مشن کی بُلاہٹیں
باب 5 : مورمن کی کِتاب کی قُدرت کا استعمال کریں


”باب 5: مورمن کی کِتاب کی قُدرت کا استعمال کریں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”باب 5،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

یِسُوع مغربی کُرہِ ارض پر سِکھاتے ہُوئے (یِسُوع مسِیح امریکہ کو جاتا ہے)، از جان سکاٹ۔

باب 5

مورمن کی کِتاب کی قُدرت کا استعمال کریں

اِس بارے میں سوچیں

  • مورمن کی کِتاب کیسے ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر ہے؟

  • مورمن کی کِتاب تبدیلی کے عمل میں اتنی قوّی کیوں ہے؟

  • مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سِکھاتی ہے؟

  • مَیں خُود کی اور دُوسروں کی خُدا کے قریب ہونے میں مدد کرنے کے لیے مورمن کی کِتاب کو کیسے استعمال کر سکتا ہُوں؟

  • مورمن کی کِتاب جان کے سوالات کو کیسے حل کرتی ہے؟

  • مَیں لوگوں کی مورمن کی کِتاب کو پڑھنے اور گواہی پانے میں کیسے مدد کر سکتا ہُوں؟

مورمن کی کِتاب، رُوح کے ساتھ مِل کر، تبدیلی میں آپ کا سب سے طاقتور وسیلہ ہوتی ہے۔ مورمن کی کِتاب قدیم، مُقدّس تاریخ ہے جو لوگوں کو قائل کرتی ہے کہ یِسُوع ہی المسِیح ہے (دیکھیں مورمن کی کِتاب کا سَرورق)۔ جیسا کہ اِس کا ذیلی عُنوان کہتا ہے، کہ مورمن کی کِتاب ”یِسُوع مسِیح کی بابت ایک اور عہد نامہ“ ہے۔ یہ زبردست ثبوت بھی ہے کہ خُدا نے جوزف سمِتھ کو نبی کے طور پر بُلایا اور اُس کے ذریعے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل بحّال کی۔

کلیدی پتھر کے ساتھ محرابی دروازہ

مورمن کی کِتاب ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر ہے۔

نبی جوزف سمِتھ نے سِکھایا کہ مورمن کی کِتاب ”ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر ہے“ (مورمن کی کِتاب کا تعارف)۔ ایک اور موقع پر اُس نے فرمایا: ”مورمن کی کِتاب اور مکاشفوں کو نکال دیں، تُو ہمارا مذہب کدھر ہے؟ ہمارے پاس کُچھ بھی نہیں“ (کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: جوزف سمِتھ [2007]، 196

مُحراب تکونی شکل کے ٹکڑوں سے وضع کی گئی ایک مضبُوط تعمیراتی ساخت ہے جو کہ ایک دُوسرے کے مخالف جھُکے ہوتے ہیں۔ درمیانی ٹُکڑا، یا کلیدی پتھر، عموماً دیگر تکونوں سے زیادہ بڑا ہوتا ہے اور اُنھیں اپنی جگہ تھامے رکھتا ہے۔

صدر عزرا ٹافٹ بینسن نے فرمایا کہ مورمن کی کِتاب کم از کم تین طرح سے ہماری مذہب کا کلیدی پتھر ہے۔

مسِیح کی گواہی ”مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کی گواہی میں کلیدی پتھر ہے، جو کہ بذاتِ خُود ہر اُس کام کے کونے کے سِرے کا پتھر ہے جو ہم سر انجام دیتے ہیں۔ یہ قُوت اور وضاحت کے ساتھ اُس کی حققیت کی گواہی دیتا ہے۔“

معمُوریِ عقیدہ ”خُداوند نے خُود فرمایا ہے کہ مورمن کی کِتاب ’یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی معمُوری ‘پر مُشتمل ہے [عقائد اور عہُود 20:‏9؛ 27:‏5]۔ … مورمن کی کِتاب میں ہم [عقیدہ] کی معمُوری پائیں گے جو ہماری نجات کے لئے ضروری ہے۔ اور [یہ] واضح طور پر اور سادگی سے سِکھائی گئی ہیں تاکہ بچّہ بھی نجات اور سرفرازی کے طریقے سیکھ سکے۔“

بُنیادِ گواہی ”جیسے اگر کلیدی پتھر کو ہٹایا جائے تو مُحراب ٹوٹ جاتی ہے، ویسے ہی ساری کلِیسیا مورمن کی کِتاب کی سچّائی پر کھڑی رہ سکتی یا گِر سکتی ہے۔ … اگر مورمن کی کِتاب سچّی ہے … تو اِس کے بحّالی کے دعویٰ کو قبول کیا جانا چاہیے۔“ (کلِیسیا کے صدُور کی تعلیمات: عزرا ٹافٹ بینسن [2014]، 129، 131، 128۔)

