مشن کی بُلاہٹیں
باب 10: یِسُوع مسِیح پر اِیمان استوار کرنے کی تعلِیم دیں


”باب 10: یِسُوع مسِیح پر اِیمان استوار کرنے کی تعلِیم دیں،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل بانٹنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”باب 10،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

پہاڑی واعظ، اَز ہیری اینڈرسن

باب 10

یِسُوع مسِیح پر اِیمان استوار کرنے کی تعلِیم دیں

اِس بارے میں سوچیں

  • مَیں رُوح کے وسیلے کیسے تعلیم دے سکتا ہُوں؟

  • مَیں صحائف میں سے کیسے تعلیم دے سکتا ہُوں؟

  • دورانِ تعلیم مُجھے اپنی گواہی کیسے بیان کرنی چاہیے؟

  • مَیں لوگوں کی ضرُوریات کو پُورا کرنے کے لیے اپنی تعلیم کی منصُوبہ سازی اور اِصلاح کیسے کر سکتا ہُوں؟

  • مَیں کیسے بہتر سوال پُوچھ سکتا اور بہتر سُننے والا بن سکتا ہُوں؟

  • مَیں لوگوں کی اُن کے سوالوں کے جواب ڈھُونڈنے اور راہ نُمائی اور مضبُوطی پانے میں کیسے مدد کر سکتا ہُوں؟

آپ کو یِسُوع مسِیح کی بحال شُدّہ اِنجِیل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم دینے کے واسطے بُلایا گیا ہے جو کوئی آپ کو قبُول کرے۔ آپ جو کُچھ بھی کرتے ہیں اُس میں تعلیم دینا مرکزی ہے۔ جب آپ مُعاونت کے لیے خُداوند پر توکل کرتے ہیں، تو اُس نے وعدہ فرمایا ہے کہ:

”اور جو کوئی تُمھیں قبُول کرے، مَیں بھی وہاں ہُوں گا، پس مَیں تمھارے آگے آگے جاؤں گا۔ مَیں تُمھارے دائیں ہاتھ اور بائیں ہُوں گا، اور میرا رُوح تُمھارے دِلوں میں ہوگا، اور میرے فرشتے تُمھارے چوگِرد، وہ تُمھیں ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے“ (عقائد اور عہُود 84‏:88

اپنی تعلیم دینے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے دُعا، مُطالعہ، اور مشق کریں۔ اِس باب میں اور اِس کِتاب کے دیگر ابواب میں اُصُولوں کو لاگُو کریں۔ دِل جمعی سے تعلیم دینے کی نعمت کے طالِب ہوں تاکہ آپ دُوسروں کو برکت دیں اور خُدا کی تمجید کریں۔ خُداوند آپ کو قُوت اور اِختیار کے ساتھ تعلیم دینے میں مدد کرے گا جب آپ جاں فِشانی سے اُس کی تلاش کرتے اور اُس کا کلام سیکھتے ہیں۔

تعلیم دینے کے خواہاں ہوں جیسے مُنّجی نے تعلیم دی

اپنی فانی خِدمت کے دوران، یِسُوع… ”تعلیم دیتا … ، مُنادی کرتا… ، اور شِفا دیتا رہا“ (متّی 4‏:23)۔ اُس نے بُہت سے مقامات میں—عِبادت خانوں میں، گھروں میں، اور سڑک پر تعلیم دی۔ اُس نے بُہت بڑے اِجتماعات میں اور نِجی گُفتگُو میں تعلیم دی۔ اُس کی مؤثر ترین بات چیت میں سے بعض نہایت مُختصر یا غیر معمُولی صُورتِ حال میں تھی۔ اُس نے اپنے قَول کے ساتھ ساتھ اپنے فعل سے بھی تعلیم دی۔

مُنّجی نے ہر شخص کو اُس کی مُنفرد ضرُوریات کے مُطابق تعلیم دی۔ مِثال کے طور پر، ایک مفلُوج کی خِدمت گُزاری کرتے ہُوئے، اُس نے اُس کے گُناہ مُعاف کِیے اور اُسے شِفا دی (دیکھیں مرقس 2:‏1–12)۔ زِنا میں پکڑی گئی عورت کی خدمت گُزاری کرتے ہُوئے، اُس نے اُسے تحفُظ دِیا اور اُسے پھر گناہ نہ کرنے کی دعوت دی (دیکھیں یُوحنّا 8‏:2–11)۔ جب ایک مال دار شخص کے ساتھ بات کرتے ہُوئے جو ہمیشہ کی زِندگی پانے کا خواہش مند تھا، اُس نے نوجوان کی اُس کی پیروی کرنے کی دعوت قبُول نہ کرنے کے باوجُود ”اُس پر پیار آیا“ (مرقس 10‏:21؛ دیکھیں آیات 17–21

آپ یہ سیکھ کر اپنی تعلیم کو بہتر بنا سکتے ہیں کہ مُنّجی نے کس طرح تعلیم دی۔ مِثال کے طور پر، اُس نے باپ اور جنھیں اُس نے تعلیم دی اُن سے محبّت رکھی۔ وہ دُعاگو تھا۔ اُس نے صحائف میں سے تعلیم دی۔ اُس نے رُوحانی طور پر تیاری کی۔ اُس نے اِلہامی سوال پُوچھے۔ اُس نے لوگوں کو اِیمان کے ساتھ عمل کرنے کی دعوت دی۔ اُس نے اِنجِیل کے اُصُولوں کو روزمرّہ زِندگی سے تشبیہ دی۔

جیسی نجات دہندہ نے تدریس کی ویسی دَرس و تدریس کے خواہاں ہونا زِندگی بھر کی جُستجُو ہے۔ جب آپ اُس کی پیروی کرتے ہیں تو یہ قرینہ بہ قرینہ آپ تک پُہنچ جائے گی (دیکھیں 2 نیفی 28‏:30؛ عیتر 12‏:41

”میرا کلام پانے کے طالِب ہوں“

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دینے کے لیے، آپ کو اِس کی بُنیادی تعلیم اور اُصُولوں کو جاننے کی ضرُورت ہے۔ آپ کو رُوحانی عِلم اور اِنجِیلی سچّائیوں کی تصدیق بھی دَرکار ہے۔ خُدا وند نے فرمایا کہ ”میرے کلام کی مُنادی کرنے کا طالِب نہ ہو، بلکہ پہلے میرے کلام کو پانے کا طالِب ہو۔“

کلامِ خُداوند کو ”پانے“ کا مطلب اُس کا مُطالعہ کرنا اور اُس کو اپنے دِل کی گہرائی میں سَمونے دیں۔ جب آپ یہ کوشِش کرتے ہیں، تو اُس نے وعدہ کِیا، ”پھر تیری زُبان کھولی جائے گی؛ پھر، اگر تُو چاہتا ہے، تب، آدمیوں کو قائل کرنے کے لیے خُدا کی قُدرت، میرا رُوح اور میرا کلام تیرے پاس ہو گا“ (عقائد اور عہُود 11‏:21

ایک شخص صحائف پر نِشان لگاتے ہُوئے

خُداوند نے یہ بھی فرمایا ہے کہ ”متواتر اپنے ذہنوں میں زِندگی کے کلام کو محفُوظ کرتے رہنا“ عقائد اور عہُود 84:‏85)۔ کلامِ خُداوند کو محفُوظ کرنے سے آپ کے عِلم میں اِضافہ ہو گا اور آپ کی گواہی مضبُوط ہو گی۔ اِنجِیل کی تعلیم دینے کی آپ کی خواہش اور صلاحیت میں بھی اِسی طور اِضافہ ہو گا۔ (دیکھیں یعقُوب 4:‏6–7؛ ایلما 32:‏27–42؛ 36:‏26؛ 37:‏8–9۔)

صحائف، زِندہ نبیوں کے کلام، اور باب 3 کے اَسباق کا مُطالعہ کر کے دُعاگو ہو کر کلامِ خُداوند کو پایا اور محفُوظ کِیا۔

رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دیں

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل ”ہر اِیمان لانے والے کے واسطے نجات کے لیے خُدا کی قُدرت ہے“ (رومیوں 1:‏16)۔ اِسی وجہ سے، اِنجِیل کی بحالی کے پیغام کو اِلہٰی قُدرت—پاک رُوح کی قُدرت سے سِکھانے کی ضرُورت ہے۔

یہ ضرُوری ہے کہ آپ اپنی تعلیم دینے کی مہارتوں کو فروغ دیں۔ یہ بھی اَہم ہے کہ آپ جو عقائد اور اُصُول سِکھاتے ہیں اُنھیں خود بھی سیکھیں۔ تاہم، جب رُوحانی سچّائیوں کی تعلیم دیں، تو آپ اپنے عِلم اور صلاحیتوں پر زیادہ اِنحصار نہ کریں۔

رُوحُ القُدس کی قُدرت سے رُوحانی سچّائیوں کی تعلیم دی جاتی ہے۔ خُداوند نے فرمایا، ”اور رُوح تُمھیں اِیمان سے مانگی ہُوئی دُعا کے وسِیلے دِیا جائے گا؛ اور اگر تُم رُوح نہ پاؤ تو تعلیم نہ دینا“ (عقائد اور عہُود 42:‏14؛ مزید دیکھیں عقائد اور عہُود 50:‏13–14، 17–22

رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دینے سے کیا مُراد ہے

جب آپ رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دیتے ہیں، تو آپ اپنی تعلیم میں رُوحُ القُدس کی قُدرت پانے کے واسطے دُعا کرتے ہیں۔ آپ یہ بھی دُعا کرتے ہیں کہ لوگ رُوح کے وسِیلے سے سچّائیاں پائیں۔ لوگ شاید بعض سچّائیوں پر قائل ہو سکتے ہیں، مگر تبدیل ہونے کے لیے، اُنھیں رُوح کے ساتھ تجربات حاصِل کرنے کی ضرُورت ہوتی ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 8:‏2–3

اپنے آپ کو آلہِ کار بننے کے لیے تیار کریں جس کے ذریعے رُوح تعلیم دے سکتا ہے۔ تعلیم دینے میں پاک رُوح کو اپنے ساتھی کے طور پر سمجھیں۔

یہ جاننے میں مدد کے لیے کہ کیا کہنا ہے رُوح پر اِنحصار کریں۔ جو عقیدہ آپ نے مُطالعہ کِیا ہے اُسے یاد کروانے میں مدد کرے گا۔ وہ آپ کو کسی شخص کی ضرُوریات کے مُطابق جو کُچھ آپ تعلیم دیتے ہیں اُس کی منصُوبہ سازی کرنے اور اِسے تبدیل کرنے میں آپ کی دَست گِیری کرے گا۔

جب آپ رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دیں گے، تو وہ آپ کے پیغام کو لوگوں کے دِلوں تک لے جائے گا۔ وہ آپ کے پیغام کی تصدیق کرے گا جب آپ اپنی گواہی بیان کریں گے۔ آپ اور وہ لوگ جو آپ کو رُوح کے وسِیلے سے تعلیم دیتے ہیں وہ ترقی پائیں گے، ایک دُوسرے کو سمجھیں گے، اور مِل کر شادمان ہوں گے۔ (دیکھیں 2 نیفی 33‏:1؛ عقائد اور عہُود 50‏:13–22۔)

صدر عزرا ٹافٹ بینسن

”رُوح اِس کام میں سب سے اہم واحد عنصر ہے۔ رُوح کے ساتھ اپنی بُلاہٹ کو عظمت دیتے ہُوئے، آپ مِشنری میدان میں خُداوند کے لیے مُعجزات کر سکتے ہیں۔ رُوح کے بغیر، آپ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت سے قطعِ نظر کبھی بھی کامیاب نہ ہوں گے“ (عزرا ٹافٹ بینسن، مِشن کے نئے صدُور کے لیے سیمینار، 25 جُون، 1986)۔

آپ کی بُلاہٹ کا وعدہ

آپ ”رُوح کے وسِیلے سے میری اِنجِیل کی مُنادی کرنے کے لیے، یعنی مددگار جو سچّائی کی تعلیم دینے کے لیے بھیجا گیا تھا“ بُلائے اور مُقرر کِیے گئے ہیں (عقائد اور عہُود 50:‏14)۔ بعض اوقات آپ پریشان یا ناکافی محسُوس کر سکتے ہیں۔ شاید آپ کو پریشانی ہو کہ آپ کافی نہیں جانتے یا آپ کو کافی تجربہ نہیں ہے۔

آپ کا آسمانی باپ، جو آپ کو کامِل طور پر جانتا ہے، آپ کو یِسُوع مسِیح کے پُرعزم پیروکار کے طور پر جو پیش کر سکتے ہیں جس کی بدولت آپ کو بُلایا گیا ہے۔ وہ آپ کو ترک نہیں کرے گا۔ بھروسا رکھیں کہ رُوح آپ کی صلاحیتوں کو عظمت بخشے گا اور قُبول کرنے والوں کو سچّائی کی تعلیم دے گا۔

