”ستمبر ۹–۱۵: ’بڑی خُوشی کی بشارت۔‘ ہیلیمن ۱۳–۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
”ستمبر ۹–۱۵۔ ہیلیمن ۱۳–۱۶،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)
۹–۱۵ ستمبر: ”بڑی خُوشی کی بشارت“
ہیلیمن ۱۳–۱۶
پہلی مرتبہ سموئیل لامنی نے جب ضریملہ میں ”خُوشی کی بشارت“ بانٹنے کی کوشِش کی (ہیلیمن ۱۳:۷)، سخت دِل نیفیوں نے اُسے رَد کِیا اور باہر نکال پھینکا۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایسا ہی تھا جیسے اُنھوں نے اپنے دِلوں کے گرد ناقابلِ نفُوذ فصِیل بنا ڈالی تھی جِس نے اُن کو سموئیل کے پیغام کو قبُول کرنے سے روکا۔ سموئیل، پیغام کی اہمیت کو سمجھتا تھا جو اُس کے پاس تھا اور خُدا کے حُکم کی تقلید کرتے ہُوئے اِیمان کا مُظاہرہ کِیا ”کہ وہ دوبارہ واپس جائے، اور نبُوت کرے“ (ہیلیمن ۱۳:۳)۔ سموئیل کی مانند، ہم سب فصِیلوں کا سامنا کرتے ہیں جب ہم ”خُداوند کی راہ تیار کرتے“ (ہیلیمن ۱۴:۹) اور اُس کے اَنبیا کی پیروری کرنے کی کوشِش کرتے ہیں۔ اور سموئیل کی طرح، ہم بھی یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتے ہیں، ”جو یقیناً آئے گا،“ اور سب کو ”اُس کے نام پر اِیمان لانے“ کی دعوت دیتے ہیں (ہیلیمن ۱۳:۶؛ ۱۴:۱۳)۔ ہرکوئی نہیں سُنے گا، اور بعض لوگ شاید مُستعِدی سے ہماری مُخالفت کر سکتے ہیں۔ مگر وہ جو مسِیح پر اِیمان کے ساتھ اِس پیغام پر یقین کرتے ہیں یہ جان لیتے ہیں کہ یہ پیغام حقیقتاً ”بڑی خُوشی کی بشارت“ ہے (ہیلیمن ۱۶:۱۴)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
خُداوند اپنے اَنبیا کے ذریعے تنبیہ کرتا ہے۔
صحائف میں، بعض اوقات اَنبیا کا موازنہ دِیوار یا مِینار پر نِگہبان سے کِیا جاتا ہے جو خطرے کی آگاہی دیتے ہیں (دیکھیں یسعیاہ ۶۲:۶؛ حِزقی ایل ۳۳:۱–۷)۔ جب آپ ہیلیمن ۱۳ میں سموئیل کے الفاظ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو غور کریں کہ وہ کِس طرح آپ کے نِگہبان کی مانند ہے۔ اُس نے کیا کہا جو ہمارے زمانہ سے مُتعلقہ لگتا ہے؟ (خصُوصاً دیکھیں آیات ۸، ۲۱–۲۲، ۲۶–۲۹، ۳۱، اور ۳۸)۔ مِثال کے طور پر، سموئیل نے توبہ کے بارے میں کیا سِکھایا؟ فروتنی اور دولت کے مُتعلق؟ ”بدی کرنے میں“ خُوشی کے طالب ہونے کی بابت؟
آپ حالیہ مجلِسِ عامہ کے پیغامات میں بھی ایسی ہی اِنتباہات تلاش کر سکتے ہیں جو خُداوند نے جدید اَنبیا کے ذریعے دی ہیں۔ آپ اِن انتباہات کی بابت کیا کرنے کی تحریک محسُوس کرتے ہیں؟
خُدا مُجھے توبہ کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
سموئیل کی خُدا کے فیصلوں کے مُتعلق تنبیہات میں مُستقل طور پر توبہ کرنے کی رحیم دعوت شامِل ہے۔ ہیلیمن ۱۳–۱۵ میں اُن دعوتوں کو تلاش کریں (خصُوصاً دیکھیں ہیلمین ۱۳:۶–۱۱؛ ۱۴:۱۵–۱۹؛ ۱۵:۷–۸)۔ توبہ کے متعلق آپ اِن آیات سے کیا سیکھتے ہیں؟ بعض لوگ توبہ کو ایک سخت سزا کے طور پر دیکھتے ہیں—جِس سے بچنا ہوتا ہے۔ آپ کی رائے میں، سموئیل کِس طرح چاہتا تھا کہ نیفی توبہ کو دیکھیں؟
