مشن کی بُلاہٹیں
باب 9: سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کریں


”باب 9: سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کریں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”باب 9،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

اچھّا چرواہا، اَز ڈیل پارسن

باب 9

سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کریں

اِس بارے میں سوچیں

  • مَیں سِکھانے کے لیے لوگوں کو تلاش کرنے میں مسِیح پر اِیمان کی مشق کیسے کر سکتا ہُوں؟

  • ہم اپنی رویا کو کس طرح وُسعت دے سکتے ہیں اور لوگوں کو سِکھانے کے لیے تلاش کرنے کے اپنے منصُوبوں کو بہتر بنا سکتے ہیں؟

  • مَیں ہر روز جن لوگوں سے مِلتا ہُوں اُن سے بات کرنے کے لیے اپنی صلاحیت اور اعتماد میں کیسے اِضافہ کر سکتا ہُوں؟

  • ہم اِنجِیل کو بانٹنے میں اَرکان کے ساتھ کس طرح مُتحد ہو سکتے ہیں؟

  • جب ہمیں لوگوں کے حوالہ جات مِلتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

  • لوگوں کو سِکھانے کے لیے تلاش کرنے کی کون سی چند تجاویز ہیں جن کی ہم نے اَبھی تک کوشِش نہیں کی ہے؟

جی اُٹھے مُنّجی نے اپنے شاگِردوں سے کہا، ”پس تُم جا کر، سب قوموں کو تعلیم دو، اور اُن کو باپ، اور بیٹے، اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسما دو“ (متّی 28:‏19؛ مزید دیکھیں مرقس 16:‏15)۔ خُداوند نے ہمارے زمانے میں اِس حُکم کو دہرایا ہے، یہ کہتے ہُوئے، ”ساری دُںیا میں جاؤ [اور] اِنجِیل کی مُنادی کرو“ (عقائد اور عہُود 68:‏8؛ مزید دیکھیں 50:‏14

مشنری خدمت لوگوں کو تلاش کرنا، اُنھیں تعلیم دینا، اور بپتِسما لینے کے لیے تیار کرنے میں اُن کی مُعاونت کرنا ہے۔ آپ اِنجِیل کو سِکھانے اور تبدیل شُدگان کو بپتِسما دینے سے خُداوند کے اِرشاد کو پُورا کریں گے ”جس قدر تُم اُنھیں پاؤ گے جو تُمھیں قُبول کریں گے“ (عقائد اور عہُود 42:‏8)۔ مشنری خدمت میں کُچھ بھی رُونُما نہیں ہوتا جب تک آپ کسی کو سِکھانے کے لیے تلاش نہیں کرتے۔ ہر پَل اِنجِیل کو مُتعارف کروانے کے مواقع دیکھیں۔ اُن طریقوں کو اِستعمال کرنا سیکھیں جو آپ کے عِلاقے میں مؤثر ہیں۔

تلاش کرنے میں اَرکان کے ہم راہ مِل کر کام کرنا خاص طور پر ضرُوری ہے۔ اُن کا بھروسا حاصِل کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔ جب اَرکان مِشنریوں پر بھروسا کرتے ہیں، تو زیادہ اِمکان ہوتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے اَفراد کو آپ سے مِلنے کی دعوت دیں۔ اِن لوگوں کا خُداوند میں تبدیل ہونے، بپتِسما پانے اور اِنجِیل کی راہ پر پیش رفت کرنے کا زیادہ اِمکان ہوتا ہے۔

تلاش کرنا کسی شخص کی اِنجِیل کو سُننے کی تیاری کے مُوافق ہو گا۔ اور ہر شخص کے لیے وقت مُختلف ہو گا۔ تلاش کرنا پہلی مُلاقات یا توسیعی وقت کے دوران بُہت سی مُلاقاتوں کے نتیجے میں ہو سکتا ہے۔ بُہتیرے لوگ اِنجِیل کا سنجیدہ مُطالعہ شُروع کرنے سے پہلے کلِیسیا کے مِشنریوں یا اَرکان کے ساتھ مُتعدد مُلاقاتیں کرتے ہیں۔ اُن سے دوبارہ رابطہ کرنے میں ہِچکِچاہٹ محسُوس مت کریں۔

تلاش کرنے کی آپ کی کاوِشیں آپ کی کہیں اور مُنتقلی کے بعد یا آپ کے مِشن مُکمل کرنے کے بعد بھی نتیجہ خیز ہو سکتی ہیں۔ وقت یا نتیجہ سے قطعِ نظر، خُداوند آپ کی کاوِشوں کے لیے شُکر گُزار ہے۔

یہ باب آپ کو تلاش کرنے میں مدد کے لیے اُصُولوں اور تجاویز کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ یہ اُصُول عالم گِیر ہیں۔ بہرکیف، مِشنریوں اور قائدینِ مِشن کو اپنے حالات کے مُطابق ڈھلنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔

سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں اِیمان کی مشق کریں

آپ جہاں بھی خدمت کرتے ہیں، خُداوند نے آپ کو ”رُوحوں کی نجات کے لیے“ مَشقت کرنے کے لیے بُلایا ہے (عقائد اور عہُود 100:‏4)۔ اَیسا کرنے کے لیے، آپ کو سِکھانے کے لیے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے مسِیح پر اِیمان کی مشق دَرکار ہے تاکہ وہ اُس کی پیروی کرنے اور بپتِسما لینے کا چُناؤ کر سکیں۔

اِیمان عمل اور قُوت کا اُصُول ہے۔ اِیمان رکھیں کہ خُداوند لوگوں کو بحال شُدّہ اِنجِیل پانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔ صبر سے اعتماد رکھیں کہ وہ آپ کو اُن کی جانب، یا اُن کو آپ کی طرف لے جائے گا۔ اَہداف طے کرنے، منصُوبے بنانے، اور سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے اپنے منصُوبوں پر عمل کرنے سے اپنے اِیمان پر عمل پیرا ہوں (دیکھیں باب 8

مشنری دُعا کرتے ہُوئے

سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے لیے خُدا کی مُعاونت کے طالِب ہوتے ہُوئے اِیمان کے ساتھ دُعا کریں۔ جب ایلما نے ضورامیوں کے ایک مِشن کی قیادت کی، تو اُس نے دُعا کی: ”اَے خُداوند، تو ہمیں بخش کہ ہم اُنھیں دوبارہ مسِیح کے وسیلے سے تیرے پاس لانے میں کامیاب ہوں۔ اَے خُداوند، دیکھ، اُن کی جانیں بیش قیمت ہیں … ؛ پَس، اَے خُداوند، ہمیں قُدرت اور حِکمت بخش تاکہ ہم [اُنھیں] دوبارہ تیرے پاس لا سکیں“ (ایلما 31:‏34–35

جن لوگوں سے آپ اَکثر مِلتے ہیں اُنھیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ بحال شُدّہ اِنجِیل کے مُنتظر ہیں جب تک کہ اُنھیں یہ نہ مِل جائے۔ مِثال کے طور پر، ایک تبدیل شُدّہ نے کہا کہ، ”جب مَیں نے اِنجِیل سُنی، تو اِس نے میرے دِل کے چھید کو بھر دِیا جو کہ مَیں نہیں جانتا تھا کہ وہاں موجُود تھا۔“ ایک اور نے کہا کہ، ”مَیں نے وہ تلاش مُکمل کر لی ہے جس کے مُتعلق مُجھے معلُوم نہیں تھا کہ جاری تھی۔“ دُوسرے فعال طور پر سچّائی کی تلاش میں ہیں مگر نہیں جانتے کہ اُسے کہاں تلاش کرنا ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 123:‏12

جب آپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرتے ہیں تو رُوح کی ہدایت کے خواہاں ہوں۔ رُوح کے ذریعے تلاش کرنا اُتنا ہی اَہم ہے جتنا رُوح کے وسیلے سے تعلیم دینا۔ اِیمان رکھیں کہ آپ اُن لوگوں کو کیسے تلاش کریں گے جو آپ کو قُبول کریں گے۔

رفاقتی مُطالعہ

آپ کے عِلاقے میں اَیسے اَرکان ہو سکتے ہیں جو کلِیسیا میں تبدیل شُدگان ہیں۔ پُوچھیں کہ وہ کلِیسیا کے ساتھ رابطے میں کیسے آئے۔ اُن کے جوابات آپ کو بصیرت فراہم کر سکتے ہیں کہ کیسے تلاش کِیا جائے۔ یہ بھی پُوچھیں کہ اُنھوں نے کیسے جانا کہ مشنری اُنھیں سچّائی سِکھا رہے تھے۔ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں اُن کے تجربات کا خُلاصہ پیش کریں۔

مُطالعہِ صحائف

خُدا کے بچّے کیسے بحال شُدّہ اِنجِیل کی طرف تیاری اور راہ نُمائی پاتے ہیں؟

تلاش کرنے کی منصُوبہ بندی کی اپنی رویا کو وُسعت دیں

جب آپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں، تو شیڈولنگ اور منصُوبہ بندی کے درمیان فرق سے آگاہ رہیں۔ شیڈولنگ آپ کے منصُوبہ ساز اور آپ کے دِن کو بھر رہا ہے۔ منصُوبہ سازی لوگوں پر توجہ مرکُوز کرنے کے لیے دُعاگو، پُرمقصد کاوِش کرنا اور اُن کو تلاش کرنے کے بہترین طریقے بنانا ہے۔

صحیح سرگرمی، صحیح وقت پر اور صحیح مقام پر، آپ کو سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اپنے آپ سے درج ذیل سوالات پُوچھیں:

  • ہم اُن لوگوں سے کہاں مِل سکتے ہیں جن کو خُداوند تیار کر رہا ہے؟

  • دِن یا ہفتے کے مخصُوص اوقات میں لوگ تلاش کرنے کے لیے کون سی بہترین جگہیں اور سرگرمیاں ہیں؟

  • ہم اَبھی کیسے محبّت دِکھا سکتے ہیں، اُن کی خدمت کر سکتے ہیں، یا اُن کی زِندگیوں میں قدر لا سکتے ہیں؟

  • اُن کی حوصلہ اَفزائی کے لیے ہم ذاتی مضبُوطیوں، مہارتوں اور صلاحیتوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟

  • اگر کُچھ کام نہیں کرتا تو ہمارے بیک اَپ منصُوبے کیا ہیں؟

اُن طریقوں کو پہچاننے کی کوشِش کریں جن سے خُداوند لوگوں کو تیار کر رہا ہے۔ کیا وہ آپ سے بات کرنے کے لیے راضی ہیں؟ کیا وہ مدد یا تسلّی کے خواہاں ہیں؟

اُن کاوِشوں کو تلاش کرنے کے مُتعلق سوچیں جو کامیاب ہُوئی ہیں۔ پہلی مُلاقات کہاں ہُوئی تھی؟ کیا کاوِشوں میں مقامی اَرکان شامِل تھے؟ کیا ٹیکنالوجی اِستعمال کی گئی تھی؟