یہ گواہی پانے سے کہ مورمن کی کِتاب کلامِ خُدا ہے، ہم جان سکتے ہیں کہ جوزف سمِتھ نبی تھا۔ اُس کے ذریعے، خُدا کا کہانتی اختیار آسمانی پیامبروں کی وساطت سے بحّال کیا گیا۔ خُدا نے جوزف سمِتھ کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کو مُنظم کرنے کا مجاز ٹھہرایا۔ آج مُکاشفہ زندہ انبیا کے وسیلے سے جاری و ساری ہے۔

نوجوان لڑکا صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

مورمن کی کِتاب ذاتی تبدیلی کے لیے ضروری ہے

تبدیلی کا ایک اہم جُزو رُوحُ القُدس کی قُدرت سے گواہی پانا ہے کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔ جب آپ اِس کا مُطالعہ خلُوصِ نیت سے کرتے ہیں، آپ محسُوس کریں گے کہ اِس کے الفاظ آپ کے دِل کو گرما دیں گے۔ اِس کے الفاظ آپ کی زندگی، منصُوبہِ خُدا، اور یِسُوع مسِیح کے فہم کو شعور بخش دیں گے (دیکھیں ایلما 32:‏28)۔ کِتاب کے مُتعلق مسِیح پر ایمان اور خلوصِ نیت سے دُعا کریں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، آپ رُوحُ القُدس کے وسیلے سے گواہی پائیں گے کہ یہ کلامِ خُدا ہے (دیکھیں مرونی 10:‏4–5

آپ کی مورمن کی کِتاب کی اپنی گواہی دُوسروں کی اِس کی قوت کے گہرے اور دیرپا ایمان کی جانب راہ نُمائی کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ لوگوں کی اُس فہم کو پہچاننے میں مدد کریں جو وہ محسُوس کرتے ہیں جب وہ اِس کا سنجیدگی سے مُطالعہ کرتے ہیں۔ اِس کی یِسُوع مسِیح کی قوّی گواہی پر زور دیں۔ کِتاب سچّی ہے اِس کی اپنی گواہی پانے کے لیے اُن کی دُعا کرنے میں حوصلہ افزائی کریں۔

لوگوں کو مورمن کی کِتاب کے بارے میں رُوحُ القُدس سے شہادت پانے کی حوصلہ افزائی کرنا آپ کی تدریس کا مرکز ہونا چاہیے۔ مورمن کی کِتاب اُن کی زندگیوں کو سدا کے لیے بدل سکتی ہے۔

مورمن کی کِتاب کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِکھانے کے لیے استعمال کریں۔

نبی جوزف سمِتھ نے فرمایا، ”مورمن کی کِتاب زمین پر کِسی بھی دُوسری کِتاب سے زیادہ درُست [ہے]“ (مورمن کی کِتاب کا تعارف)۔ یہ مسِیح کی گواہی دیتی اور سادگی سے اُس کی تعلیم سِکھاتی ہے (دیکھیں 2 نیفی 31؛ 32:‏1–6؛ 3 نیفی 11:‏31–39؛ 27:‏13–22)۔ یہ اِنجِیل کی معمُوری سِکھاتی ہے۔ اِنجِیل کے اولین اُصُول اور رسُوم جیسے مورمن کی کِتاب میں سِکھائے گئے ہیں کثرت کی زندگی کی راہ ہیں۔

بحّال شُدّہ اِنجِیل کی تدریس کے لیے مورمن کی کِتاب کو اپنے بُنیادی وسیلہ کے طور پر استعمال کریں۔ ذیل کے چارٹ میں مورمن کی کِتاب میں پائی جانے والی چند سچّائیاں درج ہیں جو آپ سِکھائیں گے۔

باب ۳ میں مشنری سبق

عقیدہ

حوالا جات

باب ۳ میں مشنری سبق

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بحّالی کا پیغام

عقیدہ

فطرتِ خُدا، مُنّجی کی خِدمت اور کفّارہ، برگشتگی، بحّالی، جوزف سمِتھ، کہانتی اختیار

حوالا جات

1 نِیفی 12–14

2 نیفی 3؛ 26‏–29

مضایاہ 2–‏5

باب ۳ میں مشنری سبق

آسمانی باپ کا نجات کا منصُوبہ

عقیدہ

”ابدی خُدا کے عظیم منصُوبہ،“میں شامل ہے آدم اور حوّا کی زوال پذیری، یِسُوع مسِیح کا کفّارہ، قیامت، اور عدالت

