مشن کی بُلاہٹیں
راہ نُما کِتاب برائے مِشنری: فُحش نِگاری پر بات کرنا


راہ نُما کِتاب برائے مِشنری: فُحش نِگاری پر بات کرنا

اگر آپ کو فُحش نِگاری دیکھنے کی ترغیب کا سامنا ہے اور آپ اِسے اپنی زِندگی سے ہٹانے کے لیے کوشاں ہیں، تو یہ ہدایت نامہ مُعاون ہو سکتا ہے۔ اِس کا مقصد میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل بانٹنے کے لیے ہدایت نامہ (2023، 20–22) کے باب 2 میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے حِفاظتی تدابیر کے سیکشن میں پائے جانے والے اُصُولوں کو پُورا کرنے اور لاگُو کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ اِس وسائل سے زیادہ سے زیادہ مُستفید ہونے کے لیے، اِس سیکشن اور ایڈیفائی حِفاظتی تدابیر کے اَسباق کا جائزہ لینا یقینی بنائیں۔

محبّت

آپ کے واسطے خُدا کی محبّت

آپ پیارے آسمانی باپ کے بچّے ہیں۔ آپ کے واسطے اُس کی محبّت کی بدولت، اُس نے آپ کی راہ نُمائی کرنے، آپ کو سِکھانے، اور جدوجہد میں آپ کی مُعاونت کرنے کے لیے مُنّجی، یِسُوع مسِیح مُقرر کِیا۔ بارہ رَسُولوں کی جماعت کے ایلڈر جیفری آر ہالینڈ نے سِکھایا کہ: ”چاہے آپ جتنی بھی دیر سے سوچتے ہیں، جتنے بھی مواقع آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے گنوا دِیے ہیں، آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے بُہت ساری غلطیاں کی ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس قابلیت نہیں ہے، یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے گھر اور خاندان اور خُدا سے بُہت دُور سفر کر لِیا ہے، مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ آپ نے محبّتِ الٰہی کی پُہنچ سے باہر سفر نہیں کیا۔ مسِیح کے کفّارے کی لامحدّود روشنی سے نیچے تہ نشین ہونا آپ کے لیے ممکن نہیں“ (”تاکستان کے مزدور،“ اِنزائن یا لیحونا، مئی 2012، 31–33)۔

مسِیح میں اُمید ہے

اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ اپنے سفر میں کہاں ہیں، خُداوند ہمیشہ آپ کو اُمید، شِفا، اور تحفُظ اور سلامتی کی راہ پیش کرے گا۔ آپ کسی بھی لمحے اُس کی جانب رُجُوع کر سکتے ہیں، اور وہ واپس لوٹنے یا راہ پر گامزن رہنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ ”آپ کو اکیلے چنوتیوں پر غالِب آنے کی ضرُورت نہیں ہے۔ اُس مضبُوطی پر اِنحصار کریں جو نجات دہندہ کے کفّارے اور اُس کے ساتھ باندھے گئے عہُود کے ذریعے آتی ہے۔ خُداوند اُن چنوتیوں کو جانتا ہے جن کا آپ سامنا کرتے ہیں، اور وہ آپ کی اِس کارِ عظیم میں مدد کرے گا“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 22)۔

یاد رکھیں کہ کوئی کامِل نہیں ہے، اور اِس میں مِشنری بھی شامِل ہیں۔ ہم سے اِس زِندگی میں کاملیت پانے کی توقع نہیں کی جاتی۔ اگرچہ ہماری کوشِش دَرکار ہے، مگر ہم فقط یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے نجات پاتے اور کامِل ہوتے ہیں (دیکھیں 2 نیفی 2:‏8؛ 2 نیفی 10‏:24؛ مُضایاہ 3:‏17؛ مرونی 10‏:32–33)۔ کاملیت کی راہ زِندگی بھر جاری رہنے والا عمل ہے۔ جب آپ مُںّجی کی مُعاونت سے بہتر ہونے کی کاوِش کرتے ہیں تو اپنے اور دُوسروں کے ساتھ صابر رہیں۔

بارہ رَسُولوں کی جماعت سے ایلڈر ڈئیٹر ایف اُوکڈورف نے کہا: ”خُدا کے فضل کے اَہل ہونے کے لیے کاملیت کی کوئی حد مُقرر نہیں کی گئی۔ … خُدا نے اپنی اِنجیل کی بحالی کے لیے کسی کامِل شخص کا اِنتظار نہیں کِیا۔ اگر اُس نے کِیا ہوتا، تو وہ اَب بھی اِنتظار کر رہا ہوتا (”آؤ اور تعلق پاؤ،“ اِنزائن یا لیحونا، مئی 2020، 105–60)۔ اگر آپ خُلوصِ دِل سے توبہ کرنے کی تَگ و دَو کر رہے ہیں، تو اگرچہ آپ راستے میں ٹھوکر بھی کھائیں، آپ کو کارِ خُداوندی انجام دینے کے لیے بُلایا گیا ہے۔

