آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۲۱–۲۷: ”اِن سے زیادہ خُوش لوگ نہیں ہو سکتے۔“ ۳ نیفی ۲۷–۴ نیفی


”اکتوبر ۲۱–۲۷: ’اِن سے زیادہ خُوش لوگ نہیں ہو سکتے۔‘ ۳ نیفی ۲۷–۴ نیفی،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اکتوبر ۲۱–۲۷۔ ۳ نیفی ۲۷–۴ نیفی،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
جی اُٹھا یِسُوع لوگوں کو تعلیم دیتے ہُوئے

اکتوبر ۲۱–۲۷: ”اِن سے زیادہ خُوش لوگ نہیں ہو سکتے“

۳ نیفی ۲۷۴ نیفی

یِسُوع مسِیح کی تعلیمات غَور و خَوض کرنے کے واسطے خُوب صُورت فلسفہ سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہیں۔ اِن کا مقصد ہمیں اُس کی مانند بننے کی تحریک بخشنا ہے۔ ۴ نیفی کی کِتاب سے معلُوم ہوتا ہے کہ مُنّجی کی اِنجِیل لوگوں کو کِس طرح مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔ یِسُوع کی مُختصر خِدمت کے بعد، نیفیوں اور لامنوں کے مابین صدیوں کی لڑائی اِختتام پذیر ہُوئی۔ اِختلاف اور تکبر کے لیے مشہُور دو قومیں، ”سب ایک ہو گئے، مسِیح کی اولاد“ (۴ نیفی ۱:‏۱۷)، اور وہ آپس میں ”سب چیزیں مُشترک“ رکھ کر رہنے لگے (۴ نیفی ۱:‏۳)۔ ”خُدا کی محبّت … لوگوں کے دِلوں میں بسی تھی،“ اور ”یقیناً اُن تمام لوگوں میں جو خُدا کے ہاتھوں سے تخلیق ہُوئے اِتنے زیادہ خُوش لوگ کوئی اور نہ تھے“ (۴ نیفی ۱:‏۱۵–۱۶)۔ مُنّجی کی تعلیمات نے اِس طرح نیفیوں اور لامنوں کو تبدیل کِیا۔ وہ آپ کو کیسے بدل رہی ہیں؟

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۲۷:‏۱–۱۲

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح اُس کے نام سے کہلاتی ہے۔

جب مُنّجی کے شاگردوں نے ساری سرزمین پر اُس کی کلِیسیا قائم کرنا شروع کی، ایک سوال اُٹھا جو، بعض لوگوں کو ایک حقیر نُقطہ لگ سکتا ہے—کلِیسیا کا نام کیا ہونا چاہیے؟ (دیکھیں ۳ نیفی ۲۷:‏۱–۳۳ نیفی ۲۷:‏۴–۱۲ میں مُنّجی کے جواب سے آپ اِس نام کی اہمیت کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟

نجات دہندہ نے عقائد اور عہُود ۱۱۵:‏۴ میں آج اپنی کلِیسیا کا نام مُنکشف کِیا ہے۔ اِس نام کے ہر لفظ پر غور و فِکر کریں۔ یہ الفاظ کیسے آپ کی جاننے میں مدد کرتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہم کیا اِیمان رکھتے ہیں، اور ہمیں کیسے عمل کرنا چاہیے؟

مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”کلِیسیا کا درُست نام،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۷–۸۹؛ ”یِسُوع مسِیح اپنی کلِیسیا کے نام اور عقیدے کا اعلان کرتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

۳ نیفی ۲۷‏:۱۰–۲۲

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح اُس کی اِنجِیل پر تعمیر کی گئی ہے۔

یہ وضاحت کرنے کے بعد کہ اُس کی کلِیسیا لازِماً ”[اُس کی] اِنجِیل پر تعمیر“ کی جائے (۳ نیفی ۲۷‏:۱۰)، نجات دہندہ نے واضح کِیا ہے کہ اُس کی اِنجِیل کیا ہے۔ آپ اِس کا خُلاصہ کیسے پیش کریں گے جو اُس نے ۳ نیفی ۲۷‏:۱۳–۲۲ میں فرمایا تھا؟ اِس تعریف کے تحت، کلِیسیا—اور آپ کے لیے—اُس کی اِنجِیل پر تعمیر ہونے سے کیا مُراد ہے؟

جو کُچھ آپ سیکھ رہے ہیں اُسے درج کریں۔ غور کریں کہ نجات دہندہ نے ۳ نیفی ۲۷‏:۲۳–۲۶ میں اپنے شاگِردوں کو کیا سِکھایا ہے۔ رُوحانی تجربات کو قلمبند کرنا کیوں اِتنا اہم ہے؟ جب آپ نے ۳ نیفی میں مُنّجی کی خِدمت کا مُطالعہ کِیا ہے تو آپ کیا قلم بند کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟

۳ نیفی ۲۸:‏۱–۱۱

”تُم کِس بات کی آرزُو رکھتے ہو؟“

آپ کیا کہیں گے اگر مُنّجی آپ سے پُوچھے، جیسے اُس نے اپنے شاگِردوں سے پُوچھا، ”تُم مُجھ سے کِس بات کی آرزُو رکھتے ہو؟“ (۳ نیفی ۲۸:‏۱۳ نیفی ۲۸‏:۱–۱۱ کو پڑھتے ہُوئے اِس کی بابت سوچیں۔ اُس کے سوال کے جواب میں آپ شاگِردوں کے دِلوں کی خواہشات کے مُتعلق کیا جانتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُوافق زندگی بسر کرتے ہوئے آپ کی خواہشات کیسے بدل رہی ہیں؟

گیت اکثر دِلی خواہشات کا اِظہار کرتے ہیں—”زیادہ قُدّوسیت مُجھے عطا کر“ ایک اچھی مِثال ہے (گیت، نمبر ۱۳۱)۔ ایک ایسا گیت ڈھونڈنے پر غور کریں جو آپ کی تمناؤں کی عکاسی کرے۔

۳ نیفی ۲۹–۳۰

مورمن کی کِتاب اِس بات کی علامت ہے کہ خُدا کا کارِ آخِری ایّام پُورا ہو رہا ہے۔

اِن علامات کی بابت سوچ وچار کریں جِن سے آپ کو معلُوم ہو جائے کہ کُچھ ہونے والا ہے۔ مِثال کے طور پر، آپ کِس طرح جانتے ہیں کہ بارش آ رہی ہے یا موسم بدل رہے ہیں؟ ۳ نیفی ۲۹‏:۱–۳ کے مُطابق، آپ کیسے جانتے ہیں کہ خُدا کے لوگوں کو اِکٹھا کرنے کا کام ”پہلے سے ہی پُورا ہونا شُروع ہو گیا ہے“؟ (مزید دیکھیں ۳ نیفی ۲۱‏:۱–۷)۔ آپ یہ بھی غور کرسکتے ہیں، ۳ نیفی ۲۹‏:۴–۹ میں، وہ چیزیں جِن کو لوگ ہمارے زمانہ میں مُسترد کرتے ہیں۔ مورمن کی کِتاب اِن چیزوں میں آپ کے اِیمان کو کِس طرح مضبُوط کرتی ہے؟

۴ نیفی ۱:‏۱–۱۸

شبیہ
سیمینری کا آئکن
یِسُوع مسِیح کی تعلیمات کی تقلید کرنا اِتحاد اور خُوشی کی جانب راہ نُمائی کرتا ہے۔

نجات دہندہ کے آنے کے بعد کے سالوں میں زندگی بسر کرنا کیسا ہوگا؟ جب آپ ۴ نیفی ۱‏:۱–۱۸ کو پڑھتے ہیں، تو اُن برکات کی فہرست بنانے پر غور کریں جو لوگوں نے پائیں۔ آپ اُن اِنتخابات پر نِشان لگا سکتے یا نوٹ کر سکتے ہیں جو اِس بابرکت زندگی کی جانب راہ نُمائی کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ یِسُوع نے اُنھیں ایسا کیا سِکھایا جو اُن کے راست اِنتخابات کو تحریک دے سکتا تھا؟ یہاں چند مِثالیں ہیں، مگر آپ اور بھی تلاش کرسکتے ہیں: ۳ نیفی ۱۱‏:۲۸–۳۰؛ ۱۲‏:۸–۹، ۲۱–۲۴، ۴۰–۴۴؛ ۱۳‏:۱۹–۲۱، ۲۸–۳۳؛ ۱۴‏:۱۲؛ ۱۸‏:۲۲–۲۵۔

غور کریں کہ آپ عظیم تر اِتحاد اور خُوشی پانے میں اپنے گھرانے، حلقے، یا مُعاشرے کی مدد کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ آپ تفرقوں پر غالِب آنے اور حقیقی طور پر خُدا کے دُوسرے بچّوں کے ساتھ ”ایک“ بننے میں معاونت کے واسطے کیا کر سکتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح کی کون سی تعلیمات اِس مقصد کی تکمیل میں آپ کی مدد فرماتی ہیں؟

اَفسوس ناک بات یہ ہے، کہ ۴ نیفی میں بیان کردہ صیّون کا مُعاشرہ آخِر کار بدکاری میں گِر گیا۔ جب آپ ۴ نیفی ۱:‏۱۹–۴۹ پڑھیں، تو اُن رویوں اور طرزِ اَعمال کو دریافت کریں جو اُن کی خُوشی اور اِتحاد کو ختم کرنے کا موجب بنے۔ آپ اِن رویوں یا طرزِ اَعمال کے خاتمے میں مدد کے واسطے کیا کر سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں مُوسیٰ ۷‏:۱۸؛ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”پائیدار مُعاشرے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۳۲–۳۵؛ رینا آئی اَبرٹو، ”یک دل ہو کر،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۷۸–۸۰؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میں وابستگی،“ گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۲۷‏:۳–۸