حوالا جات

2 نیفی 2؛ 9

مضایاہ 3؛ 15–16

ایلما 12؛ 34:‏9؛ 40–42

باب ۳ میں مشنری سبق

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل

عقیدہ

یِسُوع مسِیح پر ایمان، توبہ، بپتِسما، رُوحُ القُدس کی نعمت، اور آخر تک برداشت کرنا

حوالا جات

2 نِیفی 31‏–32

3 نیفی 11؛ 27:‏13–22

باب ۳ میں مشنری سبق

یِسُوع مسِیح کے تاحیات شاگرد بننا

عقیدہ

رسُومات جیسے کہ بپتِسما، کہانتی تقرری، اور عِشائے ربانی

حوالا جات

3 نِیفی 11:‏22–28؛ 18

مرونی 2–6

مُطالعہِ صحائف

نجات دہندہ مورمن کی کِتاب کے مُتعلق کیا فرماتا ہے؟

مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہے

مورمن کی کِتاب کا مرکزی مقصد یِسُوع مسِیح کی گواہی دینا ہے۔ یہ اُس کی زندگی، مقصد، جی اُٹھنے، اور قُدرت کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ مسِیح اور اُسکے کفّارہ کے مُتعلق عقیدہ کی تعلیم دیتی ہے۔

کئی انبیا نے جِن کی تحاریریں مورمن کی کِتاب میں محفُوظ ہیں مسِیح کو ذاتی طور پر دیکھا۔ یادر کا بھائی، نیفی، اور یعقوب نے قبل از فانی مسِیح کو دیکھا۔ مُنّجی کی نیفیوں کے مابین خِدمت کے دوران ہجوم موجود تھا (دیکھیں 3 نیفی 11–28)۔ بعد ازاں، مورمن اور مرونی نے جِی اُٹھے مسِیح کو دیکھا (دیکھیں مورمن 1:‏15؛ عیتر 12:‏39

جب لوگ مورمن کی کِتاب کو پڑھتے اور اِس کے بارے میں دُعا کرتے ہیں، وہ مُنّجی کو بہتر طور پر جانیں گے اور اُس کی محبّت کا تجربہ پائیں گے۔ وہ اُس کی اپنی گواہی میں فروغ پائیں گے۔ وہ جانیں گے کہ اُس کے پاس کیسے آنا ہے اور بچّائے جانا ہے۔ (دیکھیں 1 نیفی 15:‏14–15۔)

صدر رسل ایم نیلسن

”مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کے کفّارہ کا سب سے مُستند اور بھرپُور ترین فہم فراہم کرتی ہے جو کہیں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ سِکھاتی ہے کہ حقیقی طور پر نئے سِرے سے پیدا ہونے کا کیا مطلب ہے۔ … ہم جانتے ہیں ہم یہاں زِمین پر کیوں ہیں۔ مورمن کی کِتاب میں یہ اور دیگر سچّائیاں کِسی بھی اور کِتاب کی نسبت قوّی طور پر اور قائل طور پر سِکھائی گئی ہیں۔ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی پُوری قُدرت مورمن کی کِتاب میں موجود ہے“ (رسل ایم نیلسن، ”مورمن کی کِتاب: اِس کے بغیر آپکی زندگی کیسی ہو گی؟لیحونا، نومبر 2017، 62)۔

ذاتی مُطالعہ

اپنے پُورے مشن کے دوران، اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں درج ذیل سوالوں کے جواب دیں:

  • آپ نے اپنے مورمن کی کِتاب کے مُطالعہ سے یِسُوع مسِیح کے مُتعلق کیا سیکھا ہے؟

  • مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ آپ کی یِسُوع مسِیح کی گواہی پر کیسے اثر انداز ہُوا؟

  • آپ مورمن کی کِتاب کی اپنی گواہیوں کو لوگوں کو مضبُوط کرنے میں مدد دینے کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

مُطالعہِ صحائف

مورمن کی کِتاب کے انبیا نے اپنے احوال تحریر کرنے کی کیا وجوہات بیان کی ہیں؟

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

مورمن کی کِتاب تحریر کی گئی ہے”[سب لوگوں] کی ترغیب کے لیے یِسُوع اَلمسِیح ہے“ (مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عنوان)۔ ذیل کے جدول میں مورمن کی کِتاب کے ابواب درج ہیں جو یِسُوع مسِیح کی زندگی، تعلیمات، اور خدمت کی گواہی دیتے ہیں۔ اپنے پُورے مشن میں پڑھنے کے لیے اقتباسات مُنتخب کریں۔