چُوں کہ ہم میں سے کوئی بھی کامِل نہیں، ہم سب گُناہ کرتے ہیں۔ یہ بعض اوقات باعثِ شرمندگی بن سکتا ہے۔ شرمندگی ہمیں اپنے گُناہوں کو چُھپانے اور ہمیں ترقی کی کوشِش کرنے اور اُن پر غالِب آنے کی حوصلہ شِکنی کرنے کی طرف لے جا سکتی ہے۔ شرمندگی یہ احساس ہے کہ اِن اَعمال کی بدولت، ہم بُرے لوگ ہیں۔ یہ دُشمن کے مؤثر ترین آلات میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کبھی بھی بے وُقعت محسُوس کرتے ہیں یا کہ آپ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتے، تو جانیں کہ یہ احساسات خُدا کی طرف سے نہیں آتے ہیں۔

کاملیت کی راہ پر

بُہتیرے لوگ فُحش نِگاری سے مُتاثر ہُوئے ہیں۔ مِشن کے نئے صدُور کے سیمینار میں، صدر رسل ایم نیلسن نے کہا کہ: ”چاہتے یا نہ چاہتے ہُوئے بھی ہمارے نوجوان فُحش نِگاری کا شِکار ہو رہے ہیں۔ ایک موقع پر، ہیلیمن نے قلم بند کِیا کہ اُس کے تمام نوجوان جنگجُو جنگ میں گھائل ہُوئے تھے، اُن میں سے بُہت سے شدید زخمی تھے۔ بُہت مُمکن ہے کہ بُہت سے، اگر زیادہ تر نہیں بھی، آپ کے مِشنری، جو نوجوان جنگجُوؤں کی مانِند ہیں، جو اِس لت اور تباہ کُن آفت سے دوچار ہو کر کسی درجہ تک گھائل ہُوئے ہیں یا ہوں گے“ (”ذہنوں اور دِلوں کو بدلنے کے لیے“ [خِطاب جو مِشن کے راہ نماؤں کو مُنتخب کرنے کے لیے دِیا گیا، 17 فروری، 2015]، 6، کلِیسیائی تاریخ کی لائبریری، سالٹ لیک سِٹی)۔

اگر آپ فُحش نِگاری سے مُتاثر ہُوئے ہیں، تو جانیں کہ کسی بھی دُوسری رُکاوٹ کی طرح، اگر آپ اپنا بوجھ اپنے مُنّجی کے قدموں میں رکھیں اور بُری عادات کو نئی عادتوں سے تبدیل کرنے کے لیے اِقدام کریں تو آپ اِس پر غلبہ پا سکتے ہیں۔ ”اگر آپ سے کوئی غلطی سَرزد ہوتی ہے، بشمُول ٹیکنالوجی کا نامُناسب اِستعمال، تو اُسی لمحے توبہ کریں اور اُس کی شریعت پر عمل کرنے کی کوشِش کرتے رہیں۔ یہ مسِیح کے شاگِرد ہونے کا حِصّہ ہے“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔

سیکھیں

خُود احتسابی

فُحش نِگاری کوئی بھی ایسا مَواد ہے جو اِنسانی جسم یا جِنسی طرزِ عمل کو اِس انداز میں دِکھاتا یا بیان کرتا ہے جس کا مقصد جِنسی جذبات کو اُبھارنا ہوتا ہے۔ اپنے فُحش نِگاری کے اِستعمال کی سطح کی نِشان دہی کرنا یہ فیصلہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے کہ اِس پر غلبہ پانے کے لیے آپ کو کون سے اِقدام اُٹھانے چاہیے۔ آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کے مسئلے کی گہرائی اِس قدر یا حد سے زیادہ نہیں ہے جتنا آپ کو خدشہ تھا، جس سے آپ کی اُمید کو تقویت مِلتی ہے کہ تبدیلی اور توبہ مُمکن ہے اور آپ کی پُہنچ میں ہے۔ (دیکھیں ڈیلن ایچ اوکس، ”فُحش نِگاری کے پھندے سے بازیابی پانا،“ اِنزائن، اکتوبر 2015، 32–38۔)

صدارتِ اَوؔل سے صدر ڈیلن ایچ اوکس نے فُحش نِگاری کے اِستعمال میں مُلوث ہونے کے چار درجات بیان کِیے ہیں، جن کو ذیل میں بیان کِیا گیا ہے۔ آپ فُحش نِگاری کے اِستعمال کی سطح کا اندازہ لگانے کے لیے اِن وضاحتوں کا اِستعمال کر سکتے ہیں:

  • نادانِستہ نُمائش۔ آپ کو غیر اِرادی طور پر فُحش مَواد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ آپ نے اِسے نادانِستہ طور پر دیکھ کر گُناہ نہیں کِیا، تاہم پھر بھی فُحش نِگاری آپ پر منفی اَثر ڈال سکتی ہے۔ نادانِستہ نُمایش کا جواب دینے اور اِس کا اِنتظام کرنے میں شخصی حِکمت عملی اِختیار کرنا مُفید ثابت ہو گا۔

  • کبھی کبھار اِستعمال۔ آپ فُحش مَواد کو دانِستہ طور پر دیکھتے ہیں مگر بے قاعدگی سے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ فُحش مَواد کے اِستعمال سے توبہ کرنے کے عمل میں ہوں، مگر آپ کو مُشکلات کا سامنا ہے۔ مِثال کے طور پر، جب آپ فُحش نِگاری کرتے ہیں تو کئی دِن، ہفتے، یا حتیٰ کہ مہینے بھی گُزر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ فُحش نِگاری کا اِستعمال بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن بعض اوقات آپ پھر بھی اِس کی جانب بڑی شِدت سے راغِب ہوتے ہیں۔

  • اِنتہائی اِستعمال۔ آپ فُحش نِگاری کو دانِستہ اور عادتاً دیکھتے ہیں۔ اگر آپ کو اِس کے بغیر رہنے پر مجبُور کِیا جائے تو آپ تناؤ محسُوس کر سکتے ہیں، مگر آپ عادی نہیں ہیں۔ تاہم، آپ مُمکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ اور مضبُوط مُحرک ڈھُونڈنے پر مجبُور محسُوس کرتے ہیں۔

  • لازمی اِستعمال (لت)۔ آپ ہر روز اور شاید طویل عرصہ تک، اکثر دِن میں مُتعدد بار، لازمی فُحش مَواد دیکھتے ہیں۔ آپ نے اِس پر اِنحصار پیدا کر لِیا ہے، اور یہ آپ کے خیالات اور احساسات پر حاوی ہو سکتا ہے۔ یہ آپ کی روزمرّہ کی سَرگرمیوں میں شدید دخل اَندازی کر سکتا ہے۔ اِس کا آپ پر اور دُوسروں کے ساتھ خِدمت کرنے اور تعلُقات اُستوار کرنے کی آپ کی صلاحیت پر بڑا منفی اَثر ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔

اگرچہ فُحش نِگاری کا اِستعمال لت بن سکتا ہے، زیادہ تر مِشنری جو فُحش نِگاری میں مُبتلا ہیں وہ عادی نہیں ہیں اور اُنھیں عادی کے طور پر لیبل نہیں کِیا جانا چاہیے۔ ایسا غلط طریقے سے کرنا شرمندگی کے احساسات کا باعث بن سکتا ہے اور مِشنری کے لیے فُحش مَواد کے اِستعمال پر غالِب آنا مُشکل بنا سکتا ہے۔ طِفلِ خُدا اور اپنے واسطے اُس کی محبّت پر اپنی اِلہٰی شناخت پر توجہ مرکُوز کریں، اور اپنے آپ پر لیبل نہ لگائیں یا اُن چنوتیوں کی بُنیاد پر اپنی قدر کا واضح اِظہار نہ کریں جن کا آپ سامنا کر رہے ہیں۔

دھیان رہے کہ فُحش نِگاری کے اِستعمال کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایڈیفائی حِفاظتی تدابیر کے اَسباق میں سے خُود احتسابی کا سبق پڑھیں۔ ایک پیشہ وَر مُعالج آپ کو یہ اندازہ کرنے میں بھی مدد کر سکتا ہے کہ آیا آپ کا فُحش نِگاری کا اِستعمال لت کی سطح تک پُہنچ گیا ہے۔

مَیں فُحش مَواد کے اِستعمال کو دیکھنے پر کیوں مجبُور ہوتا ہُوں؟

آپ کی فُحش نِگاری کی طرف راغب ہونے کی بُہت سی وجوہات ہیں۔ اکثر، لوگ مُشکل جذبات یا حالات سے نمٹنے کے لیے فُحش مَواد ڈھُونڈتے ہیں۔ فُحش نِگاری کا اِستعمال اِن چیزوں پر عارضی طور پر پردہ ڈال سکتا ہے یا اِسے بے حِس کر سکتا ہے اور فوری راحت فراہم کر سکتا ہے۔ حالاں کہ، اِس کے بعد عام طور پر اُداسی، شرمندگی، یا طبیعت اور پستی کی طرف جاتی ہے۔ جب بھی ہمیں مُشکل جذبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اِس کا بار بار اِستعمال ہمارے بدنوں اور ذہنوں کو فُحش نِگاری کا اِستعمال کرنے کی شرط پر لگا سکتا ہے۔

