مشن کی بُلاہٹیں
باب 8: اہداف اور منصُوبوں کے ذریعے کام کی تکمِیل کریں


”باب 8: اہداف اور منصُوبوں کے ذریعے کام کی تکمِیل کریں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”باب 8،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

پس تُم جاؤ، اور ساری قوموں میں مُنادی کرو، از ہیری اینڈرسن

باب 8

اہداف اور منصُوبوں کے ذریعے کام کی تکمِیل کریں

اِس پر غور کریں

  • اہداف کا تعین کرنا میرے لیے کیوں ضرُوری ہے؟

  • رجُوع لانے کے کُلیدی اِشارے افراد کی رُوحانی ترقی پر توجہ مرکُوز کرنے میں میرے لیے کیسے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں؟

  • مَیں مقاصد کا تعین کیسے کرُوں، اُن کو پُورا کرنے کے منصُوبے کیسے بناؤں، اور اپنے منصُوبوں کو کیسے پُورا کرُوں؟

  • مَیں ہفتہ وار اور روزانہ منصُوبہ بندی کی نِشستوں کی قیادت کیسے کرُوں؟

  • اپنے کام کو پُورا کرنے میں مدد کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو کیسے اِستعمال کر سکتا/سکتی ہُوں؟

  • جواب دہی کا اُصُول کیا ہے؟ میری کوششوں کے لیے یہ کیسے باعثِ برکت ہو گا؟

آپ کو مخصُوص جگہ پر خُداوند کے کام میں مدد کے لیے تفویض کِیا گیا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ افراد کو اُس کی محبّت اور سچّائی سے نوازیں۔ وہ چاہتا ہےآپ اُنھیں اُس کے پاس آنے کے لیے مدعو اور مدد کریں۔

خُداوند چاہتا ہے کہ آپ ”[اِس] نیک مقصد میں بے قراری سے مصرُوف رہیں۔“ وہ پُوچھتا ہے کہ آپ ”بُہت سے کام [اپنی] مرضی سے کریں، اور بُہت زیادہ راست بازی کو انجام دیں“(عقائد اور عہُود 85:ٗ‏ٗ27؛ دیکھیے آیات 26–29)۔ کسی وارڈ یا برانچ سے مُنتقل ہونے پر اپنی روانگی سے بھی زیادہ خدمت انجام دینے کی ہر مُمکن کوشش کریں۔

یہ باب آپ کو یہ سِیکھنے میں مدد کرے گا کہ مقاصد کیسے طے کریں، اُنھیں پُورا کرنے کے لیے منصُوبہ بندی کیسے کریں، اور جاں فشانی سے اپنے منصُوبوں کو انجام کیسے دیں۔ یہ رجُوع لانے کے کُلیدی اِشاروں کو بیان کرتا ہے، جو خُدا کے بچّوں کی رُوحانی ترقی میں مدد کرنے کے لیے آپ کی کوششوں کی راہ نُمائی کرتا ہے۔ پھر یہ آسان مقصد تعین کرنے کا طریقہ کار پیش کرتا ہے جِس کو آپ مِشنری کام کے تمام پہلوؤں بشمُول اپنے ذاتی اور ساتھی کے ساتھ مقاصد میں اِستعمال کر سکتے ہیں۔ یہ اپنے ساتھی کے ساتھ ہفتہ وار اور روزانہ منصُوبہ بندی کی نِشستوں کی قیادت کرنے کا طریقہ بھی بتاتا ہے۔

مقاصد کا تعین کرنا اور منصُوبہ بندیاں کرنا سِیکھنا آپ کے لیے زِندگی بھر باعثِ برکت ہو گا۔ یہ آپ کو خُدا کے ساتھ عہد باندھنے اور اُن پر قائم رہنے، کلِیسیا میں وفاداری سے خدمت کرنے، تعلیم حاصل کرنے، اپنی ملازمت میں ترقی کرنے، اور مضبُوط خاندان پروان چڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

مُطالعہِ صحائف

خُدا کے کام پُورا کرنے میں مدد کرنے کی منصُوبہ بندی کے بارے میں آپ درج ذیل صحائف سے کیا سِیکھتے ہیں؟

اُس نے بُہتیروں کو طرح طرح کی بیماریوں سے شِفا دی، از جے کرک رچرڈز

دُوسروں کی مدد کرنا نجات دہندہ کی جانب رجُوع لانا ہے

اپنے مِشنری مقصد پر توجّہ مرکُوز کریں

شاید آپ سوچتے ہوں کہ آپ کے کئی مِشنری فرائض میں سے کون سے زیادہ اہم ہیں۔ جب آپ ہر ہفتے اور ہر دِن مقاصد کا تعین کرتے اور منصُوبہ بندی کرتے ہیں تو غور کرنے لیے یہ اچھا سوال ہے۔ اِس کے جواب کے لیے، بحیثیت مِشنری اپنے مقصد پر غور کریں۔

”دُوسروں کو یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل پر اِیمان لانے اور اُس کے کفّارہ، توبہ، بپتِسما، رُوحُ القُدس کی نعمت پانے، اور آخر تک وفادار رہنے میں مدد کرنے سے مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دیں۔“

اپنے مِشنری مقصد کو اپنے مقاصد اور منصُوبوں کی راہ نُمائی کرنے دیں۔ توجہ مرکُوز کریں کہ آپ افراد کو نجات دہندہ پر رجُوع لانے اور اُس کی اِنجِیل کو قبُول کرنے کے لیے خُود مُختاری کو اِستعمال کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

اپنے ساتھی کے ساتھ مشورہ کریں جب آپ اہداف طے کرتے ہیں اور منصُوبے بنائیں تو مدد کے لیے رُوح کی ہدایت پائیں۔ پھر اپنے منصُوبوں پر عمل کریں اور اپنے وقت کا مؤثر اِستعمال کریں۔

صدر ڈیلن ایچ اوکس

”ہم ’لوگوں کو کلِیسیا میں لانے‘ یا کلِیسیا کی رُکنیت بڑھانے کے لیے مُنادی اور تعلیم نہیں دیتے۔ ہم محض لوگوں کو بہتر زندگی بسر کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے مُنادی اور تعلیم نہیں دیتے۔ … ہم سب کو توبہ اور بپتِسما اور اِستحکام کے ذریعے سے مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ خُدا کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے آسمانی بادشاہی کے دروازے کُھل سکیں۔ کوئی اور ایسا نہیں کر سکتا“ (ڈیلن ایچ اوکس، ”مِشنری کام کا مقصد،“ مِشنری براہِ راست نشریات، اپریل 1995)۔

مُطالعہِ صحائف

اِن مِشنریوں اور نبیوں نے خُداوند کی مدد سے اپنے منصُوبوں کو کیسے پُورا کِیا؟

رجُوع لانے کے لیے کُلِیدی اِشاروں سے ہم آہنگ رہیں

کلِیسیائی راہ نُماؤں نے رجُوع لانے کے لیے چھ کُلِیدی اِشاروں کی نِشان دہی کی ہے۔ کُلیدی علامتیں خُدا کے بچّوں کی رُوحانی ترقی پر توجہ مرکُوز کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اِن کا مقصد ہے آپ کو اپنے مِشنری مقصد کی روزمرہ کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ رہنے میں مدد کرنا ہے۔

