آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۷–۱۳: ”دیکھو، مَیں خُوشی سے لبریز ہُوں۔“ ۳ نیفی ۱۷–۱۹


”اکتوبر ۷–۱۳: ’دیکھو، مَیں خُوشی سے لبریز ہُوں۔‘ ۳ نیفی ۱۷–۱۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اکتوبر ۷–۱۳۔ ۳ نیفی ۱۷–۱۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مسِیح نیفیوں پر ظاہر ہوتے ہُوئے

اُس کے چہرے کا نُور اُن کے درمیان میں چمکا، اَز گیری ایل کیپ

اکتوبر ۷–۱۳: ”دیکھو، مَیں خُوشی سے لبریز ہُوں“

۳ نیفی ۱۷–۱۹

یِسُوع مسِیح نے خِدمت گُزاری کرتے، اپنی اِنجِیل سِکھاتے، لوگوں کو اپنے جی اُٹھے بدن پر نشان دیکھنے اور چُھونے کا موقع دیتے، اور یہ گواہی دیتے ہُوئے کہ وہی موعُودہ مُنّجی ہے، سرزمینِ فراوانی میں سارا دِن گُزارا تھا۔ اب اُس کے جانے کا وقت تھا۔ ”میرا وقت قریب ہے،“ اُس نے فرمایا (۳ نیفی ۱۷‏:۱)۔ وہ اپنے باپ کے پاس لوٹنے کے دہانے پر تھا، اور وہ جانتا تھا کہ اُس نے جو سِکھایا تھا لوگوں کو اُس پر غَور و خَوض کرنے کے لیے وقت دَرکار تھا۔ لہٰذا، اگلے روز لوٹنے کا وعدہ کرتے ہُوئے، اُس نے ہجوم کو اُن کے گھروں کو بھیجا۔ مگر کوئی بھی نہ گیا۔ اُنھوں نے نہیں بتایا کہ وہ کیا محسُوس کر رہے تھے، مگر یِسُوع اِسے محسُوس کر سکتا تھا: وہ اُمید کرتے تھے کہ ”وہ تھوڑی دیر اور اُن کے ساتھ ٹھہرے“ (۳ نیفی ۵:۱۷)۔ اُسے دوسرے اہم امُور انجام دینے تھے، مگر خُدا کے بچّوں کے واسطے شفقت ظاہر کرنا ہمیشہ سے اُس کی اِنتہائی اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔ پس یِسُوع تھوڑی دیر اور ٹھہر گیا۔ اِس کے بعد جو کُچھ وقوع پذیر ہُوا شاید وہ صحائف کی رقم شُدہ تاریخ میں خِدمت گُزاری کی نہایت لطیف مِثال ہے۔ جو وہاں موجود تھے صرف یہ ہی کہہ سکتے تھے یہ ناقابلِ بیان تھا (دیکھیں ۳ نیفی ۱۷:‏۱۶–۱۷)۔ یِسُوع نے بذاتِ خُود اِس غیر منصُوبہ ساز رُوحانی نزُول کا اِن سادہ اور قوّی الفاظ میں خُلاصہ کِیا کہ: ”اب دیکھو، مَیں خُوشی سے لبریز ہُوں“ (۳ نیفی ۲۰:۱۷

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۱۷؛ ۱۸‏:۲۴–۲۵، ۳۰–۳۲

نجات دہندہ میرے لیے خِدمت گُزاری کا کامِل نمُونہ ہے۔

جب نجات دہندہ ظاہر ہُوا تو تقریباً ۲۵۰۰ لوگ موجُود تھے، پھر بھی اُس نے ایک ایک کر کے اُن کی خِدمت گُزاری کرنے کا طریقہ ڈھونڈا۔ آپ ۳ نیفی ۱۷؛ ۱۸‏:۲۴–۲۵، ۲۸–۳۲ میں جِس طرح اُس نے خِدمت گُزاری کی اِس بابت کیا محسُوس کرتے ہیں؟ اُس نے کون سی ضروریات کے مُوافق خِدمت گُزاری کی؟ کون سی صِفات نے اُس کی خِدمت گُزاری کو مؤثر بنایا؟ آپ یہ بھی سوچ سکتے ہیں کہ وہ آپ کی خِدمت گُزاری کِس طرح کرتا ہے۔ آپ کیسے اُس کے نمُونہ کی پیروی کر سکتے ہیں؟ (مزید دیکھیں ۳ نیفی ۱۸‏:۲۴–۲۵ اور ۲۸–۳۲۔)