اپنی منصُوبہ سازی کا آغاز اِس بات پر توجہ مرکُوز کر کے کریں کہ آپ کیسے لوگوں کو بابرکت بنا سکتے ہیں، اور پھر آپ کا شیڈول اصل شکل اِختیار کرے گا۔

رفاقتی مُطالعہ

اپنے ساتھی کے ساتھ، سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں اپنی کوشِشوں کا جائزہ لینے کے لیے نیچے دِیے گئے جدول کا اِستعمال کریں۔ کُچھ تجاویز آزمانے کا منصُوبہ بنائیں جو آپ کے لیے نئی ہیں۔

کاوِشیں تلاش کرنا

بعض اوقات

اکثر

تقریباً ہمیشہ

ہم اَرکان کو جانتے ہیں اور اِنجِیل کو بانٹنے کی اُن کی کاوِشوں میں اُن کی مُعاونت کرتے ہیں، بشمُول نئے اَراکین، نوجوانان، وہ لوگ جو مِشن کی خدمت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، گھر واپس لوٹنے والے مشنری، جُزوی اَہلِ خانہ، اور مُمکنہ ایلڈرز۔

ہم اَراکین کا اعتماد حاصِل کرنے کے لیے کام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اَہلِ خانہ اور دوستوں کو ہم سے مِلنے کے لیے دعوت دے سکیں۔

ہم اپنی تلاش کی کاوِشوں کی مُعاونت کرنے اور یہ معلُوم کرنے کے لیے ہفتہ وار رابطہ مجالس میں قائدینِ وارڈ کے ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں اگر کوئی ایسے لوگ ہیں جن سے ہم رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہم موجُودہ سِکھائے جانے والے لوگوں کے ساتھ، پہلے سے سِکھائے گئے لوگوں، اور میڈیا کی طرف سے حوالہ دِیے گئے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

ہم ہر روز زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کرتے ہیں۔

ہم رُوحانی طور پر خُدا کی مدد کے لیے تیار ہوتے اور دُعا کرتے ہیں جب ہم سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کا منصُوبہ بناتے ہیں۔

ہم اِیمان رکھتے ہیں کہ خُداوند ہمارے لیے لوگوں کو سِکھانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

ہم غور کرتے ہیں کہ اُن لوگوں کی جن سے ہم مِلتے ہیں مدد کیسے کی جائے کہ وہ رُوحُ القُدس کے اَثر کو محسُوس کر سکیں۔

ہم مخصُوص ہفتہ وار اور روزمرّہ تلاش کے اَہداف طے کرتے ہیں (دیکھیں باب 8)

ہم سِکھانے کے لیے مُسلسل لوگ تلاش کر رہے ہیں۔

ہم تخلیقی ہیں اور لوگ تلاش کرنے کے مُختلف طریقوں کا اِستعمال کرتے ہیں۔ ہم نئے طریقوں سے کوشِش کرتے ہیں اور معمُول میں پھنسنے سے اِجتناب کرتے ہیں۔

ہم خصُوصی طور پر تلاش کرنے کی منصُوبہ بندی کرتے ہیں۔ ہم منصُوبہ بناتے ہیں کہ ہم کب، کہاں اور کیسے توجہ مرکُوز کریں گے۔

ہم غور کرتے ہیں کہ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے لیے دِن کے بہترین مقامات اور اوقات کیا ہو سکتے ہیں۔

ہم غور کرتے ہیں کہ ماضی میں تلاش کرنے کی کون سی سرگرمیاں مؤثر رہی ہیں۔

جب شیڈول تقریبات گُزر جاتی ہیں تو ہم اپنی تلاش کے منصُوبوں کو ضرُورت کے مُطابق مُرتب کرتے اور بیک اَپ کی منصُوبہ بندی کرتے ہیں۔

ہم میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو تلاش کرنے، اَہداف طے کرنے اور منصُوبے بنانے، اور اپنے ریکارڈوں کا روزانہ جائزہ لینے اور اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔

تلاش کرنے میں مُعاونت کے لیے ہم اپنی ذاتی صلاحیتوں اور مضبُوطیوں کو برُوئے کار لاتے ہیں۔

ہم منصُوبہ بندی کرتے ہیں کہ ہم سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں سوشل میڈیا اور دیگر ٹیکنالوجی کا کب اور کس طرح اِستعمال کریں گے۔

ہم میڈیا پر مُختلف قِسم کی مُہم اور مقامی پیش کشوں کا اِستعمال کرتے ہیں جو ہمارے عِلاقے کے لوگوں کی دِل چسپیوں اور ضرُوریات کو پُورا کرتے ہیں۔

ہم دِل چسپی رکھنے والے لوگوں کی آن لائن درخواستوں اور پیغامات کا فوری جواب دیتے ہیں۔

ہم اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی پہلے سے منصُوبہ سازی کرتے ہیں اور آن لائن تلاش کرنے کے لیے اَرکان کے ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں۔

تلاش کرنے میں جاں فِشانی سے کام کریں

تلاش کرنے کو مُستقل کاوِش بنائیں

بحال شُدّہ کلِیسیا کے اِبتدائی ایّام میں، خُداوند نے بار بار بھائیوں کے ایک گروہ کو ہدایت کی کہ وہ سفر کے دوران اُس کی اِنجِیل کو ”راستے میں جاتے ہُوئے“ سِکھائیں۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ اِنجِیل کو بانٹنے کے ہر موقع کا اِستعمال کریں۔ (دیکھیں عقائد اور عہُود 52:‏9–10، 22–23، 25–27۔)

اِس ہدایت کو اپنی تلاش پر لاگُو کریں۔ دِن بھر تلاش کرنے کے لیے مُستعد کاوِش کریں۔ اپنی تلاش کی کاوِشوں کی منصُوبہ سازی کریں—اور غیر منصُوبہ شُدّہ مواقعوں کو بھی تلاش کریں۔ سِکھانے کے لیے نئے لوگ تلاش کرنا مُستقل ضرُورت ہے۔

اِلہام کے مُشتاق ہوں اور مُختلف طریقے اِستعمال کرنے کے لیے راضی ہوں۔ اُن طریقوں پر توجہ مرکُوز کریں جو آپ کے عِلاقے میں سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔

مسِیح پطرس اور اِندریاس کو بلاتے ہُوئے، اَز جیمز ٹیلر ہاروُوڈ

تلاش کرنے کے مُختلف طریقے اپنائیں

مُنادوں کے کام کے مُتعلق، صدر ڈیلن ایچ اوکس نے کہا:

”ہم میں سے کسی کو بھی اِس ماہی گیر کی طرح نہیں ہونا چاہیے جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ سارا دِن مچھلیاں پکڑتا رہا ہے جب کہ حقیقت میں اُس نے اپنا زیادہ تر وقت پانی میں آنے اور جانے، دوپہر کا کھانا کھانے اور اپنے سامان کے ساتھ گڑبڑ کرنے میں صَرف کِیا ہے۔ ماہی گیری کی کام یابی کا تعلق اِس بات سے ہے کہ آپ پانی میں کتنے مُختلف طریقے اپناتے ہیں، اِس سے نہیں کہ آپ اپنے اَپارٹمنٹ سے کِتنی دیر دُور رہتے ہیں۔ بعض ماہی گیر بارہ گھنٹے گھر سے دُور رہتے ہیں اور دس گھنٹے تک پانی میں مُختلف طریقے اپناتے ہیں۔ ہمارے ماہی گیر بارہ گھنٹے گھر سے دُور رہتے ہیں اور محض دو گھنٹے تک تلاش کرتے ہیں۔ یہ آخِری قِسم کے ماہی گیر سوچ سکتے ہیں کہ اُنھیں دُوسروں کی طرح کامیابی کیوں نہیں حاصِل ہوتی۔

اِسی اُصُول کا اِطلاق مشنریوں پر بھی ہوتا ہے، جِنھیں مالک نے ’آدم گیر‘ کہا ہے [متّی 4:‏19]۔ ایک مشنری کی تلاش اُسی لمحے شُروع ہو جانی چاہیے جب وہ اَپارٹمنٹ سے نِکلتا یا نِکلتی ہے“ (مِشن کے نئے صدُور کے لیے سیمینار، 20 جُون، 2000)۔

مُتعدد ماہی گیری کی سُلاخیں

ایلڈر کوئنٹن ایل کُک اِس موازنے کو وُسعت دیتے ہیں۔ اپنی ”تلاش کرنے کے مُختلف طریقے“ کو طویل عرصے تک اپنانے کے عِلاوہ، اُس نے سِکھایا کہ جو مُناد سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرتے ہیں ”مُسلسل تلاش کرنے کے مُتعدد طریقے اپناتے ہیں۔ …

”وہ جُزوی رُکن خاندانوں کی شناخت کرتے اور اُن سے رابطہ کرتے ہیں۔

”وہ اپنی [میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ] میں اُن لوگوں کو تلاش کرتے ہیں جِنھیں ماضی میں تعلیم دی گئی تھی اُن سے فون اور ٹیکسٹ کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔

”وہ اَرکان کو، ماضی میں سِکھائے گئے لوگوں، موجُودہ لوگوں کو جِنھیں وہ تعلیم دے رہے ہیں، اور بڑے پیمانے پر برادری کے لیے خِدمات پیش کرتے ہیں۔ …

”وہ اَرکان کو اِنجِیلی پیغامات تخلیق کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے طور پر … سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تذکرہ کر سکیں۔

”وہ اُن لوگوں سے حوالہ جات پاتے ہیں جن سے وہ مُلاقات کرتے اور تعلیم دیتے ہیں“ (”رُوحانی راہیں تلاش کرنے والے اور اَثر و رُسُوخ رکھنے والے بنیں،“ مشنری عِبادت، ستمبر 10، 2020؛ تاکید شامِل ہے)۔

رفاقتی مُطالعہ

ذیل کے سوالات پر تبادلہِ خیال کریں:

  • کون سے ایسے طریقے ہیں جن سے آپ دِن میں ”لوگوں کی تلاش“ کو زیادہ دیر تک جاری رکھ سکتے ہیں؟

  • کون سے ایسے طریقے ہیں جن سے آپ دِن میں مُتعدد بار لوگوں کی تلاش جاری رکھ سکتے ہیں جب آپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرتے ہیں؟

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں کون سی خصُوصیات آپ کی مدد کر سکتی ہیں؟

  • دِن میں مُتعدد بار لوگوں کی تلاش جاری رکھنے میں آپ کی مدد کے لیے آپ ٹیکنالوجی کا اِستعمال کیسے کر سکتے ہیں؟

سب سے بات کریں۔

رُوحوں کو مسِیح کے پاس لانے کی گہری تمنّا فروغ دیں (دیکھیں مضایاہ 28:‏3)۔ جب آپ اِس خواہش کو محسُوس کرتے ہیں، تو آپ کی محبّت اور فِکر آپ کی تلاش کرنے کی کاوِشوں میں جھلکتی ہے۔ آپ کی محبّت آپ کی بات چیت میں بھی ظاہر ہو گی۔