اِس کے علاوہ، اُن لوگوں کی ضروریات کے مُتعلق سوچیں جِنھیں آپ سِکھا رہے ہیں۔ اُن کی مُنّجی کی گواہی اور علم کو مضبُوط کرنے کے لیے اُن کے ساتھ اِن میں سے چند ایک اقتباسات پڑھنے کا منصُوبہ بنائیں۔

صفحہِ عنوان اور تعارف

کِتاب کے مقصد کو واضح کریں۔

1 نیفی 10–11

لحی اور نیفی نجات دہندہ کی گواہی دیتے ہیں۔

2 نِیفی 2؛ 9

لحی اور یعقوب یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارہ کی گواہی دیتے ہیں۔

2 نیفی 31–33

نیفی مسِیح کی تعلیم سِکھاتا ہے۔

مضایاہ 2–5

بنیامین بادشاہ مسِیح کی گواہی دیتا ہے۔

ایلما 5؛ 7

ایلما مُنّجی کی گواہی دیتا ہے۔

ایلما 36

ایلما مسِیح کے کفّارہ کی قُدرت کا تجربہ کرتا ہے۔

3 نِیفی 9–10

نجات دہندہ لوگوں کو اپنے پاس آنے کی دعوت دیتا ہے۔

3 نِیفی 11–18

مُنّجی نِیفیوں کو باپ اور اُس کی تعلیم سِکھاتا ہے۔

3 نیفی 27

نجات دہندہ اپنی اِنجِیل سِکھاتا ہے۔

عیتر 12

عیتر اور مرونی سِکھاتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح پر ایمان عمل اور قُدرت کا اُصُول ہے۔

مرونی 7–8

مورمن مسِیح کی خالص محبّت اور اُس کے کفّارہ کی تعلیم دیتا ہے۔

مرونی 10

مرونی سب کو مسِیح کی طرف رجُوع لانے اور اُس میں کامل بننے کی دعوت دیتا ہے۔

مورمن کی کِتاب ہماری خُدا کے قریب تر ہونے میں مدد کرتی ہے

نبی جوزف سمِتھ نے مورمن کی کِتاب کے مُتعلق کہا کہ، ”اُس کے فرمانوں پر عمل کرنے سے ہر شخص کِسی بھی دُوسری کِتاب کی نسبت خُدا کے زیادہ قریب ہو جائے گا“ (مورمن کی کِتاب کا تعارف)۔ مورمن کی کِتاب کے اُصُولوں کو مُستقل طور پر سِکھانے اور لوگوں کو عمل کرنے کی دعوت دینے سے، آپ اُن کی یِسُوع مسِیح پر ایمان لانے اور خُدا کے قریب ہونے میں مدد کرتے ہیں۔

مورمن کی کِتاب گواہی کی تعمیر کرتی اور ذاتی مُکاشفہ کو مدعو کرتی ہے۔ لوگوں کی رُوحانی تجربات پانے میں مدد کرنے کے لیے مورمن کی کِتاب کا استعمال کریں، خصُوصاً رُوحُ القُدس کی طرف سے گواہی کہ کِتاب بذاتِ خُود خُدا کا کلام ہے۔

جب آپ تدریس کرتے ہیں مورمن کی کِتاب کے اقتباسات کو فوقیت دیں؟ وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے تبدیلی کی قُدرت رکھتے ہیں۔ جب آپ مورمن کی کِتاب استعمال کرتے ہُوئے اِنجِیل سِکھاتے ہیں، آپ کی تدریس دِل و دماغ میں قوت اور وضاحت سے گونج اُٹھے گی۔

صدر گورڈن بی ہینکلی نے سِکھایا کہ ”وہ جِنھوں نے [مورمن کی کِتاب] کو دُعا گو ہو پڑھا ہے، وہ امیر ہوں یا غریب، عالم یا جاہل، اِس کی زیر قُدرت فروغ پاتے ہیں۔“ اُس نے مزید سِکھایا:

”مَیں بغیر کِسی ہچکچاہٹ کے آپ سے وعدہ کرتا ہُوں کہ اگر آپ دُعاگو ہو کر مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کریں گے، اِس سے قطعِ نظر کہ پہلے آپ کتنی دفعہ اِسے پڑھ چُکے ہیں، آپ اپنے دلوں میں اور زیادہ رُوح کو محسُوس کریں گے۔ اُس کے احکام کی فرمان برداری کرنے کا قوّی ارادہ آئے گا، اور ابنِ خُدا کی جاوداں حقیقت کی مضبُوط تر گواہی ملے گی“ (”مورمن کِتاب کی قُدرت،“ انزائن، جون [1988]، 6)۔