بارہ رَسُولوں کی جماعت سے ایلڈر ڈیوڈ اے بیڈنار نے وضاحت کی کہ ”کسی درجہ تک، بنیامین بادشاہ کی طرف سے بیان کردہ نفسانی آدمی ہم میں سے ہر ایک میں زِندہ رہتا اور ٹھیک ٹھاک کام کرتا ہے (دیکھیں مُضایاہ 3:‏19))۔ نفسانی مَرد یا عورت شہوانی ہے، فانی اور جِنسی ہے (دیکھیں مُضایاہ 16:‏5؛ ایلما 42:‏10؛ مُوسیٰ 5:‏13)، خطاکار اور بہ شدّت ہے، اور مغُرور اور خُود غرض ہے۔ …

نفسانیت کے اِمتحان کے عین مُطابق، تب، فِطرت کا خُلاصہ درج ذیل سوال میں کِیا جا سکتا ہے: کیا مَیں نفسانی آدمی کی رغبت کا جواب دُوں گا، یا مَیں رُوحُ القُدس کی ترغیبات کے پاس جاؤں گا اور نفسانی آدمی کو اُتار دُوں گا اور مسِیح خُداوند کے کفّارے کے وسیلے سے مُقدّس بن جاؤں گا (دیکھیں مُضایاہ 3:‏19)؟ یہی اِمتحان ہے۔ نفسانی آدمی کی ہر ہوس، خواہش، رُجحان، اور تاثر پر صِرف یِسُوع مسِیح کے کفّارے سے اور اُسی کے وسیلے سے غلبہ پایا جا سکتا ہے۔ ہم یہاں زمین پر اِلہٰی خُوبیوں کو فروغ دینے اور بدن کے تمام جذبات کو لگام دینے کے واسطے آئے ہیں“ (”ہم پاک دامن ہونے پر یقین رکھتے ہیں،“ اِنزائن یا لیحونا، مئی 2013، 42–43)۔

میرے لیے فُحش مَواد کے اِستعمال سے اِجتناب کرنا کیوں ضرُوری ہے؟

خُداوند نے فُحش نِگاری کے اِستعمال سے جُڑے رُوحانی خطرے کی تعلیم دی جب اُس نے اِعلان فرمایا، ”اور جو کوئی عورت پر شہوت سے نِگاہ کرتا ہے اِیمان کا اِنکار کرتا ہے، اُس کے پاس رُوح نہ ہو گا“ (عقائد اور عہُود 42:‏23)۔ فُحش نِگاری رُوح کو ضرر پُہنچانے کے ساتھ ساتھ، صدر نیلسن نے ہمیں یاد دِلاتے ہُوئے یہ بھی کہا ہے کہ فُحش نِگاری نشے کی لت ہے اور ہمیں تاکید کی گئی ہے کہ ”کسی بھی ایسی چیز سے بچنا ہے جو ہماری آزادیِ اِنتخاب کو ہم سے چھینتی ہے۔ … فُحش نِگاری … خُدا کو رنجیدہ کرتی ہے۔ کیوں؟ کیوں کہ آپ کی جُنونی عادت آپ کا جُھوٹا خُدا بن جاتی ہے۔ آپ تسلّی و اِطمینان کے لیے، خُدا کو دیکھنے کی بجائے اِسے دیکھتے ہیں۔ اگر آپ نشے کی لَت میں مُبتلا ہیں، تو ضرُوری رُوحانی اور پیشہ ورانہ مدد کے طالِب ہوں۔ براہِ کرم کسی جُنونی عادت کو خُدا کے پُروقار منصُوبے پر عمل کرنے کی اپنی آزادی کو چھیننے نہ دیں“ (”سوچ آسمانی رکھیں،“ لیحونا، نومبر 2023، 118)۔

فُحش نِگاری آپ کے اور آپ کے موجُودہ اور مُستقبل کے تعلقات کے لیے نُقصان دہ ہو سکتی ہے، بشمُول خُداوند کے ساتھ آپ کے تعلقات کے۔ جب آپ توبہ کرتے ہیں، تو آپ رُوح کی رفاقت سے زیادہ مُکمل طور پر لُطف اندوز ہوں گے اور مُنّجی کے زیادہ مؤثر خادم بن جائیں گے۔ خُداوند کو اپنے کام میں آپ کی بہترین کاوِشیں دَرکار ہیں، اور وہ آپ کی کام یاب ہونے میں مدد کرے گا۔

کیا مُجھے فُحش مَواد دیکھنے کے باعث گھر واپس بھیج دِیا جائے گا؟

کیا مُجھے فُحش مَواد دیکھنے کے باعث گھر واپس بھیج دِیا جائے گا؟ اَصل میں، زیادہ تر مِشنری اپنی خِدمات کو جاری رکھنے کے قابل ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنی جدوجہد پر قابُو پانے کے لیے کام کرتے ہیں، اور ہر صُورت میں اُن کی حوصلہ اَفزائی کی جاتی ہے۔ مِشنری کی حیثیت سے خِدمت کرتے ہُوئے، آپ اچھی عادات کو فروغ دے سکتے ہیں، بشمُول ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے مُتعلق عادات، جو مِشن کے میدان کو چھوڑنے کے بعد بھی آپ کی زِندگی کو بُہت دیر تک برکت دے سکتی ہیں۔

