”اگست ۲۶–یکم ستمبر: ’ہمارے مُخلصی دینے والے کی چٹان۔‘ ہیلیمن ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا:مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”اگست –یکم ستمبر ہیلیمن ۱–۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
۲۶ اگست–یکم ستمبر: ”ہمارے مُخلصی دینے والے کی چٹان“
ہیلیمن ۱–۶
ہیلیمن کی کِتاب میں نیفیوں اور لامنوں دونوں کی فتُوحات اور الام درج کی گئی ہیں۔ اِس کا آغاز ”نیفی کے لوگوں کو ایک شدید مُشکل پیش آنے“ سے ہوتا ہے (ہیلیمن ۱:۱)، اور پُورے نوشتہ کے دوران مُشکلات کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔ یہاں ہم سیاسی سازِش، ڈاکوؤں کے گروہ، اَنبیا کا رَد ہونا، اور ساری سَرزمین میں تکبر اور بے یقینی کے پھیلاؤ کی بابت پڑھتے ہیں۔ مگر ہم نیفی اور لِحی جیسی مِثالیں بھی پاتے ہیں اور ”حلیم لوگوں میں سے زیادہ تر،“ جو نہ صرف باقی بچے رہے بلکہ رُوحانی طور پر پنپے بھی (ہیلیمن ۳:۳۴)۔ اُنھوں نے ایسا کیسے کِیا؟ اَگرچہ اُن کی تہذیب زوال اور ٹوٹ پُھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو چُکی تھی وہ کِس طرح مضبوط رہے؟ اُسی طرح جیسے ہم میں سے کوئی بھی ”زبردست طُوفان“ میں مضبُوط رہتا ہے جو شیطان ”[ہمیں] مار ڈالنے“ کے لیے بھیجتا ہے—اپنی جانوں کو ”ہمارے مُخلصی دینے والے کی چٹان پر تعمیر کرنے سے، جو مسِیح، خُدا کا بیٹا ہے، … ایک بُنیاد جِس پر اگر اِنسان تعمیر کرتے ہیں تو وہ زوال پذیر نہیں ہو سکتے ہیں“ (ہیلیمن ۵:۱۲)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
تکبر مُجھے خُدا کے رُوح اور قُوت سے الگ کرتا ہے۔
جب آپ ہیلیمن ۱–۶ پڑھتے ہیں، تو آپ نیفیوں کے رویے میں ایک نمُونہ دیکھ سکتے ہیں۔ جب وہ راست باز ہوتے، تو خُدا اُنھیں برکت دیتا، اور وہ خُوش حال ہوتے ہیں۔ کُچھ عرصہ بعد، وہ مُتکبر اور بدکار بن گئے، ایسے اِنتخابات کِیے جو تباہی اور مُصیبت کی طرف راہ نُمائی کرتے ہیں۔ پھر وہ فروتن ہوتے ہیں اور توبہ کرنے کے لیے اِلہام پاتے ہیں، اور خُدا اُنھیں پھر سے برکت دیتا ہے۔ یہ نمُونہ اتنی بار دہرایا گیا ہے کہ بعض اِسے ”تکبر کا چکر“ کہتے ہیں۔
جب آپ ہیلیمن ۱–۶ پڑھتے ہیں تو اِس چکر کی مثالیں تلاش کریں۔ اِس نمُونے کو سمجھنے میں آپ کی مدد کے لیے یہاں چند سوالات ہیں:
-
آپ نیفیوں کے درمیان میں تکبر کا کون سا ثبُوت دیکھتے ہیں؟ (دیکھیں، مِثال کے طور پر، ہیلیمن ۳:۳۳–۳۴؛ ۴:۱۱–۱۳)۔ کیا آپ خُود میں بھی تکبر کا ایسا ہی ثبُوت دیکھتے ہیں؟
-
تکبر اور بدکاری کے کیا نتائج ہیں؟ (دیکھیں ہیلیمن ۴:۲۳–۲۶)۔ فروتنی اور توبہ کے کیا نتائج ہیں؟ (دیکھیں ہیلیمن ۳:۲۷–۳۰، ۳۵؛ ۴:۱۴–۱۶)۔
-
ہیلیمن کیا چاہتا تھا کہ اُس کے بیٹے یاد رکھیں؟ (دیکھیں ہیلیمن ۵:۴–۱۲)۔ اِن سچّائیوں کو یاد رکھنا کن طریقوں سے آپ کی مُتکبر بننے سے اجتناب کرنے میں مدد کرتا ہے؟
مزید مُلاحظہ کریں ”باب ۱۸: تکبر سے خبردار رہو،“ کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن (۲۰۱۴)، ۲۲۹–۴۰ ”ہر گھڑی چاہوں تُجھے،“ گیت، نمبر ۹۸۔