مزید دیکھیں ”یِسُوع مسِیح شفقت کرتا اور لوگوں کو شِفا بخشتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

۳ نیفی ۱۷:‏۱۳–۲۲؛ ۱۸:‏۱۵–۲۵؛ ۱۹:‏۶–۹، ۱۵–۳۶

نِجات دہندہ نے مُجھے سِکھایا کہ دُعا کیسے کرنی ہے۔

تصوّر کریں مُنّجی کو اپنے واسطے دُعا کرتے ہُوئے سُننا کیسا لگے گا۔ اِس طرح کا تجربہ آپ کے دُعا کرنے کے طریقہِ کار پر کیسے اَثر انداز ہوگا؟ اِس پر غور کریں جب آپ ۳ نیفی ۱۷‏:۱۳–۲۲؛ ۱۸‏:۱۵–۲۵؛ اور ۱۹‏:۶–۹، ۱۵–۳۶ کا مُطالعہ کرتے ہیں۔ آپ دُعا کی بابت یِسُوع مسِیح کے نمُونہ اور تعلیمات سے کیا سیکھتے ہیں؟ کیسے، کب، کہاں، کِس کے واسطے، اور کیوں دُعا کرنی ہے اِس کے مُتعلق اِدراک تلاش کرنے پر غور کریں۔ آپ اِن آیات سے اور کیا فہم حاصل کرتے ہیں؟

مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۱۰‏:۵۔

۳ نیفی ۱۸:‏۱–۱۲

شبیہ
سیمینری کا آئکن
مَیں رُوح سے معمُور ہو سکتا ہُوں جب مَیں عِشائے ربّانی لیتا ہُوں۔

جب ہم اکثر کُچھ کرتے ہیں، تو یہ معمُول یا عام سی بات بن جاتی ہے۔ ہم بعض اوقات اِسے بغیر سوچے سمجھے کر گُزرتے ہیں۔ آپ اِسے عِشائے ربّانی کی ہفتہ وار رسم کے ساتھ رُونما ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ جب آپ ۳ نیفی ۱۸:‏۱–۱۲ پڑھیں، تو غور و فِکر کریں کہ جب بھی آپ عِشائے ربّانی لیتے ہیں تو آپ رُوحانی طور پر کِس طرح ”سیر“ ہو سکتے ہیں (مزید ۳ نیفی ۲۰:‏۱–۹ بھی دیکھیں)۔ آیات ۵–۷، ۱۱ کے مُطابق، کون سی چند باتیں ہیں جو آپ کو ”ہمیشہ“ کرنی چاہیے؟ آپ اِس پر بھی سوچ وچار کرسکتے ہیں کہ یِسُوع نے ہمیں عِشائے ربّانی کی رسم کیوں عطا کی—اور آیا کہ عِشائے ربّانی آپ کی زندگی میں اُس کے مقاصِد کی تکمیل کر رہی ہے۔ عِشائے ربّانی آپ کے واسطے کیوں مُقدّس ہے؟

اپنے پیغام ”اُسے ہمیشہ یاد رکھیں“ (لیحونا، فروری ۲۰۱۸، ۴–۶) میں، صدر ہنری بی آئرنگ نے ”اِس بارے میں تین تجاویز پیش کی ہیں جنہیں آپ ہر ہفتے عِشائے ربّانی کی مُقدّس علامات لیتے ہوئے یاد رکھ سکتے ہیں۔“ اُن کی تجاویز میں سے آپ کے لیے سب سے زیادہ اہم کیا ہے؟ آپ عِشائے ربّانی کے دوران اور پُورے ہفتے میں اپنی عِبادت کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

