما ۴۳–۵۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مرونی اور عَلمِ آزادی

برائے برکاتِ آزادی، اَز سکاٹ ایم سنو

۱۲–۱۸ اگست: ”مسِیح پر اِیمان میں مضبُوطی سے ڈَٹے رہو“

ایلما ۴۳–۵۲

جب ہم ایلما باب ۴۳ کے آغاز میں یہ الفاظ پڑھتے ہیں—”اور اب مَیں نیفیوں اور لامنوں کے درمیان جنگوں کے احوال کی طرف آتا ہُوں“—یہ تعجب کرنا فطری ہے مورمن نے یہ جنگی کہانیاں کیوں شامل کِیں جب کہ اُس کے پاس اوراق پر جگہ محدُود تھی (مورمن کا کلام ۱‏:۵)۔ یہ سچ ہے کہ ایّامِ آخِر میں کافی جنگیں ہُوئی ہیں، مگر اُس کے الفاظ جنگی حکمتِ عملی اور اَلمیہ کی وضاحت سے زیادہ قیمتی ہیں۔ اُس کے الفاظ ہمیں اُس جنگ کے لیے تیار کرتے ہیں جِس میں ”ہم سب شامِل ہیں“ (گیت، ۲۵۰ نمبر )، وہ جنگ جو ہم ہر روز بُرائی کی قُوتوں کے خِلاف لڑ رہیں ہیں۔ یہ جنگ نہایت حقیقی ہے، اور نتیجہ ہماری اَبدی زندگیوں کو اَثر اَنداز کرتا ہے۔ نیفیوں کی طرح، ہم بھی ایک پاک مقصد سے مُتاثر ہیں—”ہمارا خُدا، ہمارا مذہب، اور آزادی، اور ہمارا اَمن، ہماری بیویاں، اور ہماری اولاد“—جِسے مرونی نے ”مسِیحیوں کا مقصد“ کہا (ایلما ۴۶‏:۱۲، ۱۶

گھر اور کلیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

ایلما ۴۳–۵۲

یِسُوع مسِیح میری رُوحانی لڑائیوں میں میری معاونت فرما سکتا ہے۔

جب آپ ایلما ۴۳–۵۲ پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ نیفیوں نے ایسا کیا کِیا جِس نے اُنھیں کامیاب (یا ناکام) بنایا پھر غور و خوض کریں کہ آپ نے جو سیکھا ہے وہ آپ کو اپنی رُوحانی لڑائیاں جیتنے میں کِس طرح مدد کر سکتا ہے۔ ذیل میں اپنے خیالات قلم بند کریں:

مزید، مُلاحظہ کریں کہ آپ نیفیوں کے دُشمنوں کی کاوِشوں سے کیا سیکھ سکتے ہیں۔ غور و فِکر کریں کہ شیطان کِس طرح آپ پر ایسے ہی طریقوں سے حملہ آور ہو سکتا ہے:

مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”اِیمان میں آگے بڑھیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۷۳–۷۶؛ ”ایک زبردست قلعہ ہمارا خُدا ہے،“ گیت، نمبر ۶۸۔

شبیہ
نیفی لامنوں سے لڑتے ہُوئے

منروا ٹیچرٹ (۱۸۸۸–۱۹۷۶)، نیفی شہر کا دِفاع، ۱۹۴۹–۱۹۵۱، میسونائٹ پر روغن، ۳۶ × ۴۸ اِنچ۔ بریگھم ینگ یُونیورسٹی کا آرٹ عجائب گھر، ۱۹۶۹۔

ایلما ۱۱:۴۶–۲۸؛ ۷:۴۸–۱۷

شبیہ
سیمینری کا آئکن
”مسِیح پر اِیمان میں مضبُوطی سے ڈَٹے رہو۔“

کیا آپ اپنی زندگی میں قُوتِ دُشمن کو کم کرنا چاہتے ہیں؟ ”مرونی کی مانند“ بننے کا ایک طریقہ ایلما ۴۸:‏۱۷ میں دی گئی مشورت کی پیروی کرنا ہے۔ جب آپ ایلما ۴۶‏:۱۱–۲۸؛ ۴۸‏:۷–۱۷ کو پڑھیں تو اُن الفاظ کی فہرست بنانے پر غور کریں جو مرونی کو بیان کرتے ہیں۔ آپ مرونی سے ”مسِیح پر اِیمان میں مضبُوطی سے ڈَٹے رہنے“ کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ (ایلما ۴۶‏:۲۷

آپ یہ بھی مُطالعہ کر سکتے ہیں کہ کیسے مرونی نے دُوسروں کو ”مسِیحیوں کے مقصد“ میں اَثر اَنداز کِیا (دیکھیں ایلما ۴۶‏:۱۱–۲۲)۔ آپ اِس مقصد کو کِس طرح بیان کریں گے؟ آپ اِس میں شریک ہونے کے واسطے کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کیسے دُوسروں کو بھی شرکت کرنے کی تحریک دے سکتے ہیں؟