ہر روز زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کریں۔ آپ جہاں بھی جائیں اُن سے بات چیت کریں۔ جہاں موزُوں ہو، گھر گھر جائیں۔ خُداوند نے کلِیسیا کے چند اِبتدائی ایلڈروں کو ہدایت دی کہ، ”تُو اپنا مُںہ کھول اور میری اِنجِیل کی مُنادی کر۔“ پھر اُس نے وعدہ فرمایا کہ آپ کا مُنہ اُس سے بھر دِیا جائے گا جو آپ نے سِکھانا ہے (عقائد اور عہُود 30:‏5؛ مزید دیکھیں 33:‏7–10

اِسی طرح، خُداوند نے جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو بتایا کہ، ”اُن لوگوں کے لیے اپنی آواز بُلند کرو؛ اور وہ خیالات جو مَیں تمھارے دِل میں ڈالُوں گا کہو۔“ پھر اُس نے وعدہ فرمایا، ”پَس اُسی گھڑی، ہاں … عین وقت پر عطا کِیا جائے گا، کہ تُمھیں کیا کہنا ہے۔“ (عقائد اور عہُود 100:‏5–6

جب آپ لوگوں سے مِلتے ہیں، تو آپ اَکثر محسُوس کریں گے کہ رُوح آپ کی یہ جاننے میں دَست گِیری کرے گا کہ کیا کہنا ہے۔ تاہم، اگر آپ کو کوئی ترغیب محسُوس نہیں ہوتی، تو بس کہیں سے بھی آغاز کریں—شاید کوئی سوال پُوچھ کر اور اُن کا جواب سُن کر (اِس باب میں ”لوگ تلاش کریں وہ جہاں بھی ہیں“ دیکھیں)۔ یا شاید خُداوند یِسُوع مسِیح یا جوزف سمِتھ کی خُدا کے نبی ہونے کی بُلاہٹ کے مُتعلق بات کریں۔

جن سے آپ مِلتے ہیں درج ذیل تجاویز اُن سے بات کرنے میں مدد کر سکتی ہیں:

  • گرم جوش، مُستند، اور دوستانہ بنیں۔ اُس شخص سے رابطہ قائم کرنے اور بات چیت کا آغاز کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

  • لوگ جو کہتے ہیں اُس کو خُلوصِ دِل سے سُنیں۔ ہر شخص کی ضرُوریات اور دِل چسپیوں کو سمجھنے کے خواہاں ہوں۔ شخصی مدد کی پیش کش کرنا مُناسب ہے۔

  • غور کریں کہ اِنجِیل اُن کی ضرُوریات کو پُورا کرنے میں کیسے مدد کر سکتی ہے۔ پھر بُنیادی اِنجِیلی سچّائی کی تعلیم دیں اور اُنھیں مزید سیکھنے کی دعوت دیں۔ تذکرہ کریں کہ کیسے بحال شُدّہ اِنجِیل اُن کی زِندگیوں میں زیادہ اُمید اور معانی لا سکتی ہے۔

  • اُن کے خاندانوں کی بابت پُوچھیں۔ اُن کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ بحال شُدّہ اِنجِیل اُن کے خاندانوں کو کس طرح برکت بخش سکتی ہے۔ اُن کے مرحُوم آباؤاجداد کے نام تلاش کرنے میں اُن کی مدد کرنے کی پیش کش کریں۔

  • اُنھیں عِشائے ربّانی کی عِبادت میں آنے کی دعوت دیں۔

  • دونوں پرنٹ شُدّہ اور ڈیجیٹل، پمفلٹ یا دیگر کلِیسیائی مَواد پیش کریں۔

  • بطور مشنری اُنھیں اپنا مقصد بتائیں اور یہ کہ آپ نے مشنری خدمت کرنے کا فیصلہ کیوں کِیا۔

یہ اُصُول اَرکان کے ساتھ آپ کی مُلاقاتوں پر بھی لاگُو ہوتے ہیں۔

لوگوں سے بات کرنے کے بارے میں کسی حد تک خوف زَدہ ہونا فِطری ہے۔ بحال شُدّہ اِنجِیل کی سِکھانے کے لیے اِیمان اور جُرات کی دُعا کریں۔ ہر کوئی جس سے آپ مِلتے ہیں وہ خُدا کے خاندان میں آپ کا بھائی یا بہن ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ ”اپنے پاس آنے والوں میں سے کسی کا اِنکار نہیں کرتا خواہ کالا ہے یا گورا، غُلام ہے یا آزاد مَرد ہے یا عورت؛ … خُدا کی نظر میں سب ایک جَیسے ہیں“ (2 نیفی 26:‏33

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

زِندگی کے پانی کی پیاس،“ میں وِکٹر مینوئیل کیبریرا کا حوالہ پڑھیں اِنزائن، اگست 2001، 60–61۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو تلاش کریں کہ وہ مِشنریوں کو قبُول کرنے کے لیے کیسے تیار تھا اور مِشنریوں نے اُسے اِنجِیل کی سِکھانے کے غیر منصُوبہ شُدّہ موقع کا اِستعمال کس طور سے کِیا۔

  • وہ شخص کیسے بحال شُدّہ اِنجِیل کے لیے تیار کِیا گیا تھا؟

  • کیا ہوتا اگر ایلڈر اِنجِیل کے پیغام کا تذکرہ نہ کرتے؟

  • جائزہ لیں کہ آپ نے کل کیا کِیا تھا۔ کیا آپ نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کی؟ اگر نہیں، تو اَہداف طے کریں اور آج مزید لوگوں سے بات کرنے کا منصُوبہ بنائیں۔

مُطالعہِ صحائف

سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے بارے میں آپ درج ذیل صحائف سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟ آپ اِن صحائف سے کیا سیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو کیا سِکھانا چاہیے؟ خُداوند کیا وعدہ فرماتا ہے؟

اَراکین کے ساتھ مُتحد ہوں

”سب کو اِنجِیل قبُول کرنے کی دعوت دینا کارِ نجات و سرفرازی کا حِصّہ ہے“ (عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 23.0)۔ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں کلِیسیائی اَرکان کے ساتھ کام کریں۔ جب اَرکان آپ کو کسی کا حوالہ دیتے ہیں اور پھر اَسباق میں شریک ہوتے ہیں، تو لوگوں کے بپتِسما لینے اور کلِیسیا میں سَرگرم رہنے کے زیادہ اِمکان ہوتے ہیں۔

مقامی قائدین کے ساتھ مضبُوط تعلقات اُستوار کریں

صدارتِ بِشپ اور وارڈ کے دیگر قائدین کے ساتھ مضبُوط تعلقات اُستوار کریں۔ وارڈ کا قائدینِ مِشن (اگر کوئی بُلایا گیا ہے) اور بُزرگان کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین کی صدارتیں آپ کے بُنیادی رابطے ہیں۔ اُن کی ہدایت کے خواہاں ہوں، اور ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ میں اُن کی مُعاونت کریں (دیکھیں باب 13

ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ کے دوران، پرِیسٹ قورم اور اَنجُمنِ دُختران کی جماعت کی صدر کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کے لیے کام کریں۔ اِن نوجوانوں کا اِنجِیل کو بانٹنے میں اَہم کِردار ہے۔ اِن کے قورم اور جماعت کے اَرکان کی حوصلہ اَفزائی کرنے میں مدد کریں کہ وہ اِنجِیل کا تذکرہ کریں۔ ایک طریقہ نوجوانوں کے لیے دوستوں کو سرگرمیوں میں مدعُو کرنا ہے۔

باقاعدگی سے اپنے آپ سے پُوچھیں کہ، ”کیا مَیں مقامی قائدین کے لیے باعثِ برکت ہُوں؟“ ”مَیں کیسے مدد کر سکتا ہُوں؟“ کا رویہ فروغ دیں۔ مورمن کی کِتاب میں عمُون کی طرح، خدمت کے رویے کے ساتھ مقامی قائدین سے رُجُوع کریں (دیکھیں ایلما 17:‏23–25

قائدینِ مِشن کو، صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا کہ: ”مَیں اُمید کرتا ہُوں کہ آپ مقامی قائدین اور اَرکان سے محبّت کرنا سیکھیں گے۔ اُنھیں اُٹھائیں اور اِلہام بخشیں۔ مُنادوں کے جوش و خروش کو اَرکان کی اِستقامت اور محبّت بھری کاوِشوں سے مُنسلک کرنے کی آپ کی صلاحیت کو زیادہ اہمیت نہیں دی جا سکتی۔ آپ کی کامیابی بڑی تیزی سے پھیلے گی“ (”میرے دِل کی اُمیدیں،“ نئے قائدینِ مِشن کے لیے سیمینار، 23 جُون، 2019)۔

مُناد عورت کو تعلیم دیتے ہُوئے

اِشتراکِ اِنجِیل کی کاوِشوں میں اَرکان کی مُعاونت کریں

اَرکان کی اِنجِیل پھیلانے میں مُعاونت اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے بُہت سے طریقے ہیں۔ اِس بات پر غور کرنے میں اُن کی مدد کریں کہ اِنجِیل نے اُن کی زِندگیوں کو کیسے بابرکت کِیا ہے۔ اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ ”[اپنی] روشنی اُونچی رکھنا تاکہ یہ دُنیا پر چمکے“ (3 نیفی 18:‏24

اَراکین کی محبّت رکھنے، بانٹنے، اور دعوت دینے کے اُصُولوں کو لاگُو کرنے میں مدد کریں۔ عام اور فِطری طریقوں کی مِثالیں دیں جن سے وہ اِن اُصُولوں کا اِطلاق کر سکتے ہیں۔

محبّت رکھیں۔ خُدا سے محبّت ظاہر کرنے کا ایک طریقہ اُس کے بچّوں سے محبّت رکھنا اور اُن کی خدمت کرنا ہے۔ اَراکین کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ خاندان کے اَفراد، دوستوں، پڑوسیوں، اور دُوسروں سے محبّت کے ساتھ اُن تک پُہنچیں۔ محبّت کے اِظہار کی کوئی بھی کوشِش اُن عہُود پر قائم رہنے کا اَہم طریقہ ہے جو اُنھوں نے خُدا کے ساتھ باندھے ہیں (دیکھیں مضایاہ 18:‏9–10

اِشتراک کریں۔ خُدا اور اُس کے بچّوں کے لیے اُن کی محبّت کی بدولت، اَرکان فِطری طور پر اُن برکات کو بانٹنا چاہتے ہیں جو اُس نے اُنھیں دی ہیں (دیکھیں یُوحنّا 13:‏34–35)۔ اَراکین کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ دُوسروں کو بتائیں کہ اِنجِیل اُن کی زِندگیوں کو کیسے برکت بخشتی ہے۔ اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ مُنّجی اور اُس کے اَثر و رُسُوخ کے مُتعلق بات کریں۔ اُن کی محبّت، وقت، اور زِندگی کے واقعات کا تذکرہ کرنے کی خُوشی کو محسُوس کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ اُن کی سیکھنے میں مدد کریں کہ عام اور فِطری طریقوں سے کیسے بیان کِیا جائے—محض اُس حِصّے کے طور پر جو وہ پہلے سے ہی اپنی زِندگیوں میں کر رہے ہیں۔