آپ مزید معنی خیز عِبادت کرنے کے واسطے اور کیا کر سکتے ہیں؟ آپ اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھ سکتے ہیں: ”نجات دہندہ کی قُربانی میری روزمرّہ کی زندگی کو کِس طرح اَثر انداز کر رہی ہے؟“ ”اُس کے شاگِرد کی حیثیت سے مَیں کیا اچھا کر رہا ہُوں، اور مَیں کیا بہتری لا سکتا ہُوں؟“

مزید دیکھیں متّی ۲۶‏:۲۶–۲۸؛ جیفری آر ہالینڈ، ”خُدا کا برّہ دیکھو،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۴۴–۴۶؛ ”جیسے اب ہم عِشائے ربّانی لیتے ہیں،“ گیت، نمبر ۱۶۹؛ ”یِسُوع مسِیح عِشائے ربّانی کو متعارف کرواتے ہیں“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”عِشائے ربّانی،“ گاسپل لائبریری۔

غَور و خَوض کے لیے وقت دیں۔ بعض اوقات، صحائف کا مُطالعہ پڑھنے، دُعا کرنے، اور غَور و خَوض کرنے کا اِمتزاج بن جاتا ہے۔ جب آپ پوشیدگی میں خُدا کے ساتھ اِس بابت سوچتے اور بولتے ہیں جو کُچھ آپ سیکھ رہے ہیں، تو آپ اپنی زندگی میں اُس کے کلام کی قُدرت کو تقویت دے سکتے ہیں۔

۳ نیفی ۱۸‏:۲۲–۲۵

میں یِسُوع مسِیح کے نُور کو ”تھام“ سکتا ہُوں۔

فرض کریں کہ آپ کا کوئی دوست ہے جو یِسُوع مسِیح کی بابت کُچھ نہیں جانتا تھا ماسوائے اِس کے کہ آپ اُس کے پیرو کاروں میں سے ایک ہیں۔ آپ کا دوست آپ کے اَعمال کی بُنیاد پر، اُس کی بابت کیا نتیجہ اَخذ کرے گا؟ آپ کے لیے ”اپنی روشنی کو تھامے رکھیں تاکہ یہ دُنیا پر چمکے“ کا کیا مفہُوم ہے؟ (۳ نیفی ۱۸‏:۲۴)۔ مُنّجی نے ۳ نیفی ۱۸‏:۲۲–۲۵ میں اور کون سی دعوتیں دیں ہیں جو آپ کو اُس نُور کو تھامے رکھنے میں مدد دیتی ہیں؟

مزید دیکھیں بونی ایچ کورڈن، ”تاکہ وہ دیکھ سکیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۷۸–۸۰۔

۳ نیفی ۱۸:‏۳۶–۳۷؛ ۱۹:‏۶–۲۲

یِسُوع مسِیح کے شاگِرد رُوحُ القُدس کی نعمت کے طالب ہوتے ہیں۔

اپنی حالیہ دُعاؤں کے بارے میں سوچیں۔ آپ کی دُعائیں آپ کو آپ کی گہری ترین خواہشات کے مُتعلق کیا سِکھاتی ہیں؟ مُنّجی کی حُضُوری میں ایک دِن گزارنے کے بعد، ہجُوم نے ”اُس چیز کے لیے جس کی اُنھیں بہت زیادہ خواہش تھی دُعا کی“—رُوحُ القُدس کی نعمت (۳ نیفی ۱۹:‏۹)۔ رُوحُ القُدس کی نعمت اِتنی دِلکَش کیوں ہے؟ جب آپ یہ پیرائے پڑھیں، تو رُوحُ القُدس کی رفاقت کے واسطے اپنی آرزُو پر بھی غور کریں۔ آپ اِس رفاقت کے لیے کِس طرح خلُوصِ نیت سے مُشتاق ہو سکتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۱۷‏:۷، ۲۰–۲۵