اہلیت بے عیب ہونا نہیں ہے

”اِنجِیل کی خُوب صُورتی یہ ہے کہ جب ہم توبہ کرتے ہیں تو ہمیں معاف کِیا جا سکتا ہے“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔ توبہ وہ خُوب صُورت عمل ہے جس کے ذریعے ہم دریافت کرتے ہیں کہ ہمارے خیالات اور اَعمال کیسے ہمارے باپ کے منصُوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، اور پھر ہم اپنے خیالات اور اَعمال کو اُس کی منشا کے مُطابق ہم آہنگ کرنے کے واسطے تبدیل کرتے ہیں۔ بھائی بریڈلی آر وِل کاکس کے خِطاب کا مُطالعہ کریں، ”اہلیت بے عیب نہیں ہے،“ (لیحونا، نومبر 2021، 61–62، 67)۔ درج ذیل پر غور کریں:

  • اہلیت اِیمان دار ہونا اور بہتری کی کوشِش کرنا ہے، اور اِس کا تعین کسی مَن مانی تاریخ یا پرہیز کی مُدت سے نہیں ہوتا۔

  • اگر آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو ہمت مَت ہاریں۔ اپنی جدوجہد کی بابت مزید سمجھنے اور اپنی بہتری کو جاری رکھنے کے لیے اِنھیں سہارے کے طور پر اِستعمال کریں۔ ناکامیاں آپ کو واپس چوراہے پر نہیں لے جاتیں۔

  • تبدیلی فضل پر فضل پانے کی طرف بڑھنے کا عمل ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود 93:‏11–14)۔ اگرچہ آپ کا حتمی مقصد فُحش مَواد کے اِستعمال سے پاک ہونا ہے، مگر سمجھیں کہ آپ ایک دَم ایسا نہیں کر پائیں گے۔ اِس کے لیے مُستقل اور پائیدار کوشِش دَرکار ہو گی۔

  • ناکامیوں پر توجہ مرکُوز کرنے کی بجائے چھوٹے، قابلِ حُصول اہداف طے کریں اور کامیابی کی جانب بڑھتے جائیں۔

غور و فِکر کے بعد، اپنے آپ سے پُوچھیں: کیا مَیں اپنے آپ، خُداوند، اور دُوسروں کے ساتھ دیانت دار رہا ہُوں؟ کیا مَیں بہتر ہونے کی کوشِش کر رہا ہُوں؟ آگے بڑھنے میں اپنی مُعاونت کے لیے مَیں مُمکنہ ناکامیوں کو کیسے اِستعمال کر سکتا ہُوں؟ میرے نزدیک توبہ کی نوعیت کیا ہے؟ کیا مَیں توبہ کرنے کے مُتعلق پُر اُمید محسُوس کرتا ہُوں؟

عمل کریں

اپنے ساتھ ہم دَرد اور دیانت دار ہوں

اگر آپ منفی جذبات سے نمٹنے کے لیے فُحش نِگاری کا اِستعمال کر رہے ہیں، تو آپ کا مقصد اِس عادت کو صحت مندانہ عادات سے بدلنا ہونا چاہیے۔ آپ اپنے جذبات کو تسلیم کر کے اور راحت کے خواہاں ہوتے ہُوئے خُود پر رحم کر کے آغاز کر سکتے ہیں، جو کہ عام بات ہے۔ پھر اپنے ساتھ اِیمان دار بنیں اور غور کریں کہ کیسے فوری راحت پانے کی کوشِشیں آپ کے واسطے طویل مُدت میں حالات کو مزید بدتر بنا سکتی ہیں۔

روزانہ تَوبہ کریں

توبہ خُوب صُورت اور مثبت چیز ہے جو یِسُوع مسِیح کے کفارے کے وسیلے سے مُمکن ہُوئی ہے۔ روزانہ تَوبہ کریں۔ اِس کے لیے وقت اور ثابت قدمی دَرکار ہوتی ہے۔ توبہ کوئی ایک روزہ واقعہ نہیں ہے۔ یہ ایسا تجربہ ہے جو زِندگی بھر جاری رہتا ہے۔ فُحش نِگاری کی عادت پر قابُو پانے کے بعد بھی، آپ آزمایش یا خواہش کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ اَلبتہ، اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کے روزے، دُعائیں، برکات، اور رُوحانی کاوِشیں بے اَثر تھیں۔ جب آپ روزانہ توبہ کریں گے، تو آپ ترقی دیکھنا شُروع کریں گے، اور اِس ترقی سے اپنے اور دُوسروں کے لیے اِیمان، اعتماد اور محبّت میں اِضافہ ہو گا۔

