آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
اکتوبر ۲۸–۳ نومبر: ”مَیں چاہتا ہُوں کہ مَیں سب کو … توبہ کرنے کی طرف راغِب کرُوں۔“ مورمن ۱–۶


”اکتوبر ۲۸–۳ نومبر: ’مَیں چاہتا ہُوں کہ مَیں سب کو … توبہ کرنے کی طرف راغِب کرُوں۔‘ مورمن ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”اکتوبر ۲۸–۳ نومبر۔ مورمن ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مورمن سونے کے اَوراق پر لِکھتے ہُوئے

مورمن اَوراق مُرتب کرتے ہُوئے، اَز ٹام لوویل

اکتوبر ۲۸–۳ نومبر: ”مَیں چاہتا ہُوں کہ مَیں سب کو … توبہ کرنے کی طرف راغِب کرُوں“

مورمن ۱–۶

مورمن نے ہمیں بَدکاری اور خُون ریزی کے ”خوف ناک منظر“ کا ”مُکمل واقعہ“ نہیں بتایا جو اُس نے نیفیوں میں دیکھا تھا (مورمن ۲:‏۱۸؛ ۵:‏۸)۔ مگر اُس نے مورمن ۱–۶ میں جو کُچھ قلم بند کِیا ہے وہ ہمیں یاد دِلانے کے لیے کافی ہے کہ وہ لوگ جو کبھی راست باز تھے وہ کِس حد تک گِر سکتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر پھیلی ایسی بدی کے درمیان میں، کوئی بھی مورمن کو تھک جانے اور حتٰی کہ بے ہمت ہونے کا الزام نہیں دے سکتا ہے۔ پھر بھی اُن سب چیزوں کے ذریعے جِن کو اُس نے دیکھا اور تجّربہ کیا، اُس نے کبھی بھی خدا کی رحمت اور اپنے اُس یقین کو نہیں کھویا کہ توبہ ہی خُدا کی رحمت کو حاصل کرنے کا راستہ ہے۔ اور اگرچہ مورمن کے اپنے لوگوں نے اُس کی توبہ کرنے کی مُلتجی دعوت کو رَد کِیا، وہ جانتا تھا کہ اُسے سامعین کی ایک بڑی تعداد کو راغِب کرنا تھا۔ ”دیکھو،“ اُس نے فرمایا، ”مَیں دُنیا کی تمام اِنتہاؤں کے واسطے لِکھتا ہوں۔“ باالفاظِ دیگر، اُس نے آپ کو لِکھا ہے (دیکھیں مورمن ۱۷:۳–۲۰)۔ اور آج، آپ کے لیے اُس کا پیغام، وہی پیغام ہے جو نیفیوں کے دور میں اُن کو بچا سکتا تھا: ”یِسُوع مسِیح کی انجیل پر ایمان رکھو۔ … توبہ کرو اور مسِیح کے تختِ عدالت کے سامنے کھڑا ہونے کے لیے تیار ہو“ (مورمن ۳:‏۲۱–۲۲

مزید دیکھیں ”اِسرائیل کے گھرانے کو مسِیح تک لانے کے واسطے مورمن رُوداد کو محفُوظ کرتا ہے،“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مورمن ۱–۶

شبیہ
سیمینری کا آئکن
دُوسرے لوگ کیا کرتے ہیں اِس سے قطعِ نظر مَیں یِسُوع مسِیح کی تقلید کر سکتا ہُوں۔

جب وہ صرف ۱۰ برس کا تھا، تو مورمن اپنے اِرد گرد کے لوگوں سے کافی حد تک مُختلف تھا۔ جب آپ مورمن ۱–۶ پڑھتے ہیں، تو اُن طریقوں کی تلاش کریں جِن سے مورمن کے یِسُوع مسِیح پر اِیمان نے اُسے مُنفرد بنایا اور اُسے دُوسروں کی خِدمت کرنے اور برکت دینے کے مواقع فراہم کِیے۔ ذیل کی آیات آپ کو آغاز کروا سکتی ہیں:

مورمن ۱‏:۲–۳، ۱۳–۱۷۔آپ مورمن اور اُس کی قوم کے مابین کیا فرق محسُوس کرتے ہیں؟ اُس کے پاس کون سی خُوبیاں تھیں جنھوں نے اِس طرح کے مُشکل وقت میں رُوحانی طور پر مضبُوط رہنے میں اُس کی معاونت کی؟

مورمن ۲:‏۱۸–۱۹۔مورمن جِس دُنیا میں رہتا تھا اُسے بیان کرنے کے لیے اُس نے کون سے لفظ اِستعمال کِیے؟ اپنے اِرد گرد کے حالات کے باوجود اُس نے کیسے اُمید قائم رکھی؟

مورمن ۳:‏۱۲۔مورمن نے اپنے اِرد گرد کے لوگوں کے بارے میں کیسا محسوس کِیا؟ آپ اُس جیسی محبّت کو فروغ دینے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

مورمن ۱–۶ میں اور کون سی آیات مورمن کے یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو نُمایاں کرتی ہیں؟ اُس کو کون سے مواقع دِیے گئے کیوں کہ اُس نے وفادار رہنے کا اِنتخاب کِیا؟

صدر تھامس ایس مانسن کے پیغام کا مطالعہ کرنے پر غور کریں ”مثال اور تجلّی بنو“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۸۶–۸۸)، ایسی وجُوہات کی تلاش کرتے ہُوئے کہ کیوں یِسُوع مسِیح کے پیروکاروں کے لیے مُنفرد ہونا یا مُختلف ہونا ضروری ہے۔ آپ اِس طرح کے جُملوں کو کیسے مُکمل کریں گے؟ ” میرے لیے ایک مِثال تھا/تھی جب وہ [ یا وہ] ۔ اِس سے مُجھے چاہنے میں مدد مِلی ۔“

مورمن محسُوس کر سکتا تھا کہ اُس کی مِثال اُس کے لوگوں میں فرق نہیں لا رہی تھی۔ اگر آپ کو مورمن سے بات کرنے کا موقع مِلے، تو آپ اُسے کیا بتائیں گے کہ اُس کی مِثال نے آپ کے لیے کِس طرح فرق ڈالا ہے؟ُ

مزید دیکھیں ڈیوڈ اے بیڈنار، ”مُشاہدہ کرنے میں جلدی کروانزائن، دسمبر ۲۰۰۶، ۳۰–۳۶، یا لیحونا، دسمبر ۲۰۰۶، ۱۴–۲۰؛ ”ہماری بابت کُچھ مُختلف: مِثال“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل پیرا ہونا“ گاسپل لائبریری۔

جو کُچھ وہ سیکھتے ہیں اُس کا اِشتراک کرنے میں دُوسروں کی معاونت کریں۔ جب لوگ اُس کا اِشتراک کرتے ہیں جو اُنھوں نے سیکھا ہے، وہ اپنے اِیمان اور دُوسروں کے اِیمان کو تقویت دیتے ہیں (دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۸‏:۱۲۲)۔ اپنے خاندان یا جماعت سے پُوچھنے کی کوشش کریں کہ خُدا کے کلام کا مُطالعہ کرنے سے اُنھوں نے کون سے تجربات پائے ہیں۔

شبیہ
نیفی اور لامنی ایک دُوسرے سے جنگ کرتے ہُوئے

جنگ، اَز خورخے کوکو

مورمن ۲:‏۱۰–۱۵

خُدا پرستی کا غم میری مسِیح اور دیرپا تبدیلی کی طرف راہ نُمائی کرتا ہے۔

جب مورمن نے اپنے لوگوں کا دُکھ دیکھا، تو اُس نے اُمید لگائی کہ وہ توبہ کرِیں گے۔ مگر ”اُن کا اَفسوس توبہ کے لیے نہیں تھا“ (مورمن ۲:‏۱۳)—یہ خُدا پرستی کا غم نہیں تھا بلکہ دُنیاوی غم تھا۔ فرق کو سمجھنے کے لیے، اِس طرح کے جدول میں مورمن ۲‏:۱۰–۱۵ میں سے جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے درج کرنے پر غور کریں:

خُدا پرستی کا غم

دُنیاوی غم

یِسُوع کے پاس آتے ہیں (آیت ۱۴)

خُدا پر لعنت بھیجتے ہیں (آیت ۱۴)

