”نومبر ۱۱–۱۷: ’بے اعتقادی کے پردہ کو چاک کرو۔‘ عیتر ۱–۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”نومبر ۱۱-۱۷۔ عیتر ۱–۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
نومبر ۱۱–۱۷: ”بے اعتقادی کے پردہ کو چاک کرو“
عیتر ۱–۵
اگرچہ یہ سچ ہے کہ خُدا کے طریقے ہمارے طریقوں سے اعلیٰ و اَفضل ہیں اور ہمیں ہمیشہ اُس کی مرضی کے تابع رہنا چاہیے، اُس نے خُود سے سوچنے اور عمل کرنے کے واسطے بھی ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ یارد اور اُس کے بھائی نے یہ ایک سبق سیکھا۔ مثلاً، نئی سرزمین کو سفر کرنے کا خیال جو کہ ”ساری رُویِ زمین پر بہترین ہو“ یارد سے شُروع ہوتا ہُوا معلُوم ہوتا تھا، اور خُداوند نے یارد کے بھائی کی یہ کہتے ہُوئے درخواست منظُور کی کہ، ”مَیں ایسا اِس لیے کرُوں گا کیوں کہ تُو نے ایک طویل عرصہ تک مُجھ سے فریاد کی ہے“ (دیکھیں عیتر ۱:۳۸–۴۳)۔ اور جب یارد کے بھائی کو کشتیوں کے اندر روشنی دَرکار تھی جو اُنھیں موعُودہ سرزمین پر لے جائیں گی، تو خُداوند نے ایک سوال پُوچھا جو ہم عمُوماً اُس سے پُوچھتے ہیں: ”تُو کیا چاہتا ہے کہ مَیں تیرے لیے کرُوں؟“ (عیتر ۲:۲۳)۔ وہ ہمارے خیالات اور تجاویز سُننا چاہتا ہے، اور وہ سُنے گا اور اپنی تصدیق دے گا یا ہمیں بصُورتِ دیگر مشورت دے گا۔ بعض اوقات واحد چیز جو ہمیں ہماری خواہش کردہ برکات سے دُور رکھتی ہے ہمارا اپنا ” بے اعتقادی کا پردہ ہے، “ اوراگر ہم ” اِس پردہ کو چاک کر“ سکیں (عیتر ۴:۱۵)، ہم اُس سے حیران ہوں گے جو خُداوند ہمارے واسطے کرنے کو راضی ہے۔
مزید دیکھیں ”خُداوند یارد کے بھائی پر جلوہ گر ہوتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
جب مَیں خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں، وہ مُجھ پر ترس کھائے گا۔
عیتر ۳۳:۱–۴۳ یارد کے بھائی کی تین دُعاؤں کا بتاتی ہے۔ ہر ایک دُعا کی بابت خُداوند کے جواب سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟ ایسے وقت کے مُتعلق سوچیں جب آپ نے خُداوند کے رحم کا تجربہ پایا ہو جب آپ نے دُعا میں اُس سے فریاد کی ہو۔ آپ اِس تجربہ کو درج کر سکتے ہیں اور کِسی ایسے کو بتائیں جِسے آپ کی گواہی سُننے کی ضرورت ہو۔
مزید دیکھیں ”پوشیدہ دُعا،“ گیت، نمبر ۱۴۴۔
مَیں اپنی زندگی کے واسطے مُکاشفہ پا سکتا ہُوں۔
صدر رسل ایم نیلسن نے فرمایا: ”مَیں آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ مُکاشفہ پانے کے واسطے آپ اپنی رُوحانی صلاحیت میں اِضافہ کریں۔ … رُوحُ القُدس کی نعمت سے لُطف اندوز ہونے اور رُوح کی آواز کو زیادہ کثرت سے اور زیادہ واضح طور پر سُننے کے لیے ضروری رُوحانی کام کرنے کا اِنتخاب کریں“ (”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زندگیوں کے لیے مُکاشفہ،“ لیحونا، مئی،۲۰۱۸، ۹۶)۔
جب آپ عیتر ۲؛ ۳:۱–۶؛ ۴:۷–۱۵ کا مُطالعہ کرتے ہیں، آپ ”رُوحانی کام“ کی بابت کیا سیکھتے ہیں جِس کا تذکرہ صدر نیلسن نے کِیا؟ یارد کا بھائی، جو سوالات یا تفکرات رکھتا تھا اور اُس نے اُن کے متعلق کیا کِیا اُن کو ایک رنگ میں نشان لگا سکتے ہیں، اور دُوسرے رنگ سے آپ نشان لگا سکتے ہیں کہ کیسے خُداوند نے اُس کی معاونت فرمائی اور اپنی مرضی بتائی۔
جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں تو یہاں پر سوچ وِچار کرنے کے لیے چند سوالات ہیں:
-
عیتر ۲:۱۸–۲۵ میں یارد کے بھائی کے سوالوں کے جواب دینے کے خُداوند کے طریقہِ کار نے آپ کو کِس طرح مُتاثر کِیا ہے؟
-
آپ عیتر ۳:۱–۵ کو کِسی ایسے شخص کی مدد کے لیے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں جو دُعا کرنا سیکھ رہا ہو؟
-
آپ کو خُداوند سے مُکاشفہ پانے سے کیا چیز روک سکتی ہے؟ ( دیکھیں عیتر ۴:۸–۱۰)۔ آپ اُس سے زیادہ کثرت سے مُکاشفہ کیسے پا سکتے ہیں؟ (دیکھیں عیتر ۴:۷، ۱۱–۱۵)۔
-
آپ کے خیال میں ”بے اعتقادی کے پردہ کو اپنی زندگی میں چاک کرنے“ کا کیا مفہُوم ہے (عیتر ۴:۱۵)۔
یارد کے بھائی سے آپ شخصی مُکاشفہ کی بابت اور کیا سیکھتے ہیں؟
ڈیل جی رینلنڈ نے، ”شخصی مُکاشفہ کے لیے بُنیادی ڈھانچہ“ کے مُتعلق سِکھایا ہے (لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۱۶–۱۹)۔ تصویری فریم بنانے اور ہر طرف سے بُنیادی ڈھانچے کے چار عناصر لکھنے پر غور کریں۔ یہ ڈھانچہ آپ کی ”مُکاشفہ پانے کی صلاحیت میں اِضافہ کرنے میں“ کِس طرح مدد کر سکتا ہے۔
مزید دیکھیں اِنجِیلی موضُوعات، ”شخصی مُکاشفہ،“ گاسپل لائبریری۔
اپنی تنبیہ کے وسیلہ سے، خُداوند مُجھے توبہ کرنے اور اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے۔
حتیٰ کہ یارد کے بھائی جیسے عظیم نبی کو بھی خُداوند کی جانب سے تنبیہ کی ضرورت تھی۔ آپ عیتر ۲:۱۴–۱۵ سے خُداوند کی تنبیہ کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ اِس بارے میں سوچ وچار کریں کہ کیسے خُداوند کی تنبیہ اور یارد کے بھائی کے ردِ عمل نے عیتر ۳:۱–۲۰ میں اپنے تجربات کے واسطے تیار ہونے میں اُس کی مدد کی۔
خُداوند مُجھے میری ”اتھاہ گہرائیوں“ کو پار کرنے کے لیے تیار کرے گا۔
بعض اوقات، ”اتھاہ گہرائیاں پار“ کرنا ہمارے لیے خُدا کی مرضی پُوری کرنے کا واحد راستہ ہوتا ہے۔ آپ عیتر ۱۶:۲–۲۵ میں اپنی زندگی سے کیا مُماثلت دیکھتے ہیں؟ خُداوند نے کیسے آپ کو آپ کی چنوتیوں کے لیے تیار کیا ہے؟ وہ آپ سے مستقبل میں جو کروانا چاہتا ہے وہ اب آپ کو اُس کے لیے تیار کرنے کو کیا کہہ رہا ہے؟
مزید دیکھیں ایل ٹاڈ بج، ”مُستقل اور پختہ بھروسہ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۴۷–۴۹۔
گواہان مورمن کی کِتاب کی سچّائی کی شہادت دیتے ہیں۔
جب آپ عیتر ۵ میں مرونی کی نبُوت پڑھتے ہیں، تو مورمن کی کِتاب کے بُہتیرے گواہان کو تیار کرنے کے خُداوند کے مقصد پر غور و فِکر کریں۔ کون سے گواہان نے آپ کو یہ یقین کرنے کی ترغیب دی ہے کہ مورمن کی کِتاب خُدا کا کلام ہے؟ مورمن کی کِتاب نے کِس طرح آپ پر ”خُدا اور اُس کے کلام کی قُدرت“ کو ظاہر کِیا ہے؟ (عیتر ۵:۴)۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
عیتر ۱:۳۳–۳۷؛ ۲:۱۶–۲۵؛ ۳:۱–۶
آسمانی باپ میری دُعاؤں کو سُنتا اور جواب دیتا ہے۔
-
