”ستمبر ۳۰–۶ اکتوبر: ’مَیں شریعت، اور نُور ہُوں۔‘ ۳ نیفی ۱۲–۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”ستمبر ۳۰–۶ اکتوبر۔ ۳ نیفی ۱۲–۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
ستمبر ۳۰–۶ اکتوبر: ”مَیں شریعت، اور نُور ہُوں“
۳ نیفی ۱۲–۱۶
یِسُوع کے شاگِردوں کی مانند جو گلیل میں پہاڑی پر واعظ سُننے کے لیے جمع تھے، لوگ جو فراوانی میں ہیکل میں جمع ہُوئے تھے مُوسیٰ کی شریعت پر عمل پیرا تھے۔ اُنھوں نے اِس کی پیروی اِس واسطے کی تھی کہ اُس نے اُن کی جانوں کو مسِیح کی طرف راغِب کِیا (دیکھیں یعقُوب ۴:۵)، اور اب مسِیح ایک اعلیٰ شریعت کا اعلان کرتے ہُوئے اُن کے سامنے کھڑا تھا۔ مگر حتیٰ کہ ہم میں سے وہ بھی جو کبھی مُوسیٰ کی شریعت پر عمل پیرا نہیں رہے پہچان سکتے ہیں کہ یِسُوع نے اپنے شاگِردوں کے واسطے جو معیار قائم کِیا وہ اعلیٰ تھا۔ ”مَیں چاہتا ہُوں کہ تُم کامِل بنو،“ اُس نے اعلان فرمایا (۳ نیفی ۱۲:۴۸)۔ اگر یہ آپ کو کم تر محسُوس کروائے، تو یاد رکھیں کہ یِسُوع نے یہ بھی فرمایا ہے کہ، ”مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غریب ہیں، کیوں کہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے“ (۳ نیفی ۱۲:۳)۔ یہ اعلیٰ شریعت کی دعوت ہے—کہنے کا ایک اور طریقہ کہ ”میرے پاس آؤ اور تُم نجات پاؤ“ (۳ نیفی ۱۲:۲۰)۔ مُوسیٰ کی شریعت کی مانند، یہ شریعت ہمیں مسِیح کی جانب متوجہ کرتی ہے—صرف وہ ہی ہمیں بچا اور کامِل کر سکتا ہے۔ ”دیکھو،“ اُس نے فرمایا، ”مَیں شریعت، اور نُور ہوں۔ میری طرف دیکھو، اور آخِر تک برداشت کرو، اور تُم زندہ رہو گے“ (۳ نیفی ۱۵:۹)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع مسِیح کا سچّا شاگِرد بن سکتا ہُوں۔
۳ نیفی ۱۲–۱۴ میں مُنّجی نے جو سِکھایا اِس کا مُطالعہ کرنے اور اِطلاق کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے: آیات کا ایک گروہ مُنتخب کریں، اور دیکھیں اگر آپ اِن آیات کا ایک فِقرے میں خُلاصہ کر سکتے ہیں جِس کا آغاز ”یِسُوع مسِیح کے سچّے شاگِرد سے ہوتا ہے …“ مِثال کے طور پر، ۳ نیفی ۱۳:۱–۸ کا خُلاصہ یہ ہو سکتا ہے کہ ”یِسُوع مسِیح کے سچّے شاگِرد نیکی کرنے کے واسطے عوامی تعریف کے مُشتاق نہیں ہوتے۔“ اِن اِقتباسات کے ساتھ کوشش کریں:
اِن آیات کو پڑھنے کے بعد، آپ یِسُوع مسِیح کی تقلید کرنے کے واسطے کیا کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
۳ نیفی ۱۲:۴۸ میں حُکم مغلُوب—یہاں تک کہ نامُمکن لگ سکتا ہے۔ آپ بُزرگ جیفری آر ہالینڈ کے پیغام ”پس تُم کامِل بنو—آخِرکار“ سے کیا سیکھتے ہیں (لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۴۰–۴۲) جو اِس آیت میں مُنّجی کے کلام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے؟ مرونی ۱۰:۳۲–۳۳ کے مُطابق، کیا چیز نجات دہندہ کی مانند کامِل ہونا مُمکن بناتی ہے؟