عملی منصُوبہ بنائیں اور اِس پر عمل کریں

آپ کے ایڈیفائی حِفاظتی تدابیر کے اَسباق کے حِصّہ کے طور پر، آپ کو ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے اپنے ذاتی عملی منصُوبے کو تخلیق کرنے اور باقاعدگی سے اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو براہِ کرم درج ذیل تجاویز پر غور کریں:

  • راہ نُمائی کے لیے دُعا کریں۔

  • ”اپنی سوچ، احساسات، اور رویوں سے مُتعلق ہوشیار رہیں۔ سمجھیں کہ وہ آپ کو ٹیکنالوجی کے غلط اِستعمال کے لیے کس طرح زیادہ کم زور بنا سکتے ہیں“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔ جِسمانی یا جذباتی حالتوں کی نِشان دہی کریں جو فُحش نِگاری دیکھنے کی خواہش کو مُتحرک کر سکتی ہیں—جیسے کہ بُھوک، تھکاوٹ، غُصہ، گھر کی یاد، تناؤ، اِضطراب، حوصلہ شِکنی، وغیرہ—اور خاص طور پر ہوشیار رہیں جب آپ اِن کا تجربہ کر رہے ہوں۔ اِن احساسات کو مُںظم کرنے کے لیے صحت مندانہ طریقوں کی فہرست بنانے پر غور کریں۔

  • ”انٹرنیٹ یا فُحش نِگاری سے مُنسلک تقریباً تمام مسائل تنہائی میں وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ ڈیوائس صِرف اُس وقت اِستعمال کریں جب آپ ایک دُوسرے کی سکرین دیکھ سکتے ہوں۔ ہمت کریں اور ایک دُوسرے کے سامنے جواب دہ ہوں“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔

  • جب آپ کا ساتھی کمرے سے باہر نِکلے تو اُس کے واپس آنے تک اپنی ڈیوائس کی سکرین کو نیچے کی طرف کر کے رکھ دیں۔

  • اپنی ڈیوائس کو شام کے مخصُوص وقت پر بند کر دیں، اور صُبح کے خاص وقت تک اِسے دوبارہ نہ چلائیں۔

  • دِن کے مخصُوص اوقات میں اپنی ڈیوائس کو نہ نِکالیں اور نہ دیکھیں جب آپ جانتے ہوں کہ آپ خطرے کا شِکار ہوں گے۔

  • اپنی ڈیوائس کو غُسل خانے میں نہ لے کر جائیں۔

  • اپنے صدرِ مِشن کے ساتھ بات چیت کریں کہ سمارٹ فون تک رَسائی کی کون سی حد آپ کے لیے بہترین ہو گی، اور آگے بڑھتے ہُوئے زیادہ رَسائی کی جانب کام کرنے کے منصُوبے بنائیں۔

  • اُٹھیں اور آگے بڑھیں۔ یہ ورزش کا معمُول ہو سکتا ہے، اپنے رفیق کے ساتھ چہل قدمی کرنا، وغیرہ وغیرہ۔

  • کسی قابلِ اعتماد احتسابی ساتھی سے بات کریں—جیسا کہ آپ کا رفیق، والدین، مِشن کے راہ نُما، یا مُعالج یا مُشیر—اور اُن سے مدد طلب کریں۔ (اگر آپ فُحش نِگاری کا شدید یا لازمی اِستعمال کرتے ہیں، تو آپ اپنی حالت کی اِطلاع دینے کے لیے روزانہ اُس شخص سے رابطہ کرنے کا اِنتظام کر سکتے ہیں۔) تمام مِشنریوں کو ضرُورت کے وقت مدد مانگنے میں راحت محسوس کرنی چاہیے۔ … [خُداوند] نے آپ کی حِفاظت اور مُعاونت کے لیے رفیق اور راہ نُما فراہم کِیے ہیں“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 21)۔

مُعاونت پائیں—کیا مُجھے اپنے صدرِ مِشن کے ساتھ مِلنا چاہیے؟

فُحش نِگاری رازداری کے ذریعے پروان چڑھتی ہے۔ دُوسروں کے ساتھ اِیمان دار ہونا ہمیں روکنے کی اِضافی قُوت بخشتا ہے۔ اپنے صدرِ مِشن سے مدد طلب کرنا توبہ کے عمل کا اَہم حِصّہ ہو سکتا ہے اور یہ اِیمان اور عاجزی کا عمل ہے۔ اگرچہ یہ خوف ناک یا شرم ناک محسُوس ہو سکتا ہے، مگر وہ آپ سے پیار کرتا اور آپ کی مُعاونت کے لیے بُلایا گیا ہے۔ اپنے صدرِ مِشن سے رابطہ کرنے اور اِیمان دار ہونے کی ہمت کے لیے دُعا کریں۔ وہ آپ کی مُعاونت کرے گا اور آپ کے اعتماد کی تعمیر اور فُحش نِگاری کے اِستعمال سے نِمٹنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے حِکمتِ عملی اور وسائل فراہم کرے گا۔