ایلڈر نیل ایل اینڈرسن

ایلڈر نیل ایل اینڈرسن نے کہا: ”جب مَیں نے مِشن کی چنوتی پر غور کِیا، تو مَیں نے خُود کو بُہت ناکافی اور غیر تیار محسُوس کِیا۔ مُجھے دُعا یاد ہے، ’آسمانی باپ، جب مَیں بُہت تھوڑا جانتا ہُوں تو مَیں مِشنری خدمت کیسے کر سکتا ہُوں؟‘ مَیں کلِیسیا پر اِیمان رکھتا تھا، مگر مَیں نے محسُوس کِیا کہ میرا رُوحانی عِلم بُہت محدُود تھا۔ جب مَیں نے دُعا کی، تو احساس ہُوا: ’آپ سب کُچھ نہیں جانتے، مگر آپ کافی جانتے ہو!‘ اِس یقین دہانی نے مُجھے مِشنری میدان میں اگلا قدم لے جانے کا حوصلہ بخشا“ (”آپ کافی جانتے ہیں،“ یا لیحونا، نومبر 2008، 13)۔

رُوح کو دعوت دیں جب آپ تعلیم دینا شروع کریں

لوگوں کے ساتھ پہلے چند لمحات نہایت اَہم ہیں۔ حقیقی اور قابلِ احترام بنیں۔ مُخلص دِل چسپی اور محبّت دِکھائیں۔ اُن کا بھروسا حاصِل کرنے کے طالب ہوں۔ بھروسا حاصِل کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ لوگ رُوح کو آپ کے ساتھ محسُوس کرتے ہیں۔

اُن کے پسِ منظر اور آپ کی مُلاقاتوں کے مُتعلق اُن کی توقعات کو سمجھنے میں آپ کی مدد کے واسطے چند آسان سوال پُوچھیں۔ غَور سے سُنیں۔

شُروع کرنے سے پہلے، سبق میں شامِل ہونے کے لیے موجُود تمام لوگوں کو دعوت دیں۔ اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ خلفشار کو دُور کریں تاکہ خُداوند کا رُوح محسُوس کِیا جا سکے۔

واضح کریں کہ آپ ہر سبق کا آغاز اور اِختتام دُعا کے ساتھ کرنا چاہیں گے۔ اِفتتاحی دُعا کرنے کی پیش کش کریں۔ خُلوصِ دِل سے دُعا کریں کہ خُدا اُن لوگوں کی زِندگیوں کے ہر پہلُو میں برکت دے جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ دُعا کریں کہ وہ اُس سچّائی کو محسُوس کریں جو آپ سِکھائیں گے۔ یاد رکھیں کہ ”راست باز [شخص] کی دُعا کے اَثر سے بُہت کُچھ ہو سکتا ہے“ (یعقُوب 5:‏16

رُوحُ القُدس کی تبدیل کرنے والی قُدرت پر اِیمان رکھیں۔ رُوح کی ہدایت کے مُطابق، آپ درج ذیل خیالات کا اِظہار کر سکتے ہیں جب آپ تعلیم دینا شُروع کرتے ہیں۔

  • خُدا ہمارا پیارا آسمانی باپ ہے۔ ہم سب بھائی اور بہنیں ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم خُوشی کا تجربہ کریں۔

  • ہم سب کے پاس مسائل اور مُشکلات ہیں۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کِن حالات سے گُزر رہے ہیں، یِسُوع مسِیح اور اُس کی تعلیمات آپ کی دَست گِیری کر سکتی ہیں۔ وہ آپ کو اِطمینان، اُمید، شِفا اور خُوشی تلاش کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یِسُوع آپ کو زِندگی کے مسائل کے لیے زیادہ مضبُوطی پانے میں مُعاونت کر سکتا ہے۔

  • ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، جو احساسِ جُرم، شرمندگی اور پچھتاوے پیدا کر سکتی ہیں۔ یہ احساسات تب ہی دُور ہوں گے جب ہم توبہ کرتے اور خُدا کی مُعافی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ فقط یِسُوع مسِیح کے کفّارے کے وسیلے سے ہی ہم اپنے گُناہوں سے مُکمل طور پر شِفا یاب ہو سکتے ہیں۔

  • ہم ہدایت و راہ نُمائی پائیں گے تاکہ آپ اپنے واسطے ہمارے پیغام کی سچّائی جان سکیں۔ ہم آپ کو کُچھ کام کرنے کی دعوت دیں گے، جیسا کہ مُطالعہ کرنا، دُعا کرنا، اور کلِیسیا میں شِرکت کرنا۔ ہمارا کِردار آپ کو اُن دعوتوں پر عمل کرنے اور اُن برکات کی وضاحت کرنے میں مُعاونت کرنا ہے جو آپ پا سکتے ہیں۔ براہِ مہربانی سوال پُوچھیں۔

  • ہمیں خُدا کے نبی کی طرف سے بُلاہٹ دی گئی ہے کہ جو کُچھ ہم جانتے ہیں اُسے بیان کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارا پیغام سچّا ہے۔

  • ہم آپ کو سِکھایں گے کہ خُدا کے ساتھ کیسے عہُود باندھے، یا خاص وعدے کِیے جا سکتے ہیں۔ یہ عہُود آپ کو خُدا کے ساتھ جوڑیں گے اور آپ کو اُس کی جانب سے خُوشی، مضبُوطی اور خاص وعدے پانے کی اِجازت دیتے ہیں۔

  • آپ سیکھیں گے کہ اپنی زِندگی میں کیسے تبدیلیاں لانی ہیں اور یِسُوع مسِیح اور اُس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ یِسُوع مسِیح کی ایک لازمی تعلیم، اور پہلا عہد جو ہم باندھتے ہیں، اُس کی مِثال کی پیروی کرنا اور مُناسب اِختیار سے بپتِسما لینا ہے (دیکھیں یُوحنّا 3:‏5؛ عقائد اور عہُود 22

مِشنری دُعا کرتے ہُوئے

سبق سِکھانے سے پہلے، آپ جو کُچھ سِکھائیں گے اُس کا آسان سا جائزہ دیں۔ لوگوں کی یہ دیکھنے میں مُعاونت کریں کہ یہ اُن کے لیے کیسے مُطابقت رکھتا ہے۔ مِثال کے طور پر، آپ کہہ سکتے ہیں کہ، ”ہم یہاں یہ پیغام دینے کے لیے آئے ہیں کہ یِسُوع مسِیح نے آج زمین پر اپنی کلِیسیا استوار کی ہے اور ہماری راہ نُمائی کے لیے زِندہ نبیوں کو بُلاہٹ دی ہے۔“ یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ، ”ہم یہاں آپ کی یہ جاننے میں مدد کرنے کے لیے آئے ہیں کہ خُدا آپ سے محبّت کرتا ہے اور اُس کے پاس آپ کے لیے خُوشی کا ایک منصُوبہ ہے۔“

جب وہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو قُبول کرتے اور اُس کے مُطابق زِندگی بسر کرتے ہیں تو تمام لوگ مُستفید ہوں گے۔ آسمانی باپ نے اُن لوگوں کو برکت دی ہو گی جو آپ کو قابلِ قدر رُوحانی تیاری کے ساتھ مِلتے ہیں (دیکھیں ایلما 16:‏16–17

رُوح کو دعوت دینا اور پہلی مُلاقات میں سچّائی کا بیان کرنا لوگوں کو آپ کو خُداوند کے خادمین کے طور پر پہچاننے میں مدد دے گا۔

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

سبق کا آغاز کرنے کے مُختلف طریقوں کی مشق کے لیے اِس سیکشن کی تجاویز کا اِستعمال کریں۔

صحائف کا اِستعمال کریں

کلِیسیا کے معیاری صحائف یِسُوع مسِیح کی بحال شُدّہ اِنجِیل کی تعلیم دینے کے لیے آپ کے بُنیادی وسائل ہیں۔ صحائف کو اپنی تعلیم کی بُنیاد کے طور پر اِستعمال کرنا کیوں ضرُوری ہے اِس کی بُہت سی وجوہات ہیں۔ مِثال کے طور پر:

اپنی تعلیم میں صحائف کا اِستعمال کرتے ہُوئے، آپ دُوسروں کی مُعاونت کر سکتے ہیں کہ وہ خُود سے صحائف کا مُطالعہ کرنا شُروع کریں۔ جب صحائف کے لیے آپ کی محبّت واضح ہے، تو اُنھیں مُطالعہ کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ دِکھائیں کہ صحائف کا مُطالعہ کیسے اُنھیں اِنجِیل سیکھنے اور خُدا کی محبّت محسُوس کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مِثالیں دیں کہ صحائف کس طرح اُن کے سوالوں کے جواب ڈھُونڈنے اور ہدایت اور مضبُوطی پانے میں اُن کی مُعاونت کر سکتے ہیں۔

اپنے آپ کو صحائف کا مُطالعہ کرنے کے لیے وقف کریں تاکہ آپ اِن میں سے مؤثر طریقے سے تعلیم دے سکیں (دیکھیں باب 2)۔ صحائف میں سے تعلیم دینے کی آپ کی صلاحیت بہتر ہو گی جب آپ ہر روز، ذاتی طور پر اور اپنے ساتھی کے ہم راہ اِن کا مُطالعہ کرتے ہیں۔

صحائف، خصُوصاً مورمن کی کِتاب کے مُطالعہ کے وسیلے لوگوں کو یِسُوع مسِیح پر اِیمان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کریں۔ درج ذیل تجاویز مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

گروپ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

صحائف مُتعارف کروائیں

حوالے کے پسِ منظر کو مُختصراً بیان کریں۔ ذیل کی مِثالیں صحائف کو مُتعارف کروانے کے چند طریقے بتاتی ہیں:

  • ”جوزف سمِتھ کی تاریخ میں، جوزف ہمیں اپنے اَلفاظ میں بتاتا ہے کہ جب وہ دُعا کرنے کے لیے جُھنڈ میں گیا تو کیا ہُوا۔ اُس نے کہا، ’مَیں نے نُور کا مِنارہ دیکھا …‘“

  • ”اِس حوالے میں، ایلما نبی اَیسے لوگوں کو تعلیم دیتا ہے جو خُدا کے کلام پر اپنے اِیمان کی مشق کرنے میں کمزور ہیں۔ وہ کلامِ خُدا کا موازنہ اُس بیج سے کرتا ہے جو ہمارے دِلوں میں بویا جا سکتا ہے۔ کیا آپ آیت کو پڑھنا شُروع کریں گے … ؟“

حوالہ پڑھیں

آیات کو بُلند آواز سے پڑھیں یا اُس شخص سے کہیں جسے آپ تعلیم دے رہے ہیں کہ وہ بُلند آواز سے پڑھے۔ اُن لوگوں کے ساتھ حساس ہوں جنھیں پڑھنے میں مُشکل پیش آتی ہے۔ اگر کوئی حوالہ اُن کے لیے سمجھنا مُشکل ہو، تو اُن کے ساتھ پڑھیں اور ضرُورت کے مُطابق وضاحت کریں۔ کسی بھی مُشکل اَلفاظ یا جُملوں کی وضاحت کریں۔ یا اُنھیں پڑھنے کے لیے کوئی آسان حوالہ دیں۔ حوالے میں مخصُوص نکات تلاش کرنے کے لیے اُنھیں مدعُو کریں۔

صحائف کا اِطلاق کریں

نیفی نے کہا، ”مَیں نے تمام نَوِشْتَوں کو اپنے آپ پر لاگو کِیا، تاکہ یہ ہمارے واسطے معرفت ہو اور مُفید ہو“ (1 نیفی 19:‏23)۔ ”اِطلاق کرنے“ سے مُراد صحائف کو اپنی زندگی میں لاگُو کرنا ہے۔

صحائف کو اُن پر لاگُو کریں جنھیں آپ سِکھاتے ہیں یہ ظاہر کرتے ہُوئے کہ کہانیاں اور اُصُول شخصی طور پر اُن سے کیسے مُطابقت رکھتے ہیں۔ مِثال کے طور پر:

  • ”آپ کی طرح، ایلما کے لوگوں پر بھی بھاری بوجھ تھا، تقریباً اُن کی برداشت سے کہیں زیادہ۔ مگر جب اُنھوں نے اِیمان کی مشق اور دُعا کی، تو خُدا نے اُنھیں مضبُوطی بخشی تاکہ وہ مُشکلات کو برداشت کر پائیں۔ پھر اُس نے اُن کی آزمایشوں سے اُنھیں رہائی بخشی۔ بالکل جیسے اُس نے اُن لوگوں کے ساتھ کِیا، مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا آپ کی آزمایشوں میں آپ کی دَست گِیری کرے گا جب آپ …“ (دیکھیں مضایاہ 24۔)

  • ”مورمن کے پانیوں میں ایلما کی ہدایت کا اِطلاق آج ہم پر ہوتا ہے۔ یُوحنا، کیا آپ چاہتے ہیں … ؟“ (دیکھیں مضایاہ 18۔)

لوگوں کو سِکھائیں کہ صحائف کو خُود پر کیسے ”لاگو کرنا“ ہے۔ ذاتی اِطلاق کو دریافت کرنا اُنھیں کلامِ خُدا کی قُدرت کو لاگُو کرنے اور تجربہ کرنے میں مُعاونت دے گا۔