میرا تعلق کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام سے ہے۔

  • کلِیسیائے یِسُوع کے نام کی اہمیت کو مُتعارف کروانے کے لیے، اپنے بچّوں سے اُن کے اپنے ناموں کی بابت بات کریں۔ ہمارے نام کیوں اہم ہیں؟ پھر آپ ۳ نیفی ۲۷‏:۳ اِکٹھے مِل کر پڑھ سکتے ہیں، اُس سوال کی تلاش میں جو یِسُوع کے شاگِردوں نے کِیا تھا۔ اپنے بچّوں کی ۳ نیفی ۲۷‏:۵–۸ میں سے جواب ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ کلِیسیا کا نام کیوں اہم ہے؟

  • آپ اپنی اولاد کی مُختلف گروہوں کی بابت سوچنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں جِن سے اُن کا تعلق ہے، یعنی کہ خاندان یا پرائمری کلاس۔ اُن سے پُوچھیں کہ ہر گروہ سے تعلق رکھنے کی بابت اُنھیں کیا پسند ہے۔ پھر آپ مِل کر ”کلِیسیائے یِسُوع مسِیح“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۷) گا سکتے ہیں اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آپ کیوں نجات دہندہ کی کلِیسیا سے تعلق رکھنے پر مشکُور ہیں۔

۳ نیفی ۲۷‏:۱۳–۱۶

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح اُس کی اِنجِیل پر تعمیر کی گئی ہے۔

  • نجات دہندہ نے ۳ نیفی ۲۷ میں اپنی اِنجِیل کا خُلاصہ پیش کِیا ہے۔ آپ اپنی اولاد کو واضح کر سکتے ہیں کہ لفظ اِنجِیل کے معانی ”خُوش خبری“ کے ہیں۔ ہمیں ۳ نیفی ۲۷‏:۱۳–۱۶ میں کون سی خُوش خبری مِلتی ہے؟ یہ سِکھانے کے لیے کہ نجات دہندہ کی کلِیسیا اُس کی اِنجِیل پر تعمیر کی گئی ہے اِس ہفتے کے عملی سرگرمی والے صفحے کا اِستعمال کریں۔

۳ نیفی ۲۷:‏۳۰–۳۱

آسمانی باپ شادمان ہوتا ہے جب اُس کے بچّے اُس کے پاس واپس لوٹتے ہیں۔

  • آنکھ مچولی کا کھیل کھیلنے پر غور کریں جِس میں ایک فرد چھپ جاتا ہے اور دُوسرے اُس کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ اُس خُوشی کی بابت گُفت و شُنید کرنے کا باعث بن سکتا ہے جو ہم محسُوس کرتے ہیں جب کوئی کھویا ہُوا شخص مِل جاتا ہے۔ ۳ نیفی ۲۷‏:۳۰–۳۱ پڑھنے کے بعد، آپ اِس کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں کہ کِس طرح ایک دُوسرے کو آسمانی باپ کی قُربت میں رہنے میں مدد فراہم کرنی ہے تاکہ ”کوئی بھی … کھونے نہ پائے۔“

نیفی کی چوتھی کِتاب

یِسُوع مسِیح کی تقلید کرنے سے مُجھے خُوشی مِلتی ہے۔

  • ۴ نیفی میں بیان کردہ لوگوں کی خُوشی کی بابت جاننے میں اپنے بچّوں کی مدد کے واسطے، آپ اُنھیں خُوش لوگوں کی تصاویر دِکھا سکتے ہیں۔ پھر، جب آپ آیات ۲–۳ اور ۱۵–۱۷ (یا ”باب ۴۸: امریکہ میں اَمن،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۳۶–۳۷) پڑھتے ہیں، تو وہ اُن تصاویر کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں جب آپ کسی کہانی میں کسی ایسی بات پر پُہنچتے ہیں جو خُوشی لاتی ہے۔

  • ۴ نیفی ۱‏:۱۵–۱۶ میں سِکھائی گئی تعلیم کی مشق کرنے میں اپنی اولاد کو مدد دینے کے واسطے، آپ ایسے حالات اُن کے سامنے پیش کر سکتے ہیں جِن میں لوگ ایک دُوسرے سے خفا ہیں۔ اُنھیں کِردار نِگاری کرنے کے لیے مدعُو کریں کہ اگر ہمارے دِلوں میں ”خُدا کی محبّت“ ہو تو صُورتِ حال کیسی ہو سکتی ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
یِسُوع مسِیح تین نیفی شاگِردوں کے ساتھ بات کرتے ہُوئے

مسِیح تین نیفی شاگِردوں کے ہمراہ، اَز گیری ایل کیپ

شائع کرنا