رجُوع لانے کے لیے ذیل میں کُلِیدی اِشارے ذیل دِیے گئے ہیں۔

مِشنری آدمی کے ساتھ ہاتھ مِلاتے ہُوئے

نئے لوگوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ ہر وہ شخص (بپتِسما نہیں پاتا) جِس نے مقررہ ہفتے میں سبق سیکھا (لیکن پچھلے تین ماہ میں نہیں سِکھایا گیا تھا) اور واپسی کی مخصُوص مُلاقات کو قبُول کِیا تھا۔ سبق میں عام طور پر دُعا کرنا (جب مناسب ہو)، کم از کم اِنجِیل کا ایک اُصُول سِکھانا، اور دعوت دینا شامل ہوتا ہے۔

مِشنری تعلیم دیتے ہُوئے

کسی رُکن کی شمُولیت کے ساتھ اسباق۔ مقررہ ہفتہ میں اسباق کی تعداد جِس میں کسی شخص نے (بپتِسما نہیں لیا) پڑھایا گیا اور کوئی رُکن بھی ساتھ شامل تھا۔

چرچ میں خاندان

جو لوگ تعلیم پا رہے ہیں عِشائے ربّانی عِبادت میں شریک ہوتے ہیں۔ ہر وہ شخص (بپتِسما نہیں پاتا) جِسے آپ تعلیم دے رہے ہیں جِس نے اُس ہفتے میں عِشائے ربّانی کی عِبادت میں شرکت کی ہو۔

خاندان دُعا کرتے ہُوئے

لوگ بپتِسما کی تاریخ کے ساتھ۔ ہر وہ شخص جو بپتِسما لینے پر مُتفق ہُوا اور مخصُوص تاریخ کی تصدیق کی ہے۔

بپتِسما

وہ لوگ جِنھوں نے بپتِسما لِیا اور اِستحکام پایا۔ ہر نیا رُکن جِس نے بپتِسما اور اِستحکام کی رسُوم قبُول کی ہیں اور جِن کے لیے فارم مقررہ ہفتے میں الیکٹرانک طور پر جمع کرایا گیا تھا۔ (دیکھیے باب 12 رجُوع لانے والے کے بپتِسما کی تفصیل اور ریکارڈ تیار کرنے کے لیے معلُومات۔)

چرچ میں خاتون

نئے ارکان عِشائے ربّانی عِبادت میں شرکت کرتے ہُوئے۔ ہر نیا رُکن جس کے بپتِسمے اور اِستحکام کے فارم پچھلے 12 ماہ میں جمع کِیے گئے تھے جو مخصُوص ہفتے میں عِشائے ربّانی عِبادت میں شریک ہُوئے تھے۔

لُبِ لباب یہ ہے کہ، لوگوں کو اِن تجربات میں حِصّہ لینے کے اِنتخاب میں مدد کرنے کو ترجیح دیں۔ اپنی کوششوں کو درج ذیل سرگرمیوں پر مرکوز کریں:

  • جو تعلیم دینے کے لیے نئے لوگوں کی تلاش میں آپ کی مدد کریں

  • جو عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے کی طرف بڑھنے میں لوگوں کی مدد کریں

  • جو اُن لوگوں کی مدد کریں جِنھوں نے پچھلے سال میں بپتِسما اور اِستحکام پایا ہے۔

اگر آپ یہ نہیں دیکھ سکتے کہ کیسے آپ کی کوششیں کسی شخص کو اِس طرح بڑھنے میں مدد کر سکتی ہیں جو آپ کے کُلیدی اِشاروں میں ظاہر ہوتی ہے، تو جائزہ لیں کہ آیا یہ سرگرمی آپ کے وقت کا صحیح اِستعمال ہے۔

اُن لوگوں کے لیے جِن کے ساتھ آپ کم وقت گُزارتے ہیں، اِنجِیل میں اُن کی دِل چسپی بڑھانا جاری رکھیں۔ آپ ارکان کو اُن تک پُہنچنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ آپ اُن کی حوصلہ اَفزائی کے لیے ٹیکنالوجی بھی اِستعمال کر سکتے ہیں اور اُن کی خدمت گُزاری جاری رکھ سکتے ہیں۔ اضافی تجاویز کے لیے ”ٹیکنالوجی اِستعمال کریں“ باب 9 میں دیکھیے۔

ایلڈر کوئنٹن ایل کُک

”منصُوبہ بندی اور مقاصد کا تعین کرنے کا حتمی مقصد شاگرد بنانا ہے—یعنی، پاک رجُوع لانے والے جو مُقدّس عہُود باندھتے اور اُن پر قائم رہتے ہیں، بپتِسما کے عہد سے شُروع کر کے ہیکل کے عہُود تک لے جاتے ہیں“ (کوینٹن ایل کُک، ”مقصد اور منصُوبہ بندی،“ مِشن کے سیمینار، جون 25، 2019)۔

کُلیدی اِشارےمقاصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔

ہفتہ وار منصُوبہ بندی کے دوران میں، آپ اور آپ کے ساتھی تمام کُلیدی اِشاروں کے لیے مقاصد کا تعین کریں۔ آپ کے کُلیدی اِشاروں کے مقاصد کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رجُوع لانے کی برکات کا تجربہ کرنے میں مدد کے لیے آپ کی خواہش کو ظاہر کرنا چاہیے۔

مقاصد کا تعین کریں اور منصُوبے بنائیں تاکہ چیزیں آپ کی نِگرانی میں کی جائیں جو کُلیدی اشارے کے نتائج کے لیے مؤثر ہو سکیں۔ مِثال کے طور پر:

  • آپ ہفتے کے دوران میں نئے لوگوں کی مخصُوص تعداد کو تعلیم دینا شُروع کرنے کے لیے کُلیدی اِشارے کا مقصد طے کریں۔ یہ دُوسرے لوگوں کی مُختاری پر مُنحصر ہے کہ آیا آپ اُس مقصد کو پُورا کر پائے ہیں۔ لیکن اُس کو پُورا کرنے کے لیے جو آپ کے اِختیار میں ہے وہ کریں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ ہر روز مخصُوص تعداد میں نئے لوگوں سے بات کرنے کا مقصد طے کِیا جائے۔ پھر منصُوبہ بنائیں کہ آپ اِسے کیسے انجام دیں گے۔ تجاویز کے لیے اِس باب کے ضمیمہ 2 میں اور باب 9 میں دیکھیے۔

  • آپ کُلیدی اِشارے کے مقاصد کا تعین کریں تاکہ مخصُوص تعداد میں نئے ارکان اور جن لوگوں کو آپ تعلیم دے رہے ہیں وہ عِشائے ربانی عِبادت میں شرکت کریں۔ یہ اُن کی مُختاری پر مُنحصر ہے کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔ اَلبتہ اِن کُلیدی اشاروں کے مؤثر نتائج کے لیے جو آپ کے اِختیار میں ہے وہ کریں۔ منصُوبہ بنائیں کہ اُنھیں کب مدعو کِیا جائے اور کیسے پیروی کی جائے۔

  • آپ ہفتے کے دوران میں اسباق کی مخصُوص تعداد میں ارکان کو شریک کرنے کے لیے کُلیدی اِشارے کا مقصد تعین کریں۔ یہ ارکان اور اُن لوگوں پر مُنحصر ہے جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں کہ آیا آپ اِس مقصد کو پُورا کر پاتے ہیں۔ اَلبتہ اِس کُلیدی اِشارے کے مؤثر نتیجہ کے لیے جو آپ کے اِختیار میں ہے وہ کریں۔ ارکان کی موجُودگی کے لیے وارڈ راہ نُماؤں کے ساتھ کام کرنے کا مقصد طے کریں۔ پھر منصُوبہ بنائیں کہ آپ اُن کی شرکت کیسے مُنظم کریں گے۔