مُناد صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

مورمن کی کِتاب جان کے سوالات کو مخاطب کرتی ہے

مورمن کی کِتاب کو رُوح کی ہدایت سے پڑھنا لوگوں کی اپنے ذاتی سوالات—یا جان کے سوالات کے جواب پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ لوگوں کی دیکھنے میں مدد کریں کہ کیسے مورمن کی کِتاب سوالاتِ زیست کو مُخاطب کرتی ہے۔

اِن میں سے چند ایک سوال ذیل میں درج ہیں، مورمن کی کِتاب کے حوالہ سمیت جو اِن کو مُخاطب کرتے ہیں۔

مورمن کی کِتاب دیگر اہم سوالات کے مُتعلق بھی ہدایت فراہم کرتی ہے:

صدر ڈیلن ایچ اوکس

”مُنادوں کو لازماً جاننا چاہیے کہ مورمن کی کِتاب کیسے اُن کے ذاتی سوالوں کے جواب دیتی ہے تاکہ وہ دُوسروں کی جاننے میں مدد کرنے کے لیے اِس کو موثر طور پر استعمال کر سکیں۔ … وہ بجّال شُدّہ اِنجِیل کو سِکھانے میں مورمن کی کِتاب کو لازماً اپنے اندر سمو لیں، اوّل اِسے اپنی زندگیوں میں لاگو کرنے سے اور پھر اِسے اُن کے ساتھ بانٹ کر جِن کی وہ تدریس کرتے ہیں“ (ڈیلن ایچ اوکس، ”مشن قائدین کے لیے مشورت،“ نئے قائدینِ مشن کے لیے سیمینار، جون 25، 2022)۔

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

جان کے اُن سوالات کی فہرست بنائیں جو آپ کے پاس ہیں یا جو آپ نے دُوسروں سے سُنے ہیں۔ مورمن کی کِتاب سے آیات ڈھونڈیں جو اِن سوالات کو حل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں بصیرتیں اور مورمن کی کِتاب کے حوالہ جات لکھیں۔ جب آپ سِکھاتے ہیں اِن کا استعمال کریں۔

مورمن کی کِتاب اور بائبل ایک دُوسرے کی تائِید کرتی ہیں

خُداوند نےفرمایا، ”میری اِنجِیل کے اُصُول سِکھائیں، جو بائبل میں اور مورمن کی کِتاب میں ہیں، جِن میں اِنجِیل کی مَعمُوری ہے۔“ (عقائد اور عہُود 42:‏12)۔ مُقدّسینِ آخری ایام ”ایمان لاتے ہیں کہ بائبل خُدا کا کلام ہے بشرطیکہ اِس کا ترجمہ درُست ہُوا ہو“ (ایمان کے اَرکان 1:‏8؛ دیکھیں 1 نِیفی 13:‏29)۔ بائبل مُقدّس صحیفہ ہے۔ مورمن کی کِتاب ساتھی صحیفہ ہے جو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی معمُوری پر مُشتمل ہے۔

بائبل اور مورمن کی کِتاب دونوں ایک دُوسرے کی تکمیل اور تائید کرتی ہیں (دیکھیں حزقی ایل 37:‏16–17؛ 1 نِیفی 13:‏40؛ مورمن 7:‏8–9)۔ صحائف کی دونوں جلدیں قدیم انبیا کی قلمبند تعلیمات کا مجمُوعہ ہیں۔ بائبل مشرقی کرہِ ارض پر ہزاروں برس سے لوگوں کے ساتھ خُدا کے تعاملات کا بتاتی ہے۔ مورمن کی کِتاب براعظم امریکہ کے قدیم لوگوں کے ہزار برس سے زیادہ خُدا کے ساتھ تعاملات کا بتاتی ہے۔

ایک شخص صحائف پر نشان لگاتے ہُوئے

سب سے اہم، بائبل اور مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کی شہادت دینے میں ایک دُوسرے کی تائید کرتی ہیں۔ بائبل مُنّجی کی پیدائش، فانی خدمت، اور کفّارہ—بشمُول اُس کی موت اور قیامت کا بتاتی ہے۔ مورمن کی کِتاب میں مُنّجی کی پیدائش اور مقصد، اُس کے کفّارہ کی بابت تعلیمات، اور امریکہ میں اُس کی خدمت کے احوال شامل ہیں۔ مورمن کی کِتاب بائبل کی گواہی کی توثیق و توسیع کرتی ہے کہ یِسُوع خُدا کا اِکلوتا بیٹا اور جہان کا نجات دہندہ ہے۔

بائبل اور مورمن کی کِتاب دونوں قانونِ شہادت سِکھاتی ہیں:”دو یا تین گواہوں کی زُبان سے ہر ایک بات ثابت ہو جائیگی“ (2 کرنتھیوں 13:‏1؛ مزید دیکھیں 2 نِیفی 11:‏2–3)۔ اِس قانون کے مُطابق، صحائف کی دونوں کتابیں یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہیں (دیکھیں 2 نیفی 29:‏8