لوگوں کو خُود سے پڑھنے کی دعوت دیں اور اُن کی مدد کریں

جن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں اُنھیں سچّائی کی گواہی پانے کے لیے صحائف، بالخصُوص مورمن کی کِتاب، کو پڑھنے کی ضرُورت ہے۔ اپنی تعلیم میں مؤثر طریقے سے صحائف کا اِستعمال کرنے سے، آپ لوگوں کی مُعاونت کر سکتے ہیں کہ وہ خُود سے صحائف کا مُطالعہ کرنا شُروع کریں۔

ہر مُلاقات کے بعد، ان کے پڑھنے کے لیے مخصُوص ابواب یا آیات تجویز کریں۔ مُطالعہ کرتے وقت اُن کے غور و خوض کرنے کے لیے سوال تجویز کریں۔ اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ روزانہ خُود سے اور اپنے خاندانوں کے ہم راہ صحائف کا مُطالعہ کریں۔ آپ اَرکان کو اَسباق کے دوران اپنے ساتھ پڑھنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔

اگلا سبق شُروع کرنے سے پہلے، اِس بات پر تبادلہِ خیال کر کے فالو اَپ کریں کہ آپ نے لوگوں کو کیا پڑھنے کی دعوت دی تھی۔ ضرُورت کے مُطابق، اِن صحائف کو سمجھنے اور ”اِطلاق کرنے“ میں اُن کی مدد کریں۔ اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ اپنے خیالات اور سوالات قلم بند کریں۔

جب آپ صحائف—خصُوصاً مورمن کی کِتاب—کو پڑھنے، سمجھنے اور لاگُو کرنے میں لوگوں کی مُعاونت کرتے ہیں تو اُنھیں کلامِ خُدا کے ساتھ رُوحانی تجربات حاصِل ہوں گے۔ وہ خُود سے پڑھنے اور صحائف کو اپنی زِندگیوں کا اَہم حِصّہ بنانے کا زیادہ اِمکان رکھیں گے۔

مِشنری خاندان کو تعلیم دیتے ہُوئے

لوگوں کی صحائف تک رَسائی پانے میں مدد کریں

صحائف اور زِندہ نبیوں کا کلام پہلے سے کہیں زیادہ طریقوں اور زیادہ زُبانوں میں دَستیاب ہے۔ جانیں کہ پرنٹ اور ڈیجیٹل اِختیارات اُن لوگوں کے واسطے دَستیاب ہیں جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں۔ لوگوں کی اُن طریقوں سے صحائف تک رَسائی پانے میں مدد کریں جو اُن کی ضرُوریات اور ترجیحات کے مُطابق ہوں۔ درج ذیل پر غور کریں:

  • لوگوں سے پُوچھیں کہ وہ کون سی زُبان میں صحائف کو پڑھنا یا سُننا پسند کریں گے۔

  • وہ لوگ جنھیں پڑھنے میں دِقت پیش آتی ہے، یا جو کُچھ وہ پڑھتے ہیں اُسے سمجھنے میں مُشکل محسُوس کرتے ہیں، وہ ایک ساتھ بُلند آواز سے پڑھنے یا آڈیو ریکارڈنگ سُننے سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔ یہ کلِیسیا کی ایپس اور ویب سائٹس پر مُفت دَستیاب ہیں۔

  • اگر کسی شخص کے پاس ڈیجیٹل ڈیوائس ہے، تو اُسے صحائف تک رَسائی پانے میں مدد کریں، خاص طور پر مورمن کی کِتاب تک۔ مورمن کی کِتاب کی ایپ اور گاسپل لائبریری کا اِشتراک کرنا آسان اور مُفت ہے۔

  • اگر ٹیکسٹ، چیٹ، یا ای میل اِستعمال کر رہے ہوں، تو صحائف کے لِنکس یا تصاویر بھیجیں۔ ویڈیو چیٹ میں تعلیم دیتے ہُوئے، اپنی سکرین کا اِشتراک کرنے پر غور کریں تاکہ آپ اِکٹھے آیات پڑھ سکیں۔

  • زِندہ نبیوں کے کلام تک رَسائی حاصِل کرنے میں لوگوں کی دَست گِیری کریں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے ساتھی کے پاس آپ کے فون پر صحائف کے تازہ ترین وسائل موجُود ہیں، بشمُول مورمن کی کِتاب کی ایپ اور گاسپل لائبریری۔

درج ذیل صحائف میں سے ایک کو مُنتخب کریں: مورمن کی کِتاب کا سرِورق؛ 3 نیفی 11؛ مرونی 10:‏3–8؛ یُوحنّا 17:‏3؛ رومیوں 8:‏16–17؛ 1 کرنتھیوں 15:‏29؛ یعقُوب 1:‏5؛ 1 پطرس 3:‏19–20؛ عاموس 3:‏7۔

اِس بات کا تعین کریں کہ آپ کیسے کریں گے:

  • حوالہ مُتعارف کروائیں۔

  • پسِ منظر اور سیاق و سباق فراہم کریں۔

  • حوالہ پڑھیں اور اِس کے مفہُوم کی وضاحت کریں۔

  • مُشکل اَلفاظ کے معانی بتائیں۔

  • جن کو آپ تعلیم دیتے ہیں اُن کی اپنی زِندگیوں پر اِس کا اِطلاق کرنے میں مدد کریں۔

مُطالعہِ صحائف

صحائف سے تعلیم دینا کیوں اَہم ہے؟

اپنی گواہی دیں

گواہی رُوحُ القُدس کی طرف سے دی گئی رُوحانی گواہی ہے۔ اپنی گواہی دینا اِنجِیل کی سچّائی کے بارے میں ایک سادہ، براہِ راست عِلم یا اِیمان کا اِعلان کرنا ہے۔ اپنی گواہی کا بیان آپ کی ذاتی گواہی کو اُن سچّائیوں میں شامِل کرتا ہے جو آپ نے صحائف سے سِکھائی ہیں۔

اپنی گواہی کا بیان کرنا رُوح کو مدعُو کرنے اور دُوسروں کو اِس کے اَثر کو محسُوس کرنے میں مدد کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔ رُوحُ القُدس کے مقاصد میں سے ایک آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی گواہی دینا ہے۔ وہ اکثر آپ کی رفاقت میں اِس کو پُورا کرتا ہے جب آپ گواہی دیتے ہیں۔

طاقت وَر گواہی کا اِنحصار فصاحت یا آپ کی آواز کے حُجم پر نہیں ہوتا—بلکہ آپ کے دِل کے یقین اور خُلوص پر ہوتا ہے۔ مُحتاط رہیں کہ اپنی گواہی میں جلدی بازی نہ کریں یا ڈرامائی نہ بنائیں۔ لوگوں کو احساس دِلانے کا موقع دیں کہ پاک رُوح اُنھیں گواہی دے کہ آپ نے جو تعلیم دی ہے وہ سچ ہے۔

آپ کی گواہی اُتنی ہی سادہ ہو سکتی ہے جیسے کہ ”یِسُوع مسِیح ہمارا نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والا ہے“ یا ”مَیں نے خُود جانا ہے کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے۔“ آپ اِس بارے میں مُختصر تجربہ بھی بیان کر سکتے ہیں کہ آپ نے یہ گواہی کس طرح حاصِل کی۔

تعلیم دیتے وقت، جب آپ تحریک محسُوس کریں اپنی گواہی دیں، نہ کہ محض آخِر میں۔ جب آپ کا ساتھی تعلیم دے رہا ہو تو اپنی گواہی بیان کریں تاکہ اُس نے جو کُچھ سِکھایا ہے اُس کی دُوسری گواہی مُیسر ہو۔

اپنی گواہی کا تذکرہ کریں کہ جو اُصُول آپ سِکھا رہے ہیں اگر وہ شخص اِس کی پیروی کرے گا تو اُس کی زِندگی میں برکت ہو گی۔ بتائیں کہ اِس اُصُول کی پیروی کرنے سے آپ کی زِندگی کیسے بابرکت ہُوئی ہے۔ آپ کی مُخلص گواہی لوگوں کے لیے ایسا ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گی کہ رُوحُ القُدس سچّائی کی تصدیق کرے۔

ذاتی مُطالعہ

صحائف کے درج ذیل حوالے گواہی دینے کی مِثالیں ہیں۔ ہر صحیفے کو پڑھتے ہُوئے سوالات پر غور کریں۔ اپنے جواب اپنے مُطالعاتی روزنامچے میں قلم بند کریں۔

مُطالعہِ صحائف

درج ذیل صحائف گواہی دینے کے اُصُولوں اور وعدوں کے مُتعلق کیا سِکھاتے ہیں؟

ضرُوریات کو پُورا کرنے کے لیے اپنی تعلیم کا منصُوبہ بنائیں اور اِسے مُرتب کریں

ہر شخص جس کو آپ سِکھاتے ہیں وہ منفرد ہوتا ہے۔ اُس کی رُوحانی دِل چسپیوں، ضرُوریات اور خدشات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ سوال پُوچھیں اور غور سے سُنیں۔ اگرچہ آپ اُس شخص کی ضرُوریات کو پُوری طرح نہیں سمجھ سکتے، یاد رکھیں کہ آسمانی باپ سمجھتا ہے۔ وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے آپ کی راہ نُمائی کرے گا۔

مِشنری جوڑے کو تعلیم دیتے ہُوئے

رُوح کو اَسباق کی ترتیب میں راہ نُمائی کرنے دیں

رُوح کو اُس ترتیب کی راہ نُمائی کرنے دیں جس میں آپ اَسباق سِکھاتے ہیں۔ آپ کے پاس اَسباق کو سِکھانے کی لچک ہے جو اُن لوگوں کی ضرُوریات، سوالات، اور حالات کے مُطابق بہترین ہے جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں۔

کبھی کبھار آپ کسی شخص کی ضرُوریات اور دِل چسپیوں کو پُورا کرنے کے لیے مُختلف اَسباق کے اُصُولوں کو یکجا کر سکتے ہیں۔ درج ذیل تین مِثالیں دیکھیں۔

یُوکی آپ کو آن لائن مِلی اور پُوچھ رہی ہے کہ کلِیسیا میں اُس کے دوست سگریٹ یا شراب کیوں نہیں پیتے ہیں۔ آپ اُسے حُکموں کی برکات کے بارے میں باب 3 میں سے درج ذیل حِصّوں کا اِستعمال کرتے ہُوئے سِکھا سکتے ہیں:

سیموئیل کو ایسا محسُوس نہیں ہوتا کہ وہ کہیں کا بھی ہے۔ آپ اُسے خُدا کے خاندان میں اُس کی پہچان اور اُس کے مقام کے مُتعلق باب 3 میں سے درج ذیل حِصّوں کا اِستعمال کرتے ہُوئے سِکھا سکتے ہیں:

ٹاٹیانا نے بُہت سے مذاہب کا مُطالعہ کِیا ہے اور وہ جاننا چاہتی ہے کہ کون سی چیز کلِیسیا کو مُختلف بناتی ہے۔ آپ اُسے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی بحالی کے بارے میں باب 3 میں سے درج ذیل حِصّوں کا اِستعمال کرتے ہُوئے سِکھا سکتے ہیں:

آسمانی باپ اپنے بچّوں کو جانتا ہے، لہٰذا جب آپ تعلیم دینے کی تیاری کرتے ہیں تو اِن فیصلوں کو کرنے کے لیے اِلہام پانے کے طالِب ہوں۔ پرکھنے کی نعمت کے لیے دُعا کریں جب آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا تعلیم دینی ہے۔ آپ کو حاصِل ہونے والے خیالات اور احساسات پر دھیان دیں۔

خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

لوگوں کو جو کُچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُسے لاگُو کرنے کے لیے وقت دیں

تعلیم دیتے وقت، لوگوں کو جو کُچھ وہ سیکھ رہے ہیں اُسے لاگُو کرنے کے لیے وقت دیں (دیکھیں 3 نیفی 17:‏2–3)۔ اُن کے وعدوں کو استوار رکھنے میں اُن کی مُعاونت کرنے کے مُناسب طریقے تلاش کریں۔ اُن اعمال کے ساتھ اُن کی مُعاونت کرنے پر توجہ مرکُوز کریں جو اِیمان کی بُنیاد تعمیر کریں گے، جیسا کہ دُعا کرنا، کلام پڑھنا، اور کلِیسیا میں شِرکت کرنا۔ اِس سے اُنھیں مزید وعدوں پر استوار رہنے کی توفیق نصیب ہو گی۔

جب آپ منصُوبہ بندی اور تعلیم دیتے ہیں، تو اِس بارے میں حساس ہوں کہ آپ کتنی نئی معلُومات کا تذکرہ کرتے ہیں۔ آپ کی تعلیم کا بُنیادی مقصد کسی شخص کو یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی تعمیر میں مدد کرنا ہے تاکہ یہ توبہ کی طرف لے جائے۔ آپ کا مقصد یہ نہیں ہے کہ آپ کتنی معلُومات فراہم کر سکتے ہیں۔