نجات دہندہ آسمانی باپ کے ہر ایک بچّے سے پیار کرتا ہے۔

  • آپ اپنے بچّوں کو ۳ نیفی ۱۷ میں بیان کردہ تصوّر کو دِکھانے میں مدد دینے کے لیے اِس خاکہ میں تصویر یا ویڈیو ”یِسُوع مسِیح دُعا کرتا اور فرشتے بچّوں کی خِدمت گُزاری کرتے ہیں“ (گاسپل لائبریری) سے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ ۳ نیفی ۱۷ میں سے ایسے فِقرات یا آیات پڑھنے پر غور کریں جو لوگوں کے لیے نجات دہندہ کی محبّت پر زور دیتے ہیں (جیسے کہ آیات ۷ اور ۲۰–۲۵)۔ اِس کے بعد آپ کے بچّے یِسُوع کے ہمراہ اپنی تصویر بنا سکتے ہیں۔ جب وہ ایسا کرتے ہیں، تو اُن طریقوں کے مُتعلق سوچنے میں اُن کی معاونت کریں جن سے یِسُوع نے اُن کے واسطے اپنی محبّت کا اِظہار کِیا ہے۔

شبیہ
یِسُوع بچّوں کو برکت دیتے ہُوئے

اپنے چھوٹے بچّوں کو دیکھو، اَز گیری ایل کیپ

۳ نیفی ۱۸:‏۱–۱۲

مَیں یِسُوع کے بارے میں سُوچ سکتا ہُوں جب مَیں عِشائے ربانی لیتا ہُوں۔

  • شاید آپ اپنے بچّوں کو یہ بتانے کی دعوت دے سکتے ہیں کہ عِشائے ربّانی کے دوران میں کیا ہوتا ہے۔ پھر آپ ۳ نیفی ۱۸‏:۱–۱۲ پڑھ سکتے ہیں اور اپنے بچّوں سے کہیں کہ جب وہ کُچھ ایسا سنیں جو آج ہمارے اَعمال سے مِلْتا جُلتا ہے تو اپنا ہاتھ بُلند کریں۔ یِسُوع مسِیح کیا چاہتا ہے کہ ہم عِشائے ربّانی کے دوران میں اُس کی بابت یاد رکھیں یا سوچیں؟ (دیکھیں ۳ نیفی ۱۸‏:۷، ۱۱

۳ نیفی ۱۸‏:۱۵–۲۴؛ ۱۹‏:۶–۹، ۱۵–۳۶

یِسُوع نے مُجھے سِکھایا ہے کہ دُعا کیسے کرنی ہے۔

  • دُعا کے بارے میں گیت گانا، جیسا کہ ”بچّے کی دُعا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۲–۱۳)، آپ کے بچّوں کی دُعا کے مُتعلق سوچنے میں مدد کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے ۳ نیفی ۱۸‏:۱۸–۲۱ پڑھ سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کرسکتے ہیں جو یِسُوع نے دُعا کی بابت سِکھایا تھا۔ اپنی اولاد کو یہ بتانے کی دعوت دینا کہ جب وہ دُعا کرتے ہیں تو کیسا محسُوس کرتے ہیں اُن کی دُعا کے مُتعلق گواہی بیان کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

  • بچّوں کے لیے دُعا کی بیش قیمت نعمتوں میں سے کُچھ کی کھوج میں جانا پُر لُطف ہو سکتا ہے۔ آپ کاغذ کے ٹکڑوں پر صحائف کے درج ذیل حوالہ جات لِکھ سکتے اور اُنھیں چُھپا سکتے ہیں: ۳ نیفی ۱۸‏:۱۵؛ ۳ نیفی ۱۸‏:۲۰؛ ۳ نیفی ۱۸‏:۲۱؛ ۳ نیفی ۱۹‏:۹؛ اور ۳ نیفی ۱۹‏:۲۳۔ پھر آپ کے بچّے اُن کاغذات کو ڈھونڈ سکتے اور اُن آیات کو پڑھ سکتے ہیں، اُن چیزوں کی تلاش کرتے ہُوئے جو یِسُوع مسِیح یا اُس کے شاگِردوں نے دُعا کی بابت سِکھائی تھیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
فرشتے یِسُوع اور نیفی بچّوں کو حصّار میں لِیے ہُوئے

فرشتوں نے اُن کی خِدمت گُزاری کی، اَز والٹر رینی۔

شائع کرنا