”اگست ۵–۱۱: ’خُوشی کا عظیم منصُوبہ۔‘ ایلما ۳۹–۴۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”اگست ۵–۱۱۔ ایلما ۳۹–۴۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
اگست ۵–۱۱: ”خُوشی کا عظیم منصُوبہ“
ایلما ۳۹–۴۲
جب ہمارے کِسی پیارے نے سنگین غلطی کی ہو، تو یہ جاننا مُشکل ہو سکتا ہے کہ کیسے ردِ عمل دِکھایا جائے۔ ایک حِصّہ جو ایلما ۳۹–۴۲ کو اتنا قابلِ قدر بناتا ہے وہ ہے کہ یہ منکشف کرتا ہے کیسے ایلما نے—مسِیح کا شاگرد جِسے خُود پہلے اپنے المناک گُناہوں سے تَوبہ کرنے کی ضرُورت تھی—ایسی صُورتِ حال کو قابو میں کیا۔ ایلما کا بیٹا کورعنتن جنسی گُناہ کا مُرتکب ہُوا تھا، اور ایلما نے، جیسے اُس نے اپنی خدمت کے دوران میں سیکھا تھا، اپنے بیٹے کو اَبدی تناظر دینے اور تَوبہ کی ہمت افزائی کرنے کے لیے سچّی تعلیم پر بھروسا کیا (ایلما ۴:۱۹؛ ۳۱:۵)۔ اِن ابواب میں، ہم گُناہ کی مذمت کرنے میں ایلما کی دلیری اور کورعنتن کے لیے اُس کی شفقت اور محبّت کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ اور بالآخر، ہم ایلما کے اعتماد کو محسُوس کرتے ہیں کہ مُنّجی ”جہان کے گُناہوں کو اُٹھا لے جانے [اور] نجات کی خُوش خبری کا اعلان کرنے کے لیے آئے گا (ایلما ۳۹:۱۵)۔ یہ حقیقت کہ کورعنتن بالآخر کارِ خدمت میں واپس لوٹا (دیکھیں ایلما ۴۹:۳۰) ہمیں معافی اور مُخلصی کی اُمید دے سکتی ہے جب ہم خُود اپنے گُناہوں یا کِسی پیارے کے گُناہوں سے پریشان“ ہوں (ایلما ۴۲:۲۹)۔
مزید دیکھیں ”ایلما اپنے بیٹے کو نصِیحت کرتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز
مَیں جنسی گُناہ سے کِنارہ کر سکتا ہُوں۔
اپنے بیٹے کو ایلما کی ایلما ۳۹ میں نصِیحت جنسی گُناہ، بشمول فُحش نگاری کے المناک اثرات کے مُتعِلّق سیکھنے کے لیے عظیم موقع فراہم کرتی ہے۔ شاید اِس سے زیادہ اہم، یہ آپ کی مُنّجی کی اُن لوگوں کو معاف کرنے اور شِفا دینے کی کاوشوں کا اِدراک کرنے میں مدد کر سکتی ہے جو تَوبہ کرتے ہیں۔ یہ سوالات اور سرگرمیاں مدد کر سکتی ہیں:
-
کورعنتن نے کون سی غلطیوں کے سبب سے پاک دامنی کے قانون کو توڑا؟ (دیکھیں ایلما ۳۹:۲–۴، ۸–۹)۔ اُس کے اعمال کے کیا نتائج نکلے؟ (دیکھیں آیات ۵–۱۳)۔ کورعنتن کی تَوبہ کے ہمیں کیا ثبوت ملتے ہیں؟ (دیکھیں ایلما ۴۲:۳۱؛ ۴۹:۳۰؛ ۴۸:۱۸)۔ ہم اِس تجربے سے مُنّجی کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟
-
برائے مضبوطی نوجوانان: فیصلے کرنے کے لیے راہ نُماے کِتاب کے صفحات ۱۹–۲۰ پڑھیں۔ فُحش نگاری کیا ہے اِس کی اپنی وضاحت لکھیں، یہ کیوں خطرناک ہے، اور آپ کیا کریں گے جب اِس سے سامنا ہو گا۔ (مزید دیکھیں متی ۵:۲۷–۲۸ اور عقائد اور عہُود ۶۳:۱۶۔)
-
آپ کِسی دوست کو کیسے وضاحت کریں گے آپ فُحش نگاری سے کیوں گُریز کرتے ہیں اور پاک دامنی کے قانون پر عمل کرتے ہیں؟ آپ برائے مضبوطیِ نوجوانان: فیصلے کرنے کے لیے راہ نُماے کِتاب (صفحات ۲۲–۲۹) سے آپ کا بدن مُقدس ہے میں سے کون سی بصیرتوں کا ذِکر کر سکتے ہیں۔