آپ کو کیسے معلُوم ہو گا کہ آپ کا غم خُدا پرستی کا غم ہے یا دُنیاوی؟ اگر آپ دُنیاوی غم کا سامنا کر رہے ہیں، تو آپ اِسے خُدا پرستی کے غم میں کیسے بدل سکتے ہیں؟

مزید دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۷‏:۸–۱۱؛ مشیل ڈی کریگ، ”اِلہیٰ بے قراری،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۵۲–۵۵۔

مورمن ۳:۳، ۹

”اُنھیں احساس نہ تھا کہ یہ خُداوند ہی ہے جِس نے اُنھیں بچائے رکھا ہے۔“

مورمن نے مُشاہدہ کِیا کہ نیفی اُن طریقوں کو تسلیم کرنے میں ناکام رہے جِن سے خُداوند نے اُنھیں برکت دی تھی۔ جب آپ مورمن ۳:۳، ۹ پڑھیں، تو آپ غور کر سکتے ہیں کہ آپ کیسے اپنی زندگی میں خُداوند کے اَثر و رسُوخ کو تسلیم کرتے ہیں۔ جب آپ اُس کے اَثر و رسُوخ کو تسلیم کرتے ہیں تو آپ کو کیا برکات مِلتی ہیں؟ اُس کو تسلیم نہ کرنے کا انجام کیا ہے؟ (دیکھیں مورمن ۲:‏۲۶؛ عقائد اور عہُود ۵۹‏:۲۱

مزید دیکھیں ہنیری بی آئرنگ، ”او یاد رکھو، یاد رکھو،“ لیحونا، مئی ۲۰۰۷، ۶۶–۶۷۔

مورمن ۵:‏۸–۲۴؛ ۶:‏۱۶–۲۲

یِسُوع مسِیح مُجھے کھُلے بازؤں کے ساتھ قبُول کرنے کے واسطے کھڑا ہے۔

اگر آپ کبھی بھی اپنے گُناہوں کے مُتعلق مایُوسی محسُوس کرتے ہیں، تو مورمن کی نجات دہندہ کی بابت وضاحت کہ ”وہ کھُلے بازؤں سے آپ کو قبُول کرنے کے لیے کھڑا ہے“ آپ کو تاکید فراہم کر سکتی ہے۔ جب آپ مورمن ۵:‏۸–۲۴ اور ۶:‏۱۶–۲۲ پڑھتے ہیں، تو آپ اپنی بابت آسمانی باپ اور یِسُوع کے احساسات کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں، حتٰی کہ جب آپ گُناہ آلُودہ بھی ہوں؟ آپ نے کیسا محسُوس کِیا ہے کہ یِسُوع مسِیح کھُلے بازؤں کے ساتھ آپ کی جانب آتا ہے؟ نتیجتاً آپ نے کیا کرنے کی تحریک پائی ہے؟

مزید دیکھیں ”یِسُوع کے پاس آؤ،“ گیت، نمبر ۱۱۷۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مورمن ۱‏:۱–۳؛ ۲‏:۱، ۲۳–۲۴؛ ۳‏:۱–۳، ۱۲، ۱۷–۲۲

مورمن کی طرح، مَیں بھی یِسُوع مسِیح کی پیروی کر سکتا ہُوں۔

  • چُوں کہ مورمن بہت چھوٹا تھا جب اُس نے مسِیح پر اپنے اِیمان کو فروغ دِیا، اِس لیے وہ آپ کے بچّوں کے لیے مثال بن سکتا ہے۔ شاید آپ مورمن ۱‏:۱–۳ پڑھ سکتے ہیں اور آپ کے بچّے سُن سکتے ہیں کہ جب عمرون نے اُسے ایک خاص مِشن سونپا تو مورمن کی عُمر کتنی تھی۔ آپ اِن آیات میں اُن خُوبیوں کو دریافت کرنے میں بھی اُن کی معاونت کرسکتے ہیں جو عمرون نے مورمن میں دیکھی تھیں۔ یہ خُوبیاں یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے میں کِس طرح ہماری معاونت کرتی ہیں؟