بعض صُورتوں میں، صدرِ مِشن تجویز کر سکتا ہے کہ آپ مُعاون آلات تک رَسائی پانے کے لیے کسی پیشہ وَر مُعالج یا مُشیر کے ساتھ کام کریں۔ مُعالج کے ساتھ کام کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بُہت اچھے نہیں ہیں یا آپ کا مسئلہ اِنتہائی شدید ہے۔ ہم سب کو وقتاً فوقتاً مدد دَرکار ہوتی ہے، اور کسی مُشیر کے ساتھ کام کرنا شرمندہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ جس قدر مُمکن ہو سکے مُعالج یا مُشیر اِس معاملے کو صیغہِ راز میں رکھتے ہُوئے اِس عمل کے ذریعے آپ کی راہ نُمائی کرے گا۔

جب آپ فُحش مَواد کے اِستعمال پر غالب آنے کے لیے اپنے صدرِ مِشن یا دُوسروں سے مدد کے طلب گار ہوتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف بھی رُجُوع کریں۔ آپ کا صدرِ مِشن آپ کو آپ کی رُوحانی ترقی کے لیے آلات فراہم کر سکتا ہے، مگر وہ آسمانی باپ اور مُنّجی کے کِردار کو تبدیل نہیں کر سکتا جو تبدیلیاں کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ اُن پر بھروسا کرنا جاری رکھیں اور اُن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبُوط کریں۔

نمُونے تلاش کریں

جب آپ فُحش مَواد تلاش کرنے کی جانب مائل ہونے کا احساس پائیں تو نمُونے تلاش کریں۔ آپ کیسا محسُوس کر رہے تھے؟ آپ کون سے شدید جذبات، تناؤ، یا دَرد کا تجربہ کر رہے تھے؟ اکثر، کوئی ایسا مُحرک ہو سکتا ہے جو آپ کو فُحش نِگاری میں پڑنے پر اُکساتا ہے۔ بعض لوگ اِسے تناؤ، تنہائی، یا دیگر پریشان کُن لمحات میں ڈھُونڈ سکتے ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنے جذبات کو نام دینے کی صلاحیت پیدا کریں گے، اِن احساسات کا آپ پر کم زور ہو گا۔

اپنے تجربات اور اپنے پاس آنے والی کسی بھی بصیرت کے مُتعلق تحریر کریں۔ اِن روزنامچوں کے اِندراجات کو محفُوظ جگہ پر رکھیں۔ آپ اپنے صدرِ مشن یا ساتھی کے ساتھ جو کُچھ آپ نے سیکھا ہے اُس پر بات کر سکتے ہیں۔ اپنے احساسات کا فہم مُعاون ہو گا جب آپ اُن جذبات کو صحت مندانہ طریقوں سے جواب دینے کے منصُوبوں پر کام کرنا شُروع کریں گے۔

اپنے جذبات کو اپنائیں

جب آپ رُوحانی مضبُوطی اور طاقت کے لیے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی طرف رُجُوع کرتے ہیں، تو فُحش نِگاری کے اِستعمال پر قابُو پانا بھی اُس کی جگہ نئی عادات کو فروغ دینے سے مُکمل ہوتا ہے۔ جب آپ نجات دہندہ پر توکل کرتے ہیں، تو وہ آپ کو مُشکل جذبات سے نِمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ ایک عمل ہے جو آپ کو آپ کے خیالات، احساسات اور طرزِ عمل کو تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔ آپ دُعا کے وسیلے آسمانی باپ تک رَسائی پا سکتے ہیں تاکہ اپنے لیے اُس کی محبّت کو محسوس کریں اور اُس سے اپنی کاوِشوں میں مُعاونت کا تقاضا کریں۔

فُحش نِگاری پر قابُو پانے کی اپنی کاوِشوں میں، فوری راحت حاصل کِیے بغیر مضبُوط جذبات محسُوس کرتے ہُوئے ٹھیک رہنا سیکھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایسا کرنے سے آپ کو فُحش مَواد دیکھنے کی خواہش کو حقیقت میں دیکھنے کے عمل سے الگ کرنے میں مدد حاصِل ہو گی۔ آپ جانیں گے کہ آپ فُحش نِگاری کے بغیر ٹھیک ہیں کیوں کہ آپ اپنے جذبات کے احساسات کے خوف پر غالِب آئیں گے۔