مسِیح پر اِیمان میری جان کو خُوشی سے معمُور کرتا ہے۔
ہیلیمن ۳ میں، مورمن نے خُوشی کا وہ وقت بیان کِیا جب کلِیسیا اِتنی بابرکت تھی کہ قائدین بھی حیران تھے۔ آپ آیات ۲۴–۳۲ میں جو پڑھتے ہیں اُس کی بُنیاد پر، آپ کے خیال میں کِس چیز نے اِس مَسرت بَخش کیفیت کی جانب راہ نُمائی کی؟ اَگرچہ، تمام اَرکان خُوشی میں شامِل نہیں رہے۔ آیات ۳۳–۳۵ میں بیان کردہ لوگوں کے درمیان اِختلافات پر غور کریں۔ آپ اُن کی مِثال سے کیا سیکھتے ہیں؟
مَیں نجات دہندہ کے نام کی تعظیم و تکریم کر سکتا ہُوں۔
ہیلیمن ۵:۶–۷ پڑھنا آپ کو خاندانی ناموں سمیت، اُن ناموں پر غور کرنے کی تحریک دے سکتا ہے جو آپ کو دِیے گئے ہیں۔ یہ نام آپ کے واسطے کیا مفہُوم رکھتے ہیں؟ آپ کِس طرح اِن کی تعظیم و تکریم کر سکتے ہیں؟ اِس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے، غور کریں کہ نجات دہندہ کا نام اوڑھنے سے کیا مُراد ہے (دیکھیں مرونی ۴:۳)۔ آپ اِس مُقدّس نام کی کیسے تعظیم و تکریم کرتے ہیں؟
اگر مَیں یِسُوع مسِیح کو اپنی بنیاد بناتا ہُوں، تو مَیں زوال پذیر نہیں ہو سکتا۔
آپ کے لیے ”اپنے مُخلصی دینے والے کی چٹان“ پر ”اپنی بُنیاد بنانے“ سے کیا مُراد ہے؟ (ہیلیمن ۵:۱۲)۔ آپ نے یِسُوع مسِیح میں زندگی کے طُوفانوں سے کِس طرح مُحفاظت پائی ہے؟ جب آپ ہیلیمن ۵:۱۲–۵۲ پڑھیں، تو اِس بات کی نِشان دہی کریں کہ کیسے نیفی اور لِحی نے اپنے مُخلصی دینے والے کی چٹان پر اپنے اِیمان کی تعمیر کرنے سے برکت پائی۔
بعض لوگ جو کُچھ مُطالعہ کر رہے ہیں اُسے تصور کرنا معاون سمجھتے ہیں۔ ہیلیمن ۵:۱۲ کی تشریح کرنے کے لیے، آپ مُختلف اِقسام کی بُنیادوں پر ایک چھوٹا سا ڈھانچہ تعمیر کر سکتے ہیں۔ پھر آپ اِس پر پانی کی پُھوار ڈال کر اور آندھی پیدا کرنے کے لیے پنکھے کا اِستعمال کرتے ہُوئے ایک ”بڑا طُوفان“ خلق کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو یِسُوع مسِیح پر اپنی بُنیاد تعمیر کرنے کی بابت کیا اِدراک بَخشتا ہے؟ آپ اِس ویڈیو ”محفُوظ لنگر“ سے اور کیا سیکھتے ہیں؟ (گاسپل لائبریری)۔
آیت ۵۰ میں ”شواہد کی عظمت“ کا ذِکر ہے جو لامنوں نے پائے تھے۔ ہیلیمن ۵:۱۲–۵۲ پڑھنا آپ کے ذہن میں اُن شواہد کو لا سکتا ہے جو خُدا نے آپ کو دِیے ہیں۔ مِثال کے طور پر، شاید رُوح کی طرف سے ”سرگوشی“ نے مُنّجی پر آپ کے ایمان کو مضبُوط کِیا ہے (ہیلیمن ۵:۳۰؛ مزید دیکھیں عقائد اور عہُود ۸۸:۶۶)۔ یا شاید آپ تاریکی میں تھے اور زیادہ اِیمان کے واسطے خُدا کے حُضُور گِڑگِڑائے (دیکھیں ہیلیمن ۵:۴۰–۴۷)۔ دیگر کون سے تجربات نے آپ کی یِسُوع مسِیح پر بُنیاد قائم کرنے میں معاونت کی ہے؟
مزید مُلاحظہ کریں رسل ایم نیلسن، ”ہیکل اور آپ کی رُوحانی بُنیاد،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۹۳–۹۶؛ شان ڈگلس، ”مسِیح پر اِیمان لا کر اپنے رُوحانی طُوفانوں کا سامنا کرنا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۱۰۹–۱۱؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”یِسُوع مسِیح پر اِیمان،“ گاسپل لائبریری۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