    شبیہ
    مورمن بطور نوجوان لڑکا

    مورمن، عُمر ۱۰ برس، اَز سکاٹ ایم سنو

  • چُوں کہ مورمن نے یِسُوع مسِیح کی تقلید کی، اِسی واسطے اُسے دُوسروں کی خِدمت کرنے اور برکت دینے کے مواقع فراہم کِیے گئے۔ آپ اپنے بچّوں کو درج ذیل حوالہ جات میں سے ایک یا زائد کو پڑھنے اور مورمن کی بابت جو کُچھ سیکھتے ہیں اُس کو بیان کرنے میں اُن کی مدد کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں: مورمن ۱:۱–۳؛ ۲‏:۱، ۲۳–۲۴؛ اور ۳:‏۱–۳، ۱۲، ۲۰–۲۲ (مزید دیکھیں ”باب ۴۹: مورمن اور اُس کی تعلیمات،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۳۸–۴۲)۔ اُس نے یسُوع مسِیح کی کِس طرح تقلید کی؟ یِسُوع مسِیح پر اُس کے اِیمان نے کیسے دُوسروں کو مدد یا برکت بخشی؟ ہمارا اِیمان اُن لوگوں کی کیسے معاونت کر سکتا ہے جِن کو ہم جانتے ہیں؟

مورمن ۲‏:۸–۱۵

خُدا پرستی کا غم میری مسِیح اور دیرپا تبدیلی کی طرف راہ نُمائی کرتا ہے۔

  • شاید آپ اپنی اولاد کو دُنیاوی اور خُدا پرستی کے غم کے مابین فرق کو سمجھانے میں مدد دینے کے لیے ”گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز“ کی مانند جدول بنا سکتے ہیں جب وہ مورمن ۲‏:۸، ۱۰–۱۵ کو پڑھتے ہیں۔ پھر وہ اسباب دریافت کرنے کے لیے مورمن ۲‏:۱۲ میں بھی تلاش کرسکتے ہیں کہ کیوں توبہ ہمارے ”دِل[دِلوں] کو … شادمان بناتی ہے۔“ ہم کِس طرح یقینی بنا سکتے ہیں کہ جو غم ہم اپنے گُناہوں کے لیے محسُوس کرتے ہیں وہ ہمیں تبدیل ہونے میں خُدا کی معاونت کا مُشتاق ہونے کی طرف لے جائے؟

مورمن ۳:۳، ۹

آسمانی باپ مُجھے بُہتیری برکات سے نوازتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو چند ایسی چیزوں کی فہرست بنانے (یا تصاویر بنانے) کی دعوت دینا جِن کے لیے وہ شُکر گُزار ہیں خُدا کے مشکُور ہونے میں اُن کی مدد کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہو سکتا ہے۔ فہرست بنانے کے بعد، آپ مورمن ۳‏:۳، ۹ پڑھ سکتے ہیں اور وضاحت کر سکتے ہیں کہ آسمانی باپ نے نیفیوں کو بھی برکت دی تھی، مگر اُنھوں نے اِسے تسلیم نہیں کِیا تھا۔ ہم یہ ظاہر کرنے کے واسطے کیا کر سکتے ہیں کہ ہم اپنی برکات کے لیے آسمانی باپ کے مشکُور ہیں؟

مورمن ۳:‏۱۲

آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں ہر ایک سے پیار کرُوں۔

  • اگرچہ نیفی بدکار تھے، مگر مورمن نے اُن سے محبّت کرنا کبھی ترک نہ کِیا۔ اپنے بچّوں کی مورمن ۳:‏۱۲ میں ”محبُوب“ اور ”محبّت“ جیسے الفاظ ڈھونڈنے میں مدد کریں۔ آپ دُوسروں سے محبّت کرنے کے بارے میں اِکٹھے مِل کر گیت بھی گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”یِسُوع نے کہا ہر ایک سے محبّت رکھو“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۶۱)، دُنیا بھر سے بچّوں کی تصاویر دِکھاتے ہُوئے۔ اپنے تمام بچّوں کے واسطے خُدا کی محبّت کی گواہی دیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
سونے کے اَوراق

مورمن کی کِتاب لِکھی گئی ”کہ تُم یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر اِیمان لاؤ“ (مورمن ۳:‏۲۱

شائع کرنا