مزید دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”بننے کی چنوتی،“ انزائن، نومبر ۲۰۰۰، ۳۲–۳۴؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”یِسُوع مسِیح کی مانند بنیں“ گاسپل لائبریری؛ ”خُداوند، مَیں تیرے پیچھے چلُوں گا،“ گیت، نمبر ۲۲۰؛ ”یِسُوع مسِیح سِکھاتا ہے کہ کیسے اعلیٰ شریعت کے مُطابق زندگی بسر کرنی ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
۳ نیفی ۱:۱۲–۲؛ ۲۳:۱۵–۲۴؛۱:۱۶–۶
مُبارک ہیں وہ جو بِنا دیکھے اِیمان لائے۔
خدا کے بہت تھوڑے بچّوں، نے نجات دہندہ کو دیکھا ہے اور اُس کی آواز سُنی ہے، جیسا کہ فراوانی کے لوگوں نے دیکھا۔ ہم میں سے زیادہ تر ۳ نیفی ۲:۱۲؛ ۲۳:۱۵؛ اور ۴:۱۶–۶ میں بیان کردہ لوگوں کی مانند ہیں۔ اِن آیات میں ایسے لوگوں سے کیا وعدے کِیے گئے ہیں؟ آپ کی زندگی میں یہ وعدے کیسے پُورے ہُوئے ہیں؟
مزید دیکھیں یُوحنّا ۲۰:۲۶–۲۹؛ ۲ نیفی ۲۶:۱۲–۱۳؛ ایلما ۳۲:۱۶–۱۸۔
۳ نیفی ۲۱:۱۲–۳۰؛ ۱:۱۳–۸، ۱۶–۱۸؛ ۲۱:۱۴–۲۳
مَیں اپنے دِل کی خواہشات کو پاک صاف کرنے کی کوشش کر سکتا ہُوں۔
اِن ابواب میں آپ جِن موضُوعات پر غور کرسکتے ہیں اُن میں سے ایک مُنّجی کی اعلیٰ شریعت پر جینے کی دعوت ہے—اپنے اعمال میں ہی نہیں بلکہ اپنے دِلوں میں بھی راست باز ہونا۔ جب نجات دہندہ جھگڑے (۳ نیفی ۱۲:۲۱–۲۶)، لافانیت (۳ نیفی ۱۲:۲۷–۳۰)، دُعا (۳ نیفی ۱۳:۵–۸)، اور روزے (۳ نیفی ۱۳:۱۶–۱۸) کی بات کرتا ہے اِس موضُوع کی تلاش کریں۔ آپ اور کون سی مِثالیں ڈھونڈ سکتے ہیں؟ آپ اپنے دِل کی خواہشات کو پاک صاف کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
آسمانی باپ مُجھے اچھی چیزیں عطا کرے گا جب مَیں مانگتا، ڈھونڈتا اور کھٹکھٹاتا ہُوں۔
جب آپ ۳ نیفی ۱۴:۷–۱۱ میں نجات دہندہ کی مانگنے، ڈھونڈنے، اور کھٹکھٹانے کی دعوت کی بابت پڑھتے ہیں، تو غور کریں کہ وہ آپ سے کون سی ”اچھی چیزوں“ کو مانگنے کا کہہ سکتا ہے۔ ذیل کے اِضافی صحائف آپ کی سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ کیسے مانگنا، ڈھونڈنا، اور کھٹکھٹانا ہے۔ وہ یہ بھی واضح کرنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ کیوں کُچھ دُعاؤں کا جواب اُس طرح نہیں ملتا جیسے آپ توقع رکھتے ہیں: یسعیاہ ۵۵:۸–۹؛ ہیلیمن ۱۰:۴–۵؛ مرونی ۷:۲۶–۲۷، ۳۳، ۳۷؛ اور عقائد اور عہُود ۹:۷–۹؛ ۸۸:۶۴۔ یہ اِقتباسات آپ کے مانگنے، ڈھونڈنے، اور کھٹکھٹائے جانے کے طریقے کو کِس طرح اَثر انداز کر سکتے ہیں؟
مزید دیکھیں مِلٹن کمارگو، ”مانگو، ڈھونڈو، اور کھٹکھٹاؤ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۱۰۶–۸۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع کی پیروی کرنے سے ایک اچھی مِثال بن سکتا ہُوں۔
-
بعض اوقات بچّے شاید محسُوس نہ کر پائیں کہ اُن کی مِثالیں دُوسروں کو کتنی زیادہ برکت دے سکتی ہیں۔ اُنھیں اپنی روشنی کو چمکانے کی ترغیب دینے کے واسطے ۳ نیفی ۱۲:۱۴–۱۶ کا اِستعمال کریں۔ مِثال کے طور پر، جب آپ اِن آیات میں ”آپ“ یا ”آپ کا“ لفظ پڑھیں، تو اپنے بچّوں سے اپنی طرف اِشارہ کرنے کو کہیں۔ بچّوں کو اُس روشنی کی بابت بتائیں جو آپ اُن میں دیکھتے ہیں جب وہ یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے ہیں اور یہ کِس طرح آپ کو اُس کی تقلید کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ آپ ایک گیت بھی اِکٹھے گا سکتے ہیں جو بچّوں کو روشنی کی مانند چمکنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جیسا کہ ”مَیں ستارے کی مانند ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۶۳)۔