بحیثیت ساتھی، آپ اپنے علاقے کے لیے کُلیدی اِشارے کے مقاصد کا تعین کرتے ہیں۔ یہ مُنحصر ہے (1) اُن کی ترقی پر جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں اور (2) تعلیم دینے کے لیے نئے لوگوں کو تلاش کرنے کی ضرُورت ہے۔ تعلیم دینے کے لیے نئے لوگوں کی تلاش مُستقل طور پر ضرُوری ہے۔

پُورے مِشن کے کُلیدی اِشارے کے مقاصد ہر ساتھی پر مبنی ہوتے ہیں۔

جب آپ کُلیدی اِشارے کے مقاصد کا تعین کرتے ہیں تو میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ آپ کو لوگوں پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دے گی۔ یہ ایپ آپ کو ماضی کے مقاصد سے سِیکھنے اور موجُودہ مقاصد کی طرف اپنی پیش رفت دِکھانے میں بھی مدد کرے گی۔

کُلیدی اِشارے کے مقاصد اور نتائج خُود بخُود آپ کے مِشن کے راہ نُماؤں اور نوجوان مِشنری راہ نُماؤں کو میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کے ذریعے سے رپورٹ کِیے جاتے ہیں۔

مُحتاط رہیں کہ کسی کُلیدی اِشارے کے مقصد کو دُوسرے پر فوقیت نہ دیں۔ تمام کُلیدی اِشاروں پر مُستقل توجہ آپ کو دُوسروں کو مسِیح کے پاس آنے اور عہد باندھنے کی دعوت دینے میں مدد کرے گی۔

صدر تھامس ایس مانسن

”جب کارکردگی کی جانچ کی جاتی ہے، تو کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ جب کارکردگی کی جانچ اور رپورٹ کی جاتی ہے، تو بہتری کی شرح بڑھتی ہے“ (تھامس ایس مانسن نے حوالہ دِیا، ”تُم خُدا کی طرف سے بھیجے گئے مُعلم ہو،“ بہتری کا دَور، دسمبر 1970، 101)۔

جاں فشانی سے کام کریں

خُداوند چاہتا ہے کہ اپنی مِشنری خدمت میں تُم ” … جاں فشانی سے عمل درآمد کرو“ (عقائد اور عہُود 107: 99)۔ جاں فشانی مُستقل، دلیرانہ کاوِش ہے۔

اپنے کُلیدی اِشارے کے مقاصد پر جاں فشانی سے کام کریں۔ لوگوں کو ایسے عہد و پیماں کرنے کی دعوت دیں جو رجُوع لانے کا باعث بنیں۔ آپ کی مُستعد کوششیں اُن کو عمل کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں جو اُنھیں یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد دیں گی (دیکھیے 2 نِیفی 2‏:14–16

اِنجِیل ایسے طریقوں سے سِکھائیں جو لوگوں کی ضرُوریات کو پُورا کریں۔ تعلیم، جب رُوح کے وسیلہ سے سِیکھی جائے، تو یہ اُن کو عمل کرنے کی ترغیب دینے سے بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔

اِسی طرح، یہ تسلیم کریں کہ کُلیدی اِشارے کے مقاصد دُوسروں کی خُود مُختاری پر مُنحصر ہیں۔ ہمیشہ لوگوں کی خُود مُختاری کا احترام کریں۔

یاد رکھیں کہ کُلیدی اِشارے حتمی مقصد نہیں ہیں۔ بلکہ، وہ بپتِسما، اِستحکام، اور رجُوع لانے کی طرف کسی شخص کی مُمکنہ رُوحانی ترقی کی نُمایندگی کرتے ہیں۔ لوگوں کی حقیقی ترقی کا انحصار اُن کے اِنتخابات پر ہو گا۔ جب آپ مقاصد کا تعین کرتے، منصُوبہ بندی کرتے، جاں فشانی سے کام کرتے، اور الہامی طریقے سے اُن کی خدمت کرتے ہیں تو آپ اُن کی جانب سے مسِیح پر اِیمان کو بروئے کار لانے سے اُن کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔

مقاصد کا کیسے تعین کریں اور اُن کو پُورا کرنے کے لیے منصُوبے کیسے بنائیں

مقصد کا تعین کرنا اور منصُوبہ بندی کرنا اِیمان پر عمل پیرا ہونا ہیں۔ مقاصد آپ کے دِل کی خواہشوں اور اپنے آپ کو اور دُوسروں کو نجات دہندہ کے پاس آنے میں مدد کرنے کی پیش بینی کی عکاسی کرتے ہیں۔

مقاصد اور منصُوبوں پر احتیاط سے غور کرنا آپ کو واضح سِمت فراہم کرے گا۔ یہ تعلیم دینے کے لئے مزید لوگوں کو تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ وہ اُن لوگوں کی مدد کرنے میں جِنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں اُن کے اِیمان کو مضبُوط اور رجُوع لانے کی طرف ترقی کرنے میں آپ کی راہ نُمائی کر سکتے ہیں۔

اپنے مقصد تعین کرنا اور منصُوبہ بندی کو ایک مؤثر تجرنہ بنائیں۔ سنجیدگی سے دُعا کریں، اِیمان پر عمل کریں، اپنے ساتھی کے ساتھ مشورت کریں، اور رُوح کی سرگوشی کی پیروی کریں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ محسُوس کریں گے کہ خُداوند دُوسروں کو نوازنے کے لیے آپ کے وسیلہ سے کام کرتا ہے۔

صدر ایم رسل بیلرڈ

”مقصد منزل یا حتمی، ہے جب کہ منصُوبہ راستا ہے جو آپ کو وہاں تک پُہنچاتا ہے. … مقصد کا تعین کرنا درحقیقت انجام کو ذہن میں رکھتے ہُوئے اِبتدا ہوتا ہے۔ اور منصُوبہ بندی اُس انجام تک پُہنچنے کا طریقہ مرتب کرتی ہے“ (ایم رسل بیلرڈ، ”واپسی اور قبُولیت،“ لیحونا، مئی 2017، 62–63)۔

مقاصد کا تعین اور اُن کو پُورا کرنے کے اُصُول

درج ذیل لائحہ عمل سے آپ کو مقاصد تعین اور پُورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مقصد تعین کرنے کا چارٹ
  1. دُعا سے مقاصد کا تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔ ایسے مقاصد کا تعین کریں جو حقیقت پسند ہوں لیکن جو کٹھن ہوں اور جِن کے لیے اِیمان کی ضرُورت ہو۔ ایسے مقاصد تعین کرنے سے گُریز کریں جو بُہت مُشکل یا بہت آسان ہوں۔ منصُوبہ بنائیں آپ اِن کی تکمیل کیسے کریں گے۔

  2. قلم بند کریں اور شیڈول بنائیں۔ اِن مقاصد کو قلم بند کریں، اور تفصیل سے منصُوبوں کا شیڈول بنائیں۔

  3. اپنے منصُوبوں پر عمل کریں۔ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے جاں فشانی سے کام کریں۔ اپنی مدد کے لیے خُداوند پر اِیمان رکھیں۔

  4. تجزیہ کریں اور پیروی کریں۔ ترقی کا جائزہ لیں اور اپنی کوششوں کو باقاعدگی سے قلم بند کریں۔ فیصلہ کریں کہ کیا مُختلف کِیا جائے اور کس طرح سے بہتری لائے جائے۔ ضرُورت کے موافق منصُوبوں کو ترتیب دیں۔