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

بائبل اور مورمن کی کِتاب میں سے ذیل کے عنوانات پر حوالے ڈھونڈیں۔ ہر عنوان کے بعد واوین میں مثالیں دی گئی ہیں۔ اپنے عنوانات اور حوالوں کا اضافہ کریں۔

لوگوں کی مورمن کی کِتاب کو پڑھنے اور سمجھنے میں مدد کریں

وہ جو مورمن کی کِتاب کو نہیں پڑھتے یا سمجھتے اُن کو شہادت پانے میں مُشکل ہو گی کہ یہ سچّی ہے۔ آپ اُن کے ساتھ اِسے پڑھ کر کِتاب کو سمجھنے میں اُن کی مدد کریں۔ تدریسی مُلاقات کے دوران میں، فالو اپ مُلاقات کے دوران میں، یا ٹیکنالوجی کے ذریعے پڑھیں۔ آپ اُن کے ساتھ اراکین کے پڑھنے کا بھی بندوبست کر سکتے ہیں۔ مورمن کی کِتاب کی ویڈیو دیکھنا اور پھر اُس سے مُتعلقہ باب پڑھنا نہایت مدد گار ہو سکتا ہے

حوالہ جات جو جو لوگوں کے خدشات و ضروریات کو مُخاطب کرتے ہیں اُنہِیں مُنتخب کرتے ہُوئے مدد کے لیے دُعا کریں۔ مُختصر اقتباسات پڑھیں اور تبادلہِ خیال کریں، جیسے کہ 1 نِیفی 3:‏7 یا مضایاہ 2:‏17۔ طویل اقتباسات یا مُکمل باب بھی پڑھیں اور تبادلہ خیال کریں جیسے کہ 2 نیفی 31، ایلما 7، یا 3 نیفی 18۔ لوگوں کی مورمن کی کِتاب کو آغاز سے پڑھنے کی حوصلہ افزائی کریں، بشمُول تین اور آٹھ گواہان کی گواہیاں اور نبی جوزف سمِتھ کی گواہی۔

سبت سکُول کی جماعت

جب آپ لوگوں کے ساتھ مورمن کی کِتاب پڑھتے ہیں تو ذیل کی تجاویز کو مدِ نظر رکھیں:

  • پڑھنے سے پہلے دُعا کریں۔ سمجھنے میں مدد مانگیں۔ دُعا کریں کہ رُوحُ القُدس اُنہیں شہادت دے کہ یہ سچّی ہے۔

  • پڑھنے کی باریاں لیں۔ ایسی رفتار رکھیں جِس سے وہ مُطمعن ہُوں۔ نا آشنا الفاظ یا فقرات کی وضاحت کریں۔

  • آپ نے جو پڑھا ہے اُس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے موقع بہ موقع توقف کریں۔

  • پیرائے کے پسِ منظر اور سیاق و سباق کی وضاحت کریں، جیسے کہ کون کلام کر رہا ہے، وہ شخص کیسا ہے، اور کیا صُورتحال ہے۔ کیا مورمن کی کِتاب کی کوئی مُتعلقہ ویڈیو ہے، اِسے دِکھانے پر غور کریں۔

  • اہم پیغامات یا عقیدہ کی نشاندہی کرنے پر نظر رکھیں۔

  • اپنی گواہی دیں اور موزوں بصیرتیں، احساسات، اور ذاتی تجربات بتائیں۔

  • مورمن کی کِتاب کے انبیا کے الفاظ سے براہِ راست عقیدہ سِکھائیں۔ یہ لوگوں کی کِتاب کی رُوحانی قُوّت کو محسُوس کرنے میں مدد کریں گے۔

  • لوگوں کی مدد کریں جو وہ پڑھتے ہیں اُس کو اپنی زندگیوں سے ”تشبہیہ“ دیں (1 نِیفی 19:‏23)۔ اُن کی دیکھنے میں مدد کریں صحائف کیسے اُن کے لیے ذاتی طور پر مرتب ہیں۔

جب آپ اِن اُصُولوں کا اطلاق کرتے ہیں، آپ لوگوں کو خُود سے مورمن کی کِتاب پڑھنے کی قابلیت اور خواہش کو فروغ دینے میں مدد دیں گے۔ زور دیں کہ کِتاب کا روازنہ مُطالعہ کرنا بپتِسما اور زندگی بھر کی تبدیلی کی طرف بڑھنے کی کُنجی ہے۔