ایلڈر گیری ای سٹیون سن

”ہم سب دُوسروں کے ساتھ چیزیں بانٹتے ہیں۔ ہم اَکثر ایسا کرتے ہیں۔ ہم بتاتے ہیں کہ ہم کون سی فِلمیں اور خوراک پسند کرتے ہیں، مُضحکہ خیز چیزیں جو ہم دیکھتے ہیں، مقامات جہاں ہم جاتے ہیں، فن کو سراہتے ہیں، اِقتباسات جن سے ہم اِلہام پاتے ہیں۔

”ہم صرف اُن چیزوں کی فہرست میں کیسے اِضافہ کر سکتے ہیں جن کا بیان ہم پہلے سے ہی کرتے ہیں جو ہم یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں پسند کرتے ہیں؟ … دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل میں اپنے مثبت تجربات کا تذکرہ کرنے سے، ہم نجات دہندہ کے اِرشادِ اعظم کو پُورا کرنے میں حِصّہ ڈالتے ہیں“ (گیری ای سٹیون سن، ”محبّت رکھیں، اِشتراک کریں، دعوت دیں،“ لیحونا، مئی 2022، 86)۔

دعوت دیں۔ نجات دہندہ سب کو اپنی اِنجِیل پانے اور اَبَدی زِندگی کے لیے تیار ہونے کی دعوت دیتا ہے (دیکھیں ایلما 5:‏33–34)۔ اِشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ، اَکثر دعوت دینے کا مُعاملہ صِرف خاندان، دوستوں، اور پڑوسیوں کو شامِل کرنا ہے جو اَرکان پہلے سے ہی کر رہے ہیں۔ اَرکان کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ درج ذیل طریقوں سے لوگوں کو دعوت دینے کی بابت دُعا کریں:

  • آئیں اور دیکھیں۔ لوگوں کو دعوت دیں کہ وہ ”آئیں اور دیکھیں“ وہ برکات جو وہ یِسُوع مسِیح، اُس کی اِنجِیل، اور اُس کی کلِیسیا کے وسیلے حاصِل کر سکتے ہیں۔

  • آئیں اور خدمت کریں۔ لوگوں کو دعوت دیں کہ وہ ”آئیں اور خدمت کریں“ ضرُورت مندوں کی۔

  • آئیں اور حِصّہ بنیں۔ لوگوں کو یِسُوع مسِیح کی بحال شُدّہ کلِیسیا کے اَرکان کے طور پر ”آنے اور حِصّہ بننے“ کی دعوت دیں۔

ایلڈر گیری ای سٹیون سن نے کہا: ”سینکڑوں دعوتیں ہیں جو ہم دُوسروں کو دے سکتے ہیں۔ ہم دُوسروں کو عِشائے ربّانی کی عِبادت، وارڈ کی سرگرمی، آن لائن ویڈیو میں ’آنے اور دیکھنے‘ کی دعوت دے سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی وضاحت کرتی ہے۔ ’آئیں اور دیکھیں‘ مورمن کی کِتاب کو پڑھنے یا ہَیکل کی تقدیس سے قبل اِس کے اوپن ہاؤس میں جانے کی دعوت ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات دعوت وہ چیز ہے جو ہم باطنی طور پر پیش کرتے ہیں—خُود کو دعوت دیتے ہیں، خُود کو اپنے اِرد گرد کے مواقعوں سے، اِس پر عمل پیرا ہونے کی آگاہی اور بصیرت دیتے ہیں“ (”محبّت رکھیں، اِشتراک کریں، دعوت دیں،“ 86)۔

نوجوانوں کی محبّت رکھنے، اِشتراک کرنے، اور دعوت دینے میں مدد یقینی بنائیں۔ نوجوان کے پاس خاص طور پر اپنے دوستوں سے محبّت رکھنے، اپنے دِل کی بات بتانے، اور اُنھیں سرگرمیوں میں مدعُو کرنے کا تُحفہ ہے۔

اَرکان کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ محبّت، اِشتراک، اور دعوت کے اُصُولوں پر عمل پیرا ہونے کی کوئی بھی کاوِش مثبت ہے، چاہے کوئی شخص مِشنریوں سے مِلے یا کلِیسیا میں شامِل ہو۔

اِنجِیل کو بانٹنے میں اَراکین کو اپنی مضبُوطیوں کی جانب سَمونے میں مدد کریں۔ بعض لوگوں کو سِکھانے کے لیے تلاش کرنے میں بُہت اچھے ہوتے ہیں، اور کُچھ عظیم مُعلم ہوتے ہیں۔ بعض کے پاس دوستوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی فِطری صلاحیت ہوتی ہے، جب کہ دُوسرے اپنے دوستوں کے لیے دُعا کرنا پسند کرتے ہیں۔ اُن کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ ہر ایک کی شِرکت کرنے کے طریقے موجُود ہیں۔

جب آپ اَرکان سے مُلاقات کرتے ہیں، تو ایک مقصد کے ساتھ ایسا کریں۔ دِکھائیں کہ آپ بے تابی سے تلاش کرنے اور سِکھانے کے کام میں مصرُوفِ عمل ہیں۔ اُن کے وقت اور شیڈول کا احترام کریں۔

بعض اَرکان آپ کو اَسباق میں سے کوئی ایک پیغام سِکھانے کا خیرمقدم کر سکتے ہیں۔ اِنجِیل کی سچّائیاں زِندگی بدل رہی ہیں۔ اِنجِیل کی بابت اَرکان کے فہم کو مضبُوط کرنے سے آپ پر اُن کا اِعتماد بڑھے گا اور اِس کو بانٹنے کے لیے اُن کا جوش و جذبہ تعمیر ہو گا۔ رُوح کو پہچاننے اور ترغیبات پر عمل کرنے میں اُن کی مدد کریں۔

جُزوی رُکن خاندانوں، مُمکنہ ایلڈروں، واپس لوٹنے والے اَراکین، اور نئے اَرکان کے ذریعے سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے خواہاں ہوں۔ مُمکن ہے کہ اُن کے خاندان کے بُہت سے اَفراد اور دوست دُوسرے طبقوں سے وابستا ہوں گے۔

آپ جو کُچھ بھی اَرکان کے ساتھ کرتے ہیں، رُوح کی پیروی کریں اور نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح پر اُن کے اِیمان کی تعمیر کرنے کے طلب گار ہوں۔

مزید تجاویز اور وسائل کے لیے کہ آپ کیسے اَراکین کی اِنجِیل بانٹنے میں مُعاونت کر سکتے ہیں، دیکھیں:

اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے برکات کا وعدہ کریں

اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کی شان دار برکات کو سمجھنے میں اَراکین کی مدد کریں۔ اِن میں شامِل ہیں:

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ

  • اپنی گُزشتہ ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ کا جائزہ لیں۔ آپ اِسے مزید مؤثر کیسے بنا سکتے تھے؟ قائدینِ وارڈ کی درخواستوں کا جائزہ لیں اور منصُوبہ بنائیں کہ کیسے اور کب جواب دِیا جائے۔

  • منصُوبہ بنائیں کہ آپ اگلی کوآرڈینیشن میٹنگ میں اپنی مشنری کاوِشوں کو کیسے مربُوط کریں گے۔

  • قائدینِ وارڈ (مَردوں اور عورتوں) کے نام جانیں۔ منصُوبہ بنائیں کہ اگلے ماہ کے دوران آپ اُن کے ساتھ مضبُوط تعلقات اُستوار کرنے اور اُن کی مشنری کاوِشوں میں اُن کی مُعاونت کرنے کے لیے کیا کریں گے۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کے ذریعے تلاش کریں

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ہے۔ مُناد جو اِس ایپ کی خصُوصیات کو مُستقل طور پر اِستعمال کرتے ہیں اُنھیں تلاش کرنے میں زیادہ کامیابی حاصِل ہوتی ہے۔ اِن خصُوصیات سے واقف ہونے کے لیے، ایپ میں فراہم کی گئی تربیت کی پیروی کریں۔ جب آپ لوگوں کے ناموں کا جائزہ لیں تو رُوحانی ترغیبات کو محسُوس کریں۔

ایپ میں اُن لوگوں کے بارے میں معلُومات شامِل ہیں جن کا پہلے سے حوالہ دِیا گیا تھا، رابطہ کِیا گیا تھا، یا جن کو سِکھایا گیا تھا۔ اِن میں سے بعض لوگ شاید مُنادوں سے دوبارہ مِلنا چاہتے ہیں۔ وہ دُوسرے لوگوں کے مُتعلق بھی جان سکتے ہیں جو اِنجِیل کی بابت سیکھنے میں دِل چسپی رکھتے ہوں۔

اپنی منصُوبہ بندی میں، ایپ میں نقشہ اور فِلٹرز کا اِستعمال کریں تاکہ یہ ترجیح دی جا سکے کہ کن لوگوں سے مُلاقات کرنی ہے۔ اُن کی معلُومات مُلاحظہ کریں اور جانیں کہ وہ کس طرح تلاش کِیے گئے تھے۔ دیکھیں کہ کیا اُن اَرکان کے بارے میں کوئی ریکارڈ موجُود ہے جنھوں نے اُن کی مدد کی۔ یہ معلُومات اِس بات کا تعین کرنے میں اِستعمال کریں کہ اُن تک دوبارہ پُہنچنے کے لیے بہترین طریقہ کیا ہے۔

مُناد فون پر مُطالعہ کرتے ہُوئے

اُن تمام لوگوں کی شناخت کے لیے ایپ میں فِلٹرز کی خصُوصیت کا اِستعمال کریں جنھیں:

  • پہلے سے شیڈول کردہ بپتِسما کی تاریخ دی گئی تھی مگر بپتِسما نہیں لِیا گیا تھا۔

  • کم اَز کم ایک بار عِشائے ربّانی کی عِبادت میں شریک ہُوئے مگر بپتِسما نہیں لِیا گیا تھا۔

  • تین سے زائد اَسباق سِکھائے گئے تھے۔

  • حال ہی میں رابطہ نہیں کِیا گیا۔

جن لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں اگر وہ تعلیم لینے میں دِل چسپی نہیں رکھتے یا مُلاقات نہ کرنے کا اِنتخاب کرتے ہیں، تو اِس معلُومات کو ایپ میں قلم بند کریں۔ قلم بند کریں کہ آپ اُن کے ساتھ کس طرح رابطے میں رہیں گے اور اُن کی پرورش کریں گے جب تک کہ وہ مزید سیکھنے کے لیے تیار نہ ہوں۔ مِثال کے طور پر، یِسُوع مسِیح یا دیگر اِنجِیلی موضُوعات کے بارے میں پیغامات موصُول کرنے کے لیے ای میل سیریز کے لیے سائن اَپ کرنے کی دعوت دینے پر غور کریں۔ آپ اُن کو ایسے رُکن کے ساتھ بھی جوڑ سکتے ہیں جو سوالوں کے جواب دے سکتا اور اُن کی دِل چسپی اور دوستی کو پروان چڑھا سکتا ہے۔ اُن کے ساتھ فالو اَپ کرنے کے لیے ایپ میں ایک یاد دِہانی مُقرر کریں۔ پُوچھیں کہ کیا وہ کسی اور کو جانتے ہیں جو دِل چسپی لے سکتا ہے۔

