آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ستمبر ۱۶–۲۲: ”اپنا سَر اُٹھاؤ اور خاطِر جمع رکھو۔“ ۳ نیفی ۱–۷


”ستمبر ۱۶–۲۲: ’اپنا سَر اُٹھاؤ اور خاطِر جمع رکھو۔‘ ۳ نیفی ۱–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”ستمبر ۱۶–۲۲۔ ۳ نیفی ۱–۷،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

نیفی رات کے بغیر دِن کے شاہد ہوتے ہیں

ایک دِن، ایک رات، اور ایک دِن، اَز خورخے کوکو

۱۶–۲۲ ستمبر: ”اپنا سَر اُٹھاؤ اور خاطِر جمع رکھو“

۳ نیفی ۱–۷

کُچھ طریقوں سے، یِسُوع مسِیح کے ماننے والوں کے لیے یہ ولولہ انگیز وقت تھا۔ نبُوتیں پُوری ہو رہی تھیں—لوگوں کے درمیان میں عظیم نِشان اور مُعجِزے اِشارہ کر رہے تھے کہ نجات دہندہ جلد ہی تَوَلُّد ہو گا۔ دُوسری طرف، یہ اِیمان داروں کے واسطے وقتِ اِضطراب بھی تھا کیوں کہ، تمام تر مُعجزات کے باوجود، بے اِیمان بضد تھے کہ مُنّجی کے پیدا ہونے کا ”وقت گُزر چُکا ہے“ (۳ نیفی ۱:‏۵)۔ اِن لوگوں نے ”سارے مُلک میں بڑا فساد کھڑا کر دِیا“ (۳ نیفی ۱:‏۷) اور حتیٰ کہ تمام اِیمان داروں کو ہلاک کرنے کے لیے تاریخ بھی مُقرر کر لی تھی اگر لامنی سموئیل کی نبُوت کردہ—تاریکی کے بغیر رات—ظاہر نہ ہُوئی۔

اِن مُشکل حالات میں، نیفی نبی نے ”اپنی قوم کی خاطِر اپنے خُدا کی حُضُوری میں بڑے زور سے فریاد کی“ (۳ نیفی ۱:‏۱۱)۔ کِسی کے لیے بھی جو ظُلم یا شک کا سامنا کرتا ہے اور جاننا چاہتا ہے کہ نُور تاریکی پر غالِب آئے گا اُس کے واسطے خُداوند کا جواب اِلہام بَخش ہے: ”اپنا سَر اُٹھاؤ اور خاطِر جمع رکھو؛ … مَیں وہ سب پُورا کرُوں گا جو مَیں نے اپنے قُدُّوس نبیوں کی زُبانی کہلوایا ہے“ (۳ نیفی ۱:‏۱۳

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۱–۷

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی طرف رُجُوع لانا صبر اور کاوِش کا تقاضا کرتا ہے۔

۳ نیفی ۱–۷ اُن لوگوں کی بابت بیان کرتا ہے جو خُداوند کی طرف رُجُوع لائے اور دیگر جو رُجُوع نہیں لائے تھے۔ اِن دونوں گروہوں میں کیا فرق تھا؟ درج ذیل جدول آپ کو اپنے خیالات کو مُنظم کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے:

وہ چیزیں جو تبدیلی کو کمزور کرتی ہیں

وہ چیزیں جو تبدیلی کو مضبُوط بناتی ہیں

۳ نیفی ۱‏:۵–۱۱

نبی کے کلام پر یقین نہ کرنا اور راست باز لوگوں کا تمسخُر نہ اُڑانا

نبی کے کلام پر اِیمان رکھنا اور مدد کے واسطے دُعا کرنا

۳ نیفی ۱‏:۲۹–۳۰

۳ نیفی ۲:‏۱–۳

۳ نیفی ۳:‏۱۲–۱۶

۳ نیفی ۴‏:۸–۱۰، ۳۰–۳۳

۳ نیفی ۶‏:۱۳–۱۸

۳ نیفی ۷‏:۱۵–۲۲

مُطالعہ کرتے ہُوئے شخصی سوال پُوچھیں۔ مِثال کے طور پر، اِس جدول کو مُکمل کرتے ہُوئے، آپ سوالات پُوچھ سکتے ہیں جیسے کہ ”میرے لیے یہاں کیا سبق ہے؟“ یہ رُوحُ القُدس سے اِلہام لائے گا؟

۳ نیفی ۱‏:۱–۲۳

seminary icon
یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں ”خاطِر جمع رکھ “سکتا ہُوں۔

آپ کا آسمانی باپ جانتا ہے کہ آپ کی زندگی میں ایسے پَل آئیں گے جو کہ دُشوار، حتیٰ کہ ہَولناک ہوں گے۔ اَلبتہ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ آپ شادمانی کا تجربہ پائیں۔ وفادار نیفیوں کے خوف زدہ ہونے کی وُجُوہات کی بابت جاننے کے لیے ۳ نیفی ۱‏:۱–۲۳ پڑھیں۔ خُداوند نے اُنھیں کون سی وجہ عطا کہ وہ ”خاطِر جمع رکھیں“؟