مرونی 10:‏3–5 کے وعدہ پر بھروسہ کریں۔ لوگوں کی سچّے دل سے مورمن کی کِتاب پڑھنے اور یہ جاننے کے لیے کہ یہ سچ ہے نیک نیتی سے دُعا کرنے کی حوصلہ افزائی کریں واضح کریں کہ نیک نیتی سے دُعا کرنے کا مطلب ہے وہ خُدا کی طرف سے ملنے والے جوابات پر عمل کرنے کے لیے راضی ہوں۔ ہر شخص جو سچّے دل، اور نیک نیتی سے مورمن کی کِتاب کے مُتعلق دُعا کرتا ہے اِس کی سچّائی کو رُوحُ القُدس کی قُدرت سے جان سکتا ہے۔

آپ کو اپنی گواہی مضبُوط کرنے کے لیے باقاعدگی سے اِس اُصُول کو لاگو کرنا چاہیے۔ آپ کی گواہی آپ کو اعتماد بخشے گی کہ وہ جو اِس وعدہ کا اطلاق کرتے ہیں گواہی پائیں گے کہ کِتاب کلامِ خُدا ہے۔


تجاویز برائے مُطالعہ اور اِطلاق

ذاتی مُطالعہ

  • پڑھیں 2 نیفی 2؛ 9؛ 30؛ 31؛ 32۔ یِسُوع مسِیح کے ہر حوالہ پر نشان لگائیں۔ اِن اَبواب میں سے مسِیح کے ناموں اور القابات کی فہرست بنائیں۔ اُسکےکہے گئے الفاظ پر نشان لگائیں۔ اُس کے خصائل اور اعمال پر نشان لگائیں۔

  • جب آپ روزانہ مورمن کی کِتاب میں سے پڑھتے ہیں، اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں پیراؤں کو درج کریں جو آپ کے لیے خاص معنی رکھتے ہیں۔ آپ اِن کا کیسے اطلاق کریں گے تحریر کریں۔

  • اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں تحریر کریں آپ نے کیسا محسُوس کِیا جب آپ نے پہلی بار رُوحانی شہادت پائی کی مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔

  • اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں درج ذیل تین سوالات لکھیں۔ اپنے پُورے مشن کے دوران میں، اِن سوالوں کے جوابات میں اضافہ کرتے رہیں۔

    • مورمن کی کِتاب کے بغیر میری زندگی کیسی ہو گی؟

    • مورمن کی کِتاب کے بغیر مَیں کیا نہیں جان پاؤں گا؟

    • مورمن کی کِتاب کے بغیر مَیں کیا حاصل نہیں کر پاؤں گا؟

  • پہاڑی واعظ کو متّی 5–7 میں اور 3 نیفی 12–14 میں ہَیکَل میں مسِیح کے واعظ کو پڑھیں۔ اِن دُونوں کو اکٹھے پڑھنا کیسے مُنّجی کی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتا ہے؟

  • مورمن کی کِتاب میں ہر مثال کا مُطالعہ کریں جو کِسی کو دُعا کرنے کا حوالہ دیتی ہے۔ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں تحریر کریں، آپ نے مورمن کی کِتاب میں سے دُعا کے بارے میں کیا سیکھا ہے۔

  • مضایاہ 11–16 کی ابوابی شہ سُرخیوں سے، ابینادی نے کیا سِکھایا اُس کا خلاصہ لکھیں۔ پھر اِن ابواب کو پڑھیں اور اپنے خلاصہ کو وسعت دیں۔

  • مضایاہ 2–5 کی ابوابی شہ سُرخی سے، بنیامین بادشاہ نے کیا سِکھایا اُسے تحریر کریں۔ پھر اِن ابواب کو پڑھیں اور اپنے خلاصہ کو وسعت دیں۔

ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی

  • مورمن کی کِتاب کے پیرائے اکٹھے پڑھیں۔ آپ نے جو پڑھا اور محسُوس کیا ہے اُس کا اشتراک کریں۔ گُفتگُو کریں آپ اِن کا اپنی زندگی میں کیسے اطلاق کریں گے۔

  • اکٹھے پڑھیں ایلما 26 اور 29۔ بتائیں آپ اپنے مشن کے مُتعلق کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں اپنے احساسات قلمبند کریں۔

  • پڑھیں ایلما 37:‏9 اور گُفتگُو کریں عمون اور اُس کے ساتھی مُنادوں کے لیے صحائف کتنے اہم تھے۔ حوالا جات ڈھونڈِھیں جو بیان کرتے ہیں اُنھوں نے صحائف کا استعمال کیسے کِیا۔

  • پڑھیں ایلما 11–14، آپ میں سے ایک ایلما یا امیولک کا کردار نبھائے اور دُوسرا اعتراض اُٹھانے والوں کا کردار نبھائے۔ گُفتگُو کریں اِن مُنادوں نے مُشکل سوالات کا کیسے جواب دیا۔