آپ لوگوں کو گروپ پیغامات بھیجنے کے لیے فِلٹر یا گروپس کا اِستعمال کرتے ہُوئے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کے ذریعے سِکھانے کے لیے بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ لوگوں کو وارڈ کی سرگرمیوں اور بپتِسما کی عِبادات جیسے واقعات کے بارے میں بتانے کا یہ اچھا طریقہ ہو سکتا ہے۔ اِن تقریبات میں ذاتی دعوت نامے کے ساتھ فالو اَپ کریں۔

رفاقتی مُطالعہ

یہ دیکھنے کے لیے کہ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ تلاش کرنے میں کتنا بہترین وسیلہ ثابت ہو سکتی ہے، درج ذیل سرگرمیاں آزمائیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو حاصِل کردہ تاثرات پر دھیان دیں۔

  • فِلٹر کا اِستعمال کرتے ہُوئے، اُن تمام لوگوں کی شناخت کریں جنھیں تین یا زیادہ اَسباق سِکھائے گئے ہیں۔ اُنھیں اِنفرادی طور پر اِس اِتوار کو گِرجا گھر میں آنے کی دعوت دیں۔

  • ایک فِلٹر بنائیں اور اُن تمام لوگوں کو تلاش کریں جنھیں بپتِسما کی تاریخ دی گئی تھی اور وہ کم اَز کم دو بار گِرجا گھر گئے تھے۔

  • وارڈ کی سرگرمی یا خدماتی منصُوبے میں شامِل ہونے کے لیے اِنفرادی طور پر لوگوں کو پیغام بھیجنے کا منصُوبہ بنائیں۔ کبھی کبھار آپ گروپ پیغام بھیجنا چاہیں گے اور اِنفرادی طور پر لوگوں کے ساتھ فالو اَپ کرنا چاہیں گے۔

  • اپنے ساتھی سے تبادلہِ خیال کریں جن کے بارے میں آپ نے تاثر محسُوس کِیا۔ مُلاقات کرنے کا منصُوبہ بنائیں یا بصُورتِ دیگر جلد ہی اُن سے رابطہ کریں۔

خدمت کے ذریعے تلاش کریں

لوگوں کو آنے اور خدمت کرنے کے مواقع فراہم کریں

لوگ مثبت تجربات پا سکتے ہیں اور خِدمتی سرگرمیوں میں مُنادوں اور مقامی اَرکان سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ بُہت سے لوگ اپنی صلاحیتوں، مہارتوں یا خِدمات کو بانٹ کر خُوش ہوتے ہیں، اور اُنھیں صِرف مدعُو کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے۔

لوگوں کو وارڈ کی مُنظم کردہ خِدمتی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی دعوت دیں۔ آپ لوگوں کو خدمت کے مواقع سے بھی جوڑ سکتے ہیں جیسا کہ JustServe.org پر جہاں یہ دَستیاب ہے۔ جب آپ دُوسروں کے ہم راہ خدمت کرتے ہیں، تو آپ مؤثر اَنداز میں اِکٹھے ہوتے ہیں۔

خدمت کی پیش کش کریں

نجات دہندہ کی مانِند، ”بھلائی کرتے [پِھرو]“ (اعمال 10:‏38؛ مزید دیکھیں باب 1 میں ”بھلائی کرتے پِھرو“)۔ ہر دِن بھلائی کرنے کے مواقع سے آگاہ رہنے کے لیے دُعا کریں۔ بعض اوقات آپ کی خدمت کی منصُوبہ سازی کی جائے گی، مگر اَکثر یہ غیر منصُوبہ شُدّہ ہو گی۔ لوگوں کی خدمت کرنے، مدد کرنے اور اُٹھانے کے آسان اور فوری طریقے تلاش کریں۔ یاد رکھیں کہ خُداوند نے دُوسروں تک پُہنچنے اور برکت دینے کے لیے غیر متوقع مواقع لِیے۔

لوگوں کی مدد کرنے کی مُخلصانہ خواہش کے ساتھ خدمت کریں۔ اگر خدمت سے تدریسی موقع مِلتا ہے، تو شُکر گُزار ہوں۔ اگر نہیں، تو شُکر گُزار ہوں کہ کسی کے لیے بھلائی کی ہے۔ اگر لوگ اُن سے سوال پُوچھیں تو جواب دیں۔ اگر کوئی دِل چسپی ظاہر کرتا ہے، تو مُختصر جواب دیں اور پیغام کا تذکرہ کرنے کے لیے مُختلف وقت پر مِلنے کا بندوبست کریں۔

یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کے لیے مشنری معیارات، 2.7 اور 2.8 میں خدمت کے لیے ہدایات پر ضرُور عمل کریں۔

لوگ تلاش کریں جہاں بھی وہ ہیں

لوگ تلاش کرنا جہاں بھی وہ ہیں اُنھیں خُدا کی مانِند دیکھنے کی کوشِش سے شُروع ہوتا ہے۔ فرض کریں کہ شاید آپ کو اُس شخص سے بات کرنے کی طرف راہ نُمائی کی گئی ہو، یا وہ آپ کی طرف مبذُول کروا سکتا ہے۔ لوگوں کی رُوحانی ضرُوریات اور خواہشات کو سمجھنے کے طالِب ہوں۔ معلُوم کریں کہ اُن کے واسطے، خاص طور پر خاندان اور خُدا کے ساتھ اُن کے تعلقات میں سب سے اَہم کیا ہے۔ آپ ذیل میں اِن جیسے سوال پُوچھ سکتے ہیں—اور پھر خُلوصِ نیت سے سُن سکتے ہیں:

  • آپ سب سے زیادہ کس چیز کی قدر کرتے ہیں؟

  • آپ کو کیا چیز خُوشی بخشتی ہے؟

  • آپ اپنے مُستقبل کے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے کیا چاہتے ہیں؟

  • آپ کو اپنی اُمیدوں اور خوابوں تک پُہنچنے میں کون سی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟

  • آپ اپنی زِندگی کے کون سے پہلوؤں کو بہتر کرنا چاہتے ہیں؟

جب آپ اُس شخص کی اُمیدوں اور خواہشات کی بابت جانتے ہیں تو اِلہام کے مُشتاق ہوں۔ فِطری طور پر کون سی اِنجِیلی سچّائیاں اُس کے ساتھ مُنسلک ہیں جو وہ چاہتا یا چاہتی ہے؟

اُس شخص کے نُقطہِ نظر سے اپنے طرزِ نظر پر غور کریں۔ وہ آپ کے بارے میں کیا جانتا یا جانتی ہے؟ آپ کیا پیش کر سکتے ہیں جو مددگار ہو سکتا ہے؟ کیا وہ شخص محسُوس کرتا ہے کہ آپ کے ساتھ بات چیت قابلِ قدر ہو گی؟

مُختلف وجوہات پر غور کریں جن کے باعث لوگ آپ کو، دُوسرے اَرکان، یا کلِیسیا کو جاننا چاہتے ہیں۔ آپ جو کُچھ فراہم کر سکتے ہیں اُس کی چند مِثالیں ذیل میں بیان کی گئی ہیں۔

مُناد عورت سے گُفتگُو کرتے ہُوئے

تجربات یا معلُومات دیں جن کی وہ قدر کریں گے

کسی کی دِل چسپیوں سے جُڑنے کے لیے کلِیسیائی وسائل اور اپنی صلاحیتوں اور مضبُوطیوں کا اِستعمال کریں۔ معلُومات یا تجربات پیش کرنے میں آسمانی باپ کی مدد کے خواہاں ہوں جس کی وہ شخص قدر کرے گا۔

جب آپ مُختلف قِسم کے تجربات یا معلُومات فراہم کرتے ہیں تو آپ الہام کے لیے تیار ہوں اور تخلیقی بنیں۔ چند تجاویز درج ذیل ہیں۔

  • کلِیسیائی مَواد کا لِنک بتائیں جو کسی ایسی چیز کے مُتعلق معلُومات فراہم کرتا ہے جس میں اُن کی دِل چسپی ہو۔

  • کسی عِبادتی تقریب کی میزبانی کریں (بذاتِ خود یا براہِ راست سٹریمنگ)۔

  • مقامی اِجتماع یا تقریب میں کُچھ پیش کریں (مِثال کے طور پر، مقامی مارکیٹ میں مُفت فیملی ہسٹری ٹری تخلیق کریں)۔

  • کلاس پڑھانے کی پیش کش کریں۔

  • مُطالعہِ صحائف کی کلاس مُنظم کریں، یا اُن کے ساتھ بائبل اور دیگر صحائف پڑھنے کی پیش کش کریں۔

  • انگریزی کو بطور ثانوی زُبان سِکھائیں۔

  • مقامی کلِیسیائی سرگرمیوں کو عام کریں جیسے چُھٹیوں کی پارٹی یا خُود اِنحصاری کی کلاسیں۔ فلائر یا سوشل میڈیا کا اِستعمال کریں۔

  • اُنھیں بپتِسما کی عِبادت کے لیے دعوت دیں۔

  • اُنھیں مقامی عِبادت گاہ کا دورہ کرنے کی پیش کش کریں۔

لوگوں کی مدد کرنے کے سب سے اہم تجربات میں سے ایک کلِیسیائی عِبادت میں شِرکت کرنا ہے۔ اُنھیں مدعُو کریں اور وضاحت کریں کہ یہ کیسی ہو گی۔ اُنھیں بتائیں کہ عِشائے ربّانی کی عِبادت میں شِرکت کرنا اُن کی زِندگیوں کو کیسے بابرکت بنائے گا۔

حقیقی تعلقات کو سہل بنائیں

بُہت سے لوگ اپنی اپنی برادری میں دُوسروں سے مِلنا یا اُنھیں بہتر طور پر جاننا چاہتے ہیں۔ بعض لوگ تن تنہا ہوتے ہیں۔ حقیقی تعلقات کو سہل بنانے میں مدد کے لیے چند خیالات ذیل میں درج ہیں۔

  • اُن لوگوں سے مُلاقات کریں جو حال ہی میں اُس عِلاقے میں مُنتقل ہُوئے ہیں اُن کا خیر مقدم کریں۔

  • برادری میں لوگوں کو اُن اَرکان سے مُتعارف کروائیں جن کی مُشترکہ دِل چسپیاں ہوں۔