ایک چیز جو مرونی نے دُوسروں کو تحریک دینے کے لیے کی وہ عَلمِ آزادی کی تخلیق تھی، جِس میں نیفیوں کو مُتاثر کرنے کے اُصُولوں پر زور دِیا گیا تھا (دیکھیں آیت ۱۲)۔ ہمارے زمانہ میں ہمارے کلِیسیائی قائدین کون سے اُصُولوں پر زور دیتے ہیں؟ آپ اِن کو مضبُوطیِ برائے نوجوانان: اِنتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ (کِتابچہ، ۲۰۲۲)، ”خاندان: دُنیا کے لیے اِعلان،“ اَنجُمنِ دُختران اور ہارُونی کہانت کی جماعت کے عُنوانات، یا حالیہ مجلِسِ عامہ کے پیغامات میں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ آپ خُلاصہ کر سکتے ہیں کہ وہ چند سادہ بیانات میں اپنا عَلمِ آزادی بنانے کے لیے کیا سِکھا رہے ہیں—کُچھ ایسا جو آپ کو نجات دہندہ اور اُس کی اِنجِیل کے ساتھ برحق ہونے کی یاد دِلائے۔

اِنجِیلی موضُوعات بھی دیکھیں، ”یِسُوع مِسیح پر اِیمان،“ گاسپل لائبریری۔

ایلما ۴۷

شیطان تھوڑا تھوڑا کر کے آزماتا اور دھوکہ دیتا ہے۔

شیطان جانتا ہے کہ آپ بہت بڑے گُناہ کا اِرتِکاب کرنے یا واضح جُھوٹ پر آمادہ نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا، وہ معمُولی جُھوٹ اور چھوٹی آزمایشوں کا اِستعمال کرتا ہے—جتنی وہ سوچتا ہے کہ آپ قبُول کرلیں گے—راستباز زندگی بسر کرنے کی مُحافظت سے آپ کو دُور کرنے کے واسطے۔

ایلما ۴۷ میں اِس نمُونے کو ڈھونڈیں، اور غَور و فِکر کریں کہ شیطان کِس طرح آپ کو دھوکہ دینے کی کوشِش کر رہا ہے۔ بُزرگ رابرٹ ڈی ہیلز کی اِن بصیرتوں پر غور کریں:

”غدار عیمالیقہ نے لیحونٹی کو ’نیچے آنے‘ اور اُس سے وادی میں مُلاقات کرنے کا کہا۔ مگر جب لیحونٹی نے اُونچی زمین کو چھوڑا، اُسے دھیرے دھیرے زہر دِیا گیا جب تک وہ مَر نہیں گیا، اور اُس کی فوج عیمالیقہ کے ہاتھ میں چلی گئی (دیکھیں ایلما ۴۷)۔ بعض لوگ دِلیلوں اور اِلزامات کے ذریعے، ہمیں اُونچی زمین چھوڑنے کا چارہ ڈالتے ہیں۔ اُونچی زمین وہ ہے جہاں روشنی ہے … یہ محفُوظ مقام ہے“ (”مسِیحی حوصلہ: شاگردی کی قیمت،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۸، ۷۴)۔

آپ اِس ویڈیو ”جب ہم ہر خیال میں مسِیح کے طالب ہوتے ہیں تو آزمایش کم ہو جاتی ہے“ (گاسپل لائبریری) سے کیا سیکھتے ہیں جو آزمایشوں کی مزاحمت کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے؟

مزید دیکھیں نحمیاہ ۶‏:۳؛ ۲ نیفی ۲۲:۲۶؛ ۲۱:۲۸–۲۲۔

ایلما ۵۰–۵۱

اِتحاد تحفُظ لاتا ہے۔

نیفیوں کے زرہ بکتروں اور قلعوں کے باوجُود، لامن جلد ہی اُن کے بہت سے شہروں پر قابض ہوگئے (دیکھیں ایلما ۵۱‏:۲۶–۲۷)۔ اَیسا کیوں کر ہُوا؟ جب آپ اِن ابواب کو پڑھتے ہیں تو جوابات کی تلاش کریں (دیکھیں خصوصاً ایلما ۵۱:‏۱–۱۲)۔ غور و خوض کریں کہ یہ واقعہ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے کیا اِنتباہ رکھتا ہے؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