نجات دہندہ نے کئی مواقعوں پر یہ فِقرہ کہ ”خاطِر جمع رکھو“ اِستعمال کِیا ہے—مِثال کے طور پر، متّی ۱۴:‏۲۴–۲۷؛ یُوحنّا ۱۶‏:۳۳؛ عقائد اور عہُود ۶۱‏:۳۶؛ ۷۸‏:۱۷–۱۹ میں۔ اِن دعوتوں کے حوالے سے آپ کو کِس چیز نے مُتاثر کِیا ہے؟ آپ آس پاس کی آیات کو اِن حالات کو سمجھنے کے لیے پڑھ سکتے ہیں جِن میں نجات دہندہ نے یہ الفاظ صادِر فرمائے ہیں۔ ہر مُعاملے میں، اُس نے لوگوں کو اُن کے خوف کا سامنا کرنے میں مدد دینے کے لیے کون سی وُجُوہات دِی تھیں؟ اُس نے آپ کے واسطے یہ کِس طرح اَنجام دِیا ہے؟

صدر رسل ایم نیلسن کے خطاب، ”خُوشی اور رُوحانی بقا“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۶، ۸۱–۸۴) کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں۔ صدر نیلسن آپ کو کِسی بھی صُورتِ حال میں خُوشی پانے کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟ غور کریں کہ صدر نیلسن کتنی بار لفظ توجّہ کا اِستعمال کرتے ہیں۔ شاید آپ کیمرے یا دیگر عدسے کو مرکُوز کرنے کا موازنہ یِسُوع مسِیح پر توجّہ مرکُوز کرنے سے کر سکتے ہیں۔ آپ اُس پر اور زیادہ توجّہ کیسے مرکُوز کریں گے؟

مزید دیکھیں ”غم،“ ”اُمید،“ ”ذہنی صحت،“ یا گاسپل لائبریری کے ”زندگی کے لیے مدد“ کے سیکشن میں دیگر موضُوعات۔

۳ نیفی ۱:‏۴–۲۱؛ ۵:‏۱–۳

خُداوند اپنے وقت پر اپنے سارے کلام کو پُورا کرے گا۔

۳ نیفی ۱‏:۴–۷ پڑھیں اور اِس کے مُتعلق سوچیں کہ اگر آپ اِیمان داروں میں سے ایک ہوتے تو آپ کیسا محسُوس کرتے۔ اُ‏نھوں نے اپنے اِیمان کو مضبُوط رکھنے کے لیے کیا کِیا؟ (دیکھیں ۳ نیفی ۱‏:۴–۲۱ اور ۵:‏۱–۳)۔ سیموئیل کا کلام کیسے پُورا ہُوا؟ (دیکھیں ۳ نیفی ۱‏:۱۹–۲۱)۔ خُداوند نے آپ کی زندگی میں اپنے کلام کو کِس طرح پُورا کِیا ہے؟

۳ نیفی ۱‏:۴–۱۵؛ ۵‏:۱۲–۲۶؛ ۶‏:۱۰–۱۵؛ ۷‏:۱۵–۲۶

مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں۔

مورمن نے اِعلان کِیا کہ، ”دیکھو، مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں“ (۳ نیفی ۵:‏۱۳)۔ یہ فِقرہ آپ کے واسطے کیا مفہُوم رکھتا ہے؟ مسِیح کے شاگِردوں کی خُوبیاں، عقائد، اور اَعمال کو ڈھونڈنے کے لیے ۳ نیفی ۱‏:۴–۱۵؛ ۵:‏۱۲–۲۶؛ ۶‏:۱۰–۱۵ اور ۷:‏۱۵–۲۶ میں سے تلاش کرنے پر غور کریں۔

مزید دیکھیں ”مَیں یِسُوع کی مانند بننے کی کوشِش کر رہا ہُوںبچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۸۔

‏۳ نیفی ۲:‏۱۱–۱۲؛ ۳‏:۱–۲۶

جب مَیں یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی مشق کرتا ہُوں، تو مُجھے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکوؤں کے گروہ کے ساتھ نیفیوں کا تجربہ ایسے اسباق پر مُشتمل ہو سکتا ہے جو آپ کو درپیش رُوحانی خطرات میں مدد دے سکتے ہیں۔ اِن اسباق کو ۳ نیفی ۱۱:۲–۱۲ اور ۳:‏۱–۲۶ میں ڈھونڈیں۔ مِثال کے طور پر، آپ ۳ نیفی ۳‏:۲–۱۰ میں جدعیانہ کے الفاظ کو تلاش کر سکتے ہیں اور اِن کا مُوازنہ اُن طریقوں سے کر سکتے ہیں جِن سے شیطان آپ کو دھوکہ دینے کی کوشِش کرسکتا ہے۔ آپ لاچونیس کی مِثال سے کیا سیکھتے ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسالوں کے شُمارے دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