رَسائی محدُود کریں

آپ کی ڈیوائس کو ٹیکنالوجی کی مُختلف حدوں تک رَسائی حاصل ہوتی ہے جو آپ کو ٹیکنالوجی کی اچھی عادات کو فروغ دینے میں مدد دے سکتی ہے۔ اگر فُحش نِگاری کا اِستعمال آپ کے لیے باعثِ تشویش ہے، تو اپنے صدرِ مِشن سے بات کریں۔ وہ آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا کہ آیا آپ اپنی ڈیوائس پر رَسائی کے مُختلف درجات سے مُستفید ہو سکتے ہیں۔ جب آپ بہتر عادات اپناتے ہیں، تو آپ کی ضرُوریات کو پُورا کرنے کے لیے آپ کی رَسائی کی حد تبدیل کی جا سکتی ہے۔

جائزہ لیں

فُحش نِگاری کے اِستعمال پر غلبہ پانے میں آپ کی مُعاونت کرنے کے لیے درج ذیل تجاویز پر غور کریں:

  • ہوشیار رہیں، اچھی عادات کے ذریعے رُوح کی قُربت میں رہیں، اور روزانہ توبہ کی مشق کریں۔ یاد رکھیں کہ آسمانی باپ آپ سے محبّت کرتا ہے اور آپ کی اِلتجاؤں کو سُنے گا۔ وہ آپ کی مُحافظت، راہبری اور مُعاونت کرے گا حتیٰ کہ جب آپ خود کو اُس کی محبّت اور مدد کے لائق محسُوس نہ بھی کریں۔ وہ ہمیشہ آپ کے واسطے موجُود ہوتا ہے۔

  • میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کے باب 2 میں ”ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے لیے حِفاظتی تدابیر پر عمل کریں“ کے حِصّے کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ اِس حِصّے کا اِنفرادی طور پر اور اپنے رفیق، ڈِسٹرکٹ، اور زون کے ہم راہ مُطالعہ کریں۔ اِس کی ہدایات پر عمل کرنے سے آپ محفُوظ رہیں گے اور آپ کو ٹیکنالوجی کی اچھی عادات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جو آپ کی مِشنری خِدمت کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

  • اپنی پیش رفت جاری رکھنے کے لیے ایڈیفائی حِفاظتی تدابیر کے اَسباق کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

  • ہمیشہ عملی منصُوبہ بنائیں۔ جس طرح کھیلوں کی ٹیم کسی کھیل میں پیش آنے والے حالات کے لیے تیاری کرتی ہے، اُسی طرح آپ کے پاس عملی منصُوبہ ہونا ضرُوری ہے جسے آپ اِستعمال کر سکتے ہیں جب بھی آپ کو غیر اِرادی طور پر فُحش مَواد کا سامنا ہو یا اِسے دیکھنے کی آزمایش محسُوس ہو۔ اپنے عملی منصُوبے کو باقاعدگی سے اَپ ڈیٹ کریں۔

  • اپنے صدرِ مِشن سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے مشاورت کریں کہ سمارٹ فون کی رَسائی کے چار درجات میں سے کون سا آپ کے لیے موزُوں ہو گا۔ مِثال کے طور پر، آپ کُچھ عرصے کے لیے سخت درجے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے صدرِ مِشن کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو آپ زیادہ سے زیادہ رَسائی کے درجات کی طرف بڑھنے کا منصُوبہ بنا سکتے ہیں۔

  • مُنّجی کی قُربت میں آنے اور ویسا بننے کے لیے جو وہ چاہتا ہے کہ آپ کی چنوتیوں کا اِستعمال کرتے ہُوئے سیکھنے اور کام یاب ہونے والے شخص کے طور پر اپنے سفر تک پُہنچیں۔ ”سیکھیں، توبہ کریں، اور بہتر بنیں۔ اپنے تجربات سے سیکھنا جاری رکھنے اور مُستقبل میں بہتری لانے کے لیے اِستعمال کریں“ (میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، 22)۔

مزید وسائل

گاسپل لائبریری کی ایپ زِندگی کے لیے مدد اور خُود اِنحصاری (یا ChurchofJesusChrist.org/study/life-help/pornography پر آن لائن) فُحش نِگاری سے مُتعلق مُتعدد وسائل پر مُشتمل ہے۔ آپ کو کِتابچہ میں میرے واسطے مدد میں مُعاون تجاویز مِل سکتی ہیں (2019، ChurchofJesusChrist.org)۔ اِس کِتابچہ میں سے درج ذیل ابواب خاص طور پر مددگار ہو سکتے ہیں:

  • ”اپنی فُحش نِگاری کے اِستعمال کو سمجھنا“

  • مَیں اپنے بارے میں اِتنا بُرا کیوں محسُوس کرتا ہُوں؟“

  • ایسا کیوں ہوتا رہتا ہے؟“

  • فُحش نِگاری کا اِستعمال مُجھے کیسے مُتاثر کرتا ہے؟“

شائع کرنا