-
اپنے بچّوں کو اپنی روشنی کو نہ چُھپانے کی ترغیب دینے کے واسطے (دیکھیں ۳ نیفی ۱۲:۱۵)، اُنھیں باری باری چراغ یا کِسی اور روشنی کو چُھپانے یا ڈھانپنے دیں۔ جب بھی وہ کِسی چیز کا نام لیتے ہیں تو وہ روشنی کو بے نقاب کر سکتے ہیں تاکہ وہ دُوسروں کے لیے ایک اچھی مِثال بن سکیں۔
”اپنے لیے آسمان پر خزانہ جمع کرو۔“
-
اِن آیات کو پڑھنا اُن چیزوں کی بابت گُفتگُو کی تحریک دے سکتا ہے جِن کو ہم ذخیرہ کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچّوں کی ایسی چیزیں ڈھونڈنے کے لیے خزانے کی تلاش کرنے کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں جو اُنھیں اَبدی قدر کے خزانوں کی یاد دِلاتے ہیں۔
آسمانی باپ میری دُعائیں سُنتا ہے۔
-
جب آپ ۳ نیفی ۱۴:۷ پڑھیں، تو آپ کے بچّے ایسی اداکاری کر سکتے ہیں جو اِس آیت میں نجات دہندہ کی ہر دعوت کی نُمایندگی کرتی ہیں۔ مِثال کے طور پر، وہ اپنے ہاتھ اُٹھا سکتے ہیں (مانگنا)، اپنے ہاتھوں سے دُوربین بنا سکتے ہیں (ڈھونڈنا) یا دروازے پر دستک دے سکتے ہیں (کھٹکھٹانا)۔ اپنے بچّوں کی اُن باتوں کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جو وہ کہہ سکتے اور اپنی دُعاؤں میں مانگ سکتے ہیں۔
-
آپ کے بچّے کِسی ایسے کھیل سے محظُوظ ہو سکتے ہیں جِس میں وہ کُچھ مانگیں اور اُس کے بالکل برعکس وصُول کریں۔ ۳ نیفی ۱۴:۷–۱۱ میں، نجات دہندہ کیا چاہتا ہے کہ ہم اپنے آسمانی باپ کی بابت جانیں؟
نجات دہندہ چاہتا ہے کہ مَیں سُنوں اور وہ کرُوں جو وہ سِکھاتا ہے۔
-
اِن آیات میں تمثیل کا تصور کرنے میں اپنی اولاد کی مدد کرنے کے واسطے طریقوں کا سوچیں۔ شاید وہ تصاویر بنا سکتے ہیں، اداکاری کر سکتے ہیں، یا ٹھوس یا ریتلی بُنیادوں پر تعمیر کر سکتے ہیں۔ جب وہ ۳ نیفی ۱۴:۲۴–۲۷ پڑھتے ہیں تو ”دانا آدمی یا بے وقوف آدمی“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۸۱) گاتے ہیں تو وہ ”دانا آدمی“ کے ساتھ اپنے ناموں کو بدل بھی سکتے ہیں۔ یا وہ ہر بار جب بھی ۳ نیفی ۱۴:۲۱–۲۷ اور ۱۵:۱ میں ”عمل“ کا لفظ سُنتے ہیں تو وہ کھڑے ہو سکتے ہیں۔
-
یہ ایک عملی سبق ہے جِس کی آپ کوشش کر سکتے ہیں: اپنے بچّوں سے تصور کرنے کو کہیں کہ اُن کی ٹانگوں میں سے ایک نجات دہندہ کا کلام سُننے کی نُمایندگی کرتی ہے اور دُوسری وہ کام جو نجات دہندہ نے سِکھایا ہے اُس کی نُمایندگی کرتی ہے۔ اپنی اولاد کو مدعُو کریں کہ وہ صرف اپنی ”سُننے“ والی ٹانگ پر توازن قائم رکھیں۔ اگر کمرے میں تیز ہوا چلتی ہے تو کیا ہو گا؟ پھر آپ اور آپ کے بچّے اِن خاص کاموں کو تلاش کرسکتے ہیں جو نجات دہندہ نے ہمیں کرنے سِکھائے ہیں: دیکھیں ۳ نیفی ۱۲:۳–۱۲، ۲۱–۲۶؛ ۱۳:۵–۸۔