جب آپ مقصد تعین کرنے کا طریقہ کار اِستعمال کرتے ہیں، تو خُداوند آپ کی کوششوں کو برکت بخشے گا۔ آپ اُس کے ہاتھوں میں کسی وسیلے کی طرح اپنی قُوت میں بڑھتے جائیں گے۔ آپ آسمانی باپ کے فرزندوں کو نوازنے کے لیے بڑی نیکی کا باعث ہوں گے۔

کام کے تمام حِصّوں پر مقاصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں

دُعا کے ساتھ رُوح سے راہ نُمائی پائیں جب بھی آپ مِشنری کام کے تمام پہلوؤں پر مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو لاگو کرتے ہیں۔ اِن میں بعض یہ ہیں:

  • اُن لوگوں کی مدد کریں جِن کو آپ بڑھوتی کے لیے تعلیم دیتے ہیں (اِس باب کے ضمیمہ 1 میں دیکھیے)۔

  • تعلیم دینے کے لیے نئے لوگ تلاش کرنا (اِس باب کے ضمیمہ 2 میں دیکھیے)۔

  • ارکان کے ساتھ برادری اور وارڈ کے لوگوں کی خدمت کے باب 9 اور 13

  • اپنے ساتھی کے ساتھ اِتفاق سے کام کرنا (دیکھیے جُز 6 میں ”ہفتہ وار منصُوبہ بندی کی نِشست“)۔

  • یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو تقویت پُہنچانا۔

  • اپنے علم اور صلاحیتوں کو بہتر بنائیں، بشمُول زبان سِیکھنا (دیکھیے باب 7

مُناسب مقاصد تعین کریں

دُوسرے مِشنریوں کے لیے کُلیدی اِشارے کے مقاصد تعین کرنے سے گُریز کریں۔ تاہم، جب وہ اپنے مقاصد کا خُود تعین کریں تو آپ مقصد تعین کرنے کے اُصُولوں کو لاگو کرنے میں اُن کی راہ نُمائی اور ہمت اَفزائی کریں۔

دُوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے میں مُحتاط رہیں۔

مقصد کے حصُول، حصّہِ رسد،عوامی شناخت، یا عوامی اِصلاح یا کسی کو شرمندہ کرنے کے لیے اِستعمال نہ کریں۔

صدر سپنسر ڈبلیو قِمبل

”ہم مقاصد کا تعین کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم مقاصد سے جیتے ہیں۔ … [ایک] اہم مقصد یہ کہ اِنجِیل کو سب لوگوں تک پُہنچانا۔ … ہمارا مقصد اَبدی زندگی پانا ہے۔ دُنیا میں یہی افضل مقصد ہے“ (سپینسر ڈبلیو قِمبل، علاقائی نمایندوں کا سیمینار، اپریل 3، 1975، 6)۔

ہفتہ وار اور روزانہ منصُوبہ بندی کی نِشستیں

ہفتہ وار منصُوبہ بندی آپ کو بڑی تصویر دیکھنے اور لوگوں پر توجہ مرکُوز کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کی توجہ ایسی سرگرمیوں پر مرکُوز کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں جو اہم ترین ہیں۔ روزانہ منصُوبہ بندی آپ کو ہر روز مخصُوص اقدام اُٹھانے اور تیار کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آپ کو کارآمد ہونا چاہیے، محض مصرُوف نہیں۔

منصُوبہ بندی کی نِشستوں کے دَوران میں، اپنے آپ سے بُنیادی سوال پُوچھیں آپ کو کیا لگتا ہے کہ خُداوند آپ سے کیا کرنے کا خواہاں ہو گا۔ اِن سوالات کا جواب پانے کے لیے اِن طریقوں سے حوصلہ اَفزائی کریں جو ہر صُورت حال اور فرد کے لیے موزُوں ہوں۔ پھر جوابات کو آپ کے منصُوبوں میں شکل اِختیار کرنی چاہیے۔

ہفتہ وار منصُوبہ بندی کی نِشست

ہفتہ وار منصُوبہ بندی کی نِشست اپنے ساتھی اور اپنے مِشن کے صدر کے مُقرر کردہ دِن اور وقت پر کریں۔ ذیل میں اقدام پر عمل کریں۔

  1. اِلہام پانے کے لیے دُعا کریں۔ آسمانی باپ سے مانگیں کہ وہ منصُوبے بنانے میں آپ کی راہ نُمائی کرے جو اُس کے مقاصد کی تکمیل میں مدد کریں گے۔ اُس سے اِلتجا کریں کہ وہ لوگوں کی ترقی اور مسِیح کے پاس آنے میں مدد کرنے کے لیے آپ کی کوششوں کو برکت بخشے۔

  2. میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کے اِستعمال سے تمام کُلیدی اِشاروں کے لیے مقاصد کا تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔ اِس باب کے اِبتدا میں بیان کردہ مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کریں۔ شُروع کریں:

    • وہ لوگ جنھوں نے پچھلے سال میں بپتِسما لِیا اور اِستحکام پایا۔

    • جن لوگوں کی بپتِسما کی تاریخ مُقرر ہے۔

    • وہ لوگ جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں جو عِشائے ربّانی عِبادت میں شامل ہوتے ہیں۔

    • نئے لوگوں کو سِکھایا جا رہا ہے۔

    • واپس آنے والے ارکان، خاندان کے کُچھ افراد، اور متوقع ایلڈرز

    • پہلے سے تعلیم پانے والے لوگ۔

    اِس باب کے ضمیمہ 1 میں جن لوگوں کو آپ سِکھا رہے ہیں اُن کے ساتھ مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کرنے کے بارے میں تجاویز دیکھیے۔

  3. لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کریں (اِس باب میں ضمیمہ 2 اور باب 9 تلاش کرنے میں مدد کے لیے دیکھیے)۔

  4. وارڈ راہ نُماؤں اور ارکان کے ساتھ تعلقات اُستوار کرنے کے لیے مقصد تعین کرنے کا طریقہ کار اِستعمال کریں۔ مقاصد کا تعین کریں اور منصُوبے بنائیں کہ اِنجِیل کا تذکرہ کرنے کے لیے اُن کی کوششوں میں آپ کیسے مدد کریں گے (تجاویز کے لیے دیکھیے باب 9 اور 13)۔ وارڈ کی ہفتہ وار رابطہ میٹنگ کے لیے تیاری کریں (دیکھیے باب 13

  5. میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ میں اپنے مقاصد اور منصُوبوں کا جائزہ لیں۔ اپنی مُلاقاتوں اور میٹنگز کی تصدیق کریں۔

  6. رفیقِ کار مشاورت مجلس منعقد کریں۔ اِس میں عام طور پر درج ذیل عناصر شامل ہوتے ہیں:

    • اگر چاہیں، تو مناسب ذاتی مقاصد بیان کریں اور اُن کو پُورا کرنے میں اپنے ساتھی سے مدد طلب کریں۔

    • اپنے تعلقات کی مضبُوطی پر تبادلہ خیال کریں۔ فرماں برداری یا اِتفاق سے کام کرنے میں درپیش مُشکلات پر تبادلہ خیال کریں۔ تنازعات کو حل کریں (1) ہر فرد کو اپنے خیالات کا مُکمل اِظہار کرنے کی اجازت دیں، (2) ہر شخص کے خدشات کو سمجھیں اور قبُول کریں، اور (3) ایک ساتھ مل کر ایسا حل نکالیں جو اہم ترین خدشات کو دُور کرے۔

