”دسمبر ۲۲–۲۸: ’خُدا کے بے مثل الہٰی بیٹے کی نعمت،‘“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: عقائد اور عہُود ۲۰۲۵ (۲۰۲۵)
”کرِسمس،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۵
دسمبر ۲۲–۲۸: خُدا کے بے مثل الہٰی بیٹے کی نعمت
کرِسمس
نبی جوزف سمِتھ نے بیان کِیا، ”ہمارے مذہب کے بُنیادی اصُول، یِسُوع مسِیح کی بابت رَسُولوں اور نبیوں کی گواہیاں ہیں، کہ وہ مُوّا، دفن کِیا گیا، اور تیسرے دِن جِی اُٹھا، اور آسمان پر چڑھ گیا؛ اور دیگر تمام چِیزیں جو ہمارے مذہب سے جُڑی ہیں وہ صرف اُس کی ضمیمہ ہیں“ (کلیِسیا کے صدور کی تعلیمات: جوزف سمتھ [۲۰۱۱]، ۴۹)۔ ۱۶۰ برس بعد، اِس بیان کو صدارتِ اوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کو ”زندہ مسِیح: رسُولوں کی گواہی“ مُنّجی کی پیدایش کی ۲۰۰۰ سالہ سالگرہ کی تعظیم میں شائع کیا (دیکھیں رسل ایم نیلسن،”یِسُوع مِسیح کی قوت کو اپنی زندگیوں میں لانا،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۴۰)۔
بطور مُقدّسینِ آخری اَیّام، ہم جدید انبیا اور رَسُولوں کے ذریعے جاری مُکاشفہ کی برکت سے خُوش ہیں۔ ہم اُن کے الہام یافتہ کلامِ مشورت، انتباہ، اور حوصلہ افزائی کے مشکور ہیں۔ مگر سب سے زیادہ، ہم اُن کی یِسُوع مسِیح کی قوی گواہیوں سے—کرسمس کے وقت اور سال بھر بابرکت ہوتے ہیں۔ یہ محض ماہر مصنفین یا عوامی مقررین کے تحریک بخش الفاظ یا صحیفائی ماہرین کی بصیرتوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ خُدا کے منتخب، بُلائے گئے، اور مجاز ”پُوری دُنیا میں مسِیح کے نام کے خاص گواہان“ کے الفاظ ہیں (عقائد اور عہُود ۱۰۷:۲۳)۔
گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز
”کسی اور کا اتنا گہرا اثر نہیں رہا ہے۔“
آپ اِس بیان کے حق میں کیا کہیں گے کہ”کسی اور نے [یِسُوع مسِیح جیسا] گہرا اثر نہیں چھوڑا اُن سب کے اُوپر جو زمین پر بسے ہیں اور مزید بسیں گے“؟ اُن پیراؤں کو ”زندہ مسِیح“ میں تلاش کریں جو مُنّجی کے زبردست اثر کی شہادت دیتے ہیں۔ اُس نے آپ پر کیسے اثر ڈالا ہے؟
فرض کریں کوئی شخص مسیحیت سے ناواقف ہو آپ سے پوچھے آپ کرسمس کیوں مناتے ہو۔ آپ کیا جواب دیں گے؟ یہ سوال ذہن میں رکھتے ہُوئے ”زندہ مسِیح“ کا جائزہ لیں، اور خیالات اور تاثرات جو آپ کو ملیں اُنھیں تحریر کرنے پر غور کریں۔
مزید دیکھیں ”ہمیں نجات دہندہ کی ضرورت کیوں ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔
”وہ قبر سے جی اُٹھا۔“
رَسُول ”زندہ مسِیح،“ میں جی اُٹھے خُداوند کے تین ظہوروں کا تذکرہ کرتے ہُوئے، قیامتِ مُنّجی کی گواہی دیتے ہیں (دیکھیں پیراگراف ۵)۔ اِن مُلاقاتوں کے احوال یُوحنّا ۲۰؛ ۳ نِیفی ۱۱؛ اور جوزف سمتھ—تاریخ ۱:۱۴–۲۰ میں سے پڑھنے پر غور کریں۔ آپ اِن ظہوروں کے دوران میں اُس کے قول و فعل سے مُنّجی کے بارے کیا سیکھتے ہیں؟
”اُس کی کہانت اور اُس کی کلِیسیا بحال ہو چُکی ہے۔“