-
ویڈیو ”نظر کرنا“ (گاسپل لائبریری) دیکھنے پر غور کریں۔ ہر بار جب ڈیوڈ کوئی مُختلف فیصلہ کر سکتا تھا ویڈیو کو روکیں۔ ڈیوڈ کے فیصلے کیسے اُن انتخابات سے مماثل ہیں جِن کا سامنا آپ کرتے ہیں؟
مزید دیکھیں بریڈلی آر ولکاکس، ”اہلیت بے عیب نہیں ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۶۱–۶۷؛ ”امدادِ زِندگی“ میں ”فُحش نگاری“ گاسپل لائبریری کا مجموعہ۔
میرے مرنے کے بعد کیا ہو گا؟
مرنے کے بعد کیا ہو گا اِس سے مُتعِلّق کورعنتن کے چند سوالات تھے۔ اُس کے خدشات نے ایلما ۴۰–۴۱ میں پائے جانے والے اُصُول سِکھانے میں ایلما کی راہ نُمائی فرمائی۔ جیسے آپ مُطالعہ کریں، عالمِ ارواح، قیامت، اور عدالت جیسی باتوں سے مُتعِلّق سچّائیوں کی فہرست بنائیں جو آپ پاتے ہیں۔ اِن ابواب کو کِسی ایسے شخص کے نقطہ نظر سے پڑھنے پر غور کریں جِسے، کورعنتن کی مانند، تَوبہ کرنے کی ضرُورت ہے—آخرکار، یہ ہم سب کے لیے سچّ ہے۔
یِسُوع مسِیح پر اِیمان کے وسیلے سے مَیں اپنے سوالوں کے جواب تلاش کر سکتا ہُوں۔
بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ انبیا تمام اِنجِیلی سوالات کے جواب جانتے ہیں۔ مگر باب ۴۰ میں ایلما کے بے جواب سوالوں پر غور کریں۔ اُس نے جوابات پانے کے لیے کیا کِیا؟ اُس نے کیا کِیا جب اُس نے جواب نہ پائے؟ ایلما کا نمونہ آپ کی کیسے مدد کر سکتا ہے؟
یِسُوع مسِیح کا کفّارہ مُخلصی کو ممکن بناتا ہے۔
کورعنتن یقین رکھتا تھا کہ گُناہوں کی سزا جائز نہیں ہے (دیکھیں ایلما ۴۲:۱)۔ ایلما نے ایلما ۴۲، میں اپنی تشویش کو کیسے رفع کیا؟ آپ اِس باب میں حوالہ جات کو دو گروہوں میں منظم کر سکتے ہیں: ”خُدا مُنصِف ہے“ اور ”خُدا رحیم ہے۔“ مُنّجی کا کفّارہ کیسے اِنصاف اور رحم دونوں کو ممکن بناتا ہے؟ ویڈیو ”درمیانی“ (گاسپل لائبریری) میں مزید بصیرتیں تلاش کریں۔
مزید دیکھیں: ”کیسی عظیم حکمت اور محبّت،“ گِیت، ۱۹۵۔
بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز
میرا اچھا نمونہ دُوسروں کی مسِیح کی طرف راہ نُمائی کر سکتا ہے۔
-
ایلما کی کورعنتن کو نصیحت آپ کے بچّوں کو اچھا نمونہ ہونے کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کرسکتی ہے۔ ایلما ۳۹:۱ اکٹھے مل کر پڑھیں۔ کورعنتن کا بھائی شبلون کیسے اچھا نمونہ تھا؟ آپ کے بچّے اِس سوال کے مزید جوابات ایلما ۳۸:۲–۴ میں پا سکتے ہیں۔
-
آپ ایک کھیل بھی کھیل سکتے ہیں جِس میں آپ اور آپ کے بچّے ایک دُوسرے کی نقل یا پیروی کرنے کے لیے باریاں لے سکتے ہیں۔ اِس کھیل کو یہ بتانے کے لیے اِستعمال کریں کہ ہمارے اعمال دوسروں کو اچھے فیصلے کرنے میں کِس طرح مدد کر سکتے ہیں۔ اکٹھے ”مَیں ہُوں مانندِ ستارہ“ گائیں (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۳)، اور اپنے بچّوں کی ایسے طریقے سے سوچنے میں مدد کریں جِن سے وہ اچھا نمونہ بن سکتے ہیں۔
-