ایسی رفتار سے تعلیم دیں جو اُس شخص کے لیے مُناسب ہو۔ سوال پُوچھیں اور غور سے سُنیں تاکہ آپ سمجھیں کہ وہ کتنی اچھی طرح سیکھ رہا یا رہی ہے اور آپ جو سِکھا رہے ہیں اُس کا اِطلاق کر رہا یا رہی ہے۔

آپ جو سچّائیاں سِکھاتے ہیں، رُوحُ القُدس کی قُدرت کے ساتھ باہم مِل کر، لوگوں پر اَثر انداز ہو سکتی ہیں کہ وہ اپنی آزادیِ اِنتخاب کو اُن طریقوں سے اِستعمال کریں جو مسِیح پر اُن کے اِیمان کو استوار کرتے ہیں۔ جب وہ سب کُچھ جو سیکھتے ہیں اُسے لاگُو کر کے خُداوند پر اِیمان کی مشق کرتے ہیں، تو وہ رُوح کے وسیلے سے جانیں گے کہ اِنجِیل سچّی ہے۔

مُختلف قسم کے تعلیم دینے کے مواقع اِستعمال کریں

تعلیم دینے کے مواقع بُہت سی شکلوں میں ہو سکتے ہیں، جیسے کہ ذاتی طور پر مُلاقاتیں، ویڈیو چیٹ، فون کالز، ٹیکسٹ پیغامات، اور سوشل میڈیا۔

لوگوں کے وقت کا احترام کریں

اپنی تعلیم کو سادہ اور مُختصر رکھیں۔ جب آپ اُن کے وقت اور درخواستوں کا احترام کرتے ہیں تو لوگ آپ سے دوبارہ مِلنے کا زیادہ اِمکان رکھیں گے۔ پُوچھیں کہ اُن کے پاس مُلاقات کے لیے کتنا وقت ہے۔ کسی بھی گُفتگُو کا آغاز اور اِختتام طے شُدّہ وقت پر کریں، چاہے وہ شخصی طور پر یا آن لائن تعلیم دینا ہو۔ آگاہ رہیں کہ بعض مقامات پر، فون کالز یا ویڈیو چیٹ مہنگی ہو سکتی ہیں۔

ایک سبق میں موجود اُصُول سِکھانے کے لیے آپ کو متعدد مُلاقاتیں کرنی ہوں گی۔ عام طور پر تعلیمی مُلاقات 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، اور آپ کِسی شخص کو کم اَز کم 5 منٹ کے لیے بھی تعلیم دے سکتے ہیں۔ لوگوں کے وقت کے مُطابق اپنی تعلیم کو مُرتب دیں۔

ٹیکنالوجی کا دانِش مندانہ اِستعمال کریں

آپ کو ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہُوئے لوگوں کو تعلیم دینے کے بُہت سے مواقع مُیسر ہیں۔ بعض لوگ برقی ذرائع کے ذریعے بات چیت کرنے کی سہُولت یا رازداری کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ جن لوگوں سے آپ شخصی طور پر مُلاقات کرتے ہیں وہ بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے اِضافی مُعاونت سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔ بات چیت کے لیے دَستیاب وسائل پر تبادلہِ خیال کریں۔ پھر فالو اَپ کریں اور جُڑے رہیں۔ ہر شخص کی ترجیحات کو اپنی بات چیت کی راہ نمائی کرنے دیں۔

ٹیکنالوجی جیسا کہ ویڈیو کالز اُن لوگوں کو تعلیم دینے کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جن کا شیڈول مصرُوف ہو یا جو بُہت دُور رہتے ہوں۔ بعض اوقات اَرکان کے لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے سبق میں شِرکت کرنا آسان ہوتا ہے۔

نوجوان سیکھنے والوں کی مدد کریں

نجات دہندہ نے اپنی خِدمت کے دوران، اپنے شاگِردوں سے کہا کہ، ”چھوٹے بچّوں کو میرے پاس آنے دو، اُن کو منع نہ کرو: کیوں کہ خُدا کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے“ (مرقس 10:‏14)۔ جب آپ بچّوں کو تعلیم دیتے ہیں، تو اُن کی ضرُوریات کو پُورا کرنے کے لیے اپنے نُقطہِ نظر اور پیغام کو مُرتب کریں۔ اُن چیزوں پر گُفتگُو کر کے اِنجِیل سیکھنے میں اُن کی مدد کریں جو اُن سے واقف ہیں۔ یقینی بنائیں کہ وہ سمجھیں کہ آپ کیا سِکھا رہے ہیں۔

مُطالعہِ صحائف

دیکھیں عقائد اور عہُود 84:‏85۔ ”وہ حِصّہ جو ہر شخص کو مِلے گا“ دِیے جانے کا کیا مفہُوم ہے؟ آپ اپنی تعلیم میں اِس کا اِطلاق کس طرح کر سکتے ہیں؟

خُداوند نے وفادار مِشنریوں سے یہ جاننے کے بارے میں کیا وعدہ کِیا ہے کہ کیا کہنا ہے؟

اپنے ساتھی کے ساتھ ہم آہنگی میں تعلیم دیں

خُداوند نے فرمایا، ”تُم میرے رُوح کی قُدرت سے، دو دو ہو کر، میری اِنجِیل کی مُنادی کے لیے جاؤ گے“ (عقائد اور عہُود 42:‏6)۔ وہ آپ کو اور آپ کے ساتھی کو ”ایک ہونے“ کا بھی حُکم دیتا ہے (عقائد اور عہُود 38:‏27)۔ آپ کی تعلیم زیادہ قوّی اور دِل چسپ ہو گی اگر آپ اور آپ کے ساتھی اِتحاد میں کام کریں گے۔ مُتبادل اَسباق کا مُختصر حِصّہ بتاتے ہُوئے۔

رفیقی مُطالعہ کے دوران، گُفتگُو کریں اور مشق کریں کہ آپ کیسے سِکھائیں گے تاکہ آپ مُتحد ہو سکیں۔ لوگوں کو آن لائن تعلیم دیتے وقت تیاری کریں کہ آپ کیسے باہم مِل کر کام کریں گے۔ ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے حِفاظتی تدابیر پر عمل کریں، جس کا ذِکر باب 2 میں کِیا گیا ہے۔

مِشنری ایک شخص کو تعلیم دیتے ہُوئے

جب آپ کا ساتھی تعلیم دے رہا ہو، تو اُس کے لیے دُعا کریں، سُنیں، اور اُس پر نظر کریں۔ اپنے ساتھی کی اُن سچّائیوں کی دُوسری گواہی پیش کرنے سے مُعاونت کریں جو اُس نے سِکھائی ہیں (دیکھیں ایلما 12:‏1)۔ اپنے تاثرات پر عمل کریں جب رُوح آپ کو کُچھ کہنے کی ترغیب دیتا ہے۔

جن لوگوں کو آپ تعلیم دیتے ہیں اُن میں خُلوصِ دِل سے دِل چسپی رکھیں۔ اُنھیں سُنیں۔ جب وہ یا آپ بول رہے ہوں تو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ اُن کے جوابات کا بغور مُشاہدہ کریں، اور رُوحانی ترغیبات کو سُنیں۔

اَراکین کو شِرکت کی دعوت دیں

جن لوگوں کے ساتھ آپ کام کر رہے ہیں اُنھیں تعلیم دینے اور اُن کی معاونت کرنے کے لیے اَراکین کو مدعُو کریں۔ ایسا شخصی طور پر یا ورچوئل طور پر ہو سکتا ہے۔ ہفتہ وار رابطہ میٹنگ کے دوران، وارڈ کے قائدین سے مشورت کریں کہ کون مدد کر سکتا ہے۔

جب اَرکان تعلیم دینے اور رفاقت میں حِصّہ لیتے ہیں، تو وہ بصیرت شامِل کر سکتے اور دوستوں کے طور پر رابطے استوار کر سکتے ہیں۔ وہ مِشنری خِدمت کی خُوشی کو محسُوس کریں گے۔

اَرکان کو تعلیم دینے میں اپنی مدد کے لیے مدعُو کریں

اَسباق سے پہلے، اَراکین کے ساتھ منصُوبہ بندی کریں کہ کیسے مِل کر کام کرنا ہے۔ آپ اِس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ٹیکسٹ پیغام یا مُختصر فون کال اِستعمال کر سکتے ہیں کہ آپ کیا تعلیم دیں گے، کون دُعا کرے گا، کون گُفتگُو کی راہ نمائی کرے گا، اور دیگر تفصیلات۔

اَسباق میں اَرکان کا بُنیادی کِردار مُخلص گواہی پیش کرنا، مُختصر ذاتی تجربات بیان کرنا، اور مُتعلمین کے ساتھ تعلق کو فروغ دینا ہے۔ آپ اَرکان سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ بیان کریں کہ وہ سبق میں کسی خاص اُصُول کو کیسے سیکھنے، قُبول کرنے اور عمل پیرا ہونے کے قابل ہُوئے تھے۔ اگر وہ تبدیل شُدگان ہیں، تو اُنھیں تذکرہ کرنے کی دعوت دیں کہ اُنھوں نے کیسے کلِیسیا میں شامِل ہونے کا فیصلہ کیا۔

جب اَرکان کسی کا حوالہ دیتے ہیں، تو اُنھیں تعلیم دینے میں شامِل ہونے کو کہا جائے۔ اَرکان اِن حالات میں زیادہ سے زیادہ شریک ہو سکتے ہیں۔ اُن سے مشورت کریں کہ وہ کس طرح شِرکت کرنا چاہتے ہیں۔

غور کریں کہ اَراکین کے ساتھ تعلیم دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا اِستعمال کیسے مُناسب ہو سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی اَراکین کو وقت دینے کے عزّم کے بغیر آپ کے ساتھ شامِل ہونے کی اِجازت دیتی ہے جس کے لیے ذاتی طور پر مُلاقات دَرکار ہوتی ہے۔

ہفتہ وار رابطہ میٹنگ میں، قائدینِ وارڈ کے ساتھ منصُوبہ بندی کریں کہ کوئی رُکن جتنا مُمکن ہو زیادہ سے زیادہ اَسباق میں شامِل ہو (دیکھیں باب 13)۔ نئے اَرکان سے پُوچھنے پر غور کریں کہ وہ آپ کی تعلیم دینے میں مُعاونت کریں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

تصور کریں کہ کسی رُکن کے گھر میں کسی خاندان کو سبق سِکھانے کے لیے آپ کی مُلاقات طے ہے۔ تبادلہِ خیال کریں کہ درج ذیل اَرکان میں سے ہر ایک کو آپ کے ساتھ تعلیم دینے میں مدد دینے کے لیے کیسے شامِل کِیا جائے گا:

  • وارڈ مِشنری جو حال ہی میں کُل وقتی مِشن سے واپس لوٹا ہے

  • کاہن

  • نیا رُکن

  • بُزرگان کی جماعت یا اَنجُمنِ خواتین کے صدر

اَرکان کو مدد دینے کی دعوت دیں

اَرکان تعلیم دینے کی مُلاقاتوں کے درمیان لوگوں کو قابلِ قدر مدد بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ وہ ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، اِکٹھے صحائف پڑھ سکتے ہیں، لوگوں کو اُن کے گھروں میں یا سرگرمیوں کے لیے مدعُو کر سکتے ہیں، یا اُنھیں کلِیسیا میں اِکٹھے بیٹھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ وہ سوالوں کے جواب دے سکتے ہیں اور ظاہر کر سکتے ہیں کہ اُن کی زِندگیاں کلِیسیائی اَرکان کے طور پر کیسی ہیں۔ اُن کی زِندگی کا تجربہ اور تناظُر اُن لوگوں کے ساتھ اِن طریقوں سے تعلق رکھنے میں مدد کر سکتا ہے جو بعض اوقات مِشنریوں کے تعلق سے بُہت مُختلف ہوتے ہیں۔

اَراکین کے ساتھ اُن طریقوں کے مُتعلق مشورت کریں جن سے آپ باہم مِل کر تعلیم نہ لینے والے لوگوں کی مُعاونت کر سکتے ہیں۔

سمجھ بُوجھ کے لیے تعلیم دیں

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دیں تاکہ لوگ اِسے سمجھیں۔ صحائف اور اَسباق کا مُطالعہ کریں تاکہ آپ اِن میں سے واضح طور پر تعلیم دے سکیں۔ جتنا زیادہ واضح طور پر آپ تعلیم دیتے ہیں، رُوحُ القُدس کے لیے سچّائی کی گواہی دینے کا موقع زیادہ اُتنا ہی بہتر ہو گا۔

آپ نے جو تعلیم دی ہے اُس کے بارے میں سوچنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سوال پُوچھیں۔ پھر سُنیں کہ آیا وہ اِسے سمجھتے اور قُبول کرتے ہیں۔

سمجھ بُوجھ کے لیے تعلیم دینے کا حِصّہ اِلفاظ، فِقرات، اور خیالات کی وضاحت کرنا ہے۔ آپ اِنجِیل سِکھانے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں بذریعہ:

  • آپ جو الفاظ اِستعمال کرتے ہیں اُن کو سمجھنا۔

  • ایسے الفاظ کی وضاحت کرنا جو شاید دُوسرے نہ سمجھ سکیں۔

  • لوگوں سے سوال پُوچھنا جیسے کہ ”کیا آپ ہمارے ساتھ اپنے فہم کا اِشتراک کریں گے کہ ہم نے ابھی کیا بیان کِیا ہے؟“ یا ”کیا آپ اِس کا خُلاصہ بیان کرنے کے لیے راضی ہوں گے جس کی بابت ہم نے بات کی؟“

جب آپ باب 3 میں عقائد کی تعلیم دیتے ہیں، تو کسی بھی ایسے الفاظ، فِقرات، اور خیالات پر غور کریں جن کو لوگ سمجھ نہیں سکتے۔ گاسپل لائبریری میں موجود وسائل کو اِستعمال کرتے ہُوئے اِن کی وضاحت کریں، جیسے کہ راہ نُمائے صحائف، بائبل ڈِکشنری، اور اِنجِیلی موضُوعات۔

اپنی تعلیم کو سادہ اور مُختصر رکھیں۔ اِسے یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر مرکُوز رکھیں، بُنیادی عقائد اور اُصُولوں کی سمجھ بُوجھ تعمیر کریں۔ رُوحُ القُدس سے آنے والی سمجھ بُوجھ کو تلاش کرنے میں لوگوں کی مُعاونت کریں۔ جب وہ یہ فہم پاتے ہیں، تو وہ اِنجِیل کے پیغام پر اِیمان لائیں گے۔

مُطالعہِ صحائف

ہمیں کیوں احتیاط سے عقائد کی وضاحت کرنی چاہیے؟

ہم کس طرح سیکھتے ہیں؟ معلُومات کو بتدریج سِکھانا کیوں ضرُوری ہے؟

سادگی کیوں اہم ہے؟

آپ درج ذیل آیات سے کیا سیکھ سکتے ہیں کہ خُدا اپنے بچّوں کے ساتھ کیسے بات چیت کرتا ہے؟

سوالات پُوچھیں

نجات دہندہ نے ایسے سوالات پُوچھے جنھوں نے لوگوں کو اُن سچّائیوں کے بارے میں سوچنے اور گہرے طور پر محسُوس کرنے کی دعوت دی جو اُس نے سِکھائیں تھیں۔ اُس کے سوالات نے رُوح کو تلاش کرنے اور عزّم کی ترغیب بخشی۔

آپ کی تعلیم میں اچھے سوالات بھی اَہم ہیں۔ وہ لوگوں کی دِل چسپیوں، خدشات، اور سوالات کو سمجھنے میں آپ کی دَست گِیری کریں گے۔ اچھے سوال رُوح کو مدعُو کر سکتے ہیں اور لوگوں کو سیکھنے میں مُعاون ہو سکتے ہیں۔

اِلہامی سوال پُوچھیں

اچھے سوال پُوچھنے کے لیے رُوح کی ہدایت کے خواہاں ہوں۔ صحیح وقت میں صحیح سوال لوگوں کو اِنجِیل سیکھنے اور رُوح کو محسُوس کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اِلہامی سوال اور مُخلصانہ کلام سُننے سے لوگوں کو کُھل کر بات کرنے اور اپنے احساسات کا تذکرہ کرنے میں زیادہ آرام دَہ ہونے میں مدد حاصِل ہو گی۔ اِس سے اُنھیں بڑھتی ہُوئی گواہی دریافت کرنے میں مدد ہو سکتی ہے۔ جب وہ کسی چیز کو سمجھ نہیں پاتے یا کوئی تشویش ہو تو وہ آپ سے سوالات پُوچھنے میں زیادہ آرام دَہ بھی ہوں گے۔

درج ذیل جدول چند ایک مِثالوں کے ساتھ ساتھ اِلہامی سوال پُوچھنے کے چند اُصُول بھی ظاہر کرتا ہے۔

اِلہامی سوالات کے اُصُول اور مِثالیں

اُصُول

مِثالیں

ایسے سوال پُوچھیں جو لوگوں کو رُوح محسُوس کرنے میں مدد کریں۔

  • کیا آپ کوئی ایسا تجربہ بیان کر سکتے ہیں جب آپ نے اپنی زِندگی میں خُدا کے اَثر و رُسُوخ کو محسُوس کِیا ہو؟

  • آپ نے اپنے لیے خُدا کی محبّت کو کیسے محسُوس کِیا ہے؟

ایسے سوال پُوچھیں جو سادہ اور سمجھنے میں آسان ہوں۔

  • آپ نے اِس صحیفے سے یِسُوع مسِیح کی بابت کیا سیکھا ہے؟

آپ جو تعلیم دے رہے ہیں اُس کے بارے میں سوچنے میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے سوال پُوچھیں۔

  • یہ اُس چیز سے کیسے مُماثلت رکھتی ہے جس پر آپ پہلے ہی اِیمان رکھتے ہیں؟ یہ کِس طرح مُختلف ہے؟

ایسے سوالات پُوچھیں جو آپ کی یہ جاننے میں مُعاونت کریں کہ لوگ کس طرح اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ آپ کیا سِکھا رہے ہیں۔

  • آج ہم نے جُو کُچھ سِکھایا ہے اِس سے مُتعلق آپ کے کیا سوالات ہیں؟

  • آپ آج ہماری گُفت گُو کا خُلاصہ کیسے پیش کریں گے؟

ایسے سوال پُوچھیں جو لوگوں کو بتانے میں مدد کریں کہ وہ کیسا محسُوس کر رہے ہیں۔

  • یِسُوع مسِیح نے آپ کی زِندگی میں آپ کی کیسے مُعاونت کی ہے؟

  • آج ہم نے جس کے مُتعلق بات کی ہے اُس میں سے آپ کے لیے سب سے اَہم کیا تھا؟

ایسے سوالات پُوچھیں جو محبّت اور فِکر ظاہر کریں۔

  • ہم کیسے آپ کی مدد کر سکتے ہیں؟

ایسے سوال پُوچھیں جو لوگوں کو جو کُچھ اُنھوں نے سیکھا ہے اُسے لاگُو کرنے میں مدد کریں۔

  • ہم اِس صحیفے سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

  • یہ صحیفہ آپ کی زِندگی میں کیسے آپ کی مدد کر سکتا ہے؟

  • جب ہم نے بات کی، تو آپ نے جو کُچھ سیکھا ہے اُس سے آپ نے کیا کرنے کا تاثر محسُوس کِیا ہے؟

ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

آپ نے جو حالیہ سبق سِکھایا ہے اُس سے اپنے سبق کے منصُوبے کا جائزہ لیں۔ اپنے منصُوبے میں بیان کردہ ہر ایک اَہم اُصُول کے لیے ایک سوال لِکھیں۔

یہ دیکھنے کے لیے اپنے سوالات کا جائزہ لیں کہ آیا وہ اِس حِصّے میں اُصُولوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

اِس کے بعد، ہر سوال کا جواب اِس طور سے دیں جیسے آپ کو کُچھ سِکھایا جا رہا ہو۔

اپنے ساتھی کے ساتھ اپنے سوالات کا تذکرہ کریں۔ اِکٹھے مِل کر، اپنے سوالات کا جائزہ لیں اور بہتر بنائیں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

جن لوگوں کو آپ تعلیم دے رہے ہیں اُنھیں درج ذیل تجربات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

  • مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرتے ہُوئے اُنھیں رُوحانی تجربہ حاصِل ہوتا ہے۔

  • ساتھی باقاعدگی سے رُوحانی چیزوں کا مذاق اُڑاتے ہیں۔

  • خاندان کے اَرکان کسی اور کلِیسیا کے مضبُوط رُکن ہیں۔

  • دوست یقین رکھتے ہیں کہ ”مورمن“ مسِیحی نہیں ہیں۔

کسی ایسے سوال کے مُتعلق سوچیں جو آپ اِن حالات میں سے ہر ایک کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پُوچھیں گے۔ اپنے مُطالعہ کے روزنامچہ میں اِن سوالات کو قلم بند کریں۔ اپنے ساتھی سے بات چیت کریں کہ آپ اپنے تحریر کردہ سوالات کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔

غیر مؤثر یا ضرُورت سے زیادہ سوالات سے اِجتناب کریں

ایسے سوالات پُوچھنے کی کوشِش نہ کریں جو کہ:

  • واضح جواب رکھتے ہوں۔

  • اگر وہ جواب نہیں جانتا یا جانتی تو کسی کو شرمندہ کر سکتے ہیں۔

  • ایک سے زائد تجاویز شامِل کریں۔

  • وہ عقائد سِکھائیں جو آپ نے ابھی تک نہیں سِکھائے۔

  • کوئی واضح مقصد نہیں رکھتے۔

  • ضرُورت سے زیادہ ہیں۔

  • چھیڑ چھاڑ یا لوگوں کو پریشان اور ناراض کر سکتے ہیں۔

کم مؤثر سوالات کی مِثالیں درج ذیل ہیں:

  • پہلا نبی کون تھا؟ (شاید وہ شخص جواب نہیں جانتا۔)

  • اپنے جسموں کو پاک رکھنے سے رُوح ہماری کیسے مدد کرے گا اور یہ ظاہر کرے گا کہ ہم خُدا کے نبی کی پیروی کرنے کے لیے تیار ہیں؟ (ایک سے زائد تجاویز شامِل ہیں۔)

  • کیا خُدا کے حُکموں کی بابت جاننا اَہم ہے؟ (یہ ایک ہاں-نہیں کا سوال ہے، اور جواب واضح ہے۔)

  • ہر روز ہم ایسا کون سا کام کر سکتے ہیں جو ہمیں خُدا کی قُربت محسُوس کرنے میں مدد دے گا؟ (یہ ایک مُبہم سوال ہے جو مخصُوص جواب کی تلاش میں ہے: دُعا کریں۔)

  • نُوح کے بعد اگلا نبی کون تھا؟ (وہ شخص شاید جواب نہ جانتا ہو، اور آپ کے پیغام کے لیے سوال اَہم نہیں ہے۔)

  • کیا آپ سمجھ پا رہے ہیں کہ مَیں کیا کہہ رہا ہُوں؟ (وہ شخص محسُوس کر سکتا ہے جیسے کہ آپ اُسے نیچا دِکھا رہے ہیں۔)

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

کسی ایسے شخص کی ضرُوریات پر غور کریں جس کو آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ گُفتگُو کریں کہ وہ آپ کے سوالوں کے جواب کیسے دے سکتا یا سکتی ہے۔ چند ایک سوالات پُوچھنے کی منصُوبہ بندی کریں جو اِس سیکشن میں دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔ اِس بات پر تبادلہِ خیال کریں کہ یہ سوال رُوح کو کیسے مدعُو کر سکتے اور اُس شخص کی اِنجِیل سیکھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

سُنیں

جب آپ دھیان سے دُوسروں کو سُنتے ہیں، تو آپ اُنھیں بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ جب وہ جانتے ہیں کہ اُن کے خیالات اور احساسات آپ کے لیے اَہم ہیں، تو وہ آپ کی تعلیمات کو قُبول کرنے کا زیادہ اِمکان رکھتے ہیں، ذاتی تجربات کا اِشتراک کریں، اور وعدے کریں۔

جب آپ سُنتے ہیں، تو آپ بصیرت پائیں گے کہ اپنی تعلیمات کو اُن کی ضرُوریات اور دِل چسپوں کے مُطابق کیسے ڈھالنا ہے۔ آپ بہتر طور پر سمجھ پائیں گے کہ اِنجِیل کی سچّائیاں اُن کے لیے سب سے زیادہ مُفید ہوں گی۔

خاص طور پر رُوح کی سرگوشیاں سُنیں۔ جب دُوسرے اپنے احساسات کا ذِکر کرتے ہیں، تو رُوحُ القُدس آپ کو خیالات یا تجاویز سے تحریک دے سکتا ہے۔ رُوح آپ کو یہ سمجھنے میں بھی مدد کر سکتا ہے کہ دُوسرے کیا اِظہار کرنے کی کوشِش کر رہے ہیں۔

مِشنری خاندان سے گُفتگُو کرتے ہُوئے

حقیقی فِکر کے ساتھ سُنیں

سُننے میں کوشِش اور حقیقی فِکر کی ضرُورت ہوتی ہے۔ جب دُوسرے بات کرتے ہیں، تو اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اُن کی باتوں پر توجہ مرکُوز کر رہے ہیں۔ منصُوبہ بندی کرنے کے رُجحان سے بچیں کہ آپ کیا کہیں گے۔