ایلما ۴۳‏:۱۷–۲۱؛ ۴۸‏:۷–۸؛ ۴۹‏:۱–۵؛ ۵۰‏:۱–۶

مَیں یِسُوع مسِیح کی اِنجیل میں رُوحانی تحفُظ پا سکتا ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کو نیفیوں اور لامنوں کی جنگ کے بارے میں بتانے کے لیے ”باب ۳۱: کپتان مرونی ضریمنہ کو شکست دیتا ہے“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۸۵–۸۸) اِستعمال کرنے پر غور کریں۔ جب آپ ایلما ۴۳‏:۱۹ میں نیفیوں کے زرہ بکتر کی بابت پڑھتے ہیں، تو آپ اِس بکتر کا مُوازنہ کر سکتے ہیں کہ یہ ہمارے بدنوں کی حفاظت کرتا ہے اور اُن چیزوں سے جو خُدا نے ہمیں ہماری روحوں کے تحفُظ کے لیے بَخشی ہیں۔ شاید آپ اور آپ کی اولاد کِسی بچّے کی تصویر بنا سکتے ہیں اور تصویر میں بکتر کا ایک ٹُکڑا شامِل کریں ہر اُس چیز کے لیے جِس کا آپ کے بچّے نام رکھ سکتے ہیں جو ہماری رُوحانی طور پر مُحافظت کرتا ہے۔

  • یہ آیات اُن قلعوں کو بیان کرتی ہیں جو نیفیوں نے تعمیر کِیے: ایلما ۴۸‏:۷–۹؛ ۴۹‏:۱–۹؛ ۵۰‏:۱–۶۔ اِن آیات کو اِکٹھے پڑھنے کے بعد، آپ کے بچّے کُرسیوں اور کمبلوں جیسی چیزوں سے قلعہ تعمیر کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ویڈیو ”خاندانوں کی مضبُوطی پر بُزرگ سٹیون سن“ (گاسپل لائبریری) آپ کی گُفت و شُںید کرنے میں مدد کر سکتی ہے کہ اپنے گھر کو رُوحانی طور پر کیسے مضبُوط بنایا جا سکتا ہے۔

ایلما ۴۶‏:۱۱–۱۶؛ ۴۸‏:۱۱–۱۳، ۱۶–۱۷

مَیں کپتان مرونی کی مانند ”مسِیح پر اِیمان میں پُختہ“ ہو سکتا ہُوں۔

  • آپ کے بچّے عَلمِ آزادی کی کہانی بتانے کے لیے اِس خاکہ کی تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں (دیکھیں ایلما ۴۶‏:۱۱–۱۶؛ ”باب ۳۲: کپتان مرونی اور عَلمِ آزادی،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۸۹–۹۰۔ مرونی کیا چاہتا تھا کہ لوگ یاد رکھیں (دیکھیں آیت ۱۲)؟ آسمانی باپ کیا چاہتا ہے کہ ہم یاد رکھیں؟ شاید آپ کی اولاد ایسے فِقرات یا تصاویر کے ساتھ اپنے اپنے ”عَلمِ آزادی“ کو ڈیزائن کر سکتے ہیں جو اُن چیزوں کو یاد کرنے میں اُن کی مدد کریں گے۔

  • اپنے بچّوں کو مرونی کی مانند ”مسِیح پر اِیمان میں پُختہ“ ہونے کی بابت سِکھانے کے لیے (دیکھیں ایلما ۴۸‏:۱۳)، آپ کِسی پُختہ چیز کو ڈھونڈنے اور چُھونے میں اُن کی مدد کرسکتے ہیں۔ اِیمان میں ”پُختہ“ ہونے کا کیا مطلب ہے؟ یہ جاننے کے واسطے کہ مرونی نے مسِیح پر اپنے اِیمان کو مضبُوط کِیا اِس کے لیے ایلما ۴۸‏:۱۱–۱۲ اکٹھے پڑھیں۔ آپ اِکٹھے مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں جیسے کہ ”مَیں دلیر بنُوں گا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۲)۔ ہم ”مسِیح پر اِیمان میں پُختہ“ ہونے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

ایلما ۴۷‏:۴–۱۹

شیطان ہمیں تھوڑا تھوڑا کر کے آزماتا اور دھوکہ دیتا ہے۔

ایلما ۴۷‏:۴–۱۹ کی مُنتخب آیات اِکٹھے پڑھیں۔ اگر عیملیقہ نے لیحونٹی کو بتایا ہوتا کہ اُس نے اِبتدا سے ہی کیا کرنے کا منصُوبہ بنایا تھا تو کیا ہوتا؟ یہ آیات ہمیں اِس بابت کیا سِکھاتی ہیں کہ شیطان کِس طرح ہمیں دھوکہ دینے کی کوشِش کرتا ہے؟

اعتماد پیدا کرنے میں اپنے بچّوں کی معاونت کریں۔ بعض بچّے شاید خُود سے اِنجِیل سیکھنے کی اہلیت محسُوس نہ کریں۔ اُن کے اعتماد کی تعمیر کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جب وہ تدریس میں شریک ہوں تو اُن کو سراہیں۔ آپ اِس تجویز کا اِطلاق اِس خاکہ کی سرگرمیوں کے ساتھ کہاں کر سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
مرونی علَمِ آزادی تھامے ہُوئے

علَمِ آزادی، اَز لیری کونرڈ ونبورگ

© ۲۰۱۸ اَز لیری کونرڈ ونبورگ

شائع کرنا