اپنے مُطالعہ کو گہرا کرنے کے لیے، آپ صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام کو پڑھ سکتے ہیں، ”ہم بہتر کر سکتے اور بہتر بن سکتے ہیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۶۷)۔ وہ توبہ کی وضاحت کیسے کرتا ہے؟ آپ کو اُس کے پیغام میں سچّی توبہ کی کون سی برکات مِلتی ہیں؟ آپ اُن مخصُوص چیزوں کو بھی ڈھونڈ سکتے ہیں جن کو بدلنے کے لیے نبی نے ہمیں دعوت دی تھی۔ رُوحُ القُدس آپ کو کیا بتا رہا ہے جِسے تبدیل کرنے کی آپ کو ضرورت ہے؟ حاصِل ہونے والے شخصی مُکاشفہ کو تحریر کرنے پر غور کریں۔
توبہ محض اپنے رویے کو بدلنے سے کِس طرح مُختلف ہے؟ توبہ کرنے کی خُدا کی دعوت کو قبُول کرنا کیوں ضروری ہے؟ جب آپ اِس پر غور و خوض کرتے ہیں، تو ایک گیت گانے یا سُننے پر غور کریں جو اِس دعوت کا اِظہار کرے، جیسا کہ ”خُدا کے احکام کتنے اَحسن ہیں“ (گیت، نمبر ۱۲۵)۔
مزید دیکھیں ”یِسُوع مسِیح آپ کی مدد فرمائے گا“ برائے مضبُوطیِ نوجوانان: اِنتخابات کرنے کے لیے ہدایت نامہ، ۶–۹؛ ”توبہ: پُر مسرت اِنتخاب،“ ”اَمن کے اُصُول: توبہ“ (ویڈیوز) گاسپل لائبریری؛ اِنجِیلی موضُوعات ”توبہ،“ گاسپل لائبریری۔
خُدا نے نجات دہندہ کی وِلادت اور موت کی گواہی دینے کے واسطے نِشان اور عجائب بھیجے۔
ہیلیمن ۱۴ میں، سموئیل نے واضح کِیا کہ خُداوند نے مُنّجی کی پیدایش اور موت کے نِشان مُہیا کر دِیے ہیں تاکہ لوگ ”جانیں … اُس کی آمد“ اور ”اُس کے نام پر اِیمان لائیں“ (ہیلیمن ۱۴:۱۲)۔ جب آپ ہیلیمن ۱۴ کا مُطالعہ کرتے ہیں، تو آیات ۱–۸ میں وِلادتِ مُنّجی اور آیات ۲۰–۲۸ میں اُس کی موت کے نِشانوں پر غور کریں۔ آپ کے خیال میں یہ نشان کیوں یِسُوع مسِیح کی ولادت اور وفات کو نُمایاں کرنے کے لیے موثر طریقے ہوں گے؟
دیگر مزید شخصی اور کم ڈرامائی نِشان آپ کی ”[نجات دہندہ کے] نام پر یقین“ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اُس پر آپ کے عقیدے کو مضبُوط کرنے کے لیے اُس نے کیا کِیا ہے؟
نِشانات کی بابت ہیلیمن ۱۶:۱۳–۲۳ میں کیا احتیاط دی گئی ہے؟ آپ اِن آیات میں بیان کردہ لوگوں کے رویوں سے کیسے اِجتناب کر سکتے ہیں؟
مزید دیکھیں ایلما ۳۰:۴۳–۵۲؛ رونلڈ اے ریس بینڈ، ”الہٰی نمونے سے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷، ۵۵–۵۷۔
خُداوند کی طرف سے تنبیہ اُس کی محبّت کی علامت ہے۔
سموئیل کے الفاظ بہت سی سخت تنبیہ پر مُشتمل ہیں، لیکن ہیلیمن ۱۵:۳ ہمیں خُداوند کی جانب سے تنبیہ کی بابت نُقطہِ نظر دیتا ہے۔ خُداوند کی طرف سے تنبیہ اُس کی محبّت کی علامت کیسے ہو سکتی ہے؟ آپ سموئیل کی نبُوتوں اور اِنتباہات میں خُداوند کی محبّت اور رحم کا کیا ثبُوت دیکھتے ہیں؟
بُزرگ ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن کے پیغام کا مُطالعہ کرنے پر غور کریں، ”مَیں جتنوں کو بھی پیار کرتا ہُوں، مَیں ڈانٹتا اور تنبیہ کرتا ہُوں،“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۱، ۹۷–۱۰۰)، اِلہٰی تنبیہ کے تین مقاصد کی تلاش کریں۔ آپ نے کب اپنی زندگی میں خُدا کو اِن طریقوں سے کام کرتے دیکھا ہے؟
نبی میری یِسُوع مسِیح کی طرف راہ نُمائی کرتے ہیں۔