ڈسٹرکٹ کی مجلس، زون کانفرنسوں، اور مشن کی قیادتی مجلس

  • اِس باب کے مرکزی عنوانات میں مرکوز ہر ایک طریقے سے مورمن کی کِتاب کو استعمال کرنے کی مشق کریں۔

  • آپ کے زیر تدریس لوگوں کے اُٹھائے گئے سوالات کو درج کریں۔ ایک دُوسرے کو وضاحت کریں آپ مورمن کی کِتاب کو استعمال کرتے ہُوئے اِن سوالات کا کیسے جواب دیں گے۔

  • مورمن کی کِتاب کے پیرائے اکٹھے پڑھیں۔ علم، احساسات، اور گواہی کا اشتراک کریں۔

  • بحّالی کے پیغام کی تصدیق کرنے کے لیے مورمن کی کِتاب کو استعمال کرنے کی مشق کریں۔

  • مُنادوں کو تجربات بتانے کی دعوت دیں جِن میں مورمن کی کِتاب نے تبدیلی کے عمل میں اُن کی اور جِنھیں اُنہوں نے سِکھایا ہے اُن کی مدد کی ہے۔

  • مُنادوں کو مورمن کی کِتاب کا اپنا پسندیدہ صحیفہ بتانے کو کہیں جِس نے جان کے سوال کو حل کرنے میں مدد کی ہو۔

  • ایک رُکن کو بتانے کی دعوت دیں جو کہ تبدیل ہُوا ہے اُس کی تبدیلی میں مورمن کی کِتاب کا کیا کردار رہا ہے۔

قائدینِ مشن اور مشیران مشن

  • مُنادوں کو سِکھائیں پیغامِ بحّالی کی سچّائی کی تصدیق کرنے کے لیے مورمن کی کِتاب کو کیسے استعمال کرنا ہے۔

  • مُنادوں کے ہمراہ 1 نیفی 1 پڑھیں اور اِس کا موازنہ جوزف سمِتھ کے تجربہ سے کریں۔

  • مُنادوں کو قِرطاسی جلد والی مورمن کی کِتاب کی نئی کاپی فراہم کریں۔ اُنھیں آئندہ دو یا تین تبادلوں کے عرصہ میں اِسے پڑھنے اور نشان لگانے کی دعوت دیں۔

    • پہلے مُطالعہ میں، اُنھیں ہر اُس بات پر نشان لگانے کو کہیں جو یِسُوع مسِیح کی طرف اشارہ کرتی یا گواہی دیتی ہے۔

    • دُوسرے مُطالعہ میں، اُنھیں اِنجِیلی اُصُولوں اور عقائد پر نشان لگانے کو کہیں۔

    مُنادوں کو بتانے کو کہیں جو اُنھوں نے سیکھا اور محسُوس کیا ہے۔ ایلڈر رانلڈ اے ریس بینڈ بیان کرتے ہیں کہ اِس طریقہ سے بطورِ مُناد مورمن کی کِتاب کے مُطالعہ نے کیسے اُسے متاثر کیا۔

ایلڈر رانلڈ اے ریس بینڈ

”میرے مُطالعہ میں صحائف کو نشان زدہ کرنے کے علاوہ بھی بہت کُچھ تھا۔ شُروع سے آخر تک، مورمن کی کِتاب کے ہر ایک مُطالعہ کے ساتھ، مَیں خُداوند کے لیے گہری محبّت سے بھر گیا۔ مَیں نے اُس کی تعلیمات کی سچّائی اور اُن کا ’آج کے دِن‘ تک کیسے اطلاق ہوتا ہے اِس کی گہری مضبُوط گواہی محسُوس کی۔ یہ کِتاب اپنے عنوان پر پُورا اُترتی ہے، ’یِسُوع مسِیح کی بابت ایک اور عہد نامہ۔‘ اُس مُطالعہ اور پائی گئی اُس روحانی گواہی کے ساتھ، مَیں مورمن کی کِتاب کا مُناد اور یِسُوع مسِیح کا شاگرد بن گیا“ (”آج کے دِن، “ لیحونا، نومبر 2022، 25)۔

  • مُنادوں کو مورمن کی کِتاب کے نوشتے بتانے کو کہیں جو اُن کی زندگیوں میں اہم رہے ہوں۔

  • اپنے مشن میں لوگوں کےلیے سوالاتِ جان کی شناخت کریں۔ مورمن کی کِتاب میں سے مُنادوں کو ایسی آیات ڈھونڈنے کی دعوت دیں جو اِن سوالات کو حل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