۳ نیفی ۱‏:۴–۱۵، ۱۹–۲۱

جب یِسُوع مسِیح کی وِلادت ہُوئی تو ایک نیا سِتارہ نمُودار ہُوا۔

  • اِس ہفتے کا عملی سرگرمی کا صفحہ آپ کے بچّوں کو اُن مُعجزات کی بابت جاننے میں مدد دے سکتا ہے جو نیفیوں نے یِسُوع کی پیدایش کے وقت دیکھے تھے۔ آپ اُنھیں یہ کہانی سِکھانے—یا اِسے آپ کو بتانے میں مدد دینے کے لیے ”۴۱ باب: وِلادتِ مسِیح کے نِشان“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۱۴–۱۶) بھی برُوئے کار لا سکتے ہیں۔

۳ نیفی ۱:‏۴–۲۱

اَنبیا کا کلام ہمیشہ پُورا ہوتا ہے۔

  • جب آپ اور آپ کے بچّے ۳ نیفی ۱‏:۴–۱۰ پڑھتے ہیں، تو اُنھیں اِس بارے میں بات کرنے کے لیے مدعُو کریں کہ اُس دور میں رہنے والے اِیمان داروں میں سے ایک ہونا کیسا احساس ہو سکتا ہے۔ پھر ، جب وہ آیات ۱۱–۱۵ میں باقی ماندہ کہانی پڑھتے ہیں، تو وہ اِس فِقرے کو مُکمل کرنے کے طریقے تجویز کرسکتے ہیں: ”میرے لیے اِس کہانی کا سبق یہ ہے …“

  • شاید آپ کے بچّے دیگر اوقات کی بابت سوچنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں جب خُدا نے اپنے نبی کے ذریعے دِیے گئے وعدوں کو پُورا کِیا۔ وہ اِن کہانیوں کی تصاویر اِنجِیلی کِتابِ فنُون میں تلاش کرنا پسند کرسکتے ہیں (دیکھیں، مِثال کے طور پر، نمبر ۷–۸ اور ۸۱)۔ اُنھیں بتانے دیں کہ وہ اِن کہانیوں کے مُتعلق کیا جانتے ہیں، بشمُول خُدا کے وعدے کِس طرح پُورے ہُوئے ہیں۔ ۳ نیفی ۱‏:۲۰ اِکٹھے مِل کر پڑھیں، اور اِن سچّائیوں کی بابت اپنی گواہی بیان کریں۔

۳ نیفی ۲‏:۱۱–۱۲؛ ۳‏:۱۳–۱۴، ۲۴–۲۶

جب باہم ہم اِکٹھے ہوتے ہیں تو ہم مضبُوط ہوتے ہیں۔

  • اپنے بچّوں کی یہ دریافت کرنے میں معاونت کریں کہ نیفی کیوں اِکٹھے ہُوئے اور وہ برکات جو ۳ نیفی ۲‏:۱۱–۱۲ اور ۳‏:۱۳–۱۴، ۲۴–۲۶ میں اُن کو حاصِل ہُوئیں۔ ہمارے لیے اپنے گھرانوں اور گِرجا گھروں میں باہم اِکٹھا ہونا کیوں ضروری ہے؟

  • کیا آپ کِسی ایسے عملی سبق کے بارے میں جانتے ہیں جو اِتحاد کی مضبُوطی کی بابت سِکھاتا ہے؟ شاید آپ کے بچّے ایک لاٹھی اور پھر لاٹھیوں کا ایک گٹھا توڑنے یا کاغذ کا ایک ٹُکڑا پھاڑنے اور پھر کاغذوں کے ایک ڈھیر کو پھاڑنے کی کوشِش کریں۔ ہم کِس طرح لاٹھیوں یا کاغذات کی مانند ہیں؟

۳ نیفی ۵‏:۱۲–۲۶؛ ۶‏:۱۴؛ ۷‏:۱۵–۲۶

مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں۔

  • ۳ نیفی ۵‏:۱۳ اِکٹھے پڑھنے کے بعد، اپنے بچّوں کو یہ فِقرہ دہرانے کی دعوت دیں کہ ”مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں۔“ یہ جاننے کے لیے کہ یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہونے سے کیا مُراد ہے، اِن میں سے چند مِثالوں کو پڑھیں: تبدیل ہونے والے لامن (دیکھیں ۳ نیفی ۶‏:۱۴)، مورمن (دیکھیں ۳ نیفی ۵‏:۱۲–۲۶)، اور نیفی (دیکھیں ۳ نیفی ۷‏:۱۵–۲۶)۔ آپ ایک گیت میں تجاویز بھی پا سکتے ہیں جیسے کہ ”مَیں یِسُوع کی مانند بننے کی کوشِش کر رہا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۷۸–۷۹)۔

  • کاغذ کے ٹُکڑے پر، اپنے بچّوں کو اپنا ہاتھ بنانے اور پھر اِس ٹریسنگ کو کاٹنے میں مدد کریں۔ ایک طرف ”مَیں یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہُوں“ لِکھیں، اور دُوسری جانب ایک شاگِرد بننے کے لیے کُچھ بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

نیفی رات کے بغیر دِن کے شاہد ہوتے ہیں

دِن، رات، اور دِن، اَز والٹر رینی