  • لوگوں کو وارڈ کی عِبادات، سرگرمیوں، اور اوپن ہاؤس میں مدعُو کریں۔

  • اُنھیں وارڈ کی ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے قائد سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کی پیش کش کریں، جو اُن کی اپنے مرحُوم خاندانی اَرکان کے مُتعلق مزید جاننے میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • لوگوں کو خاندانی شام مُنعقد کرنے یا بطور خاندان صحائف پڑھنے کا طریقہ سِکھانے کی پیش کش کریں۔ (دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب، 2.2.4، مُعاون اُصُولوں کے لیے جو لوگوں کے حالات کے مُطابق ڈھالے جا سکتے ہیں۔)

  • مُناسب عُمر کے لوگوں کو سیمنری جانے، اِنسٹی ٹیوٹ میں شِرکت کرنے، یا بی وائے یُو–پاتھ وے ورلڈ وائڈ میں شِرکت کرنے کی دعوت دیں۔

اُن لوگوں کو تلاش کرنے کے بُہت سے مُعزز طریقے ہیں جو بحال شُدّہ اِنجِیل کے لیے تیار کِیے جا رہے ہیں۔ وہ سب کُچھ کریں جو آپ کر سکتے ہیں اُن لوگوں کی راہوں کو آسان بنانے کے لیے جنھیں تیار کِیا جا رہا ہے۔

رفاقتی مُطالعہ

اِس سیکشن میں چند تجاویز کی نِشان دہی کریں جن کی آپ نے کوشِش نہیں کی ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران میں چند تجاویز آزمانے کا منصُوبہ بنائیں۔

اُن لوگوں سے رابطہ کریں جن کا آپ کو حوالہ دیا گیا ہے

آپ کے حوالے کِیے گئے لوگ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پانے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔ حوالہ جات اَرکانِ کلِیسیا، دیگر مُنادوں، کلِیسیائی ہیڈ کوارٹر، اور مقامی سوشل میڈیا کی کاوِشوں سے آ سکتے ہیں۔

فوری طور پر رابطہ کریں

جب کسی شخص کو ہیڈ کوارٹر یا مقامی سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کا حوالہ دِیا جاتا ہے، تو اُن کی دِل چسپیوں کے بارے میں میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں موجُود معلُومات کا جائزہ لیں۔ جلد اَز جلد اُن سے رابطہ کرنے کی کوشِش کریں۔

مشنری دروازہ کھٹکھٹاتے ہُوئے

آپ کے حوالے کِیے گئے لوگوں کے ساتھ کام کرتے وقت درج ذیل ہدایات کا اِستعمال کریں:

  • اگر اُس شخص کا حوالہ کسی رُکن یا دُوسرے مِشنریوں نے دِیا تھا، تو مزید جاننے کے لیے اُس شخص سے رابطہ کریں جس نے حوالہ بھیجا تھا۔ اگر مُںادوں نے کسی شخص کا حوالہ دِیا گیا ہو، تو وہ آپ کے ساتھ ورچوئل طور پر تعلیم دے سکتے ہیں اگر اُن کے قائدینِ مِشن کی منظُوری ہو۔ اَرکان آپ کے ساتھ ذاتی طور پر یا ورچوئل طور پر سِکھانے میں شریک ہو سکتے ہیں۔

  • فوری طور پر اُس شخص سے مُلاقات، فون کال، ٹیکسٹ، ای میل، یا دیگر مواصلاتی طریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشِش کریں۔ اگر وہ شخص جواب نہیں دیتا ہے، تو دِن کے کسی دُوسرے وقت میں اُس سے رابطہ کرنے کی کوشِش کریں۔

  • اگر آپ کا اِبتدائی رابطہ فون کال، ٹیکسٹ یا ای میل کے ذریعے تھا، تو بذاتِ خُود یا ٹیکنالوجی کے ذریعے مُلاقات کرنے کا بندوبست کریں۔

  • بطور رفاقت، اُس شخص کی درخواست کا جائزہ لیں اور اُس کی ضرُوریات اور دِل چسپیوں کی شناخت کریں۔ اِس بات کا تعین کریں کہ اِنجِیل اُن ضرُوریات کو پُورا کرنے میں کیسے مدد کر سکتی ہے۔

  • جب آپ مُلاقات کریں تو، کوئی بھی مطلُوبہ اَشیا، جیسے کہ مورمن کی کِتاب لے کر آئیں۔ مشنری اَسباق سے اِنجِیلی سچّائیاں بیان کریں جو اُس شخص کی دِل چسپیوں یا ضرُوریات کو پُورا کرتی ہیں۔

بعض اوقات جن لوگوں کا حوالہ دِیا جاتا ہے وہ آپ کو دُوسروں کی جانب لے جا سکتے ہیں جنھیں خُدا تیار کر رہا ہے۔ جن لوگوں سے آپ رابطہ کرتے ہیں اگر وہ دِل چسپی نہیں رکھتے، تو پُوچھیں کہ کیا وہ اور لوگوں کو جانتے ہیں جو دِل چسپی رکھتے ہیں یا جنھیں اپنی زِندگی میں اُمید کی ضرُورت ہے۔ شاید آپ کی اُس شخص کی طرف راہ نُمائی کی گئی ہے کیوں کہ گھر یا پڑوس میں کوئی اور ہے جو اِنجِیل کے لیے تیار ہے۔

اگر کسی کے ساتھ مُلاقات طے نہیں پاتی تو، غور کریں کہ آپ عِلاقے میں دیگر مشنری خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ آپ کو قریبی لوگ تلاش کرنے میں مدد کر سکتی ہے جنھیں پہلے سے رابطہ کِیا گیا یا سِکھایا گیا تھا۔

لوگوں کو کسی دُوسرے عِلاقے میں مُنادوں کا حوالہ دیں

جب آپ اُن لوگوں سے مِلتے ہیں جو اِنجِیل کی بابت مزید جاننے میں دِل چسپی رکھتے ہیں مگر آپ کے تفویض کردہ علاقے سے باہر رہتے ہیں، تو اُنھیں اِنجِیل سے مُتعارف کروائیں۔ پھر جہاں وہ رہتے ہیں وہاں مُنادوں اور اَراکین سے مِلنے کی تیاری میں اُن کی مُعاونت کریں۔

اپنے صدرِ مِشن کی منظُوری سے، آپ اُن لوگوں کی اِنجِیل پانے میں مدد کرنے کے لیے اُن کی مُعاونت جاری رکھیں گے (دیکھیں مشنری معیارات، 7.5.4

رفاقتی مُطالعہ

اُن تمام لوگوں کا جائزہ لیں جنھیں پچھلے ماہ کے اندر آپ کے عِلاقے میں حوالہ دِیا گیا ہے۔ اُن لوگوں کی شناخت کریں جن سے آپ رابطہ کرنے سے قاصِر ہیں، اور اُن سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشِش کریں۔ فیصلہ کریں کہ جن سے رابطہ کِیا گیا ہے اُن میں سے کس سے دوبارہ مُلاقات کی جائے۔ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں اِن ریکارڈز کو اَپ ڈیٹ کریں۔

مُناد فون پر بات کرتے ہُوئے

ٹیکنالوجی کا اِستعمال کریں

سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرنے کے بُہت سے طریقے ہیں۔ چند مِثالیں درج ذیل ہیں:

  • لوگ تلاش کرنے کے لیے اَراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا اِستعمال کریں۔

  • ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے تعلقات اُستوار کریں۔

  • ترقی بخش صحائف، اِقتباسات، اور اِنجِیلی پیغامات کا تذکرہ کریں۔

  • اپنے مرحُوم اَہلِ خانہ کے مُتعلق مزید جاننے کے لیے FamilySearch.org کا اِستعمال کرنے میں لوگوں کی مدد کریں۔

  • مہارتیں سِکھانے کے لیے آن لائن کلاسوں کی پیش کش کریں۔

  • مُشترکہ آن لائن دِل چسپی والے گروپوں کے ذریعے مُناسب رابطے بنائیں۔

  • ایک پوسٹ بنائیں جو وارڈ کے آنے والے واقعات کے بارے میں بتائے۔

دِن بھر ”تلاش کرنے کے مُتعدد طریقے اپنانے“ کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال ایک اَہم طریقہ ہے۔ تلاش کرنے کی اپنی دُوسری کاوِشوں کے علاوہ، مُتعدد طریقوں سے اِنٹرنیٹ پر تلاش کرنا جاری رکھیں۔

ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈ نار

ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا کہ: ”ٹیکنالوجی بُہت سے قوی ذرائع فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ہم ’یِسُوع مسِیح، اور اُس کو مصلوب کرنے‘ کا اعلان کر سکتے ہیں اور ’لوگوں کو توبہ کی مُنادی کر سکتے ہیں‘ [1 کرنتھیوں 2:2؛ عقائد اور عہُود 44:‏3]۔ اُبھرتی ہُوئی نسل خاص طور پر ابلاغ کے اُن ذرائع کے وسیلے بحال شُدّہ اِنجِیل کو سُننے اور سیکھنے کے لیے اچھی طرح تیار ہے“ (”اُنھیں اُن باتوں کا دُنیا میں اعلان کرنا چاہیے،“ مشن کے نئے صدُور کے لیے سیمینار، 24 جُون، 2016)۔

رفاقتی مُطالعہ

معلُوم کریں کہ آپ کا مِشن سوشل میڈیا میں کیسا چل رہا ہے۔ اپنے ساتھی سے تبادلہِ خیال کریں کہ آپ سوشل میڈیا پوسٹیں کیسے تخلیق کر سکتے ہیں جو اِس کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔ آپ کی پوسٹوں کو کلِیسیا کی اِنٹرنیٹ پالیسی کے مُطابق ہونا چاہیے (دیکھیں ”اِنٹرنیٹعمُومی راہ نُمائے کِتاب کے سیکشن 38.8 میں)۔

اگر آپ کے مِشن میں سوشل میڈیا کا ماہر ہے، تو سماجی تخلیق کرتے وقت اُس کی مہارت حاصِل کریں۔

دو خواتین بات چیت کرتے ہُوئے

خاندانی تاریخ کا اِستعمال کریں

خاندانی تاریخ ایک اور طریقہ ہے جس سے آپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کر سکتے ہیں۔ پُوری دُنیا میں، رُوح لاکھوں لوگوں کو اَثر اَنداز کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے مرحُوم آباؤاجداد کی نِشان دہی کر سکیں۔ بُہت سے اپنے توسیعی خاندان کے ساتھ مضبُوط رابطہ چاہتے ہیں۔ یہ خُدا کے خاندان کے حِصّے کے طور پر ایک رابطہ اور شناخت تلاش کرنے کی خواہش کا باعث بن سکتا ہے۔

بعض اوقات ہم ایلیاہ کی رُوح کے طور پر جس کا حوالہ دیتے ہیں وہ رُوحُ القُدس کا اَثر ہے جو لوگوں کو اپنے خاندان کے اَرکان کی شناخت، دستاویز اور عزیز رکھنے کی طرف راغب کرتے ہیں—ماضی اور حال دونوں میں (دیکھیں ملاکی 4:‏5–6