آسمانی باپ چاہتا ہے کہ مَیں فروتن بنُوں۔
-
اپنے بچّوں کو مذکُورہ بالا خاکہ پر مبنی ”تکبر کے چکر“ کا اپنا ورژن بنانے کے لیے مدعُو کرنے پر غور کریں۔ پھر ، جب آپ ہیلیمن ۳:۲۴، ۳۳–۳۴ اور ۴:۱۱–۱۵ کو پڑھتے ہیں، تو چکر کے اُن حِصّوں کی طرف اِشارہ کر سکتے ہیں جو یہ آیات بیان کرتی ہیں۔ ہم کِس طرح فروتن ہونے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں—اور ایسے ہی قائم رہ سکتے ہیں؟
مَیں یِسُوع مسِیح پر اپنی بنیاد تعمیر کرُوں گا۔
-
گُفتگُو شُروع کرنے کے لیے ہَیکل کی تصویر کا اِستعمال کرنے پر غور کریں کہ کیوں عِمارتوں کو مضبُوط بُنیادوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یا آپ اپنے گھر یا کلِیسیائی عِمارت کی بُنیاد کو دیکھ سکتے ہیں۔ چٹان کی مضبُوط بُنیاد کی مضبُوطی پر زور دینے کے واسطے، آپ کے بچّے چٹان پر پُھونک مار کر اُسے سِرکانے کی کوشِش کر سکتے ہیں۔ جب آپ اِکٹھے ہیلیمن ۵:۱۲ پڑھتے ہیں، تو اپنے بچّوں سے پُوچھیں کہ یِسُوع مسِیح ہماری زندگیوں کے واسطے ”یقینی بُنیاد“ کیوں ہے۔ ہم اُس پر اپنی زندگیاں کِس طرح تعمیر کر سکتے ہیں؟ (دیکھیں ہیلیمن ۳:۲۷–۲۹، ۳۵ اور اِیمان کے اَرکان ۱:۴)۔
-
اپنے بچّوں کو مُختلف اِقسام کی بُنیادوں (جیسا کہ کاٹن کی گیندوں یا چپٹے پتھر) پر بلاکس یا دیگر مُواد کا اِستعمال کرتے ہُوئے مِینار تعمیر کرنے کی دعوت دیں۔ مضبُوط بُنیاد کِس طرح یِسُوع مسِیح کی مانند ہے؟ وہ ہر اُس خیال کے لیے ڈھانچے میں ایک بلاک شامِل کر سکتے ہیں جِس کی بابت وہ اِشتراک کرتے ہیں کہ وہ اُس کی پیروی کرنے کے واسطے کیا کر سکتے ہیں۔
رُوحُ القُدس ساکن، اور دھیمی آواز میں کلام کرتا ہے۔
-
ہیلیمن ۵:۲۹–۳۰، ۴۵–۴۷ میں بیان کردہ آواز ہمیں ایک ایسا طریقہ سِکھاتی ہے جِس سے رُوحُ القُدس ہم سے کلام کرتا ہے۔ اپنی اولاد کی اِس سچّائی کو سمجھنے میں مدد کے واسطے ”باب ۳۷: نیفی اور لِحی قید خانہ میں“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۹۹–۱۰۲) پڑھنے پر غور کریں۔ جب آپ اُس آواز کی بابت بات کرتے ہیں جو لوگوں نے سُنی، تو نرم سی آواز میں بولیں۔ کہانی کو چند بار دہرائیں، اور بچّوں کو اپنے ہمراہ سرگوشی کرنے کی دعوت دیں۔ اُن کی دیگر طریقوں کے مُتعلق سوچنے میں مدد کریں جِن سے رُوحُ القُدس ہم سے ہمکلام ہو سکتا ہے۔ اِس اُصُول کو تقویت دینے کے واسطے، آپ اِکٹھے مِل کر ”ٹھہری دھیمی آواز“ گا سکتے ہیں (بچوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۰۶–۷)۔
توبہ رُوحانی تاریکی کو نُور سے بدل دیتی ہے۔
-
اِس بات پر زور دینے کے لیے کہ ہیلیمن ۵:۲۰–۴۱ تاریکی اور روشنی کی بابت کیا سِکھاتا ہے، صرف روشنی کے لیے ٹارچ کا اِستعمال کرتے ہُوئے، اِن آیات کو پڑھنے یا خُلاصہ کرنے کی کوشِش کریں۔ آپ کے بچّے سُن سکتے ہیں کہ لوگوں کو کیا کرنا دَرکار تھا تاکہ اندھیرے کم ہو جائیں۔ پھر بتیاں روشن کریں، اور آیات ۴۲–۴۸ کو اِکٹھے مِل کر پڑھیں۔ یہ آیات توبہ کی بابت ہمیں کیا سِکھاتی ہیں؟