ایک فلیش لائٹ یا سورج کی تصویر کے ساتھ، آپ اچھے نمونے کا موازنہ روشنی سے کر سکتے ہیں۔ آپ اور آپ کے بچّے یِسُوع کے اچھے کاموں کی تصاویر دیکھ سکتے اور ہمارے لیے اُس کے قائم کردہ نمونے پر گُفتگُو کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز ”تمھارا نور چمکے تاکہ دُوسرے دیکھ سکیں“ ”اسباق جو مَیں نے بحثیتِ لڑکا سیکھے“ آپ کے بچّوں کی گُفتگُو کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اُن کی مثال کیسے لوگوں کو مسِیح کے پاس آنے میں مدد کر سکتی ہے۔
یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں تَوبہ کر سکتا ہُوں جب میں غلطیاں کرتا ہُوں۔
-
اپنے گُناہوں کی نوعیت کے بارے میں تفصیل میں جائے بغیر، واضح کریں کہ کورعنتن نے غلط فیصلہ کیا۔ ہم اُس کی مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں کے لیے ایلما ۳۹:۹ پڑھنے کا سوچیں، اور اُن کی سمجھنے میں مدد کریں تَوبہ کرنے اور ترک کرنے کا کیا مطلب ہے۔ گواہی دیں کہ یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارے کے وسِیلے سے تَوبہ ممکن ہے۔
-
تَوبہ کی خوشی کو واضح کرنے کے لیے یہاں ایک بصری سبق ہے: جب آپ کِسی ایسے شخص کے بارے میں کوئی کہانی سنائیں جِس نے کچھ غلط کیا ہو اور اسے بُرا لگا ہو تو بچّے کو کوئی بھاری چیز پکڑنے کے لیے دیں۔ اپنے بچّوں کو بتائیں کہ وہ چیز بُرے احساسات کی طرح ہے جو ہم پا سکتے ہیں جب ہم غلطی کرتے ہیں۔ بچّے سے بھاری چیز لے لیں جب آپ گواہی دیں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح بوجھل، بُرے احساسات کو دُور کر سکتا ہے اور جب ہم تَوبہ کرتے ہیں ہمیں بہتر ہونے میں مدد دے سکتے ہیں۔
ہمارے مرنے کے بعد، ہماری رُوحیں قیامت اور عدالت تک عالم ارواح میں جائیں گی۔
-
ہمارے مرنے کے بعد کیا ہو گا اِس پر حیران ہونا فطری ہے۔ آپ اپنے بچّوں کو الہامی جواب پانے میں مدد دینے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کاغذ کے الگ ٹکڑوں پر موت، عالم ارواح (فردوس اور رُوحوں کا قید خانہ)، قیامت، اور عدالت لکھ سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کی سمجھنے میں مدد کریں اِن اَلفاظ کے معنی کیا ہیں۔ جب آپ اکٹھے ایلما ۴۰:۶–۷، ۱۱–۱۴، ۲۱–۲۳ پڑھیں، تو آپ کے بچّے اَلفاظ کو اُسی ترتیب میں رکھ سکتے ہیں جِس سے وہ اِن آیات میں رُونما ہُوئے ہیں۔
-
بڑے بچّے ایلما ۴۰:۶–۷، ۱۱–۱۴، ۲۱–۲۳ سے سوالوں کے جوابات ڈھونڈے سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں سے ایسے سوالات پوچھنے پر غور کریں جِن کا جواب اِن آیات میں سے دیے جا سکتے ہیں، جیسے کہ ”میرا بدن کیسا ہو گا جب میں دوبارہ جی اُٹھوں گا؟“ اُنھیں مناسب آیات میں سے جواب تلاش کرنے کی دعوت دیں۔
-
کیا آپ کے بچّے کِسی کو جانتے ہیں جو وفات پا چُکا ہے؟ شاید آپ اُس شخص کے بارے میں مختصراً بات کر سکتے ہیں۔ اپنی گواہی دیں کہ کِسی روز وہ—اور ہر کوئی—یِسُوع مسِیح کی بدولت دوبارہ جی اُٹھے گا/گی۔ اگر ضرُورت پڑے، دوبارہ جی اُٹھنے سے کیا مُراد ہے اِس کی وضاحت کے لیے اِس ہفتہ کا عملی سرگرمی کا صفحہ دیکھیں۔