آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ستمبر ۲۳–۲۹: ”اُٹھو اور میرے پاس آؤ۔“ ۳ نیفی ۸–۱۱


”ستمبر ۲۳–۲۹: ’اُٹھو اور میرے پاس آؤ۔‘ ۳ نیفی ۸–۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)

”ستمبر ۲۳–۲۹۔ ۳ نیفی ۸–۱۱،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)

مسِیح نیفیوں پر ظاہر ہوتے ہُوئے

مَیں دُنیا کا نُور ہُوں، اَز جیمس فُلمر

۲۳–۲۹ ستمبر: ”اُٹھو اور میرے پاس آؤ“

۳ نیفی ۸–۱۱

”دیکھو، مَیں یِسُوع اَلمسِیح ہُوں، جِس کے دُنیا میں آنے کی گواہی نبیوں نے دی تھی“ (۳ نیفی ۱۰:۱۱)۔ اِن الفاظ کے ساتھ، جی اُٹھے مُنّجی نے، مورمن کی کِتاب کی ۶۰۰ برس سے زائد کی نبُوتوں کی تکمیل کرتے ہُوئے، خُود کو مُتعارف کروایا۔ وہ ظہُور اور اِعلامیہ، بُزرگ جیفری آر ہالینڈ نے تحریر کِیا کہ، ”مورمن کی کِتاب کی پُوری تاریخ کا مرکزی نُقطہ، اعلیٰ ترین لمحے کی تشکیل کرتا ہے۔ یہ وہ ظہُور اور اِعلان تھا جِس نے تمام نیفی نبیوں کو مُطلع کِیا اور اِلہام بَخشا۔ … ہر کِسی نے اُس کی بات کی، اُس کے بارے میں گایا، اُس کے خواب دیکھے، اور اُس کے ظہُور کی دُعائیں کِیں—مگر اَب وہ حقیقتاً وہاں موجُود تھا۔ دِنوں کا دِن! وہ خُدا جو ہر سیاہ رات کو صُبح کی تجلّی مِیں بدلتا ہے آ چُکا تھا“ (مسِیح اور نیا عہد [۱۹۹۷]، ۲۵۰–۵۱)۔

مزید مُلاحظہ کریں ”یِسُوع مسِیح قدِیم امریکہ میں ظاہر ہوتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

16:44

Jesus Christ Appears in the Ancient Americas | 3 Nephi 8–11

Ominous destruction comes upon the people of Ancient America. Hope returns as survivors gather and witness the Resurrected Christ descend from Heaven.

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۸–۱۱

یِسُوع مسِیح دُنیا کا نُور ہے۔

مُمکن ہے کہ آپ غور کریں کہ تاریکی اور نُور سے مُتعلق موضُوعات ۳ نیفی ۸–۱۱ میں دہرائے گئے ہیں۔ آپ اِن ابواب سے رُوحانی تاریکی اور نُور کی بابت کیا سیکھتے ہیں؟ (مثلاً، دیکھیں، ۳ نیفی ۸‏:۱۹–۲۳؛ ۹‏:۱۸؛ ۱۰‏:۹–۱۳)۔ آپ کی زندگی میں کیا چیز تاریکی لاتی ہے؟ کیا چیز نُور لاتی ہے؟ آپ کے خیال میں نجات دہندہ نے خُود کو بطور ”دُنیا کا نُور اور زندگی“ کیوں مُتعارف کروایا؟ (۳ نیفی ۹‏:۱۸؛ ۱۱‏:۱۱

۳ نیفی ۹–۱۱ میں بیان کردہ واقعات مورمن کی کِتاب میں سب سے زیادہ مُقدّس ہیں۔ اِنھیں آہستہ آہستہ پڑھیں، اور غور و خوض کریں۔ یہاں پر آپ کی مدد کے لیے چند سوالات ہیں: آپ کو مِلنے والے تاثرات کو قلم بند کرنے پر غور کریں۔