ہیلیمن ۱۶ میں، آپ اُن سے کیا سیکھتے ہیں جِنھوں نے سموئیل کی تعلیمات کو قبُول کِیا؟ آپ اُن سے کیا سیکھتے ہیں جِنھوں نے اُسے مُسترد کِیا؟ اِس بارے میں سوچیں کہ زندہ نبیوں کی پیروی کرنے سے آپ کو یِسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں کِس طرح مدد مِلتی ہے۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
خُدا میرے دِل میں مُجھ سے ہمکلام ہو سکتا ہے۔
-
آپ اپنے بچّوں کو کیسے سِکھا سکتے ہیں کہ خُدا ہمارے دِل میں کلام کر سکتا ہے، جیسے اُس نے سموئیل کے ساتھ کِیا؟ شاید آپ اُن سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کو الفاظ کے بغیر بات چیت کرنے کے مُختلف طریقے دِکھائیں (جیسے کہ اِشاروں یا چہرے کے تاثرات سے)۔ یہ آسمانی باپ کا ہمارے ساتھ بات چیت کرنے کے مُختلف طریقوں کے بارے میں گُفت و شُنید کرنے کی جانب راہ نُمائی کر سکتا ہے۔ اِس گُفتگُو کے حِصّہ کے طور پر، آپ اور آپ کی اولاد سموئیل لامنی کی تصویر کو دیکھ سکتے ہیں (اِس خاکہ میں دو ہیں) اور ہیلیمن ۱۳:۲–۵ پڑھیں جب آپ کے بچّے سُنتے ہیں کہ خُدا نے سموئیل کو کِس طرح بتایا کہ کیا کہنا ہے۔
-
ہم میں سے بُہتیروں—خصوصاً بچّوں—کو یہ جاننے میں معاونت کی ضرورت ہے کہ خُدا ہم سے کیسے اور کب ہم کلام ہو رہا ہے۔ آپ اپنی اولاد کو ایسے وقت کی بابت بتا سکتے ہیں جب رُوحُ القُدس نے آپ کی اپنے دِل میں یہ جاننے میں مدد فرمائی کہ خُدا آپ سے کیا کروانا یا کہلوانا چاہتا ہے۔ وضاحت کریں کہ آپ کیسے جانتے تھے کہ خُدا آپ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے؟ شاید آپ کے بچّے بھی اِس سے مِلتے جُلتے تجربات کا تذکرہ کر سکتے ہیں جو اُن کے ساتھ ہُوئے۔
نبی یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھاتے ہیں۔
-
اِکٹھے مِل کر ” بچے یسوع کی بابت سموئیل بتاتا ہے“ (گیتوں کی کِتاب، ۳۶) آپ کے بچّوں کو سِکھانے کا ایک اچھا طریقہ ہو سکتا ہے جو کُچھ سموئیل نے یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھایا۔ ”باب ۴۰: سموئیل لامنی یِسُوع مسِیح کی بابت بتاتا ہے“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۱۱–۱۳) کا اِشتراک کرنا ایک اور اچھا ذریعہ ہے۔ سموئیل نے نجات دہندہ کی بابت کیا سِکھایا؟ شاید آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ جدید اَنبیا اُس کی بابت کیا سِکھاتے ہیں۔ اُن کا کلام اُس پر ہمارے اِیمان کو کِس طرح تعمیر کرتا ہے؟
جب مَیں نبی کی پیروی کرتا ہُوں تو مَیں برکت پاتا ہُوں۔
-
آپ اُن لوگوں کی مِثالیں دِکھا کر جو وفادار تھے نبی پر اپنی اولاد کے بھروسے کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ اُن میں سے بعض ہیلیمن ۱۶:۱، ۵ میں مِلتے ہیں۔ جب آپ مُطالعہ کرتے ہیں، تو آپ کے بچّے اُس وقت کھڑے ہو سکتے ہیں جب وہ لوگوں کے سموئیل کے کلام پر یقین رکھتے ہُوئے کُچھ کرنے کا سُنتے ہیں۔ پھر، جب آپ آیات ۲ اور ۶ پڑھتے ہیں، تو آپ کے بچّے اُس وقت بیٹھ سکتے ہیں جب وہ سُنتے ہیں کہ لوگوں نے کیا کُچھ کِیا جب وہ اِیمان نہیں رکھتے تھے۔ ہم کِس طرح عیاں کر سکتے ہیں کہ ہم زندہ نبی کے کلام پر یقین رکھتے ہیں؟ بچّوں کو بتائیں کہ آپ کیسے بابرکت ہوتے ہیں جب آپ اُس کے اَنبیا کے ذریعے خُداوند کی مشورت پر عمل کرتے ہیں۔