ایلڈر جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا کہ: ”بولنے سے زیادہ اَہم بات سُننا ہے۔ یہ لوگ بے جان چیزیں نہیں ہیں جو محض بپتِسما کے اعداد و شُمار ہیں۔ … اِن دوستوں سے پُوچھیں کہ اُن کے لیے سب سے زیادہ کیا اہمیت رکھتا ہے۔ وہ کیا پسند کرتے ہیں، اور وہ کیا عزیز رکھتے ہیں؟ اور پھر غور سے سُنیں۔ اگر ترتیب دُرست ہو تو آپ پُوچھ سکتے ہیں کہ اُن کے خوف کیا ہیں، وہ کس چیز کی تمنّا کرتے ہیں، یا وہ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ اُن کی زِندگیوں میں کمی ہے۔ مَیں آپ سے وعدہ کرتا ہُوں کہ جو کُچھ وہ کہتے ہیں وہ ہمیشہ اِنجِیل کی سچّائی کو نُمایاں کرے گا جس کے بارے میں آپ گواہی دے سکتے ہیں اور جس کے مُتعلق آپ مزید کُچھ پیش کر سکتے ہیں۔ .… اگر ہم محبّت سے سُنتے ہیں، تو ہمیں پریشان ہونے کی ضرُورت نہیں ہو گی کہ کیا کہنا ہے۔ یہ ہمیں دِیا جائے گا—رُوح کے وسیلے سے اور ہمارے دوستوں کی طرف سے“ (”میرے گواہ،“ اِنزائن، مئی 2001، 15)۔

اَن کہے پیغامات کا مُشاہدہ کریں

لوگ اپنی جسمانی زُبان کے ذریعے بھی بات چیت کرتے ہیں۔ اُن کے بیٹھنے کا طریقہ، اُن کے چہرے کے تاثرات، وہ اپنے ہاتھوں سے کیا کرتے ہیں، اُن کی آواز کا لہجہ، اور وہ کہاں دیکھ رہے ہیں۔ اُن کے اَن کہے پیغامات کا مُشاہدہ آپ کو اُن لوگوں کے جذبات کو سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں۔

اپنی جسمانی زُبان سے بھی آگاہ رہیں۔ خُلوصِ دِل سے سُنتے ہُوئے دِل چسپی اور جوش کا پیغام دیں۔

لوگوں کو سوچنے اور جواب دینے کا وقت دیں۔

نجات دہندہ اکثر ایسے سوالات پُوچھتا ہے جن کے جواب کے لیے ایک شخص کو وقت دَرکار ہوتا ہے۔ جب آپ کوئی سوال پُوچھیں، تو اُس شخص کو سوچنے اور جواب دینے کا موقع دینے کے لیے تھوڑا ٹھہریں۔ خاموشی سے مت ڈریں۔ لوگوں کو اکثر سوچنے اور سوالوں کے جواب دینے کے لیے یا جو وہ محسُوس کر رہے ہیں اُس کا اِظہار کرنے کے لیے وقت دَرکار ہوتا ہے۔

آپ کوئی سوال پُوچھنے کے بعد، رُوحانی تجربہ بتانے کے بعد، یا جب لوگوں کو اِظہارِ خیال کرنے میں دُشواری ہو رہی ہو تو آپ رُک سکتے ہیں۔ جواب دینے سے پہلے اُنھیں اپنے خیالات کو مُکمل کرنے کے لیے وقت ضرُور دیں۔ جب وہ بات کر رہے ہوں تو مداخلت نہ کریں۔

شفقت کے ساتھ جواب دیں

جب کوئی شخص کسی سوال کا جواب دیتا ہے تو، اگر مُناسب ہو تو شفقت کا اِظہار کرتے ہُوئے اپنا جواب شُروع کریں۔ آپ کی شفقت ظاہر کرتی ہے کہ آپ حقیقی طور پر پرواہ کرتے ہیں۔ کسی نتیجے پر پُہنچنے، فوری طور پر حل پیش کرنے، یا تمام جوابات دینے سے گُریز کریں۔

تصدیق کریں کہ آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں

جب یہ سمجھنے کی کوشِش کر رہے ہوں کہ کوئی شخص کیا کہہ رہا ہے، تو اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُوچھیں کہ آپ سمجھتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، آپ پُوچھ سکتے ہیں، ”تو آپ کیا کہہ رہے ہیں ۔ کیا یہ دُرست ہے؟“ یا ”اگر مَیں صحیح طور پر سمجھتا ہُوں، تو آپ اُسے محسُوس کر رہے ہیں ۔“ جب آپ کو یقین نہ ہو کہ آپ سمجھتے ہیں، تو اُس شخص سے وضاحت طلب کریں۔

مُشکل بات چیت کو سنبھالنا سیکھیں

آپ لوگوں کو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سِکھا کر سب سے زیادہ مُعاونت کریں گے۔ بعض لوگ زیادہ تر باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات لوگوں کو کسی کی ضرُورت ہوتی ہے جو اُن کی جدوجہد اور احساسات کو ہمدَردی سے سُنے۔ دُوسرے لوگ غالب آنے یا بحث کرنے کی کوشِش کر سکتے ہیں۔

ایسے حالات کو تدبر اور محبّت سے سنبھالنا سیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی تعلیم کو کسی شخص کے بیان کردہ کسی سوال کو حل کرنے کے مُطابق ڈھال سکیں۔ یا آپ کو شائستگی سے یہ کہنا پڑے گا کہ آپ کسی اور وقت اُن کے سوال پر بات کرنا چاہیں گے۔ رُوح آپ کی یہ جاننے میں دَست گِیری کر سکتا ہے کہ مُشکل حالات میں کیسے جواب دِیا جائے۔

حقیقی احساسات کا بیان کرنے میں لوگوں کو آرام دَہ محسُوس کرنے میں مدد کریں

شرمندگی سے بچنے کے لیے، کُچھ لوگ سوالات کے جوابات اِس طور سے دیں گے جیسے وہ سوچتے ہیں کہ آپ اُن کے حقیقی جذبات کا اِظہار کرنے کے بجائے اُن کو جواب دینا چاہتے ہیں۔ ایک ایسے تعلق کو فروغ دینے کے خواہاں ہوں جس سے وہ اپنے حقیقی احساسات کو آپ کے ساتھ اِشتراک کرنے میں آرام دَہ محسُوس کریں۔

لوگوں کو سمجھنا اور اُن کے ساتھ جُڑنا آپ کو اُن کی مدد کرنے، اُن کی دِل چسپیوں اور ضرُوریات کو پُورا کرنے، اور اُن سے مُنّجی کی محبّت کا اِظہار کرنے کی اِجازت دے گا۔ اُن کے ساتھ اِیمان دار ہو کر، ایک مُناسب مِشنری تعلق برقرار رکھ کر، اور احترام کا مُظاہرہ کرتے ہُوئے اعتماد کا رِشتا بنائیں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ

اِس بات پر غور کریں کہ آپ دُوسروں کو کتنی اچھی طرح سے سُن رہے ہیں۔ نیچے دِیے گئے سوالوں کے جواب اپنے مُطالعاتی روزنامچے میں لِکھیں۔ یا اپنے ساتھی سے اِن پر تبادلہِ خیال کریں۔

اے = میرے بارے میں کبھی سچ نہیں، بی = کبھی کبھی میرے بارے میں سچ، سی = عام طور پر میرے بارے میں سچ، ڈی = ہمیشہ میرے بارے میں سچ

  • جب دُوسرے مُجھ سے بات کرتے ہیں، تو مَیں غور سے سُننے کے بجائے ایسے ہی تجربات کے بارے میں سوچتا ہُوں جو میں بیان کر سکتا ہُوں۔

  • جب دُوسرے مُجھے اپنے احساسات کے مُتعلق بتاتے ہیں، تو مَیں اپنے آپ کو اُن کی جگہ پر رکھنے کی کوشِش کرتا ہُوں کہ مَیں کیسا محسُوس کرُوں گا۔

  • جب مَیں لوگوں کو سِکھاتا ہُوں، تو مَیں سوچتا ہُوں کہ مَیں آگے کیا کہنے یا تعلیم دینے جا رہا ہُوں۔

  • جب لوگ بہت زیادہ بولتے ہیں تو مَیں مایُوس ہو جاتا ہُوں۔

  • دُوسرے جو مُجھے بتانے کی کوشِش کر رہے ہیں اُس کی پیروی کرنے یا سمجھنے کے لیے مَیں جدوجہد کر رہا ہُوں۔

  • میرا دماغ اکثر بھٹکتا رہتا ہے جب میرا ساتھی تعلیم دے رہا ہوتا ہے۔

  • مَیں پریشان ہو جاتا ہُوں اگر کوئی مُجھ سے بات کر رہا ہو اور دُوسرے میری توجہ ہٹاتے یا مبذُول کرتے ہیں۔

  • مُجھے کُچھ کہنے یا کرنے کے لیے رُوحانی ترغیبات موصُول ہوتی ہیں، مگر مَیں اُنھیں نظر انداز کرتا ہُوں۔

لوگوں کی اُن کے سوالات اور خدشات کے جوابات تلاش کرنے میں مدد کریں

لوگوں کے سوالات کو حل کرنے اور اُن کے خدشات کو دُور کرنے میں اُن کی مدد کرنے کی بھرپُور کوشِش کریں۔ تاہم، ہر سوال کا جواب دینا آپ کی ذِمہ داری نہیں ہے۔ بالآخر، لوگوں کو اپنے سوالات اور خدشات کو خُود ہی حل کرنا ہو گا۔

جان لیں کہ تمام سوالات اور خدشات کا مُکمل جواب نہیں دِیا جا سکتا۔ کُچھ جوابات وقت کے ساتھ ساتھ واضح ہوتے جاتے ہیں۔ دیگر اَبھی آشکار نہیں کِیے گئے۔ اِنجِیل کی بُنیادی، ضرُوری سچّائیوں کی مضبُوط بُنیاد بنانے پر توجہ دیں۔ یہ بُنیاد آپ کی اور اُن لوگوں کی مدد کرے گی جنھیں آپ تعلیم دیتے ہیں جب کوئی جواب نہ مِلے یا مُشکل سوالات ہوں تو صبر اور اِیمان کے ساتھ آگے بڑھیں۔

سوالوں کے جواب کے لیے چند اُصُول اِس سیکشن میں بیان کِیے گئے ہیں۔

کُنویں پر یِسُوع اور سامری عورت

خدشے کو سمجھیں

آپ لوگوں کو جو تعلیم دیتے ہیں اُن میں سے کُچھ اُن کے لیے مُشکل یا ناواقف معلُوم ہو سکتی ہے۔ اگر لوگوں کے ذہن میں کوئی سوال یا خدشات ہیں تو پہلے اُنھیں واضح طور پر سمجھنے کی کوشِش کریں۔ بعض اوقات لوگوں کے خدشات برفانی تودے کی مانِند ہوتے ہیں۔ سطح کے اُوپر محض چھوٹا سا حِصّہ نظر آتا ہے۔ یہ خدشات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ پرکھنے کی نعمت کے لیے دُعا کریں، اور رُوح کی پیروی کریں کہ آپ کیسے جواب دیں گے۔ آسمانی باپ تمام لوگوں کے دِلوں اور تجربات کو جانتا ہے (مُکمل برفانی تودہ)۔ وہ آپ کی یہ جاننے میں مُعاونت کرے گا کہ ہر شخص کے لیے کیا بہتر ہے۔

اکثر خدشات عقائد سے زیادہ سماجی ہوتے ہیں۔ مِثال کے طور پر، بعض لوگ کلِیسیا میں شامِل ہونے پر اَہلِ خانہ کی مُخالفت کا خوف رکھ سکتے ہیں۔ یا وہ کام پر اپنے دوستوں کی طرف سے مُسترد ہونے سے ڈر سکتے ہیں۔

سوال پُوچھنے اور سُننے سے خدشے کے ماخذ کو سمجھنے کے خواہاں ہوں۔ کیا خدشہ اِس لیے پیدا ہُوا کہ اُس شخص کے پاس بحالی کی سچّائی کی رُوحانی تصدیق موجُود نہیں ہے؟ کیا یہ اِس واسطے پیدا ہُوا کہ وہ شخص اِنجِیل کے اُصُول پر عمل پیرا ہونے کا عزّم نہیں کرنا چاہتا؟ اُن کے خدشے کی جڑ معلُوم کرنے سے آپ کو یہ جاننے میں مدد مِلے گی کہ آیا گواہی پر توجہ مرکُوز کرنی ہے یا عزّم پر۔

سوالات کے جوابات دینے کے لیے صحائف، بالخصُوص مورمن کی کِتاب، کا اِستعمال کریں۔

لوگوں کو دِکھائیں کہ صحائف میں دی گئی سچّائیاں اُن کے سوالات کے جوابات اور اُن کے خدشات کو دُور کرنے میں کس طرح مُعاون ہو سکتی ہیں۔ (دیکھیں ”مورمن کی کِتاب رُوح کے سوالوں کے جواب دیتی ہے“ باب 5 میں۔) جب لوگ صحائف کا مُطالعہ کرنے اور اِس پر عمل کرنے سے تحریک پاتے ہیں، تو وہ خُداوند کو سُننے اور اُس کی پیروی کرنے کی اپنی صلاحیت میں اِضافہ کریں گے۔ اُس پر اُن کا اِیمان بڑھے گا۔ بڑھتے ہُوئے اِیمان کے ساتھ گواہی، توبہ، اور بپتِسما کی رسم آئے گی۔