آپ کی تلاش میں، آپ لوگوں کو FamilySearch.org سے مُتعارف کروا سکتے ہیں یا اُنھیں فیملی سرچ ٹری ایپ یا فیملی سرچ میموریز ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مدعُو کر سکتے ہیں۔ آپ اُنھیں میرا خاندان: کہانیاں جو ہمیں اِکٹھا کرتی ہیں کِتابچہ کی ایک جِلد بھی دے سکتے ہیں۔ یہ وسائل لوگوں کو رِشتہ داروں اور آباؤاجداد کو دریافت کرنے اور اپنی کہانیاں جمع کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اِس بات کا تعین کریں کہ آپ کے عِلاقے میں خاندانی تاریخ کے کون سے وسائل دَستیاب ہیں اور وہ اُن لوگوں کی کیسے مدد کر سکتے ہیں جن سے آپ رابطہ کرتے ہیں۔ وارڈ کا ہَیکل اور خاندانی تاریخ کا راہ نُما لوگوں کی اُن کے مرحُوم آباؤاجداد کی نِشان دہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

لوگوں کو اپنے پیاروں کی یادوں کا اپنے ساتھ تذکرہ کرنے کی دعوت دیں۔ جب وہ ایسا کرتے ہیں، تو وہ محسُوس کر سکتے ہیں کہ رُوحُ القُدس اُنھیں خُدا کے منصُوبے میں خاندانوں کی اہمیت کے بارے میں گواہی دیتا ہے۔ یہ لمحات زِندگی کے مقصد، خُدا کے خُوشی کے منصُوبے، اور اِس منصُوبے میں نجات دہندہ کے کِردار کے مُتعلق فِطری گُفتگُو کی طرف راہ نُمائی کر سکتے ہیں۔

جب مُناسب ہو، لوگوں کو یہ تعلیم دیں کہ کلِیسیائی اَرکان خاندانی تاریخ کا کام کیوں کرتے ہیں اور یہ کیسے ہَیکلوں سے مُتعلقہ ہے۔

اپنی تلاش کی کاوِشوں میں خاندانی تاریخ کو اِستعمال کرنے کے مواقعوں سے آگاہ ہونے کے لیے دُعا کریں۔ تخلیقی بنیں، اور دَستیاب وسائل سے شناسا ہوں۔

مُطالعہِ صحائف

خاندانی تاریخ کے بارے میں درج ذیل صحائف کا مُطالعہ کریں۔ جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے قلم بند کریں۔

مُہر بندی کی قُوت ایلیاہ کے ذریعے بحال کی گئی تھی

مُردوں کے لیے کام

ذاتی یا رفاقتی مُطالعہ

خاندانی تاریخ کے ذریعے سے تلاش کرنے میں مدد کے لیے درج ذیل سرگرمیوں میں سے ایک یا زائد کی کوشِش کریں۔

  • کسی ایسے رُکن کے ساتھ مُلاقات کرنے کا بندوبست کریں جس کو خاندانی تاریخ کا تجربہ ہو۔ جانیں کہ آپ کے وارڈ کے ہَیکل اور خاندانی تاریخ کے راہ نُما کے ذریعے کون سی خِدمات مُیسر ہیں۔

  • مشق کریں کہ آپ اُن کو خاندانی تاریخ میں مدد کیسے پیش کریں گے جن سے آپ مِلتے ہیں۔ اپنی تلاش کی کاوِشوں میں خاندانی تاریخ پیش کرنے کے منصُوبے بنائیں۔

  • خاندانی تاریخ کے کام کی گہری سمجھ بُوجھ پانے کے لیے خاندانوں اور ہَیکلوں کے کِتابچہ کو پڑھیں اور تبادلہِ خیال کریں۔ آپ نے جو سیکھا ہے اُسے اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں لِکھیں۔

  • جب آپ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرتے ہیں تو میرا خاندان کِتابچہ یا FamilySearch.org وسائل استعمال کریں۔

  • جہاں مُمکن ہو، اوپن ہاؤس مُنعقد کریں، کسی عوامی مقام پر خاندانی تاریخ کی کلاس پڑھائیں، یا مشاورت پیش کریں۔

جب آپ تعلیم دیں تو تلاش کریں

تلاش کرنا اور تعلیم دینا مُتعلقہ سرگرمیاں ہیں۔ جن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں اَکثر اُن کے دوست یا رِشتے دار ہوتے ہیں جو بحال شُدّہ اِنجِیل پانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ جب وہ لوگ جن کو آپ سِکھاتے ہیں اِنجِیل کی برکات کا تجربہ پاتے ہیں، تو اِس کا بیان کرنے کی اُن کی آرزُو بڑھے گی (دیکھیں 1 نیفی 8:‏12)۔ تمام حالات میں—جیسے کہ اَرکان کو تلاش کرنا، تعلیم دینا، اور کام کرنا—پُوچھیں کہ، ”آپ کسے جانتے ہیں جو اِس پیغام سے مُستفید ہو سکتا ہے؟“

جن کو آپ تعلیم دیتے ہیں جب وہ اپنی بپتِسما کی عِبادت کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں، تو اُن سے خاندان اور دوستوں کے بارے میں پُوچھیں جنھیں وہ اپنے بپتِسما پر مدعُو کرنا چاہتے ہیں۔ سب کو آنے کی دعوت دینے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے منصُوبے بنائیں۔ بپتِسما کی عِبادت کے دوران میں رُوح کو قوی طور پر محسُوس کِیا جا سکتا ہے۔

رفاقتی مُطالعہ

اُن لوگوں کی فہرست کا جائزہ لیں جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ اُن لوگوں کی فہرست بنائیں جن سے آپ نے حوالہ جات طلب کِیے ہیں اور جن سے آپ نے نہیں پُوچھا ہے۔ مشق کریں کہ آپ کیسے ہر گروہ میں شامِل اَفراد کو حوالہ دینے کا دعوت نامہ دیں گے۔ اپنے منصُوبہ ساز میں، اپنی اگلی مُلاقاتوں میں یہ دعوت دینے کے لیے نوٹ بنائیں۔

خاتُون فون پر دیکھتے ہُوئے

جب آپ تلاش کریں تو سِکھائیں

جب آپ لوگوں سے مِلتے ہیں اور اُن کی دِل چسپیوں اور ضرُوریات کی نِشان دہی کرتے ہیں، تو اپنی گواہی دینے اور سِکھانے کی عادت کو فروغ دیں۔ جب آپ نجات دہندہ اور اُس کی اِنجِیل کی گواہی دیتے ہیں اور اُنھیں رُوحُ القُدس کی قُدرت محسُوس کرنے کی اِجازت دیتے ہیں تو آپ سِکھانے کے لیے مزید لوگ کو پائیں گے۔

خُوشی، مُصیبت، زِندگی کے مقصد، یا موت جیسے موضُوعات پر سِکھانے پر غور کریں۔ آپ کا اِبتدائی طریقہ جو بھی ہو، نجات دہندہ، اُس کی اِنجِیل، اور نبی جوزف سمِتھ کی بُلاہٹ کا فوری اور سادہ حوالہ دیں۔ یہ دُنیا کے لیے ہمارا مُنفرد پیغام ہے۔

درج ذیل سیکشن ایسی مِثالیں فراہم کرتے ہیں کہ آپ کیسے مُختصراً یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بحالی اور خاندان کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دے سکتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بحالی کی بابت تعلیم اور گواہی دیں

یِسُوع مسِیح کی گواہی دیں اور بحال شُدّہ سچّائی کے مُختصر خُلاصوں کی تعلیم دیں۔ مِثال کے طور پر، آپ صِرف دو یا تین جُملوں میں یِسُوع مسِیح کی بحال شُدّہ اِنجِیل کی گواہی دے سکتے ہیں:

صدیوں کھو جانے کے بعد، پیارے خُدا نے زِندہ نبی کے وسیلے سے سچّائیاں بحال کی ہیں۔ ہمارے پاس اِس بات کا ثبُوت موجُود ہے جسے آپ اپنے ہاتھوں میں تھام سکتے ہیں، پڑھ سکتے ہیں، اور اپنے دِل میں غور و خوض کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو آپ کے اپنے لیے اِس کی سچّائی جاننے کے لیے پڑھنے اور دُعا کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ کیا آپ ہمیں اِجازت دیں گے کہ …

اگر آپ کے پاس تھوڑا اور وقت ہے، تو آپ مزید کہہ سکتے ہیں:

ہمارا پیغام سادہ ہے۔ خُدا ہمارا آسمانی باپ ہے۔ ہم اُس کے بچّے ہیں۔ ہم اُس کے خاندان کا حِصّہ ہیں۔ خُدا ہمیں ذاتی طور پر جانتا اور ہم سے پیار کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم خُوشی کا تجربہ کریں۔ دُنیا کے آغاز سے ہی، اُس نے محبّت میں آگے بڑھتے ہُوئے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو ظاہر کرنے کے لیے ایک نمُونہ پر عمل کِیا ہے تاکہ اُس کے بچّے جان سکیں کہ اُس کے پاس واپس کیسے لوٹنا ہے۔ اُس نے آدم، نُوح، اَبرہام، اور مُوسیٰ جیسے نبیوں پر اِنجِیل نازل فرمائی۔ لیکن بُہتیروں نے بار بار اِنجِیل اور سِکھانے والے نبیوں کو رَد کرنے کا نتخاب کیا۔ دو ہزار سال پہلے، یِسُوع مسِیح نے خُود اپنی اِنجِیل کی تعلیم دی۔ حتیٰ کہ لوگوں نے یِسُوع کو بھی رد کر دِیا۔ یِسُوع کے‍رَسُولوں کے مرنے کے بعد، لوگوں نے سچّی تعلیم کو مَسخ کر دِیا، جیسا کہ خُدائی اَرکان کی بابت۔ اُنھوں نے رُسُوم بھی بدل دیں، جیسا کہ بپتِسما۔

آپ کو ہماری دعوت ہے کہ اُن سچّائیوں میں اِضافہ کریں جو آپ نے پہلے سے ہی محفُوظ کر رکھی ہیں۔ اِس ثبُوت پر غور کریں کہ ہمارے آسمانی باپ نے پھر سے اپنے بچّوں تک محبّت کے ساتھ پُہنچ کر نبی پر سچّی تعلیم اور رُسُوم آشکارہ کی ہیں۔ اِس نبی کا نام جوزف سمِتھ ہے۔ اِس سچّائی کا ثبُوت ایک کتاب—یعنی مورمن کی کِتاب میں پایا جاتا ہے۔ آپ اِسے اپنے ہاتھوں میں تھام سکتے ہیں، اِسے پڑھ سکتے ہیں، اور اپنے دِل و دماغ میں اِس کی سچّائی پر غور کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لیے ہم آپ کو گِرجا گھر میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