    • اپنے ساتھی کو بتائیں کہ آپ کے خیال میں اُس میں کون سی خُوبیاں ہیں۔ تجاویز طلب کریں کہ آپ کیسے بہتری لا سکتے ہیں۔

    • ایسے مقاصد کا تعین کریں جو آپ کے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

    رفیقِ کار مشاورتیں آپ کو اہم مہاریتں بڑھانے میں مدد کرتی ہیں تاکہ آپ اِنھیں اپنی ذاتی اور خاندانی زندگی میں، کلِیسیائی خدمت، ملازمت، اور دیگر انجمنوں میں اِستعمال کر سکیں۔

  7. دُعا سے اختتام کریں۔

روزانہ منصُوبہ بندی کی نِشست

ہر صُبح اپنے ساتھی کے ساتھ 30 منٹ کے لیے مقصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔ ذیل میں اقدام پر عمل کریں۔

  1. اِلہام پانے کے لیے دُعا کریں۔

  2. ہفتہ وار کُلیدی اِشاروں کے مقاصد کی جانب اپنی ترقی کا جائزہ لیں۔

  3. جن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں اُن کی مدد کے اپنے منصُوبوں کا جائزہ لیں۔ جو لوگ سب سے زیادہ بڑھوتی پا رہے ہیں اُن کی مدد کے لیے اپنی کوششوں کو ترجیح دیں۔ ضرُورت کے موافق روزانہ مقاصد اور منصُوبوں کو ترتیب دیں۔

  4. آپ جن کو تعلیم دے رہے ہیں اُن کی مدد اور نئے لوگوں کو سِکھانے کے لیے جو اقدام اُٹھائیں گے اُن کے پابند رہیں۔

  5. منصُوبہ بنائیں کہ آپ مقامی راہ نُماؤں اور ارکان کے ساتھ کیسے کام کریں گے۔

  6. دُعا سے اختتام کریں۔

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ کریں

اِس باب کے آخر میں تجاویز کے لیے ضمیمہ 1 اور ضمیمہ 2 کا جائزہ لیں کہ تعلیم دینے اور تلاش کرنے میں مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو کیسے لاگو کیا جائے۔ نشان دہی کریں کہ اِن میں سے بعض تجاویز کو آپ کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ اِستعمال کریں۔

اُن کے بارے میں جِنھوں نے اُس کے زمانہ میں بپتِسما لِیا، مرونی نے کہا، ”اُن کے نام لیے گئے تھے، تاکہ وہ یاد رکھے جائیں اور خُدا کے نیک کلام سے نشوونما پائیں، تاکہ اُنھیں صحیح راستے پر رکھا جا سکے“ (مرونی 6:4)۔ نیک احوال قلم بند کرنا ایک ایسا طریقہ ہے جِس سے آپ اِس اُصُول کو لاگو کرتے ہیں۔

اپنی کوششوں کو قلم بند کریں

احوال قلم بند کرنا مُستعدی سے اپنے علاقے کو محبّت اور تشویش کے ساتھ دیکھ بھال کرنے کا حِصّہ ہے۔ اپنے احوال دُرست اور تازہ ترین رکھیں۔ یہ آپ کو یاد رکھنے میں مدد کریں گے کہ لوگوں کی مدد کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرُورت ہے۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ سے آپ لوگوں کی ترقی اور کام کے بارے میں مقامی راہ نُماؤں اور ارکان کے ساتھ اہم معلومات کو مربُوط اور بیان کرتے ہے۔

اعداد و شُمار اور صیغہِ راز ہدایات پر عمل کریں

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ اور پرنٹ شُدّہ اسباب میں مقاصد اور منصُوبوں کو قلم بند کرتے وقت اعداد و شُمار کو برقرار رکھیں اور صیغہِ راز کی ہدایات پر عمل کریں۔ معلُومات کے لیے، دیکھیے یِسُوع مسِیح کے شاگردوں کے لیے مِشنری معیارات، 7.5۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ، ای میل، سوشل میڈیا، نوٹس، یا دیگر مواصلات میں معلُومات قلم بند کرنے یا بیان کرنے سے پہلے اپنے آپ سے درج ذیل سوالات پُوچھیں:

  • جو کچھ مَیں قلم بند کرتا/کرتی ہُوں اِس شخص کو یہ کیسا لگے گا؟

  • اگر کوئی میرے بارے میں اِس قسم کی معلُومات دُوسروں کو بتائے تو مُجھے کیسا لگے گا؟

  • اگر مَیں اِن معلُومات کو قلم بند یا بیان کرتا/کرتی ہُوں تو کیا مَیں اپنے علاقے کی کلِیسیائی پالیسیوں اور صیغہِ راز قوانین پر عمل کرتا/کرتی ہُوں؟

مِشنری دُعا کرتے ہُوئے

جواب دہی

خُدا کے ابدی منصُوبے میں جواب دہی کا اُصُول بُنیادی حیثیت رکھتا ہے (دیکھیے ایلما 5‏:15–19؛ عقائد اور عہُود 104:‏13؛ 137:‏9)۔ یہ اُصُول اِس بات پر اثر انداز ہوتا ہے کہ خُداوند کی طرف سے آپ کو دی گئی مُقدس ذمہ داری کے بارے میں آپ کیا سوچتے اور محسُوس کرتے ہیں۔ آپ کے کام کی جانب آپ کے نُقطہ نظر پر جواب دہی کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔

اُس کی دُنیاوی خدمت کے دوران میں، نجات دہندہ نے اپنے شاگردوں کو ذمہ داری سونپی تاکہ وہ بڑھیں، ترقی پائیں، اور اُس کے کام کی تکمیل کرنے میں مدد کریں۔ اُس نے اُنھیں بھی بیان کرنے کے مواقع دِیے تاکہ وہ دِیے گئے کام کو انجام دیں ( دیکھیے لُوقا 9:‏10؛ 3 نیفی 23:‏6–13)۔ بحیثیت مِشنری، آپ بھی اُس کام کو بیان کرتے ہیں جو خُداوند نے آپ کو انجام دینے کے لیے سونپے ہیں۔

تجاویز کے ساتھ اپنے مقصد کا تعین اور منصُوبہ بندی کریں کہ آپ ہر روز دُعا کے ذریعہ سے خُداوند کو بیان کریں گے۔ اپنے مِشن راہ نُماؤں اور اپنے لیے بھی جواب دہ بنیں۔

تفسیر بیان کرنا محبّت بھرا، مثبت تجربہ ہونا چاہیے جس میں آپ کی کوششوں کو پہچانا جائے اور آپ بہتری کے طریقوں کی نشان دہی کریں۔

مُطالعہِ صحائف

جواب دہ ہونے سے کیا مُراد ہے؟

جواب دہی میں خُودمُختاری کیوں اہم ہے؟

مِشنری اور مِشن راہ نُما کو ساتھ مل کام کیوں کرنا چاہیے؟

خُداوند اُن سے کیا وعدہ کرتا ہے جو اپنی ذمہ داریوں میں وفادار ہوتے ہیں؟


مُطالعہ اور لاگو کرنے کے لیے تجاویز

ذاتی مُطالعہ

  • اپنی بُلاہٹ کے خط میں سے درج ذیل جُملے پر غور کریں: ”جب آپ اپنا وقت اور توجہ خُداوند کی خدمت کے لیے وقف کرتے ہیں، دیگر تمام ذاتی مُعاملات کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، تو خُداوند آپ کو یِسُوع مسِیح اور اُس کی بحال شُدہ اِنجِیل کے بارے میں عِلم سے مالا مال اور گواہی سے نوازے گا۔“ اپنے آپ سے درج ذیل سوال پُوچھیں اور اپنے تاثرات کو درج کریں۔