  • اگر مَیں اُن لوگوں میں موجُود ہوتا تو مَیں کیسا محسُوس کرتا؟

  • اِن ابواب میں نجات دہندہ کی بابت مُجھے کیا بات مُتاثر کرتی ہے؟

  • مَیں کیسے جان سکتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح میرا نجات دہندہ ہے؟

  • یِسُوع مسِیح کِس طرح میری زندگی میں نُور بن کے رہا ہے؟

مزید دیکھیں شیرون یُوبینک، ”مسِیح: نُور جو تاریکی میں چمکتا ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۷۳–۷۶۔

تاثرات کو قلم بند کریں۔ جب آپ اپنے حاصِل کردہ رُوحانی تاثرات کو قلم بند کرتے ہیں، تو آپ کے اور زیادہ پانے کے اِمکان ہوں گے۔

۳ نیفی ۹–۱۰

یِسُوع مسِیح معاف کرنے کا مُشتاق ہے۔

بُزرگ نیل ایل اینڈرسن نے تبصرہ کِیا کہ، ”مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ مُنّجی ہمارے گناہوں کو بَخشنے پر قادِر اور مُشتاق ہے“ (”توبہ کرو … کہ مَیں تُمہیں شِفا دُوں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۴۰)۔ ۳ نیفی ۹–۱۰ میں مسِیح کی معاف کرنے کی بے تابی کے ثبُوت تلاش کریں۔ آپ ۳ نیفی ۹:‏۱۳–۲۲؛ ۱۰:‏۱–۶ میں کیا پاتے ہیں جو آپ کو اُس کی محبّت اور رحم محسُوس کرنے میں معاونت دیتا ہے؟ آپ نے کب اُس کو اِ”کٹھا کرتے“ اور آپ کی ”پرورش کرتے“ محسُوس کِیا ہے (دیکھیں ۳ نیفی ۱۰:‏۴

۳ نیفی ۹‏:۱۹–۲۲

خُداوند ”شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح کا تقاضا کرتا ہے۔“

نجات دہندہ کی آمد سے قبل، جانوروں کی قُربانیاں یِسُوع مسِیح کی قُربانی کی علامت تھیں (دیکھیں مُوسیٰ ۵‏:۵–۸)۔ مُنّجی نے ۳ نیفی ۹‏:۲۰–۲۲ میں کیا نیا حُکم دِیا ہے؟ یہ ہمیں اُس کی اور اُس کی قُربانی کی طرف کیسے اِشارہ کرتا ہے؟

آپ کے لیے شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح کی قُربانی پیش کرنے سے کیا مُراد ہے؟ آپ کیوں محسُوس کرتے ہیں کہ نجات دہندہ آپ سے یہ قُربانی چاہتا ہے؟

۳ نیفی ۱:۱۱–۸

seminary icon
مَیں خُدا کی آواز کو سُننا اور سمجھنا سیکھ سکتا ہُوں۔

آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ کب خُدا آپ کے ساتھ ہمکلام ہو رہا ہے؟ شاید ۳ نیفی ۱:۱۱–۸ میں لوگوں کے تجربات آپ کی خُدا کی آواز کو سُننے اور سمجھنے کے اصُولوں کا فہم پانے میں مدد کر سکیں۔ آپ آوازِ خُدا کی خصوصیات پر غور کر سکتے ہیں جو لوگوں نے سُنی اور اُسے بہتر سمجھنے کے لیے اُنھوں نے کیا کِیا۔

دیگر صحائف کا بھی دریافت کرنا معاون ہو سکتا ہے جو خُدا کی آواز یا اُس کے رُوح کے اَثر کو بیان کرتے ہیں۔ کچھ مِثالیں یہ ہیں۔ شاید، اِن کو پڑھنے کے بعد، آپ مُکاشفہ کو پہچاننے کے لیے چند ہدایات لِکھ سکتے ہیں: ۱ سلاطین ۱۹‏:۱۱–۱۲؛ گلتیوں ۵‏:۲۲–۲۳؛ ایلما ۳۲‏:۲۷–۲۸، ۳۵؛ ہیلیمن ۱۰‏:۲–۴؛ عیتر ۴‏:۱۱–۱۲؛ عقائد اور عہُود ۹‏:۷–۹؛ ۱۱‏:۱۱–۱۴۔