خاندان کی اہمیت کی بابت سِکھائیں اور گواہی دیں۔

خاندان کی اہمیت پر بات کرنا لوگوں کو سِکھانے میں مدد دے گا، چاہے اُن کا پسِ منظر مسِیحی ہو یا غیر مسِیحی۔ آپ جلدی سے جو کُچھ زیادہ تر لوگ خاندان کے مُتعلق جانتے ہیں اُسے آسمانی باپ کے نجات کے منصُوبے سے جوڑ سکتے ہیں۔ آپ کُچھ اِس طرح بول سکتے ہیں:

ہمارا خاندان ہماری زِندگی میں سب سے ضرُوری اَثر و رُسُوخ میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ ہمارا خاندان ہمیں ایک دُوسرے سے جوڑتا ہے اور ضرُورت اور محبّت محسُوس کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔

بُہت سے لوگوں کے لیے مضبُوط، خُوش کُن خاندان ہونا سب سے اوّلین ترجیح ہے۔ مضبُوط شادی ہونا اور آج کی دُنیا میں بچّوں کی پرورش کرنا بُہت مُشکل ہو سکتا ہے۔

پھر آپ بحالی کے پیغام پر واپس آ سکتے ہیں:

اپنے پیدا ہونے سے پہلے ہی آپ خُدا کے خاندان کا حِصّہ رہے ہیں۔ وہ ہمارا آسمانی باپ ہے۔ آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم لوٹ کر اُس کے ساتھ رہیں۔ آپ اُس کی اولاد ہیں، اور وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ اُس کے پاس واپس لوٹنے میں آپ کی دَست گِیری کرنے کا منصُوبہ موجُود ہے۔

یہ سچّائیاں اور دیگر ہمارے پیارے آسمانی باپ کے وسیلے سے زِندہ نبی کے ذریعے سے زمین پر بحال کی جا چُکی ہیں۔ یہ سچّائیاں خُدا کے خاندان میں اپنے مقام کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ کیا ہم آپ کو اِن سچّائیوں کی بابت مزید سِکھا سکتے ہیں؟ کیا آپ گِرجا گھر آئیں گے تاکہ آپ مزید جان سکیں؟

رفاقتی مُطالعہ

باب 3 کے اَسباق میں سے کسی ایک پر مبنی ایک مِنٹ کا پیغام تیار کریں۔ اِسے ایک دُوسرے کے ساتھ بیان کرنے کی مشق کریں۔ اُن طریقوں کے مُتعلق سوچیں جن سے آپ اِس پیغام کا کسی تلاش کرنے کی صُورتِ حال میں بیان کر سکتے ہیں۔ دُوسروں کو یِسُوع مسِیح کی بابت مزید جاننے کی دعوت دینے کے لیے مُناسب صُورتِ حال میں اِس کا تذکرہ کرنے کا منصُوبہ بنائیں۔

کوئی کاوِش رائیگاں نہیں جاتی

جب لوگ بحال شُدّہ اِنجِیل کے بارے میں مزید نہ جاننے کا چُںاؤ کرتے ہیں، تو آپ کی کاوِشیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ شاید آپ نے جو بیج بویا ہے وہ کسی اور وقت میں اُگے گا۔ چاہے ایسا ہو یا نہ ہو، آپ کی خدمت اور حقیقی محبّت کا اِظہار آپ دونوں کو برکت دے گا۔

اگر لوگ اِنجِیل پانے کے لیے تیار نہیں ہیں، تو دیکھیں کہ آپ اُن کی زِندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے اور کیا کر سکتے ہیں۔ جو تعلقات آپ فروغ دیتے ہیں وہ اَب بھی بامقصد اور گِراں قدر ہیں۔ دوستی جاری رکھیں۔

بعض اوقات لوگوں کو اُن تبدیلیوں پر غور کرنے کے لیے وقت دَرکار ہوتا ہے جن کی توقع اُن سے کی جاتی ہے۔ کلِیسیائی ای میلز یا ویب سائٹس کے ذریعے پیغامات موصُول کرنے میں اُن کی مُعاونت کریں۔ یہ پیغامات لوگوں کو مزید جاننے کے لیے مُستقبل کی دعوتوں کو قبُول کرنے کے لیے تیار کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

جب کوئی شخص اِنجِیل کو قبُول نہیں کرتا، تو مایُوس ہونا فِطری عمل ہے۔ بہرکیف، جب آپ ایسے اوقات میں خُداوند کی طرف رُجُوع کرتے ہیں، تو اُس نے وعدہ فرمایا ہے کہ، ”مَیں تُجھے زور بخشُوں گا، مَیں یقِیناً، تیری مدد کرُوں گا، ہاں، مَیں تُجھے سنبھالُوں گا“ (یسعیاہ 41:‏10

مسِیح پر اِیمان کے ذریعے، آپ اپنی کاوِشوں کے بارے میں اِطمینان اور یقین دہانی پا سکتے ہیں۔ اِس رویا کو برقرار رکھیں کہ آپ کون ہیں اور آپ بطور مُناد خُداوند کی خدمت کیوں کر رہے ہیں۔ اِیمان آپ کو آگے بڑھنے اور راست خواہشات کو جاری رکھنے میں مدد دے گا۔


تجاویز برائے مُطالعہ اور اِطلاق

ذاتی مُطالعہ

  • پڑھیں یُوحنّا 15:‏12، یُوحنّا 21:‏15–17، 1 تھسلنیکیوں 2، اور مضایاہ 18:‏8–10۔ آپ دُوسروں سے محبّت کرنے اور اُن کی خدمت کرنے کی اپنی ذِمہ داری کو کس طرح بہتر طور پر پُورا کر رہے ہیں؟ آپ کیسے بہتری لا سکتے ہیں؟ اپنے مُطالعاتی روزنامچہ میں اپنا جواب قلم بند کریں۔

  • پڑھیں 3 نیفی 18:‏31–32، ایلما 24:‏7–8، اور ایلما 32:‏41۔ یہ آیات اُن لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی بابت کیا سِکھاتی ہیں جنھیں پہلے تعلیم دی گئی تھی؟ آپ نے جو کُچھ سیکھا ہے اُسے اپنے مطالعاتی جرنل میں درج کریں۔ اِسے اپنے ساتھی کو سِکھائیں۔

رفاقتی مُطالعہ اور تبادلہِ رفیق

  • اپنے عِلاقے میں نئے اَراکین سے مِلنے کے منصُوبے بنائیں۔ اگر ضرُورت ہو، تو میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو اُن کی شناخت کے لیے اِستعمال کریں۔ ایسے سوالات پُوچھیں:

    • آپ اِنجِیل کو پانے کے لیے کیسے تیار ہُوئے تھے؟

    • آپ پہلی بار کلِیسیا کے ساتھ کب اور کیسے رابطے میں آئے؟

    • کس چیز نے آپ کو مِشنریوں سے مِلنے کی ترغیب دی؟

    • ہم آپ کی جاری پیش رفت میں کس طرح مُعاونت کر سکتے ہیں؟

    اِن مُلاقاتوں سے، آپ نے اُن لوگوں کو تلاش کرنے کے بارے میں کیا سیکھا جو بپتِسما کی طرف پیش رفت کرتے ہیں؟ اِس ہفتے جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں اُسے لاگُو کرنے کے منصُوبے بنائیں۔

  • درج ذیل موضُوعات میں سے ہر ایک کا جائزہ لیں۔ باب 3 میں سے اَسباق کا اِستعمال کرتے ہُوئے، تلاش کرنے کا آسان طریقہِ کار تیار کریں۔ تلاش کرنے کی ترتیب میں سِکھانے کی مشق کریں۔

    • زِندگی میں مزید ہدایت اور مقصد کی ضرُورت محسُوس کرنا

    • خُدا کے قریب تر محسُوس کرنا چاہتے ہُوئے

    • اَہم فیصلوں میں مدد کی ضرُورت ہونا

ڈِسٹرکٹ کی مشاورتی مجلِس، زون کانفرنسیں، اور قیادتی مشاورتی مجالِس برائے مِشن

  • تلاش کرنے کی منصُوبہ بندی کی اپنی رویا کو وُسعت دیں“ سیکشن کو پڑھیں اور تبادلہِ خیال کریں۔ ہر رفاقت کو تشخیص مُکمل کرنے دیں۔

    • گُفت و شُنید کریں کہ اِن تجاویز نے مِشنریوں کو سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں کیسے مدد کی ہے۔

    • سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں اَرکان کے ساتھ مُتحد ہوں۔ مُنادوں کو اپنی تجاویز کا مُظاہرہ کرنے کی دعوت دیں۔

    • مُنادوں کو دعوت دیں کہ وہ اپنی تلاش کی کاوِشوں کو بہتر بنانے کے لیے ذاتی اَہداف طے کریں۔

  • تلاش کرنے کے کئی مواقعوں کی فہرست بنائیں۔

    • ہر مشنری کو مواقعوں میں سے ایک تفویض کریں۔ ہر مُںاد کو تفویض کردہ صُورتِ حال میں سبق کا کُچھ حِصّہ سِکھانے کے لیے پانچ منٹ دیں۔

    • پیغام کے دورانیے کو ترتیب کے لیے مُناسب رکھنے کی ضرُورت پر زور دیں۔

    • کئی مِشنریوں کو اِس سبق کو سِکھانے کے لیے مدعُو کریں جن کی اُنھوں نے اپنی تفویض کردہ صُورتِ حال میں منصُوبہ بندی کی تھی۔

  • مُنادوں کو ایک مِنٹ کے اِنجِیلی پیغام کو ایک دُوسرے کے ساتھ بیان کرنے کی مشق کرنے کی دعوت دیں۔ آپ مُختلف قِسم کے نتائج کی ترتیب دینا چاہیں گے، جیسا کہ کسی رُکن کے گھر میں تعلیم دینا، کسی کے دروازے پر تعلیم دینا، فُٹ پاتھ پر تعلیم دینا، یا کسی حوالہ دِیے گئے سے رابطہ کرنا۔ مُنادوں کو اُن تمام مواقعوں میں سِکھانے کی مشق کروائیں۔

قائدینِ مِشن اور صدارتِ مِشن میں مُشِیران

  • اپنے خاندان میں رُکن مشنری کام کی مِثال قائم کریں۔ مُںادوں اور اَرکان کے ساتھ اپنے تجربات بیان کریں۔

  • مُنادوں کو اپنے مِشن میں سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے کے بہترین طریقوں کے بارے میں مقامی کہانتی اور تنظیمی قائدین کے ساتھ مشاورت کریں۔

  • مشنری عِبادات کو مُنظم کریں جس پر آپ اپنے مِشن میں زیرِ تعلیم لوگوں سے بات کر سکتے ہیں۔ مقامی کہانتی قائدین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تاکہ اَرکان اپنے دوستوں کو لا سکیں۔ نئے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ اپنی گواہیاں بیان کریں اور آپ کے بات کرنے سے پہلے اپنی تبدیلی کی کہانیاں بتائیں۔

  • کبھی کبھار مِشنریوں کے ساتھ سِکھانے کے لیے لوگ تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لیے جائیں۔