    • مَیں اپنے وقت اور توجہ کو خُداوند کی خدمت کے لیے وقف کرنے میں کیا کر رہا/رہی ہُوں؟

    • مَیں نے کون سی برکات کاتجربہ پایا ہے؟

    • میری گواہی کو کیسے تقویت ملی ہے؟

    • مَیں کیسے بہتری لاؤں؟

  • مِشن پر اپنے آخری دِن کے بارے میں سوچنے کے لیے چند لمحے نکالیں۔ جب وہ دِن آئے گا:

    • آپ کیا چاہتے ہیں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ آپ کا رشتہ کیسا ہو؟

    • آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟

    اپنے روزنامہ میں اِن میں سے ہر سوال کا جواب لِکھیں۔ اِن مقاصد کی جانب عمل کرنے کے لیے اَب آپ کیا کر سکتے ہیں منصُوبہ بندی کے لیے مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کریں۔ اپنے منصُوبوں کو قلم بند کریں۔

ساتھی کے ساتھ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کے اِستعمال سے، درج ذیل سوالات کے جواب دیں:

    • کیا تمام احوال دُرست اور موجُودہ ہیں؟

    • کیا کوئی مِشنری جو اِس علاقہ میں نیا ہے تعلیم دینے میں نئے لوگوں کو تلاش کرنے کی آپ کی کوششوں کے احوال سے فائدہ اُٹھا سکتا ہے؟

    • اگر آپ ابھی اپنی ایپ کا جائزہ لیں تو کیا اِس سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ لوگ کہاں ہیں؟ کیا یہ آپ کو اُن کی ترقی کے بارے میں جانتے مدد دے گی؟

ضِلعی مجلس، زون مجالس، اور مِشن قیادتی مجالس

  • اپنے تعین کردہ مقاصد اور منصُوبے جو لوگوں کی ترقی میں مدد کے لیے بنائے گئے اُن تجربات کو بیان کے لیے مِشنریوں کو مدعو کریں۔ مثالوں میں لوگوں کی مدد کرنے کے مقاصد اور منصُوبے شامل ہیں:

    • نجات دہندہ پر افضل اِیمان پیدا کریں۔

    • توبہ کریں اور خُدا کے قریب آنے کے لیے تبدیلیاں کریں۔

    • بپتِسما اور اِستحکام پائیں۔

    • کلِیسیا میں واپس آئیں اور اپنے بپتِسما کے عہد کی تجدید کریں۔

  • مِشنریوں کے لیے درج ذیل حالات میں سے ایک کو پڑھیں۔ مِشنریوں کو چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم ہونے کو کہیں۔ ہر گروہ بپتِسما اور اِستحکام کی طرف بڑھنے کی اِن مثالوں میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے اقدام 1 اور 2 میں مقاصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اِستعمال کرے۔ ہر گروہ کو اپنی اپنی تجاویز بیان کرنے کو کہیں۔

    • آپ جس شخص کو تعلیم دیتے ہیں اُس نے اِس ہفتے کلِیسیائی عِبادت میں شرکت کی دعوت قبُول کی ہے۔

    • کسی شخص نے بپتِسما کی دعوت قبُول کر لی اور آپ کے ساتھ بپتِسما لینے کا مقصد تعین کر لِیا ہے۔

    • کسی شخص نے مورمن کی کِتاب پڑھنے کے لیے آپ کی دعوت قبول کر لی ہے 1 نِیفی 1۔

  • مشنریوں کو دعوت دیں کہ وہ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ اِستعمال کریں تاکہ وہ حقیقت پسندانہ مگر وسیع مقاصد تعین کرنے میں مدد کریں:

    • ماضی کے کُلیدی اِشاروں کا تذکرہ اور پیش رفت کا جائزہ لیں۔

    • روزانہ، ہفتہ وار، اور ماہانہ مقاصد تعین کریں۔

    • لوگوں کو کُلیدی اِشارے کے مقاصد میں شامل کریں۔

    تبادلہ خیال کریں کہ جب وہ لوگوں کی ترقی میں مدد کرتے ہیں تو یہ اقدام مِشنریوں کو مزید مؤثر طریقے سے منصُوبہ بندی کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ مِشنریوں سے کہیں کہ درج ذیل پر غور کریں:

    • اپنی منصُوبہ بندی کے مُطابق میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو آپ مُستقبل میں کیسے اِستعمال کریں گے؟

    • آپ نے ایپ کو مزید مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے کے لیے کون سے دیگر طریقے دریافت کِیے ہیں؟

مِشن کے راہ نُما اور مِشن کے مُشِیران

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کا اکثر جائزہ لیں۔ اُنھیں یہ بتانے کی دعوت دیں کہ وہ اپنے مقاصد اور منصُوبوں کو جانچنے اور لوگوں کی ترقی کے لیے اِسے کیسے اِستعمال کرتے ہیں۔

  • کبھی کبھار مِشنریوں کی ہفتہ وار یا روزانہ منصُوبہ بندی کی نِشستوں کا مُشاہدہ کریں۔

ضمیمہ 1

آپ جن لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں اُن کے ساتھ کام کرنے میں مقصد تعین کے طریقہ کار کو لاگو کریں

یہ حِصّہ مثالیں مُہیا کرتا ہے کہ آپ کیسے مقاصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو اُن لوگوں کی مدد کے لیے لاگو کر سکتے ہیں جن کو آپ تعلیم دے رہے ہیں۔

1۔ مقاصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔

جن لوگوں کو آپ تعلیم دے رہے ہیں اُن کی رُوحانی ضروریات پر سنجیدگی سے غور کریں۔ مقاصد تعین کریں اور اِن ضرُوریات کو پُورا کرنے میں مدد کے لیے منصُوبے بنائیں۔ ہر شخص کی ترقی کا جائزہ لینے کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کا اِستعمال کریں۔ رجُوع لانے کے لیے کُلیدی اِشارے اِستعمال کریں تاکہ اُن اقدام کی نشان دہی کی جائے جو ہر شخص کو مسِیح کے پاس آنے کے لیے اگلا قدم اُٹھانے میں مدد کرے گا۔

جب مقاصد تعین کرتے اور منصُوبے بناتے ہیں، تو اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھیں:

  • وہ شخص کون سے اِنتخاب کرتا ہے جو یِسُوع مسِیح پر بڑھتے ہُوئے ایمان کا اِظہار ہے؟

  • اُس شخص کا رُوح کے ساتھ کیا تجربہ ہو رہا ہے؟

  • وہ کون سی مُشکلات کا سامنا کر رہا یا رہی ہے؟

  • ہم اُس شخص کی مدد کرنے کے لیے اُس سے مزید کیا جان سکتے ہیں؟

  • اُس شخص کا یِسُوع مسِیح پر اِیمان بڑھانے، رُوح کو محسُوس کرنے اور پہچاننے، توبہ کرنے اور بپتِسما پانے میں مدد کرنے کے لیے کیا ہونا ضرُوری ہے؟

  • ہم وارڈ کی ہفتہ وار کوآرڈینیشن میٹنگ کی تیاری کیسے کریں تاکہ اُس شخص کی مدد میں وارڈ راہ نُماؤں اور ارکان کو شامل کیا جا سکے؟ (دیکھیے باب 13۔)