آپ آج کے نبیوں، رسُولوں، اور دیگر کلِیسیائی قائدین کو سُننے سے بھی مُستفید ہو سکتے ہیں جِنھیں خُدا کی آواز سُننے اور پیروی کرنے کا تجربہ حاصِل ہے۔ اِن میں سے کئی نے گاسپل لائبریری میں ”اُس کی سُنو!“ ویڈیو مجمُوعہ میں اپنے تجربات کا تذکرہ کِیا ہے۔ ایک یا زائد دیکھنے پر غور کریں۔

آپ نے خُدا کی آواز کو مزید واضح طور پر سُننے اور پہچاننے کے لیے جو کُچھ سیکھا ہے اُس کا اِطلاق کس طرح کریں گے؟

مزید دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”اُس کی سُنو،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۰، ۸۸–۹۲؛ ”یہ میرا پیارا بیٹا ہےبچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۶؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”ذاتی مُکاشفہ،“ گاسپل لائبریری۔

یِسُوع اپنے ہاتھوں کے نِشان نیفیوں کو دِکھاتے ہُوئے

ایک ایک کر کے، اَز والٹر رینی

۳ نیفی ۱۱:‏۸–۱۷

یِسُوع مسِیح مُجھے اپنی بابت شخصی گواہی حاصِل کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

جب یِسُوع مسِیح ظاہر ہُوا تو فراوانی میں تقریباً ۲۵۰۰ لوگ ہیکل میں جمع تھے (دیکھیں ۳ نیفی ۲۵:۱۷)۔ اتنی بڑی تعداد کے باوجود، نجات دہندہ نے ہر ایک کو ”ایک ایک کر کے“ اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں کِیلوں کے نِشان محسُوس کرنے کی دعوت دی (۳ نیفی ۱۱:‏۱۴–۱۵)۔ جب آپ پڑھتے ہیں، تو تصور کریں کہ وہاں موجُود ہونا کیسا ہو سکتا تھا۔ کِن طریقوں سے مُنّجی آپ کو دعوت دے رہا ہے کہ ”اُٹھو اور اُس کے پاس آؤ“؟ (۳ نیفی ۱۱‏:۱۴

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

چونکہ یہ اتوار مہینے کا پانچواں اتوار ہے، اِس لیے پرائمری کے معلمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سیکھنے کی سرگرمیوں کو ”ضمیمہ بی: بچوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر تیار کرنے“ کے لیے استعمال کریں۔

۳ نیفی ۸–۹

جب مَیں تاریکی میں ہوتا ہُوں، تو یِسُوع مسِیح میرا نُور ہو سکتا ہے۔

  • ۳ نیفی ۸–۹ میں بیان کردہ تجربات سے ربط پیدا کرنے میں اپنی اولاد کی مدد کرنے کے لیے، آپ ایک تاریک کمرے میں اِن ابواب کے حِصّوں کو اَزسرِ نو بتا سکتے، یا اُن کی ریکارڈنگ سُن سکتے ہیں۔ گُفت و شُنید کریں کہ تین دِن تک تاریکی میں رہنا کیسے لگے گا۔ پھر آپ اِس کے بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح نے خُود کو دُنیا کا نُور کیوں کہا (دیکھیں ۳ نیفی ۹:‏۱۸)۔ یِسُوع نے لوگوں، اور ہم کو، ایسا کرنے کے واسطے کیا دعوت دی ہے کہ وہ ہمارا نُور بن سکے؟ (دیکھیں ۳ نیفی ۹‏:۲۰–۲۲