اگر آپ کِسی ایسی زبان کو جانتے ہیں جو آپ کے بچّے نہیں جانتے، تو اُنھیں اُس زُبان میں چند آسان ہدایات دیں (یا کِسی اور زُبان کی ریکارڈنگ چلائیں)۔ آپ اِسے وضاحت کرنے کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں کہ یارد کے بھائی نے عیتر ۱:۳۳–۳۷ میں مدد کے واسطے کیوں دُعا کی۔ اِس بات پر زور دیں کہ خُداوند نے اِس دُعا کے مُتعلق کیسا محسُوس کِیا اور کیا جواب دِیا (مزید دیکھیں ”باب ۵۰: یاردی بابل چھوڑتے ہیں،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۴۳–۴۴)۔
-
جب آپ عیتر ۲:۱۶–۱۷ پڑتے ہیں تو آپ کے بچّے کشتی بنانے کی کِردار نِگاری کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اور آپ کے بچّے اُن مسائل کی بابت پڑھ سکتے ہیں جو کشتیوں میں یاردیوں کو پیش آئیں (دیکھیں عیتر ۲:۱۹) اور اُن مُختلف طریقوں کے مُتعلق جِن سے خُداوند نے یارد کے بھائی کی دُعاؤں کا جواب دِیا (دیکھیں عیتر ۲:۱۹–۲۵؛ ۳:۱–۶)۔ اِس خاکہ کے آخِر میں دی گئی تصویر اور عملی سرگرمی کا صفحہ آپ کی اور آپ کے بچّوں کی کہانی سُنانے میں معاونت کر سکتا ہے۔ یارد کے بھائی سے ہم دُعا کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ ایک ایسے تجربے کا تذکرہ کرنے پر غور کریں جِس میں آپ نے مدد کے لیے دُعا کی ہو اور آسمانی باپ نے آپ کی معاونت فرمائی ہو۔
مَیں خُدا کی شبیہ پر خلق کِیا گیا ہُوں۔
-
جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے ہیں، آپ کی اولاد خُدا، اپنے، اور اپنے فانی اَبدان کے مُتعلق بُہتیرے جھُوٹے پیغامات کا سامنا کریں گے۔ آپ اُن سے عیتر ۳:۶–۱۶ میں اِن موضُوعات کے مُتعلق سچّائیاں ڈھونڈنے میں مدد کا کہہ سکتے ہیں۔ عیتر ۳:۱۳، ۱۵ میں سِکھائی گئی سچائی پر زور دینے کے لیے، آپ اِکٹھے مِل کر نجات دہندہ کی تصویر دیکھ سکتے ہیں اور اپنے بچّوں کو مدعُو کر سکتے ہیں کہ وہ اُس کے بدن کے مُختلف حصّوں کی طرف اِشارہ کریں۔ پھر وہ اپنے بدن کے اُسی حصّے کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے اَبدان سے مُتعلق ایک گیت بھی اِکٹھے گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”خُداوند نے مُجھے مَقدِس دیا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۵۳)۔ آپ اور آپ کی اولاد اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے اَبدان کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں۔
تین گواہان نے مورمن کی کِتاب کی شہادت دی۔
-
مرونی نے نبُوت کی کہ تین گواہ مورمن کی کِتاب کی سچّائی قائم کرنے میں مدد کریں گے۔ گواہ کون ہوتا ہے یہ سِکھانے کے لیے، آپ اپنے بچّوں سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کِسی ایسی چیز کو بیان کریں جو اُنھوں نے دیکھی یا تجربہ کی ہے اور جو دُوسروں نے نہیں دیکھی۔ پھر جب آپ عیتر ۵ اِکٹھے مِل کر پڑھتے ہیں، تو آپ اِس کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں کہ خُدا اپنے کام میں گواہوں کو کیوں اِستعمال کرتا ہے۔ آپ ایک دُوسرے کو یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ کیسے جانتے ہیں کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے اور آپ کِس طرح اپنی گواہی دُوسروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