  • ہم کون سے کُلیدی اِشاروں کے مقصد تعین کر سکتے ہیں جو خُداوند میں ہمارے اِیمان کا مظہر ہیں؟

2۔ اپنے منصُوبوں کو قلم بند کریں اور شیڈول بنائیں

اپنے مقاصد اور منصُوبوں کو تفصیل سے قلم بند کرنے اور شیڈول بنانے کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کو اِستعمال کریں۔ اِس سے آپ کو کام منظم کرنے اور روزانہ اُٹھائے جانے والے اقدام کی نشان دہی کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنے علاقہ کے لیے اعداد و شُمار صیغہِ راز کے قوانین پر عمل کریں۔

جب آپ اپنے منصُوبے قلم بند کرتے اور شیڈول بناتے ہیں، تو اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھیں:

  • اِس شخص کی ترقی میں معاونت کے لیے آج اور اِس ہفتے ہم کون سے خاص کام کر سکتے ہیں؟

  • اِس شخص کو مسِیح پر اِیمان مضبُوط کرنے اور اِنجِیل کے موافق زندگی بسر کرنے میں کون سی تعلیم (یا سبق) مدد کرے گا؟ ہم کیسے اِس تعلیم کو سِکھائیں تاکہ وہ رُوحُ القُدس کے وسیلہ سے اِسے سمجھے اور ترقی پائے۔

  • ہم طے مُلاقاتوں کی تصدیق کیسے اور کب کریں گے؟

  • ہمیں کس طرح دعوت پیش کرنی چاہئیں یا تقلید کرنی چاہیے؟ ہم کیسے اور کب تقلید کریں گے؟

  • ہم کس طرح اور کب اِس شخص کی مدد کریں گے کہ وہ کلِیسیائی عِبادت میں شامل ہو، صحائف کا مُطالعہ کرے، دُعا کرے، اور حُکموں پر عمل کرے جو خُدا کے ساتھ عہد باندھنے کا باعث بنیں؟

  • ارکان کیسے حِصّہ لے سکتے ہیں؟

  • ہم اِس شخص کے ساتھ کون سے آن لائن وسائل کا ذکر کریں؟

  • اگر کُچھ طے شُدہ منصُوبہ کے مُطابق نہیں ہوتا تو ہم کیا مُتبادل منصُوبہ بنائیں؟

3۔ اپنےمنصُوبے پر عمل کریں

جب آپ اپنے منصُوبوں پر عمل کریں تو دِن بھر اپنے دِل میں دُعا کرتے رہیں۔ رُوح آپ کو یہ جاننے میں مدد کرے گا کہ کہاں جانا، کیا کرنا ہے، کیا کہنا ہے، اور کیا تبدیلیاں کرنی ہیں۔

دِن بھر، اپنے آپ سے ایسے سوالات پوچھیں:

  • ہم اِیمان کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں، خُداوند پر بھروسا کریں کہ وہ ہماری مدد کرے اور اُس کے بچّوں کی خدمت کرنے کی ہماری کوششوں کو بڑھائے؟

  • جب ہم اپنے منصُوبوں پر عمل کرتے ہیں تو ہم تخلیقی اور دلیر کیسے ہو سکتے ہیں؟

  • ہم اپنے منصُوبوں کو لوگوں کی ضرُوریات اور حالات کے مطابق کیسے ڈھال سکتے ہیں؟

منصُوبے ہمیشہ آپ کی اُمید کے مطابق نہیں جائیں گے۔ جب ضرُورت پڑے تو تبدیلی کے لیے تیار ہوں اور مُتبادل منصُوبہ اِستعمال کریں۔

4۔ ترقی کا جائزہ لیں اور پیروی کریں۔

اپنے ساتھی کے ساتھ، اُن مقاصد کی طرف بڑھنے کا جائزہ لیں جو آپ نے لوگوں کو سِکھانے اور اُن کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے تعین کِیے ہیں۔ پیروی کرنے کے طریقوں کی منصُوبہ بندی کریں۔ جب آپ اپنے مقاصد تک پُہنچنے کی کوشش کریں تو اپنے منصُوبوں کو اپنی ضرُورت کے مطابق ڈھال لیں

اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھیں:

  • کیا جن لوگوں کو ہم تعلیم دے رہے ہیں وہ خُدا کے ساتھ عہد باندھنے کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

  • وہ کون سی مُشکلات کا سامنا کرتے ہیں؟ اُن کے خدشات کیا ہیں؟

  • آج ہم ذاتی طور پر یا ٹیکنالوجی کے ذریعے—اُن کی مدد اور عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا کریں؟

  • کیا وہ رُوح کو محسُوس کرنے کا تجربہ پا رہے ہیں؟

  • کیا وہ کلِیسیائی راہ نماؤں اور ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور دوستی اُستوار کر رہے ہیں اگلی بار جب ہم پڑھائیں گے تو کون حِصّہ لے سکتا ہے؟

  • ہم رُکاوٹوں سے کیا سِیکھتے ہیں؟

  • ہم نے اپنے مقاصد تک پُہنچنے میں کتنا نیک نیتی سے کام کِیا؟ کیا کوئی ایسی بات ہے جس کو ہمیں مُختلف طریقہ سے کرنا یا ترتیب دینی چاہیے؟

  • کیا یہ کم رابطہ کرنے کا وقت ہے؟

لوگوں کی ترقی میں مدد اور پیروی کیسے کی جائے مزید تجاویز اور اُصُولوں کے لیے باب 11 دیکھیے۔

ضمیمہ ب

لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے تلاش کرنے میں مقاصد تعین کرنے کے طریقہ کار لاگو کریں

یہ حِصّہ مثالیں مُہیا کرتا ہے کہ آپ تعلیم دینے کے لیے نئے لوگوں کی تلاش میں مقصد تعین کرنے کے طریقہ کار کو کیسے لاگو کریں گے۔ اپنی ہفتہ وار اور روزانہ منصُوبہ بندی میں اِس طریقہ کار کو اِستعمال کریں۔

1۔ مقاصد تعین کریں اور منصُوبے بنائیں۔

اپنے ساتھی کے ساتھ، سنجیدگی سے غور کریں کہ تعلیم دینے کے لیے مزید لوگوں کی تلاش میں آسمانی باپ آپ سے کیا کرنے کا خواہاں ہو گا۔ ہر دِن اور ہر ہفتہ ایسا کریں۔ اعتقاد رکھیں کہ وہ آپ کے لیے لوگوں کو تیار کر رہا ہے (دیکھیے عقائد اور عہُود 100‏:3–8

ہر روز مقاصد تلاش کریں۔ اپنے اِختیار میں کاموں کے لیے منصُوبے بنائیں جو کُلیدی اِشارے کے نتائج پر اثر انداز ہوں۔ مثالیں شامل کریں:

  • آپ ہر روز کتنے نئے لوگوں کے ساتھ اِنجِیل کے بارے میں بات کریں گے۔

  • ارکان سے، جن لوگوں کو آپ تعلیم دے رہے ہیں، اور جن لوگوں سے آپ رابطہ کرتے ہیں کتنی بار پُوچھیں گے کہ اگر وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو آپ کے پیغام میں دِل چسپی لے سکتا ہے۔

  • آپ سوشل میڈیا اِشتہاروں پر حوالوں یا تبصروں کا کتنی جلدی جواب دیں گے۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کا جائزہ لیں اور اپنے آپ سے ایسے سوالات کریں:

  • آج اور اِس ہفتے آسمانی باپ کیا چاہتا ہےکہ ہم کریں تاکہ تعلیم دینے کے لیے لوگوں کو تلاش کریں؟

  • لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں ہم روزانہ اور ہفتہ وار کُلیدی اِشارے کے کون سے مقاصد تعین کریں؟

  • تلاش کرنے کی کون سی سرگرمی دِن کے اِس وقت اور مقام کے لیے بہترین ہے؟

  • ہم وارڈ کے ارکان کو پیار کرنے، شراکت کرنے اور مدعو کرنے کے اُصولوں کے ذریعے سے اِنجِیل کا ذکر کرنے کی کوششوں میں اِن کی حوصلہ افزائی اور مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

  • ہم کون سے نئے ارکان سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ وہ عِشائے ربّانی کی عِبادت میں شریک ہوں؟ کیا اُن کے کوئی دوست ہیں جِنھیں وہ مدعو کر سکتے ہیں؟

  • ہم وارڈ مشاورتی مجلس یا وارڈ کی ہفتہ وار رابطہ کار کمیٹی میں شریک افراد کے ساتھ کس طرح کام کریں تاکہ خاندان کے کُچھ افراد، واپس آنے والے ارکان، اور مُمکنہ ایلڈروں سے رابطہ کِیا جا سکے؟

  • کیا جن لوگوں کو اِس وقت تعلیم دی جا رہی ہے، جن لوگوں کو باقاعدہ تعلیم دی گئی، اور جن کے بارے میں بتایا گیا اُن سے ہم رابطہ کر سکتے ہیں؟ ہم کیسے رابطہ کریں گے؟ (رُوبرُو، بذریعہ ٹیکنالوجی، فون کے ذریعے، یا دیگر ذرائع سے)

  • کون سے چند نئے طریقے ہیں جن سے ہم لوگوں کو تلاش کریں؟

  • ہم کون سی ذاتی صلاحیتیں اور خُوبیاں بروئے کار لائیں؟

  • تعلیم دینے کے لئے لوگوں کو تلاش کرنے میں ہم اپنی صلاحیتوں میں کیسے بہتر ہوں؟

  • جن سے ہم رابطہ کرتے ہیں رُوحُ اُلقدس کے اثر کو محسُوس کرنے میں اُن کی مدد کیسے کریں؟

مثال کے طور پر سرگرمیاں تلاش کرنے کے لیے، دیکھیے باب 9، 10، اور 13۔

میری اِنجِیل کی مُنادی ایپ اِستعمال کریں تاکہ آپ کو ایسی سرگرمیوں کی نشان دہی کرنے میں مدد ملے جو ماضی میں مؤثر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ دیکھیں کہ حالیہ رجُوع لانے والوں کو کیسے تلاش کِیا گیا تھا۔

نئی تجاویز اور تاثرات پانے کے لیے تیار اور الہام کے طالب رہیں۔ معمُول کی خُود رائے سے گُریز کریں۔ جو مِشنری مسلسل نئے لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرتے ہیں وہ اکثر ہر ہفتے مُختلف طریقے اِستعمال کرتے ہیں۔ وہ اِس پر مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔

2۔ اپنے منصُوبوں کو قلم بند کریں اور شیڈول بنائیں

اپنے ساتھی کے ساتھ، اپنے منصُوبوں کو قلم بند کرنے اور شیڈول بنانے کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ اِستعمال کریں۔ اپنے منصُوبوں کو قلم بند کرنے اور شیڈول بنانے سے آپ کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی کہ کیا اور کب اقدام اُٹھائے جائیں۔

اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھیں:

  • لوگوں سے کب اور کیسے رابطہ کریں گے؟ کون سے بہترین طریقے ہیں؟ بہترین مقامات کہاں ہیں؟ لوگوں کو تلاش کرنے کے مُختلف طریقوں کے لیے دِن کے بہترین اوقات کیا ہیں؟

  • ہم جن لوگوں سے ملتے ہیں اُن سے بامعنی بات چیت کیسے کریں؟

  • سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن ٹیکنالوجی پر ہم کیسے اور کب تلاش کریں گے؟

  • ہم اپنے معرضوں سے کب رابطہ کریں گے؟

  • جب دیگر منصُوبے کام نہ کریں تو ہم کون سے مُتبادل منصُوبے بنائیں گے؟

3۔ اپنےمنصُوبے پر عمل کریں

لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں اپنے مقاصد کو پانے کے لیے جاں فشانی سے کوشش کریں۔ دِن بھر اپنے دِل میں دُعا کرتے رہیں۔ جن لوگوں سے آپ ملیں اُن سے سلام اور بات چیت کرنے کے لیے تیار رہیں۔ رُوح آپ کو یہ جاننے میں مدد کرے گا کہ کہاں جانا، کیا کرنا ، کیا کہنا ہے، اور کیا تبدیلیاں کرنی ہیں۔

دِن بھر، اپنے آپ سے ایسے سوالات پوچھیں:

  • ہم اِیمان کے ساتھ کیسے کام کر سکتے ہیں، خُداوند پر بھروسا کریں کہ وہ ہماری مدد کرے اور اُس کے بچّوں کی خدمت کرنے کی ہماری کوششوں کو بڑھائے؟

  • جب ہم اپنے منصُوبوں پر عمل کرتے ہیں تو ہم تخلیقی اور دلیر کیسے ہو سکتے ہیں؟

  • ہم اپنے منصُوبوں کو لوگوں کی ضرُوریات اور حالات کے مطابق کیسے ڈھال سکتے ہیں؟

  • ہم لوگوں کو رُوحُ القُدس کے اثر کو محسُوس کرنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

منصُوبے ہمیشہ آپ کی اُمید کے مطابق نہیں جائیں گے۔ جب ضرُورت پڑے تو تبدیلی کے لیے تیار ہوں اور مُتبادل منصُوبہ اِستعمال کریں۔

4۔ ترقی کا جائزہ لیں اور پیروی کریں

دِن اور ہفتے کے دوران میں، لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے سنجیدگی سے جائزہ لیں۔ اپنے آپ سے ایسے سوالات پُوچھیں:

  • ہم نے اپنے مقاصد تک پُہنچنے اور اپنے منصُوبوں پر عمل کرنے میں کتنی نیک نیتی سے کام کِیا؟

  • لوگوں کو تلاش کرنے میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے ہمیں کیا تبدیلیاں کرنی چاہئیں؟

  • ہم ایسے معمولات میں پڑنے سے کیسے گُریز کریں جو لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں مؤثر نہیں ہیں؟

  • دِن کے اِس وقت کے دوران میں ہم کیا نئی چیز آزما سکتے ہیں؟

  • وہ کون سی تجاویز ہیں جن پر ہم وارڈ کی ہفتہ وار رابطہ میٹنگ میں تبادلہ خیال کر سکتے ہیں تاکہ لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے تلاش کرنے میں ہماری مدد ہو سکے؟ (دیکھیے باب 13۔)

بحیثیت ساتھی، اپنی ہفتہ وار اور روزانہ تلاش کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ”تلاش کرنے کی کوششیں باب 9 کا چارٹ اِستعمال کریں۔ اُن کاموں شناخت کریں جو آپ نیک نیتی سے کرتے ہیں، اور غور کریں کہ آپ بہتری کیسے لا سکتے ہیں۔

دِن بھر، اپنے کام میں خُدا کے ہاتھ کو پہچاننے کے لیے چند منٹوں کے لیے خاموشی اِختیار کریں۔