۳ نیفی ۱۰‏:۴–۶

یِسُوع اپنی قوم کی مُحافظت فرماتا ہے جیسے مُرغی اپنے چُوزوں کی حفاظت کرتی ہے۔

  • مُرغی کی اپنے چُوزوں کو اِکٹھا کرنے کی تصویر بچّوں کو نجات دہندہ کے کِردار اور مقصد کو سمجھنے میں معاونت دینے کا ایک طاقت ور آلہ ہو سکتی ہے۔ آپ ۳ نیفی ۱۰‏:۴–۶ کو پڑھ سکتے ہیں اور اِس دوران خاندان مُرغی اور چُوزوں کی تصویر دیکھے۔ مُرغی کو اپنے چُوزوں کو اِکٹھا کرنے کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ مُنّجی ہمیں اپنے قریب کیوں اِکٹھا کرنا چاہتا ہے؟ ہم تحفُظ کے واسطے اُس کے پاس کِس طرح آتے ہیں؟

۳ نیفی ۱۱‏:۱–۱۵

یِسُوع مسِیح مُجھے اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے۔

  • جب آپ ۳ نیفی ۱۱:‏۱–۱۵ کو اِکٹھے پڑھتے ہیں تو آپ اپنے بچّوں کی رُوح کو محسُوس کرنے میں کیسے معاونت کریں گے؟ شاید آپ اُن سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ آپ کو بتائیں کہ جب وہ اِن آیات میں کوئی ایسی چیز پائیں جِس سے اُنھیں خُدا کی محبّت محسُوس کرنے میں معاونت مِلتی ہے۔ آپ اِس خاکہ کی تصاویر یا ویڈیو کے ساتھ ایسا ہی کر سکتے ہیں ”یِسُوع مسِیح ہیکل میں ظاہر ہوتا ہے“ (گاسپل لائبریری)۔ اپنے بچّوں کو بتائیں کہ جب آپ اِن واقعات کو پڑھتے اور غور و خوض کرتے ہیں تو آپ کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ اُنھیں اپنے احساسات کا بھی اِشتراک کرنے دیں۔

    5:40

    Jesus Christ Appears at the Temple | 3 Nephi 11:1–17

    The people of Ancient America come to Bountiful and gather. They hear the voice of God the Father introduce His Son. They witness Jesus descending from heaven and testify He is the Savior of the world.

۳ نیفی ۱:۱۱–۸

خُدا مُجھ سے نرم اور دھیمی آواز میں ہم کلام ہوتا ہے۔

  • شاید آپ اِن میں سے کُچھ آیات کو نرم ”دھیمی آواز“ میں پڑھ سکتے ہیں (۳ نیفی ۱۱: ۳)۔ یا آپ گیت جیسے کہ ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۶) کی ریکارڈنگ کو آہستہ سے چلا سکتے ہیں تاکہ سُننا مُشکل ہو۔ لوگوں نے آسمان سے آنے والی آواز کو سمجھنے کے واسطے کیا کِیا؟ (دیکھیں آیات ۵–۷)۔ ہم اُن کے تجربہ سے کیا سیکھتے ہیں؟

۳ نیفی ۱۱‏:۲۱–۲۶

یِسُوع مسِیح چاہتا ہے کہ مَیں بپتِسما پاؤں۔

  • جب آپ ۳ نیفی ۱۱‏:۲۱–۲۶ پڑھتے ہیں، تو آپ اپنی اولاد کو مدعُو کر سکتے ہیں کہ ہر بار جب وہ لفظ بپتِسما سُنیں تو کھڑے ہوں۔ یِسُوع نے بپتِسما کی بابت کیا سِکھایا؟ اگر آپ کے بچّوں نے پہلے بھی بپتِسما دیکھا ہے، تو اُن کو بیان کرنے کو کہیں کہ اُنھوں نے کیا دیکھا۔ یِسُوع مسِیح کیوں چاہتا ہے کہ ہم بپتِسما پائیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

یِسُوع نیفیوں پر ظاہر ہوتے ہُوئے

ایک چرواہا، اَز ہاورڈ لعون۔