اِس سال عقائد اور عہُود کے اپنے مُطالعہ کے دوران میں آپ کو اِس بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی کہ کیسے مُنّجی کی ”کہانت اور اُس کی کلِیسیا بحال ہو چُکی ہے۔“ کون سی بحال شُدہ سچائیاں یا اُصُول آپ کے لیے خصوصاً معنی خیز رہے ہیں۔ ذیل کے چند ایک صحائف کا جائزہ لینے کا سوچیں جو بحالی کے متعلق سِکھاتے ہیں: عقائد اور عہُود ۱ :۱۷–۲۳؛ ۱۳؛ ۲۰ :۱–۱۲؛ ۶۵؛ ۱۱۰؛ ۱۱۲ :۳۰–۳۲؛ ۱۲۴:۳۹–۴۲؛ ۱۲۸:۱۹–۲۱۔ غور کریں بحال شُدہ اِنجِیل کی سچائیاں کیسے آپ کی یِسُوع مسِیح کو جاننے اور محبت کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
”وہ ایک روز زمین پر واپس لوٹے گا۔“
کرسمس یِسُوع مسِیح کی پیدایش کے دِن پر نظر ڈالنے اور اُس دِن کے منتظر ہونے کا وقت ہے جس دن وہ دوبارہ آئے گا۔ آپ اُس کے لوٹنے کے متعلق ”زندہ مسِیح“ کے آخری دُو پیراگراف میں سے کیا سیکھتے ہیں؟ آپ کرسمس کے گیت پڑھنے، گانے، یا سُننے پر بھی غور کر سکتے ہیں جو آمدِ ثانی کے بارے سِکھاتے ہیں، جیسے کہ ”جہان کو خُوشی“ یا ”وقوع ہُوا یہ واضح نصف شب کو“ (گیت، نمبر ۲۰۱، ۲۰۷)۔
”وہ دُنیا کا نُور، زندگی، اور اُمید ہے۔“
”زندہ مسِیح “ کے حتمی پیراگراف میں، مُنّجی کو دیے گئے القابات اور خصوصیات پر غور کریں۔ اُن میں سے کُچھ کی بابت سیکھنے کے لیے وقت صرف کرنے پر غور کریں۔ مِثال کے طور پر:
نُور: یِسُوع مسِیح کیسے آپ کے لیے نُور کی مانند ہے؟ آپ ایک تصویر بنانے یا لینے کے بارے سوچ سکتے ہیں جو، آپ کے لیے، اُس نُور کی نمایندگی کرتی ہے جو اُس نے آپ کو عطا کِیا ہے۔ آپ اُس کے نُور کا اشتراک کرنے کے لیے کیا ترغیب محسُوس کرتے ہیں؟ (مزید دیکھیں یُوحنّا ۸:۱۲؛ ۳ نیفی ۱۸:۲۴؛ عقائد اور عہُود ۵۰:۲۴۔
زندگی: آپ کیوں سوچتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کو بیان کرنے کے لیے زندگی اچھا لفظ ہے؟ کس لحاظ سے وہ آپ کو زندگی دیتا ہے؟ آپ کی زندگی اُس کی اِنجِیل اور اُس کے بغیر کیسے مُختلف ہو گی؟ (مزید دیکھیں یُوحنّا ۱۰:۱۰؛ 1 کرنتھیوں ۱۵:۱۹–۲۳؛ عقائد اور عہُود ۶۶:۲۔)
اُمید: یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کی بدولت آپ کیا اُمید رکھتے ہیں؟ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو زندگی کے بارے نااُمید محسُوس کرتا ہے؟ غور کریں کہ آپ اُس شخص کے ساتھ اُس اُمید کا کیسے اشتراک کریں گے جو آپ یِسُوع مسِیح میں محسُوس کرتے ہیں۔ (مزید دیکھیں رومیوں ۲۴:۸–۲۵؛ عیتر ۴:۱۲؛ مرونی ۴۱:۷۔)
مزید دیکھیں موضُوعات اور سوالات، ”یِسُوع مسِیح،“ گاسپل لائبریری۔
”[اُس کی] بے مثل الہٰی نعمت کے لیے خُد ا کا شُکر ہو۔“
”زندہ مسِیح“ میں، رَسُولوں نے ہمارے آسمانی باپ کی طرف سے مُنّجی کا بطور ”نعمت“ حوالہ دیا ہے۔ اُس پر مبنی جو آپ ”زندہ مسِیح“ میں پاتے ہیں، آپ یہ فقرہ کیسے مکمل کریں گے: ”یِسُوع مسِیح کی بدولت، خُدا نے مُجھے …کی نعمت عطا کی ہے۔“ غور کریں آپ اِن نعمتوں کو بھر پور طور پر پانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