صدر ہنری بی آئرنگ

”کبھی کبھی مَیں عقائد جاننے کے لیے صحائف پڑھتا ہُوں۔ بعض اوقات مَیں ہدایت پانے کے لیے صحائف پڑھتا ہُوں۔ مَیں ایک سوال کے ساتھ پڑھتا ہُوں، اور سوال عمُوماً یہ ہوتا ہے کہ ’خُدا مُجھ سے کیا کروانا چاہے گا؟‘ یا ’وہ مُجھے کیا محسُوس کروانا چاہے گا؟‘ ہمیشہ مُجھے نئی تجاویز، خیالات مِلتے ہیں جو پہلے کبھی میرے پاس نہیں تھے، اور مُجھے اپنے سوالوں کے جواب اور اِلہام اور ہدایت مِلتی ہے“ (ہینری بی آئرنگ، ”مُطالعہِ صحائف پر تبادلہِ خیال،“ میں اِنزائن، جُولائی 2005، 22)۔

یہ واضح کرنے میں مُعاون ہو سکتا ہے کہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے مُتعلق ہماری زیادہ تر فہم و فراست اُس بات سے آتی ہے جو نبی جوزف سمِتھ اور اُن کے بعد آنے والوں پر آشکارہ ہُوئی ہے۔ اِنجِیل کی سچّائی کی بابت سوالات کو اِس گواہی سے حل کِیا جا سکتا ہے کہ جوزف سمِتھ خُدا کا نبی تھا۔ مورمن کی کِتاب کے بارے میں پڑھنا اور دُعا کرنا اِس گواہی کو پانے کا اَہم ترین طریقہ ہے۔

یِسُوع مسِیح میں اپنے اِیمان کو مضبُوط کرنے پر لوگوں کی توجہ مرکُوز کرنے میں مدد کریں۔ مورمن کی کِتاب کی بابت پڑھنا اور دُعا کرنا اُن کے اِیمان کو مضبُوط کرنے کا اَہم طریقہ ہے۔

لوگوں کو اِیمان کے ساتھ عمل کرنے کی دعوت دیں

جب لوگ بحال شُدّہ اِنجِیل کی اپنی گواہی کو فروغ اور مضبُوط کرتے ہیں، تو وہ اِیمان کی بُنیاد سے اپنے سوالات اور خدشات کو حَل کرنے کے قابل ہوں گے۔ جب وہ اِیمان کے ساتھ اُن سچّائیوں پر عمل کرتے ہیں جن پر وہ اِیمان رکھتے ہیں، تو وہ دُوسری اِنجِیلی سچّائیوں کی گواہیاں حاصِل کرنے کے قابل ہوں گے۔

اِیمان کے ساتھ عمل کرنے کے چند طریقوں میں شامِل ہیں:

  • اِلہام اور ہدایت کے لیے اَکثر اور سچّی نیت سے دُعا کرنا۔

  • صحائف کا مُطالعہ کرنا، خاص طور پر مورمن کی کِتاب کا۔

  • چرچ جانا

ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

جب آپ سبق سِکھاتے ہیں تو دعوت دینے کے لیے ایک کا اِنتخاب کریں۔ پھر اُن خدشات کی نِشان دہی کریں جو کسی کو دعوت قُبول کرنے یا عزّم کی پاس داری کرنے سے روک سکتے ہیں۔ بات چیت اور مشق کریں کہ آپ لوگوں کو اُن کے خدشات کو حَل کرنے کے لیے کام کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

اپنے مُطالعاتی روزنامچے میں، تحریر کریں کہ آپ درج ذیل خدشات کا جواب دینے کے لیے جوزف سمِتھ اور مورمن کی کِتاب کا حوالہ کیسے دیں گے:

  • ”مُجھے یقین نہیں کہ خُدا اَب بھی لوگوں سے ہم کلام ہوتا ہے۔“

  • ”میرا اِیمان ہے کہ مَیں مُنظم مذہب کی بجائے اپنے طریقے سے خُدا کی عِبادت کر سکتا ہُوں۔“

  • ”اگر مَیں آپ کی کلِیسیا میں شامِل ہُوں تو مَیں اپنے کھانے کے ساتھ شراب پینا کیوں ترک کرُوں؟“

  • ”مُجھے مذہب کی ضرُورت کیوں ہے؟“

مُطالعہ اور دُعا کرنے کے لیے کُچھ مَواد چھوڑ دیں

ہر تدریسی مُلاقات کے اِختتام پر، لوگوں کو اگلی مُلاقات کی تیاری کے لیے مُطالعہ کرنے، غور و خوض کرنے، اور دُعا کرنے کے لیے کُچھ دیں۔ تدریسی مُلاقاتوں کے درمیان مُطالعہ، دُعا، اور غور و خوض اُن کی زِندگیوں میں رُوحُ القُدس کے اَثر کو دعوت دیتا ہے۔

آپ لوگوں کو مورمن کی کِتاب کے خاص اَبواب پڑھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ یا آپ اُن کی حوصلہ اَفزائی کر سکتے ہیں کہ وہ کلِیسیائی وسائل اِستعمال کریں، جیسا کہ گاسپل لائبریری، سوالات کے جوابات تلاش کرنے، کسی موضُوع کے بارے میں جاننے، یا ویڈیو دیکھنے کے لیے۔ اگلی بار مِلنے پر یہ گُفتگُو کا ایک اِفتتاحی موضُوع بن سکتا ہے۔

ایک شخص صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

لوگوں کو بُہت زیادہ کام دینے سے گُریز کریں، خاص طور پر اگر آپ اُن کے ساتھ مُختصر، اَکثر تدریسی تعاملات کرتے ہیں۔

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

اِس ہفتے ہر اُس فرد پر غور کریں جس کو آپ تعلیم دینے کا شیڈول بنا رہے ہیں۔ مورمن کی کِتاب کے کون سے اَبواب اُن کے لیے سب سے زیادہ مددگار ہوں گے؟ اُن کے لیے اور کون سے وسائل فائدہ مند ہو سکتے ہیں؟ قلم بند کریں کہ آپ ہر شخص کے لیے کیا فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی قلم بند کریں کہ آپ اپنی اگلی مُلاقات کے دوران فالو اَپ کرنے کے لیے کیا کریں گے۔

نشے میں مُبتلا لوگوں کی مدد کرنا

آپ اُن لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں جو لت پر قابُو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں محبّت سے اُن کی جدوجہد پر تبادلہِ خیال کرتے ہُوئے، اُن کی مُعاونت کرتے ہُوئے، اور اُنھیں وسائل سے جوڑتے ہُوئے۔ آپ اُن کی حوصلہ اَفزائی کر سکتے ہیں کہ وہ کلِیسیا کی نشے سے بحالی کے مُعاونتی گروہوں میں سے کسی ایک میں شامِل ہوں۔ یہ گروہ ذاتی طور پر یا آن لائن مِل سکتے ہیں۔ (دیکھیں AddictionRecovery.ChurchofJesusChrist.org۔) اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ گاسپل لائبریری میں ”لت“ کے سیکشن میں سے وسائل کو اِستعمال کریں۔

مقامی کلِیسیائی قائدین اور اَرکان بھی مُعاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ نشے کی لت میں مُبتلا کُچھ لوگوں کو پیشہ ورانہ طِبی اور دماغی صحت کے علاج کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔

یہاں پر چند تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ آپ لت پر قابُو پانے کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں:

  • مسِیح کے پاس آنے کی اُن کی کاوشوں کو تقویت دیں۔ اُن کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف سے صحت یاب ہونے اور شِفا دینے کی اُن کی کوشِشوں کی پہچان اور قدر کی جاتی ہے۔ اُنھیں سِکھائیں کہ نجات دہندہ اور اُس کے کفّارے کے وسیلے سے اُنھیں مضبُوط کِیا جا سکتا ہے۔ وہ نیکی کرنے کے اُن کے دِل کے اِرادے کو مُکمل طور پر پہچانتا ہے۔

  • اپنی ذاتی دُعاؤں میں اُن کے واسطے دُعا کریں، اور اُن کے ہم راہ دُعا کریں۔ جیسا موزُوں ہو، اُن کو ترغیب دیں کہ وہ مقامی کہانتی راہ نُماؤں سے کہانتی برکت کے طلب گار ہوں۔

  • اُنھیں یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی تعلیم دینا جاری رکھیں۔ اُنھیں سِکھائیں کہ آسمانی باپ، مُنّجی، اور پاک رُوح اُن سے پیار کرتے اور اُن کی کامیابی چاہتے ہیں۔

  • اُن کی حوصلہ اَفزائی کریں کہ وہ باقاعدگی سے گِرجا گھر جائیں اور اَرکان کے ساتھ دوستی کو فروغ دیں۔

  • مثبت اور مُعاون بنیں، بالخصُوص اگر وہ تنزلی کا شِکار ہیں۔

یِسُوع خاتون کی طرف بڑھتا ہے

نشے پر قابُو پانا مُشکل ہے، اور تنزلی رُونُما ہو سکتی ہے۔ کلِیسیائی قائدین اور اَراکین کو اِس بات سے حیران نہیں ہونا چاہیے۔ اُنھیں محبّت کا اِظہار کرنا چاہیے، نہ کہ فیصلہ۔

ایک نیا رُکن جو کلِیسیا میں جانا ترک کر دیتا ہے وہ شاید پُرانی لت میں واپس چلا گیا ہو اور وہ نااَہل اور حوصلہ شِکن محسُوس کر رہا ہو۔ فوری مُلاقات میں حوصلہ اَفزائی اور مُعاونت دینے سے مدد ہو سکتی ہے۔ اَرکان کو قَول و فعل سے ظاہر کرنا چاہیے کہ کلِیسیا وہ مقام ہے جہاں مسِیح کی محبّت پائی جا سکتی ہے (دیکھیں 3 نیفی 18:‏32

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

کسی اَیسے شخص کے مُتعلق سوچیں جس کو آپ تعلیم دے رہے ہیں یا کوئی نیا یا واپس لوٹنے والا رُکن جو کسی لت پر قابُو پانے میں کوشاں ہے۔ سبق ”یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل“ کے باب 3 میں سے ”یِسُوع مسِیح پر اِیمان“ اور ”توبہ“ کا جائزہ لیں۔

  • آپ اُس شخص کو اِس سبق سے اور اِس باب سے کیا تعلیم دے سکتے ہیں جو اُس کی مدد کر سکتا ہے۔

  • اُس شخص کی مدد کے لیے سبق کا منصُوبہ بنائیں۔

اُن لوگوں کو تعلیم دینا جن کا مسِیحی پسِ منظر نہ ہو

آپ جن لوگوں کو تعلیم دیتے ہیں اُن میں سے بعض کا مسِیحی پسِ منظر نہیں ہو سکتا یا شاید وہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان نہ رکھتے ہوں۔ تاہم، اُن میں سے بُہت سے لوگوں کے عقائد، طرزِ عمل اور ایسے مقامات ہوں گے جنھیں وہ مُقدّس گردانتے ہیں۔ یہ ضرُوری ہے کہ آپ اُن کے مذہبی عقائد اور روایات کا احترام کریں۔

اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ خُدا کون ہے

آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کو اپنی تعلیم کو اُن لوگوں کے لیے کیسے مُرتب دینا چاہیے جن کا مسِیحی پسِ منظر نہیں ہے۔ وہ اُصُول جو کسی شخص کو اِیمان کی تعمیر کرنے میں مدد دیتے ہیں تمام ثقافتوں میں یکساں ہیں۔ لوگوں کو خُدا اور یِسُوع مسِیح کے اِلہٰی مقصد کا دُرست فہم پانے میں مدد کریں۔ اُن کے واسطے اِن سچّائیوں کو سیکھنے کا بہترین طریقہ شخصی رُوحانی تجربات کرنا ہے۔ اِن تجربات کو پانے میں مدد کے چند طریقے ذیل میں بیان کِیے گئے ہیں:

  • سِکھائیں کہ خُدا ہمارا آسمانی باپ ہے، اور وہ ہم سے پیار کرتا ہے۔ ہم اُس کے بچّے ہیں۔ اُنھیں خُود سے اِس گواہی کے مُتلاشی ہونے کی دعوت دیں۔

  • نجات کے منصُوبہ کی بابت سِکھائیں۔

  • تعلیم دیں کہ خُدا باپ اور یِسُوع مسِیح نبی جوزف سمِتھ پر ظاہر ہُوئے تھے۔

  • اِنجِیل کی مُخلص گواہی دیں، بشمُول آپ آسمانی باپ کی محبّت کو کیسے محسُوس کرتے ہیں اور آپ نے یِسُوع مسِیح کی پیروی کرنے کا اِنتخاب کیوں کِیا ہے۔

  • اُنھیں دعوت دیں کہ وہ سادہ، دِل سوز دُعائیں کریں—آپ کے ہم راہ اور خُود سے بھی۔

  • اُنھیں دعوت دیں کہ وہ روزانہ مورمن کی کِتاب کو پڑھیں—آپ کے ہم راہ اور خُود سے بھی۔

  • اُنھیں گِرجا گھر جانے کی دعوت دیں۔

  • اُن کا تعارُف کلِیسیا کے اَرکان سے کروایا جائے جو وضاحت کر سکیں کہ وہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر کس طرح اِیمان لائے۔

  • اُنھیں حُکموں پر عمل کرنے کی دعوت دیں۔

زیادہ تر لوگ خُدا کے ساتھ عظیم تر تعلق استوار کرنے اور زِندگی میں مقصد اور معانی پانے کے آرزُو مند ہیں۔ اُن کی یہ جاننے میں مدد کریں کہ وہ کس طرح پیارے آسمانی باپ کے بچّے ہیں اور اُس نے اُن کے واسطے کیسے منصُوبہ بنایا ہے۔ مِثال کے طور پر، آپ درج ذیل کہہ کر شُروعات کر سکتے ہیں:

خُدا ہمارا آسمانی باپ ہے، اور وہ ہم سے محبّت کرتا ہے۔ ہم اُس کے بچّے ہیں۔ پیدا ہونے سے قبل ہم اُس کے ساتھ رہتے تھے۔ چُوں کہ ہم سب اُس کی اولاد ہیں، اِس لیے ہم سب بھائی اور بہنیں ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم واپس اُس کے پاس لوٹیں۔ ہمارے لیے اپنی محبّت کی بدولت، اُس نے ہمارے واسطے اپنے بیٹے، یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے اپنی طرف واپس لوٹنے کی راہ مُہیا کی ہے۔

اپنی تعلیم کو حسبِ ضرُورت ڈھالیں

غیر مسِیحی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے بُہت سے تبدیل شُدگان کہتے ہیں کہ وہ زیادہ کُچھ نہیں سمجھتے تھے کہ مِشنری کیا سِکھا رہے تھے۔ تاہم، اُنھوں نے رُوح کو محسُوس کِیا اور وہ سب کُچھ کرنا چاہتے تھے جو مِشنریوں نے کہا۔ لوگوں کو اِنجِیل کے عقائد کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے ہر مُمکن کوشِش کریں۔ صابر اور مُعاون بنیں۔ لوگوں کو اپنے احساسات کی شناخت اور اِظہار کرنا سیکھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ آپ کو اُن کی مدد کے لیے اپنی تعلیم دینے کی رفتار اور گہرائی کو مُرتب کرنے کی ضرُورت پڑ سکتی ہے۔

درج ذیل تجاویز مدد کر سکتی ہیں جب آپ ایسے لوگوں کو تعلیم دینے کی تیاری کرتے ہیں جن کا پسِ منظر مسِیحی نہیں ہے:

  • سمجھیں کہ کون سی رُوحانی ضرُورت یا دِل چسپی اُنھیں آپ سے مِلنے کی ترغیب دیتی ہے۔

  • ہر سبق کے لیے آسان خُلاصہ اور جائزہ فراہم کریں۔

  • اُن سے پُوچھیں کہ وہ آپ کو بتائیں کہ وہ کیا سمجھتے ہیں اور اُنھوں نے کیا تجربہ کِیا ہے۔

  • اَہم اَلفاظ اور اُصُولوں کی وضاحت کریں۔ شاید لوگ اُن بُہت سے اَلفاظ سے ناواقف ہوں جو آپ تعلیم دیتے وقت اِستعمال کرتے ہیں۔

  • عقائد کو مزید واضح طور پر سِکھانے کے لیے پہلے سے سِکھائے گئے سبق پر واپس جائیں۔ یہ تدریسی عمل کے دوران میں کسی بھی وقت ضرُوری ہو سکتا ہے۔

  • اُن دعوت ناموں کی نِشان دہی کریں جو آپ لوگوں کو اِنجِیل کی برکات کا تجربہ پانے میں مدد کرنے کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔

ذیل میں درج گاسپل لائبریری کے چند وسائل ہیں جن کو آپ مسِیحی پسِ منظر کے بغیر لوگوں کی مدد کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں:

  • خُدا کون ہے؟

  • یِسُوع مسِیح کون ہے؟

  • یِسُوع مسِیح، خُدا کا بیٹا

  • کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے مِشنریوں سے ملنے پر کیا توقع کی جائے

  • مُسلمان اور مُقدّسینِ آخِری ایّام کے: عقائد، اِقدار، اور طرزِ زِندگی

ذاتی یا ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ

اگر مُمکن ہو، تو کسی ایسے تبدیل شُدّہ کی نِشان دہی کریں جس کا مِشنریوں سے مِلنے سے پہلے مسِیحی پسِ منظر نہیں تھا۔ مُلاقات کا بندوبست کریں اور اُن سے تبدیلی کے تجربے کے مُتعلق پُوچھیں۔ مِثال کے طور پر، آپ اُس شخص سے پُوچھ سکتے ہیں کہ:

  • کِس چیز نے اُسے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح پر اِیمان کی جانب راہ نُمائی کی۔

  • پہلی بار دُعا کرنے کا تجربہ کیسا تھا۔

  • کیسا لگا جب اُس نے پہلی بار دُعا کا جواب محسُوس کِیا۔

  • اُس کی تبدیلی میں صحائف کا کِردار۔

  • گِرجا گھر میں جانا کیسا تھا۔

آپ نے جو سیکھا ہے اُسے اپنے مُطالعاتی روزنامچے میں لِکھیں۔

اُس شخص کو دعوت دینے پر غور کریں جو آپ کی کسی ایسے شخص کو تعلیم دینے میں مدد کرے جس کا مسِیحی پسِ منظر نہیں ہے۔


تجاویز برائے مُطالعہ اور اِطلاق

ذاتی مُطالعہ

  • فرض کریں کہ آپ کو درج ذیل حالات میں رکھا گیا ہے۔ آپ اُن لوگوں کی ترقی میں مُعاونت کے لیے اِس باب میں اُصُولوں اور مہارتوں کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟ منصُوبہ بنائیں کہ آپ ہر صُورتِ حال میں اُن کا کیسے اِطلاق کریں گے۔

    • کوئی ایسا شخص جو بپتِسما لینے کی تیاری کر رہا تھا آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اَب آپ سے مِلنا نہیں چاہتا یا چاہتی۔

    • آپ ساتویں بار ایک ایسے شخص سے مِل رہے ہیں جسے دو سال کے عرصے میں کئی مِشنریوں نے تعلیم دی ہے۔ اگر کوئی پیش رفت کے آثار ہیں تو بُہت ہی کم ہیں۔

  • مِشنری اَسباق میں سے ایک کو مُنتخب کریں۔ ہر ایک بُنیادی اُصُول میں سے ایک یا دو صحائف کے اِقتباسات کی نِشان دہی کریں۔ اُن اِقتباسات میں سے سِکھانے کی مشق کریں جیسا کہ اِس باب کے ”صحائف کا اِستعمال کریں“ کے حِصّے میں بیان کِیا گیا ہے۔

ساتھی کے ہم راہ مُطالعہ اور تبادلہِ ساتھی

  • ایلما 18–19 میں عمُون اور بادشاہ لمونی کا بیان اور ایلما 22:‏4–18 میں ہارُون کا حوالہ پڑھیں۔ جب آپ پڑھتے ہیں، تو نِشان دہی کریں اور وضاحت کریں کہ عمُون اور ہارُون نے کس طرح:

    • رُوح کی پیروی کی اور محبّت کے ساتھ تعلیم دی۔

    • تعلیم دینا شُروع کی۔

    • اپنی تعلیم کو ضرُوریات کے مُطابق ڈھالا۔

    • گواہی دی۔

    • صحائف کا اِستعمال کِیا۔

    • جن لوگوں کو وہ تعلیم دیتے تھے اُن سے سوال پُوچھے، سُنے اور اُن کے خدشات کو دُور کرنے میں مدد کی۔

    • اُن کی حوصلہ اَفزائی کی جنھیں وہ تعلیم دیتے تھے کہ وہ وعدے کریں۔

    گُفتگُو کریں کہ اُن کی خِدمت اور تعلیم نے لمونی، اُس کے باپ، اور ایبش کو کیسے مُتاثر کِیا۔

ڈِسٹرکٹ مشاورتی مجلس، زون کانفرنسیں، اور قیادتی مشاورتی مجلس برائے مِشن

  • اپنی مجلس میں اَرکان یا اُنھیں مدعُو کریں جنھیں آپ تعلیم دے رہے ہیں۔ گروہ کو سمجھائیں کہ آپ چاہتے ہیں کہ مِشنری اپنے اَہم پیغام کو بانٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں۔ ایک سبق اور مہارت مُنتخب کریں۔ مِشنریوں سے کہیں کہ وہ اُس شخص یا لوگوں کو وہ سبق سِکھائیں جو آپ نے 20 مِنٹ کے لیے مُنتخب کِیا ہے، اُس مہارت پر توجہ مرکُوز کرتے ہُوئے جس کی آپ نے نِشان دہی کی ہے۔ اُنھیں 20 مِنٹ کے بعد تبدیل کرنے کا کہیں جنھیں وہ تعلیم دیتے ہیں۔ مِشنریوں کے تعلیم دینے کے بعد، گروہ کو اِکٹھا کریں۔ اُس شخص یا لوگوں سے کہیں کہ وہ مِشنریوں کو بتائیں کہ کیا سب سے زیادہ مؤثر تھا اور ایک طریقہ جس سے وہ بہتر کر سکتے ہیں۔

  • مِشنریوں کی تعلیم دینے یا لوگوں سے رابطہ کرنے کی مُختلف ویڈیو دِکھائیں۔ ایک مہارت کو چُنیں اور تبادلہِ خیال کریں کہ مِشنریوں نے اِس مہارت کے اُصُولوں کو کتنی اچھی طرح سے لاگُو کِیا ہے۔

  • کوئی مہارت مُنتخب کریں، اور عقائد یا صحیفائی حوالہ جات کی شناخت کریں جو اِس کی تائید کرتے ہیں۔ مِشنریوں کو مہارت کی عقائدی بُنیاد سِکھائیں۔

قائدینِ مِشن اور صدرِ مِشن کے مُشِیران

  • کبھی کبھار مِشنریوں کے ساتھ جائیں جب وہ تعلیم دیتے ہیں۔ منصُوبہ بنائیں کہ آپ تعلیم دینے میں کیسے حِصّہ لے سکتے ہیں۔

  • مقامی راہ نُماؤں کو اُن کی تدریسی مُلاقاتوں میں مِشنریوں کے ساتھ شِرکت کرنے کی حوصلہ اَفزائی کریں۔

  • مِشنریوں کو اِس باب میں بیان کردہ تدریسی مہارتوں میں سے ایک کی مشق کرنے اور اُن کا مُظاہرہ کرنے میں مدد کریں، جیسے کہ اچھے سوال پُوچھنا اور سُننا۔

  • زون کانفرنسوں، قیادتی مجلس برائے مِشن، اور انٹرویوز میں مِشنریوں کو تعلیم دیتے وقت صحائف کے مؤثر اِستعمال کا مُظاہرہ کریں۔ جب آپ اُن کے ساتھ تعلیم دیتے ہیں تو ایسا ہی کریں۔

  • صحائف کو سمجھنے اور اُن کے لیے محبّت کو فروغ دینے میں مِشنریوں کی مدد کریں۔ ایلڈر جیفری آر ہالینڈ نے قائدینِ مِشن کو مشورت دی کہ:

    ”کلامِ خُدا سے محبّت کو اپنے مِشن کی ثقافت میں بالکل مرکزی حیثیت دیں۔ … مُکاشفات سے شناسائی حاصِل کریں اور صحائف کا باقاعدہ اِستعمال آپ کے مِشنریوں کی ساری زِندگی کے لیے ایک اَہم خصُوصیت ہے۔

    ”جب آپ اپنے مِشنریوں کو سِکھاتے ہیں—اور یہ ہر وقت ہوتا ہے—اُنھیں صحائف میں سے سِکھائیں۔ اُنھیں جاننے دیں کہ آپ اپنی قُوت اور اِلہام کہاں سے حاصِل کرتے ہیں۔ اُنھیں جمع کردہ مُکاشفات سے محبّت کرنا اور اُن پر اِنحصار کرنا سِکھائیں۔

    ”جب بھی ہم اُس کے ساتھ ہوتے تھے تو ہر بار [میرے] صدرِ مِشن نے مورمن کی کِتاب اور [دیگر] صحائف میں سے سِکھایا، یا ایسا معلُوم ہوتا تھا۔ شخصی اِنٹرویوز کو صحائف سے پِرویا جاتا تھا۔ میٹینگز کے لیے … خاکے صحائف سے تیار کِیے جاتے تھے۔ …

    ”ہم اُس وقت اِسے نہیں جانتے تھے، مگر ہمارا صدر ہمیں دائیں طرف اور بائیں جانب سے لیس کر رہا تھا، ہمیں اپنی جان کی ساری طاقت سے اور اپنی ساری قُوت سے تاکید کرتے ہُوئے کہ ہم لوہے کی سُلاخ کو مضبُوطی سے تھامے رکھیں تاکہ ہم کبھی بھی بھٹک نہ جائیں [دیکھیں 1 نیفی 15:‏23–25]“ (”صحائف کی قُدرت“ نئے قائدینِ مِشن کے لیے سیمینار 25 جُون، 2022)۔