”زندہ مسِیح“ کے مُطالعہ نے کیسے مُںّجی پر آپ کے ایمان اور محبت پر اثر ڈالا ہے؟
دیکھیں رِسل ایم نیلسن، ”چار نعمتیں جو یِسُوع مسِیح آپ کو پیش کرتا ہے“ (صدارتِ اَول کی کرسمس کی عبادت، ۲ دسمبر، ۲۰۱۸)، گاسپل لائبریری؛ ”’زندہ مسِیح: رَسُولوں کی گواہی‘ سے اقتباسات“ (ویڈیو) ChurchofJesusChrist.org۔
بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز
مَیں یِسُوع کی پیدایش کا جشن منانے کے لیے [اپنی] گواہی دے سکتا ہُوں۔
-
غور کریں آپ اپنے بچّوں کو کیسے ”زندہ مسِیح“ سے متعارف کروا سکتے ہیں۔ آپ عنوان میں سے مسِیح نام کی اور صدارتِ اوّل اور بارہ کے دستخطوں کی نشان دہی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ وضاحت کر سکتے ہیں کہ یہ اُن کی گواہی ہے جو وہ دُنیا کو بتانا چاہتے تھے۔
-
آپ ہر بچّے کو ”زندہ مسِیح“ میں سے کوئی فقرہ دے سکتے ہیں اور اُنھیں اُس فقرہ کی تصویر بنانے یا ڈھونڈنے کو کہہ سکتے ہیں۔ پھر آپ اُن کی ”زندہ مسِیح“ میں سے فقرہ ڈھُونڈنے میں مُعاونت کر سکتے ہیں۔ آپ اُن تصاویر اور فقروں کو کِتاب کی صُورت میں بھی مرتب کر سکتے ہیں۔
-
ایک دُوسرے کو بتائیں کہ آپ نے یِسُوع مسِیح کی گواہی کیسے حاصل کی۔ آپ نجات دہندہ کی تصویر دے سکتے ہیں اور بدلے میں کچھ بتا سکتے ہیں جو آپ اُس کے بارے میں جانتے ہیں (بشمول ”زندہ مسِیح“ میں سِکھائی گئی سچائِیاں)۔
”وہ بھلائی کرتا گیا۔“
-
جب آپ اور آپ کے بچّے ”زندہ مسِیح، کا دوسرا پیراگراف پڑھیں اُن سے چند کاموں کے متعلق بات کریں جو یِسُوع نے کِیے تھے۔ آپ اُس کی زندگی میں سے تصاویر دیکھ سکتے ہیں (دیکھیں اِس ہفتہ کا عملی سرگرمی کا صفحہ اور اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب)۔ بچّوں کو ہر تصویر کے بارے میں بات کرنے دیں کہ مُنّجی تصویر میں کیا کر رہا ہے۔ ہم اُس کی مانند کیسے دُوسروں کی خدمت کر سکتے ہیں؟ گاسپل لائبریری میں ویڈیو ”جہان کو منُور کریں“ آپ کو تجاویز دے سکتی ہے۔
”وہ دُنیا کا نُور، زندگی، اور اُمید ہے۔“
-
اپنے بچّوں کی کرسمس کے ایسے گیت ڈھونڈنے میں مدد کریں جو اُس نُور، زندگی، اور اُمید کا بتاتے ہوں جو مُنّجی کی پیدایش دُنیا میں لائی، جیسے کہ ”اے چھوٹے شہر بیت لحم“ (گیت، نمبر ۲۰۸)۔ اکٹھے گیت گائیں، اور اپنے بچّوں کو بتانے دیں کہ کیسے یِسُوع اُن کی زندگیوں میں نُور، زندگی، اور اُمید لایا ہے۔
”اُس کے بے مثل الہٰی بیٹے کی نعمت کے لیے خُد ا کا شُکر ہو۔“
-
آپ نے یِسُوع مسِیح کی بدولت کون سی نعمتیں پائی ہیں؟ شاید آپ اور آپ کے بچّے اُن نعمتوں کو ”زندہ مسِیح“ یا گیت جیسے کہ ”اپنا بیٹا بھیجا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۳۴–۳۵) میں تلاش کرسکتے ہیں۔ پھر وہ اُن نعمتوں کی نمایندگی کرنے کے لیے کسی چیز کو تحفہ کی صورت میں لپیٹ سکتے ہیں۔ آپ تجویز دے سکتے ہیں کہ آپ کے بچّے اُنھیں مُنّجی اور اُس کی نعمتوں کو یاد رکھنے میں مدد دینے کے لیے کرسمس کے روز اُس تحفہ کو کھولیں۔